مام بارگاہوں،مجالس اور جلوس کی سیکورٹی ،صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں ،تمام مذاہب اور مسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رانا امجد علی
باغی ٹی وی .ننکانہ صاحب سے رپورٹ احسان اللہ ایازایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ننکانہ رانا امجدعلی نے کہا کہ امام بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی ، صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،تمام مسالک کے علماءکرام امن وامان کے فروغ ،بھائی چارے اور یکجہتی کی فضا کے فروغ میں بھرپور کردار ادار کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چہلم حضرت امام حسین ؑکے سلسلہ میں منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعود بھٹی،مذہبی سکالر علامہ محب النبی طاہر ،ضلعی صدراہل تشیع سید راحت حسین ایڈووکیٹ و دیگرضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے ماہ محرم کے دوران سیکورٹی اورصفائی ستھرائی کے بہترین اور فول پروف انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنرننکانہ احمرنائیک، ڈی پی اوننکانہ سید خالد محمود ہمدانی اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوران کی* کوششوں کو سراہا۔اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اے ڈی سی فنانس و پلاننگ ننکانہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب اورمسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اپنا اپنا کردار ادا کریں، سخت سیکورٹی انتطامات کرنے میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے۔ اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعودبھٹی نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر محکمہ پولیس کی جانب سے بھی ضلع ننکانہ میں امن و امان کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں،چہلم حضرت امام حسین ؑکے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

امام بارگاہوں،مجالس اور جلوس کی سیکورٹی ،صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں- رانا امجد علی

کویت پلٹ اپنے کاروباری پارٹنر کے ہاتھوں لٹ گیا
باغی ٹی وی -جلالپوربھٹیاں(شاہد کھرل) جلالپوربھٹیاں میں قائم عظیم ہنڈا شو روم کے پروپرائیٹر کا بڑا فراڈ، اپنے ہی 20 سالہ پارٹنر کویت پلٹ ملک عمران سے کروڑوں روپے ہتھیا لیئے، شوروم میں سے موٹر سائیکل بھی غائب، ملک عمران کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف، وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، آرپی او گوجرانولہ اور ڈی پی او حافظ آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جلالپوربھٹیاں کے رہائشی کویت پلٹ نے عرصہ 20 سال قبل نواحی گاؤں کوٹ دائم کے رہائشی محمد عظیم ثھیٹھیا سے موٹر سائیکل کے کاروبار میں پارٹنرشپ کی، حافظ آباد روڈ پہ اپنے پیسوں سے جگہ خرید کر اپنے ہی پیسوں سے بلڈنگ تعمیر کرواکے ہنڈا شو روم کے نام سے کاروبار کیا اور ہنڈا کی ایجنسی تحریری معاہدہ کے تحت اپنے پارٹنر محمد عظیم ثھیٹھیا کے نام کروادی، جب کام چل پڑا تو محمد عظیم ثھیٹھیا بد نیت ہوگیا اور بہانے بہانے سے تنگ کرنے لگا،چند روز قبل ہنڈا شو روم سے راتوں رات کروڑوں روپے کے موٹر سائیکلیں بمعہ کاغزات اور نقدی لیکر رفو چکر ہوگیا، الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق پارٹنرشپ کے معاہدہ کے تحت ملک عمران کو خود اپنے ہاتھوں دیئے گئے چیکوں کی اپنے ہی پارٹنرز ملک عمران کیخلاف چیک چوری کی درخواست دیدی، ملک عمران نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، آئی جی پنجاب، آرپی او گوجرانولہ اور ڈی پی او حافظ آباد سے مدد کی اپیل کی یے،

شیخوپورہ: 10 افراد قادیانیت چھوڑکر دائرہ اسلام میں داخل
باغی ٹی وی . شیخوپورہ(محمد طلال سے) جنڈیالہ روڈشیخوپورہ کی رہائشی فیملی کے 10 افراد جن میں بھائی محمد الیاس، منیر احمد،محمد عاطف،مبارز احمد اوراہل خانہ شامل ہیں نے قادیانیت کو چھوڑ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے، مذکورہ خاندان نے جامع مسجد کرنالیانوالی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شیخوپورہ کے علماء کرام کے روبرو آنحضور ﷺ کو ّآخری نبی مانتے ہوئے کلمہ توحید پڑھ کر مرزائیت سے تائب ہوگئے، اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شیخوپورہ کے وفد جس میں مولانا ابوبکر، مولانا امتیاز کشمیری،مولانا خرم شہزاد،قاری محمد یونس،چوہدری محمد شفقت علی، پروفیسر طاہر ڈار، بھائی محمد، بھائی راشد شاہ اور دیگر ساتھیوں انہیں مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنانے کے علاوہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرزائیت سے تائب ہونے والے بھائی محمدالیاس ودیگرنے کہاکہ آنحضور ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں اور اسلام حق وسچ کا دین ہے اپنی ماضی کی زندگی کو بھول کر آنحضور ﷺ کی تعلیمات کو اپنا اوڑھنا بچھاؤنا بناکر زندگی گزرانے کی کوشش کریں گے، اللہ تعالیٰ ہماری ماضی کی غلطیوں کو معاففرمائے اور آئندہ دین اسلام کے مطابق زندگیاں گزارنے کی توفیق دے انہوں نے کہاکہ مرزائیت آہستہ آہستہ دم توڑ رہا ہے اور ہم اس پر لعنت بھیجتے ہوئے آپ ﷺ کی تعلیمات کوعام کرنے کیلئے کام کریں گے انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب ہر طرف اسلام کا بول بالا ہوگا اور قادیانیت صفہ ہستی سے مٹ جائیگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا شفقت علی نے کہاکہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت ہی اصل اسلام ہے قادیانیت سے تائب ہونے والے محمد الیاس سے جب ملاقات ہوئی تو ان میں جو سکون اور راحت دیکھا اس سے واضح ہوگیا ہے کہ اسلام حق ہے باقی سب باطل ہے آخر میں ملک کی سلامتی،ترقی،خوشحالی کیساتھ ساتھ مرزائیت کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

پنجاب پولیس کو جیانگ سو پولیس چین کے ساتھ ہونے والے اہم او یو کے تحت جدید تربیتی کورسز کروائیں گے- فیصل شاہکار
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کواٹر شیخوپورہ میں چودھویں اینٹی رائٹ کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی
باغی ٹی وی – شیخوپورہ ( محمد طلال کی رپورٹ) دو ہفتے دورانیے پر مشتمل اینٹی رائٹ کورس میں پنجاب کانسٹیبلری کے 465 جوانوں نے حصہ لیا کورس میں شریک جوانوں نے ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا جوانوں نے مشقوں کے دوران پیشہ وارانہ مہارتوں کے زریعے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرکے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا ۔ کمانڈنٹ پی سی احسان طفیل نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار اینٹی رائٹ کورس کی تربیت حاصل کر چکے ہیں پولیس اہلکاروں کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیے جدید مہارتوں پر مبنی خصوصی اینیٹی رائٹ کورس تشکیل دیا گیا یے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار کا کہنا تھا کہ احتجاج ریلیوں یا مشتعل مظاہرین سے بروقت نمٹنے کے لیے اہلکاروں کو تربیت معاونت فراہم کرے گی اور جیانگ سو پولیس چین کے ساتھ ہونے والے اہم او یو کے تحت جدید تربیتی کورسز کروائے جائیں گئے.


شیخوپورہ ۔ پیپسی ڈپو کا شیڈ گرنے سے 2 ملازم زخمی
شیخوپورہ فاروق آباد محلہ ترکھانوالہ نزد مغربی ریلوے پھاٹک پیپسی ڈپو کے شیڈ کی بانس اور کانوں کی کچی چھت گر گئی
باغی ٹی وی (شیخوپورہ سے محمدطلال کی رپورٹ)شیخوپورہ فاروق آباد محلہ ترکھانوالہ نزد مغربی ریلوے پھاٹک پیپسی ڈپو کے شیڈ کی بانس اور کانوں کی کچی چھت گر گئی
پیپسی ڈپو شیڈ کی چھت مٹی ڈالنے کے دوران گری،چھت گرنے سے ملبے تلے آ کر 2 ملازم زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے تلے نکال کر طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 2 افراد کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ 1 معمولی زخمی کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی
زخمیوں میں شعیب ولد غلام یسین عمر 24 سال، محمد رضا ولد مقصود عمر 17 سال اور محمد فیصل ولد مقصود عمر 25 سال شامل ہیں۔
بجلی کے بل یا قیامت کی نشانی
واپڈا کے کرپٹ ملازمین کیلئے بجلی مفت ہے ،جبکہ غریب عوام کیلئے یونٹ ریٹ کا گورکھ دھندہ ،مزدور،دیہاڑی دارطبقہ زندہ درگور کردیاگیا
باغی ٹی وی .(ننکانہ صاحب سے احسان اللہ ایاز کی رپورٹ)اصول تو یہ ہے جتنے یونٹ اتنا بل ہونا چاہیے مگر پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کا قانون اندھا ہے اندھا قانون کرپشن کی غلاظت میں لپٹا ہوا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی چیز میں تمیز نہیں کر پاتا
الیکٹریکل سٹی کا قانون تو یہ ہے کہ ایک ہزار واٹ کا لوڈ ایک گھنٹے تک متواتر چلایا جائے تو ایک یونٹ گرنا چاہیے مگر پاکستانی الیکٹریکل میٹرو سے اللہ بچا کے رکھے، پاکستان کو چھوڑ کر دوسرے ممالک اس میں بجلی کا یونٹ ایک ہی ہے مثال کے طور پر 10 روپے فی یونٹ ہے تو 500 یونٹ بھی خرچ کریں تو دس روپے کے ساتھ ہی چارجز ہوتے ہیں لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں 100 یونٹ کے چارجز الگ ہے200 یونٹ کے چارجز اس سے ڈبل ہے میری حکمرانوں سے گزارش یہ ہے کہاللہ سے ڈر کر انسانیت کا کچھ سوچیں کے کل کو حقوق العباد کا کیا جواب دیں گے یہ پر امن سوشل میڈیا احتجاج ہے۔ اور سوشل میڈیا کی طاقت آپ جانتے ہیں
*تمام وکیل قانونی ماھر ڈاکٹرز ، انجینئرز ، سول سرونٹس ، بینک اسٹاف، پولیس سول سوسائٹی ، سیاسی و سماجی اکابرین اس بہت اھم مسئلے پر آواز بلند کریں اور قانونی طور پر اس ظلم کو ختم کرنے کے لیے متعلقہ انتظامی حکام اور ہائی کورٹ سپریم کورٹ میں کیس داخل کریں اپنے اپنے اختیارات اور طاقت کو اس بہت اھم عوامی مسئلے پر سرف کریں
اس قوم کو بیوقوف بنانے کا ایسا فارمولا جس پر آج تک کسی کا خیال نہیں گیا عوام ازل سے لٹ رہی ہے اور نوٹس کوئی نہیں لیتا سوئی نادرن گیس اور بجلی کمپنیوں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ سلیب ریٹ متعارف کروا دیا(1) 272 روپےسلیب (2) 1257 روپےسلیب (3)4570روپےسلیب (4)9125 روپےسلیب (5)18227 روپےسلیب (6) 18290روپے پہلے سلیب ریٹ اوردوسرے میں فرق 1000 روپے کا ہے دوسرے سے تیسرے میں فرق 3300 روپے کا ہے،تیسرے سلیب اور چوتھے کا فرق 9000 روپے کا ہے،(سلیب کیا ہوتا ہے سلیب دھوکہ اور ظلم ہےآپ گاڑی میں پٹرول ڈلواتے ہیں تو کبھی ایسے ہوا.ایک لیٹر100روپے فی لیٹر ،اگر دو لیٹر 1100 روپے فی لیٹرتین لیٹر 3300 روپے فی لیٹرصرف ایک دن ریڈنگ لیٹ لینے سے بل 272 سے 1257 ہو سکتا ہے.خدا کے لئے پاکستان کی عوام سے جینے کا حق تو مت چھینو ریٹ بڑھاؤ مگر ڈاکہ تو نہ ڈالوبجلی کا بلکے ای اور واپڈا والے 300 یونٹ کا بل 3300 بمعہ ٹیکس اور 301 یونٹ کا 4400 بمعہ ٹیکس کیا ایک یونٹ زیادہ صرف کرنے سے1100 روپے کا فرقکیا آپ نے کبھی 5 لیٹر کوکنگ آئل لیا تو 1000 کا اور 6 لیٹر 20000 کا،پاکستان کی غریب عوام نے اعلی افسران،چیف جسٹس صاحب،آرمی چیف صاحب وزیراعظم اورپانی و بجلی کے وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا اپنی غریب عوام کے بارے میں بھی سوچے مہنگائی کم نہ کریں لیکن زیادتی بھی تو نہ کریں.
کوٹ ادو،سیلاب متاثرین کی 8 سالہ بچی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ میں تیز رفتار ٹرین مہر ایکسپریس نے آٹھ سالہ بچی کو کچل ڈالا
باغی ٹی وی رپورٹ.کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ میں تیز رفتار ٹرین مہر ایکسپریس نے آٹھ سالہ بچی کو کچل ڈالا جس سے بچی جاں بحق ہوگئی،سیلاب متاثرین جوکہ ریلوے لائن کے ساتھ رہائش پذیر تھے ان کی آٹھ سالا بچی کھیلتے ہو ٹرین کی زد میں آگئی ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچی کی نعش کو آر ایچ سی دائرہ دین پناہ منتقل کردیا ،ٹرین ملتان سے راولپنڈی جارہی تھی،ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی بچی کے والدین غم سے نڈھال ہوگئے.
روجھان: سینکڑوں حاملہ خواتین ،نوزائیدہ بچے اور مائیں برلب سڑک خستہ حال کیمپوں میں رہنے پرمجبور
روجھان: سینکڑوں حاملہ خواتین ،نوزائیدہ بچے اور مائیں برلب سڑک خستہ حال کیمپوں میں رہنے پرمجبور
باغی ٹی وی ۔(روجھان سے ضامن حسین بکھر کی رپورٹ) چوک ٹاور روجھان سے لے کر موسانی پھاٹک تک رودکوہی سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین انڈس ہائی وے تک سینکڑوں خاندان جن میں مرد خواتین حاملہ مستورات اور نوزائیدہ بچوں کی مائیں اور بہنیں بہو بیٹیاں برلب سڑک وقت کی ستم ظریفی کی وجہ سے اب بھی گھروں کے لوٹنے کی امیدیں وابستہ رکھی ہوئی ہیں جب میں نے سڑک پر مقیم سیلاب متاثرین کو دیکھا تو مجھے میں رقت طاری ہو گئی کہ ابھی تک ان متاثرین کو نہ تو خیام ملے اور نہ ہی ان کے اس وقت کوئی فلاحی تنظیمیں دیکھنے کو ملی بہر کیف کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر رودکوہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں گیانمل ،جھوک منجھانی، دلبر، صفدر آباد ،عربی روڈ ایئرپورٹ کی ملحقہ بستیاں، بستی غریب آباد، چک مٹ نمبر1/2/3 ،واہ ماچکہ، بھنڈو والہ، اوزمان، باڑا، میراں پور، کن، گڈاناڑ، شاہ والی، شاخ روجھان کی ملحقہ آبادیاں، بستی سہیجہ، بستی سید سومار شاہ بستی سنجرانی، بستی چونگلی، بستی ڈہوانی، بستی گولاٹھہ، سیالاف، بستی لعلانی، کچی آبادی روجھان بستی گہلانی، بستی قیصر خان سرگانی، بستی عیدگاہ، بستی نصراللہ خان بالاچانی، بستی سیفلانی، بستی، بستی سید بشارت شاہ، بستی بشیر رہواڑی ، سڑی بستی ،بستی ساون، بستی نزر خان بالاچانی، بستی آذادانہ، البدر کالونی، ماڈل ویلیج اور بستی غلام رسول سرگانی، ڈومکی، سیلاچی، میرزاداہ کو بھی رودکوہی پانی کے باعث بہت سا نقصان ہوا جس میں سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑے کپاس کی فصلات، مال مویشی، جانی نقصان ہوا ہے جس کا اندازہ لگانا سروے کیئے بغیر ناممکن ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات پر روجھان کے متاثرہ مواضعات کے سروے کا عمل نکاسی آب کے بعد جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا متاثرہ مواضعات کے حلقہ پٹواری کے ساتھ پاک فوج کے جوان بھی سروے کو شفاف بنانے کے عمل میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور مستحقین متاثرین کی مالی مدد کے ساتھ ان کی بحالی اور گھروں کو واپسی کے لئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔


ملتان: نجی ہوسٹل میں 17 سالہ لڑکی کی خودکشی ۔۔۔۔؟
ملتان : گلگشت کالونی میں نجی ہوسٹل میں 17 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر خودکشی
باغی ٹی وی رپورٹ : گلگشت کالونی ملتان کے نجی ہوسٹل میںخانیوال کی رہائشی 17 سالہ لڑکی تہمینہ کی مبینہ طور پر خودکشی، 17 سالہ لڑکی تہمینہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ،خودکشی کرنے والی لڑکی تہمینہ خانیوال سے ملتان انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرنے آئی ہوئی تھی،پولیس ذرائع کاکہناہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تہمینہ شدید ذہنی پریشانی کا شکار تھی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کردی،نجی ہوسٹل میں کئی بار لڑکیوں کوہراساں کرنے کے واقعات رونماہوچکے ہیں ،کوئی بھی ذی شعور اس وقت تک خود کشی نہیں کرتا جب وہ حالات سے مجبور نہ ہوجائے ،قانون نافذکرنے والے اداروں کو اس پہلو کومدنظررکھنا چاہئے کہ خودکشی کرنے والی 17 سالہ لڑکی تہمینہ نے کہیں کسی ہوس پرست درندے کی وجہ سے خود کشی تو نہیں کی ؟
باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن ،محکمہ صحت کی ٹیم کوہ سیلمان کے ہیضہ سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی
باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن ،محکمہ صحت کی ٹیم کوہ سیلمان کے ہیضہ سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی
باغی ٹی وی رپورٹ : باغی ٹی وی پرچار روزقبل خبرشائع ہوئی تھی خبرجس میں بتایا گیاتھاکہ ڈیرہ غازیخان کی ٹرائبل ایریاپر مشتمل تحصیل کوہ سلیمان میںسیلاب سے تباہی کے بعد ہیضے کی کی وبا ء پھوٹ پڑی ہے اب تک ہیضے سے 4افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، راستے بند ہونے سے سیلاب متاثرین کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،ہیضہ کے مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں شدید دشواری کا سامناکرناپڑرہاہے ، کوہ سلیمان کے علاقہ جھنڈی میں ہیضے کی وباء پھوٹ چکی ہے بیماری کے باعث اب تک جھنڈی میں ایک خاتون سیمت چار افراد جاں بحق ہوگئے،جس پرمحکمہ صحت ڈیرہ غازیخان کے اعلیٰ آفیسران نے فوری ایکشن لیا اوروہاں پرمیڈیکل ٹیم بھیجی جنہوں نے وہاں156 مریض دیکھے ،سی او ہیلتھ نے بتایا کہ متاثرہ علاقہ بلوچستان کے ضلع بارکھاں میں آتا ہے اس کے باوجود ہم وہاں ٹیم بھیجی اور مریض کاعلاج کیا مزید بھی ہم اپنی ذمہ داری پوری کریں گے اس علاقے کے متاثرین کوطبی امداد جاری رکھیں گے اورہم نے ڈبلیو ایچ او کو کہاہے وہ بلوچستان کے ضلع برکھاں کو بھی نوٹیفائی کررہے ہیں.











