Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ:واسا  کا گھر گھر سروے شروع ، شہری سہولیات بہتر بنانے کے لیے ڈیٹا اپڈیٹ مہم جاری

    اوکاڑہ:واسا کا گھر گھر سروے شروع ، شہری سہولیات بہتر بنانے کے لیے ڈیٹا اپڈیٹ مہم جاری

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) واسا اوکاڑہ نے شہر میں شہری سہولیات کو مؤثر اور جدید خطوط پر بہتر بنانے کے لیے گھر گھر سروے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ مہم ایم ڈی واسا عبدالوحید کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی، جس کی عملی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو رانا عدنان کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سروے ٹیمیں گھر گھر جا کر رہائشی اور تجارتی مقامات کا درست ریکارڈ مرتب کر رہی ہیں۔ پانی اور سیوریج کنکشنز، مالکانہ معلومات، کمرشل استعمال سمیت شہریوں کا مکمل ڈیٹا باقاعدہ فارم اور ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے محفوظ کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان واسا کے مطابق شہری سہولیات کی بہتری درست اور اپڈیٹ ڈیٹا سے ممکن ہے، جبکہ ایم ڈی عبدالوحید نے کہا کہ سروے سے حاصل ریکارڈ آئندہ ترقیاتی منصوبوں، سروس ڈیلیوری اور شکایات کے بروقت حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو رانا عدنان نے شہریوں سے اپیل کی کہ سروے ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور درست معلومات فراہم کریں۔ واسا انتظامیہ نے وضاحت کی کہ سروے مکمل طور پر مفت ہے اور کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جا رہی۔

    شہری مزید معلومات اور شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • سیالکوٹ:چوہدری آصف علی باجوہ کا اکاش کمرشل سینٹر کا دورہ، تعمیراتی معیار بہتر بنانے کی ہدایت

    سیالکوٹ:چوہدری آصف علی باجوہ کا اکاش کمرشل سینٹر کا دورہ، تعمیراتی معیار بہتر بنانے کی ہدایت

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، ڈسٹرکٹ رپورٹر مدثر رتو)سابق امیدوار قومی اسمبلی اور معروف سماجی رہنما چوہدری آصف علی باجوہ نے بھاگووال میں زیرِ تعمیر اکاش کمرشل سینٹر کا دورہ کیا اور جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تعمیراتی ٹیم کو ہدایت کی کہ معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔

    چوہدری آصف علی باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکاش کمرشل سینٹر کی تکمیل سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور مقامی افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید طرز پر تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ مستقبل میں بھاگووال کی شناخت ثابت ہوگا۔

    انہوں نے شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو اپنی اولین ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی عمل طے شدہ معیار کے مطابق تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مختلف بلاکس کا جائزہ لیا، حفاظتی انتظامات چیک کیے اور مزدوروں و انجینئرنگ اسٹاف کی محنت کو سراہا۔

    دورے کے اختتام پر چوہدری آصف علی باجوہ نے امید ظاہر کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل سے مقامی معیشت کو تقویت ملے گی اور یہ کمرشل سینٹر تاجروں کے لیے ایک اہم کاروباری مرکز ثابت ہوگا۔

  • اوچ شریف: شہر تجاوزات کے شکنجے میں، میونسپل کمیٹی کی مبینہ چشم پوشی،شہری سراپا احتجاج

    اوچ شریف: شہر تجاوزات کے شکنجے میں، میونسپل کمیٹی کی مبینہ چشم پوشی،شہری سراپا احتجاج

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف شہر مکمل طور پر تجاوزات کی لپیٹ میں آ چکا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی مبینہ طور پر مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ احمد پور شرقیہ روڈ، خیرپور ڈاہا روڈ سمیت مرکزی شاہراہیں سریا، بجری، تعمیراتی سامان اور غیر قانونی اسٹالز سے بھر گئی ہیں، جس کے باعث ٹریفک نظام شدید درہم برہم ہو چکا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور فیلڈ اسٹاف تجاوزات کے خلاف کارروائی کے بجائے بھتہ مافیا کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ’’نذرانے‘‘ وصول کیے جاتے ہیں جبکہ صرف کاغذی کارروائی دکھا کر عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

    مین شاہراہوں پر قائم نجی اسپتالوں، کلینکس، اسکولز اور دکانداروں کی خودساختہ پارکنگز نے اندرونِ شہر ٹریفک کو مکمل جام کر رکھا ہے۔ ہاتھی گیٹ بازار، موبائل مارکیٹ، سبزی و فروٹ منڈی اور مرکزی چوک تجاوزات کے نرغے میں آ کر گزرگاہوں کو تنگ ترین بنا چکے ہیں، جبکہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور ریڑھی بانوں نے سڑکوں کو یرغمال بنا دیا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے مزید چشم پوشی کی تو شہر کی سڑکیں مکمل طور پر بند ہو جائیں گی اور کاروبار بری طرح متاثر ہوگا۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے ڈی سی بہاولپور سے فوری اور سخت آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بیانات نہیں، عملی اقدام ضروری ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو شہری وسیع پیمانے پر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

  • پسرور: تیزرفتار ٹویوٹا الٹ گئی، 7 افراد زخمی، کوئی جانی نقصان نہیں

    پسرور: تیزرفتار ٹویوٹا الٹ گئی، 7 افراد زخمی، کوئی جانی نقصان نہیں

    پسرور (باغی ٹی وی،وقاص اسلم) تحصیل پسرور میں ڈسکہ روڈ پر ٹوریاں والا اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹویوٹا گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان پیش نہ آیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 25 سالہ زاہد، 15 سالہ عمیر، 4 سالہ زائشاہ، 47 سالہ راشد، 7 سالہ موسیٰ، 24 سالہ نمرہ اور 5 سالہ حسین شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو 1122 نے اسپتال منتقل کر دیا۔

    ریسکیو نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

  • اوچ شریف: مسجد کے واش روم میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، ریسکیو کی بروقت کارروائی

    اوچ شریف: مسجد کے واش روم میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، ریسکیو کی بروقت کارروائی

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان)چاہا بستی چوک میں حیرت انگیز اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک حاملہ خاتون نے جامعہ مسجد کے واش روم میں اچانک بچے کو جنم دے دیا۔ واقعہ کے وقت خاتون نیم بے ہوش تھی جس پر مسجد انتظامیہ اور اہل علاقہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔

    ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو خاتون کی حالت نازک تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے مکمل راز داری اور احتیاط کے ساتھ زچہ و بچہ کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال احمدپور شرقیہ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی اور انسانی ہمدردی پر مبنی خدمات کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ٹیم نے ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیا ہے۔

  • گھوٹکی:آبادگار اتحاد سندھ پنجاب کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا، ماحول کشیدہ

    گھوٹکی:آبادگار اتحاد سندھ پنجاب کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا، ماحول کشیدہ

    گھوٹکی (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں آبادگار اتحاد سندھ پنجاب کی جانب سے ڈی سی آفس کے مرکزی گیٹ پر بھرپور احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس کے باعث موقع پر ماحول انتہائی کشیدہ رہا۔ دھرنے میں خواتین رہنماؤں میڈم یاسین طاہرہ چنہ، میڈم خورشید انڑ سمیت پنجاب سے آئے رہنما رانجھا خان چانگ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

    احتجاج کے دوران ایک شریک مظاہر نے اپنے مطالبات کے حق میں گنے کو آگ لگا کر سنسنی خیز احتجاج کیا، جس نے ماحول کو مزید گرم کر دیا۔

    دھرنے میں آبادگار اتحاد کے ضلعی رہنماؤں محمد حسن چاچڑ، عبدالجبار دھاریجو، مولانا محمد اسحاق لغاری، عبدالغفار چاچڑ، حماداللہ چاچڑ اور نواب علی چاچڑ نے بھی شرکت کی۔ رہنماؤں نے حکومت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آبادگاروں کے مسائل فوری حل نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی۔

  • اوچ شریف: میڈیکل سٹور میں بڑی چوری،چور لاکھوں کی ادویات لے اُڑے

    اوچ شریف: میڈیکل سٹور میں بڑی چوری،چور لاکھوں کی ادویات لے اُڑے

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان)تھانہ اوچ شریف سے چند فرلانگ کے فاصلے پر احمد پور شرقیہ روڈ پر واقع خواجہ دلاور میڈیکل اسٹور اینڈ کلینک میں رات کے وقت چوری کی واردات پیش آئی، جس میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی ادویات اٹھا کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ دکاندار کے مطابق اوچ شریف میں چوری اور نقب زنی کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں اور شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ دکاندار نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو فوری گرفتار کر کے علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم کے سلسلے کو روکا جائے۔

    تھانہ اوچ شریف کے مہتمم فیصل امین نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
    واقعے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام نے تجارتی علاقوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • احمدپور شرقیہ: اڈا ظاہر پیر ماماے والا نیشنل ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

    احمدپور شرقیہ: اڈا ظاہر پیر ماماے والا نیشنل ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان) اڈا ظاہر پیر ماماے والا نیشنل ہائی وے پر موٹر سائیکل اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمی شخص کی شناخت محمود ولد حاجی حبیب (عمر 30 سال، سکونت موضع ممو آرائیں احمدپور شرقیہ) کے نام سے ہوئی ہے۔ اسے معمولی خراشیں آئیں اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی۔

    ریسکیو سٹاف کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کو لواحقین ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی اپنے گھر منتقل کر گئے، ان کا گھر اڈا ظاہر پیر کے قریب واقع بتایا جاتا ہے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹریلر ڈرائیور سمیت واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر دی۔

  • اوچ شریف: چوک بھٹہ میں فائرنگ،پولیس کے دو سب انسپیکٹر زخمی، منشیات فروش ہلاک

    اوچ شریف: چوک بھٹہ میں فائرنگ،پولیس کے دو سب انسپیکٹر زخمی، منشیات فروش ہلاک

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی علاقے چوک بھٹہ میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سب انسپیکٹرز زخمی جبکہ ایک منشیات فروش ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق، صدر پولیس اسٹیشن احمدپور کی ٹیم منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے چوک بھٹہ پہنچی تو ملزمان نے اچانک پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپیکٹر افتخار (عمر 53 سال) ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جبکہ ایلیٹ فورس کے سب انسپیکٹر نذیر احمد بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے۔

    ریسکیو 1122 نے دونوں زخمی اہلکاروں کو جہانگیر رشید آباد کوٹلہ موسیٰ خان روڈ سے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپور منتقل کیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے مزید علاج کے لیے داخل کر لیا گیا۔

    دوسری جانب پولیس کی جوابی فائرنگ میں منشیات فروش منظور موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • اوکاڑہ: سیلاب میں خدمات انجام دینے والے ریسکیو 1122 اہلکاروں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

    اوکاڑہ: سیلاب میں خدمات انجام دینے والے ریسکیو 1122 اہلکاروں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) سنٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 اوکاڑہ میں سیلاب کے دوران فرض شناسی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد شعجین وسطرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) عبد الجبار گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) میڈم علیزہ ریحان، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ راب نواز چڈھر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ رضوان وارث، چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم محمد یوسف کاہلوں، چیف آفیسر ضلع کونسل فدا افتخار میر، ڈویژنل فارسٹ آفیسر اور صدر انجمن تاجران شیخ ریاض انور نے شرکت کی۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے مہمانوں اور ریسکیورز کو خوش آمدید کہا اور حالیہ سیلاب کے دوران ریسکیو کی جانب سے کیے گئے آپریشنز کی تفصیلی بریفنگ دی۔ مہمانوں نے اپنے خطابات میں ریسکیو اہلکاروں کی دن رات محنت، خلوص اور بہادری کو سراہا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی قیادت میں کی جانے والی کامیاب ریسکیو و ریلیف کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔