Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ ۔ محکمہ سول ڈیفنس ان ایکشن، ایل پی جی ری فلنگ اور غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کی شامت آگئی

    ننکانہ ۔ محکمہ سول ڈیفنس ان ایکشن، ایل پی جی ری فلنگ اور غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کی شامت آگئی

    ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کی غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیاں جاری
    باغی ٹی وی – ننکانہ صاحب سے رپورٹ احسان اللہ ایاز ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرننکانہ احمرنائیک کی ہدایت پرضلعی محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے ننکانہ سٹی اور نواحی قصبہ منڈی فیض آباد میں غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کی گئی ،کاروائی کے دوران 14عدد دوکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ متعدد دوکانوں کے چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے مزید کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف انتظامی افسران کی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیںگی کیونکہ بظاہر یہ معمولی کام ہے لیکن کبھی بھی کسی بڑے حادثہ کاسبب بن سکتا ہے ،ایسے دکانداروں کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی.

    دوسری طرف حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھرکے عوام کو ڈینگی وباءسے محفوظ رکھنے کے لیے تمام تروسائل کو بروئے کار لایا جائے ،ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریںاوروزانہ کی بنیاد پرڈینگی سرویلنس کا سلسلہ تیز کریں ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے ان خیالات کا اظہار ڈینگی تدراک اوراس کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںچیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ ڈاکٹر محمد راشد خان ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم ،ڈی آر ٹی اے چوہدری محمد سلیم گھمن ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری محمد اشرف ،ڈپٹی ڈی ایچ اوز کے علاوہ میونسپل کمیٹیزودیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی ایچ اوڈاکٹر کامران واجد نے اس موقع پرڈپٹی کمشنر ننکانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 06ستمبر سے ابتک 7596ہاٹ سپاٹس کو چیک کیا گیا ہے جس کے دوران ڈینگی کا باعث بننے والے 144افراد کو وارننگ نوٹسسز جاری کیے گئے جبکہ 2افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندرواج کروایا گیا.

  • شاہصدردین ۔ پیرعادل میں ڈکیتی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر 2 بیٹیوں سمیت زخمی، ڈاکو گرفتار

    شاہصدردین ۔ پیرعادل میں ڈکیتی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر 2 بیٹیوں سمیت زخمی، ڈاکو گرفتار

    شاہصدردین ۔ پیرعادل میں ڈکیتی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر 2 بیٹیوں سمیت زخمی، ڈاکو گرفتار
    باغی ٹی وی (شاہدعمران گاڈی کی رپورٹ)ڈیرہ غازی خان کے علاقہ پیر عادل پیرن پر ہار پکی علاقہ تھانہ شاہ صدر دین پر موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات تین مسلح ڈاکوؤں نے عباس لاشاری سے موٹرسائیکل چھین لیا اور چک جھنگیل کی جانب فرار ہو گئے تاہم ایس ڈی پی او صدر سرکل سید اعجاز بخاری پولیس تھانہ کوٹ مبارک اور پولیس تھانہ شاہ صدر دین نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا پولیس کے نزدیک آنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راہگیر مرید حسین ولد محمد رمضان پولی اور اس کی دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں پولیس نے ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا ہے .عوام کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ پولیس نے ابتک گرفتار ہونے والے ڈکیتوں کی شناخت کیوں چھپائی ہوئی ہے کہیں ان ڈکیتوں کو کسی بڑی شخصیت کی سرپرستی تو حاصل نہیں ہے.؟

  • ڈیرہ غازی خان شہر میں غنڈہ راج،اسلحہ کے زور پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے سامنے مین روڈ بند،گرفتار کئے گئے اسلحہ بردار فوراََِ رہا

    ڈیرہ غازی خان شہر میں غنڈہ راج،اسلحہ کے زور پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے سامنے مین روڈ بند،گرفتار کئے گئے اسلحہ بردار فوراََِ رہا

    ڈیرہ غازی خان شہر میں غنڈہ راج،اسلحہ کے زور پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے سامنے مین روڈ بند،گرفتار کئے گئے اسلحہ بردار فوراََِ رہاکردیاگیا.
    باغی ٹی وی رپورٹِ. ڈیرہ غازی خان شہر میں غنڈہ راج ایم پی اے حنیف خان پتافی کے دفتر کے سامنے اکرم حجانہ نامی شخص کا درجن بھر مسلح افراد کے ہمراہ روڈ بلاک کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا شہریوں کے 15 پر کال کرنے پر پولیس نے اکرم حجانہ کو مسلح ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا اکرم حجانہ اینٹی کرپشن کو مطلوب ہونے کے باوجود رہا شہریوں کا آئی جی پنجاب سے ذمہ دارن کیخلاف کارروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اکرم حجانہ نامی شخص نے مجرمانہ انداز میں مسلح افراد کے ہمراہ شہر میں انٹری ڈالی شہر کے گنجان آباد علاقہ میں مین روڈ پر گاڑیاں کھڑی کر کے روڈ بلاک کر دیا اور مسلح افراد کے ہمراہ خوف و ہراس پھیلایا شہریوں کی طرف 15 پر کال کر کے پولیس کو آگاہ کیا گیا پولیس نے اکرم حجانہ کو مسلح افراد سمیت گرفتار کرلیا اور بعد ازاں اکرم حجانہ نامی شخص جو پولیس کا چہیتا بتایا جاتا ہے اس کیخلاف قانونی کارروائی کے بغیر اسے رہا کر دیا جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب سے ذمہ دارن کیخلاف محکمانہ کارروائی اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے اکرم حجانہ اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے اکرم حجانہ نامی شخص اینٹی کرپشن کو مطلوب تھا اسکے باوجود ڈیرہ غازی خان پولیس نے اسے رہا کر دیا.
    ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کس طرح اسلحہ بردار لوگوں نے روڈ بند کیاہواہے

  • کندھ کوٹ۔سیلاب متاثرین کاانتظامیہ اورمنتخب نمائندوں  کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    کندھ کوٹ۔سیلاب متاثرین کاانتظامیہ اورمنتخب نمائندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    کندھ کوٹ۔سیلاب متاثرین کاانتظامیہ اورمنتخب نمائندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
    باغی ٹی وی رپورٹ۔کندھ کوٹ کے گائوں کجلو خان لاشاری کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر منور علی مہٹیانی اور منتخب نمائندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،کندھ کوٹ میں بارشوں نے ضلع بھر میں تباہی مچادی ہے کندھ کوٹ کے گائوں کجلو خان لاشاری میں بھی سیلاب زدگان پریشان ہیں

    برسات میں سینکڑوں گھر گر گئے ،بچے بوڑھے عورتیں جلدی امراض کے علاوہ اورکئی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ریلیف کیمپ قائم نہیں کیا گیا ،متاثرین میں طفیل احمد لاشاری حاجی محمد الیاس لاشاری ۔ امداد علی لاشاری۔ خان محمد۔ عبد الرزاق۔شہزادو ۔ اشرف علی لاشاری اور دیگر نے ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ گائوں کجلو خان لاشاری کے مکینوںکے گائوں اور گھروں میں جو پانی جمع ہے اس کو نکالا جائے اور ہمارے گائوں کاسروے کیا جائے ،ہمارے گھر گر گئے ہیں ،کھلے آسمان تلیہمارے بچے اورخاندان کے دوسرے لوگ بیٹھے ہیں مگر ہمارے پاس کوئی بھی نہیں آیا متاثرین نے ٹینٹ اور راشن دینے کا مطالبہ کیا.

  • ننکانہ صاحب :غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون کاحکم

    ننکانہ صاحب :غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون کاحکم

    ننکانہ صاحب :غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون کاحکم
    ضلع بھر میں واقع غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف متعلقہ محکمہ جات کا سخت کریک ڈان اور بلا خوف وخطر قانون شکن افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، پٹرول پمپس کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک
    باغی ٹی وی ۔(ننکانہ صاحب سے احسان اللہ ایازکی رپورٹ)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں واقع غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف متعلقہ محکمہ جات کا سخت کریک ڈان اور بلا خوف وخطر قانون شکن افراد کے خلاف سخت کاروائی،پٹرول پمپس کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے ضلع بھر میں واقع غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ آصف اقبال،اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ شوکت سندھو،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ڈاکٹر مبارک رضا ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا خاور حفیظ،سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ حکومتی دستاویزات نہ ہونے، پیمانے میں کمی اور حکومتی نرخوں سے زائد وصول کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    دوسری طرفڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جنت حسین نیکوکارا ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ آصف اقبال، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ شوکت سندھواسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ڈاکٹرمبارک رضا،تحصیلدار، ریونیو افسران سمیت متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو جنت حسین نیکوکارانے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو ریونیو ریکوری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ سرکار کے خزانے میں ریونیو ریکوری کوہر صورت یقینی بنائی جائے اور ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو بھی جلد از جلد پوراکیا جائے۔

  • روجھان۔ شاہ والی ، ہمیں روڈ بند کرنے پرمجبورنہ کریں،  دوماہ سے  بند بجلی بحال کی جائے ۔عوامی مطالبہ

    روجھان۔ شاہ والی ، ہمیں روڈ بند کرنے پرمجبورنہ کریں، دوماہ سے بند بجلی بحال کی جائے ۔عوامی مطالبہ

    روجھان۔ شاہ والی ، ہمیں روڈ بند کرنے پرمجبورنہ کریں، دوماہ سے بند بجلی بحال کی جائے ۔عوامی مطالبہ
    باغی ٹی وی رپورٹ : روجھان(ضامن حسین بکھر سے) روجھان کے نواحی علاقہ شاہوالی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شاہ والی کی عوام غلام اصغر سڈوانی کی قیادت میں سراپاء احتجاج ۔شاہ والی میں رودکوہی سیلابی صورتحال کے بعد سیلابی پانی سے پیدا ہونے والی مختلف وبائی امراض پھوٹنے سے مختلف بیماریوں پیدا ہو گئی ہیں جن میں ملیریا، الرجی، خارش، بخار، پھوڑے، گلے اور سانس کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور سول اسپتال شاہوالی میں بہت سے مریض زیر علاج ہیں دوسری جانب برقی رو کی سپلائی کی بندش کے سبب مریضوں کو ایکسرے مشین اور دیگر برقی آلات بند ہونے سے جملہ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اہلیان شاہ والی، زیر علاج مریضوں کے لواحقین اور ایم ایس سول اسپتال شاہوالی نے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری، ایکسیئن واپڈا راجن پور، ایس ڈی او واپڈا روجھان سے شاہ والی میں بجلی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مریضوں کو جلد طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کا چک اپ اور بروقت علاج معالج ہو سکے ،غلام اصغر سڈوانی نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا..

  • روجھان ۔  جلد سروے شروع کیا جائے تاکہ نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔ کمشنر ڈیرہ

    روجھان ۔ جلد سروے شروع کیا جائے تاکہ نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔ کمشنر ڈیرہ

    روجھان ۔ جلد سروے شروع کیا جائے تاکہ نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان
    روجھان (ضامن حسین بکھر کی رپورٹ)کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم کے ہمراہ دورہ روجھان اسسٹنٹ کمشنر روجھان ذیشان شریف قیصرانی، سی ای او ہیلتھ راجن پور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق جاوید ثاقب و دیگر نے کمشنر کا خیرمقدم کیا کمشنر ڈیرہ غازی خان نے روجھان میں رودکوہی کے سیلابی ریلوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اہم ٹھوس اقدامات کی ہدایت سیلاب متاثرین کی گھروں کی واپسی کے لئے اقدامات کچی آبادی اور نشیبی جگہوں سے سیلابی پانی کی نکاسی کے لئے ڈواٹرنگ سیٹ استعمال کی ہدایت آبادیاتی علاقوں سے جلد پانی نکلا جائے تاکہ متاثرین جلد گھروں کو واپس جائیں کمشنر ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ سروے کا عمل جلد شروع کیا جائے تاکہ نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے انہوں کہا کہ رابطہ سڑکوں کی جلد بحالی ممکن بنائی جائے، سیلابی پانی سے جنم لینے والی بیماریوں پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت کو جلد ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی متاثرین سیلاب کے منہدم ہونے والے گھروں کے سروے کا کام ڈیڑھ ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی .

  • زرتاج گل کی اقرباء پروری پر سیلاب متاثرین پھٹ پڑے

    زرتاج گل کی اقرباء پروری پر سیلاب متاثرین پھٹ پڑے

    زرتاج گل کی اقرباء پروری پر سیلاب متاثرین پھٹ پڑے
    سابق وفاقی وزیرزرتاج گل کئی ٹرک سامان لیکر آئی ہمارے گرے ہوئے مکانوں کیساتھ ہمارے فوٹو بنائے اور سارادن ہمیں امداددینے کے بہانے بٹھائے رکھا ،امدادی سامان ہمیں دینے کی بجائے زرتاج گل نے اپنے خاص بندے ملک رفیق ارائیں نامی شخص کے حوالے کردیا جو تمام ٹرک اپنے فارم پرلے گیا،متاثرین
    باغی ٹی وی رپورٹ۔اس وقت دریائے سندھ پرسکون بہہ رہاہے ،ا س سے قبل گذشتہ ہفتے دریا میں آنے والے سیلابی ریلے نے ہزاروں ایکڑپرمشتمل فصلات تباہ کردیں،فصلات کے ساتھ ساتھ سینکڑوں گھردریاکے پانی کی نظرہوگئے ،ان گھروں کے مکین دربدرہوئے ،سب سے اہم بات دریائے سندھ کے مشرقی کنارے ملتان روڈ پر پیشہ ور بھکاریوں کاقبضہ ہے جن کے موٹرسائیکل پھٹے رکشے روڈ پر موجود ہیں جنہوں نے فرضی جھونپڑیاں بنائی ہوئی ہیں ،مخیرحضرات کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے لائے گئے سامان پر یہ بھکاری جھپٹ پڑتے ہیں ،ان کی وجہ سے حقیقی سیلاب متاثرین امدادسے محروم رہتے ہیں اور شام ہوتے ہی یہ پیشہ ور بھکاری اپنے رکشوں پر بیٹھ کرچلے جاتے ہیں ،جس پر اعلیٰ حکام کونوٹس لیناچاہئے دوسری طرف سیلاب متاثرین سیاستدانوں کی اقربا پروری اور دھونس دھاندلی پرپھٹ پڑے ،سیلاب متاثرین سندھی خواتین نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیرزرتاج گل کئی ٹرک سامان لیکر آئی ہمارے گرے ہوئے مکانوں کیساتھ ہمارے فوٹو بنائے اور سارادن ہمیں امداددینے کے بہانے بٹھائے رکھا ،ہمارے مردوں کودھکے دیکروہاں بھگایاگیا،


    امدادی سامان ہمیں دینے کی بجائے زرتاج گل نے اپنے خاص بندے ملک رفیق ارائیں نامی شخص کے حوالے کردیا جو تمام ٹرک اپنے فارم پرلے گیا،ملک رفیق ارائیں کے بارے میں ذرائع نے بتایاکہ وہ ڈیرہ غازیخان شہرکارہائشی ہے اور محکمہ انہارمیں ملازم ہے اور وہ زرتاج گل وزیرکاخاص آدمی ہے ،دوسری طرف گورنمنٹ ہائی سکول سرور والی میں بنایاگیا فلڈ ریلیف کیمپ خالی ہے جہاں ایک بھی سیلاب سے متاثرہ شخص نہیں ہے ،وہاں پرآنے والاسیلاب متاثرین کے نام پر سرکاری سامان مقامی ایم پی اے اورایم این ایزکی چٹوں پران کے فرنٹ مین رات کوگیارہ بجے کے بعد پھٹے رکشے لوڈ کرکے لے جاتے ہیں،امدادی سامان کسی متاثرہ تک نہیں پہنچ پارہا۔

  • آٹھ سال قبل قتل ہونے والی خاتون کاسگا بھائی قاتل نکلا۔

    آٹھ سال قبل قتل ہونے والی خاتون کاسگا بھائی قاتل نکلا۔

    ڈیرہ غازیخان۔علاقہ تھانہ شاہصدر دین آٹھ سال قبل مسماة (ر) بی بی کے اندھے قتل کا معمہ حل، اپنا ہی سگہ بھائی قاتل نکلا۔
    باغی ٹی وی ، تفصیلات کے مطابق آٹھ سال قبل (ر) بی بی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا اس کا اپنا ہی سگہ بھائی قاتل نکلا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین محمد انظر نے بتایا مدعی مقدمہ نے سال 2016 میں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ اس کی بیٹی مسماة (ر) بی بی کو کسی نامعلوم نے قتل کر دیا ہے جس پر تھانہ شاہصدردین میں مقدمہ نمبر 147/16 درج کر کے تفیش شروع کر دی تھی۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری اور ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین محمد انظر معہ ٹیم نے اس مقدمہ پر جدید سائنسی طریقہ تفتیش پر کام شروع کیا اور دن رات محنت کر کے آخر کار تمام ثبوت اکٹھے کر کے مسماة (ر) بی بی کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو ٹریس کیا جو کہ اس کا سگہ بھائی غلام فرید ہی قاتل نکلا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ سعودی عرب میں تھا اور چپکے سے اپنے علاقے کے کسی فرد کو بتائے بغیر پاکستان آیا اور اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد دوبارہ سعودی عرف فرار ہو گیاجبکہ مدعی مقدمہ جو کہ مقتولہ کی ماں ہے نے پولیس کو غلط بیانی کی اور قاتل سے تعاون کرتی رہی۔ملزم نے بتایا کہ اسی کی بہن پر اپنے شوہر کو قتل کرنے کا الزام تھا بوجہ گرفتاری بے عزتی سے پچنے کے لئے اپنی بہن کو قتل کیا ۔اس حوالے سے ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری نے کہا کہ پولیس کی بہترین کاوشوں کی بدولت ہی مسماة (ر) بی بی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوا۔

  • پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے 04 روز تک مزید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے 04 روز تک مزید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے 04 روز تک مزید بارشیں/پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
    باغی ٹی وی رپورٹ۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے 04 روز تک مزید بارشیں/پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیاہے
    ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں اتوار کو داخل ہو گا جس کے باعث 14 ستمبر تک لاہور، راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا اور فیصل میں بارش کا امکان ہے۔مری، اٹک ،چکوال ،سیالکوٹ،نارووال، گجرات میں بارش کا امکان ہے جبکہ میانوالی،خوشاب،حافظ آباد،منڈی بہائوالدین اور جھنگ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ 13 اور 14 ستمبر کے دوران بھکر،لیہ،ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور14 ستمبر تک وقفے وقفے اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کوخبردارکیا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں اور ضروری مشینری/ ڈی واٹرنگ سیٹ اور عملہ نکاسی آب کے لیے ہمہ وقت تیار رکھیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں.