گلاب کا پھول محبت کی علامت ہے اس کے شوخ رنگ جذبات کے اظہار کا موثر ذریعہ ہیں جب گلاب شاعری میں آتا ہے تو شاعر اسے محبت کی ڈوریوں میں پرو کر اپنی الفت کا اظہار کرتے ہیں گلاب جب طبیطب اور حکماء کے پاس آتا ہے تو وہ اس کے طبی خواص کو کشید کر کے دوائیں تیار کرتے ہیں عام طور پر گلاب کی دو اقسام ہیں دیسی گلاب اور ولائیتی گلاب لیکن خوشبو کے لحاظ سے دیسی گلاب بالکل منفرد ہے دیدی گلاب کو بھ مزید دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے سیوتی اور سندھی سیوتی گلاب کا رنگ گلابی مائل سرخ اور خوشبو ذرا ہلکی ہوتی ہے جبکہ سندھی گلاب تیز سرخ یا ہلکا سیاہی مائل ہو تا ہے اس کی خوشبو زیادہ تیز ہوتی ہے گلاب کا عطر اسی گلاب سے بنتا ہے طبی طور پر استعمال کے لئے دیسی گلاب ہونا ضروری ہے قبض کی شکایت میں تازہ گلاب کو دودھ میں ابال کر چینی ڈال کر گھونٹ گھونٹ کر کے پینے سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے گلاب کو سونگھنے سے دل کی دھڑکن میں نظم پیدا ہوتا ہے اور دماغ کو بیداری اور قرار حاصل ہوتا ہے گرمی کی وجہ سے سردرد سر سے گرمی نکلتی ہو دل میں ے چینی ہو تو ایسے میں عرق گلاب کا پینا یا سونگھنا فائدہ دیتا ہے متلی اور چکر بھی دور ہو جاتے ہیں گلاب کی پتیوں کو پیس کر ورم کی جگہ لگانے سے آرام ملتا ہے کمزور مسوڑھوں کی وجہ سے دانت کمزور ہو جائیں تو تازہ خشک کئے ہوئے گلاب کے بھولوں کو پانی میں جوش دے کر اس سے بار بار کلیاں کرنی چاہیئے ہاتھ پاؤں کی جلن سے افاقے کے لئے ایک بڑا چمچ عرق گلاب آدھے گلاس پانی میں حل کر کے چینی ملا کر شربت بنا کر برف ڈال کر پینے سے گرمی دور ہو جاتی ہے ساتھ پیس کی شدت کم ہو جاتی ہے
Author: عائشہ ذوالفقار

مزیدار اور لذیذ میتھی کے پراٹھے بنانے کی ترکیب
اجزاء:
میتھی ایک پاؤ
آٹا چار کپ
نمک حسب ضرورت
پانی دو پیالی
لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
تیل 6 کھانے کے چمچ
سرخ مرچ حسب ذائقہترکیب:
میتھی کو صاف کر کے باریک باریک کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں پھر میتھی سمیت تمام اجزء آٹے میں مکس کر کے پانی سے گوندھ لیں اور آدھے پونے گھنٹے بعد چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں پھر ان پیڑوں کو بیل کر روٹی بن کر توے پر ڈال دیں دونوں سائڈوں پر تیل لگا کر گولڈن براؤن ہونے پر اتار لیں چٹنی یا اچار کے ساتھ گرم گرم مزیدار پراٹھے سرو کریں
لذیذ اور خوش ذائقہ ناریل دودھ بنانے کا طریقہ
اجزاء:
خشک ناریل آدھا
دودھ آدھا کلو
الائچی 2 عدد
چینی ایک کھانے کا چمچ
کیوڑہ ایسنس 2 قطرےترکیب:
ناریل کر دودھ میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ابلنے کے لئے رکھ دیں جب دودھ پک کر آدھا رہ جائے تو تو کھوپڑہ نکال کر گرایئنڈ کر لیں اور اسے دوباری دودھ میں ڈال دیں اور چینی ملا دیں الائچی پیس کر ڈال دیں اور ایک دو ابال دلانے کے بعد کیوڑہ ایسنس ملا کر چولہے سے اتار لیں گرم گرم سرو کریں
لذیذ اور خوش ذائقہ دودھ چھوہارے بنانے کا طریقہ
اجزاء:
دودھ ایک پاؤ
چھوہارے دو عدد
چینی ایک چائے کا چمچترکیب:
چھوہاروں کی گٹھلیاں نکال کر دودھ میں ڈال دیں اور ساتھ ہی چینی بھی ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں یہاں تک کہ دودھ آدھا رہ جائے پھر چھوہارے نکال کر گرم گرم سرو کریں یہ سردیوں میں پینا زیادہ مفید ہے
مزیدار اور لذیذ دودھ کی ڈبل روٹی تیار کرنے کا طریقہ
اجزاء:
آٹا 1 کلو
گھی آدھا پاؤ
انڈے 2 عدد
گرم پانی ڈیڑھ گلاس
خمیر ایک چھٹانک
نمک ایک چٹکی
دودھ ایک گلاس
ترکیب:
خمیر میں چینی ملا کر پھینٹیں جہاں تک کہ گل جائے آٹے میں نمک ملا کر گھی کو آٹے میں ڈال کر اچھی طرح آٹا گوندھیں پھر اس میں خمیر ملا دیں اب انڈوں کو پھینٹ کر دودھ میں ملا دیں پھر یہ دودھ خمیر ملے آٹے میں ملا کر اسے گرم جگہ پر خمیر اٹھنے تک رکھیں اب سانچے لے کر اس میں چکنائی لگاکر ان سانچوں میں خمیر آٹا ڈال کر اوون میں پکائیں مزیدار دودھ کی ڈبل روٹی تیار ہے
بینگن کا مزیدار اچار بنانے کا طریقہ
اجزاء:
بینگن دو کلو
ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لہسن پیسٹ دوکھانے کے چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
ہری مرچیں آدھا کلوہری مرچوں کو دھو کر درمیان سے کاٹ کر بیج نکال دیں اور ادرک لہسن نمک اور سرکہ ملا کر پیسٹ بنالیں پھر اس پیسٹ کو ہری مرچوں میں بھر دیں
چینی چار کھانے کے چمچ
لال مرچ پسی تین کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل چار پیالی
ہلدی تین چائے کے چمچ
سرکہ ایک بڑی بوتل
نمک حسب ذائقہبگھار لگانے کے لئے اجزا:
سفید زیرہ دو چائے کے چمچ
میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
کڑی پتے 12 عدد
لہسن 2 کھانے کے چمچ جوئے باریک کاٹ لیں
ادرک 2 کھانے کے چمچ باریک کات لیںترکیب:
بینگن ٹھنڈے پانی میں بھگو کر کنڈی سمیت چوکور کاٹ لیں کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کرکے بھگار کے تمام اجزاء تیل میں ڈال کر فرائی کریں کہ سیاہ ہو جائیں پھر ہلدی اور مرچ تھوڑے سے سرکہ اور پانی میں مکس کر کے کڑاہی میں ڈال کر ہلکا سا بھون لیں پھر مصالحے بھری مرچیں بینگن اور چینی نمک باقی بچا سرکہ ڈال کر مزید 5 یا 7 منٹ تک ہلکی آنچ پر بھونیں مزیدار بینگن کا اچار تیار ہے اس اچار کہ آپ پندرہ سے بیس دن تک استعمال کر سکتے ہیں
ٹماٹر کا مزیدار اچار بنانے کا طریقہ
اجزاء:
ٹماٹر ڈیڑھ کلو
زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
رائی ڈیڑھ چائے کا چمچ
کلونجی ڈیڑھ چائے کا چمچ
میتھی دانہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
کڑی پتہ 12 عدد
نمک حسب ذائقہ
زیرہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ پیس لیں
میتھی ڈیڑھ کھانے کا چمچ پیس لیں
ثابت لال مرچ 4 عدد
ہری مرچیں 5 عدد
آئل آدھا کپترکیب:
ٹماٹر دھوکر گول گول کاٹ لیں اور نمک لگا کر رکھ لیں پین میں آئل ڈال کر ہلکا سا گرم ہونے کے بعد اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ پھر ہری مرچیں اور پھر ایک ایک کر کے تما مصالحے ڈال کر فرائی کریں آخر میں میتھی اور زیرہ پسا ہوا ڈال دیں اور تھوڑا سا بھوننے کے بعد ٹماٹر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں جب آئل اوپر آ جائے تو تھوڑی دیر ہلکی آنچ پر مزید پکانے کے بعد چولہے سے اتار لیں مزیدار ٹماٹر کا اچار تیار ہے
کریلوں اور آم کا اچار بنانے کی ترکیب
اجزاء:
کریلے دو کلو درمیانے سائز کے
کچے آم ایک کلو
ہلدی دو سو گرام
نمک 300 گرام
سرسوں کا تیل 4 یا 5 لیٹر
اچار مصالحہ 250 گرامترکیب:
کریلے دھو کر چھیل لیں اور درمیان میں کٹ لگا کر بیج نکال لیں آم دھو کر چار ٹکڑے کر لیں اور گٹھلیاں نکال دیں اور خشک ہو نے کے لئے دھوپ میں پھیلا دیں پھر کریلوں کو 5 منٹ ابال کر پانی نتھار لیں اور ان کو بھی خشک یونے کے لئے پھیلا دیں جب خشج ہو جائیں تو کریلوں اور آموں میں علیحدہ علیحدہ نمک اور ہلدی مکس کر لیں اب مرتبان میں کریلے اور آم دونوں ڈال دیں اور ڈھک کر رکھ دیں دوسرے دن اچار کا پانی گرا دیں اور آپ اور کریلے نکال کر خشک ہونے کے لئے پھیلا دیں مرتبان کو بھی دھو کر خشک کر لیں اور آم اور کریلوں میں اچار مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر تیل کو گرم کر کے ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں مرتبان میں مصالحی لگے آپ اور کریلے ڈال کر پھر تیل ڈال دیں ڈھک کر کپڑا باندھ دیں پندرہ دن تک دھوپ میں رکھیں پھر مزیدار اچار کھانے میں استعمال کریں
اسٹفڈ مالٹوں کا مزیدار اچار بنانے کا طریقہ
اجزاء:
کچے اورنج 12 عدد
چھوٹی الائچی 5 عدد
کالی پسی مرچ ایک کھانے کا چمچ
چینی ایک کپ
بڑی الائچی 4 عدد
چھوہارے کٹے ہوئے دو کھانے کے چمچ
کالا نمک حسب ضرورت
سفید خوردنی نمک حسب ذائقہترکیب:
اورنج دھو کر اچھی طرح صاف کر کے چار ٹکڑوں میں ایسے کاٹ لیں کہ چاروں ٹکڑے نیچے سے علیحدہ نہ ہوں جڑے رہیں ایک برتن میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مکسچر کو کٹے ہوئے مالٹوں میں بھر کر کناروں کو بند کر دیں اور تمام اسٹفڈ مالٹوں کو مرتبان میں ڈال کر اوپر سے بچ جانے والا مصالحہ ڈال دیں چار دن روازنہ دھوپ میں رکھیں چار دن بعد استعمال کریں
لیموں کا اچار بنانے کی ترکیب
اجزاء:
لیموں بڑے آدھا کلو
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
رائی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کلونجی ایک چائے کا چمچ
سرسوں کا تیل ایک کھانے کا چمچ
ہینگ پاؤ چائے کا چمچ
نمک ایک کھانے کا چمچترکیب:
لیموں کو دو دو یا چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تما م اجزاء کو ایک باؤل میں لیموں سمیت ڈال کو اچھی طرح مکس کر کے کسی جار یا مرتبان میں ڈا لر ڈھکن مضبوطی سے بند کر کے 2 یا 4 دم دھوپ میں رکھیں ساتھ ساتھ روزانہ لکڑی کے چمچ سے ایک دو مرتبہ ہلاتی رہیں تیسرے دن اچار کھانے کے قابل ہو جائے گا









