Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کورلش عثمان کے سیزن 2 کے آغاز کی تاریخ  سامنے آ گئی

    کورلش عثمان کے سیزن 2 کے آغاز کی تاریخ سامنے آ گئی

    تُرک ڈرامہ سیریل کورلش عثمان کے سیزن 2 کا ایک نیا ٹریلر جاری کرتے ہوئے ڈرامے کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تُرک ڈرامہ سیریل کورلش عثمان کے سیزن 2 کا ایک نیا ٹریلر جاری کرتے ہوئے ڈرامے کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے کورلش عثمان کے آفیشل فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ کورلش عثمان کے سیزن 2 کی پہلی قسط بدھ 7 اکتوبر کو ترکی کے وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے) نشر ہوگی۔

    ترکی کے اے ٹی وی پر اس کی پہلی قسط نشر کی جائے گی یہ کورلش عثمان کی 28 ویں قسط ہوگی جس میں چند نئے کرداروں کا اضافہ بھی ہونے والا ہے جبکہ ارطغرل غازی کی بھی واپسی ہورہی ہےمگر اس بار انجین التان دوزیتان کی جگہ تامیر یاگت ارطغرل غازی کے روپ میں نظر آئیں گے –

    ایک اور ترک لیجنڈ اداکار جنید آرکین اس ڈرامے کا حصہ بن رہے ہیں۔اس سیزن کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں عثمان کے علاوہ جن کرداروں کو دکھایا گیا ہے وہ پہلی بار اس سیریل کا حصہ بن رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کورلش عثمان سیزن ون میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی۔

    پہلے سیزن کا اختتام جون کے آخر میں ہوا جبکہ شائقین اس کے سیزن 2 کا انتظار بے چینی سے کررہے ہیں خیال کیا جارہا تھا کہ سیزن 2 کا آغاز اکتوبر کے آخر یا نومبر کے شروع میں ہوگا –

    خیال رہے کہ ارطغرل کے کرداروں میں سے صرف بامسی اور عبدالرحمن کورلش عثمان کے سیزن 1 میں نظر آئے تھے جن کے بارے میں امید ہے کہ وہ سیزن 2 میں بھی جلوہ گر ہوں گے تاہم ٹریلرز میں ان کی جھلک نظر نہیں آئی۔

    کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی اور محمد بوزداغ کا کہنا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔

    کورلش عثمان سیزن 2 کا پہلا ٹریلر جاری

  • معروف صحافی رہنما جناب احفاظ الرحمن مرحوم کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد  بقلم:اجمل ملک

    معروف صحافی رہنما جناب احفاظ الرحمن مرحوم کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد بقلم:اجمل ملک

    29 ستمبر کو معروف صحافی رھنما جناب احفاظ الرحمن مرحوم کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ احفاظ ایک اصول پرست اور اپنے موقف پر ڈٹ جانے والے صحافی تھے وہ اپنے ابتدائی دور سے ھی صحافی تنظیموں کی یونینوں سے وابستہ رھے-

    انہوں نے معروف صحافی رھنما جناب منہاج برنا صاحب کیساتھ بھی کام کیا وہ PFUJ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے صدر بھی رھے لیکن وہ آخری دنوں میں ملک کی صحافتی تنظیموں سے سخت نالاں تھے انکی یاد میں منعقد ھونے والی تقریب سے مختلف شخصیات نے خطاب کیا اور اس خطاب میں موجودہ دور میں صحافیوں کی زبوں حالی اور صحافتی تنظیموں کے اختلافات زیر موضوع رھے –

    PFUJ کے موجودہ سیکریٹری جنرل ناصر زیدی صاحب نے حسب روایت اچھی گفتگو کی اور صحافتی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے مخلصانہ مشورے دیئے PFUJ کے ایک دھڑے کے صدر جی ۔ ایم ۔ جمالی صاحب نے بھی بہت اچھی باتیں کیں اور واشگاف الفاظ میں کہا کہ PFUJ کے اتحاد کیلیئے میں اپنے عہدیداروں کا استعیفی ایک گھنٹے کے نوٹس پر پیش کرنے کیلیئے تیار ھوں میں نے یہ پیشکش پہلے بھی کی تھی اور مظہر عباس صاحب کو بھی کہا تھا لیکن میں انتظار کرتا رھا کسی نے کوئی جواب نہیں دیا –

    جی ایم جمالی صاحب کے دھڑے پر یہ الزام ھے کہ انہوں نے صحافیوں کو حکومت کیطرف سے ملنے والی 5 کروڑ روپئے کی گرانٹ اپنے ذاتی اکائونٹ میں جمع کروادی ھے ان پر یہ الزام درست ھے یا غلط ھے یہ تو واقفان حال ھی جانتے ھونگے لیکن PFUJ کے اتحاد کیلئے انہوں نے تقریب میں جو بات کی وہ بہت واضع اور اچھی تھی آئی اے رحمان صاحب نے بھی اپنے خطاب میں صحافتی تنظیموں کی یونٹی پر زور دیا اور کہا کہ سچی بات یہ ھے کہ آج معاشرے میں صحافیوں کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا لہذا انہیں معاشرے میں اپنا امیج بہتر بنانا ھوگا –

    پروگرام کی سب سے دھواں دار اور خوبصورت تقریر جناب خورشید تنویر صاحب نے کی انہوں نے انتہائی درد مندانہ انداز میں سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ صحافتی تنظیموں کی جان چھوڑ دیں اور ان میں دخل اندازی نہ کریں اور آج اگر ھم جائزہ لیں تو صحافتی تنظیموں کی تباھی کی زمہ دار یہی سیاسی جماعتیں ھیں جنہوں نے اپنے مقاصد کیلیئے صحافتی تنظیموں کو تقسیم کیا اس تقریب کا ایک تکلیف دہ پہلو یہ بھی تھا کہ ملک کے نامور صحافی احفاظ الرحمن کی یاد میں منعقدہ تقریب کے مکمل انتظامات کسی صحافتی تنظیم نے نہیں بلکہ ایک غیر صحافتی این جی او PILOP نے انجام دیئے اور اسکی نظامت کے فرائض بھی اس NGO کے ڈائریکٹر جناب کرامت صاحب نے سنبھال رکھے تھے وہ ھی کمپیئرنگ کر رھے تھے اور صحافیوں کی اس تقریب میں جسے انہوں نے چاھا اسی نے خطاب کیا-

    آرٹس کونسل کا آڈیٹوریم مہمانوں سے بھرا ھوا تھا لیکن جب کرامت صاحب نے اس تعزیتی پروگرام میں شیما کرمانی کو ڈانس کرنے کیلیئے بلایا تو تقریبا آدھے لوگ اٹھ کر چلے گئے اور جو صحافی حضرات تشریف فرما تھے وہ حیران تھے کہ یہ کیا ھو رھا ھے اس ڈانس پر بیچارے احفاظ الرحن جیسے اصول پرست شخص کی روح نے نجانے کس کس پر لعنت بھیجی ھوگی مسلئہ یہ ھے کہ اگر صحافتی تنظیموں کے معاملات میں سیاسی جماعتوں اور طاقتور NGOs کا کردار اسقدر بڑھ جائے گا تو پھر انکی زبوں حالی پر حیرت کیسی کرامت صاحب کی این جی او PILOR اور اس تقریب کے دوسرے آرگنائزر جناب ناصر محمود صاحب کی این جی او NTFU نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان میں مزدوروں کو قانونی تحفظ دینے اور انکی فلاح و بہبود کے دعویدار ھیں اور اس حوالے سے انہیں بیرون ملک سے کروڑوں روپے ملتے ھیں-

    انکی تنظیم پر یہ الزام بھی ھے کہ انہوں نے بلدیہ ٹائون حادثے میں جاں بحق ھونے والے 250 سے زائد غریب مزدوروں کے نام پر جرمنی سے فی کس لاکھوں روپئے وصول کیئے ھیں لیکن رقم ان غریب لوگوں کو نہیں دی ھے یہ الزام غلط ھے یا صحیح یہ تو وقت بتائے گا لیکن اس میں کوئی دو رائے نہیں ھے کہ غریب مزدوروں کے نام پر بیرون ملک سے رقم لینے والی ان دونوں NGOs نے ملک کے غریب مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلیئے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا ھے-

    آج بیچارہ مزدور فاقہ کشی پر مجبور ھے ھماری ان تنظیموں سے مودبانہ درخواست ھے کہ وہ صحافیوں کی جان چھوڑیں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کی اپنی ذمہ داری پوری کریں اور اپنے صحافی بھائیوں سے درخواست ھے کہ اپنے اندر یونٹی اور اخلاص پیدا کریں صحافت اس ملک کا چوتھا ستون ھے اور اس میں اتنی طاقت ھے کہ جس دن اس ملک کے مخلص صحافی اکٹھے ھو گئے دنیا کی کوئی طاقت ان کے سامنے کھڑی نہیں ھو سکے گی یہی احفاظ کا مشن تھا اور انشااللہ ھم اس مشن کو پورا کرینگے-

    اجمل ملک
    ایڈیٹر نوشتئہ دیوار

  • جنسی زیادتی کی ایک سچی کہانی پر مبنی مختصر فلم بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ ریلیز

    جنسی زیادتی کی ایک سچی کہانی پر مبنی مختصر فلم بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ ریلیز

    پاکستان میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے افراد کو معاشرے کی جانب سے کئے جانے والے سلوک پر ایک سچی کہانی پر مبنی مختصر فلم ‘بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ ریلیز کردی گئی۔

    باغی ٹی وی :بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ کے عنوان سے جاری اس فلم میں یہ بتایا اور دکھایا گیا ہے کہ ایک طرف جہاں ریپ کا شکار ہونے والے افراد صدمے سے گزرتے ہیں تو دوسری جانب معاشرے کا رویہ بھی متاثرہ فرد اور اس کے خاندان کو دکھ سے دوچار کرتا ہے۔
    https://www.instagram.com/tv/CEwR4zunMeV/
    9 منٹ 24 سیکنڈ پر مشتمل اس مختصر فلم میں ایک خاتون کی کہانی ہے جو 10 برس کی عمر میں ریپ کا شکار ہوتی ہے اور اس ہولناک واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کی جاتی ہے اور وہ بڑے ہونے کے بعد بھی صدمے میں رہتی ہے۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ 10 سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے متاثرہ بچی اور اس کے اہلخانہ کو کس کرب سے گزرنا پڑا۔
    https://www.instagram.com/p/CFrWSTTnZ6Q/
    یہ مختصر فلم سال 2015 میں پاکستان کے ایک دیہات میں 10 سالہ بچی کے ساتھ ریپ پر مبنی ہے جسے 4 افراد کی جانب سے ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو آن لائن وائرل کی گئی تھی۔
    https://www.instagram.com/p/CFvAN_uHwsz/
    جب یہ ویڈیو بی بی سی اردو کو موصول ہوئی تھی تو ان کی جانب تحقیق بھی کی گئی تھی بعدازاں پولیس نے ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا اور انہیں ریپ، اغوا کے جرم اور ویڈیو شیئر کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

    فلم میں ریپ کا شکار ہونے والی زہرہ نامی لڑکی کا کردار اداکارہ سندس شاہین نے ادا کیا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ ایسے واقعات کو سننے اور اسے محسوس کرنے میں فرق ہے۔

    انڈیپنڈنٹ اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں سندس شاہین نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے ایک سین میں مجھے بہت زیادہ چیخنا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس کیفیت سے نکل نہیں سکی اور سین مکمل ہونے کے باوجود میں اس سے باہر نہیں آسکی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھ، پاؤں جیسے بے جان ہوگئے تھے۔

    سندس شاہین کا کہنا تھا کہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے افراد اگر خاموش رہیں تو وہ اندر ہی اندر مرجاتے ہیں لیکن اگر وہ آواز اٹھائیں تو ان کے ارد گرد موجود لوگ انہیں مار دیتے۔

    ‘بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ’ کے لکھاری اور ڈائریکٹر دانیال افضل خان نے بتایا کہ سال 2018 کے آغاز میں قصور میں زینب نامی بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد انہیں یہ فلم بنانے کا خیال آیا تھا۔

    دانیال افضل خان نے کہا کہ انہوں نے سوچ لیا تھا کہ اب مزید چپ نہیں رہنا بلکہ ریپ کے واقعات کا ذکر جو ہمارے معاشرے میں ایک ٹیبو بنا ہوا ہے اسے ختم کرنا ہے۔

    دانیال افضل خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوئی لیکن حال ہی میں موٹر وے پر ریپ کا واقعہ سامنے آیا تھا تو میں نے سوچا اس فلم کو اب ریلیز کرنے کا یہی وقت ہے۔

  • سائرہ یوسف  کی نئی لُک  نے مداحوں کے دل جیت لئے

    سائرہ یوسف کی نئی لُک نے مداحوں کے دل جیت لئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کی نئی لُک نے مداحوں کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی:اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کی بہن پلوشہ یوسف نے اُن کا ہیئر اسٹائل تبدیل کردیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
    https://www.instagram.com/p/CFwiXMHpW7G/
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سائرہ یوسف نے اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کروایا ہے جبکہ تصویر میں اداکارہ کا چہرہ واضح نظر نہیں آرہا۔

    سائرہ یوسف نے تصویر کے کیپشن میں اپنی چھوٹی بہن پلوشہ یوسف کو ٹیگ کیا جس کا مطلب ہے کہ اداکارہ کا یہ نیا ہیئر اسٹائل اُن کی بہن نے بنایا ہے۔

    اداکارہ کی اس تصویر پر اُن کے مداح تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے اور اُنہیں ’کوئین‘ اور ’اینجل‘ قرار دے رہے ہیں۔ جبکہ جچھ صارفین نے اداکارہ سے پوچھا کہ وہ کون سا شیپمو استعمال کرتی ہیں مداحوں کی بے پناہ تعریفوں سے لگتا ہے کہ مداحوں کو اداکارہ کا نیا روپ بھا گیا ہے-

    اداکارہ کے نئے لُک کو سمانتھا سٹیفن نے بھی خوبصورت قرار دیا-


    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

    شنیرا اکرم کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

    ہانیہ عامر کی منگنی ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئی

    صبا قمر کے خوبصورت برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ترک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ بھا گیا

  • سوشانت کی موت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، بہن شویتا سنگھ کیرتی کا انکشاف

    سوشانت کی موت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، بہن شویتا سنگھ کیرتی کا انکشاف

    بالی وڈ آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ سوشانت کی موت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے سوشانت کے کیس کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے جلد ہی انصاف ملنے کی امید کا اظہار کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CFy0Z-dlMEW/
    شویتا سنگھ کیرتی کا کہنا تھا کہ ہم سچائی جاننے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ہمیں سی بی آئی پر اعتماد ہے

    سوشانت کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے شویتا نے کہا کہ آئندہ کچھ روز بہت اہم ہیں ہم بہت جلد اچھی خبریں سنیں گے۔

    انہوں نے ایک مرتبہ پھر امید کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خدا ہمار ے ساتھ ہے۔

    انہوں نے سوشانت کے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم اسے # انقلاب4 ایس ایس آر(سوشانت سنگھ راجپوت) کہہ رہے ہیں کیا آپ ہمارے ساتھ ہیں؟

    اس سے قبل سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے بھائی کے مداحوں کو ایک اہم پیغام دیا تھا اپنے پیغام میں شویتا نے سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کو بھی متحد و پُرعزم رہنے پر زور دیا۔
    https://www.instagram.com/p/CFuhMczlJEk/

    ان کا کہنا تھا کہ میں آپ تمام لوگوں پر بھروسہ کرتی ہوں اور اسی یقین سے کامیابی حاصل ہوگی۔

    انھوں نے سوشانت کے مداحوں کو ’جنگجو‘ پکارتے ہوئے کہا کہ میں تمام جنگجوؤں سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ مضبوط اور متحد رہیں! جو کچھ ہم کر رہے ہیں اسے سمجھیں اور اس کا احساس کریں ، ہم ایک بڑے مقصد کے لئے کر رہے ہیں۔ انصاف کے لئے ہماری لڑائی ہمیں متحد کرتی ہے اور باقی سب کچھ ثانوی ہے۔ میں آپ میں سے ہر ایک پر یقین رکھتی ہوں کہ آپ ہمیں جیت دلائیں گے!

    خیال رہے کہ بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

    ابتدا میں پولیس نے اس کیس کو خودکشی قراردیا، تاہم تحقیقاتی اداروں نے اس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کی تو معاملہ سوشانت کو ڈرگز دینے اور بالی وڈ میں ڈرگز مافیا تک پہنچ گیا اس سلسلے میں سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ دوست ریاچکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا جنھوں نے مشنیات استعمال کرنے والوں کے نام بتائے جن میں سارہ علی خان کا نام بھی شامل تھا۔

    این سی بی نے اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جس کے بعد دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کو منشیات استعمال کرنے سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا جس میں دیپیکا پڈوکون نے تو اتراف جُرم کر لیا ہے جبکہ سارہ علی خان اور شردھا کپور ڈرگز کے استعمال سے متعلق الزامات کی تردید کرچکی ہیں بالی وڈ میں منشیات کے معاملے کے سلسلے میں این سی بی کے ذریعہ اب تک 18 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ…

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

    بالی وڈ منشیات کیس: دوران تفتیش دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت…

    سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے

  • نوازشریف اداروں کوآپس میں لڑاناچاہتےہیں  فواد چودھری

    نوازشریف اداروں کوآپس میں لڑاناچاہتےہیں فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کاقوم سےتقریرمذاق ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف جس طرح انقلاب لارہےہیں ہم نےکبھی نہیں دیکھا نوازشریف کاقوم سےتقریرمذاق ہے-

    فوادچودھری نے کہا کہ نوازشریف اپنےکاروبارکی بات کررہےہیں کہ وہ ان کےدورمیں بہت اچھاتھا نوازشریف پاکستانی معیشت کابیڑاغرق کرکےگئے-

    فوادچودھری نے مزید کہا کہ نوازشریف اداروں کوآپس میں لڑاناچاہتےہیں نوازشریف کی تقریروں کوبراہ راست دکھانامیڈیاکی آزادی کاثبوت ہے

    فوادچودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کبھی سرکاری عہدےپرنہیں رہےلیکن اس کےباوجود انہوں نے منی ٹریل پیش کیا-

  • وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ ڈویژن میں قومی اقتصادی کونسل (ای سی این ای سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

    وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ ڈویژن میں قومی اقتصادی کونسل (ای سی این ای سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

    حکومت پاکستان فنانس ڈویژن

    باغی ٹی وی :ایکنیک پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت یہاں کابینہ ڈویژن میں قومی اقتصادی کونسل (ای سی این ای سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

    ای سی این ای سی نے "پروجیکٹ مینجمنٹ میں بہتری لانے کے لئے پلاننگ کمیشن / پلاننگ ڈویژن ترقیاتی عمل / طریقہ کار کی آسان کاری” پر غور اور منظوری دی۔ نئے طریقہ کار کے مطابق مندرجہ ذیل چھ شعبوں میں اصلاحات ہیں:

    الف) پی سی I کی پروجیکٹ کی شناخت اور تیاری

    ب) پی سی I کی پروسیسنگ اور منظوری

    ج ) پروجیکٹ مینجمنٹ اینڈ اسٹافنگ

    د) پروجیکٹ تفویض اکاؤنٹ کھولنا

    ہ) فنڈز کے اجراء کا طریقہ کار

    و) نگرانی اور تشخیص۔

    انڈس ہائی وے (این 55) ایڈیشنل کیریج وے پروجیکٹ (شکارپور۔ راجن پور سیکشن) کی لمبائی: 221.95 کلومیٹر بھی ای سی این ای سی نے منظور کیا۔ یہ منصوبہ 440703.890 ملین روپے کی کل منطقی لاگت سے مکمل ہوگا۔ (ایشین ڈویلپمنٹ بینک بھی لاگت میں حصہ لے گا 40،233.500 ملین روپے)۔ پروجیکٹ 3 سال کے عرصے میں مکمل ہوگا اور اس میں انڈس ہائی وے این 55 کے شکارپور۔ راجن پور سیکشن کے اضافی 2 لین کیریج وے کی چوڑائی / بحالی کا تخمینہ ہے۔ شکارپور۔ راجن پور سیکشن کی کل لمبائی 221.950 کلومیٹر ہے جسے 4 لین ڈوئل کیریج وے سہولت میں اپ گریڈ کیا جائے گا جس کی ہر لین 3.65 میٹر چوڑی ہے۔ اس منصوبے کی تعمیل ، کارروائی اور دیکھ بھال کے لئے این ایچ اے ذمہ دار ہوگا۔ فیڈرل پی ایس ڈی پی نے 2020-2021 میں اس منصوبے کی تکمیل کے لئے 1000 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

    راجن پور۔ ڈی جی خان سیکشن کو این 55 کے 4 لین ہائی وے 121.50 کلومیٹر کی تعمیر کی منظوری ای سی این ای سی نے منظور کی تھی ، جس کی کل منطقی لاگت 333176.22 ملین روپے کے اے ڈی بی کے حصص کے ساتھ ہے۔ 28،528.11 ملین۔ یہ منصوبہ این ایچ اے کے ذریعہ 3 سال میں مکمل ہوگا۔ پروجیکٹ روڈ راجن پور سے شروع ہوتی ہے اور جام پور سے محمد پور دیوان پور سے ہوتی ہوئی ڈیرہ غازی خان پر اختتام پزیر ہوتی ہے۔ فیڈرل PSDP نے 2020-2021 میں اس منصوبے کی تکمیل کے لئے 500 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

    ڈی جی خان۔ ڈی آئی خان سیکشن کی این۔ 55 (208.19 کلومیٹر) کے حصے کو ای سی این ای سی نے منظوری دے دی ، جس کی مجموعی عقلی لاگت 5،276.53 ملین روپے ہے ، جس میں اے ڈی بی کے 500 روپے کے حصص ہیں۔ 44،957.82 ملین۔ یہ منصوبہ این ایچ اے کے ذریعہ 3 سال میں مکمل ہوگا۔ پروجیکٹ روڈ ڈی جی خان سے شروع ہوتی ہے اس کے بعد شاہ صدر دین ، ​​کالا ، شاہدان لنڈ ، تونسہ ، تبی قاصرانی ، مہرا ، پروہ سے ہوتی ہوئی ڈی آئی خان پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔ . فیڈرل PSDP نے 2020-2021 میں اس منصوبے کی تکمیل کے لئے 500 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

    79.890 ملین کلومیٹر کی بحالی اور اپ گریڈیشن ، جھلجاؤ – بیلا روڈ کو ایکسل ، 11،118.23ملین روپے کی کل معقول لاگت سے کسی بھی زرمبادلہ کے اجزاء کے بغیر ای سی این ای سی نے منظور کرلیا۔ یہ منصوبہ این ایچ اے کے ذریعہ 3 سال کے عرصے میں مکمل ہوگا۔ پروجیکٹ روڈ جھلجاؤ سے شروع ہوتی ہے اور ضلع آواران کے بیلا پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔ یہ سڑک اوگانی ، سیپائی گائوں ، چوکی کے قصبوں سے ہوتی ہے اور بالآخر بیلا پر ختم ہوتی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے گاڑیوں کے سفر کے وقت اور مسافروں کے چلنے والے اخراجات کی بچت ہوگی۔ یہ نسبتاً کم وقت میں تجارت ، سامان اور ٹریفک کی موثر نقل و حرکت کو یقینی بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

    پشاور ناردرن بائی پاس پروجیکٹ -32.2 کلومیٹر بھی 21،338.005 ملین روپے کی دوسری ترمیم شدہ لاگت پر منظوری دی گئی۔ اس منصوبے میں پشاور شہر کے شمالی حصے میں 32.20 کلومیٹر ، چار لین بائی پاس ، جس کے دونوں طرف سروس سڑکیں ہیں ، کی تعمیر کا امکان ہے۔ بائی پاس کی کل 32.2 کلومیٹر دوری کو تعمیراتی مقاصد کے لئے تین پیکجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سیکشن I: M-1 چوراہا- چارسدہ روڈ انٹرچینج (لمبائی میں 7.60 کلومیٹر) سیکشن II: چارسدہ روڈ انٹرچینج۔ ورسک روڈ انٹرچینج (11.6 کلومیٹر) سیکشن III: جو سیکشن 3A اور 3B میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ورسک روڈ سے ناصر باغ روڈ (5.50 کلومیٹر) – ناصر باغ سے تخت بائیگ تک اختتامیگ خوار چیک پوسٹ (7.50 کلومیٹر) تک۔

    ورلڈ بینک کی مدد سے خیبر پختونخواہ ہائیڈرو پاور اور قابل تجدید توانائی ترقیاتی پروگرام کے تحت 157 میگاواٹ میڈین ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ڈسٹرکٹ سوات کی تعمیر کو بھی ، ای سی این ای سی نے 57،339.33 کے ایف ای سی کے ساتھ مجموعی طور پر 79،794.85 ملین روپے کی منظوری دی۔ ای سی این ای سی نے ہدایت کی کہ اسپانسرز آئی پی پی کی حکومت پر عمل پیرا ہوں گے جس کے بعد نیپرا ہوگا اور نیپرا لاگت کے ڈھانچے کے مطابق تمام لاگت کو عقلی سمجھا جائے گا۔ اسپانسرز ٹیرف پر بات چیت کرنے اور ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی سستی قیمت / ٹیرف پر کم سے کم لاگت کی پیداوار کو یقینی بنانے کے لئے مالی مشیروں کی خدمات حاصل کریں گے۔

    M6،4گیبرل 88 ملین روپے کی لاگت سے 88 میگاواٹ جبرال کالام ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر ، جس میں ایف ای سی کی 36,430.188 لاگت شامل ہے۔ ای سی این ای سی نے 8815.785 ملین مندرجہ ذیل ہدایات کے ساتھ منظوری دی تھی: اسپانسرز آئی پی پی حکومت پر عمل پیرا ہوں گے جس کے بعد نیپرا ہوگا اور نیپرا لاگت کے ڈھانچے کے مطابق تمام لاگت کو عقلی سمجھا جائے گا۔ اسپانسرز ٹیرف پر بات چیت کرنے اور ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی سستی قیمت / ٹیرف پر کم سے کم لاگت کی پیداوار کو یقینی بنانے کے لئے مالی مشیروں کی خدمات حاصل کریں گے۔ اسپانسرز سی ڈی ڈبلیو پی کے ساتھ ای سی این ای سی سے منصوبے کی منظوری کے چھ ماہ بعد دیئے گئے سنگ میل پر حاصل پیشرفت کو شیئر کریں گے۔

    ای سی این ای سی نے 2160 میگاواٹ داسو ایچ پی پی مرحلے میں داسو سے مانسہرہ کے راستے اسلام آباد تک بجلی کے انخلا کی منظوری دی ، جس کی کل لاگت 132،249.84 ملین روپے کی زرمبادلہ اجزاء کے ساتھ ہے۔ 112،228.74 ملین. توقع ہے کہ یہ منصوبہ 5 سال کے عرصے میں مکمل ہوجائے گا اور اسے عالمی بینک کی مالی معاونت کرنے کی تجویز ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد 2160 میگاواٹ داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے ڈسکو کے متعلقہ بوجھ مراکز تک بجلی کا انخلاء ہے جس سے مانسوہرہ کے ذریعے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے اسلام آباد تک 765 کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر ہوگی۔

  • نواز شریف نے سچ بولنا شروع کیا ہے اور حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے  مریم نواز

    نواز شریف نے سچ بولنا شروع کیا ہے اور حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےاپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف نے سچ بولنا شروع کیا ہے اور حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے-

    باغی ٹی وی : مریم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے حالات خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں دھرنے، ڈان لیکس سمیت سب کچھ نواز شریف نے اپنے سینے پر لیا جب اداروں کو یرغمال بنا لیا گیا تو نواز شریف نے سچ بولنے کا فیصلہ کر لیا ہے-

    مریم نواز نے کہا کہ تمام تر ریاستی طاقت کے استعمال کے بعد بھی معاملات ان کے حق میں نہیں چلے تو اب یہ سب کچھ کیا جا رہا ہےمیڈیا بھی خوف کی زنجیروں میں تھا لیکن اب زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں-

    مریم نواز نے کہا حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے میں نے پہلے بھی قیمت ادا کر رکھی ہے اور اب میرا خود مکمل ختم ہو چکا ہے مجھے گرفتار کیا گیا تو سیاہی آپ کے اپنے چہرے پر ملی جائے گی-

    مریم نوز نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف لندن سے پارٹی کی قیادت کرینگے ہمارے پاس لیڈروں اور کارکنوں کی کوئی کمی نہیں
    آپ انہیں گرفتار کرتے کرتے تھک جائیں گے لیکن لیگی کارکنوں کی تعداد میں کمی نہیں آئے گی مشکلات آتی ہیں تو تاریخی طور پر لوگ پیچھے ہٹ جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا-

    مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ میری ریلی کے بعد لیڈر نہیں کارکن گرفتار ہوئے مسلم لیگ ن متحد ہے اور ہمیشہ رہے گی اب آئین اور قانون کی بالادستی کی بات ہو گی-

    مریم نواز نے پی ٹی آئی حکومت کے بارے میں کہا کہ اس حکومت کی بنیاد کمزور ہے جسے گرانا کوئی مشکل بات نہیں ہےادارہ کوئی بھی استعمال ہو رہا ہے، ان کے پیچھے چہرے ایک ہی ہیں عمران خان کمزور، نااہل، اور سازش سے آیا تو جب خود کر نہیں سکتا تو اداروں کو سامنے لے آتا ہے مذاکرات قانون اور انصاف والے شخص یا ریاست سے ہو سکتے ہیں لیکن ایسی حکومت کو میں ماننے کو تیار نہیں
    میں اسے وزیراعظم ماننے کو تیار نہیں

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد 10 لوگ ان کی تقریر کا اثر زائل کرنے کی کوشش کرنے لگ جاتے ہیں جس پر غداری کے الزامات لگتے رہے ہیں، ان سے بڑا محب وطن کوئی نہیں ہے نواز شریف کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے یہ حکومت والے نواز شریف کی باتوں کا جواب دیں نواز شریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے-

    مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ ہو گا اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اپوزیشن جماعتوں کے قائدین ہمارے سیاسی مخالفین ہیں ان سے انتخابی میدان میں مقابلہ ہوتا رہے گا-

    مریم نے کہا کہ ملکی دفاع کی بات آتی ہے تو نواز شریف ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کی کوشش کرتا رہے گا اگر یہ جنگ عوام کے بل بوتے پر لڑیں گے میری گاڑی پر حملہ ہوا اور مجھ پر ہی مقدمہ درج کر لیا گیا میں نے اس مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کروائی
    مجھے گرفتار کرنا ہے تو بے شک کر لیں-

  • ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ  ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

    ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

    لاہور: ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ ڈیوڈ ہیمپ کی تعیناتی، تقرری کے ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد کی گئی ہے۔

    آئندہ ہفتے اپنی پچاسویں سالگرہ منانے والے ڈیوڈہیمپ گزشتہ پانچ سال وکٹورینز ویمنز کرکٹ ٹیم اور آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔

    سابق کرکٹراور یوکے لیول فور کوالیفائیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ برمودا اور گلیمورگن کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔انہوں نے گلیمورگن، فری اسٹیٹ اور وورکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 271 فرسٹ کلاس میچوں میں 15ہزار سے زائد رنز بنائے۔برمودا کی جانب سے 22 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں 641 رنزبنانے والے ڈیوڈ ہیمپ کے انٹرنیشنل کیرئیر میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    پاکستان ویمنز ونگ کی قائم مقام سربراہ اور چیئرآف ویمنز سلیکشن کمیٹی عروج ممتاز کا کہناہے کہ پی سی بی ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے پر خوش ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ ہیمپ اپنے ہمراہ وکٹوریا اور ملیبرن اسٹارزویمنزکرکٹ ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کا پانچ سالہ تجربہ اور کرکٹ کا علم لائیں گے جو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔

    اس عہدے کے لیے پی سی بی نے 18 اگست کو اشتہار جاری کردیا تھاجس کے لیے 18 غیرملکیوں سمیت کُل 38 کوچز نے درخواست جمع کرائی تھی۔اس عہدے کے لیے فائنل انٹرویوز گزشتہ ہفتے ہوئے جوچیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، عروج ممتاز اور گرانٹ بریڈ برن نے لیے تھے۔

  • گرفتاری کا کوئی خوف نہیں اگر مجھے گرفتار کیا تو 10لوگ اورہیں جواس تحریک کوچلائیں گے  مریم نواز

    گرفتاری کا کوئی خوف نہیں اگر مجھے گرفتار کیا تو 10لوگ اورہیں جواس تحریک کوچلائیں گے مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوز کا کہنا ہے کہ گرفتاری کا کوئی خوف نہیں اگر مجھے گرفتار کیا تو 10لوگ اورہیں جواس تحریک کوچلائیں گے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نےجوراستہ چنا توپتہ تھا کہ مشکلات آئیں گی لیکن ہم ان مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کریں گے-

    مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن متحد ہے،ووٹ بینک کم نہیں زیادہ ہواہے گرفتاری کاکوئی خوف نہیں شاہدخاقان عباسی گرفتارہوئےتورانا ثنااللہ آجائیں گے اور اگر مجھےگرفتارکیا گیا تو10 لوگ اورہیں جواس تحریک کوچلائیں گے اور نوازشریف لندن سےبیٹھ کرلیڈ کریں گے-

    مریم نواز نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کی وجہ سےوقت سےپہلےگرجائےگی میں موجودہ حکومت کوتسلیم نہیں کرتی عمران خان سازش کےذریعےآئےہیں-

    مریم نواز نے کہا نوازشریف نےکہاہےکہ تمام جماعتوں کوساتھ مل کرچلناہے موجودہ حکمرانوں سےنوازشریف کاموازنہ نہیں کیاجا سکتا وہ 3 بار وزیراعظم رہے اور نوازشریف چوتھی باربھی وزیراعظم بنیں گے-

    مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کےلوگ مشکلات سےنہیں گھبرائیں گے مسلم لیگ ن پورےپاکستان کی جماعت ہے ہم لانگ مارچ کریں گے اور لانگ مارچ اسلام آبادکی طرف ہی ہوگا-