Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے سوئے ہوئے 4 افراد کو کچل دیا

    تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے سوئے ہوئے 4 افراد کو کچل دیا

    نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے سوئے ہوئے 4 افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے سیلم پور تھانے کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا اور ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث 4 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

    پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے رات 2 بجے کے قریب تیز رفتاری کے باعث سگنل کو توڑتے ہوئے سڑک کنارے سوئے افراد پر ٹرک چڑھا دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق سیلم پور پولیس اسٹیشن میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب ایک 20 سالہ طالب علم نے منگل کو وسطی دہلی کے کملا مارکیٹ علاقے میں کالج کی عمارت سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکی بی اے آنرز (سیاست سائنس) کے دوسرے سال کی طالبہ تھی۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ اس کی جیب سے ایک سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں کسی پر الزام نہیں لگایا گیا تھا۔

    ہندوستان نے اپنی زمین خود ہی چین کے حوالے کردی

    ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ افسر نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

    علاوہ ازیں ایک اور واقعے میں بھارتی ریاست تمل ناڈو میں لڑکی نے سوشل میڈیا پر برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر اپنے منگیتر کو دوستوں کی مدد سے قتل کردیا تھا دو روز قبل ڈاکٹر ویکاس راجن کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا او چند ہی گھنٹوں میں کومے میں چلے جانے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی پہلے تو پولیس نے موت کو طبی قرار دیا تاہم جسم پر تشدد کے نشانات کے بارے میں پتہ چلنے پر تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ یہ طبی موت نہیں بلکہ قتل ہے۔

    پولیس نے تفتیش کے لیے موبائل فون ڈیٹا سے مدد لی جس سے پولیس قاتل منگیتر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تفتیش کرنے پر لڑکی نے بتایا کہ انسٹاگرام پر میں نے اپنی برہنہ تصاویر دیکھ کر ویکاس سے پوچھا تو اس نے اعتراف کرلیا کہ صرف شغل کے لیے ایسا کیا تاہم اس نے ویکاس کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور بہانے سے ایک پارٹی میں بلایا جہاں اسے نشہ آور چیز پلا کر اپنے دوستوں سے پٹوایا جس کے دوران ویکاس بے ہوش ہوگیا۔

    ہندوانتہاپسند رہنما شراب کی بوتل لےکرخاتون کےگھرگُھس گیا

  • ایلون مسک آئندہ ہفتے  ٹوئٹر کے وکلا کی جرح کا سامنا کریں گے

    ایلون مسک آئندہ ہفتے ٹوئٹر کے وکلا کی جرح کا سامنا کریں گے

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک 26 اور 27 ستمبر کو ٹوئٹر کے وکلا کی جرح کا سامنا کریں گے۔

    باغی ٹی وی : عدالتی دستاویز کے مطابق ٹوئٹر کو خریدنے کے 44 ارب ڈالرز کے معاہدے سے انکار پر ایلون مسک سوشل میڈیا کمپنی کے وکلا کے سوالات کا سامنا کریں گے۔

    ٹوئٹر کے بورڈ نے ایلون مسک کی پیشکش قبول کرکے خوشخبری سنادی

    ریاست ڈیلاویئر کے شہر ویلمینگٹن کے ایک لاء آفس میں ایلون مسک ٹوئٹر کے وکلا کا سامنا کریں گے اور ضرورت پڑنے پر 2 کی بجائے 3 دن تک بھی کارروائی جاری رہے گی ایک اور عدالتی دستاویز کےمطابق ایلون مسک کےوکیل ایلکس سپائرو بھی 25 ستمبر کو اسی طرح سوالات کے جواب دیں گے۔

    ماہرین کے مطابق عدالتی ٹرائل سے قبل ایلکس سپائرو کی اس طرح کی طلبی حیران کن ہے کیونکہ قانونی اعتبار سے وہ مقدمے کے کسی پہلو پر بات نہ کرنے کا حق رکھتے ہیں، تو یہ معلوم نہیں کہ ان سے کن موضوعات پر بات کی جائے گی۔

    ایلون مسک کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور

    واضح رہے کہ ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کے معاہدے کو مکمل کرانے کے حوالے سے قانونی جنگ چل رہی ہے رواں سال اپریل کے آخر میں ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا کمپنی خریدنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

    تاہم بعد ازاں ایلون مسک نے جولائی میں ٹوئٹر کو خریدنے سے انکار کیا جس پر سوشل میڈیا کمپنی نے عدالت سے رجوع کیا تاکہ دنیا کے امیر ترین شخص کو معاہدے کی تکمیل پر مجبور کیا جاسکے۔

    ایلون مسک نے ٹویٹرخریدنے کی ڈیل ختم کرنے کی دھمکی دے دی

    ایلون مسک کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر پر اسپام اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد بہت زیادہ ہے جس سے کمپنی کی اشتہارات کی آمدنی متاثر ہوسکتی ہے جبکہ دوسری جانب ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے کروڑوں صارفین میں اسپام اکاؤنٹس کی تعداد 5 فیصد سے بھی کم ہے۔

    ٹویٹر نے دلیل دی ہے کہ مسک صرف اقتصادی خدشات کے لئے معاہدے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے. کمپنی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ایلون مسک ٹویٹر پر اندرون ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اپنا مدمقابل بنایا جا سکے۔

    ایلون مسک پر258 بلین ڈالرہرجانے کا مقدمہ دائر

    ایلون مسک کی جانب سے 8 جولائی کو یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس جمع کروائی گئی دستاویزات میں کہا گیا کہ ٹوئٹر انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنےمیں ناکام رہی اس لیےوہ سوشل میڈیا کمپنی کوخریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہورہے ہیں۔

    اس کے بعد ٹوئٹر کی جانب سے ایلون مسک کے خلاف امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے اس کا ٹرائل جلد شروع کرنے کی درخواست کی گئی۔

    ایلون مسک کی قانونی ٹیم کی جانب سے اس درخواست کی مخالفت کی گئی مگر عدالت نے مقدمے کا ٹرائل اکتوبر میں شروع کرنے کا فیصلہ سنایا۔

    ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا جائے، ایلون مسک کا مطالبہ

  • کراچی: شوہرسابق اہلیہ پر تیزاب پھینک کر فرار

    کراچی: شوہرسابق اہلیہ پر تیزاب پھینک کر فرار

    کراچی: کورنگی غریب نواز کالونی میں گھر میں سوئے ہوئے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا دوسری جانب کراچی کے علاقے پاک کالونی میں شوہر سابق اہلیہ پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق منگل اوربدھ کی درمیانی شب کورنگی تھانے کے علاقے سیکٹر 34/3 بنگالی کیمپ غریب نواز کالونی میں واقع مکان نمبر441 میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

    ڈکیتی کے ملزم گرفتار، لوٹی گئی رقم واپس کروائی جائے، پی ایم اے کے اجلاس میں…

    پولسی کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سالہ محمد انوار ولد یعقوب عمر کے نام سے کی گئی مقتول ٹھیلے پر پکوڑے فروخت کرنے کا کام کرتا تھا۔

    پولیس کے مطابق مقتول اپنے گھرمیں سو رہا تھا اور اسی دوران نامعلوم ملزمان نے گھرکی کھڑکی سے فائرنگ کی گولی کھڑی کا شیشہ توڑتے ہوئے مقتول کو جا لگی اور وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول بھی ملا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

    ایک اور واقعے میں کراچی کے علاقے پاک کالونی میں شوہر سابق اہلیہ پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگیا پولیس کا کہنا ہے کہ پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب فرحان نامی شخص اپنی سابق اہلیہ صائمہ پر تیزاب پھینک کر موقعے سے فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے وقت متاثرہ خاتون ڈیوٹی پر جا رہی تھیں کہ ان کے سابق شوہر نے ان پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب گردی کے نتیجے میں خاتون کا چہرہ اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے۔

    منشاء گروپ نامی گینگ کی خواتین بھی گرفتار،کرتی تھیں گھناؤنا کام

    پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب حملے کے بعد ملزم وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا تاہم خفیہ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف پاک کالونی تھانے میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    ادھر کراچی کے علاقے پیر الہی بخش کالونی میں موٹرسائیکل سوار بزرگ اور نوجوان اسٹریٹ کرمنلز اسلحے کے زور پر شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئےاسٹریٹ کرمنلز کی شہری سے موبائل فون چھیننے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان گلی میں بیٹھے ہوئے ایک شخص کے پاس رکتے ہیں، بزرگ موٹرسائیکل پر بیٹھا رہتا ہے، نوجوان گلی میں فون پر بات کرنے میں مصروف شہری سے موبائل فون چھینتا ہے، اس کے بعد دونوں وہاں سے فرار ہوجاتے ہیں۔

    دوسری جانب شاہراہ نور جہاں تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد ڈی سلواٹاؤن میں شادی کی تقریب میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا جسے فوری طور پرعباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کی شناخت 22 سالہ جلال خان ولد جمال خان کے نام سے کی گئی پولیس نے واقعہ سے متعلق شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    کراچی : کوریئرآفس میں کینیڈا کیلئے بُک پارسل سے منشیات برآمد،اسلام آباد انٹرنیشنل…

  • پشاور :قدرتی آفات اور پولیس آپریشنز کے دوران ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ

    پشاور :قدرتی آفات اور پولیس آپریشنز کے دوران ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا میں قدرتی آفات اور پولیس آپریشنز کے دوران ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے پولیس کی آپریشنل اور تفتیشی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی جبکہ ڈرونز کے ذریعے پٹرولنگ سے پولیس اہلکاروں کی جانوں کو محفوظ کیا جا سکے گا۔

    ملک سے جانے اور آنیوالے مسافروں کیلیے اب کرنسی سمیت ممنوع اشیا ڈکلیئر کرنا بھی لازمی قرار

    محمود خان نے کہا کہ ڈرونز کے ذریعے ریسکیو آپریشنز میں بھی خاطر خواہ بہتری ممکن ہو گی اور منصوبہ مؤثر پولیسنگ کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پہلے مرحلے میں محکمہ پولیس اور پی ڈی ایم اے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے میں منصوبے کو معدنیات، زراعت اور دیگر شعبوں تک توسیع دی جائے۔

    وزیر اعلیٰ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈرون منصوبے کا ابتدائی تخمینہ لاگت 500 ملین روپے ہے اور پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے منصوبے کا اجرا کیا جائے گا۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ممکنہ احتجاج اور دھرنے کی کال کے باعث ریڈ زون سیل

  • برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر لڑکی نے منگیتر  کو قتل کر دیا

    برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر لڑکی نے منگیتر کو قتل کر دیا

    بھارتی ریاست تمل ناڈو میں لڑکی نے سوشل میڈیا پر برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر اپنے منگیتر کو دوستوں کی مدد سے قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دو روز قبل ڈاکٹر ویکاس راجن کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا او چند ہی گھنٹوں میں کومے میں چلے جانے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی پہلے تو پولیس نے موت کو طبی قرار دیا تاہم جسم پر تشدد کے نشانات کے بارے میں پتہ چلنے پر تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ یہ طبی موت نہیں بلکہ قتل ہے۔

    منشاء گروپ نامی گینگ کی خواتین بھی گرفتار،کرتی تھیں گھناؤنا کام

    ریسٹ ہاؤس پر چھاپہ،11 لڑکے،12 لڑکیاں، قابل اعتراض حالت میں گرفتار

    پولیس نے تفتیش کے لیے موبائل فون ڈیٹا سے مدد لی جس سے پولیس قاتل منگیتر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تفتیش کرنے پر لڑکی نے بتایا کہ انسٹاگرام پر میں نے اپنی برہنہ تصاویر دیکھ کر ویکاس سے پوچھا تو اس نے اعتراف کرلیا کہ صرف شغل کے لیے ایسا کیا۔

    لڑکی نے کہا کہ اس نے ویکاس کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور بہانے سے ایک پارٹی میں بلایا جہاں اسے نشہ آور چیز پلا کر اپنے دوستوں سے پٹوایا جس کے دوران ویکاس بے ہوش ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جواں سال ڈاکٹر ویکاس راجن اور ان کی منگیتر کی دو سال قبل سوشل میڈیا پر بات چیت ہوئی اور جلد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے جلد ہی دونوں کی شادی بھی ہونے والی تھی جس کے لیے والدین بھی راضی تھے۔

    آزاد کشمیر 2 بھائیوں کی موت تیندوے کے حملے سے نہیں بم بلاسٹ سے ہوئی،پوسٹ مارٹم…

  • ایران میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور 44 زخمی

    ایران میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور 44 زخمی

    ایران کے جنوبی حصے میں آنے والے زلزلہ،مختلف حادثات میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 44 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: سی این این کی رپورٹ میں ملک کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایران کی جنوبی بندرگاہ بندر لینگے کے شہر میں شدید زلزلے ریکارڈ کیے گئے ایک کے بعد ایک چار مختلف زلزلے کے جھٹکوں نے ایران کے جنوبی حصے کو ہلا کر رکھ دیا،۔

    ایرانی حکومت کی ویب سائٹس ہیک ہونے کا انکشاف

    امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 تھی جبکہ یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما ادارے کی جانب سے زلزلے کی شدت کو 6.2 میگنی ٹیوڈ قرار دیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی وجہ سے صوبہ ہرمزگان کے 12 دیہاتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ پانچ دیہات بجلی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

    ایران کے سرکاری میڈیا IRNA نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سب سے زیادہ نقصان سیدخوش گاؤں میں ہوا، جہاں بہت سے مکانات تباہ ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل جاری ہے تاہم مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصانات بھی سامنے آرہے ہیں، زلزلے کی وجہ سے اب تک 5 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 44 افراد زخمی ہیں۔

    ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے ٹویٹر پر کہا کہ اس وقت 75 ریسکیو آپریشنل فورسز اور ایمرجنسی ٹیمیں 12 آپریشنل گاڑیوں کے استعمال کے ساتھ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔

    امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، دیگر متاثرہ ممالک میں بحرین، سعودی عرب، ایران، عمان، پاکستان، قطر اور افغانستان شامل ہیں۔

    یہ علاقہ اپنی زلزلے کی سرگرمی کے لیے جانا جاتا ہے اور امریکی زلزلہ پیما مرکز نے اپنی تازہ جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران رپورٹ کردہ "زلزلے کی ترتیب” نسبتاً عام ہے۔

    روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا

  • یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان،امریکا کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

    یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان،امریکا کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

    یوکرین کے مشرقی خطے دونباس میں ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اوریوکرین کے روسی فوج کے زیرقبضہ علاقے کھیرسن میں کریملن کے حامی حکام نے روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے جس پر امریکا نے روس کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیر اہلکار نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے کچھ حصوں کا الحاق کیا تو اسے مزید نتائج برآمد ہوں گےانہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کے مزید نتائج برآمد ہوں گے اس کے لیےامریکا کے پاس روس کے خلاف بہت سے آپشن موجود ہیں۔

    روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا

    یہ پیش رفت یوکرین کے 4 علاقوں میں روس کے مقرر کردہ رہنماؤں کی جانب سے روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ یہ اقدام جنگ کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے، جبکہ اسے مغربی ممالک کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

    العربیہ کے مطابق یوکرینی صدر نے روسی ریفرنڈم پر مغربی ردعمل کا خیر مقدم کیا یوکرین کے ایوان صدر نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ریفرنڈم کی دھمکی اس کی شکست کے خوف کو ظاہر کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ دونباس اور کھیرسن میں 23 سے 27 ستمبر تک روس کا حصہ بننے کے لیے ریفرینڈم منعقد ہوگا فروری میں یوکرین میں فوج بھیجنے سے کچھ دیرقبل روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے خود ساختہ دونیتسک اور لوگانسک جمہوریہ کو آزاد تسلیم کیا تھا یوکرین میں روس کی جارحیت کےابتدائی دنوں میں ماسکو کے فوجیوں نے جنوبی علاقے کھیرسن میں بھی ووٹنگ کا انعقاد کیا تھا

    العربیہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ علیحدگی پسندعہدیدارڈینس میروشنیچینکو نے لوگانسک نیوز پورٹل کوبتایا کہ عوامی کونسل نے کھیرسن میں ریفرینڈم کے دن 23 ستمبر سے 27 ستمبر تک مقرر کرنے کی منظوری دی ہےاس کےکچھ ہی دیر بعد دونیتسک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نےاعلان کیا کہ اسی تاریخ کو دونباس میں بھی ریفرنڈم کرایا جائے گا۔

    روس کا ایک بار پھر یوکرین کے جوہری پلانٹ پر حملہ

    ایک الگ بیان میں دونیتسک باغی گروپ کے رہنما ڈینس پشیلن نے صدرولادیمیرپیوٹن پرزوردیا ہے کہ وہ اس خطے کو جلد سے جلد روس کا حصہ بنانے پر غورکریں دونباس کے طویل عرصے سے مصائب کا شکار لوگ اس عظیم ملک کا حصہ بننے کے مستحق ہیں، جسے انھوں نے ہمیشہ اپنا مادرِوطن سمجھا ہے-

    ماسکو کے مقرر کردہ اس خطے کے سربراہ ولادیمیرسالدو نے ستمبر کے اسی ہفتے میں ریفرینڈم کا اعلان کیا ہے اورایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کھیرسن خطے کے روسی فیڈریشن میں داخلے سے ہمارا علاقہ محفوظ ہو جائے گا اور تاریخی انصاف بحال ہو جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یوکرین اورنیٹو کے رکن ممالک کی مسلح افواج کی جانب سے مسلسل دہشت گردی کی کارروائیوں کے باوجود یہ ایک ضروری فیصلہ ہے۔نیٹو ممالک ہماری سرزمین پر شہریوں کو ہلاک کرنے کے لیے ہتھیار مہیا کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ دونباس کے صنعتی علاقے کے بڑے حصے پر 2014ء سے ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کا کنٹرول ہےتب ملک گیر مظاہروں کے بعد یوکرین کے کریملن نوازصدر کو معزول کردیا گیا تھا اس وقت روس نے یوکرین کے علاقے جزیرہ نما کریمیا کو پارلیمان میں رائے شماری کے بعد ضم کر لیا تھا۔روس کے اس اقدام پریوکرین اورمغرب نے تنقید کی تھی اور اس کے ردعمل میں مغربی ممالک نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کردی تھیں۔

    ایرانی حکومت کی ویب سائٹس ہیک ہونے کا انکشاف

  • بھارتی کامیڈین راجو شریواستو انتقال کر گئے

    بھارتی کامیڈین راجو شریواستو انتقال کر گئے

    نئی دہلی : بھارت کے 58 سالہ معروف کامیڈین راجو شریواستو آج دہلی میں انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ایجنسی این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک ماہ قبل انہیں جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا راجو شریواستو کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 10 اگست کے روز راجو شریواستو کو دل کا دورا پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا-

    دل کا دورہ پڑنے کےبعدماڈل ایان علی نے ذہنی تناؤ کا علاج اور وزن کم کیسے کیا؟خود ہی سب کچھ بتادیا

    جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا تھا اور بعد میں طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا تھا جہاں آج انتقال کر گئے اسپتال ذرائع کے مطابق راجو سریواستو کو ڈاکٹروں نے صبح 10:20 بجے مردہ قرار دیا گیا-

    کامیڈین کے بھائی دیپو سریواستو نے ذرائع و ابلاغ کو بتایا کہ مجھے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے فون آیا کہ وہ نہیں رہے، یہ واقعی افسوسناک خبر ہے۔ وہ 40 دنوں سے ہسپتال میں بیماری سے لڑ رہے تھے-

    سریواستو کو 10 اگست کو جم میں گرنے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) لے جایا گیا تھا۔ اسی دن ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

    افتخار ٹھاکر کس کے ہیں شکر گزار اور کیوں؟

    سریواستو 1980 کی دہائی سے شوبز سے وابستہ ہیں لیکن انہیں 2005 میں اسٹینڈ اپ کامیڈی شو "دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج” میں شرکت کے بعد انہیں بین الاقوامی شناخت ملی-

    انہوں نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں "میں نے پیار کیا”، "بازی گر”، "بمبے ٹو گوا” اور "آمدنی اٹھنی خرچا روپیہ” شامل ہیں۔ وہ "بگ باس” سیزن تھری میں بھی کنسٹینٹ رہے سریواستو نے بھارتی اتر پردیش کی فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

    افتخار ٹھاکر کس کے ہیں شکر گزار اور کیوں؟

  • ایرانی حکومت کی ویب سائٹس ہیک ہونے کا انکشاف

    ایرانی حکومت کی ویب سائٹس ہیک ہونے کا انکشاف

    ہیکرز نے ایرانی حکومت کی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز مقامی کارکنوں نے اطلاع دی کہ ایران میں سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والی متعدد ویب سائٹس اور انٹرنیٹ سسٹم ہیک کر لیے گئے اور ان تک رسائی ناقابل ہو گئی۔

    ہندوستان نے اپنی زمین خود ہی چین کے حوالے کردی


    ایرانی میڈیا کے مطابق گمنام گروپ نے ایران کی سرکاری ویب سائٹ کا "پورا ڈیٹا بیس” بھی ہیک اور حذف کر دیا ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ایران کے سب سے بڑے سرکاری میڈیا کو ہیک کر رہا ہے۔


    العربیہ کے مطابق یہ سائبر حملہ ایران میں کچھ اداروں اور مقامات کو ایک اور سائبر نشانہ بنانے کے چند ماہ بعد ہوا ہے، جہاں گزشتہ مارچ میں ایران کے متعدد سرکاری ریڈیو اور ٹی وی چینلز کی ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا تھا۔

    روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا

    ان میں چینل ون، ریڈیو "پیام”، ریڈیو "جوان” اور ریڈیو "قرآن” شامل ہیں۔ ویب سائٹس کی ہیکنگ کے بعد تقریبا دس سیکنڈز تک ایرانی حکومت مخالف تنظیم مجاھدین خلق کے لیڈروں کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔

    اس وقت ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کے اندر سے آنے والی رپورٹوں میں اشارہ دیا گیا تھا کہ سائبر حملوں کے تناظر میں اس کے متعدد عہدیداروں اور ملازمین کو برطرف اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

    گذشتہ برس اکتوبر میں ایران کے انفرااسٹرکچر کی ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر ہیکنگ کا حملہ کیا گیا تھا۔ اس نے ایران میں ایندھن بھرنے کے قومی نظام کو درہم برہم کر دیا، جہاں گاڑیوں کو ایندھن بھرنے کا عمل طویل عرصے تک منقطع رہا۔

    خلا میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے روسی خلاباز انتقال کر گئے

  • پنجاب میں سرکاری آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ،سندھ حکومت نے بھی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

    پنجاب میں سرکاری آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ،سندھ حکومت نے بھی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

    پنجاب میں سرکاری آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 315 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے جس کے مطابق آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1295 اور 10 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 648 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    چونیاں – ملاوٹ شدہ ، دودھ اور دہی کی فروخت دھڑلے سے جاری

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے فلور ملوں کا ڈیلی کوٹہ تقریباً 2 ہزار میٹرک ٹن بڑھانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کوروزانہ 18 ہزار600 میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔

    صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کا فی من ریٹ 2300 روپے مقرر کیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ہو گا۔

    ادھر محکمہ خوراک سندھ نے صوبے میں آٹے کی ریٹیل قیمت 65 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے جس کے بعد 10 کلو آٹے کی قیمت 650 روپے ہو گئی ہے۔سندھ میں نئی قیمتوں کا اطلاق 26 ستمبر سے ہو گا۔

    پیرمحل – سند یلیا نوالی میں روٹی، نان اور سموسے، پکوڑے شاہی غریب کی پہنچ سے…

    وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ایکس مل پرائس 640 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل پرائس 64 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ نیشنل فلڈ ریسپانس سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور قلت کا کوئی خدشہ نہیں، 7 ملین ٹن گندم موجود ہے اور ایک ملین ٹن مزید آ رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں تک گندم اور آٹا پہنچانے میں مسائل نہیں ہوں گے، ذخیرہ اندوزی کرنے اور قیمت بڑھانے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی، ملک میں بیجوں کی قلت ہے جو جلد پوری ہو جائے گی۔

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا