Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان کے نامورمصور "صادقین” کا یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے

    پاکستان کے نامورمصور "صادقین” کا یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے

    پاکستان کے نامور مصور "صادقین” کا یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : صادقین کا پورا نام سید صادقین حسین نقوی تھا . خطاطی ان کا خاندانی فن تھا، سادات امروہہ کے جس گھرانے میں انہوں نے 30 جون 1930ء کوآنکھ کھولی وہ فنِ خطاطی کےحوالےسے پہچانا جاتا تھاصادقین کی ابتدائی تعلیم امروہہ میں ہی ہوئی، پھرآگرہ یونیورسٹی سے بی اے کیا اور جب ہندوستان کی تقسیم عمل میں آئی تو وہ اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی آگئے۔

    طالب علمی کے زمانے ہی سے صادقین گھروں کی دیواروں پر نقاشی، تصویر کشی اور خطاطی کیا کرتے تھے۔ چوبیس برس کی عمر میں صادقین کے فن پاروں کی پہلی نمائش کوئٹہ میں ہوئی۔ 1960ء میں صادقین کی فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ اکتیس برس کی عمر میں صادقین کو فرانس کے اعلیٰ سول اعزاز کا حقدار قراردیا گیا۔

    صادقین کی وجہ شہرت فن مصوری کے کسی ایک شعبے میں کمال دکھانے کے باعث نہیں تھی بلکہ انہوں نے مصوری کے کئی شعبوں میں ایسے کمالات دکھائے ہیں کہ اب شاید ہی کوئی ان کی جگہ اس قدر ہمہ جہت انداز میں اپنا فن پیش کرسکے۔ صادقین نے سینکڑوں فن پارے تخلیق کیے اور ان میں سے زیادہ تر اپنے مداحوں کو بطور تحفہ عنایت کردیے۔ صادقین کی تخلیقات کی مشرق وسطیٰ، امریکا اور یورپ میں کامیاب نمائشیں ہوئیں۔

    1970ء میں انہوں نے سورۂ رحمن کی آیات کو انتہائی دلکش انداز میں پینٹ کیا اور مصورانہ خطاطی کے ایک نئے دبستان کی بنیاد ڈالی۔

    صادقین کے دوستوں کا کہنا تھا کہ اکثر فنکاروں کی طرح صادقین کی شخصیت میں یکسر مختلف اور متضاد رنگ موجود تھے۔ اٹھائیس فروری 2002ء کو موہٹّا پیلس میوزیم، کراچی میں ڈان میڈیا گروپ کے سربراہ حمید ہارون کے زیرانتظام صادقین کے فن پاروں کی نمائش منعقد کی گئی تھی، جس میں صادقین کے دو سو سے زائد نایاب شاہکار پیش کیے گئے۔

    اس نمائش کے ذریعے صادقین کے اندر چھپا وہ ہمہ جہت فنکار سامنے آسکا جو شاید فوجی آمر ضیاءالحق کی اسلامائزیشن کے نام پر فنون لطیفہ کو تباہ کرنے کی پالیسی کی بناء پر محض خطاطی کے دامن میں پناہ لینے پر مجبور ہوگیا تھا۔ مذکورہ نمائش کے منتظمین نے بطور خاص یہ کوشش کی تھی کہ عام لوگ چونکہ صادقین کو صرف اسلامی خطاطی کے حوالے سے جانتے ہیں، اس لیے خطاطی کے فن پاروں کے بجائے صادقین کے فن کے اس شاندار رُخ کو عام لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے جو کہیں چھُپ گیا ہے۔ دو ہفتے جاری رہنے والی اس نمائش کو چھیاسی ہزار افراد نے دیکھا، جو صادقین کی مقبولیت کی ایک بہت بڑی دلیل ہے۔

    خود صادقین بھی خطاطی سے کہیں زیادہ مصوری کی دیگر جہتوں میں کیے گئے کام کو اہمیت دیتے تھے۔ ایک مرتبہ صادقین سے کسی نے پوچھا کہ کیا قرآنی آیات کی خطاطی کی وجہ سے انہیں اسلامی مصور کہا جا سکتا ہے؟ صادقین نے اختلاف کرتے ہوئے جواب دیا تھا کہ میرا اصل فن مصوری یعنی تصویریں بنانا ہے اور میری خطاطی بھی میری مصوری کے ہی زیرِ اثر ہے۔

    صادقین انڈیا گئے تو انہوں نے ایک بڑا عرصہ دہلی میں گزارا۔ ہندوستانی حکومت نے انہیں مکمل پروٹوکول کے ساتھ ان کے آبائی شہر امروہہ لے جانے کا اہتمام کیا۔ ایسا لگتا تھا کہ جیسے پورا شہر ہی ان کے استقبال کے لیے اُمڈ آیا ہو۔ انہیں ہاتھی پر بٹھا کر جلوس کی شکل میں ان کے آبائی گھر لے جایا گیا۔ اُس وقت کی ہندوستانی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کی طرف سے اس گھر کی چابیاں بطورِ تحفہ پیش کی گئیں۔

    صادقین نے چابیاں یہ کہتے ہوئے واپس کر دیں کہ ‘میں اس گھر کو امروہہ کے باسیوں کی نذر کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ یہاں ایک کتب خانہ قائم کریں گے۔’

    صادقین اپنے فن پاروں میں میورالز کو بہت اہمیت دیتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میورالز بناتے ہوئے انہیں کچھ ایسا محسوس ہوا کرتا کہ وہ ان مناظرمیں اور ان لوگوں میں جن کی وہ تصویریں بنا رہے ہوتے ، گویا وہ ان کے چاروں اور زندہ ہیں اور وہ ان میں سانس لے رہے ہیں۔

    صادقین نے اپنا پہلا میورل کراچی ایئر پورٹ پر بنایا، کراچی میں جناح ہسپتال اور منگلا ڈیم کے علاوہ سینڑل ایکسائز لینڈ، کمشنر کلب اور سروسز کلب کی دیواروں پر موجود شاہکار صادقین کی تخلیقات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ 1961ء میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی کی لائبریری میں وقت کے خزانے کے نام سے شاندار میورل تخلیق کیا، اس عظیم الشان فن پارے میں انہوں نے سقراط سے لے کر آئن اسٹائن تک ہر عہد کے علمی اور سائنسی ارتقائی ادوار کو اس قدر مہارت اور خوبصورتی سے پیش کیا ہے کہ دیکھنے والا مبہوت ہوکر رہ جاتا ہے۔

    غالب کی صدسالہ برسی کے موقع پر 1969ء میں صادقین نے کلام غالب پر پچاس وسیع وعریض اللسٹریشنز تیار کیں۔

    صادقین کو کئی ملکی غیر ملکی ایوارڈز، انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔ ان کے شاہکار ‘The Last Supper’ نے سب سے زیادہ شہرت حاصل کی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان، منگلا ڈیم پاور ہاؤس، لاہور میوزیم، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، بنارس ہندو یونیورسٹی، جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، فریئر ہال کراچی، ابو ظہبی پاور ہاؤس اور پنجاب یونیورسٹی جیسی اہم عمارتوں کے علاوہ بالخصوص پیرس کے مشہور زمانہ شانزے لیزے میں صادقین کے منقش فن پارے آنے والی نسلوں کو صادقین کی فنی عظمت کی یاد دلاتے رہیں گے۔

    بھرپور ستائش ملنے کے باوجود صادقین دنیا کی بھیڑ میں گم ہونے کے بجائے اپنے فن کی دنیا میں ہی رات دن مگن رہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے دنیا اس جوہر نایاب کو صحیح معنوں میں پہچان نہ سکی، وہ جانتے تھے کہ وہ دنیا کو کیا دے رہے ہیں، لیکن ان کے ہم وطنوں کی بڑی تعداد ان کی صلاحیتوں سے بے خبر رہی۔

    شاید بہت کم لوگوں کو یہ علم ہو کہ صادقین بہت اچھے شاعر بھی تھے، ان کی رباعیات بھی اسی قدر کمال کی ہیں جس قدر کہ ان کی مصوری کے شاہکار کمال کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان کی رباعیات پر مشتمل دو کتابیں ‘رباعیاتِ صادقین خطّاط’ اور ‘رباعیاتِ صادقین نقّاش’ شائع ہوچکی ہیں۔

    صادقین کا انتقال 10 فروری 1987ء کو کراچی میں ہوا۔ انہیں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، لیکن ان کا فن انہیں ہمیشہ زندہ رکھے گا۔

  • اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم کی مبینہ خودکشی، سرگودھا میں 12 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد

    اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم کی مبینہ خودکشی، سرگودھا میں 12 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد

    پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے طالب علم نے مبینہ خودکشی کر لی-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق تہکال کی حدود میں قائم نجی ہاسٹل میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ریاضی کے طالب علم شاہد احمد کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

    طالبہ نے یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا لی

    پولیس کے مطابق طالب علم کا تعلق چترال سے تھا اور فوری طور پر اس کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش اس کے آبائی علاقے منتقل کردی گئی ہے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب سرگودھا کے علاقے جوہر کالونی میں ایک مکان سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق 12 سالہ محمد رحمان کی چارپائی سے لٹکی اور گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

    پولیس کے مطابق اہل خانہ نے بیان دیا کہ ان کی کسی سےدشمنی نہیں، بچے کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر شاپنگ کے لیے گئے تھے، رات کو گھر واپس آئے تو بچےکی موت کا معلوم ہوالاش کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آسکے گی۔

    قبل ازیں لاہور کی ویمن یونیورسٹی کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے اور یونیورسٹی کی عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی ہےجس کےباعث طالبہ شدید زخمی ہو گئی تھی،طالبہ کو طبی امداد کےلئےسروسزہسپتال منتقل کردیا گیا تھا،طالبہ یونیورسٹی کیوں گئی اس پر بھی تحقیقات جاری ہیں-

    یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کی تفصیلات سےآگاہ کرتےہوئےکہا تھاکہ لڑکی بی ایس فزکس کی طالبہ ہے اوراس نے شعبہ سوشل سائنسزکی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی ہےطالبہ کی چھلانگ لگانے کی وجہ پتا نہیں چل سکی تا ہم واقعے میں طالبہ کی ٹانگیں فریکچرہوئیں واقعہ کی انکوائری کےلیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے طالبہ کی عمر 22 برس ہے اور اسکا تعلق لاہور سے ہی ہے، یونیورسٹی میں چھٹیاں ہیں-

    لاہور میں اسلحے کی نمائش کرنے پر 4 ملزمان گرفتار

  • لاہور:سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور:سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دیئے گئے-

    باغی ٹی وی : آلو درجہ اول 65 روپے، پیاز درجہ اول 78 روپے کلو ،لہسن دیسی 160، ادرک چائنہ 230 روپے کلو، ٹماٹر 90، کھیرا دیسی 73 روپے فی کلو کا ہو گا۔ میتھی کی قیمت 126، بینگن 52، پھول گوبھی 63، شلجم 84 روپے فی کلو ہوگا-

    شملہ مرچ 126 اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 74 روپے مقرر، لیموں دیسی کی نئی قیمت 250 روپے کلو مقرر، جبکہ مٹر 178، ٹینڈے دیسی 157، گھیا کدو 84، گاجر چائنہ 95، کریلا 115 اور پھلیاں 115 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے-

    سیب کالا کولو اول 288، سیب سفید اول 167، انار قندھاری 380، خوبانی سفید 157 روپے کلو، آڑو 200، کھجور ایرانی 250، خربوزہ اول 73، تربوز 38 روپے کلو، سرکاری ریٹ لسٹ میں کیلا درجہ اول فی درجن 120 روپے ہے-

    آم سہارنی 120، سندھڑی 152، آم دوسہری 132 روپے فی کلو، اس کے علاوہ لیچی 350، فالسہ 152، جامن 164 اور گرمے فی کلو کی قیمت 63 روپے رکھی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جون کے دوران افراطِ زر کی شرح 15.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، یہ ساڑھے 12سال میں افراطِ زر کی تیز ترین شرح ہوگی جس کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے پیٹرول و ڈیزل اور بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا اضافہ ہے۔

    بلوچستان میں مون سون بارشیں،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

    وزارت خزانہ کے گزشتہ روز جاری کردہ ماہانہ معاشی جائزے کے مطابق جون میں سال بہ سال کی بنیاد پر افراطِ زر 14.5سے 15.5فیصد رہے گا۔ آخری بار دسمبر 2010ء میں افراطِ زر کی شرح 15.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی شرح بھی وزارت خزانہ کی پیش گوئی سے زیادہ رہنے کا امکان بھی موجود ہے۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بڑھتے ہوئے خسارے کو کنٹرول کرنے کے لیے پیٹرول و ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی واپس لی ہے۔ اتحادی حکومت اب تک پیٹرول کی قیمت 150 روپے سے بڑھاکر 234 روپے فی لیٹر تک بڑھاچکی ہے۔ جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے اجناس بالخصوص تیل اور توانائی کی عالمی قیمتوں میں ہونے والا حالیہ اضافہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی،جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید کم ہورہی ہے،اسٹیٹ بینک شرح سود کو مزید بڑھا سکتا ہےوفاقی حکومت نےتوانائی کےنرخوں میں اضافہ کےباعث ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کیجانب سے شرح سود میں مزید اضافے کا بھی عندیہ دیا ہے رواں مالی سال کے11 ماہ کے دوران ملکی برآمدات 26.7 فیصد اضافےسے29.3 ارب ڈالر اوردرآمدات 36.5 فیصد اضافےسے65.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

    کووڈ وبا کے بعد چین سے کسی بھی اعلیٰ سطح حکومت شخصیت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ

    کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 15.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 57.1 فیصد کمی کے ساتھ 1570.2 ملین ڈالررہی، وزارت خزانہ کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 27 جون تک 16.104 ارب ڈالر رہے-

    وزارت خزانہ نے شرح سود میں اضافےکاعندیہ دیتےہوئےکہاہےکہ اسٹیٹ بینک کی ڈیمانڈ منیجمنٹ پالیسی موثرنہیں بیرونی ممالک مہنگائی کوقابو کرنے کیلیے شرح سود بڑھا رہے ہیں، ان ممالک میں کساد بازاری کا اندیشہ ہے،مہنگائی کی موجودہ لہر کا تعلق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے ہے۔ ایکسچینج ریٹ میں مسلسل کمی سے مہنگائی بڑھ اور لوگوں کی قوت خرید کم ہورہی ہے پاکستان کوبیرونی تجارت میں مشکلات درپیش ہیں،5.97 فیصد کی معاشی شرح نمو کے باوجود اندرونی اور بیرونی معاشی چینلجز درپیش ہیں۔

    پاک فوج پر تنقید ۔اینکر عمران خان پر تین مقدمے درج

  • قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،17 بکرے ہلاک

    قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،17 بکرے ہلاک

    قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا-

    باغی ٹی وی : ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈی جی خان سے لاہور بکر منڈی جا رہا تھا کہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، جس وجہ سے حادثہ پیش آیا جس وجہ سے 4 افراد شدید زخمی جبکہ 17 بکرے ہلاک ہو گئے۔

    ڈیرہ،ٹرائیبل ایریا میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے 2ہلاک،8مزدور زخمی

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، تاہم ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ٹرک ڈی جی خان سے لاہور بکر منڈی جا رہا تھااطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور مانگا منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

    قبل ازیں ڈیرہ غازیخان کے ٹرائیبل ایریا میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے 2ہلاک،8مزدور زخمی ہو گئے تھے ڈیرہ غازیخان کے ٹرائیبل ایریا بی ایم پی تھانہ رونگھن کے علاقہ یکبائی میں روڈ پر کام کرنے والے مزدور صبح آٹھ بجے ٹریکٹر ٹرالی پر کام پر جارہے تھےتیزرفتاری کے باعث موڑکاٹتے ہوئے ٹریکٹرکےبریک فیل ہونے پرٹریکٹرٹرالی بےقابوہو کرالٹ گئی ،جس سےدوافراد جن میں ایک ٹریکٹرڈرائیور فداحسین جوکہ چوٹی زیریں کارہائشی تھا موقع پردم توڑگیاجبکہ دوسرا ہلاک ہونے والامزدور عابدحسین ولدخادم حسین ہیڈ محمد کا رہائشی تھا موقع پردم توڑگیا،اس حادثہ میں 8 مزدور زخمی ہوگئے –

    لاہور میں اسلحے کی نمائش کرنے پر 4 ملزمان گرفتار

    اس علاقہ میں کسی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کوبروقت طبی امداد نہ مل سکی تاہم اطلاع ملتے ہی بارڈرملٹری پولیس کے جوان بروقت جائے حادثہ پر روانہ ہوگئے جنہوں نے وہاں پہنچ کر مقامی افرادکی مدد سے زخمیوں کو ٹرالی سے نکالا،اپنے محدود وسائل اورمقامی آبادی کے تعاون سے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا-

    امریکا میں ٹرک سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

  • حج کیلئے حجاز مقدس پہنچنے پر شامی خاتون کا والہانہ استقبال

    حج کیلئے حجاز مقدس پہنچنے پر شامی خاتون کا والہانہ استقبال

    بارہ سال تک اپنے خاندان سے بچھڑی رہنے والی شام سے تعلق رکھنے والی 57 سالہ عایدہ القادری المعروف’ام محمود‘ کا پہلی بار فریضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر شامی نوجوانوں کے ایک گروپ نے روایتی گیتوں اور تالیوں سے شاندار استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ ڈاٹ نیٹ” کے مطابق حج کے لئے آئی خاتون نے بتایا کہ انہیں تقریباً 180 شامی عازمین کے علاوہ ایک مخیر شخص کے ذریعے حج کرنے کا موقع ملا جس نے ان کے حج کو اسپانسر کیا حج کے لیے میرا انتخاب میری کہانی کی بنیاد پر کیا گیا تھا –

    سعودیہ عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں ذوالحج کا چاند نظرآ گیا۔

    ام محمود نے بتایا کہ میں شامی حکومت کی حراست میں رہ چکی تھی۔ میرا بیٹا منحرف ہوگیا تھا جس کا اب کوئی اتا پتا نہیں اسے اٹھا لیا گیا تھا۔ اس کے زندہ یا مردہ کی کوئی خبر نہیں۔

    خاتون نے بتایا کہ شامی فوج نے ان کے شوہر اور ایک بیٹے کو قتل کردیا تھااس کے سب سے بڑے بیٹے محمودکی عمر 25 سال ہے وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی مگر جب قیصر قانون کے تحت لیک ہونے والی شامی قیدیوں کی تصاویر سامنے آئیں تو 55 ہزار قیدیوں میں ان بیٹا بھی شامل تھا۔

    برطانوی مسلمان حج کیلئے 11 ماہ پیدل سفرکرکےمکہ پہنچ گیا

    ام محمود نے کہا کہ حج کے لئے حجاز مقدس آنے کی خوشی ناقابل بیان ہے میرے لیے حج ایک خواب تھا جو سچ ہوا۔ بارہ سال تک اپنے ملک میں بے گھر رہنے کے بعد آج میں اپنے بھائی اور بیٹوں سے مل پائی ہوں جو سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

    ام محمود کے بھانجے علاء الدین القادری نے بتایا کہ وہ اپنی خالہ سے رابطے میں تھے لیکن جب ان کا سفر شروع ہوا اور انٹرنیٹ بھی مہنگ ہوگیا توان سے رابطہ منقطع ہوگیا تاہم ام محمود نے اپنے گروپ کے عازمین حج کے ذریعے مجھے تک معلومات پہنچائیں ام محمود سے ملاقات میں ہم سب کی آنکھوں سے خوشی کے آنسوؤں نکل پڑے ان کے استقبال میں شامی نوجوانوں کے علاوہ سعودی شہری بھی شامل ہوگئے اور انہوں نے بھی ام محمود کی آمد پر تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔

    2015 پیرس حملے: فرانسیسی عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی

  • امریکی گلوکار آرکیلی کو جنسی زیادتی کے الزام میں 30 سال قید کی سزا

    امریکی گلوکار آرکیلی کو جنسی زیادتی کے الزام میں 30 سال قید کی سزا

    امریکی گلوکار آر کیلی کو اپنی مشہور شخصیت کا استعمال کرتے ہوئے بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی گلوکار آر کیلی کو گزشتہ سال ستمبر میں دو دہائیوں سے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا گیا تھاتاہم بدھ کے روز امریکی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے گلوکار کو 30 سال قید کی سزا سنائی۔

    گلوکار کے وکیل رابرٹ سلویسٹر کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

    واضح رہے کہ آرکیلی مختلف امریکی ریاستوں کےدرمیان خواتین کی اسمگلنگ ،چائلڈ پورنوگرافی اوراغوا میں مجرم پائےگئے تھے کنسرٹ میں شرکت کرنے والی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر آرکیلی کے پاس لایا جاتا تھا جبکہ گلوکار کمسن بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آر کیلی نے جعلی کاغذات کی بنا پر 15 سالہ لڑکی سے شادی بھی رچائی تھی جبکہ گلوکار جنسی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ ، دھوکا دہی کے مجرم بھی قرار پائے تھے-

    دوسری جانب عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کی ایک عدالت نے امریکا میں باوقار باپ اور باوفا شوہر کے کردار کے لیے مشہور 84 سالہ مزاحیہ اداکار بل کاسبی کو جنسی زیادتی کا کیس ثابت ہونے پر متاثرہ خاتون کو 5 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ بل کوسبی نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ لڑکی کی عمر 18 سال سے کم ہے، اس کے ساتھ جنسی تعلق بنایا اور یہ طرز عمل ایک نابالغ لڑکی میں غیر فطری یا غیر معمولی جنسی دلچسپی کی وجہ کا باعث بنا اس کیس کی گواہ، متاثرہ لڑکی جوڈی ہتھ کی دوست ڈونا سیموئیلسن تھیں جنھوں نے عدالت میں ہتھ اور کوسبی کی تصاویر پیش کیں اور گواہی دی کہ پلے مینشن میں کس طرح بل کوسبی نے نوعمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    خیال رہے کہ بل کوسبی پر 1975 میں ایک 16 سالہ لڑکی جوڈی ہتھ کو پلے بوائے مینشن جنسی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھاجوڈی ہتھ کی اِس وقت عمر 64 سال ہے اور 7 سال کی طویل قانونی جنگ کے بعد انھیں فتح حاصل ہوئی امریکا میں اپنے کرداروں کے باعث باپ کا درجہ رکھنے والے بل کوسبی کے خلاف جنسی زیادتی کا فیصلہ اُس وقت آیا ہے جب وہ ایک سال قبل ہی پنسلوانیا میں جنسی زیادتی کے کیس میں دو سال کی قید کے بعد رہا ہوئے ہیں۔

    پنسلوانیا کی عدالت کا کہنا تھا کہ بل کوسبی نے متاثرہ خاندان سے تصفیہ کرلیا ہے اس لیے 10 سال کی قید کو ختم کرکے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ دہائیوں کے دوران 50 سے زائد خواتین کی جانب سے بل کوسبی پر جنسی حملوں کے الزامات کے بعد ان کے ایک اچھے شوہر اور باپ ہونے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کے مداح حیران ہیں۔

  • 2015 پیرس حملے: فرانسیسی عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی

    2015 پیرس حملے: فرانسیسی عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی

    فرانسیسی عدالت نے پیرس حملوں کے مرکزی کردار صالح عبداسلام(Salah Abdeslam) کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ججوں نے بدھ کے روز پیرس میں نومبر 2015 کے حملوں کے الزام میں 20 افراد کو فیصلہ سنایا جس میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے، جدید فرانسیسی تاریخ کے سب سے بڑے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ٕ

    نومبر2015 میں ہونے والے پیرس حملوں کے کیس میں فرانسیسی عدالت نے حملوں کے مرکزی مجرم صالح عبداسلام کو عمر قید سنائی جبکہ 19 دیگر افراد کو بھی مجرم قرار دیا۔جن میں سے 6 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مر چکے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق نومبر 2015 کو پیرس میں دہشت گرد حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے 13 نومبر 2015 کو پیرس کے بارز، ریسٹورنٹ، نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم اور میوزک وینیو پر ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرائل گزشتہ ستمبر میں شروع ہوا تھا –

    دیگر مدعا علیہان میں سے، 18 کو دہشت گردی سے متعلق مختلف سزائیں سنائی گئیں اور ایک کو کم دھوکہ دہی کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ انہیں معطل سزا سے لے کر عمر قید تک کی سزائیں دی گئیں۔

    مقدمے میں متعدد مدعیان کی نمائندگی کرنے والے وکیل جیرارڈ چیملا نے کہا، "یہ ایک متوازن فیصلہ ہے، کچھ کے لیے سخت، دوسروں کے لیے کم۔ اسے انصاف کہتے ہیں۔”

    عبدالسلام کے علاوہ جن افراد پر مقدمہ چل رہا ہے ان پر زیادہ تر لاجسٹک مدد فراہم کرنے یا دوسرے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا شبہ ہے۔ ان میں محمد ابرینی بھی شامل تھا، جس نے پیرس کے کچھ حملہ آوروں کو فرانس کے دارالحکومت لے جانے کا اعتراف کیا۔ عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی اور کم از کم 22 سال کی سزا سنائی۔

    مقدمے میں سویڈن کا شہری اسامہ کریم بھی تھا، اسے 30 سال قید کی سزا سنائی گئی اور اس میں سے دو تہائی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے کا حکم دیا گیا-

  • بلوچستان میں مون سون بارشیں،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

    بلوچستان میں مون سون بارشیں،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

    بلوچستان کے محکمہ پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کی جانب سے صوبے کے 13 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں یکم سے 5 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے ،بارشوں سے صوبے کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ضلعی انتظامیہ مون سون کی بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہے ۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکمے ضروری عملے اور مشینری کو الرٹ رکھیں ،گہرے پانی ،ڈیمز اور دریاؤں کے قریب پکنک پر پابندی عائد کردی جائے جبکہ عوام یکم سے 5 جولائی تک غیر ضروری سفر سے گریز کرے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا سندھ کے ساحلی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں بادل چھا گئے، گرمی کی شدت میں کم ہو گئی ہے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    ملک بھر میں موسم کی صورتحال

    محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار،قلات،بارکھان،لسبیلہ،تربت اور آواران میں بارش کا امکان ہے،خطۂ پوٹھوہار،گوجرانوالہ، سیالکوٹ اورنارووال میں بارش متوقع ہے جبکہ لاہوراوربہاولنگرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ٹھٹھہ،بدین،تھرپارکراورکراچی میں چند مقا مات پر بارش متوقع ہے-

    قبل ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ جمعے سے شروع ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر کشمیر، بالائی پنجاب،جنوب مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اورسندھ میں 5 جولائی تک تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے مون سون کا دوسرا سلسلہ 6 سے15 جولائی تک متوقع ہےجس میں شدید بارشوں کا امکان ہےمزید برآں عیدالاضحیٰ پر بھی بارش متوقع ہے۔

    مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل رواں ہفتے ہی شروع ہونے کا امکان

    محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرا نے بتایا تھا کہ مون سون سسٹم کے ساتھ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہوں گی، ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا-

    محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ 2 جولائی کی شام یا رات کراچی میں بارشوں کا امکان ہے، جس کی وجہ 30 جون سے پاکستان میں خلیج بنگال سے داخل ہونے والی مون سون ہوائیں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا، جبکہ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

    کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آج سے بجلی بنانا شروع کرے گا

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے-

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق ٹاون ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 114ریکارڈ کیا گیا ،ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس141ریکارڈ کیا گیا،داروغہ والا انڈسٹریل ایریالاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 158ریکارڈ کیا گیا،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ائیر کوالٹی انڈیکس 160ریکارڈ کیا گیا-

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ دوسری جانب تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا-

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ تک پہنچ گیا،بجلی کا دورانیہ 18 گھنٹوں…

  • برطانوی مسلمان حج کیلئے 11 ماہ پیدل سفرکرکےمکہ پہنچ گیا

    برطانوی مسلمان حج کیلئے 11 ماہ پیدل سفرکرکےمکہ پہنچ گیا

    52 سالہ برطانوی مسلمان آدم محمد 11 ماہ سفر کے بعد انگلینڈ سے مکہ حج کے لیے پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ میں 25 سال سے مقیم عراقی کرد نژاد برطانوی شخص آدم کے مکہ پہنچنے پر ایک بڑے مجمع نے ان کا استقبال کیا جس پر آدم نے استقبال کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

    شاہ سلمان کی سربراہی میں کابینہ اجلاس، حج انتظامات کا جائزہ

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آدم کا کہنا تھا کہ انھوں نے 10 ماہ اور 26 دن قبل برطانیہ سے مکہ کے لیے پیدل سفر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ 9 ملکوں کا سفر کرتے ہوئے اب رواں برس حج کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچے ہیں۔

    انہوں نے 10 ماہ 25 دن قبل برطانیہ سے پیدل سفر کا آغاز کیا اور 11 ممالک سے ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ معظمہ حج کے لیے پہنچے ہیں۔

    آدم کے مطابق انھوں نے مکہ پہنچنےکے لیے سخت موسم سمیت ہر مشکل اور پریشانی کو برداشت کیا اور 6500 کلو میٹرکا سفر طےکیا کیوں کہ حج ان کی اولین خواہشات میں سے ایک ہے۔

    اپنا سامان لے جانے کے لیے تین پہیوں والی گاڑی اور خود پیدل چل کر فریضہ حج ادا کرنے کے لیے آنے والے عراقی مسافراب برطانیہ سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

    آدم محمد یکم اگست 2021 کو برطانیہ سے مکہ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے لیے جولائی میں مقدس سرزمینپہنچنے کا ایک ہدف مقرر کیا تھا۔ وہ ترکی، شام اور اردن سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

    امریکا نے چین اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں…

    العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے آدم محمد نے بتایا کہ ’میں تقریبا 25 سال سے برطانیہ میں مقیم ہوں، کرونا کی وبا کی وجہ سے کرفیو لگنے کے بعد میں قرآن پڑھنے اور سمجھنے میں مشغول ہوگیا اور قرآن کے ڈیڑھ سال کے گہرے مطالعے کے بعد میں ایک دن نیند سے بیدار ہوا تو دل میں ایسی آواز آئی گویا کوئی کہہ رہا ہو کہ تم پیدل مکہ شریف حج کے لیے چلو۔

    آدم محمد کا کہنا ہے کہ مکہ معظمہ کے سفر کی تیاری میں انہیں صرف دو مہینے لگے اور سفرِ حج کے لیے ایک برطانوی تنظیم نے ان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا-

    آ دم محمد کا کہنا ہے کہ سفر بہت اچھا رہا۔ ’مجھے کسی جگہ تنگ نہیں کیا گیا۔ البتہ بعض ممالک کی پولیس نے شبے کی بنیاد پر پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا۔ البتہ راستے میں جگہ جگہ عام لوگوں نے میری بہت مدد کی لیکن میں نے خود کسی سے مدد نہیں مانگی ’میں جو کچھ کر رہا ہوں وہ صرف اللہ کی رضا کے لیے ہے۔ میری منشا کوئی ریکارڈ قائم کرنا نہیں ہے۔‘

    ترکیہ فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامند

    ایک ویڈیو کلپ میں آدم محمد کو مکہ معظمہ پہچننے پر بہت زیادہ خوش وخرم دیکھا جا سکتا ہے۔ 52 سالہ مسافر کا کہنا ہے کہ مکہ معظمہ پہنچنے میں انہیں 10 ماہ کا عرصہ لگا۔

    باسیوں اور زائرین کی بڑی تعداد سیدہ عائشہ مسجد میں موجود آدم سے ملنے کے لیے پہنچ گئی اور آدم محمد کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

    اس سے قبل ایک برطانوی شخص فرید فیادی نے بھی 2020 میں لندن سے اسلام کے بارے میں مغربی میڈیا میں غلط فہمیوں کو ختم کرنے کے لیے اسی طرح کا سفر اختیار کیا تھا جرمنی میں مقیم ایک پاکستانی ابرار حسن نے بھی گذشتہ دنوں موٹر سائیکل پر سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

    ایک چارج پر 1200 کلو میٹر طے کرنے والی مرسیڈیز نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

  • اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کرنے کا اعلان

    اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کرنے کا اعلان

    اسکاٹ لینڈ نے برطانیہ سے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی :” الجزیرہ” کے مطابق اسکاٹش وزیر اعظم نکولا اسٹرجن نے برطانیہ سے علیحدگی کے حوالے سے پارلیمان میں ایک نئے ریفرنڈم کے لیے اپنا روڈ میپ پیش کر دیا ہے۔

    ایک چارج پر 1200 کلو میٹر طے کرنے والی مرسیڈیز نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

    اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی سربراہ سن 2023 کے موسم خزاں میں ایک ریفرنڈم کروانے کا منصوبہ رکھتی ہیں ریفرنڈم میں ملک کے تقریباً 5.5 ملین باشندے برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے یا برطانیہ کے ساتھ رہنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

    سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے اگلےسال اکتوبرمیں سکاٹ لینڈ کی آزادی پر دوسرے ریفرنڈم کےانعقاد کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، جس میں برطانوی حکومت نے اسے روکنے کی کوشش کی تو ووٹ کو یقینی بنانے کے لیے قانونی کارروائی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    اسٹرجن نے منگل کے روز کہا کہ اسکاٹش حکومت، جس کی قیادت اس کی حامی اسکاٹش نیشنل پارٹی کر رہی ہے، بعد میں ایک ریفرنڈم بل شائع کرے گی، جس میں 19 اکتوبر 2023 کو ہونے والے علیحدگی کے ووٹ کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔

    ترک ڈاکٹرز کا کارنامہ، 9 گھنٹے میں دھڑ جڑے بچوں کو الگ کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ایک مشاورتی ریفرنڈم کے انعقاد کی اجازت کے لیے خط لکھیں گی، لیکن اگر وہ ان منصوبوں کو روکتے ہیں تو قانونی اختیار حاصل کرنے کے لیے پہلے سے ہی حرکت میں آ چکے ہیں۔

    اسٹرجن نے منحرف سکاٹش پارلیمنٹ میں قانون سازوں کو بتایا کہ "میں جو کرنے کو تیار نہیں ہوں، جو میں کبھی نہیں کروں گا، سکاٹش جمہوریت کو بورس جانسن یا کسی بھی وزیر اعظم کا قیدی بننے کی اجازت نہیں دے گا-

    تقریباً 5.5 ملین کی آبادی والے سکاٹ لینڈ کے ووٹروں نے 2014 میں آزادی کو مسترد کر دیا تھا۔ لیکن سکاٹ لینڈ کی نیم خودمختار حکومت نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا مطلب ہے کہ اسکاٹ کی اکثریت نے اس کی مخالفت کی تھی۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم اسٹرجن بریگزٹ کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ایک آزاد ملک کے طور پر یورپی یونین میں واپس لانے کی خواہاں ہیں-

    امریکا نے چین اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں…