Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • انار دانہ کی چٹ پٹی اور مزیدار چٹنی بنانے کا طریقہ

    انار دانہ کی چٹ پٹی اور مزیدار چٹنی بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    اناردانہ 2 تولہ
    ہرا دھنیا 1 گٹھی
    پودینہ آدھی گٹھی
    سرخ مرچ حسب پسند
    نمک حسب پسند

    ترکیب:
    انار دانہ دھو کر صاف کر لیں اور سل پر باریک پیس لیں جب اچھی طرح باریک ہو جائیں تو اس میں نمک مرچ اور دھنیا پودینہ اچھی طرح دھوکر کاٹ کر شامل کر کے اچھی طرح پیس لیں تھوڑا سا پانی ملا کر خوب اچھی طرح پیس لیں اور کسی باؤل میں دال کر محفوظ کر لیں کھانے کے ساتھ یا چائے پکوروں کے ساتھ پیش کریں

  • انار کے بیج کے حیران کن فوائد

    انار کے بیج کے حیران کن فوائد

    اردو نام اناردانہ عربی نام حب الرمان فارسی نام انار دانہ انگریزی نام پومی گرانٹ سیڈز ہے عام کھٹے کچے اناروں کو خشک کر لیں تو ان دنوں کو اناردانہ کہتے ہیں ذائقہ ترش مزاج سرد اور خشک ہے جبکہ اسکا رنگ سفیس اور سرخ ہے قبض کشاء ہے معدے کو طاقت دیتا ہے کھانا ہضم کرتا ہے بھوک بڑھاتا ہے انار دانہ پاؤڈر کو پانی کے ساتھ کھانے سے پیچش و اسہال میں آرام ملتا ہے انار دانی کی ہچٹنی بھی استعمال کی جاتی ہے یہ تیزابیت معدہ اور بد ہضمی میں بہت مفیا ہے اناردانے کا قہوہ روزانہ صبح خالی پیٹ پی لیں یہ آپ کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرے گا اور بند شریانیں کھولنے میں بھی مددگار ہوگا

  • ناریل پانی کے صحت پر حیرت انگیز مفید اثرات

    ناریل پانی کے صحت پر حیرت انگیز مفید اثرات

    ناریل کے سخت خول میں محفوظ قدرتی مزیدار پانی بہت سے طبی مسائل کے علاج میں ایک طویل عرصے سے استعمال ہو رہا ہے ناریل کا پانی قوت بخش ٹانک اور سپورٹس ڈرنک کے طور پر بھی پیا جاتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشئیم اور اینٹی آکسیڈینس کی وافر مقدار ہوتی ہے ناریل کا پانی پی کر جسم میں پنی کی کمی دور کرنے کے ساتھ تیزابیت بھی کم کی جا سکتی ہے

    ناریل کے پانی میں بڑھاپے کے اثرات روکنے والی اور سرطان سے محفوظ رکھنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں اسے پینے سے جلد پر جھریاں اور شکنیں نہیں پڑتی ہیں

    ناریل کا پانی پینے سے گردے کی پتھری کی تحلیل میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس میں پوٹاشئیم شامل ہوتا ہے جو پیشاب میں الکی کے ترشوں کو نیوٹر لائز کر کے پتھری کی تشکیل کو روکتا ہے

    ناریل کا پانی بے حد ہاضم ہے یعنی کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اس پانی میں کیلشیم میگانیز اور زنک جیسی معدنیات ہوتی ہیں جن سے جسم میں توانائی کا احساس ابھرتا ہے

    کچے سبز اور نرم ناریل میں صاف اور نمکیات سے بھر پور پانی ہوتا ہے ناریل پانی گرمیوں کا انتہائی مقبول مشروب ہے ناریل میں وٹامن سی سمیت ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہاضمہ بہتر بنانے اور پیٹ کی بیماریوں سے محفوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

    طبی ماہرین حاملہ خواتین کو ناریل پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیوں کہ یہ قبض کے خاتمے کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے چہرے سے کیل مہاسے پھوڑے پھنسیوں کو دور کرنے کے لئے ناریل کے پانی سے چہرے کی مالش کریں یہ ہاتھوں اور ناخنوں کو خوبصورت رکھنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے

  • مزیدار اور سپائسی چکن کورڈن بلیو تیار کرنے کی ترکیب

    مزیدار اور سپائسی چکن کورڈن بلیو تیار کرنے کی ترکیب

    اجزاء:
    مکھن ایک کھانے کا چمچ
    بریڈ کرمز آدھا کپ
    انڈا ایک عدد
    مسٹرڈ آدھا کھانے کا چمچ
    کالی مرچ حسب ذائقہ
    تھائم آدھا چائے کا چمچ
    چکن بریسٹ ایک عدد
    لہسن دو جوئے
    اسموکڈ بیف دو سلائس
    چیز دو سلائس
    میدہ پاؤ کپ
    نمک حسب ذائقہ
    ٹوتھ پکس حسب ضرورت

    ترکیب:
    اسٹیک بیمر کی مدد سے چکن بریسٹ فلیٹ کر لیں ایک باؤل میں مکھن نمک کالی مرچ مسٹرڈ تھائم اور لہسن کاٹ کر چکن پر لگا کر میری نیٹ ہو نے کے لئے رکھ دیں میری نیٹ ہونے پر چکن بریسٹ پر اسموکڈ بیف کا ایک سلائس اور چیز کا ایک سلائس رکھ کر رول بنا کر ٹوتھ پک سے بند کر دیں اسی طرح سارے رول تیار کر لیں اب رول کو میدہ لگا کر پھر پھینٹے ہوئے انڈوں می‌ڈپ کر کے بریڈ کرمز میں کوٹ کر لیں اب رولز کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں 25 منٹ بیک کریں مزیدار چکن کورڈن بلے تیار ہے

  • لذیذ اور خوش ذائقہ آئس کریم بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور خوش ذائقہ آئس کریم بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    آم ایک عدد
    کیلے ایک عدد
    چیکو دو عدد
    دودھ آدھا کلو
    ربڑی آدھا کلو
    پستے 12 گرام
    بادام 15 گرام
    چینی ایک کپ
    الائچی دو عدد

    ترکیب:
    تمام پھل اور الائچی کے دانے نکال کر دودھ میں پیس کر ملک شیک تیار کر لیں اور دودھ کو ہلکی آنچ پر ابال آنے تک رکھ دیں ابال آنے پر ربڑی شامل کریں اور دودھ کو ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے کے لئے چھوڑ دیں گاڑھا ہونے پر دودھ ایک سیدھے سانچے میں ڈال کر فریز کر لیں جم جائے تو نکال کر پستے بادام چھڑک کر سرو کریں

  • لذیذ اور ذائقہ دار موکا بلینڈ ملک شیک بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور ذائقہ دار موکا بلینڈ ملک شیک بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    کافی پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    چینی ایک کھانے کا چمچ
    ابلا پانی پاؤ کھانے کا چمچ
    دودھ آدھا کپ
    کوکو پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    پسی دار چینی ایک چٹکی
    ڈارک چاکلیٹ آدھا کھانے کا چمچ کدو کش کر لیں

    ترکیب:
    فوڈ پروسیسر میں تمام چیزیں کفی پاؤڈر چینی ابلا پانی دودھ کوکو پاؤڈر پسی دار چینی اور ڈارک چاکلیٹ ملا کر اچھی طرح پیس لیں پھر گلاس میں ڈال کر سرو کریں

  • لذیذ اور خوش ذائقہ پی نٹ بٹر بارز بنانے کا طریقہ

    لذیذ اور خوش ذائقہ پی نٹ بٹر بارز بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    میدہ ایک کپ
    بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    کوکو پاؤڈر دو چائے کے چمچ
    پی نٹ بٹر آدھا کپ
    بنٹی آدھا کپ
    انڈا ایک عدد
    پسی چینی آدھا کپ
    مکھن آدھا کپ
    تیل پاؤ کپ
    بسکٹ کا چورا آدھا کپ

    ترکیب:
    مکھن اور پسی چینی کو مکس کر کے پھینٹ لیں اب اس میں انڈے بیکنگ پاؤڈر کوکو پاؤڈر پی نٹ بٹر اور تیل ڈال کر اچھی طڑھ مزید پھینٹیں اور آخر میں بسکٹ کا چورا اور بنٹی ڈال کر فولڈ کر لیں اور اوون میں 170 ڈگری پر 30 منٹ کے لئے بیک کر لیں

  • خوش ذائقہ اور لذیذ کولڈ کوکونٹ برولے آئس کریم بنانے کی ترکیب

    خوش ذائقہ اور لذیذ کولڈ کوکونٹ برولے آئس کریم بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    کوکونٹ ملک دوٹن
    کنڈینسڈ ملک ایک ٹن
    کریم دو پیکٹ
    جیلیٹن چار کھانے کے چمچ
    کٹے ہوئے بادام 20 عدد
    خشک کھوپرا 4 کھانے کے چمچ
    ونیلا فلیورویفرز دو پیکٹ

    ترکیب:
    ایک باؤل میں کوکونٹ اور کنڈینسڈ ملک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور کریم شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کریں پھر پانی میں جیلیٹن حل کر کے اس میں شامل کر دیں اور سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں کٹے ہوئے بادام کھوپڑا اور ویفرز سے گارنش کر کے سرو کریں

  • لذیذ اور خوش ذائقہ شربت آلو بخارا

    لذیذ اور خوش ذائقہ شربت آلو بخارا

    اجزاء:
    آلو بخارے پکے ہوئے آدھا کلو
    آلو بخارے کا ایسنس آدھا چمچ
    چینی 3 پاؤ
    پانی آدھا کلو

    ترکیب:
    آلو بخارے اچھی طرح دھو کر پانی میں ڈال دیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں دو چار جوش آنے کے بعد اتار لیں تاکہ گٹھلی اور چھلکا علیحدہ ہو جائے اب اس میں چینی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دوں جب ایک تار کا شربت ہو جائے تو اس میں ایسنس ڈال دیں پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں اور بوتلوں کو خشک کر کے بھر لیں اگر پسند ہو تو تھوڑا سا خوردنی رنگ بھی ڈال دیں

  • پالک اور ماش کی دال بنانے کا طریقہ

    پالک اور ماش کی دال بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    دھلی ماش کی دال ایک پیالی
    پالک آدھا کلو
    لہسن 6 جوئے
    نمک حسب ذائقہ
    پیاز ایک عدد
    ثابت لال مرچیں 4 عدد
    سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    ہری مرچیں 2 عدد
    کوکنگ آئل حسب ضرورت
    ادرک ایک چمچ باریک کٹی
    ہری مرچیں 2 عدد باریک کاٹ لیں
    تازہ کریم دو کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    دال کودھو کر آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں دیگچی میں پالک باریک باریک کاٹ کر ماش کی دال ہری مرچیں اور پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ پالک کا اپنا پانی اچھی طرح خشک ہو جائے کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور اس میں لہسن زیرہ زیرہ اور لال مرچوں کو سرخ ہونے تک فرائی کریں یہ بھگاڑ پالک اور دال پر ڈال دیں پالک اور طدال میں نمک ڈال کر 5 منٹ تک ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں ار چولہے سے اتار لیں باریک کٹی ادرک اور ہری مرچیں اور کریم ڈال کر گرم گرم روٹیوں کے ساتھ سرو کریں