لاکھڑا بلوچستان ۔ہم مزید لاشیں نہیں اٹھاسکتے ،ہمارے راستے بند ہیں ،ہمارے پیارے بے موت مررہے ہیں،نوجوان کی دہائی، خدارا ہمارے راستے بحال کریں،حکومت بلوچستان ،وزیراعلیٰ اور انتظامیہ کا ابھی تک دل نہیں بھرا اور کتنی لاشوں کی ضرورت ہے۔۔۔؟ ،ضلع لسبیلہ تحصیل لاکھڑا نوجوان کی دکھ بھری داستان سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

لاکھڑا ۔ہم مزید لاشیں نہیں اٹھاسکتے ،ہمارے راستے بند ہیں ،ہمارے پیارے بے موت مررہے ہیں،نوجوان کی دہائی

ڈیرہ ۔ راولپنڈی سے راجن پورجانے والی مسافرکوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی ،ایک ہلاک16 مسافرزخمی
ڈیرہ غازیخان۔ راولپنڈی سے راجن پورجانے والی مسافرکوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی ،بہت سے مسافرزخمی، جانی نقصان کا اندیشہ ،ریسکیو اپریشن جاری،افسوسناک حادثہ پیر عادل کے قریب جوس فیکٹری کیساتھ پیش آیا
باغی ٹی وی رپورٹ ۔ڈیرہ غازیخان میں راولپنڈی سے راجن پورجانے والی نیو خان مسافرکوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی،جس سے بہت سے مسافرشدیدزخمی بتائے جارہے ہیں یہ حادثہ انڈس ہائی وے جوس فیکٹری پیرعادل کے قریب پیش آیا ،

ریسکیو کی طرف سے جاری کی گئی فائنل رپورٹ کے مطابق کنٹرول روم نے فوراََ چار ایمبولینسز ایک ریسکیو وہیکل ایک فائر وہیکل جائے حادثہ کی طرف روانہ کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر دو مریضوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی جبکہ باقی 13 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان شفٹ کیا جبکہ ایک مریض موقع پر ڈیڈ تھا جس کو ہسپتال شفٹ کیا گیا۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تفصیل ایم انصر ولد خانان عمر 27 سال شیراں والا تحصیل کلور کوٹ ضلع بکھرموقع ہردم توڑگیاجبکہ باقی زخمی مسافرجنہیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیاان میں سنوان یونس ولد ایم یونس عمر 34 سال ضلع لیہ کارہائشی ہے جس کا دائیں ٹخنے کا جوڑ فریکچرہے، سیما سرورزوجہ محسن عمر 20 سال میانوالی کمرپرچوٹ اور درد،مشتاق ولد رحمت اللہ عمر 18 سال فاضل پورضلع راجن پورکولہے کا جوڑ فریکچر،ساجد ولد گامن عمر 17 سا ل فاضل پورپائوں پرکٹ ہے،فقیر ولد گامن عمر 18 سال فاضل پوردائیں ہاتھ پر کٹ ہے،جمیل احمد ولد بشیر احمد عمر 60 سال فاضل پورپیشانی پر کٹ ہے،جاوید ولد جمیل احمدعمر 39 سال فاضل پورسافٹ ٹشوزانجریز،ناصر علی ولد ظہور علی عمر 35 سال نور پور تھان سافٹ ٹشوزانجریز، ایم عمران ولد ایم رمضان عمر 27 سال محمد پوردائیں پاں پر کٹ اور بائیں ہنسلی میں فریکچر کا شبہ ہے،غلام نازک ولد ایم رمضان عمر 35 سال محمد پور بائیں پائوں پرکٹ، احمد علی ولد گل محمدعمر 40 سال روجھان عباس ولد محمد خان عمر 25 سال پل ڈاٹ ڈی جی خان دائیں ٹانگ اور چہرے پرکٹ،عابد حسین ولد غلام رسول عمر 29 سال جام پور دونوں ہاتھوں اور چہرے کے دائیں طرف کٹ،احمد علی ولد طاہر علی عمر 30 سال خوشاب دائیں بازو پر کٹ، آنسہ دخترجاویدعمر 11 سالاسلام پورہ دائیں کان پرکٹ سے زخمی ہوئی ہے ۔


ڈیرہ غازیخان – ڈپٹی ڈائریکٹرتعلقات عامہ کاورکنگ جرنلسٹ سے نارواسلوک،حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔
ڈیرہ غازی خان – ڈپٹی ڈائریکٹرتعلقات عامہ کاورکنگ جرنلسٹ سے نارواسلوک،حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔
سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دورحکومت میں جنیدجتوئی نے ورکنگ جرنلسٹ کوپاس جاری کرنے کی بجائے ہیئرڈریسروں اور دوسرے ڈمی کارڈ ہولڈرصحافیوں کوپاس جاری کئے تھے اور ایکری ڈیشن کارڈ بھی ایسے لوگوں کوجاری کرائے ہیں جن کاصحافت سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹ. تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں بیٹھے ڈپٹی ڈائریکٹرتعلقات نے ہمیشہ ہی صحافیوں میں اتفاق کی بجائے نفاق پیداکیااورچند بزنس مین ٹائپ نان ورکنگ جرنلسٹس کوپروموٹ کیا،سینکڑوں صحافیوں کوگروپ بندیوں کاشکارکرایا۔جب بھی سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ڈیرہ غازیخان آتے توصرف مخصوص ٹولے کیلئے پاس جاری کئے جاتے تھے ایسااس لئے کیاجاتاتھا کہ ورکنگ جرنلسٹ وزیراعلی سے سوالات کریں گے توسب اچھااوراوکے کی رپورٹیں خطرے میں پڑجائیں گی اورکرپشن کی نشاندہی کاعلیحدہ خطرہ منڈلانے لگتاتھا تواس لئے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ایساکوئی رسک نہیں لیناچاہتے تھے ڈپٹی کمشنریاکمشنرکی پریس کانفرنسزیامیڈیاکوریج کیلئے صرف چندمخصوص صحافیوں کوبلایاجاتاہے

،ورکنگ جرنلسٹ کوکبھی اطلاع نہیں دی جاتی اوررواں ہفتے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا دورہ ڈیرہ غازیخان متوقع ہے جوڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان پر برسنے والی بارشوں کے نتیجے میں رودکوہی سیلاب کی تباہ کاریوں کاجائزہ لینے اور متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کااعلان کریں گے،ڈپٹی ڈائریکٹرتعلقات عامہ کی سابقہ روش اورموجودہ دنوں میں چند صحافیوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کرانے کی فوٹیج سامنے آنے پر کہاجاسکتا ہے کہ اس باربھی وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ ڈیرہ غازیخان کسی ورکنگ گرنلسٹ کوکوریج کیلئے کوئی پاس جاری نہیں کئے جائیںگے اورڈپٹی ڈائریکٹرتعلقات عامہ جنید جتوئی صرف اپنے ساتھ چند درباری صحافیوں کوساتھ لیکرجائیں گے تاکہ وزیراعلیٰ سے کوئی سوال جواب نہ ہوںکیونکہ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے دورحکومت میں یہ شخص ایسا کئی بارکرچکا ہے کیونکہ ڈپٹی ڈائریکٹرتعلقات عامہ جنید جتوئی کوپریس کلب ڈی جی خان کے صدرشیرافگن بزدار نے ووٹرلسٹ دی تھی اورکہا تھاکہ ان صحافیوں کوپاس جاری کریں لیکن اس کے برعکس جنیدجتوئی نے ورکنگ جرنلسٹ کوپاس جاری کرنے کی بجائے ہیئرڈریسروں اور دوسرے ڈمی کارڈ ہولڈرصحافیوں کوپاس جاری کئے تھے اور انہیں صحافی گیلری میں جاکربٹھادیا.

اس دوران لاہور سے آئی ہوئیDGPR پنجاب میڈم روبینہ افضل کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ آپ کے ڈپٹی ڈائریکٹرتعلقات عامہ جنید جتوئی نے کیاگل کھلائے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے فوراََ نوٹس لیااورتمام صحافیوں کواس کیمپ میں لے گئیں جہاں سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان خان بزدار نے صحافیوں سے ملاقات کرنی تھی۔ابھی تک ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ جنید جتوئی نے اپنی روش تبدیل نہیں کسی بھی پریس کانفرنس میں صرف اپنے منظور نظر صحافیوں کو کال کرکے بلاتا ہے جو انکی ہاں میں ہاں ملائیں، اور جو تلخ حقائق پر مبنی سوال کرتے ہیں انہیں نہیں بلایاجاتا ،اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹرجنیدجتوئی نے ایکری ڈیشن کارڈ بھی ایسے لوگوں کوجاری کرائے ہیں جن کاصحافت سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے جس کی مثال ڈیرہ غازیخان میں الیکٹرونکس کی دکان کے مالک کے پاس ایکری ڈیشن کارڈ کاہونا ہے جسے جنیدجتوئی مسلسل رنیوکراکردے رہاہے ،ڈیرہ غازیخان کے تمام ورکنگ جرنلسٹ DGPR پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان ۔ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار سیلاب زدگان سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے
ڈیرہ غازی خان ۔ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار سیلاب زدگان سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ،انہوں نے کہا کہ ہم ہرممکن کوشش کررہے ہیں کہ آپ کے نقصان اور مشکلات کا ازالہ کرسکیں ،آپ کی فصلات اور مکانات کے نقصان کاجائزہ لے رہے ہیں وہ بھی ہم آپ کو دیں گے لیکن جن کے پیارے جن میں کسی کی بہن فوت ہوئی کسی کابیٹا،بھائی ،باپ یا خاوند دنیاکی کوئی طاقت انہیں واپس نہیں لاسکتی ،ان کیلئے ہم سب دعاکرسکتے ہیں ،یہ الفاظ کہتے ہوئے دکھ سے ڈی سی ڈیرہ غازیخان محمد انور بریارکی آوازبھراگئی،ڈیرہ غازیخان سے باغی ٹی وی کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے کیا کہا

ڈیرہ ۔کوہ سلیمان، سیلاب سے ہونے والے نقصان کے سرکاری اعداد وشمارجاری
ڈیرہ۔کوہ سلیمان سیلاب سے ہونے والے نقصان کے سرکاری اعداد وشمارجاری،50 ہزار ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں تباہ ،150مواضعات کی تین سو کے قریب بستیاں متاثر، سینکڑوں مال مویشی ہلاک،سیلابی پانی سے 10 افراد جاں بحق جن میں چار بچے دو خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ذرائع کاکہنا ہے کہ اموات اس سے کہیں زیادہ ہیں۔وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت۔
باغی ٹی وی رپورٹ۔ ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کی رود کوہیوں کے سیلاب کی اب تک کی رپورٹ کے مطابق کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے پہاڑی ندی نالوں میں شدید طغیانی آئی ہے ۔25جولائی سے اب تک 400فیصدزیادہ بارش ہوچکی ہے رود کوہی سنگھڑ ،تونسہ، درہ ٹرائیبل ایریا ، مٹھاون، وڈور ، سخی سرور، رونگھن، سوڑا ٹرائبل ایریا(ڈیرہ غازی خان)کاہا سلطان راجن پور و دیگر ندی نالوں میں شدید طغیانی آئی ہے۔پہاڑی ندی نالوں کے پانی نے ڈیرہ غازیخان کی تحصیل تونسہ کی یونین کونسل وہوا ، احمدانی، سوکڑ، منگڑوٹھہ اور تحصیل ڈیرہ غازیخان کی یونین کونسل شادن لنڈ ،کالا، چھابری زیریں ، وڈور ، پائیگاں،لوہار والا،چٹ سرکانی، گدائی غربی اور تحصیل کوٹ چھٹہ کی یونین کونسل درخواست جمال خان جنوبی ،شمالی پہاڑی ندی نالوں کے پانی متاثر ہوئیں ۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے فراہم کی گئیں سرکاری معلومات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی ایک لاکھ ایکڑ اراضی زیر آب آچکی ہے ۔

شدید طغیانی کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان کے 150مواضعات کی تین سو کے قریب بستیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے مطابق سیلابی پانی سے 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں چار بچے دو خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ذرائع کاکہنا ہے کہ اموات اس سے کہیں زیادہ ہیں،سینکڑوں کی تعداد میں مال مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ ایکڑ رقبہ سیلابی پانی سے زیر آب آگیا جبکہ 50 ہزار ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ سرکاری جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کی ایک لاکھ آبادی متاثر ہوئی جبکہ مقامی ذرائع سے اکٹھی کی گئی معلومات کے مطابق سرکاری اعداد وشمار سے بہت زیادہ آبادی رود کوہی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔

ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ ، کوٹ چھٹہ اور ڈیرہ غازی خان میںپانچ ہزار کے قریب گھروںکو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ان میں کچے مکانات 90 فیصد ہیں جو مکمل طورتباہ ہوچکے جو اب رہائش کے قابل نہیں رہے جبکہ مکانات سے متعلق سرکاری طور پر اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان انور بریار کے مطابق متاثرین کیلئے 14ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں، رودکوہیوں کے متاثرہ علاقوں میں اب تک 500خیمے پہنچائے گئے ہیں جبکہ مزید 500خیمے بھی بھجوا دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا ہے کہ متاثرین میں اب تک 400 ٹینٹ،500چٹائیاں،200مچھر دانیاں بھی تقسیم کی جاچکی ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک متاثرہ علاقوں میں 1500سیلاب زدگان کو ریسکیو کیا گیاہے۔دوسری طرف وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،متاثرہ افراد کے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کا مکمل خیال رکھا جائے،متاثرہ دیہات میں امدادی کیمپوں میں تمام ضروری اشیا وافر تعداد میں موجود ہونی چاہئیں،وزیرااعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی نے مزیدکہاکہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگائیں ،آفیسران اور متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے کمربستہ ہو جائیں،انہوں نے کہا کہ متاثرہونے والے دیہات کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
ڈیرہ : بستی عطا محمد تالپور میں مسلسل بارش سے فلڈ کا سماں،بارش کے پانی سے گھر،فصلات متاثر،کئی گھراورچاردیواریاں زمین بوس
ڈیرہ : بستی عطا محمدتالپورمیں مسلسل بارش سے فلڈ کاسماں،بارش کے پانی سے گھر،فصلات متاثر،کئی گھراورچاردیواریاں زمین بوس،سرکاری سطح پر کوئی اقدام نہیں کئے جارہے لوگ اپنی مددآپ کے تحت پانی نکا لنے کی کوشش میں مصروف،اہل علاقہ سراپا احتجاج۔
باغی ٹی وی رپورٹ۔ ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقہ بستی عطا محمدتالپورمیں تین دن سے ہونیوالی باران رحمت لوگوں کیلئے زحمت بن گئی ہے،بارش کے پانی نے سیلابی ریلے کی شکل اختیارکرلی اورپانی کی سطح اس وقت چھ سے سات فٹ ریکارڈ کی جارہی ہے جوانتہائی خطرناک ہے بستی عطا محمدخان تالپورشدیدمتاثرہوچکی ہے اورپانی گھروں میں داخل ہوچکاہےعلاقہ مکینوں کاکہناہے کہ ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی مکمل چشم پوشی سے غریب عوام کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جن کے گھر فصلات سب کچھ ڈوب گیا ہے مال مویشی اب روڈپرنکالناشروع کردیاگیاہے مگرسرکاری مشینری صرف دفتروں تک محدودہے ، ایسی مشینری سے بہترہے کہ حکومت اتنی بڑی رقم کسی ایسی جگہ خرچ کرلے جہاں کم از کم عوام کو فائدہ ہو۔ایسے میں لوگ شدیدپریشانی کے عالم میں ہیں بارشی پانی نے علاقہ کوچاروں طرف سے گھیررکھاہے اور اوپر سے بارش مزیدبرس رہی ہے جوزیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے اس لیے حکومت پاکستان کو چاہئے کہ فوری طور پر پانی کی نکاسی کیلئے بستی عطا محمدتالپورمیںاقدامات کرے اورلوگوں کے گھروں اورفصلات کومزیدتباہ ہونے سے بچایا جاسکے۔
کوہ سلیمان اور میدانی علاقوں میں مزید بارش، جاں بحق افراد کی تعداد ایک درجن سے زائد ہوگئی
ڈیرہ غازی خان کوہ سلیمان اور میدانی علاقوں میں مزید بارش، جاں بحق افراد کی تعداد ایک درجن سے تجاوزکرگئی ہے ،سینکڑوں جانورہلاک،کئی ہزار ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلات مکمل تباہ ، 30ہزارسے لوگ بے گھرہوگئے ہیں۔
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان میں رات گئے کوہ سلیمان میں بارش مقامی ذرائع کے مطابق زندہ پیر سوری لنڈ ندی میں ایک بار پھر طغیانی آگئی ،اب تک سوری لنڈ رود کوہی سیلابی ریلے سے درجن سے افراد جاںبحق ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں جانورہلاک اور کئی ہزار ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلات مکمل تباہ ہوگئیں، 30ہزارسے لوگ بے گھر، خیموں ،خوراک اور ادویات کی قلت ،حکومتی اقدامات ناکافی ہیں.

،ریسکیو1122کے علاوہ باقی تمام محکموں آفیسران فوٹو شوٹ میں مصروف دکھائی دیتے ہیںاور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین آسمان کی طرف ہاتھ اورجھولیاں اٹھائے ہوئے ہیں،تازہ آنے والی بارش سے تونسہ شریف میں بیچھرہ گیپ میں ایک بار پھر پانی آ گیا جس کے باعث راستہ پھر سے بند ہو گیا ہے،تونسہ کی بستی غلامانی موضع پڑدان غربی کوٹ کھوئی بند کے ٹوٹنے سے سے مویشی پانی لے گیا اور مکانات گر گئے ہیں ، بستی احمدانی، پل قمبر ، مکول کلاں، چوکیوالا ، بودو ،مناں ،کوٹلہ میرانی ،بستی حبیب،بیٹ اشرف، جڑھ لغاری اور درجنوں علاقے سیلاب کی زد میں آ چکے ہیں،سیلابی ریلے سے ایک ہی خاندان کے مزید تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ اسی گھر کے تین افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ، جاں بحق افراد کی تعداد ایک درجن سے تجاوزکرچکی ہے۔تونسہ شریف میںبستی مندرانی کے ساتھ سنگھڑ بند ٹوٹنے کا خدشہ ہے جس سے سوکڑ، بغلانی اورکھیوے والی کی آبادی کو شدید خطرہ لاحق ہوچکا ہے جبکہ انتظامیہ نے اس بند کوبچانے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے ۔

اس وقت تحصیل ڈیرہ غازیخان کے علاقے یارو کھوسہ ،وڈور،لوہار والا سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ،ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقہ چو ٹی زیرین میں واقع سیم نالہ کپر ڈرین بستی قاضی والہ پرسیلابی ریلے میں11سالہ لڑکا الیاس صادق ولد صادق حسین برمانی بستی دورٹہ کا رہائشی پانی میں گر گیاجسے ریسکیو1122 نے بے ہوشی کی حالت میں تلاش کر لیا ہے لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا۔اسی طرح بستی تالپور ودیگرعلاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ،مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ آفیسران پکے روڈوں پر گشت کررہے ہیں لیکن عملی طور کوئی خاطرخواہ ریلیف یاامدادی سرگرمی دیکھے کونہیں ملی۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر ڈی جی خان ڈویژن کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔سیلاب زدہ علاقوں کی سرکاری عمارتیں فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل کردی گئیں۔کمشنر عثمان انور نے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کئے اور ڈی جی خان اور راجنپور میں رود کوہیوں کے سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لیا۔کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بروقت انتظامی مشینری متحرک کی۔انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں 24 گھنٹے سیلاب زدہ علاقوں میں موجود رہیں۔پی ڈی ایم اے ،پولیس اور دیگر محکموں کی مکمل سپورٹ رہی۔

بروقت اقدامات سے کم سے کم نقصان رپورٹ ہوا۔ڈی جی خان اور راجنپور میں رود کوہیوں کے سیلاب کا اب کوئی مسئلہ نہیں۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ سیلاب زدگان امدادی کارروائیوں سے مطمئن ہیں۔تخمینہ شروع کردیا ہے،نقصانات کا ازالہ کرایا جائے گا۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ رود کوہیوں کے سیلاب زدہ علاقوں سے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔فلڈ ریلیف کیمپس میں میڈیکل اور وٹرنری کیمپس بھی فعال ہیں۔انسانوں کے علاج معالجہ اور مویشیوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں کمشنر عثمان انور نے رات گئے پل قمبر کے نزدیک فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

فلڈ ریلیف کیمپس میں مقیم سیلاب زدگان سے معلومات لیں۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ اور دیگر نے بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ مصیبت میں گھرے سیلاب زدگان کی ہرممکن معاونت کی جائے۔فلڈ ریلیف کیمپس میں سہولیات کا خیال رکھا جائے۔فلڈ ریلیف کیمپس میں مقیم سیلاب زدگان کو معیاری کھانا دیا جائے۔فلڈ ریلیف کیمپس کے نزدیک میڈیکل،وٹرنری کیمپ یقینی بنائے جائیں۔فلڈ ریلیف کیمپس میں مقیم خاندانوں کی سکیورٹی بھی بہتر ہونی چائیے۔
ڈیرہ، پل گجوجی پر وڈانی برادری میں پرانی دشمنی پر تصادم ،فائرنگ سے 3ہلاک ایک شدید زخمی
ڈیرہ ۔پل گجوجی پر وڈانی برادری کا آپس میں تصادم ،فائرنگ سے 3 ہلاک ایک شدیدزخمی،آئی جی پنجاب کا نوٹس
لدھیانی وڈانی اور تڈی وڈانی برادری کے بچے سے بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا تھا اسی کا بدلہ تڈی برادری نے لیااور آج مقتولین پیشی پر عدالت جا رہے تھے،ذرائع سے ملنے والی ابتدائی معلومات۔باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان میںپل گجوجی پر وڈانی برادری کے آپس میں تصادم ،فائرنگ سے 3 ہلاک ایک شدید زخمی ۔ذرائع سے ملنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق لدھیانی وڈانی اور تڈی وڈانی برادری کے بچے سے بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا تھا اسی کا بدلہ تڈی برادری نے لیا،ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ ریسکیو1122 کنٹرول روم ڈی جی خان کو کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ نا معلوم وجہ کی بنا پر چار بندوں کو گولیاں لگی ہوئی ہیں ۔ آپ میری مدد کے لئے ایمبولینس روانہ کریں۔ ریسکیو 1122 نے فوراََ دو ایمبولینسز بھجوا دیں اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا۔ جب ایمبولینسزموقع پر آن لوکیشن ہوئیں تو پتہ چلا چار بندوں کو گولیاں لگی ہوئی ہیں جن میں تین بندے موقع پرہلاک ہوچکے تھے اور ایک بندہ جو سیریس انجرڈ تھا جس کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان شفٹ کر دیاگیا ہے
پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں
سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟
شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”
آرپی او ڈیرہ غازیخان نے تھانہ صدر کی حدود میں تین افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آر پی او نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات عمل میں لائی جائیں ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کیے جائیں اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ قبل ازیں جائے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنے بھی ڈی جی خان میں پرانی دشمنی کی وجہ سے فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔

کوہ سلیمان برساتی نالوں نے تباہی مچادی ، انڈس ہائی وے پانی میں بہہ گئی،3جاں بحق،متعدد زخمی ولاپتہ
کوہ سلیمان برساتی نالے بے قابو، انڈس ہائی وے پانی میں بہہ گیا،3جاں بحق،متعدد افراد زخمی ولاپتہ ہیں
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان پربارش برسنے سے پہاڑی ندی نالے بے قابوہوگئے،چوکی والہ کے قریب انڈس ہائی وے پانی میں بہہ گیابین الصوبائی ٹریفک کی روانی معطل،3جاں بحق،متعدد زخمی ولاپتہ گھر،مال مویشی فصلات سب سیلاب کی نظر ہوگئے ہیں جبکہ تین جاں بحق افراد میں آمنہ بی بی زوجہ خادم حسین بعمر40سال سکنہ زندہ پیرموڑ تونسہ شریف،خلیل احمدولدغلام رسول بعمر50سال بستی چھٹانی تونسہ شریف اور پروین بی بی دخترحسین بعمر7سال بستی لاشاری تونسہ شریف سیلابی ریلے میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔ابتک موصولہ رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے سے بستی چھٹانی موضع سنجر حیدروالی کے آٹھ افراد آمنہ بی بی ، حسینہ بی بی ، رشیدہ بی بی ، منیر ، تگو بی بی ، سلمی بی بی ، بشری بی بی ، عیسی خان کے لاپتہ ہونے کاخدشہ ظاہر کیاگیاہے

.ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان پر حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور پل قمبر ، بستی احمدانی ، بستی لاشاری ، زندہ پیر موڑ ، چوکی والا ، مکول اور انڈس ہائی وے کے علاقوں میں112 ریسکیورز چودہ کشتیوں کے ساتھ ریلیف آپریشن کر رہے ہیں. انہوںنے بتایاکہ اب تک سیلاب میں گھرے 421افراد کو ریسکیو کیاگیا 720افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا اسی طرح بیس مویشیوں کو بھی ریسکیو کیاگیا . تین افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی . انہوںنے بتایاکہ ریسکیو ریلیف آپریشن جاری ہے اور ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات براہ راست نگرانی کر رہے ہیں .

رکن صوبائی اسمبلی ڈیر ہ غازیخان محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ سیلاب قدرتی آفت اور اللہ تعالی کی طرف سے آزمائش ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیلاب زدگان کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے . انتظامیہ کے ساتھ مل کرریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد سروے کر کے نقصانات کا ازالہ کرایا جائے گا. انہوںنے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سیلاب زدہ علاقوں بستی ملنگا ، بستی گل محمد ، بستی احمدانی ، پل قمبر، بستی لاشاری ، زندہ پیر موڑ ، چوکی والا ، مکول، لوہار والا، انڈس ہائی وے ، چٹ سرکانی اورد یگر علاقوں کے سیلاب زدگان کو تنہا نہ چھوڑا جائے . فلڈ ریلیف کیمپس میں ہر ممکن سہولیات کے ساتھ سکیورٹی کے ہرممکن اقدامات کیے جائیں ۔

سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازیخان خالد کریم نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر و کنٹرولرسول ڈیفنس کی ہدایت پر افسران ، سٹاف اور رضا کاران پل قمبر ، بستی احمدانی، وڈور اور دیگر علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں فرائض انجام دے رہے ہیں. سول ڈیفنس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان میں چٹائیاں ، ترپال ،د ریاں ، مویشیوں کیلئے چارہ تقسیم کرنے کے ساتھ دیگر امدادی کام میں مصروف ہیں . سول ڈیفنس ہر مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان کی ہر ممکن معاونت کیلئے موجودہے . اسی طرح ڈیرہ غازیخان میں بارشوں اور رودکوہیوں کے سیلابی پانی کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کام جاری ہے متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل بھی جاری ہے . ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز اورتمام محکموں کے افسران متاثرین کی مدد کیلئے سرگرم ہیں .ریلیف کیمپوں میں سہولیات کی فراہمی کے بعدسڑکوں اور اونچی جگہوں پر پناہ لینے والے متاثرین اور ان کے مال مویشیوں کیلئے ترپالوں کی فراہمی اور ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے .

جبکہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام متاثرہ علاقوں میں خیمے بھی لگا دیئے گئے ہیں اسی طرح گزشتہ رات بھی خدمت خلق کا مشن جاری رہا ڈی جی خان کے مصیبت زدہ بے گھر خاندان پنجاب حکومت کے مہمان بنے اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے خلوص دل سے سیلاب زدگان کی میزبانی کی . تونسہ تحصیل کے سیلاب زدگان کیلئے ریلیف کیمپس میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں اورفلڈ ریلیف کیمپس میں بجلی کے متبادل انتظام کیلئے جنریٹرز اور وافر مقدار ایندھن فراہم کیا گیا .ریلیف کیمپس میں مقیم خاندانوں کیلئے پنکھے اور تیار خوراک فراہم کی گئی ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خود سیلاب زدگان میں کھانا تقسیم کیا . سول ڈیفنس،ہیلتھ،ریونیو اور دیگر محکموں کے ملازمین فلڈ ریلیف کیمپس میں تعینات تھے . ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مصیبت میں گھرے سیلاب زدگان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،فلڈ ریلیف کیمپس میں گھر جیسی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے، پہلے دن کی خامیوں کو اگلے دن نہیں دہرایا جائے گا،کم وقت میں زیادہ وسائل اور سہولیات کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں .

اُدھرریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم کے احکامات پر ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس لوگوں کی مدد کرنے اورانہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف عمل ہے ۔آر پی او کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی سربراہان کی زیرنگرانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جان ومال اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں پولیس لوگوں کو بروقت آگاہ کرنے اور ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلیے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر دن رات کام کررہی ہے۔ فلڈریلیف کمیپ میں موجود متاثرین اور ان کی املاک کے تحفظ کے لیے پولیس کی جانب سے موثراقدامات کیے گئے ہیں ۔سیلاب زدہ علاقوں میں سٹرکوں کی بندش کے پیش نظر گاڑیوں کو متبادل راستہ سے گزارنے کیلیے پولیس کی جانب سے مسافروں ٹرانسپورٹر حضرات کو بروقت آگاہ کیاجارہا ہے ۔آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیلاب زدہ علاقوں میں ہمہ وقت الرٹ رہنے کی سخت ہدایت جاری کردی ہیں۔امدادی سرگرمیوں اور سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلیے آر پی او آفس میں ایمر جنسی کنٹرول روم قائم ہے۔کسی بھی ایمرجنسی میں 15یا کنٹرول روم 0649260479 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔پولیس کسی بھی ایمرجنسی یا ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلیئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ سیلاب سے متاثرین کی امداد میں تمام وسائل بروئے کارلائے جارہیے ہیں
کوہ سلیمان کے رودکوہی نالے بپھرنے لگے، ریلیف کیمپس قائم
کوہ سلیمان کے رودکوہی نالے بپھرنے لگے، ریلیف کیمپس قائم
اس وقت 24000کیوسک پانی کاریلاگذررہاہے ۔سنگھڑ10394کیوسک ،سخی سرور10903کیوسک،مٹھاون ندی میں 19175کیوسک پانی بہہ رہاہے جبکہ رود کوہی وڈورمیں بھی بڑاسیلابی ریلاآنے کی اطلاع ہے ۔
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کوہ سلیمان میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے برساتی ندی نالوں کے آنے کے پیشِ نظر رات گئے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک کوہ سلیمان نے رونگھن مٹھاون وڈور سخی سرور سمیت دیگر برساتی ندی نالوں کا دورہ کیا ہے۔ پی اے اکرام ملک برساتی ندی نالوں کے پیش نظر رات گئے خود حفاظتی اقدامات کی نگرانی ہر ممکن امداد کے لیے ریلیف کیمپس قائم کرکے قبائلی لوگوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔
برساتی ندی نالوں میں بی ایم پی کو تعینات کیا گیا ہے۔ پی اے اکرام ملک نے قبائلی لوگوں کو حفاظتی مقامات میں منتقل کیا گیا ہے ،کوہ سلیمان میں برساتی ندی نالوں کے پانی کی مقدار حفاظتی اقدامات ریلیف قائم کا بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک نے صبح سویرے وزٹ کیا۔ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک صبح سویرے بارش تمام برساتی ندی نالوں کے روٹس لینڈ سلائیڈنگ ایریا کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔ وڈور مٹھاون سخی سرور سانگھڑ سمیت دیگر برساتی ندی نالوں کے وزٹ کے بعد کمانڈنٹ محمد اکرام ملک میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ آئیے آپ کو لیے چلتے ہیں۔اس وقت کوہ سلیمان سے بہنے والے ندی نالوں اور رودکوہیوں میں بہنے والی پانی تازہ پوزیشن کچھ اس طرح ہے درہ وہوا سے اس وقت 24000کیوسک پانی کاریلاگذررہاہے ۔سنگھڑ10394کیوسک ،سخی سرور10903کیوسک،مٹھاون ندی میں 19175کیوسک پانی بہہ رہاہے جبکہ رود کوہی وڈورمیں بھی بھی بڑاسیلابی ریلاآنے کی اطلاع ہے ۔ جہاں نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔راجن پور میںکوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے راجن پور برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ کاہا سلطان اور نالہ چھاچھڑ سے سیلابی ریلا میدانی اور پچھاد کے علاقوں میں پہنچ گیا جبکہ چک شہید کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔قطب پل کا بھی بند ٹوٹنے سے بستی پنجابی ،بستی منجھو سمیت دیگر علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد حفاظتی بند مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔

ادھرضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان نے رود کوہیوں کے سیلاب زدہ علاقوں کے تمام سکولوں کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تعلیم،ریونیو اور دیگر محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کو ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے آبادیوں کو بچانے اور سیلابی ریلہ کے محفوظ انخلا کیلئے بستی ملنگا اور بستی گل محمد چانڈیہ کے نزدیک مانکا کینال کو اپنی نگرانی میں کٹ لگا کر نکاسی کو بھی یقینی بنایا انہوں نے ضلع کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ہرممکن تعاون اور امداد کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان انور نے وڈور اور سوری لنڈ کے سیلاب زدہ آبادی کیلئے نزدیکی سکولوں کی عمارتوں کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں سیلابی ریلے سے آبادی نے اور قیمتی املاک کو بچانے کیلئے اپنی نگرانی میں بستی گل محمد چانڈیہ کے نزدیک مانکا کینال کو کٹ لگا کر نکاسی یقینی بنادی۔

ڈپٹی کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور کسی بھی نقصان سے بچنے کیلئے آبادی، مویشی اور قیمتی سامان کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی اور سیلاب زدہ بھائیوں کے ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے وڈور رود کوہی کے سیلاب سے متاثرہ علاقے بستی گل محمد اور بستی ملنگا کا دورہ کیا انہوں نے پل وڈور کے پانی سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے ماہرین کی تجویز اور آبادی کو بچانے کیلئے اپنی نگرانی میں بھاری مشینری کے ذریعے مانکا کینال کو کٹ لگا کر رود کوہی کے محفوظ انخلا کو یقینی بنایا ہے۔بستی ملنگا اور بستی گل محمد چانڈیہ کے نزدیک مانیکا کینال کو کٹ لگا کر نکاسی آب کو ممکن بنایا گیا ہے۔



























