Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ :محکمہ اوقاف کی قیمتی زمینوں پر قبضے کروانےوالے کرپٹ ملازمین  کیخلاف شکنجہ تیار

    ننکانہ :محکمہ اوقاف کی قیمتی زمینوں پر قبضے کروانےوالے کرپٹ ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )محکمہ اوقاف کی قیمتی زمینوں پر قبضے کروانےوالے کرپٹ ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار

    تفصیل کے مطابق چئیرمین محکمہ اوقاف شعیب سڈل کی ننکانہ صاحب آمد ، چئیرمین نے ننکانہ صاحب میں محکمہ اوقاف کی اربوں روپے کی جائیدادوں میں بے ضابطگیوں کے بارے میں اجلاس کیا ،اجلاس میں محکمہ اوقاف کے علاوہ ایف آئی اے ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے شرکت کی

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کے چیئرمین نے کہا اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کروانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے ب،ے ضابطگیوں میں ملوث محکمہ اوقاف کے افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

    انجمن مزارعین اور شہریوں کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے خلاف شکایت کے انبارلگ گئے، شہریوں کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی کرپشن کے خلاف تحریری درخواستیں بھی دی گئیں

    چیئرمین نے درخواستوں پر سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی اور کہا کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.

  • کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے محرم الحرام  کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

    کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے محرم الحرام کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے محرم الحرام کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔کمشنر آفس ڈی جی خان میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کی.

    صوبائی وزیر فنانس مجتبیٰ شجاع الرحمن،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان،صوبائی وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین شاہ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان، ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک، اراکین پنجاب اسمبلی سردار احمد خان لغاری،سردار اسامہ فیاض لغاری،سردار عبد القادر خان کھوسہ اور دیگر افسران بھی شریک تھے

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی نے ڈی جی خان میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق اور دیگر وزراء نے کہا کہ کابینہ کمیٹی پنجاب بھر کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں خود جاکر انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام اور پُرامن انداز میں گزارنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔پنجاب بھر میں امن کمیٹیاں متحرک ہو کر مثبت کردار نبھائیں۔محکمہ داخلہ پنجاب میں قائم مرکزی کنٹرول روم صوبہ بھر سے رپوٹ لے رہا ہے۔سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا محرم الحرام پر خصوصی فوکس ہے۔امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    پولیس کی معاونت کیلئے پاک آرمی اور رینجرز کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔تمام مجالس اور جلوس کیلئے فول پروف انتظامات ہونے چاہئیں۔منتظمین،امن کمیٹیوں کے اراکین کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سوشل میڈیا کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ لاؤڈ سپیکر کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔مجالس اور جلوسوں کا آڈیو،ویڈیو ریکارڈ مرتب ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر اس مرتبہ حکومت کی طرف سے بھی سبیل اور لنگر کا انتظام ہوگاکیبنٹ کمیٹی کو محرم الحرام،کچہ علاقہ،ٹرائی بارڈر ایریا اور حساس مقامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں عاشورہ تک 4649 مجالس اور 1359 جلوس ہوں گے۔218 جلوس اور 698 مجالس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ڈی جی خان ڈویژن میں محرم الحرام کے حوالے سے 111 ٹربل سپاٹس اور 34 فلیش پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔159 خطباء اور ذاکرین کی ضلع بندی اور 82 کی زباں بندی کی گئی ہے۔کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈویژنل اور ضلعی کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔

    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے بتایا کہ مجالس اور جلوسوں پر افسران سمیت 10125 پولیس جوان تعینات ہوں گے۔2722 مرد اور خواتین رضاکار بھی پولیس کی معاونت کریں گے۔ اجلاس میں استحکام پاکستان،،امن و امان،ملک اور قوم کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

  • اوکاڑہ : عشرہ محرم الحرام ، 2100 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دینگے

    اوکاڑہ : عشرہ محرم الحرام ، 2100 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دینگے

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )عشرہ محرم الحرام ، 2100 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دینگے

    تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی مہر یوسف نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کےلئے پولیس نے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا، 10محرم الحرام تک ضلع میں روائتی و لائسنسی کل 639 مجالس کے منعقد ہوں گی ۔مجالس میں A کیٹگری کے 56 پروگرام ،B کیٹگری کے 228 پروگرام،C کیٹگری کے 355 پروگرام منعقد ہوں گے ۔

    ماتمی جلوس کے 176 پروگرام جن میں A کیٹگری کے 27 ، B کیٹگری کے67 اور C کیٹگری کے 82 پروگرام شامل ہیں، فول پروف سکیورٹی کےلئے 2100 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کو بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

    ڈیوٹی پر مامور 02 ایس ایس پیز ، 08 ڈی ایس پیز ,21 انسپکٹر، 103سب انسپکٹر، 187 اے ایس آئی ، 86 ہیڈ کانسٹیبل اور 1657 کانسٹیبل شامل ہیں جبکہ 126 لیڈیز پولیس افسران و اہلکاران ،سپیشل فورس اور ریزروفورس بھی شامل ہے ۔

    ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گشت کےلئے مامور کی گئی ہیں ، ضلع کے داخلی اور خارجی مقامات پر پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں ، شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کےلئے ٹریفک پولیس بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گی.

  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات
    تحریر!چوہدری خالد رسول انفارمیشن آفیسر ڈیرہ غازی خان

    عوامی خدمت کا جذبہ انسان کو عروج تک پہنچا دیتا ہے،دور حاضر میں عوامی خدمت کی بدولت لوگوں کی توجہ اور ہمدردیاں حاصل کی جاسکتیں ہیں،ان گنت مسائل کے گرداب میں مبتلا ہر فرد کسی نہ کسی ریلیف کا منتظر رہتا ہے،ظلم وستم، مہنگائی،چھیناجھپٹی،بے روزگاری،ہراسمنٹ،بے راہ روی،بدعنوانی،شتر بے مہار مسائل کے اس دور میں کسی طرف سے بھی ریلیف کا آنا تازہ ہوا کے جھونکے کے مترادف ہوتا ہے۔

    وطن عزیزپاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی بات کی جائے جہاں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہے ، اس صوبہ کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ یہاں صوبہ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف براجمان ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صوبائی حکومت اپنے صوبہ کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،انقلابی اقدامات کی بدولت وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکی ہیں۔ زندگی کا کوئی ایسا فیلڈ نہیں ہے جس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اصلاحاتی پیکج متعارف نہ کروایا ہو۔صوبہ کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، گڈگورنینس،اداروں کی کارکردگی جانچنے کا معیار،میگا ترقیاتی منصوبے،اربوں کے اصلاحاتی پیکجز سمیت دیگر اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وہ عوامی خدمت میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتیں۔آج ہم وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کا تذکرہ کرینگے۔

    موسمی تغیرات کی بات کی جائے تو سموگ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،جس کے خاتمے کیلئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سموگ فری پنجاب وژن کے قانون اور ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دیا ہے،حکومت کے پہلے تین ماہ میں تمام شعبوں کو سہولیات، تکنیکی معاونت،آلات اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کے اقدامات پر توجہ مرکوز رہی ہے،اب اگلے تین ماہ میں صنعت،زراعت،ٹریفک سمیت دیگر شعبوں میں ماحولیاتی تحفظ کے قانون اور ضابطوں پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے،ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزیوں پر جرمانے،سزائیں اور گرفتاریاں ہونگی،”نو پلاسٹک” پر مکمل پابندی کا ہدف پورا کیا جائیگا ،

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف خود تمام کی نگرانی کررہی ہیں،صوبہ میں مونجی اور دیگر فصلوں کی باقیات جلانے،صنعتوں سے زہریلے دھوئیں،آبی گزرگاہوں میں زہریلے کیمیائی مادوں کے اخراج پر سخت کارروائی ہوگی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی انسداد سموگ کے تمام پراسس میں پیش پیش ہیں،ان کا کہنا ہے کہ سموگ کے عذاب سے نجات کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،عوام، میڈیا اور معاشرے کے تمام طبقات کی مدد سے ہی ہماری فضا زہریلے دھوئیں اور جان لیوا بیماریوں سے پاک ہوگی،عوام کی مدد سے ہی اب تک کامیابیاں ملی ہیں اور آئندہ بھی ملیں گی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے عوام کی آسانی کیلئے”دستک”پروگرام کے بدولت صوبہ بھر میں نمائندوں کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے،اس پروگرام سے پنجاب بھر کے لاکھوں نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،پروگرام کی سروسز 10سے بتدریج بڑھا کر65 تک کرنے پر کام جاری ہے،وزیر اعلی مریم نواز شریف کے دستک پروگرام سے نہ صرف سروسز گھر بیٹھے ملیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوگا، دستک نمائندوں کی اہلیت کیلئے متعلقہ پولیس سٹیشن سے کلیرنس سرٹیفکیٹ،ذاتی موٹر سائیکل اور لائسنس کا ہونا لازمی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا کہ اس پروگرام کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک بڑھائیں گے،عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے کی بجائے گھر بیٹھے بٹھائے تمام سروسز میسر ہونگی،پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی دور میں داخل ہوچکاہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی،آرٹیفشل انٹیلی جنس سے عوام کی زندگیوں میں بھر پور آسانیاں لارے ہیں۔

    حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے مختلف ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈلیوری شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دیدی ہے،لوگوں کو ماڈل بازاروں سے آن لائن آرڈر کیلئے موبائل ایپ لانچ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل بازاروں کو گرین پنجاب سولر ماڈل میں منتقل کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ضلع میں ایک سال کے اندر ماڈل بازار قائم کیا جائے،ان بازاروں میں مقررہ نرخ سے کم پر سبزیاں اور پھل کی فروخت کئے جائیں،بازاروں میں اوزان و پیمائش کی مانیٹرنگ کی جائے،ماڈل بازار عام آدمی کیلئے ہیں،انہیں ہر صورت میں اچھی چیز ملنی چاہیئے۔

    ملک بھر کی طرح پنجاب میں امسال زیادہ بارشوں سے وسیع پیمانے پر سیلاب کی پیش گوئی ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حفظ ما تقدم کے طور پر پنجاب بھر کے ندی نالوں اور ڈرین کی بھرپور صفائی کا حکم دیتے ہوئے اضلاع سے ڈیلی رپورٹ طلب کی ہے،سیلاب سے ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں میں بروقت عوام کے انخلاء،رودکوہیوں کے نالوں کے راستوں سے تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹانے،انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشی کی منتقلی،ندی نالوں کی مانیٹرنگ،ارلی فلڈ وارننگ سسٹم سے مسلسل اٹیچ رہنے،متاثرہ دیہاتوں کے لوگوں کیلئے قیام و طعام کا انتظام،سیلاب کی بروقت اور مستند اطلاعات کی ترسیل یقینی بنانے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔

    وزیر اعلی پنجاب نے ”پنجاب کے پہلے انقلابی ایجوکیشن پروگرام ”پنجاب سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جس کے تحت پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعلی پنجاب نے سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گراؤنڈز کی 6ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر کیا ہے،سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار اورماہانہ” مقابلے”ہونگے،جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع راجن پور،لیہ،بھکر میں سی ایم پنجاب سکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا ماہ اگست سے آغاز ہوگا،وزیر اعلیٰ نے 14ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی مستقلی کا پلان طلب کرتے ہوئے پنجاب بھر میں سہولیات،ضروریات کے تعین کرنے کیلئے سکولوں کی جامع میپنگ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے،گرین سکول پروگرام کے تحت ہر طالبعلم کم ازکم ایک پودا لگائے گا جس کی ڈیجیٹل میپنگ کی جائے گی،سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش،کریکٹر بلڈنگ کلاسز شروع کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔

    مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں 603نان فنکشنل سکولوں کی بحالی،سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے ارکان صوبائی اسمبلی کی ڈیوٹیاں تفویض کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر آسان اور قابل عمل بنانے،میٹرک کی سطح پر ٹیکنالوجی کے 12کورسز متعارف کرانے،کم لاگت میں کلاس روم،آئی ٹی لیب،ایس ایم سی کوممکن بنانے،سکول مینجمنٹ کونسلز کو فعال اور موثر بنانے،سرکاری سکولوں میں ٹیچر میٹنگ، سہ ماہی سٹوڈنٹ رپورٹ کارڈ کیاجراء پر اتفاق کیا گیا ہے،وزیراعلی مریم نوازشریف نے سکول سسٹم کی ری ویمپنگ کیلئے جامع سکول ایجوکیشن پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے،علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ،قائد اعظم اکیڈمی آف ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اور پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کو یکجا کر کے پیکٹا (PECTAA) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ورچوئل ریلیٹی روم،ٹیک روم،آرٹ روم اور دیگر ایجوکیشن کیلئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دی جائیگی،ہر ڈسٹرکٹ میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سنٹر آف ایکسیلینس بھی قائم ہوگا۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحی پر ڈیرہ غازیخان کی عوام کیلئے بڑا تحفہ بھی دیا،انہوں نے ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو کروڑوں روپے مالیت کی جدیدمشینری فراہم کی جس سے وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت اب شہروں کیساتھ ساتھ دیہاتوں کو بھی صاف ستھرا بنایا جارہا ہے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو جدید مشینری کی فراہمی کاباقاعدہ افتتاح آرٹس کونسل میں کیا گیا۔ڈبلیو ایم سی کے سٹاک میں3کمپیکٹرز،ایک آرم رولر،100ہینڈ کارٹس اور400کنٹینرز کا اضافہ ہوا ہے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے جدید مشینری کی ہینڈنگ اوور کا افتتاح کیا۔

    محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ڈیرہ غازیخان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن قیام امن کیلئے اقدامات،روٹس کی نگرانی،سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،صفائی وستھرائی سمیت دیگر انتظامات کو ممکن بنایا جارہا ہے۔

    علاوہ ازیں وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب ہونہارمیرٹ سکالر شپ پروگرام کی منظوری بھی دے دی ہے صوبہ کے ہونہار طلباؤطالبات کیلئے سکالر شپ کی تعداد چار ہزارسے بڑھا کر پچیس ہزار اور لیپ ٹاپ سکیم کے فوری اجراء کی ہدایات بھی دی ہیں ان کا کہنا ہے کہ سرکاری اور آٹھ منتخب پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے بی ایس کرنے والے طلبہ کی سو فیصد فیس سکالرشپ سے ادا ہو گی .

    بلاشبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ صوبے کا ہر علاقہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو،عوام کا معیار زندگی بلند ہو،ریلیف کے کاموں میں بہتری دیکھنے کو ملے،ترقیاتی کاموں میں عوامی مفادات کو اہمیت ملے،ہر فیلڈ میں عوامی رائے کا احترام کیا جائے،پبلک دفاتر لوگوں کو ریلیف فراہمی میں آگے ہوں۔

    ڈیرہ غازی خان میں کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر ،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک اور ٹیم پوری طرح وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں، چاروں صوبوں کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے اس ضلع میں چیک پوسٹوں پر حفاظتی انتظامات سمیت سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے،انتظامیہ دن رات الرٹ ہے،ان اقدامات کی بدولت ڈیرہ غازیخان پرامن روایات کو بدستور پروان چڑھا رہا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ترقی وخوشحالی کے اس سفر میں حکومتی اقدامات کو ہر سطح پر ضرور سراہا جائے۔

  • سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ، ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ، ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپوٹر مدثر رتو ) ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ، ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے مون سون اور ممکنہ سیلاب اور محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات سمیت ریسکیو 1122 کی کارکردگی کی بابت تفصیلی بریفنگ دی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سیلابی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کرنے کے لیے تمام سیکٹرز پر سیلابی صورتحال سے نمبردآزما ہونے آلات و کشتیاں پہنچا دی گئیں ہیں اور اس مناسبت سے ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہےاس کے علاوہ شہری آبادی میں بھی ہنگامی صورتحال کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    مزید براں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام اہم مجالس و جلوسوں میں ریسکیو 1122 کی موبائل ٹیمیں اور ایمرجنسی وہیکلز میڈیکل کوریج مہیا کریں گیں اور جلسوں کے ساتھ ہمہ وقت موجود رہے گیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ممکنہ سیلاب اور مون سون سیزن کے حوالے سے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ تمام ضلعی ادارے ہر ممکنہ تیاری کو یقینی بنائیں، مہکمہ انہار کسی بھی قسم کی فلڈ وارننگ کی بروقت اطلاع دیں۔ نالوں کی بھل صفائی بھی مکمل کر لی جائے۔

    محرام الحرام کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ ریسکیو 1122بھی ہر قسم کی ہنگامی صورتحال کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

  • گوجرانوالہ:ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ کے ہونہار بیٹے کی میٹرک امتحان میں 1085 نمبر لیکر اپنے سکول میں پہلی پوزیشن

    گوجرانوالہ:ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ کے ہونہار بیٹے کی میٹرک امتحان میں 1085 نمبر لیکر اپنے سکول میں پہلی پوزیشن

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی ) ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ منورحسین کے ہونہار صاحبزادے حافظ احمد حسن نےمیٹرک کے امتحان میں 1085 نمبر حاصل کرکے اپنے سکول میں ٹاپ کیا ہے

    ڈائریکٹرتعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈوثرن سید افتخار علی شاہ،آفس سپرنٹنڈنٹ قاضی احسن شبیر ،اسسٹنٹ غلام دستگیر اور دفتر کے دیگر سٹاف ممبران نے انہیں مبارکباد پیش کی گلدستہ پیش کیااور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ حافظ احمد حسن کی کامیابی واضح طور پر یہ پیغام دیتی ہے کہ اگر گھر، سماج اور ملکی سطح پر ناموری حاصل کرنی ہے تو اس کیلئے محکم عزم اور عمل پیہم کی راہ اختیار کرنی پڑے گی اور اس راہ میں آنے والے سخت مقامات کو اپنے بلند حوصلوں سے سر کرنا ہوگا۔زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا یہی وہ نسخہ ہے جسے استعمال کر کے نہ صرف تعلیم بلکہ دیگر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی انجام دی جا سکتی ہے

    حافظ احمد حسن نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے جو امتیازی مقام حاصل کیا ہے وہ یقیناً ایسی کامیابی ہے، جسے بجا طور پر غیر معمولی کہا جا سکتا ہے۔ اس کامیابی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اگر زندگی میں کچھ نمایاں کرنے کا عہد کر لیا جائے اور اس عہد کو سر کرنے کیلئے محکم عزم اور محنت کے ساتھ مسلسل کوشش کی جائے تو یہ کوشش کامیابی کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

    ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن افتخار علی شاہ نے کہا کہ اس کامیابی کیلئے حافظ احمد حسن اور اس کے والدین مبارک باد کے مستحق ہیں۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حافظ احمد حسن نے رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں میٹرک کا امتحان دینے کے ساتھ ساتھ مسجد بہار مدینہ میں تراویح بھی پڑھائیں اور تعلیمی بورڈ کے امتحان میں سکول میں اول مقام حاصل کیا ہے،

    حافظ احمد حسن کا کہنا ہے کہ ایسے مشکل حالات میں امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے طالب علم کو دن رات مسلسل محنت کرنی پڑتی ہے ۔ اس مسلسل محنت کے بعد بھی پورے وثوق کے ساتھ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جوطالبعلم اس امتحان میں شرکت کرے گا، اسے یقینی طور پر کامیابی حاصل ہو جائے گی۔

    ایسے مشکل امتحان میں ایسی شاندار کامیابی نہ صرف طالب علم کی ذہانت کا پتہ دیتی ہے بلکہ اس کے ارادے کی پختگی کو بھی نمایاں کرتی ہے۔

  • لنڈیکوتل:پشتون امن پسند اور وفادار قوم ہے: ڈاکٹر اباسین یوسفزئی

    لنڈیکوتل:پشتون امن پسند اور وفادار قوم ہے: ڈاکٹر اباسین یوسفزئی

    لنڈیکوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری)پشتون امن پسند اور وفادار قوم ہے: ڈاکٹر اباسین یوسفزئی

    گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد ، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں نوے ژوند ادبی،ثقافتی اور فلاحی تنظیم کے تیسرے امن ایوارڈ 2023 کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے پشتو زبان و اداب کے عظیم محقق ، شاعر ،ادیب اور پشتو زبان کے استاد ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی پشتون قوم ایک وفادار اور امن پسند قوم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقہ میں آزادی ہند کے وقت ایک ہندو کا گھر اب بھی مقامی پشتونوں کے ساتھ امانت ہے اور اس گھر کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا جو یہ ثابت کرتا ہے کہ پشتون ایک امانت دار قوم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس ہندو گھر کی یہ کہانی ہے کہ ایک مقامی پشتون مشر کا موقف ہے کہ یہ گھر اس ہندو نے مجھے امانت کے طور پر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی حقیقی کہانیاں ہمیں ملتی ہے کہ 20 سال بعد بھی ہندو اپنی امانت وصول کرنے کے لئے پشتونوں کے پاس آئے ہیں اور ان ہندووں کو پشتونوں نے اپنی امانتیں ان کےحوالے کی ہیں ۔

    ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کہا کہ پشتون قوم امن پسند قوم ہے اور اس ملک میں ہمیشہ اس قوم نے امن اور ترقی کے لئے عملی مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشتون قوم اپنے علاقوں میں بھی بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف ہوتے ہیں اور جو کوئی غلط کام کرتے ہیں تو ان کو روکتے ہیں،ان کے گھر جلاتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ پشتون قوم ایک امن پسند اور ترقی پسند قوم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پشتون قوم تعلیم،صحت دیگر کئی مسائل اور مشکلات کا شکار ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی اداروں کو چاہئے کہ پشتون قوم کے تعلیمی اور صحت سیکٹر میں مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے سے پہلے پشتون قوم ہندو اور سکھوں کے ساتھ ایک جگہ رہتی تھی ،انھوں نے کہا کہ پشتون قوم نے کبھی بھی ہندو،سکھ یا دوسری کسی اقلیت کے لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے ۔

    نوی ژوند ادبی،ثقافتی اور فلاحی تنظیم اسلام آباد گزشتہ تین سالوں سے پشتون صحافیوں، اداکاروں، فنکاروں، مصوروں کے لئے امن ایوارڈ کا انعقاد کرتی ہے اور پاکستان کے تمام صوبوں میں پشتو زبان کے اداکاروں، فنکاروں، مصوروں اور صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان لکھی گئی کتابوں ،پینٹنگ و دیگر کارکردگی کو مد نظر رکھ کر ان کے درمیان مقابلہ کرواتے ہیں،بہترین کارکردگی دکھانے والے فنکاروں، مصوروں،مصنفوں کو امن ایوارڈ دیتے ہیں۔

    پشتون اداکاروں،مصوروں،مصنفوں اور صحافیوں کے لئے ان کی خدمات پر امن ایوارڈ کا انعقاد کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے نوی ژوند تنظیم کے بانی نسیم مندوخیل اور ان کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اتنی بڑی تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔

  • قصور:صحافی کوہراساں کرنے کامعاملہ،پولیس ملازمین طلب ،کارروائی کا آغازہوگیا

    قصور:صحافی کوہراساں کرنے کامعاملہ،پولیس ملازمین طلب ،کارروائی کا آغازہوگیا

    قصور،باغی ٹی وی (بیورورپورٹ)صحافی کوہراساں کرنے کامعاملہ،پولیس ملازمین طلب ،کارروائی کا آغازہوگیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں صحافی غنی محمود قصوری کو ایگل اسکواڈ قصور کے اہلکار رضوان و تین نامعلوم اہلکاروں نے قصور بائی پاس پر روک کر تلاشی کی اور دوران تلاشی صحافی کے لائسنسی پرمٹڈ پسٹل سے گولیاں چرا لیں اور شعبہ صحافت کو برے القابات سے نوازا جس پر صحافی نے آئی جی پنجاب کو درخواست گزاری

    آئی جی پنجاب نے درخواست ڈی ایس پی سٹی سرکل کو فارورڈ کی جس پر ڈی ایس پی سٹی سرکل سیف اللہ بھٹی نے صحافی کو اپنے دفتر بلا کر انکوائری کی تو پتہ چلا کہ رضوان نامی اہلکار سٹی سرکل کا ملازم نہیں بلکہ صدر سرکل کا اہلکار ہے

    ڈی ایس پی سٹی سرکل نے درخواست ڈی ایس پی صدر سرکل خالد اسلم جھٹول کو فارورڈ کی جہنوں نے صحافی کا مؤقف سنا اور ایگل اسکواڈ کو طلب کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

    یہ بھی پڑھیں

    قصورپولیس نے کیا صحافی کو ہراساں،اپنا تعارف نہ کراؤ،صحافیوں کی اوقات جانتے ہیں ،یہ بلیک میل کرتے ہیں

    پولیس اہلکاروں کے خلاف درخواست پا کر میرٹ پر کارروائی کرنے پر سنئیر صحافی قصور،میاں خلیل صدیق آرائیں،فیصل آباد سے سینئیر صحافی و چئیرپرسن آل پاکستان جرنلسٹ اینڈ لائر فورم منور قادری و قصور کی صحافی برداری نے شکریہ ادا کیا اور میرٹ پر انکوائری کی استدعا کی

  • میٹرک امتحان،ہونہار طالبہ زینب خانم  نے میں 1168 نمبرز لیکر اوچ شریف کے تمام پرائیویٹ گرلز و بوائز سکولز میں پہلی پوزیشن

    میٹرک امتحان،ہونہار طالبہ زینب خانم نے میں 1168 نمبرز لیکر اوچ شریف کے تمام پرائیویٹ گرلز و بوائز سکولز میں پہلی پوزیشن

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)آج تعلیمی بورڈ بہاولپورنے میٹرک کےسالانہ امتحان کے نتائج کااعلان کردیا ہے ،میٹرک امتحان،ہونہار طالبہ زینب خانم نے میں 1168 نمبرز لیکر اوچ شریف کے تمام پرائیویٹ گرلز و بوائز سکولز میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کامریڈ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول اوچ شریف کی ہونہار طالبہ اجواء طارق نے 1200 نمبروں میں سے 1157 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے

    ہونہار طالبات زینب خانم ، اجواء طارق،زنیراغفور نے بھی میٹرک امتحان میں نمایاں نمبرز لیکر اوچ شریف کے تمام پرائیویٹ گرلز و بوائز سکولز میں پوزیشنیں حاصل کیں،

    جہانگشت پبلک سکول اوچ شریف کے پرنسپل ظہیر الدین کی بیٹی زینب خانم نے 1200نمبروں میں سے 1168نمبر حاصل کیئے جبکہ کامریڈ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول اوچ شریف کی ہونہار طالبہ اجواء طارق نے 1200 نمبروں میں سے 1157 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے

    اوچ شریف کے مقامی صحافی عبد الغفور گبول کی ہونہار بیٹی زنیرا غفورنے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نلکا اڈا سے 1200نمبروں میں سے 973نمبرحاصل کئیے

    اوچ شریف کی ہونہار طالبات نے نمایاں پوزیشنیں لیکر اپنے سکول ، والدین اور اساتذہ کا نام روشن کردیا .ہونہار طالبات نے اپنی کامیابی کو اللہ کی مہربانی، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی محنت کے ساتھ ساتھ اپنی انتھک محنت کو قراد دیا ہے

    اہلیان اوچ شریف اور طالبات کے عزیز و اقارب نے طالبات کو ڈھیروں مبارکباد دی ،طالبات کے والدین نے کہا کہ یہ ہمارے اوچ شریف کے قابل اساتذہ کرام کی محنت کا ثمر ہے ہم قابل اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

  • ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا

    ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ:ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈنے میٹرک سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ،نتائج کے اعلان اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کی تقریب آرٹس کونسل ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہوئی۔ایڈیشنل کمشنر فخرالسلام ڈوگر نےمیٹرک نتائج کا اعلان کیا،پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔تقریب میں سیکرٹری بورڈ عبدالرحمن چوہدری،کنٹرولر امتحانات مظفر حسین،سی ای او ایجوکیشن عبدالرحمٰن،ڈائریکٹر کالجز پروفیسروسیم اختر،ڈاکٹر اے بی گلشن،احمد علی قریشی،فیض اللہ ترین،افسران،پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات،والدین،اساتذہ اور پرنسپل صاحبان بھی شریک تھے۔

    ایڈیشنل کمشنر فخرالسلام ڈوگر نے کلک کرکے میٹرک نتائج کا اعلان کیا۔میٹرک امتحان میں ماریہ بنت عبدالرحمن شاہ نے پہلی،سدرہ ضیاء اور انشال فاطمہ نےدوسری پوزیشن حاصل کی۔محمدعمیر،ابیہا زینب،علینہ آصف قریشی نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    میٹرک امتحان میں93228طلباوطالبات نےحصہ لیا اور 76805نےکامیابی حاصل کی۔مجموعی طور پر امتحانات میں کامیابی کا تناسب 82.38فیصد رہا۔امتحان میں37010طالبات نے87.17جبکہ39795طلباء نے78.38 کے تناسب سے کامیابی سمیٹی۔

    ایڈیشنل کمشنر فخرالسلام ڈوگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات،والدین،اساتذہ اور تعلیمی بورڈ کے افسران و ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں،زندگی امتحانات کا نام ہے،نصابی و غیر نصابی میدان میں متوازن کامیابی کو اپنایا جائے،طلبا وطالبات والدین،اساتذہ کا احترام کریں،دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں،کامیابی و ناکامی کو سمیٹنے کی سپرٹ کا فروغ بھی ضروری ہے،

    فخرالسلام ڈوگر نے مزید کہا کہ متوازن شخصیت کے ساتھ وطن عزیز کی خدمت کا جذبہ بھی پروان چڑھایا جائے۔تقریب میں ایڈیشنل کمشنر فخرالسلام ڈوگر،فیض اللہ ترین،ڈاکٹر اے بی گلشن،وسیم اختر،مظفر حسین،عبدالرحمن چوہدری،سی ای او عبدالرحمن ودیگر نے پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز اور کیش پرائز تقسیم کئے۔

    نتائج اعلان و انعامات تقسیم کی تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض عباس مہدی نے انجام دیئے۔