Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی پی او چکوال کو تبدیل نہ کیا گیا تو ہم ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کرینگے، سردار ذوالفقار علی خان دلہہ

    ڈی پی او چکوال کو تبدیل نہ کیا گیا تو ہم ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کرینگے، سردار ذوالفقار علی خان دلہہ

    تلہ گنگ: پبلک سیکرٹریٹ تلہ گنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی عہدے داران کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد۔ڈی پی او چکوال کو تبدیل نہ کیا گیا تو ہم ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کرینگے، رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ
    باغی ٹی وی: تلہ گنگ (شوکت علی ملک سے ) تفصیلات کے مطابق پبلک سیکرٹریٹ تلہ گنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی عہدے داران کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، منعقدہ میٹنگ میں، رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف سردار ذولفقار علی خان دلہہ، رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ بہرام، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف پیر وقار حسین کرولی، سابق ایم پی اے کرنل ر سلطان سرخرو اعوان، حکیم نثار احمد، ملک فدا حسین، میڈم شائستہ اکرام، میڈم خالدہ بلوچ، ملک آفتاب احمد پچنند، نوابزادہ ملک زاہد مبارز، ملک عظمت حیات ٹمن، ملک عابد ڈھرنال سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر تنظیمی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کا کہنا تھا کہ 25 مئی آزادی مارچ کے موقع پر ڈی پی او چکوال کی سربراہی میں ہمارے عہدے داران و کارکنان کیساتھ جو ظلم و زیادتیوں کی تاریخ رقم کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، کارکنان کو ہراساں کیا گیا اس کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ڈی پی او چکوال کی سربراہی میں کیا گیا جس پر میں اپنی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ چکوال میں ہونے والے جلسے سے قبل ہی ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کا تبادلہ کیا جائے ورنہ کارکنان کی بڑی تعداد لے کر ہم ڈی پی او آفس چکوال کا گھیراؤ کریں گے۔ اس موقع پر دیگر عہدیداران کی جانب سے خطابات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چکوال میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہوگا، جس میں تلہ گنگ و لاوہ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کرکے اپنے قائد عمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے۔

  • روجھان  – کچی آبادی روجھان سٹی سے رودکوہی پانی کا اخراج راستوں کی بحالی اور متاثرین کی واپسی کا عمل شروع

    روجھان – کچی آبادی روجھان سٹی سے رودکوہی پانی کا اخراج راستوں کی بحالی اور متاثرین کی واپسی کا عمل شروع

    باغی ٹی وی ( روجھان سے ضامن حسین بکھر کی رپورٹ)کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کی تاکید اور ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم کی ہدایت پر کچی آبادی روجھان سے رودکوہی کے پانی کے اخراج کے لئے اسسٹنٹ کمشنر روجھان ذیشان شریف قیصرانی کی زیر نگرانی احکامات کی روشنی میں واٹر پمپس کے ذریعے بستی ساون، بستی بشیر رہواڑی، بستی بشارت شاہ، بستی سیفلانی کے نشیبی جگہوں سے نکالنے کا عمل جاری ہے اس وقت ایک واٹر پمپ چالو ہے جو کہ بستی نزر خان بالاچانی سے نکاسی آب جاری ہے جو بستی ساون، بستی بشیر رہواڑی، بستی بشارت شاہ اور بستی سیفلانی میں پانی جمع ہو رہا ہے دوسری جانب درگاہ حبیب شاہ کے قریب بستی سیفلانی کی جانب جانے والی سڑک کے شگاف والی جگہ کو پر کر کے بستی سیفلانی بستی نصراللہ خان، بستی قاسم خان لاشاری اور (ماڈل ویلیج نزد قبرستان) کے بستی مکینوں کے لئے گزرگاہ کو بحال کیا جا رہا ہے کیونکہ بستی میں اسکول کے طلباء اور طالبات، ایمرجنسی مریضوں، ڈیلیوری کیسز و دیگر ایمرجنسی کی صورت میں راستہ بحال کرنا لازم ہے مزید برآنکہ بستی سیفلانی کی جانب جانے والے روڈ کے شگاف کو مٹی سے پر کیئے جانے کا عمل جاری ہے مگر سوال یہ ہے کہ بستی نزر خان سے خارج ہونے والا رودکوہی کا پانی بستی ساون، بستی بشیر رہواڑی، بستی بشارت شاہ میں جمع ہونے والے پانی کو نکالنا بھی اشد ضروری ہے بستی سیفلانی سڑک کے شگاف کو پر کرنے سے کچی آبادی کے مزکورہ بستیوں سے پانی کو اخراج کرنا بھی اشد ہی ضروری ہے اگر اس پانی کو روڈ کے مغربی سمت خارج نہ کیا گیا تو کچی آبادی کے ہزاروں نفوس جو اس بند روڈ سڑک پر مقیم ہیں ان سیلاب متاثرین کو گھروں کی واپسی 6 / 7 ماہ تک ناممکن ہے اب کچی آبادی کی ہر سہہ بستیوں سے پانی کو واٹرنگ پمپس کے ذریعے اخراج کرنا ہو گا اس پانی کو کچی آبادی سے خارج کرنے کے لئے لاکھوں روپے ڈیزل کی فنڈز درکار ہونگے تب یہ پانی تینوں بستیوں سے نکالا جا سکتا ہے اس سوال یہ ہے کہ کچی آبادی کے سیلاب متاثرین بستی مکینوں کی واپسی اور رودکوہی پانی سے منہدم ہونے والے گھروں کے سروے کا عمل بھی تو پانی کے اخراج کے بعد ہی شروع ہو گا علاوہ ازیں سیفلانی سڑک کے مغربی سائیڈ پر جمع ہونے والے پانی کے اخراج کے لئے واٹر پمپس کا شب و روز چالو رکھنا ہو گا تاکہ پانی کا اخراج جلد از جلد ہو سکے بستی مکینوں کی واپسی کا عمل شروع کیا جا سکے گا اور ان معمولات زندگی کا آغاز ۔

  • مریدکے ،عوام  ڈاکوؤں کے حوالے،سرکل آفیسرکی جھوٹی پریس کانفرنس

    مریدکے ،عوام ڈاکوؤں کے حوالے،سرکل آفیسرکی جھوٹی پریس کانفرنس

    مریدکے میں ڈاکوؤں نے اودھم مچا رکھا ہے 6 ماہ میں پولیس 15 کے ریکارڈ میں ہزاروں وارداتوں نے کارکردگی کا پول کھول دیا.
    شیخوپورہ تحصیل مریدکے (محمد طلال سے)مریدکے سرکل میں ڈاکوؤں نے اودھم مچا رکھا ہے 6 ماہ میں پولیس 15 کے ریکارڈ میں ہزاروں وارداتوں نے کارکردگی کا پول کھول دیا نان سٹاپ ڈکیتیوں سے لوگ لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز اور مال مسروقہ سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن سرکل آفیسرحکام بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے پریس کانفرنس کے ذریعہ گمراہ کررہا ہے شہریوں اور تاجروں کی دہائیاں کہ ہمارے شہر کو نان سٹاپ ڈکیتیوں چوریوں سٹریٹ کرائمز اور نوسربازیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے خیام خیالی سے ہٹ کرعملی طور پر کام کیا جائے
    باغی ٹی وی – تفصیلات کے مطابق سرکل مریدکے کو ڈاکوؤں نے اپنے لیے فیورٹ بنالیا گذشتہ چند دنوں سے نارنگ منڈی مین جی ٹی روڈ شیخوپورہ روڈ مین بازار مریدکے راوی ریان منوں آباد داوکے حدوکے کینال پارک جی ٹی روڈ و دیگر علاقوں میں نان سٹاپ ڈکیتیوں نے شہریوں میں خوف وہراس پیدا کردیا امین نامی شخص سے ڈاکوؤں نے بھرے بازار میں کنپٹی پر پسٹل رکھ کرستر ہزار نقدی و موبائل فون آئس کریم والی گاڑی کے ڈرائیور سے تیس ہزار نقدی و موبائل فونز بنک سے لاکھوں روپے رقم نکلوانے والے مینیجر کو دن دیہاڑے لوٹ لیا لیکن سرکل آفیسر نے افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور نان سٹاپ ڈکیتیوں چوری و رہزنی کی وارداتوں کو چھپانے کے لیے کئی ماہ قبل گرفتارملزمان کی رپورٹ پریس کانفرنس میں شئیر کی جس سے شہریوں تاجروں اور لٹنے والے معززین علاقہ میں شدید غم وغصہ پایا گیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چھوٹے موٹے چوروں کو پکڑ کر تھانوں میں ٹارچر کر کے رشوت لے کر ریکوری کے نام پر لاکھوں روپے ڈال کر جیل بھیج دیاجاتا ہے اور افسران بالاسے داد وصول کی جاتی ہے سرکل مریدکے میں 6 ماہ میں پولیس 15 کی ہزاروں کالز وارداتوں کا ریکارڈ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انجمن حقوق شہریاں تاجر تنظیموں اورمعززین علاقہ نے آئی جی پنجاب آر پی و شیخوپورہ ریجن ڈی پی او شیخوپورہ سے گمراہ کن حقائق پر مبنی رپورٹس پیش کرنےپر کاروائی اور تحصیل مریدکے میں نان سٹاپ ڈکیتیوں سے پیدا ہونے والی فضا کو پرامن بنانے اور ڈاکوؤں کے صفایا کے لیے بہترین صلاحیتوں کا حامل آفیسر تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے

  • ڈیرہ غازی خان سیلاب سے متاثر، لوگوں کی گندم خراب ہوگئی ہے،شہریوں کو وافر مقدار میں سبسڈی آٹا کی دستیابی یقینی بنائی جائے- کمشنر

    ڈیرہ غازی خان سیلاب سے متاثر، لوگوں کی گندم خراب ہوگئی ہے،شہریوں کو وافر مقدار میں سبسڈی آٹا کی دستیابی یقینی بنائی جائے- کمشنر

    ضلع ڈیرہ غازی خان سے گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے چیک پوسٹوں کو فعال کرنے کے ساتھ ملوث عملہ کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں
    باغی ٹی وی :ضلع ڈیرہ غازی خان سے گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے چیک پوسٹوں کو فعال کرنے کے ساتھ ملوث عملہ کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔سبسڈی آٹا کی خریدوفروخت کا باقاعدہ آڈٹ کرایا جائیگا کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے فلور ملز مالکان اور محکمہ خوارک کے افسران کے اجلاس میں واضح احکامات جاری کردئیے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت فلورملز مالکان، نمائندوں اور محکمہ خوارک کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اسسٹنٹ کمشنرز حیات اختر،حارث محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عبدالروف،ڈی ایف سی مہر اختر حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سبسڈی آٹا کی دستیابی یقینی بنانے،سبسڈی آٹا کی خریدوفروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔کمشنر نے کہا کہ سبسڈی آٹا کی خریدوفروخت کا باقاعدہ آڈٹ کرایا جائیگا۔گندم اور آٹا کی دیگر صوبوں میں غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے مزید سختی کی جائے۔خوراک،ریونیو،زراعت،پولیس،بی ایم پی اور دیگر محکموں کے نمائندے چوبیس گھنٹے راستوں کی کڑی نگرانی کریں.انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور لوگوں کی گندم خراب ہوگئی ہے،شہریوں کو وافر مقدار میں سبسڈی آٹا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فلورملز کا کوٹہ بڑھانے کیلئے سفارشات بھیجیں گے۔کمشنر نے کہا کہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں کو فعال کرنے اور تعینات سرکاری عملہ کی کڑی نگرانی کی جائے۔گندم اور آٹا کی سمگلنگ میں ملوث عملہ کو فوری تبدیل کردیا جائے۔
    ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ فلور ملز کو روزانہ 184 میٹرک ٹن کوٹہ کے تحت گندم دی جارہی ہے ڈی جی خان ضلع میں سبسڈی آٹا کے 214 سیل پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔حکومتی سبسڈی کے دس کلو کے 12880 کے تھیلے سیل پوائنٹس پر دئیے جارہے ہیں۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر پانچ فلور ملز مالکان کو 577528 روپے جرمانہ کیا گیا اور دو فلور ملز کے لائسنس بھی منسوخ کئے گئے۔چیک پوسٹ پر سختی سے گندم اور آٹا کی سمگلنگ پر 96 مقدمات درج کئے گئے۔مہم کے دوران 800 میٹرک ٹن گندم اور 711 میٹرک ٹن آٹا ضبط کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عبدالروف نے بریفنگ میں بتایا کہ شادن لنڈ فوڈ سنٹر پر سیلاب سے 1776 میٹرک ٹن گندم متاثر ہوئی۔شادن لنڈ فوڈ سنٹر سے 242178 میٹرک ٹن گندم محفوظ مقامات پر منتقل کی گئی۔

  • اب سپلیمنٹری کی بجائے دو سالانہ امتحان ہوں گے، نئی اصلاحات  جاری

    اب سپلیمنٹری کی بجائے دو سالانہ امتحان ہوں گے، نئی اصلاحات جاری

    حکومت نے آئندہ تعلیمی سال سے بورڈ میں نئی اصلاحات کردی ہیں۔ضمنی کی بجائے اب سیکنڈ سالانہ امتحان ہوگا جس میں فریش طلباء وطالبات بھی شرکت کرسکیں گے
    باغی ٹی وی :کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن و چیئرمین لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ کے بی او جی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔سیکرٹری بورڈ حبیب الرحمن گاڈی نے بریفنگ دی. اجلاس میں 18ایجنڈا پوائنٹس پر فیصلے دیئے گئے . چیئرمین و کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت نے آئندہ تعلیمی سال سے بورڈ میں نئی اصلاحات کردی ہیں۔ضمنی کی بجائے اب سیکنڈ سالانہ امتحان ہوگا جس میں فریش طلباء وطالبات بھی شرکت کرسکیں گے۔نئے تعلیمی سال سے پرائیویٹ طلبہ بھی ریگولر کے ساتھ سال کے شروعات میں داخلہ رجسٹریشن کراسکیں گے۔پہلے پرائیویٹ طلبہ کو صرف امتحانات کے نزدیک رجسٹریشن کی سہولت حاصل تھی۔کمشنرنے پینشنرز کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کرنے کے فیصلہ کی بھی توثیق کردی ۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن دستاویزات میں غلط مضمون کے اندراج پر متعلقہ تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔ مضمون کے اندراج ، کلیریکل سٹاف کی غلطی کا نقصان کسی طالب علم کو نہیں ہونے دینگے۔کمشنر نے کہا کہ طلباء وطالبات کو رجسٹریشن سے قبل مضامین سے متعلق مکمل آگاہی دی جائے۔کمشنر و چیئرمین نے کہا کہ بورڈ میں کسی بھی افسر کو اختیارات کا ناجائز استعمال ہرگز نہیں کرنے دینگے۔مالی بدعنوانی اور فرائض میں غفلت پر سخت کارروائی ہوگی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی جی حیات اختر،ڈائریکٹر کالجز،تعلیمی بورڈ کے دیگر افسران اور بورڈ آف گورنرز کے اراکین موجود تھے۔

  • خدا کرے اب کی بار سچ ہو۔۔۔!!!

    خدا کرے اب کی بار سچ ہو۔۔۔!!!

    خدا کرے اب کی بار سچ ہو۔۔۔!!!
    تحریر : شوکت ملک
    انسانی فطرت ہے جب ایک انسان بار بار اپنوں سے ہی ڈسا جائے تو اس کا یقین، اعتماد اور بھروسہ بلکل اٹھ جاتا ہے، وہ حقیقت اور سچ کو بھی ماننے کو تیار نہیں ہوتا، کچھ ایسا ہی گزشتہ کئی سالوں سے تلہ گنگ کی عوام سے ہوتا آرہا ہے، ڈسنے کا یہ عمل 2013 کے عام انتخابات سے شروع ہوتا ہے جب سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف انتخابی جلسے سے خطاب کےلیے تلہ گنگ تشریف لاتے ہیں، اور تلہ گنگوی سفید پگ پہن کر بھرے جلسے میں اعلان کرتے ہیں کہ اگر ن لیگ کی حکومت بن گئی تو ہم تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دیں گے، اور ساتھ میں تلہ گنگ کو یونیورسٹی دینے سمیت انڈسٹریل زون کا وعدہ بھی کر ڈالا تھا، 2013ء کا الیکشن ہوا مسلم لیگ ن نہ صرف تلہ گنگ سے بھاری اکثریت سے جیتی بلکہ ملک بھر سے کامیابی سمیٹی اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی، حکومت میں آکر ن لیگ تلہ گنگ کی عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کرنے کی بجائے اقتدار کے نشے میں مگن رہی، ن لیگ کے اقتدار کے آخری ایام میں عوامی دباؤ پر اس وقت کے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن نے وزیراعظم ہاؤس سے ایک ڈائریکٹو جاری کروا کے عوام کی زبان بند کروا دی مگر وہ ڈائریکٹو محض ایک جلعی کاغذ کا ٹکڑا ثابت ہوا، اور اس پہ کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، اس کے بعد وقت گزرا 2018 کا الیکشن ہوا پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی، ہمارے حلقہ این اے 65 سے پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ق لیگ کامیاب ہوگئی مگر انہوں نے اس عمل کو ناقابل عمل قرار دے کر خود کو اس بحث سے ہی علیحدہ کرلیا، پھر ضلع تلہ گنگ کا سہرا اپنے سر سجانے کےلیے پی ٹی آئی رہنما ملک یاسر پتوالی میدان عمل میں آئے انہوں نے ضلع تلہ گنگ کے قیام کےلیے کوششیں شروع کر دی، اور بلآخر وہ بھی وزیراعظم ہاؤس سے ایک فرضی ڈائریکٹو جاری کروانے میں کامیاب ہوگئے، اس سلسلے میں تلہ گنگ کی نجی مارکی میں ایک تقریب رکھی گئی جس میں ان کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر استقبال کیا گیا جوکہ بنتا بھی مگر بدقسمتی سے وہ ڈائریکٹو بھی ایک کورے کاغذ کے سوا کچھ نہ تھا، پھر وقت نے کروٹ لی مبینہ امریکی سازش کے نتیجے میں سیاسی جوڑ توڑ کے بعد وفاق میں ن لیگ کی حکمرانی جبکہ تخت پنجاب چند ماہ ن لیگ کے پاس رہنے کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے کنٹرول میں آگیا، اب کی بار چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی اور جانشین حافظ عمار یاسر ضلع تلہ گنگ کے قیام کے حوالے سے محکمہ ریونیو پنجاب کا ایک پرپوزل لیٹر سامنے لے کر آئے ہیں جس کی کریڈبیلٹی اور Authentication پر کئی ایک سوالات تو اپنی جگہ موجود ہیں، اور سابقہ ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے اعتماد کرنا بھی قدرے مشکل ہے مگر پھر بھی دلی دعا ہے کہ گزشتہ ادوار کی طرح ہمارے ساتھ ایک بار پھر دھوکہ اور فراڈ نہ ہو بلکہ "خدا کرے اب کی بار سچ ہو” اور تلہ گنگ ضلع کا قیام ہمارا مقدر بنے، ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء ترقی و خوشحالی بھی تلہ گنگ ضلع کے قیام سے جڑی ہے۔

  • دہشت کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا

    دہشت کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا

    دہشت کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا،چھترول کے بعد پولیس کے حوالے
    باغی ٹی وی :صفدرآباد (نامہ نگار) دہشت کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا،خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے،چوری ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار،تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ ہرچند،ایشرکے،بندوکے،جاتری،مانانوالہ روڈ،اجنیانوالہ،پڈیانوالہ میں دن دیہاڑے چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دہشت اور خوف کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا گاؤں کے لوگ کئی دنوں اس گینگ کے ہاتھو ں پریشان تھے یہ ڈکیت گینگ دن دیہاڑے ڈکیتیاں کرتا اور رات گئے چوریاں کرتا تھا اور علاقہ میں خوف کی علامت بن چکا تھا گاؤں کے لوگوں نے متعدد بار ہا تھانہ صدر پولیس کو مطلع کیا۔ گاؤں ہرچند کے لوگوں نے صبح سویرے مقامی قبرستان کے قریب گھات لگائے ان ڈاکوؤں کو اس وقت پکڑ لیا جب ڈاکو محنت مزدوری کرنے شہر جانے والے لوگوں کو لوٹنے کی تیاری کر رہے تھے گاؤں کے لوگوں کو دیکھ کر ڈاکو ؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی لیکن بہت زیادہ تعداد میں دیہاتیوں کو دیکھ کر بالاآخر ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پڑے،مقامی لوگوں نے پہلے تو چوروں ڈاکوؤں کی خوب چھترول کی اور بعد ازاں تھانہ صدر فاروق آباد پولیس کے حوالہ کر دیاشہریوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ڈکیتوں کے خلاف بھر پور کاروائی کرکے مال مسروقہ برآمد کروایا جائے ۔

  • روجھان کی عوام  کودر پیش مسائل، حکومت کی توجہ کے منتظر

    روجھان کی عوام کودر پیش مسائل، حکومت کی توجہ کے منتظر

    روجھان کی عوام کودر پیش مسائل، حکومت کی توجہ کے منتظر
    تحریر : ضامن حسین بکھر
    رودکوہی سیلابی ریلوں کے بعد روجھان میں مختلف کے سنگین مسائل کا شکار ہو گیا ہے ،ان مسائل کے حل کے لئے روجھان کی عوام روجھان کی سیاسی قیادت میر مزاری گروپ کے سرکردہ رہنما چیئرمین الیکٹرک پاور ڈویژن برائے اسٹینڈنگ کمیٹی رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی توجہ کی منتظر ہے،رودکوہی کے سیلابی ریلوں کے آنے کے بعد جنم لینے والی موجودہ صورتحال پر راقم الحروف کچھ اہم مسائل پر توجہ دلانا ضروری سمجھاہے.
    حالیہ رودکوہی کے سیلابی پانی کی وجہ سے روجھان کی مختلف سڑکوں پر پانی کے اخراج کے لئے اور علاقے اور عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے کٹ لگائے گئے جو روجھان کی سلامتی کے لئے سود مند ثابت ہوئے مگر دوران کٹ چوک ٹاور سہیجہ پھاٹک روڈ پر لگنے والے کٹس میں سے ایک پر ایکسیویٹر کی وجہ سے گیس پائپ لائن بھی کٹ گئی سوئی سدرن گیس کے ذرائع سے معلوم ہوا کہ گیس پائپ لائن میں کٹ لگنے کی وجہ سے بیسیوں کیوبک فٹ قدرتی گیس کا ضیاع بھی ہوا، سدرن گیس کمپنی کو گیس کی سپلائی بند کرنا پڑ گئی کیونکہ لاکھوں روپے کی گیس ضائع ہورہی تھی اس وقت گیس کی بندش کے باعث روجھان سٹی کے سینکڑوں صارفین کو گیس کی سپلائی معطل ہے، گیس کی عدم سپلائی کے باعث صارفین کو شدید اذیت کا سامنا ہے تعلیمی اداروں میں جانے والے طلباء اور طالبات سرکاری ملازمین، کو سب سے زیادہ گھریلو صارفین کو اذیت و دشواری کا سامنا ہے گیس کی بندش کی وجہ سے سوختہ لکڑی 1300/1400 روپے من اور ایل پی جی گیس 350/400 روپے فی کلوگرام میں بھی دستیاب نہیں ہو پا رہی اس سلسلے میں روجھان کے شہریوں نے (گیس صارفین) نے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری سے اپیل کی ہے کہ گیس پائپ لائن کو جلد از جلد مرمت کر اکر روجھان شہر کی گیس سپلائیبحال کرائی جائے تاکہ مہنگی لکڑی اور ناپید ایل پی جی گیس کی خریداری کی اذیت سے نجات مل سکے.
    روجھان میں رودکوہی سیلابی پانی سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس میں روجھان کے سیلاب زدہ مواضعات میں فصلات، جانی و مالی اور بیش بہا لاکھوں کے قیمتی جانوروں رودکوہی سیلابی ریلوں کی نظر ہو گئے ، سینکڑوں گھر منہدم ہوئے درجنوں بستاں صفحہ ہستی سے مٹ گئے لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اوراب قسم پرسی کی حالت میں برلب سڑک پڑے ہیں جن کو آج بھی مشکلات کا سامنا ہے ضلعی و تحصیل انتظامیہ ،فلاحی اداروں، مخیر حضرات، ملکی و غیر ملکی عوامی سماجی مذہبی و دیگر انسانی حقوق کے اداروں اور حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین سیلاب کو امداد فراہم کی گی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز سے بروقت امدادی دی گئی ماسوائے روجھان سٹی کے مستحقین خواتین کے آپ کوبتاتاچلوں کہ روجھان سٹی میں کچی آبادیوں کے ساتھ ساتھ روجھان سٹی بھی مکمل طور پر سیلاب سے متاثرہواہے، سینکڑوں شہریوں نے ہجرت کی جنہیں پاک فوج اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، روجھان مکمل طور پر خالی کرایاگیا،رودکوہی کے سیلاب کے شہر میں داخل ہونے کے خدشات کے پیش نظر مفلس و نادار شہریوں نے قرض حسنہ لے کر بچوں اور اپنی فیملیز کی زندگیاں بچائیں یہ بات اظہر من شمس ہے کہ شہر روجھان کے داخلی اور خارجی راستوں سے رودکوہی کا سیلابی پانی داخل ہوتے ہوتے رہ گیا اگر داخلی اور خارجی راستوں کو مٹی سے بند نہ کیا جاتا تو آج روجھان میں بھی پانی کھڑا ہوتا اسی دوران طوفانی بارشوں اور سیم کی وجہ سے شہر میں کافی سارے مکانات کو مکمل توکہیں جزوی نقصان پہنچا اور متعدد مکانات گر گئے مطلب یہ کہ جہاں روجھان کے مواضعات کچی آبادیوں کو نقصانات اٹھانا پڑے وہاں پر روجھان سٹی میں بھی بے شمار نقصانات ہوئے، شہری آج بھی قرض حسنہ لینے کی وجہ سے مقروض ہیں ،دوسری جانب شہر میں دیہاڑی دار، سفید پوش طبقہ کو بڑی اذیت کا سامنا کرناپڑ رہا ہے کیونکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم کی تحصیل روجھان کے مواضعات کے مستحقین خواتین کو ادائیگی کی گئی مگر روجھان سٹی اور اس کی ملحقہ کچی بستیوں جن کا بہت سارا نقصان ہوا ہے ان شہریوں اور کچی آبادی کے رجسٹرڈ مستحقین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم نہ ملنا سیلاب متاثرین کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے جن کے گھر بار اجڑ گئے جن کی پردہ دار متاثرین خواتین سڑکوں اور بندھوں پر برلب سڑک قسم پرسی کی حالت اور وقت کی ستم ظریفی کی وجہ سے اذیت میں مبتلا ہیں ان رجسٹرڈ مستحقین متاثرین سیلاب خواتین کو رقوم کی ادائیگی کر کے ان کے آنسو پونچھیں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز سے ان کو رقوم کی ادائیگی کی جائے تاکہ ان کے دکھ کا بھی کچھ مدوا ہو سکے ، عوامی، سماجی، شہری، دیہی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ شازیہ مری صاحبہ، رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور پنجاب کی صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ روجھان سٹی اور کچی آبادی کے رودکوہی سیلابی پانی سے متاثرین رجسٹرڈ خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی اور دیگر ذرائع سے ادائیگی کی جائے تاکہ اس ملنے والی رقم سے اپنی ضروریات زندگی کی کچھ اشیاء کی خریداری کر کے اپنے تصرف میں لاسکیں.

  • تلہ گنگ – سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کتابوں سے محروم ، تعلیمی سال ضائع ہونے کاخدشہ

    تلہ گنگ – سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کتابوں سے محروم ، تعلیمی سال ضائع ہونے کاخدشہ

    تحصیل تلہ گنگ کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو درسی کتب تاحال نہ مل سکیں، بچوں کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا خدشہ
    باغی ٹی : تلہ گنگ (نامہ نگار) محکمہ تعلیم پنجاب کی غفلت اور لاپرواہی کی انتہاء تحصیل تلہ گنگ کے سرکاری سکولوں کے بچوں کو تا حال درسی کتب نہ مل سکیں، درسی کتب کی تقسیم میں مار دھاڑ اور بندر بانٹ کا بھی انکشاف، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شعبہ تعلیم صرف بیانات کی حد تک تو نظر آتا ہے لیکن عملی طور پر حکومتوں کے ویژن میں شعبہ تعلیم نہیں ہے جس کی واضح مثال اس طرح ملتی ہے کہ تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے لیکن ابھی تک بچوں کو کتابیں فراہم نہ کی جاسکی، جبکہ یکساں نصاب تعلیم کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین پر دوہرا بوجھ پڑا ہے اور انہیں چار ماہ کے دوران دو دفعہ درسی کتب مارکیٹ سے خریدنا پڑی ہیں۔ سرکاری سکولوں میں بچوں کو کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ بکس بینک کے بار بار چکر لگا چکے ہیں لیکن وہاں موجود عملہ مٹھی گرم نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کتابیں فراہم نہیں کر رہا اور مٹھی گرم ہونے پر عملہ فوری طور پر کتابیں مہیا کر رہا ہے، تاہم ہر دو معاملات میں بچوں کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، والدین نے وزیرِ تعلیم پنجاب اور ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر ذیشان حنیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس امر کا فوری طور پر نوٹس لے کر بچوں کو درسی کتب کی فراہمی یقینی بنائیں۔

  • ننکانہ : شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی ذمہ داری ہے- ڈپٹی کمشنر

    ننکانہ : شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی ذمہ داری ہے- ڈپٹی کمشنر

    ننکانہ صاحب:ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کی زیر صدارت حلقہ این اے 118-IIمیں ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس
    باغی ٹی وی – (ننکانہ صاحب سے رپورٹ احسان اللہ ایاز)ننکانہ صاحب ڈی پی او سید خالد محمود ہمدانی،ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر محمد شکیل *،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وحید فیروز،الیکشن کمشنر توصیف قادرسمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران کی اجلاس میں شرکت ریٹرنگ آفیسر تنویر الحسن کی حلقہ NA-118-IIمیں ضمنی الیکشن کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ منصفانہ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ حلقہ NA-118-II میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے l319پولنگ اسٹیشنز منتخب کئے گئے ہیں،پولنگ اسٹیشنزپرصاف پانی ،بجلی،فرنیچر،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر ضروری انتظامات بھروقت مکمل کیے جائیں انتظامات مکمل کرکے تمام محکمہ جات کنفرمیشن سرٹیفیکیٹ مہیا کریں میونسپل ادارے ضمنی الیکشن کے دوران صفائی ستھرائی کے خصوصی اقداامات کو یقینی بنائیں ضابطہ اخلاق پر ہر صورت مکمل عملدرآمد کروایاجائے گا۔ڈی پی او ننکانہ سید خالدہمدانی NA-118میں ضمنی الیکشن کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں، امیدواران ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہوں بصورت دیگر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی تشہیری مواد پر پرنٹرزاور پبلشرز کا نام اور پتہ نمایا ں ہونا چاہیے۔ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر محمد شکیل