Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کوہ سلیمان میں سیلاب کے بعد ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی،4 جاں بحق،کئی بیمار

    کوہ سلیمان میں سیلاب کے بعد ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی،4 جاں بحق،کئی بیمار

    کوہ سلیمان میں سیلاب کے بعد ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی،4جاں بحق،کئی اس خطرناک بیمارکا شکار بن چکے ہیں
    باغی ٹی وی رپورٹ ۔ ڈیرہ غازیخان کی ٹرائبل ایریاپر مشتمل تحصیل کوہ سلیمان میںسیلاب سے تباہی کے بعد ہیضے کی کی وبا ء پھوٹ پڑی ہے اب تک ہیضے سے 4افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، راستے بند ہونے سے سیلاب متاثرین کے مشکلات میںمزید اضافہ ہوگیا ہے ،ہیضہ کے مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں شدید دشواری کا سامناکرناپڑرہاہے ، کوہ سلیمان کے علاقہ جھنڈی میں ہیضے کی وباء پھوٹ چکی ہے بیماری کے باعث اب تک جھنڈی میں ایک خاتون سیمت چار افراد جاں بحق ہوگئے،

    راستے بند اور وسائل نہ ہونے باعث مریض کو ہسپتال منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ تونسہ کے متعدد علاقوں میں تاحال ریلیف کیمپ لگائے گئے اور نہ ہی سیلاب متاثرین کو خیمے دیے گئے ہیں ،امداد صرف سیاسی وابستگی رکھنے والے بااثرافراد جو سیلاب سے متاثرہ ہی نہیں ان کودی جارہی ہے، سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے بھوکے پیاسے رہنے پر مجبور ہیں ، کوہ سلیمان کے سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے،ضلعی انتظامیہ سیاستدانوں کے آگے بے بس ہوچکی ہے ،امداد سامان اور خیمے ایم این اے ،ایم پی اے یاسابق ضلعی چیئرمین کے رقعوں اور فون کالز کے ذریعے غیرمستحق افرادکودی جارہی ہے، بے یارو مددگار سیلاب متاثرین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

  • کبڈی میچ کے دوران جھگڑا، لاٹھیاں اور گولیاں چلنے سے 2 افراد جاں بحق

    کبڈی میچ کے دوران جھگڑا، لاٹھیاں اور گولیاں چلنے سے 2 افراد جاں بحق

    ساہیوال میں کبڈی میچ کے دوران جھگڑا، لاٹھیاں اور گولیاں چلنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،پولیس کے مطابق ساہیوال کے چک 46 جی ڈی میں کبڈی میچ کےدوران دوگروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں لاٹھیاں اور گولیاں لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں فیض اور اسلم شامل ہیں جن کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں رشتے کے تنازعہ پر پرانی رنجش تھی۔ قتل کا مقدمہ درج کر کے پانچ نامزد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • یونیسیف،آغا خان یونیورسٹی مشترکہ طور پر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو تیار

    یونیسیف،آغا خان یونیورسٹی مشترکہ طور پر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو تیار

    یونیسیف،آغا خان یونیورسٹی مشترکہ طور پر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو تیار
    باغی ٹی وی رپورٹ.ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک اور انقلابی اقدام،صحت کی جدید ترین سہولیات اب سیلاب متاثرین کی پہنچ میں ہوں گی۔اس حوالے سےڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور ڈیرہ غازیخان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کاوشیں رنگ لے آئیں ہیں۔ڈبلیو ایچ او،یونیسیف،آغا خان یونیورسٹی مشترکہ طور پر متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہیں،ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے شدید متاثرہ25یونین کونسلوں میں روزانہ 50 میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔

    ہر یونین کونسل میں ایک موبائل اور ایک ممتاز جگہ پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر،بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے لگائے گئے کیمپس میں متاثرین کومفت طبی سہولیات میسر ہونگی۔ڈبلیو ایچ او،یونیسیف اور آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کا موقع پر معائنہ کرینگے۔25دنوں میں مجموعی طور پر1250میڈیکل کیمپس میں متاثرین کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

    محمکہ صحت پنجاب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کی مکمل سپورٹ کیمپس انتظامیہ کو حاصل ہوگی۔میڈیکل کیمپس کا مقصد سیلاب کے بعد پھوٹنے والی بیماریوں سے لوگوں کو بچانا ہے۔نئی پیش رفت کے مطابق علاج معالجہ کے علاؤہ غذائی کمی کے حامل افراد کو فوڈ سپلیمنٹس بھی دئیے جائیں گے۔تونسہ کی یونین کونسلوں پردان شرقی،سوکڑ،ہیرو شرقی،منگروٹھہ،ناڑی،موری جالی،نتکانی،جلووالا،لکھانی اور وہوا میں جدید سہولیات سے لیس میڈیکل کیمپس کا انعقاد ہوگا۔کوٹ چھٹہ کی یونین کونسلوں چوٹی بالا،چوٹی زیریں،ناوا،چاچن،درخواست جمال خان میں بھی میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔قبائلی علاقوں بارتھی،فاضلہ کچھ،تمن لغاری،تمن قیصرانی میں جب کہ ڈیرہ غازیخان کے کوٹ مبارک،چربی،معموری،پیگن،شادن لنڈ اور یارو کی یونین کونسلوں میں بھی میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ یونین کونسلوں میں فری میڈیکل کیمپس9ستمبر بروز جمعہ سے فنکشنل کردئیے جائیں گے۔

  • تشدد کرکے بیوی کو بچے سمیت گھر سے نکالنے والا پولیس کانسٹیبل معطل،تحقیقات ڈی پی او کے سپرد

    تشدد کرکے بیوی کو بچے سمیت گھر سے نکالنے والا پولیس کانسٹیبل معطل،تحقیقات ڈی پی او کے سپرد

    آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم کا دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد ۔ خاتون کی درخواست پر فوری ایکشن ۔ شکایت پر کنسٹیبل خادم حسین کو معطل کرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی جی خان کو انکوائری کے احکامات جاری ۔
    باغی ٹی وی رپورٹ:ڈیرہ غازی خان میں ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان محمدسلیم نے روزانہ کی بنیادپر ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔آر پی او نے کھلی کچہری میں کثیرتعداد میں سائلین کے مسائل سماعت کیئے ۔دوران سماعت خاتون شازیہ بی بی نے اپنے شوہر کنسٹیبل خادم حسین کے خلاف درخواست پیش کی کہ مذکورہ نے دھوکہ دہی سے اس کے ساتھ شادی کرکے اس کا مکان بیچ کرفروختگی کی رقم سمیت طلائی زیورات ہڑپ کرلیے ہیں ۔مزید جائیداد کی فروختگی سے انکار پر خاتون کو شدید تشد د کا نشانہ بنایا ہے اورخاتون سمیت ایک سالہ بیٹے کو گھر سے نکال دیا ہے ۔خاتون کی درخواست پر آر پی او محمدسلیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کنسٹیبل خادم حسین کو معطل کرکے ڈپی او ڈی جی خان محمدعلی وسیم کو انکوائر ی کے احکامات جاری کردئیے۔اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ ہونے والے تشد د اور حراسمنٹ پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے ۔کسی بھی غیرقانونی فعل کا ارتقاب کرنے والے شخص کو قطا معافی نہیں دی جائے گی ۔

  • فلڈ ریلیف کیمپ صرف دکھاوا،اصل سیلاب متاثرین دھکے کھانے پرمجبور

    فلڈ ریلیف کیمپ صرف دکھاوا،اصل سیلاب متاثرین دھکے کھانے پرمجبور

    فلڈریلیف کیمپ صرف دکھاوا،اصل سیلاب متاثرین دھکے کھانے پرمجبور
    باغی ٹی وی رپورٹ ۔ ڈیرہ غازیخان میں اصل سیلاب متاثرین ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردئے گئے ہیں ،گورنمنٹ ہائی سکول سروروالی میں بنایا گیا فلڈ ریلیف کیمپ صرف دکھاوے کیلئے ہی بنایاگیا ہے ،اس فلڈ ریلیف کیمپ میں امداد کیلئے آئے ہوئے سیلاب متاثرین پھٹ پڑے ، لنک نمبر ون برجی نمبر138حیدروالا ریگولیٹرسپربندکے دریابرد ہونے کے نتیجے میں موضع سکھیرا آرائیں کی بیشترآبادی پانی میں ڈوب گئی ،موضع سکھیراآرائیں کے سیلاب متاثرین نے اپنے موضع کے پٹواری کے رویہ پرشدیداحتجاج کیا ، آئیے سنتے ہیں متاثرین کیا کہتے ہیں ۔۔۔۔

  • سیلاب زدگان کے امدادی قافلوں کی لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

    سیلاب زدگان کے امدادی قافلوں کی لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے سیلاب زدگان کے امدادی قافلوں پر لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے مستحقین تک اشیاء پہنچانے کےلئے قافلوں کی سکیورٹی اور رہنمائی کے احکامات جاری کردئیے ہیں-
    باغی ٹی وی رپورٹ – کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے ریجنل پولیس آفیسر،ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ سیلاب زدگان کےلئے بھیجے جانے والے سامان کی لوٹ مار کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ انتظامیہ ڈکیت اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔پیشہ ور بھکاری سڑک کنارے بیٹھ کر امدادی سامان کے ٹرک لوٹ لیتے ہیں۔لوٹ مار کی وجہ سے نہ امدادی سامان مستحقین تک نہیں پہنچ رہا۔مخیر حضرات کو بھی امداد سامان کی تقسیم میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔انتظامیہ لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سامان لانے والے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کے قافلوں کو مکمل سکیورٹی دی جائے۔مستحق سیلاب زدگان تک امداد کی شفاف ترسیل کےلئے رہنمائی کی جائے۔ڈویژن میں فلڈ کنٹرول فعال رکھے جائیں۔ضلعی حدود میں قائم استقبالیہ کاونٹرز فلاحی تنظیموں کی ہرممکن معاونت کریں۔

  • تونسہ : بارتھی کے سیلاب زدگان کابزدارہاؤس کے باہراحتجاج ،پولیس کے خواتین کو دھکے اورتھپڑ،ویڈیو وائرل

    تونسہ : بارتھی کے سیلاب زدگان کابزدارہاؤس کے باہراحتجاج ،پولیس کے خواتین کو دھکے اورتھپڑ،ویڈیو وائرل

    تونسہ : بارتھی کے سیلاب زدگان کابزدارہاؤس کے باہراحتجاج ،پولیس کے خواتین کو دھکے اورتھپڑ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
    باغی ٹی وی رپورٹ:ڈیرہ غازی خان تونسہ شریف میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے گھر کے باہر انکے حلقہ کی سیلاب زدگان راشن کیلئے اجتجاج کرنے والی خواتین کو ایس ایچ او تھپڑ مارتے ہوئے دھکے گالیاں دیں،جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہے،ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے ایس ایچ او تھانہ سٹی بلال احمد کس طرح خواتین کی تذلیل کررہے ہیں یاد رہے جن خواتین کو تھپڑ مارے گئے یا دھکے دئیے گئے انکا تعلق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی لیڈر سردار عثمان خان بزدار کے آبائی علاقہ تمن بزدار بارتھی سے ہے سوشل میڈیا پر خاتون کا ویڈیو بیان وائرل


    عوامی حلقوں کا آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے ایس ایچ او کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کا مطالبہ جبکہ سردار عثمان خان بزدار کا خواتین کو پولیس کی جانب سے تھپڑ مارنے اور دھکے دینے کے حوالے سے کوئی مذمتی موقف سامنے نہیں آیا

  • پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز جنوبی پنجاب اورسندھ کے بعد بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی خدمت کیلئے تیار ہیں۔ڈاکڑ مدثر نواز اشرفی

    پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز جنوبی پنجاب اورسندھ کے بعد بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی خدمت کیلئے تیار ہیں۔ڈاکڑ مدثر نواز اشرفی

    پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز جنوبی پنجاب اورسندھ کے بعد بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی خدمت کیلئے تیار ہیں۔ڈاکڑ مدثر نواز اشرفی صدروائی ڈی اے پنجاب.ان انتہائی مشکل حالات میں سیلاب متاثرین کی خدمت کرنے اورہماری تکلیفوں کااحساس کرتے ہوئے بڑالمباسفرکرکے وائی ڈی اے پنجاب کے صدراوردوسرے دوست یہاں تشریف لائے میں بحیثیت صدروائی ڈی اے ڈی جی خان ان کاشکریہ اداکرتا ہوں۔ڈاکٹرآغازشہزاد
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں وائی ڈی اے پنجاب کے صدرڈاکڑ مدثر نواز اشرفی نے وائی ڈی اے ڈی جی خان کے صدر ڈاکٹرآغاشہزاد کے ہمراہ پریس کی، اس موقع پر سب سے پہلے ڈاکٹر آغا شہزاد نے YDA پنجاب کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں بحیثیت صدروائی ڈی اے ڈی جی خان ان کاشکریہ اداکرتا ہوںکہ انتہائی مشکل حالات میں سیلاب متاثرین کی خدمت کرنے اورہماری تکلیفوں کااحساس کرتے ہوئے بڑالمباسفرکرکے وائی ڈی اے پنجاب کے صدراوردوسرے دوست یہاں تشریف لائے،اس موقع پرڈاکڑ مدثر نواز اشرفی صدر وائی ڈی اے پنجاب یساتھ ڈاکڑ ابراہیم سروسز ہسپتال لاہور،ڈاکڑ ہادی کھوسہ،ڈاکڑ حسنین بلوچ،ڈاکڑ صدام حبیب،ڈاکڑ دوست علی بزدار،ڈاکڑ طلحہ شبیر،ڈاکڑ اجمل شبیربھی موجود تھے ۔صدرینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن ڈی جی خان ڈاکٹر آغاشہزاد نے کہا۔۔


    ڈاکڑ مدثر نواز اشرفی صدروائی ڈی اے پنجاب نے کہا کہ سب سے پہلے ہم جنوبی کا رخ کیا جنوبی پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں ڈیرہ غازیخان اور راجن پور شامل ہیں کیونکہ ڈیرہ غازیخان کومرکزی حیثیت حاصل سیلاب متاثرین تک پہنچنے کیلئے سب سے پہلے ڈیرہ غازیخان ہی آناپڑتا ہے توہم نے سب سے پہلے صدروائی ڈی اے ڈی جی خان رابطہ کیا ہم نے فیصلہ کیا اتنے بڑے کرائسز سے اکیلاڈی جی خان نہیں نکل سکتاتو اس کے بعد ہم نے اپنی دس ٹیمیں بنائیں،ہم 30کیمپ کرچکے ہیں،اس میں تونسہ ،ڈیرہ غازیخان ،راجن پور ،روجھان واردگرد چھوٹی بڑی سب بستیاں شامل ہیں،آج کے دن بھی وائی ڈی اے کی سات ٹیمیں فلڈ کیمپنگ میں موجود ہیں،جن چارٹیمیں ڈیرہ میں،جن کاتعلق گوجرانوالہ ،ننکانہ صاحب اوروائی ڈی اے اوکاڑہ راجن پور میں موجود ہیں،اس وقت نواب شاہ سندھ میں وائی ڈی اے پنجاب ایک فلڈکیمپ کام کررہاہے،اب ہماراپہلافوکس بلوچستان ہے ،ڈاکڑ مدثر نواز اشرفی نے کہا۔۔

    آخر میں ڈاکٹردوست علی بزدار نے کہاکہ یہ فلڈ آیا تونسہ شریف رمک سے لیکرروجھان تک ،سندھ اور بلوچستان کابلوچ بیلٹ متاثرہوا ہے،ہماری بلوچ روایات ہیں ،بلوچ مہمان نواز ہوتے ہیں ،چلوآپ لوگ مہمان نوازی نہ کریں کم ازکم چھیناجھپٹی تو نہ کریں ،متاثرین کیلئے لائے سامان کے ٹرک نہ لوٹیں ۔ ڈاکٹردوست علی بزدار نے کہا۔۔

  • 5 ماہ میں 7 شادیاں کرنے والی پھولن دیوی گرفتار

    5 ماہ میں 7 شادیاں کرنے والی پھولن دیوی گرفتار

    5 ماہ میں 7 شادیاں کرنے والی سرگودھا کی دوشیزہ گرفتار
    باغی ٹی وی – سرگودھا، جوہر کالونی کی 18 سالہ ثنا نے 5 ماہ میں 7 شادیاں کیں اور اپنے شوہروں کے گھروں کا صفایا کرکے غائب ہوگئی۔
    سرگودھا کے علاقے جوہر کالونی کی رہائشی 18 سالہ ثنا نے 5 ماہ میں 7 نوجوانوں کو بے وقوف بنایا اور ان سے شادی کرکے لوٹنے کے بعد فرار ہوگئی تاہم ثنا اب قانون کے شکنجے میں آ گئی ہے اور اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق دوشیزہ نے ایک گروپ بنا رکھا تھا جس میں اس کے جعلی ماں باپ، بھائی اور رشتہ دار شامل تھے، ثنا کے جھوٹے رشتے دار کنوارے لڑکوں کو شادی کا جھانسہ دے کر جہیز کی تیاری کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرتے تھے جب کہ لڑکی شادی کرنے کے بعد اپنے شوہروں کے گھروں کا قیمتی سامان چوری کرکے غائب ہوجاتی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوسرباز گروہ کا انکشاف اس وقت ہواجب لڑکی سے شادی کرنے اور لٹنے والے 2 نوجوانوں نے پولیس کو درخواست دی اور سیشن کورٹ میں اپنے اپنے نکاح نامے پیش کئے۔ پولیس نے ثنا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل بھجوا دیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • سیلاب زدگان ہماری بھرپور توجہ کے مستحق ہیں۔مبشرلقمان

    سیلاب زدگان ہماری بھرپور توجہ کے مستحق ہیں۔مبشرلقمان

    سیلاب زدگان ہماری بھرپورتوجہ کے مستحق ہیں۔مبشرلقمان
    ہمارے نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں اٹھائے نوکری کیلئے دردرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں،آنے والا وقت ڈیجیٹل میڈیاکاہے،باغی ٹی وی پاکستان کا سب سے بڑاڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک ہے جو5زبانوں میں خبریں نشراورشائع کررہاہے۔
    باغی ٹی وی رپورٹ:ڈیرہ غازیخان،پاکستان کے معروف اور سینئراینکرپرسن اور باغی ٹی وی کے CEOمبشرلقمان سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں موجود ہیں وہ اپناپروگرام” کھراسچ ” وہیں سے کررہے ہیں اور سیلاب متاثرین سے مل رہے ہیں اور ان کی مشکلات سے عوام ،اہل دل، صاحب ثروت افراد کوآگاہ کررہے ہیں ۔ ڈیرہ غازیخان میں ان کے قیام کے دوران میری یعنی ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی بیوروچیف سائوتھ پنجاب اور سینئرصحافی دوستوں بیوروچیف روزنامہ نیاکل ملتان چوہدری شکیل احمد ،بیوروچیف روزنامہ مرکزاسلام آبادمنظورخان لغاری کے ہمراہ جناب مبشرلقمان صاحب سے تقریباََ03:30گھنٹے سے زائدملاقات ہوئی ،

    اس ملاقات میں ملکی سیاست سے لیکر نوجوانوں کے مسائل اور سیلاب زدگان کی بحالی اوردیگراہم ایشوزپر کھل کربات ہوئی ۔جناب مبشرلقمان نے بتایاکہ سیلاب سے ہونے والی تباہی وبربادی وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں ،جتنانقصانات بتائے جارہے ہیں وہ بہت کم ہیں،سیلاب زدگان ہماری بھرپورتوجہ کے مستحق ہیں ،

    ہمیں ان کی بحالی کیلئے بھرپورکام کرنے کی ضرورت ہے،یہ کتناخوفناک منظرہوگاجب وہ سوئے تھے وہ شاہ تھے جب وہ اٹھے توگدابن چکے تھے، انہوں نے بتایاکہ ایک توسیلاب متاثرین کے گھرتباہ ہوئے ہیں دوسرا اُن کی سیلابی پانی کے کٹائو سے زمین بھی چھن گئی ہیں ،سیلاب متاثرین کی جہاں بستیاں تھیں اب وہ 20/25فٹ گہرے نالوں میں تبدیل ہوچکی ہیں،ڈیرھ ،دوماہ بعدسردیاں آجائیں گی تومتاثرین ٹینٹوں میں کیسے جی پائیں گے،ہم سب کوملکر خوراک اور راشن کے ساتھ ان کی مستقل رہائش کیلئے چھت کاانتظام کرناہوگا۔مبشرلقمان نے اس ملاقات میں بتایا کہ یہ کتنا بڑاالمیہ ہے کہ ہمارے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں اٹھائے نوکری کیلئے دردرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں،ان نوجوانوں کے کتنے خواب ہوں گے ،جوحکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ چکناچورہوچکے ہیں،ستم تویہ ہے کہ کرپشن ،دھونس دھاندلی ،اقرباء پروری نے میرٹ نے کوگالی بنادیا ہے،

    اعلی تعلیم یافتہ نوجوان لیبرکی طرح مزدوری کرنے مجبورہیں ،حکمرانوں کو نوجوانوں کے مسائل کے حل پرتوجہ دینی چاہئے ۔مبشرلقمان نے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیجیٹل میڈیاایک حقیقت ہے،آنے والاوقت ڈیجیٹل میڈیا کاہے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکہیں پیچھے چلے گئے ہیں،اسی ضرورت کے پیش نظرہم نے باغی ٹی وی کی بنیاد رکھی جوکہ پاکستان کا سب سے بڑاڈیجیٹل میڈیانیٹ ورک ہے جواس وقت 5زبانوں میں خبریں نشراورشائع کررہاہے،جن پانچ زبانوں خبریں نشراورشائع کی جارہی ہیںان میں اردو،انگریزی ،پشتو،دری اورچائنیززبان شامل ہے۔ہماری کوشش ہے عوام تک روائتی خبروں کی بجائے حقیقت پرمبنی خبریں بروقت پہچائیں۔