Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سفید ماسک والے راشن دے گئے از رضی طاہر

    سفید ماسک والے راشن دے گئے از رضی طاہر

    شام 7 بجے کے بعد جونہی اندھیرا چھایا، میرے گاوں کی گلیوں میں موٹرسائیکلوں کی آوازیں آنے لگیں، اہل علاقہ نے نوجوانوں کو جلی کٹی سنائیں کہ ملک میں لاک ڈاون ہے اور انہیں گھر آرام نہیں، مگر یہ نوجوان اپنی تفریح کیلئے ہرگز نہ نکلے تھے، ان کے ہاتھوں میں تھیلے تھے اور وہ گاوں کے اندر گشت کررہے تھے

    ان کے ہاتھ میں ایک فہرست تھی، وہ فہرست دیکھ کر دروازہ بجاتے اور اس سے قبل کہ اندر سے کوئی آتا، دروازہ کھول کر نیلے رنگ کا تھیلا اندر رکھتے اور آگے چل پڑتے، نہ تصویر، نہ پہچان، نہ دکھاوا نہ ہی احسان، یہ فاروقی سنت پر رمل پیرا نوجوان انتہائی رازداری سے آہستہ آہستہ 115 گھروں میں تھیلے پہنچا آئے۔

    گاؤں سے تھوڑا ایک سائیڈ پر ایک گھر کا انتخاب کیا گیا جہاں راشن کی پیکنگ کی گئی، کسی کو خبر نہ ہوئی۔ اسکے بعد اندھیرے کا انتظار کرکے تقسیم کردیا گیا تب بھی کسی کو خبر نہ ہوئی۔ جس کسی نے دیکھا اس نے بھی صبح یہی بتایا کہ سفید ماسک والے نوجوان راشن دے گئے۔

    ایک گاؤں میں اتنے ہی انتہائی ضرورت مند ہوتے ہیں جن کی ضرورت پوری ہوگئی۔ اس سے قبل ہمارے گاؤں میں ایک صاحب استطاعت نے 3 لاکھ روپے تقسیم کیے، مبلغ 2000 فی گھر دئیے گئے۔ یہ میرا گاؤں ہے جس میں گزشتہ پانچ سال سے زائد عرصہ سے ہر ماہ میں دوبار فری طبی کیمپ لگتے ہیں، یہاں بیماریاں کم ہیں، غربت کم ہے، پڑھے لکھے لوگ 90 فیصد سے زائد ہیں۔

    اب اس گاؤں کو نہ ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے نہ حکومت کی امدادی فنڈز کی۔ اخوت کی یہ مثال دوسروں کیلئے مشعل، حکومت کا انتظار کیے بغیر اپنے حصے کے دیپ جلائیں تاکہ کوئی بھوکا نہ سوئے، کوئی غربت سے تنگ و مجبور نہ ہو اور سب سے بڑھ کر عزت نفس مجروع نہ ہو۔

  • کہتے تھےگھر میں کوئی کام نہیں ہوتا لاک ڈاؤن نے بتا دیا گھر کے کتنے چھوٹے چھوٹے کام ہوتے ہیں بلال قریشی

    کہتے تھےگھر میں کوئی کام نہیں ہوتا لاک ڈاؤن نے بتا دیا گھر کے کتنے چھوٹے چھوٹے کام ہوتے ہیں بلال قریشی

    خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے حکومت نے عوام پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ایسے میں فنکاروں نے بھی خود کو گھروں تک محدود کر لیا ہے اور وہ قرنطینہ کے دوران سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی اپنی دلچسپ سرگرمیوں سے لطف اندوز کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستان کے معروف اداکار بلال قریشی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار اور ان کا بیٹا سوہان برتن دھوتے دکھائی دے رہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-eFN2ylI_v/?igshid=1wuv0qcwtr4i4
    اس ویڈیو میں بلال قریشی کہہ رہے ہیں جو کہتے ہیں گھر میں کوئی کام نہیں ہوتا لاک ڈاؤن کے دوران اب پتہ چل گیا ہے گھر کے کتنے چھوٹے چھوٹے کام ہوتے ہیں

    واضح رہے کہ اس سے پہلے حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ٹی وی کے لئے میز بناتے دکھائی دے رہے تھے جبکہ ایک ویڈیو میں مایا علی کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے پیش نظر ہورے گھر کی صفائی کرتی دکھائی دی تھیں

  • معروف شخصیات ضرورت مندوں کی مدد کیمرے کے سامنے ہی کیوں کرتی ہیں؟ امانت علی

    معروف شخصیات ضرورت مندوں کی مدد کیمرے کے سامنے ہی کیوں کرتی ہیں؟ امانت علی

    پاکستان کے معروف گلوکار نے کہنا ہے کہ مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی ہے کہ جب کوئی بھی فنکار ضرورت مند لوگوں کی مالی مدد کرتا ہے یا ان کے لیے کچھ بھی کرتا ہے تو ہمیشہ کیمرے کے سامنے ہی کیوں کرتا ہے

    باغی ٹی وی : پوری دنیا میں جنگل میں آگ کی طرح ہھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہےجس کی وجہ سے مزدور طبقہ افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایسے میں پاکستان شوبز انڈسڑی سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکار اور دیگر صاحب استطاعت لوگ اور مخیر حضرات ان مستحق لوگوں کی مدد کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی ان تصاویر کو دیکھتے ہوئے معروف گلوکار امانت علی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی

    امانت علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی ہے کہ جب کوئی بھی فنکار ضرورت مند لوگوں کی مالی مدد کرتا ہے یا اُن کے لیے کچھ بھی کرتا ہے تو ہمیشہ کیمرے کے سامنے ہی کیوں کرتا ہے
    https://www.instagram.com/p/B-aiQHzDbvA/?igshid=1cynwmhp6gy5d
    امانت علی نے حضرت اما م علیؓ کا ایک قول شیئر کرتے ہوئے لکھا کسی کو خیرات دیتے ہوئی اُس کی آنکھوں میں بھی نہیں دیکھو

    اُنہوں نے دُکھی انداز میں لکھا یہاں تو پوری دنیا کو دکھایا جاتا ہے

    امانت علی کی اس پوسٹ پر معروف گلوکارہ نتاشہ بیگ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہمیں دوسروں کے بارے میں نہیں جانتی لیکن مجھے لگتا ہے کہ معروف شخصیات کے لیے ایسا کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ لوگ ان شخصیات کو فولو کرتے ہیں اور وہ اپنی پسندیدہ شخصیات کو ایسے کام کرتا دیکھ کر خود بھی ایسے نیک کام کرسکتے ہیں

  • اقوام عالم کشمیریوں کے خلاف بھارت کی آئینی دہشت گردی کا نوٹس لے: الطاف حسین وانی

    اقوام عالم کشمیریوں کے خلاف بھارت کی آئینی دہشت گردی کا نوٹس لے: الطاف حسین وانی

    اقوام عالم کشمیریوں کے خلاف بھارت کی آئینی دہشت گردی کا نوٹس لے: الطاف حسین وانی

    ڈومیسائل رولز بارے ترامیم کشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی سازش ہے

    اسلام آباد: انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے کشمیریوں کے خلاف ہندوستان کی آئینی دہشت گردی کا موثر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے معروف سیاسی و سماجی رہنما اور نیشنل فرنٹ کے سینیر وائس چیرمین الطاف حسین وانی نے ڈومیسائل رولز میں ترمیم سے متعلق ہندوستانی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے حالیہ نوٹیفکیشن پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے کشمیری عوام کے خلاف ایک گہری سازش قرارد دیا ہے جس کا مقصد مسلم اکثریتی ریاست کی جداگانہ حیثیت اور شناخت کو کمزور کرنا ہے۔

    وانی نے بدھ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا، ‘کشمیر مخالف قانون دراصل بی جے پی حکومت کی اس گھناؤ نی سازش کی ایک کڑی ہے جس کے تحت مودی سرکار آر ایس ایس کے دیرینہ مطالبے پر عمل کرتے ہوئے مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرکے مقبوضہ خطے کی منفرد اور جداگانہ حیثیت کو ختم کرناہے

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ، ڈومیسائل رولزمیں حالیہ ترامیمی ایکٹ کے تحت، کوئی بھی شخص جو 15 سال تک جموں و کشمیر میں مقیم رہا ہے یا اس نے ریاست میں سات سال تعلیم حاصل کی ہے، اور کلاس 10 یا کلاس 12 کی امتحان میں حاضر ہوا ہے، وہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اہل ہوگا۔. نوٹیفکیشن کے مطابق، نئے قانون کے تحت وہ گیزیٹیڈ اور نان گیزیٹیڈ پوسٹ لیول کی سرکاری ملازمتوں کے لئے درخواست دے سکے گے۔

    ایم ایچ اے کے آرڈر کو آرٹیکل 35 اے اور 370 کے خاتمے کا تسلسل قرار دیتے ہوئے وانی نے کہا کہ کشمیر کے ڈومیسائل قانون میں حالیہ ترمیم غیر کشمیری اور غیر ریاستی باشندوں کو کشمیر میں آباد کرنے کا ایک منظم منصوبہ ہے۔

    وانی نے آرٹیکل 35 اے کو منسوخ کرنے کے پیچھے ہندوستان کے محرکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ”جہاں تک ریاست میں غیر ریاستی باشندوں کو آباد کرنے کے ہندوستانی منصوبے کا تعلق ہے تو آرٹیکل 35-A واحد آئینی اور قانونی رکاوٹ تھا جس سے مودی سرکارکشمیر میں اپنے ایجنڈے کی تکمیل میں رکاوٹ سمجھتی تھی”۔ ”اس تازہ حکم کی بدولت، ہندوستان نے عملی طور پر بیرون ملک مقیم افراد کو ریاست میں مستقل طور پر آباد ہونے کے علاوہ جموں و کشمیر میں پہلے سے موجود ملازمتوں کے دعویدار بننے کے لئے بھی راہ ہموار کردی ہے، جہاں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ایک سنگین مسئلہ بن کر ابھری ہے۔ جے کے این ایف رہنماؤں نے مزید کہا کہ یہ ایکٹ ان مقامی نوجوانوں کے مفادات کے خلاف ہے جن کو متعدد مشکل چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں سے بے روزگاری وہ ایک بنیادی مسئلہ ہے جس کا وہ گذشتہ کئی برسوں سے سامنا کررہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ نئے قانون کے متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں ملازمت حاصل کرنے والے بیرونی افراد ریاست میں زمین خریدنے کے حق کا بھی دعوی کریں گے۔ انہوں نے اسے ریاست میں آبادیاتی تبدیلیوں کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر سول سروسز ایکٹ میں ترمیم سے ہزاروں کشمیری بے روزگار ہوجائیں گے۔ جموں و کشمیر املاک کے حقوق کو کچی آبادیوں کے ایکٹ 2012 میں ہونے والی ترامیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ”جموں و کشمیر کے مستقل رہائشیوں ” کے الفاظ کو ایکٹ میں جان بوجھ کرحذف کر دیا گیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ جموں و کشمیر میں کچی آبادی کو مناسب مکانات مل سکتے ہیں۔

    وانی نے کہا حالیہ ترامیمی ایکٹ ایک سنگین معاملہ ہے جس کے ذریعے بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کے لئے الگ کالونیاں قائم کرنا چاہتا ہے۔انکا کہنا تھات کہ۔ ہندوستانی حکومت کشمیریوں کو زیر اورانہیں اپنے تابع لانے کے لئے ان سے سب کچھ چھیننے پر تلا ہوا ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو کشمیریوں کے خلاف ہندوستان کی آئینی دہشت گردی کا موثر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر مخالف قوانین نہ صرف انسانی حقوق کے عالمی اعلان کی خلاف ورزی ہے بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی بھی خلاف ورزی ہے۔ جو ہندوستان اور پاکستان دونوں کو متنازعہ علاقے کی حیثیت میں ردوبدل سے واضح طور پر منع کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جابر ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے ابھر رہی ہے جس کا بین الاقوامی قوا نین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرنا وطیر ہ بن چکا ہے
    For more information, please contact Altaf Wani (+41 77 9876048 / saleeemwani@hotmail.com)

  • سونیاحسین کی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے انوکھے اندازمیں ہاتھ دھونے کی ویڈیو وائرل

    سونیاحسین کی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے انوکھے اندازمیں ہاتھ دھونے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سونیا حسین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے انوکھےانداز میں ہاتھ دھونے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

    باغی ٹی وی : معروف اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ منفرد انداز میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھ دھو رہی ہیں سونیا حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پس منظر میں گانا سنائی دیتا ہے اور اس گانے پر اداکارہ ڈانس کرتی ہوئی اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح سے پانی اور ہینڈ واش سے دھوتے ہوئے وہ دانت صاف کرنے والے برش کا بھی استعمال کر رہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-XADMmDuiu/?igshid=tp5g6e3wqsn1
    اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ گھروں میں رہنا اور معاشرتی دوری اختیار کرنا کورونا وائرس کا پھیلا ؤ کم کرنے کی احتیاطی تدابیر میں سب سے بہترین ہے

    سونیا حسین نے لکھا کہ ہمیں اپنے ہاتھوں کو پانی اورصابن سے اچھی طرح باقاعدگی سے دھونا ہے

    سونیا حسین نے لکھا کہ دوستو میں جانتی ہوں کہ آپ سب پریشان ہیں لیکن انشاءاللہ یہ وقت بھی بہت جلد گزر جائے گا اور اس مشکل وقت میں ہم یہ کوشش کرسکتے ہیں کہ ہم زیادہ سے زیادہ جتنا ہو سکے مثبت رہیں

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سب کے ساتھ اچھا سلوک کریں انہوں نے کہا کہ آئیے مضبوط بن کر اس وبا کا خاتمہ کرنے کے لیے نکلیں

    اداکارہ نے یہ چیلنج اپنے دیگر فنکار دوستوں سمیع خان، عدنان صدیقی، علی سیٹھی اور اشنا شاہ کو بھی دیا

  • آنکھوں کے مسائل پر ایل آر بی ٹی کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ،کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ارمینہ خان

    آنکھوں کے مسائل پر ایل آر بی ٹی کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ،کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ارمینہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ارمینہ خان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے ذریعےعوام سے گھر پر رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پا کستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ارمینہ خان نے ایک منٹ پانچ سیکنڈ دورانیے کی گھر رہیں محفوظ رہیں عنوان کی مختصر ویڈیو شئیر کی جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ کورونا نے ہم سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ہم سب کی زندگی ڈسٹرب ہو گئی ہے


    اداکارہ نے قوم سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کر کے آپ لوگ زیادہ گھروں میں رہیں تاکہ زادہ تر لوگ اس خطرناک جان لیوا بیماری سے محفوظ رہ سکیں

    ارمینہ رانا خان نے کہا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے یہ جان لیوا بیماری پھیل سکتی ہے تو میری آپ سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی آنکھوں کو نہ چھوئیں تاہم اگر آپ جانتے ہیں کہ کوئی آنکھوں کی بیماری سے پریشان ہے تو ایل آر بی ٹی کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں

    انہوں نے بتایا کہ ایل آر بی ٹی ٹیلی میڈیسن کی خدمات سرانجام دے رہا ہے وہاں مشورہ کریں آپ جو ماہر ڈاکٹرز ملیں گے جن سےآپ اچھی ہدایات لے سکتے ہیں

    اداکارہ نے کہا ہم سب مل کر پاکستان کو بچا سکتے ہیں کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے

  • فرحان علی آغا کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پرسندھ حکومت کے معترف

    فرحان علی آغا کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پرسندھ حکومت کے معترف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فرحان علی آغا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کورونا کے خلاف کئے جانے والے اقدامات پرسندھ حکومت کی کاوشوں کو سراہا

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فرحان علی آغا نے کورونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت کے لئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اداکا ر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 50 سیکنڈ کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں فرحان علی آغا نے سندھ حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کاوشوں اور لاک ڈاؤن کے بروقت فیصلے کی وجہ سے ہی ہم کورونا جیسے وبائی مرض کو کنٹرول کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں


    سینئیر اداکار نے اپنے ویڈیو میں پیغام خصوصی طور پر ساؤتھ کراچی کے ڈی سی ارشاد سودھر کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی سی ساؤتھ نے کورونا کے خلاف جنگ میں پیش پیش رہ کر لوگوں کے لئےاپنی خدمات انجام دیں اور اللہ ان کو کامیاب کرے

    فرحان علی آغا نے کہا کہ اگر ایسی سول سروسز ہمارے پاس ہوں تو کوئی وجہ نہیں ہے ہم کسی بھی مشکل کو حل کر سکتے ہیں انہوں نے سندھ حکومت اور ڈی سی ساؤتھ ارشاد سودھر کو مبارکباد پیش کی

    فرحان علی آغا نے عوام سے گھروں پر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھر رہیں محفوظ رہیں اور کہا کہ حکومتی اقدامات پر عمل کریں تاکہ ہم اس وبا سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرلیں پاکستان زندہ باد

  • تصویریں دکھاوے اور اپنا نام بنانے کے لئے نہیں بنائیں ،حرا مانی

    تصویریں دکھاوے اور اپنا نام بنانے کے لئے نہیں بنائیں ،حرا مانی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ میں نے راشن کے ساتھ تصا ویر دکھاوے اور اپنا نام بنانے کے لئے نہیں بنائی ہیں انشاءاللہ اب کوئی تصویر نہیں بنے گی

    باغی ٹی وی : گذ شتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں حرا مانی اپنے شوہر مانی کے ساتھ مستحق لوگوں میں تقسیم کرنے والے راشن بیگز کے پاس کھڑی ہیں

    حرا مانی نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انشاءاللہ راشن تقسیم کرتے وقت کوئی تصویر نہیں بنے گی
    https://twitter.com/HiraMani_HM/status/1245269713120305156?s=19
    اداکارہ نے راشن کے ساتھ شیئر کی جانے والی اپنی تصویر کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے یہ تصویر دکھاوے کے لئے اور اپنا نام بنانے کے لئے نہیں بنائی

    حرا مانی نے لکھا کہ میں نے یہ تصویر اس لیے بنائی ہے تاکہ آپ بھی اس نیک کام میں لگ جائیں اورحق داروں اور مستحق لوگوں کی مدد کریں

    اداکارہ نے ہیش ٹیگ SavePoorSaveHumanity بھی استعمال کیا

    واضح رہے اس سے پہلے اداکارہ نے راشن کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھیں اور انہوں نے مداحوں سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ بھی اگر چاہیں تو ان کی ٹیم میں شامل ہو کر اس کارخیر میں اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈ ال سکتے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-W_B0Xl1vh/?utm_source=ig_embed
    انہوں اپنی اس پوسٹ کی وضا حت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب میں نے دکھاوے کیلئے نہیں کر رہی میری کیا اوقات میں بس یہ تصویریں لگا کر آپ لوگوں کو بتا رہی ہوں کہ آپ سب بھی میرے ساتھ مل کر اس کا حصہ بنیں یا پھر اپنی استطاعت کے مطابق آپ خود سے جو بھی کر سکتے ہیں کریں براہ مہربانی اس مشکل کی گھڑی میں مستحق لوگوں کی مدد کریں

  • غریبوں کی مدد کریں یہ وقت دل کھولنے کا ہے علی ظفر کی قوم سے اپیل

    غریبوں کی مدد کریں یہ وقت دل کھولنے کا ہے علی ظفر کی قوم سے اپیل

    پاکستانی معروف گلوکار و اداکار علی ظفرنے صاحب استطاعت لوگوں سے اپیل کی کہ یہ وقت دل کھولنے کا ہے آگے بڑھ کر اس مشکل وقت میں مستحق لوگوں کی مدد کریں

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل سماء ٹی وی کے ایک شو میں دیئے گئے ایک نٹر ویو میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں صاحب استطاعت لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھیں اور اس مشکل وقت میں غریب لوگوں کی مدد کریں یہ وقت دل کھولنے کا ہے
    https://twitter.com/nadeemmalik/status/1245027762064306178?s=19
    علی ظفر نے کہا کہ ہم لوگوں تک راشن پہنچا رہے ہئیں جس میں آٹا دودھ گھی چینی چاول وغیرہ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سب لوگوں کو خیال کرنا چاہیئے کہ ہمارا ہمسایہ بھوکا نہ رہے

    گلوکار نے کہا تھا کہ میرے تک جو اطلاع پہنچی ہے اس کے مطابق اس ٹائم اتنے زیادہ غالباً چھ کروڑ بے روزگار لوگ ہیں جو اس صورتحال یا لاک ڈاؤن یا سوفٹ کرفیو کی صورتحال میں و گھر میں بیٹھ جائیں گے انہیں کھانا دینا پڑے اور اب یہ وہ ٹائم ہے جس کو اللہ کا ٹیسٹ سمجھ لیں

    علی ظفر نے کہا کہ جو باعث حیثیت لوگ ہیں وہ دل کھول کر عطیات دیں لوگوں کے لئے کھانا پہنچانا مشکل کام ہے لیکن ہم پاکستانی بہت جذباتی قوم ہیں ہم جو بھی کام کرتے ہیں بڑے جذبے اور جوش سے کرتے ہیں ہم اس مسئلے کو اپنا جذبہ بنا لیں ہم سب کو مل کر ایک کوشش کرنی چاہیئے ایک کوآرڈینیٹک سائینٹیفیک طریقے سے جہاں پر تمام ادارے سول سوسائٹی پروائیویٹ سیکٹرز ہماری مساجد علماء آپ سب ہم سب لوگ این جی اوز اور پاک فوج مل کر یہ عہد کر لیں کہ یہ کام کرنا ہے تو یہ یقیناً ممکن ہو سکتا ہے

  • کورونا وائرس،ہاتھ صابن سے دھوئیں کیونکہ ہاتھوں کی حفاظت پورے پاکستان کی حفاظت ، عائزہ خان

    کورونا وائرس،ہاتھ صابن سے دھوئیں کیونکہ ہاتھوں کی حفاظت پورے پاکستان کی حفاظت ، عائزہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا خطرناک کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر حفاظتی اقدامات پر آگاہی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہاتھوں کی حفاظت پاکستان کی حفاظت

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں اداکارہ کورونا کے بارے میں آ گاہی کا پیغام دیتی نظر آرہی ہیں اداکارہ نے نے ویڈیو میں کہا کہ آپ نے اکثر مجھے لائف بوائے کو پروموٹ کرتے دیکھا ہے پر آج میں کہوں گی کہ آپ کے پاس جو بھی صابن ہے اُسے استعمال کریں کیونکہ صابن سے ہاتھ دھونا کورونا وائرس کو پھیلنے سے روک سکتا ہے کیونکہ ہاتھوں کی حفاظت پورے پاکستان کی حفاظت
    https://www.instagram.com/p/B-bmmWFBhUR/?igshid=9o5qh2mggria

    خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی عائزہ خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ سے شفا اورمعافی مانگتے رہیں انشااللہ ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ نے لکھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کے لیے کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کی دعا کرتے ہوئے کہا ہمارے پاکستان پر اور اس پوری دنیا پر اپنا رحم کر میرے اللہ

    واضح رہے کہ عائزہ خان ڈارمہ سیریل مہر پوش میں مہر کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ ان کے شوہر دانش تیمور شاہ جہان کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ڈرامہ رواں ہرہفتے 3 اپریل یعنی جمعے سے ہر رات 8 نجے جیو انٹر ٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا