باغی ٹی وی 🙁 بہاولنگر سےمحمد عرفان کی رپورٹ)بہاولنگر میں منی سلاٹر ہاؤس پکڑاگیا، مردہ جانوروں کا گوشت بھی برآمد ، دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج ملزمان لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ہوٹلوں پر مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرتے تھے

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

بہاولنگر :مردہ جانوروں کا گوشت برآمد ، دو ملزمان گرفتار

سید وارث شاہ کے 224 ویں سالانہ عرس کی تقریبات
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)پیر سید وارث شاہ کے 224 ویں سالانہ عرس کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز 23 ستمبر کو جنڈیالہ شیر خان میں ہو گا اور تقریبات 25 ستمبر تک جاری رہیں گی۔


کندھ کوٹ سندھ میں ڈاکو راج برقرار،لکڑیاں کاٹنے والے دو مزدور اغوا ، ڈاکوؤں نے ویڈیو وائرل کر دی
کندھ کوٹ سندھ میں ڈاکو راج برقرار،لکڑیاں کاٹنے والے دو مزدور اغوا ، ڈاکوؤں نے ویڈیو وائرل کر دی
باغی ٹی وی :کندھ کوٹ(نامہ نگار)کندھ کوٹ میں ڈاکو راج برقرارہے ،دو روز قبل تھانہ جنگن کی حدود سے لکڑیاں کاٹنے والے دو مزدور اغوا ہو گئے تھے ،دڑی سندرانی کے رہائشی بھورل شیخ اور غلام نبی شیخ کی ڈاکوؤں نے ویڈیو وائرل کر دی ، ویڈیو میں ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،زنجیروں سے جکڑے ہوئے مغوی ویڈیو میں چیختے چلاتے رہے،مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں نے ورثاء سے تاوان طلب کر لیا،تاوان نہ دینے کی صورت میں ڈاکوؤں کی جانب سے نوجوانوں کو قتل کر نے کی دہمکی دے دی ،ڈاکوؤں کی جانب سے ویڈیو وائرل کرنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے بیوہ خاتون سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات ہتھیا لئے
ننکانہ صاحب میں سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے بیوہ خاتون سے لاکھوں روپے نقدی اور طلاٸی زیورات ہتھیا لٸے
باغی ٹی وی-( ننکانہ صاحب سے رپورٹ احسان اللہ ایاز)سابقہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر نے بیوہ خاتون سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات ہتھیا لیا مقدمہ درج
ہونے کے باوجود پولیس بااثر شخص کے خلاف کارواٸی سے گریزاں, بااثر اے ڈی پی پی انتقامی کارواٸیاں کرنے لگا, بیوہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور, متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ اور آٸی جی پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ – ننکانہ صاحب کی رہاٸشی ثمن وردہ نے اپنی والدہ عذرہ پروین کے ہمراہ بتایا کہ وہ اپنی زمین کے کسی کیس کے سلسلہ میں اس وقت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد عباس سلیم کے پاس گٸے جس نے میری والدہ کو جھوٹے وعدے وعید کر کے اعتماد میں لیا اور 15 جنوری 2021 میں مجھ سے شادی کر کے ننکانہ میں ہی رہنے لگ گیا, انہوں نے الزام لگایا کہ عباس سلیم نے شادی کے کچھ دن بعد ہی سٹاک ایکسچینج میں اپنے کاروبار میں خسارے کا بہانہ کر کے میری بیوہ والدہ سے ساڑھے 14 لاکھ روپے نقدی اور مجھ سے ساڑھے پانچ تولے طلاٸی زیورات ہتھا لئے اور اپنے آباٸی علاقہ حجرہ شاہ مقیم چلا گیا اور واپس نہ آیا انہوں نے بتایا کہ عباس سلیم شادی کے 25 دن بعد واپس آیا اور بہانے سے گھر میں موجود سامان اٹھا کر لے گیا اور اس کے بعد واپس نہ آیا اور مجھے کراٸے کے مکان میں بے یارومدد گار چھوڑ دیا ثمن وردہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ عباس سلیم نے نکاح میں جھوٹ بولا کہ وہ کنوارہ ہے حالانکہ اس کے جوان بچے تھے جو اس کی پہلی بیوی کےہمراہ اس کے ساتھ ہی رہتے تھے انہوں نے بتایا کہ عباس سلیم ننکانہ صاحب سے تبادلہ کروا کر شاہ کوٹ چلا گیا جہاں اس نے تحصیل کچہری میں عدالتی اہلمد اقراء بشیر کو گریڈ 16 میں نوکری کا جھانسہ دے کر چار لاکھ روپے ہتھیا لٸے جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ عباس سلیم نے اس کے بعد سانگلہ ہل اور اب قصور تبادلہ کروا لیا ہے جہاں وہ لوگوں سے مبینہ طور پر فراڈ کررہا ہے،متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پولیس باثر عباس سلیم کے خلاف کوٸی کارواٸی نہیں کرتی جس کی وجہ سے وہ متاثرہ افراد اور ان کے قریبی عزیزوں کے خلاف جھوٹے مقدمات اور جھوٹی درخواستیں دیتا ہے تاکہ کوٸی اس کے خلاف قانونی کارواٸی کی ہمت نہ کرے, ثمن وردہ کے مطابق عباس سلیم نے اسے اب طلاق دے دی ہے مگر اس کا حق مہر اور تحفہ میں دیاجانے والا پانچ مرلے کا پلاٹ دینے سے انکاری ہے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انصاف کے حصول کے لٸے ہر فورم پر جاچکے ہیں مگر کہیں بھی اس بااثر شخص کے خلاف کارواٸی نہیں ہورہی انہوں نے وزیراعلیٰ اور آٸی جی پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے
روجھان: زمین کاتنازعہ ، فائرنگ سے 5 بچوں کی ماں زخمی ، ہسپتال داخل
روجھان: زمین کاتنازعہ ، فائرنگ سے 5 بچوں کی ماں زخمی ، ہسپتال داخل
باغی تی وی : (روجھان سے ضامن حسین بکھر کی رپورٹ)روجھان کے نواحی علاقہ تھانہ مزاری گوٹھ کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر عیسیانی برادری کے دو فریقین میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 بچوں کی ماں شدید زخمی ہو گئی، زخمی خاتون کے ورثاء گلاب خان اسد خان قوم عیسیانی سکنہ گوٹھ مزاری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آج علی الصبح 8:30 پر عیسیانی برادری کے 10/12 مسلح افراد نے گھر پر حملہ کیا اور فائرنگ کی، فائرنگ کی نتیجے میں ایک شادی شدہ خاتون 5 بچوں کی ماں دو فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئی، فائرنگ کی آواز پر برادری کے دیگر افراد جمع ہو گئے جس پر مسلح افراد فرار ہو گئے. اسد عیسیانی نے بتایا ہے فائرنگ میں زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے شاہ والی اسپتال میں منتقل کیا گیا زخمی خاتون کے ورثاء گلاب خان، اسد خان اقوام عیسیانی نے واقعہ کی اطلاع گوٹھ مزاری پولیس کو دی. دوسری جانب جب نمائندہ باغی ٹی وی نے اس وقوعہ کے متعلق ایس ایچ او گوٹھ مزاری سے رابطہ کر کے اس رونما ہونے والے واقعہ کے متعلق دریافت کیا تو ایس ایچ او گوٹھ مزاری نے بتایا کہ عیسیانی برادری کے فریقین میں لڑائی جھگڑا ہوا تاہم فائرنگ کے متعلق ہمیں کہیں سے شواہد نہیں ملے اس واقعہ کے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے شاہوالی بھیج دیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


جلالپور بھٹیاں موٹروے ایم ٹو کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب ٹرالے کی مسافر وین کو ٹکر 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق
جلالپور بھٹیاں موٹروے ایم ٹو کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب ٹرالے کی مسافر وین کو ٹکر 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق
باغی ٹی وی – پنڈی بھٹیاں (شاھدکھرل) جلالپور بھٹیاں موٹروے ایم ٹو کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب ٹرالے کی مسافر وین کو ٹکر 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے زخمیوں میں بھی ایک کی حالت تشویشناک موٹروے ایم ٹو پر مسافر وین کا ڈرائیور اپنی گاڑی کا ٹائر بدل رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ٹرالے نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں جو سرگودھا فوتکی پر گئے تھے اور واپسی شیخوپورہ جارہے تھے جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق شیخوپورہ سے ہے حادثہ ٹرالے ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا جاں بحق ہونے والوں کی ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک اسے فیصل آباد ریفر کر دیا گیا


گھریلو ناچاقی ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو فائر مار کر خود کشی کرلی ہے ۔
گھریلو ناچاقی ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو فائر مار کر خود کشی کرلی ہے ۔
باغی ٹی وی ( صفدرآباد) ہیڈ کانسٹیبل محمد الیاس حال تعینات پنجاب کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر فاروق آباد نے اپنے گھر گاؤں ٹبی ہمبو گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خود کو فائر مار کر خود کشی کرلی ہے ۔ایس ایچ او تھانہ بھکھی شہباز نجمی نے بتایا ہے کہ محمد الیاس ہیڈ کانسٹیبل جائے تعیناتی PC ہیڈ کوارٹر فاروق آباد شیخو پورہ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا جس نے گھریلو ناچاکی کی وجہ سے خود کو کنپٹی پر دائیں سائیڈ پر بذریعہ پسٹل فائز مار کر خودکشی کر لی ہے جس کے دو بچے ہیں بڑی بیٹی 5سال اور چھوٹا بیٹا ڈیڑھ سال کا ہے۔ پانچ بھائی ہیں دو بھائی الیاس اور مظفر علی اکٹھے رہتے ہیں تین بھائی علیحدہ رہتے ہیں ، CRO اور PFSA کی ٹیمیں موقعہ پر بلائی گئی ہیں مزید کاروائی جاری ہے ۔
تمام فوڈ پوائنٹس پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے- میاں محمد جمیل
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ میاں محمد جمیل نے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ اور انکی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر کھانے کے معیار اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری خوراک ، کچن اور سیٹنگ ہال میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر کاروائی کرتے ہوئے معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ اے ایف سی کو سیل کر دیا

جبکہ راحت بیکرز میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری پانی موجود ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد جمیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم کی ہدایت کے مطابق شہر کے تمام فوڈ پوائنٹس پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ غیر معیاری فوڈ تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


عوام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں -عبدالحنان
اے ایس پی مریدکے سرکل کی سربراہی میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس، تاجر رہنماؤں، میڈیا نمائندوں کی خصوصی شرکت
باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل مریدکے(محمد طلال سے) اے ایس پی سرکل مریدکے عبدالحنان نے گزشتہ روز تاجر رہنماؤں اور میڈیا نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر امن وامان کی صورتحال، مقامی پولیس کی کارکردگی اور عوام کے ساتھ تعلقات و شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ تحصیل کمپلیکس میں ہوئی ملاقات کے دوران افسرِ اعلیٰ نے جہاں پولیس کارکردگی، متعدد ڈکیت گروہوں اور قتل کی وارداتوں کے ملزمان کی گرفتاریوں کو نمایاں کیا وہیں پر شرکاء اجلاس نے شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر کھل کے بات کی اور تھانہ سٹی کے اہلکاروں و تفتیش کاروں کی مبینہ کرپشن، ایف آئی آرز کے اندراج میں تاخیر اور عوام سے بدسلوکی کے واقعات کو اجاگر کیا۔ اے ایس پی کا کہنا تھا کہ ہم نے محدود وسائل کے باوجود مریدکے میں پولیس نفری، ناکہ پوائنٹ بڑھائے نیز گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر پولیس نے پچھلے کچھ عرصہ کے دوران دس لاکھ جبکہ سٹی پولیس نے 14 لاکھ کی لوٹی گئی رقم عوام کو واپس کی، سٹی پولیس نے چار گینگ، صدر نے پانچ ڈکیت گینگ پکڑے۔ سرکل پولیس نے 9 قتل بھی ٹریس کیے۔ اجلاس میں تاجر نمائندے بھی بعض پولیس اہکاروں کے شاکی نکلے۔ عبدالحنان نے ان شکایات پر فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور عوام سے اپیل کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مضبوط ہوں۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شاہ زمان، ایس ایچ او صدر ولی حسن پاشا، ایس ایچ او تھانہ نارنگ سجاد اکبر، انجمن تاجران کے قائدین قاضی نعیم خاور، نثار چیمہ، ملک اعظم، خرم مدیال، رانا احسان سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان – سیوریج کا پانی سیلابی شکل اختیار کرنے لگا
باغی ٹی وی :کوٹ چھٹہ(محمد شعیب کی رپورٹ) ڈیرہ غازیخان میں چہرے بدلے حکومتیں بدلی نہ بدل سکی تو ضلع ڈیرہ غازی خان کی حالت ڈیرہ کھنڈرات کی شکل اختیار کر گیا ہے ہر محلے میں سیوریج کے پانی نے محلے داروں کی زندگی اجیرن بنا دی نمازی مسجد، بچے سکول نہیں جا سکتے یہ مناظر ہیں شہزاد کالونی کے ایک ہفتے سے سیوریج کا پانی کھڑا ہے جس سے کئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے عوامی منتخب نمائندے غائب ہیں یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کئ بار میونسپل کارپوریشن میں کمپلین کی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو شہزاد کالونی کے رہائشیوں نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد شہزاد کالونی کے سیوریج کا مسئلہ حل کروایں















