Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پولیس اہلکار نے شوبز سے وابستہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    پولیس اہلکار نے شوبز سے وابستہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاہور: گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے شوبز سے وابستہ مہوش نامی خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معاشرے میں چوری، ڈکیتی، راہزنی، خواتین اور بچوں سے زیادتی جیسے گھناؤنے واقعات میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے بھی پیش پیش ہیں جس نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اہلکار کیخلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق خاتون مہوش کا کہنا ہے کہ وہ شوبز سے وابستہ ہے، کبیر ڈانس پارٹی کا کہہ کر مجھے لیکر گیا جبکہ نجی ہوٹل میں لے جاکر اپنی حوس کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

    پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم اہلکار کبیر کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کا اس نوعیت کا پہلا مقدمہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اس خاتون نے چھانگا مانگا میں بھی شہری پر مقدمہ درج کرایا تھا صرف یہی نہیں مہوش کے خلاف تھانہ سبزہ زار میں بھی گیسٹ ہاؤسز کے مقدمات درج ہیں۔

    گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ملزم کےخلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • محفل میلاد مصطفیٰﷺ میں عاطف اسلم کے پڑھے گئے نعتیہ کلام  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    محفل میلاد مصطفیٰﷺ میں عاطف اسلم کے پڑھے گئے نعتیہ کلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ میں پڑھا گیا نعتیہ کلام ’ تاجدارِ حرم‘اور ’درود پاک ‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کو لوگوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی-

    باغی ٹی وی :گلوکارعاطف اسلم نے حال ہی میں لاہور میں ہونے والی محفل میلادﷺ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی آواز میں ’درود پاک ‘ اور خوبصورت نعتیہ کلام ’تاجدارِ حرم‘ پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیا۔

    گلوکار کی نعتیہ کلام پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں نے نہ صرف بہت پسند کیا بلکہ ےبصروں میں عاطف اسلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

  • علی ظفر نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر

    علی ظفر نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے "نمل نالج سٹی” کا سفیر نامزد کر دیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر گلوکار نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی اور سفیر نامزد کئے جانے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا-
    https://www.instagram.com/p/CGxbKKhlvx-/?igshid=kw8lgz1pq83c
    انسٹاگرام پر علی ظفر نے تقریب کے دوران لی گئیں تصاویر شئیر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ میرے لئے یہ سب سے پُر اطمینان بخش اور سنسنی خیز ہے کہ ڈاکٹر کنول امین اور پروفیسر محمد ظفر اللہ کو پیدا ہونے والے بیٹے کی حیثیت سے ، دونوں ہی نے اپنی زندگی کو ماہرین تعلیم کی حیثیت سے حصول اور بانٹنے کے لئے وقف کیا اور ہمیشہ ہمیں بھی اسی بات پر زور دیا –

    گلوکار نے لکھا کہ خدا نے مجھے یہ موقع فراہم کیا سفیر کی حیثیت سے اپنی نوعیت کا پہلا نامعلوم شہر "نمل” بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کروں بنجر زمین میں بنایا ہوا ایسا شہر جس کا تصور وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا۔

    علی ظفر نے مزید لکھا کہ دنیا میں کچھ بھی اتفاق نہیں ہے خیالات حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGxbKKhlvx-/?igshid=n5ghyz58lfg9
    دوسری جانب علی ظفر نے ٹوئٹر پر بھی تصاویہر شئیر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ علم ملک اور اس کے لوگوں کی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔


    علی ظفر نے لکھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور سب سے بڑے علم والے شہر "نمل نالج سٹی” کے نامزد سفیر نامزد ہونے کا اعزاز ، جو ٹونی اشائی کا ڈیزائن کیا ہوا ہے اور اسے معزز وزیر اعظم عمران نے تیار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دور دراز علاقوں میں رہنے والی پسماندہ آبادی کے لئے علمی فضلیت کے مرکز کے طور پر اپنا تصور کردہ نمل نالج سٹی قائم کیا ہے تاکہ دوردراز کے پسماندہ علاقون کے بچے بھی علم سے مستفید ہوں سکیں-

  • مبشرلقمان کی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے حوالہ سے پروگرام میں جنوبی پنجاب کے ماہرین ،پروفیسرز اورڈاکٹرز سے بات چیت

    مبشرلقمان کی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے حوالہ سے پروگرام میں جنوبی پنجاب کے ماہرین ،پروفیسرز اورڈاکٹرز سے بات چیت

    پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگارممتازصحافی اورجنوبی ایشیائی امور کے ماہرجانی جانے والی شخصیت مبشرلقمان کی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے حوالہ سے پروگرام میں جنوبی پنجاب کے ماہرین ،پروفیسرز اورڈاکٹرز سے بات چیت ہوئی۔

    باغی ٹی وی : آج یعنی 25 اکتوبر جنوبی پنجاب کے مسائل اوران کا حل:ایک شام مبشرلقمان کے ساتھ:ماہرین کے تجزیوں تبصروں کے ساتھ عنوان نامی تقریب میں پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگارممتازصحافی اورجنوبی ایشیائی امور کے ماہر جانی جانےوالی شخصیت مبشرلقمان نے پہلی مربتہ جبوبی پنجاب کے مسائل کے حل کےلیے جنوبی پنجاب کے ماہرین ،پروفیسرز اورڈاکٹرز سے اس حوالے سے بات چیت کی اس تقریب میں حکومتی نمائندے بھی موجود تھے ۔

    ملتان مین منعقد کی گئی تقریب میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا بھر پور استقبال کیا گیا تقریب میں پروفیسر منصوراکبرکنڈی وائس چانسلر،چوہدری خالد جاوید وڑائچ ،ڈاکٹراخترملک ، پروفیسر ڈاکٹراحمد اعجاز منصور،ڈاکٹرمحمد عمران ،پروفیسر ڈاکٹررشید قمرراو اورپروفیسر ڈاکٹررانا محمد الطاف جیسی اہم شخصیات شامل تھیں جنہوں نے اپنے تجربات اورتحقیقات کی روشنی میں مفید گفتگو کی-

    مبشر لقمان نے تقریب میں جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود اور ان کی محرومیوں کودورکرنے کے حوالے سے گفگتو کی-

    تقریب میں جنوبی پنجاب کے حوالہ سے حکومتی اقدامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ سیکرٹریٹ بن گیا افسران تعینات ہو گئے-

    تقریب میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرے گی۔ پنجاب کے ٹوٹل بجٹ کا 33 فیصد جنوبی پنجاب کے لئے رکھا گیا ہے-

    مبشر لقمان نے جنوبی پنجاب کے حوالہ سے حکومتی اقدامات کو سراہا اور تجاویز پیش کیں-

    واضح رہے کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کے حوالے سے پچھلے کئی دنوں سے سنیئر صحافی کواس بات پرآمادہ کیا جارہاتھا کہ وہ جنوبی پنجاب کی عوام کے لیے آوازاٹھائیں ، جس کے بعد مبشرلقمان نے اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے اہل رائے اورسمجھدارطبقے کے ذریعے ان کے حل کی کوشش کے طور پرایک سلسلہ شروع کیا ہے-

    صوبہ جنوبی پنجاب کےمسائل اوران کاحل:ایک شام مبشرلقمان کےساتھ: ماہرین کے تجزیوں تبصروں کے ساتھ

  • نہیا ککڑ روہن پریت سنگھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    نہیا ککڑ روہن پریت سنگھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    بالی وڈ معروف گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ نے شادی کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اپنے قریبی دوست گلوکار روہن پریت سنگھ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا اور روہن نے گزشتہ روز دہلی کے ایک گرودوارے میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی سے متعلقہ تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر نیہا ککڑ کے فین پیجز کی جانب سے شیئر کیا جارہا ہے-

    وائرل تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر روہن پریت سنگھ شیروانی میں دلکش نظر آرہے ہیں۔

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز

    واضح رہے کہ اس سے قبل نیہا ککڑ نےانسٹاگرام پر اپنی ہلدی کی رسم کی تصویریں پوسٹ کی تھیں، انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں نیہا ککڑ نے ہلدی کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر روہن پریت سنگھ نے پگڑی کے ساتھ پیلا کُرتا پہنا ہوا تھا۔

    نیہا ککڑ نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ نیہو پریت کی ہلدی کی تقریب۔

    اس کے علاوہ نیہا نے انسٹاگرام پر اُن کی اور روہن پریت کی مہندی کی تقریب کی تصویریں بھی پوسٹ کیں-

    نیہا ککڑ نے ان تصویروں کے کیپشن میں مشہور بھارتی گانے کے چند بول لکھے تھے کہ ’مہندی لگاؤں گی میں سجنا کے نام کی۔

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا؟

    انٹرنیٹ پر وائرل نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو کشمکش…

  • ماہ نور بلوچ کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر نے صارفین کو حیران کر دیا

    ماہ نور بلوچ کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر نے صارفین کو حیران کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر نے مداحوں کو ایک بار پھر حیرانی میں مبتلا کر دیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی سدا بہار اداکارہ 50 سالہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں اداکارہ نہایت حسین ، جوان اور اپنی عمر سے بہت کم لگ رہی ہیں تصاویر ماہ نور بلوچ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGvQFwIhv89/?igshid=1fhrtxbjh9pk5
    سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں میں ماہ نور بلوچ اپنے انداز سے مداحوں کو اپنی فٹنس کا راز بتاتی نظر آرہی ہیں۔

    50 سالہ ماہ نور بلوچ کی تصویریں دیکھنے کے بعد مداح اُن کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ اداکارہ سے اُن کی خوبصورتی اور فٹنس کا راز پوچھ ر ہے ہیں اور تصویروں کو دیکھ کر حیرانی میں مبتلا ہیں کہ اداکارہ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہوتے-

    واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئیں اور 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    1993 میں ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماہ نور بلوچ اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتیں دکھا چُکی ہیں علاوہ ازیں اداکارہ کئی فلموں میں بھی کام کر چُکی ہیں-

    خیال رہے کہ اداکارہ کی ایک بیٹی بھی ہیں زندگی کی 50 بہاریں گزرنے کے باوجود ماہ نور اپنی بیٹی کی ماں نہیں بلکہ دوست نظر آتی ہیں-

  • جرمنی کے سفیر کو پشاور میں کونسا کھانا پسند آیا؟

    جرمنی کے سفیر کو پشاور میں کونسا کھانا پسند آیا؟

    جرمن سفیر برنارڈ اس وقت خیبر پختونخوا ( کے پی کے) کے شہر پشاور میں موجود ہیں اور وہاں کے کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے سوشل میڈیا پر بھی کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : جرمن سفیر برنارڈ پاکستان کی سیرو سیاحت میں مصروف ہیں اور پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کر رہے ہیں اور اپنی تصاویر اور تاثرات سوشل میڈیا پر بھی شئیر کر رہے ہیں-

    جرمن سفیر نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شئیر کی جس میں وہ پشاور میں موجود ہیں اور وہاں کے کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں-


    جرمن سفیر نے اپنی کھانا کھاتے ہوئے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پشاور کے حالیہ دورے کا سب سے دلچسپ تجربہ وہاں کے چپلی کباب سے لطف اٹھانے کا تھا۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ یہ کباب نہایت ہی مزیدار ہیں! اب میں پوری طرح سے سمجھ سکتا ہوں کہ یہ ڈش اتنی مشہور کیوں ہے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل جرمن سفیر نے اسلام آباد سے کراچی تک کا 26 گھنٹے کا سفر بذریعہ ٹرین کیا تھا اور اپنے سفر کی ویڈیو ٹوئٹر پر بھی شئیر کی تھی اور لکھا تھا کہ انہیں ٹرین کی سواری بہت پسند ہے اور کسی ملک کو دریافت کرنے کا یہ عمدہ طریقہ ہے-

    سفر کے دوران وہ ایک اسٹیشن پر رُکے اور انہوں نے راستے میں ٹھیلے سے خریداری بھی کی اور وہاں سے بریانی بھی کھائی تھی-

  • نیلم منیرکا آئیڈیل اور پسندیدہ ترین شخصیت کون؟

    نیلم منیرکا آئیڈیل اور پسندیدہ ترین شخصیت کون؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ایک خطاب کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے قائد اعظم کو اپنا آئیڈیل قرار دیا-

    جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامے ’کہیں دیپ جلے‘ میں ردا کا مرکزی کردار ادا کرنے والی نیلم منیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں قائداعظم محمد علی جناح اعلان کر رہے ہیں کہ پاکستان کی قومی زبان اُردو ہے۔

    بانئ پاکستان نے فرمایا کہ جو بھی آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ واقعتاً پاکستان کا دشمن ہے۔

    قائد اعظم نے فرمایا کہ ایک زبان کے بغیر کوئی قوم متحد نہیں رہ سکتی۔

    نیلم منیر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح میری سب سے پسندیدہ شخصیت اور میرے آئیڈیل ہیں۔

    اداکارہ نیلم منیر کی اس خصوصی پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے –

    اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں نیلم منیر

    ہمیں اپنی زندگی کا سی ای او خود بننا چاہیئے نعمان اعجاز

  • عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمران عباس بھی عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار ہے-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ عمران عباس حال ہی میں تُرکی میں اپنی چھٹیاں گزار کر آئے ہیں انہوں نے ترکی کے خوبصورت مقامات کی سیر کے دوران لی گئیں تصاویر مداھوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیں-

    اداکار عمران عباس نے ترکی کی سیر کے دوران وہاں معروف شخصیات سے بھی ملاقات کی عمران عباس نے ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں چاہو دار قبیلے کے سردار کے بیٹے علیار بے کا کردار نبھانے والے اداکار جیم اوچان اور ترکی کے عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوز ڈیمیر سے ملاقات کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیں-

    ترک شیف براق نے عمران عباس کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستانی اداکار کو نہ صارف اپنے ہاتھوں کے بنے ذائقہ دار کھانے پیش کئے بلکہ اپنے ہاتھ کی بنی اپیشل روٹی بھی گفٹ کی جس پہر اداکار کا نام لکھا تھا-

    تاہم عمران عباس اب وطن واپس آ گئے ہیں لیکن ان کی ترک شیف اور ارطغرل غازی کے اداکار علیار بے کے ساتھ اچھی خاصی دوستی ہو گئی ہے جس کا اظہار یہ معروف شخصیات اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کرتے نطر آتے ہیں-

    حال ہی میں عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں عمران عباس کے ہمراہ ترک شیف براق بھی ہیں اور ویڈیو میں وہ پاکستان اور عمران عباس کے ساتھ محبت کا اظہار کر رہے ہیں براق نے اپنی ویڈیو میں عمران عباس کو بڑا بھائی کہتے ہوئے اپنی محبت اور خلوص کا اظہار کیا-

    ویڈیو سئیر کرتے ہوئے عمران عباس نے ترک شیف کی محبت اور خلوص کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ محبت اور دوستی باہمی ہے اور انشاءاللہ کبھی ختم نہیں ہوگی-

    عمران عباس کی اس پوسٹ پر براق نے رد عمل دیتے ہوئے اپنے کمنٹ میں پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ترکی او ر دل والا ایموجی بناتے ہوئے پاکستان لکھا ساتھ میں ترکی اور پاکستان کے جھنڈوں کے ایموجی کا بھی اضافہ کیا-

    عمران عباس نے مزید ترک شیف کے کمنٹ پر ردعمل دیا اور سی زیڈ این براق کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں آپ کی پاکستان آمد کا اور آپ کی مہمان نوازی کرنے کا بے چینی سے انتطار ہے پاکستان کھٰلے بازووں اور بے پناہ محبت کے ساتھ آپ کا منتظر ہے-

    واضح رہے کہ ترک شیف سی زیڈ این براق نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان آئیں گے-

    بُراق نے مشہور سماجی کارکن اور وکیل ، حسان نیازی کے ساتھ اپنی ویڈیو میں پیغام میں انکشاف کیا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان آرہے ہیں اور جلد ہی سب سے ملیں گے-

    علاوہ ازیں عالمی شہرت یافتہ تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے حال ہی میں اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان اور کشمیر سے محبت کا اظہار کیا اور کشمیر آنے کی خوہش ظاہر کی تھی –

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں براق نے پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا تعلق ترکی سے ہے، ہم پاکستان سےبہت بہت زیادہ محبت کرتےہیں۔ پاکستان ہمارے دل میں ہے۔ میری خواہش اور دعا ہےکہ ہم جلد کشمیر میں آئیں۔ کشمیر کےلیے محبت پاکستان کےلیے محبت ویڈیو میں براق کے ساتھ موجود ترک سماجی کارکن علی کیسک نے بھی کشمیر اور پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا تھا –

    ترکش شیف کی دورہ پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو ں گی لاہور میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات ہو گی علاوہ ازیں براق آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے ان کے دورے کے لئےخصوصی انتظامات اور تیاریاں جاری ہیں-

    واضح رہے کہ براق اوزڈیمیر عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات ت ہیں-

    ترک شیف کے مداحوں کو جہاں ان کے پاکستان آنے کی بے چینی سے انتظار ہے اور اپنی پسندیدہ معروف شخصیت کی آمد کی خوشی میں خصوصی انتظامات کر رہے ہیں وہیں عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی بھی پاکستانیوں کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئےان کی بھر پور کوریج کرے گا اور براق کے پاکستانی مداحوں کو ان کے پاکستان میں وزٹ پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرے گا-

    باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    ارطغرل غازی کے ایک اور اداکار کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

    عمران عباس کی ارطغرل غازی کے اداکار جیم اوچان سے ملاقات کی تصاویر وائرل

  • آخر کار مایا علی کا انتطار ختم ہو گیا

    آخر کار مایا علی کا انتطار ختم ہو گیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر سردیوں کے موسم کے آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : طیفا ان ٹربل میں اپنی بے مثال اداکاری مداحوں کے دل میں گھر کرنے والی اداکارہ مایا علی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پنک رنگ کی گرم شرٹ پہن ہوئی ہے اور بہت کیوٹ لگ رہی ہیں اورمایا علی کی جانب سے لی گئی مِرر سیلفی میں وہ کافی خوش نظر آ رہی ہیں ۔
    https://www.instagram.com/p/CGu4-uWHiHB/?utm_source=ig_embed
    مایا علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں موسم سرما کی آمد پر خوش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ آخر کار موسم سرما آ ہی گیا کیپشن کے آخر میں مایا علی نے 2 پنک رنگ کے پھولوں کے ایموجیز کا بھی استعمال کیا ۔

    واضح رہے کہ مایا علی ڈرامہ پروجیکٹ ’پہلی سی محبت‘ میں اداکاری دکھائیں گی اور اداکارہ اس تین برسوں بعد مذکورہ ڈرامے کے ساتھ ایک با پھر چھوٹی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں- اس ڈرامے میں ان کے ساتھ معروف ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسین ( ایس ایچ وائے ) پہلی مرتبہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے-

    خیال رہے کہ مایا علی کا چھوٹی اسکرین پر آخری ڈرامہ ’صنم‘ تھا جو 2017 میں نجی چینل پر نشر کیا گیا تھا

    نامور ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسین ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

    مایا علی جلد ہی نئے ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی

    زندگی ایک بار ملتی ہیں اسے بھر پور طریقے سے جینا چاہیئے مایا علی

    مایا علی ہدایتکار شعیب منصور کی فلم میں جلوئے دکھائیں گی