Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ڈینگی کے وار شدت سے جاری

    لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ڈینگی کے وار شدت سے جاری

    پاکستان کے بڑے شہر کراچی، پشاور، اسلام آباد اور لاہور ڈینگی کے وار شدت سے جاری ہیں راولپنڈی 95، لاہور 63 اور گجرانوالہ سے ڈینگی کے 29 کیسز رپورٹ ہوئے-

    باغی ٹی وی :محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کےمزید 242 کیسز رپورٹ ہوئے خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 5 ہزار 506 کیسز رپورٹ ہوئے ، خیبرپختونخوا میں رواں سال 6 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوئے ، خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 130 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،

    کراچی اسٹریٹ کرائم میں پولیس افسر بھی غیر محفوظ، ڈاکو ڈی ایس پی سے لاکھوں روپے…

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 126 کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے۔ کوہاٹ 33، ملاکنڈ 6، چارسدہ 21، نوشہرہ میں ڈینگی سے 15 افراد متاثر ہوئے ہری پور 23، بنوں 11، لوئر دیر سےڈینگی کے 3کیسزسامنے آئے-

    محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 95 افراد ڈینگی وائرس کا شکارہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1576 تک پہنچ گئی۔

    اس کے علاوہ پوٹھوہار ٹاؤن،راولپنڈی کینٹ، ڈھوک کالا خان، اڈیالہ ،دھاماں سیداں،چک جلال الدین ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں دوسری جانب مردان میں مزید 66 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 105 اور لاہور میں 100 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہیں۔

    کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے

    اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد ایک ہزار 657 ہوگئی ،اسلام آباد کےدیہی علاقوں میں ڈینگی کے 53 کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی سے 5 مریض انتقال کرچکے ہیں،اسلام آباد کےشہری علاقوں میں ڈینگی کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے-

    سیکریٹری صحت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے 196 کیسز رپورٹ ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 969 مریض زیرعلاج ہیں چنیوٹ ، جہلم، بھکر، مظفر گڑھ، سرگودھا، لودھراں، ساہیوال اور بہاولپور سےڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا-

    سیکریٹری صحت کے مطابق فیصل آباد، شیخوپورہ، گجرات ، اٹک ، چکوال اور راجن پور سے ڈینگی کے 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے خانیوال اور ملتان سے 4 چار، وہاڑی، سیالکوٹ اور قصور سے 3 ،3 کیسز رپورٹ ہوئے-

    وفاقی وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کر لی نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور ان 26 اضلاع میں فوری طور پر 71 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔

    تیز بارش،آندھی،ژالہ باری،کئی فصلیں تباہ،درخت گر گئے،برقی نظام معطل

  • لاہور:خاتون کرائےدارکیساتھ اسلحہ کے زور پر زیادتی کرنیوالامالک مکان گرفتار

    لاہور:خاتون کرائےدارکیساتھ اسلحہ کے زور پر زیادتی کرنیوالامالک مکان گرفتار

    لاہور: پولیس نے خاتون کرائے دار کے ساتھ اسلحے کے زور پر مبینہ زیادتی کرنے والے مالک مکان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ملت پارک تھانے کی حدود میں مالک مکان ملزم وقاص گھر میں زبردستی داخل ہوا اور اُس نے اسلحے کے زور پر کرائے دار خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    اپنےارد گرد نظررکھنا نہ بھولیئے:جنسی درندے نےاپنی 8 سالہ ہمسائی بچی کی عصمت دری…

    ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نےکہا کہ ملزم نے اسلحے کے زور پر زیادتی کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے نوٹس لیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی-

    ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی یا انہیں ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں-

    ایس پی ڈاکٹر عمارہ کی ہدایت پر ملت پارک پولیس نے ملزم وقاص عرف شانی کو فوری گرفتار کیا اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقےے کورنگی سوکواٹرز پاسبان چوک کے قریب گھر سے پراسرار طور پر نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، ابتدائی تحقیقات میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا گیامتوفیہ 13 سالہ (م) کی لاش ایدھی کے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔

    کراچی: شوہرسابق اہلیہ پر تیزاب پھینک کر فرار

    اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن رضوان پٹیل نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جس وقت واقعہ پیش آیا ہے متوفیہ گھر میں اکیلی تھی اور اس کی بڑی بہن چھوٹے بھائی کو ٹیوشن چھوڑنے گئی تھی اور جب واپس آئی تو دروازہ اندر سے بند تھا اور اس نے کافی دیر تک کھٹکھٹایا مگر نہ کھلا جس پر وہ سمجھی کہ شاید بہن اندر سوگئی ہے تو ہو وہ پڑوس کے گھر جا کر بیٹھ گئی۔

    کچھ دیر کے بعد ان کا والد آیا تو اس نے بھی گیٹ کھٹکھٹایا اور نہ کھلنے پر وہ پڑوس کے گھر سے اندر کودا اور پہلی منزل پر بنے ہوئے کمرے میں گیا تو لوہے کے گاڈر سے بیٹی کی دوپٹے سے پھندا میں لٹکتی ہوئی لاش دکھائی دی جسے اس نے فوری طور پر اتارا۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ پہلی منزل پر 2 کمرے سیمنٹ کی چادر کے بنے ہوئے ہیں جبکہ گراؤںڈ فلور پر کوئی رہائش نہیں ہے ، اس حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں جبکہ وجہ موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے تاہم پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے کے لیے نمونے حاصل کرلیے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔

    لاہور:خواتین کی ویڈیوز بنانے والا ٹریفک کانسٹبیل نوکری سے برخاست

  • کراچی اسٹریٹ کرائم میں پولیس افسر بھی غیر محفوظ، ڈاکو ڈی ایس پی سے لاکھوں روپے لُوٹ کر فرار

    کراچی اسٹریٹ کرائم میں پولیس افسر بھی غیر محفوظ، ڈاکو ڈی ایس پی سے لاکھوں روپے لُوٹ کر فرار

    شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس افسر بھی محفوظ نہیں رہا۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر ڈالمیا کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو لوٹ لیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سعد جبار بینک سے 8 لاکھ روپے لے کر نکلے تھے، ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی سعد جبار کا تعاقب کیا اور کچھ دور جا کر انہیں لوٹ لیا۔

    شاہصدردین:صدر سرکل میں معتدد گینگز گرفتار ، لاکھوں روپے کی نقدی ، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر رہے ہیں۔

    قبل ازیں رواں ماہ کے شروع میں گزری کے علاقے پنجاب چورنگی انڈر پاس میں موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے زمان ٹاؤن تھانے کی پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی راشد علی کو روک کر لوٹ مار کی تھی-

    تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے سوئے ہوئے 4 افراد کو کچل دیا

    اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا تھا جبکہ ڈاکو پولیس افسر سے نقدی ، موبائل فون اورلائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول چھین کر فرار ہوگئے تھے زخمی اہلکار ڈیوٹی ختم کر کے واپس گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے گھیر لیا تھا پولیس نے واردات کا مقدمہ 402 سال 2022 بجرم دفعات 392 اور 397 چونتیس کے تحت درج کرلیا تھا0

    کراچی: شوہرسابق اہلیہ پر تیزاب پھینک کر فرار

    جبکہ چند روز قبل کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا کے قریب بینک سے رقم نکلوا کر گھر جانے والے دو نوجوانوں نے لوٹنے کے لیے آنے والے دو ملزمان کو ان ہی کے پستول سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا تاہم جھگڑے کے دوران گرنے والی رقم کوئی دوسرا شخص لے کر فرار ہو گیا۔

  • ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے وقت ان کے جنازے کو کندھا دینے والے آٹھ افسران کون تھے؟

    ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے وقت ان کے جنازے کو کندھا دینے والے آٹھ افسران کون تھے؟

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے آخری رسومات اور تدفین کے وقت ان کے جنازے کو کندھا دینے والے آٹھوں افسران کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے دوران ان کے جنازے کو کندھا دینے والے فرسٹ بٹالین گرنیڈیئر گارڈز کے ایک نوجوان افسر کی عمر صرف 19 برس ہے۔

    آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت پر شاہی تاج توجہ کا مرکز رہا

    سپاہیوں کی عظمت کے ملکہ کے آخری سفر پر کام کو مکمل کرنے پر تعریف کی گئی ہے جب کہ انہیں دنیا بھر میں اربوں لوگوں نے دیکھا ہے ‘ملکہ اور ملک’ کے لیے اسس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دینے پر گہرے فخر کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فرسٹ بٹالین گرنیڈیئر گارڈز کے جوانوں میں سے کچھ عراق میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے جہاں سے انہیں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے بلایا گیا تھا۔

    ملکہ کا جنازہ اٹھانے والے بینڈ برادرز کی رہنمائی کرنے والے سارجنٹ میجر ڈین جونز رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں بطور انسٹرکٹر فرائض سرانجام دے رہے ہیں جہاں پرنس ہیری نے افسر بننے کی تربیت حاصل کی۔ مشہور طور پر ملکہ نے ہیری کا جائزہ لیا جب وہ 2006 میں برطانوی فوج میں ایک افسر کے طور پر شامل ہوئے تھے –

    ان افسران میں سب سے کم عمر فلیچر کاکز کا تعلق جرسی سے ہے اور ان کی عمر صرف 19 برس ہے، فلیچرنے بطور کیڈٹ محض 15 برس کی عمر میں بطور ٹاپر اپنی ٹریننگ مکمل کرلی تھی ساتھ ہی لیفٹیننٹ گورنر میڈل حاصل کرنے والے سب سے کم عمر افسر ہیں اس وقت تقریر انہوں نے کہا تھا کہ ان کی ‘واحد خواہش’ ملکہ کے لیے پریڈ کرنا ہے۔

    آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات جاری

    فلیچر کے والد کا کہنا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے وہ تاریخی لمحات جنہیں دنیا بھر میں لاکھوں لوگ دیکھ رہے تھے وہاں اپنے بیٹے کو ایک اہم ذمہ داری سنبھالتے ہوئے دیکھنا بطور والد میرے لیے فخر کا مقام تھا۔

    جیمز پیٹرسن ایک باڈی بلڈر ہے جس کی طاقت اس وقت کارآمد تھی جب فوجیوں نے بھاری سیسہ سے بنے تابوت کو سینٹ جارج کی کھڑی سیڑھیوں تک پہنچایا اس کے سوشل میڈیا صفحات کے مطابق، ویسٹ سفولک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے سے پہلے بیوری سینٹ ایڈمنڈز کے کنگ ایڈورڈ VI اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

    جنازہ برداری کے فرائض سرانجام دینے والے افسران میں لیوک سمپسن بھی شامل تھے، ناٹنگھم شائر کے علاقے سیلسٹن سے تعلق رکھنے والے لیوک کے حوالے سے انکے اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سابق شاگرد نے اس تاریخی موقعے پر اپنا کردار بڑے ہی احسن طریقے سے ادا کیا اور لیوک نے نہ صرف اپنے ملک، اپنے علاقے بلکہ اپنے والدین اور ساتھیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

    ڈیوڈ سینڈرسن ایک برطانوی فوجی ہے جس نے کنگس گارڈ میں خدمات انجام دی ہیں اور مورپیتھ، نارتھمبرلینڈ میں رہتے ہیں ڈیوڈ نے 16 سال کی عمر میں ہیروگیٹ میں آرمی فاؤنڈیشن کالج میں داخلہ لینے سے پہلے مورپیتھ کے کنگ ایڈورڈ Vl سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

    ملکہ برطانیہ کی تقریب 125 سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی

    جب وہ 17 سال کا تھا تو وہ ویلنگٹن بیرک میں گرینیڈیئر گارڈز کے رجمنٹل ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا، پہلے دوسری بٹالین میں شامل ہوا اس کے بعد وہ اپنے مرحوم دادا جان کی طرح پہلی بٹالین، کوئینز ڈویژن میں چلے گئے۔

    ان کے 56 سالہ والد نے بھی کہا کہ ان تمام جوانوں نے اس خدمت کے دوران جس وقار اور ہمت کا مظاہرہ کیا وہ حیرت انگیز تھا اور ہمیں الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے کہ ہم ڈیوڈ پر کتنا فخر محسوس کرتے ہیں اس کردار کے لیے منتخب ہونا ایک ناقابل یقین اعزاز تھا، اس کی وسعت کو سمجھنا مشکل ہے-

    انہوں نے کہا کہ لیکن ڈیوڈ نے اسے اپنے قدموں پر لے لیا اور کمال تک اپنا فرض ادا کیا۔ لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سن کر اچھا لگا کہ انہیں اعزاز ملنا چاہیے لیکن میں جانتا ہوں کہ ڈیوڈ صرف اتنا ہی کہے گا کہ ‘یہ میرا فرض تھا’ اور وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہے گا-

    ملکہ برطانیہ کے جنازے کو کاندھا دینے والے 8 افسران میں سے ایک جیک اورلاسکی کا تعلق لندن گارڈز سے ہے جنہیں اب اسٹار آف لندن گارڈز پکارا جا رہا ہے۔ لانس سارجنٹ جیک اورلاسکی گرنیڈیئر گارڈز میں تبادلے سے پہلے لندن گارڈز کا حصہ تھے۔

    ریان گریفتھس جب اپنے ملک کیلئے خدمات سرانجام نہیں دے رہے ہوتے تو وہ سرفنگ کر رہے ہوتے ہیں، انہوں نے ملکہ برطانیہ کے جنازے کو کندھا دیتے ہوئے نکالی ہوئی اپنی تصویر بڑے ٖفخر کے ساتھ شیئر کی جسے فوج میں انکے ساتھ خدمات سرانجام دینے والے ساتھیوں کی جانب سے سراہا گیا۔

    لانس کارپورل ٹونی فلن، ہیمپشائر کی فوجی چھاؤنی میں رہائش پذیر ہیں اور حال ہی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

    ملکہ برطانیہ کو پوتے، پوتیوں کی جانب سے خراج عقیدت

    ملکہ کی آخری رسومات کے دوران جنازے کو کندھا دینے والی ٹیم کو لیڈ کرنے والے سارجنٹ میجر ڈین جانز ونڈسر محل کے سینٹ جارجز چیپل میں ملکہ برطانیہ کی میت کے آگے آگے چلتے ہوئے جنازہ بردار ٹولے کی رہنمائی کر رہے تھے۔

    لانس سارجنٹ ایلکس ٹرنر میت کو کندھا دیتے وقت سب سے آگے موجود تھے اور سارجنٹ میجر ڈین جانز کے پیچھے پیچھے بڑی ہی مہارت سے قدم سے قدم ملاتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔

    ملکہ برطانیہ کے جنازے کو کندھا دینے والے آٹھوں افسران کو اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دینے پر اسناد دی جائیں گے جبکہ عسکری حکام، سیاستدانوں اور سیلیبرٹیز کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان جوانوں کو میمبرز آف دی آرڈر آف برٹش ایمپائر (ایم بی اِیز) کی رکنیت دی جائے۔

    سابق فوجی سربراہ لارڈ ڈینیٹ سمیت دیگرنے بھی اتفاق کیا ہے کہ ان جوانوں کو ایم بی اِیز کی رکنیت دی جائے، ان کا کہنا ہے کہ 1965 میں سر ونسٹن چرچل کی میت کو کاندھا دینے والے افسران کوبی ایم ایز کی رکنیت دینے کی مثال پہلے سے ہی موجود ہے۔

    ملکہ برطانیہ کی تدفین سے قبل لندن میں کینیڈین وزیراعظم کےگانے سے سوشل میڈیا پر…

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے بچوں اور کاروبار کے خلاف مقدمہ درج

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے بچوں اور کاروبار کے خلاف مقدمہ درج

    نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے کچھ بچوں اور کاروبار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے بچوں اور کاروبار کے خلاف مقدمہ امریکی ریاست نیویارک کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔

    یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان،امریکا کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

    سی این این کے مطابق سابق صدر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج ہوا ہے جس میں ان پر مالی فوائد کے حصول کی خاطر جھوٹ بولنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

    نیویارک کی اٹارنی جنرل نے بدھ کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے تین بچوں اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف ایک بڑا مقدمہ دائر کیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ وہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے ایک وسیع دھوکہ دہی میں ملوث تھے جسے سابق صدر مالی فوائد کے حصول کیلئے استعمال کرتے تھے۔

    بھارتی پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ

    200 سے زائد صفحات پر مشتمل مقدمے میں، اٹارنی جنرل لیٹیا جیمزنے الزام لگایا ہے کہ ٹرمب نے دھوکہ دہی سے اپنے کاروبار کو وسعت دی مالی حالت کے بیانات بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے اور اس کے نتیجے میں ہم مدد کے خواہاں ہیں، اور مسٹر ٹرمپ، ٹرمپ آرگنائزیشن، ان کا خاندان ان سب کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ساتھ دائر مقدمے میں ان کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    اس ضمن میں امریکی ریاست نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے جیمز نے نیویارک میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی طریقے سے دولت کو اربوں ڈالرز تک بڑھایا، 10 سال میں 200 سے زائد مرتبہ مالیاتی گوشواروں میں دھوکہ دہی کی۔

    رپورٹ کے مطابق نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے کہا کہ سابق امریکی صدور کو بھی عام شہریوں کی طرح قانون کا سامنا کرنا چاہیے۔

    ملکہ برطانیہ کی تدفین سے قبل لندن میں کینیڈین وزیراعظم کےگانے سے سوشل میڈیا پر…

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائےگا۔

    باغی ٹی وی : میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز:میزبان پاکستان کومہمان ٹیم انگلستان نے پہلے ہی میچ میں‌شکست فاش دے دی

    گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس تو نہیں کی البتہ ہوٹل میں ٹینس کھیلی اور انڈور اسپورٹس کھیل کر خوب انجوائے کیا۔

    واضح رہے کہ پہلے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی قومی ٹیم کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا،دونوں کی 85 رنز کی شراکت داری کا خاتمہ عادل راشد کی شاندار گیند پر ہوا جب بابر اعظم 31 سکور بنا کر بولڈ ہوئے۔

    اس دوران محمد رضوان نے اپنے کیریئر کی 17 ویں نصف سنچری مکمل کی ، وہ تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے بابر اعظم کے ہم پلہ بیٹر بن گئے ہیں109 کے مجموعی سکور پر حیدر علی 13 گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کوران نے وکٹ حاصل کی، محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ معین علی نے کیا-

    شان مسعود کی باری کا خاتمہ عادل راشد نے کیا، ڈیبیو کرنے والے بیٹر پہلے میچ میں ناکام رہے اور سات گیندوں پر 7 سکور بنا کر گلیسن کو کیچ دے بیٹھے قومی ٹیم کو پانچواں نقصان محمد نواز کی صورت میں اٹھانا پڑا، آل راؤنڈر 5 گیندوں پر چار رنز بنا کر ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ افتخار احمد نے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ صفر پر پویلین لوٹے۔

    آئی سی سی نےکرکٹ قوانین میں تبدیلیاں کردیں:ٹی 20 ورلڈ کپ بھی انہیں قوانین کے تحت کھیلا جائے گا

    قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، لوک ووڈ نے تین شکار کیے، عادل راشد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز تین سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے ایلکس ہیلز اور فِل سالٹ نے کیا، دونوں نے ابتداء میں ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔

    19 کے مجموعی سکور پر شاہنواز دھانی نے فل سالٹ کو پویلین بھیج دیا، انہوں نے 10 گیندوں پر 10 رنز بنائے، اس کے بعد ڈیوڈ مالان اور ہیلز نے سکور کو آگے بڑھایا۔

    ساتویں اوورز کی دوسری گیند پر ڈیوڈ مالان عثمان قادر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، گیارہ اوورز میں ایک مرتبہ پھر لیگ سپنر نے بین ڈکٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ ایلکس ہیلز 40 گیندوں پر53 رنز بنا کر حارث رؤف کا نشانہ بن گئے۔

    انگلینڈ نے ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔ ہیری بروک نے 41 رنز کی زبردست ناٹ آؤٹ باری کھیلی، کپتان معین علی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، قومی ٹیم کی طرف سے عثمان قادر نے دو، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی-

    پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان کھیلا گیا میچ 200 سیلاب متاثرین نےاسٹیڈیم میں دیکھا

    پاکستانی سکواڈ:
    میچ کے دوران ٹی ٹونٹی میں ڈیبیو کرنے والے شان مسعود کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کیپ دی۔

    بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان ، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

    انگلینڈ سکواڈ:
    فل سالٹ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ مالان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، معین علی، سام کوران، ڈیوڈ ولی، عادل راشد، لوک ووڈ، رچرڈ گلیسن

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں سیلاب سے مزید 9 اموات

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں سیلاب سے مزید 9 اموات

    ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں،نیشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے تازہ رپورٹ جاری کردی-

    باغی ٹی وی : این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سیلاب سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار578 ہو گئی ہے،گزشتہ 24گھنٹے میں بلوچستان میں 3،سندھ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے-

    پاکستان میں سیلاب نے بہت زیادہ تباہی پھیلائی ہے، عالمی برادری بڑھ چڑھ کرتعاون کرے،:انجلینا جولی

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں سیلاب سے 2 افراد زخمی ہوئے،مجموعی تعداد 12 یزار 862 ہو گئی،سیلاب اور بارشوں کے باعث 392 پل،13 ہزار 93 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں،سیلاب کے باعث اب تک 10 لاکھ 17 ہزار423 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں-

    پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں میں مرد اور خاتون سمیت ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 304 ہوگئی، جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ضلع جعفر آباد سے ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 304 ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں میں 138 مرد، 74 خواتین اور 92 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 40 ہلاکتیں کوئٹہ، ژوب سے 23 اور لسبیلہ سے 21 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    سیلاب زدگان کیلئے امدادی اشیاء کی خریداری اور لاجسٹکس کے ضمن میں 10 ارب روپے کی…

    پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک صوبے بھر میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 184 افراد زخمی ہوئے سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 72 ہزار 235 مکانات نقصان کا شکار ہوئے جبکہ 3 لاکھ، 5 ہزار 155 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوچکے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ صوبے میں سیلابی ریلوں میں 24 پل گر گئے جبکہ بلوچستان بھر میں سیلاب اور بارشوں سے 2200 کلومیٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورموسم گرم رہے گا،اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے-

    پورے ملک میں کہیں بھی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کو نہیں پہنچ رہی:یہ پہلے اپنی…

  • جہاد و رباط      ازقلم: غنی محمود قصوری

    جہاد و رباط ازقلم: غنی محمود قصوری

    جہاد و رباط کے چور

    ازقلم غنی محمود قصوری

    بسا اوقات انسان اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے چوری کرتا ہے چوری کرنا ہر مذہب میں گناہ ہے اور چوری کئی طرح کی ہوتی ہے
    آجکل جہاں جلد امیر ہونے کیلئے شارٹ کٹ طریقے سے چوری ڈکیتی کرکے مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کیا جاتا ہے وہاں مذہبی امور میں بھی چوری کرکے دکھلاوے کی کوشش کی جاتی ہےویسے تو مذہبی امور میں کئی طریقوں سے چوریاں کی جاتی ہیں مگر معروف چوری رقم کرنا چاہتا ہوں-

    تمام ارکان اسلام بڑی عزت و تکریم والے ہیں مگر جو عزت و تکریم جہاد و رباط کو ہے اس کی شان ہی الگ ہےاسی شان و شوکت جہاد کے باعث کفار نے بھی لفظ جہاد اور شہادت کا استعمال شروع کر دیا ہے تاکہ ان کے پیروکار بھی مسلمانوں کی طرح اس عمل کو محبوب ترین جان کر لڑیں اور دفاع مضبوط ہو-

    مثال ہمارے قریب میں واقع دنیا کے سب سے بڑے مشرک ہندو کی ہی لے لیجئے وہ اپنے فوجیوں کو شہید اور کشمیری مجاھدین کو ہلاک لکھتا و پکارتا ہےخیر وہ تو بے دین لوگ ہیں ان سے کیا گلہ شکوہ کرنا-

    بعض اپنے پڑھے لکھے باشعور مسلمان بھی اس چوری میں ملوث ہیں جہاد و رباط کی چوری بہت عام ہو چکی ہے جو کہ دراصل جہاد و رباط میں جان،مال دیئے بغیر دکھلاوے کی شان و شوکت لینے کی کوشش ہے-

    لفظ جہاد کے معنی کوشش کے ہیں یعنی وہ کوشش جو راہ خدا میں مظلومین کی مدد کے لئے کی جائے اور کفار کیساتھ لڑا جائےیہ عمل جہاد اتنا پیارا ہے کہ نبی کریم نے خود کرکے دکھلایا اور حکم دیا جہاد بارے حدیث ہے-

    ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا للہ تعالیٰ نے اس شخص کے لیے جو اس کی راہ میں نکلے، اور اسے اس کی راہ میں صرف جہاد اور اللہ تعالیٰ پر ایمان اور اس کے رسولوں کی تصدیق ہی نے نکالا ہو-

    (تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے) میں اس کے لیے ضمانت لیتا ہوں کہ اسے جنت میں داخل کروں، یا اجر و ثواب اور مال غنیمت کے ساتھ اس منزل تک لوٹا دوں جہاں سے وہ گیا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر مجھے مسلمانوں کے مشقت میں پڑ جانے کا ڈر نہ ہوتا تو میں کسی بھی سریہ (لشکر) کا جو اللہ کے راستے میں نکلتا ہے ساتھ نہ چھوڑتا، لیکن میرے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب کی سواری کا انتظام کر سکوں، نہ لوگوں کے پاس اتنی فراخی ہے کہ وہ ہر جہاد میں میرے ساتھ رہیں، اور نہ ہی انہیں یہ پسند ہے کہ میں چلا جاؤں، اور وہ نہ جا سکیں، پیچھے رہ جائیں، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے، میں چاہتا ہوں کہ اللہ کی راہ میں جہاد کروں، اور قتل کر دیا جاؤں، پھر جہاد کروں، اور قتل کر دیا جاؤں، پھر جہاد کروں، اور قتل کر دیا جاؤں

    رباط کے معنی اسلامی سرحدات پہ پہرا دینا ہے اور یہ انتہائی افضل اور اہم ترین فریضہ ہے رباط بارے حدیث شریف ہے

    سیدنا سلمان الخیر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روایت کرتے ہیں کہ اللہ کی راہ میں ایک دِن اور رات سرحدوں پر ڈٹے رہنا ایک ماہ کے قیام و صیام سے زیادہ افضل ہے،اگر کوئی حالت رِباط میں فوت ہو جائے تو وہ جو عمل زندگی میں کرتا تھا وہ اللہ کے ہاں قیامت تک جاری و ساری رہے گااور وہ فتنہ میں مبتلا کرنے والے سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے-

    دونوں احادیث نبویہ ملاحظہ فرمائیں اور دونوں کاموں کا اجرو ثواب ملاحظہ فرمائیں اور یہ بھی غور کریں کہ دونوں کام یا تو ایک مجاھد سر انجام دیتا ہے یا پھر فوجی اب اسی اجرو ثواب کو چرانے اور مجاھدین کی شان و شوکت کو چرانے کی خاطربعض لوگوں نے سیاست اور کھیلوں خاص کر کرکٹ میں جہاد کی آیات کا استعمال شروع کرکے لوگوں کو ورغلانا شروع کر دیا-

    جیسا کہ ایک معروف آیت نصر من اللہ و فتح قریب کو جہاد فی سبیل اللہ کی بجائے کرکٹ و سیاست پہ فٹ کیا جاتا ہے اور اجرو ثواب چوری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے

    اب بھلا بندہ ان لوگوں سے پوچھے بھئی ٹھیک ہے یہ کرکٹ تم کافروں کےخلاف بطور کھیل کھیلتےہو مگر کیا اس سے مظلوموں کو انصاف ملتا ہے۔کافروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے لواحقیقن کو انصاف ملتا ہے ایسے ہی ہمارے جمہوری لوگ ہیں جو جہاد کی الف ب سے بھی واقف نہیں مگر دعوے اس جمہوریت سے جہاد کے کرتے ہیں کہ جو خود قرآن و حدیث کی رو سے کفریہ نظام ہے-

    ایسے لوگ ذہن نشین کر لیں جہاد و رباط اور مجاھدین کے لئے رب کی طرف سے نازل ہوئی آیات کو کرکٹ و جمہوریت پہ فٹ کرنا جہاد و رباط کی چوری ہے اور ان آیات کے نزول کے مقصد سے انکار ہے اب تو نوبت یہاں تک پہنچ چکی کہ کتے لڑانے والوں،کبوتر بازوں و دیگر کئی قبیح کھیلوں میں جہادی آیات کو بطور فتح استعمال کیا جاتا ہے-

    حالانکہ ایسے کاموں کی اسلام میں سخت ممانعت بھی ہے اللہ تعالی ہم کو جہاد و رباط جیسے عظیم فریضوں کی چوری سے محفوظ فرمائے آمین

  • بھارتی پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ

    بھارتی پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ

    نئی دہلی: بھارتی پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو جلد ہی ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کےمطابق مگ 21 کے 4 اسکوارڈنز میں سے نمبر 51 اسکواڈرن، ابھینندن رواں ماہ کے آخر میں ریٹائر ہوجائے گا جبکہ باقی تین مگ 21 سکواڈرن بھی زیادہ دیر تک فورس کا حصہ نہیں رہیں گے اور اِنہیں 2025 تک مرحلہ وار ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔

    ایران میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور 44 زخمی

    ہندوستانی فضائیہ 30 ستمبر کو مگ 21 لڑاکا طیاروں کے اپنے چار باقی ماندہ اسکواڈرن میں سے ایک کو ریٹائر کرنے کی تیاری کر رہی ہے ایک اہلکار نے بتایا کہ بقیہ 3 مگ 21 سکواڈرن بھی 2025 تک آئی اے ایف کے ذریعے ریٹائر ہو جائیں گے۔

    بھارتی فضائیہ کی جانب سے یہ فیصلہ سابق ونگ کمانڈر حالیہ گروپ کیپٹن 39 سالہ ابھینندن ورتھمان کے پاکستان کے ہاتھوں پکڑے جانے کے تین سال بعد سامنے آیا ہے۔

    گزشتہ برس نومبر میں بھارتی گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کو بھارتی صدر رام ناتھ کوونڈ کی جانب سےویر چکراایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

    ایرانی حکومت کی ویب سائٹس ہیک ہونے کا انکشاف

    واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان فضائیہ نے اپنی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور طیارے میں موجود بھارتی پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی تاہم پائلٹ کو پاکستان حدود میں گرتے ہی شہریوں نے اس کی خوب درگت بنائی تھی۔

    پاک فوج نے ابھینندن کو شہریوں کے چنگل سے نکال کر ایک بار پھر اس کی جان بچائی تھی اور چائے پلا کر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

    تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے سوئے ہوئے 4 افراد کو کچل دیا

  • رات  دیر تک جاگنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    رات دیر تک جاگنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ رات کو دیر تک جاگنا جسم میں چکنائی بننے کا سبب سکتا ہے جس کے نتیجے میں ٹائپ 2 ذیا بیطس لاحق ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیو برنس وِک میں قائم رُٹگرز یونیورسٹی کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ رات کو دیر تک جاگنے والوں کو غیر معمولی نیند کی معمول کے سبب متاثر میٹابولزم کی وجہ سے ذیا بیطس کے خطرات ہوتے ہیں۔

    وہ لوگ جو صبح جلدی اٹھتے ہیں وہ چکنائی کو آرام یا ورزش کے دوران توانائی کے ذریعے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ نتیجتاً ان میں چکنائی کم جمع ہوتی ہے اور ان میں بیماری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی رواں سال کے ابتداء میں شائع ہونے والی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ سوتے وقت روشنی کا موجود ہونا کسی بھی فرد میں ذیابیطس ہونے امکانات بڑھا دیتا ہے جس سے تقریباً 10 فی صد امریکی متاثر ہوتے ہیں۔

    یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر اسٹیون میلِن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جلدی اٹھنے والوں اور رات دیر سے سونے والوں کے درمیان چکنائی کے میٹابولزم میں فرق یہ بتاتا ہیں کہ جسم کی اندرونی گھڑی (سونےجاگنے کا سائیکل) ہمارے جسم کے انسولین کے استعمال کو متاثر کرسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انسولین ہارمون کے جواب میں حساس یا کمزور صلاحیت ہماری صحت پر بڑے اثرات ڈال سکتی ہے۔ تحقیق کے نتائج نے ہمارے جسم کی اندرونی گھڑی کے ہماری صحت پر اثرات کے متعلق سمجھ میں اضافہ کیا ہے۔

    قبل ازیں ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ روزانہ دودھ کا ایک گلاس پینے اوردہی کھانے سے ٹائپ 2 ذیا بیطس سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے، بیف،مٹن، پروسیسڈ اور چکن کا گوشت کا زیادہ استعمال متضاد اثرات کا سبب بن سکتا ہے۔

    پھلوں اور سبزیوں کےاستعمال سے ذیابیطس اور موٹاپے پرقابوپایا جا سکتا ہے ،تحقیق

    اطالوی تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج کی بنا پر محققین نے زیادہ گوشت کھانے والوں کو مچھلی کا گوشت اور انڈے بطور متبادل غذا کے تجویز کئے ہیں،سائنسدانوں کی جانب سے یہ نتائج ڈیری اشیاء کے خلاف بڑھتےرجحان کے دوران آئے ہی-ں

    ماہرین کے مطابق دودھ، مکھن اور پنیر میں بڑی مقدار میں کیلوریزاورسوچوریٹڈ چکنائی(وہ چکنائی جو عام درجہ حرارت پر نہیں پِگھلتی) ہوتی ہے جو متعدد صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

    ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ماہرین پودوں پر اگنے والی غذا یعنی اجناس، سبزیاں، پھل، دالیں اور کم چکنائی والا دودھ اور دہی کھانے کی ہدایت کرتے ہیں۔

    موسم گرما میں ذیابطیس کے مریضوں کیلئے بہترین غذا