چھوٹے بچوں کو کیا کھلائیں اور کیسے کھلائیں ماؤں کے لئے یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے یہ کسی ایک علاقے یا ملک کا مسئلہ نہیں دنیا بھر میں والدین کو اس مسئلے کا سامنا ہے ہر ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند ہو بچے اپنی مزاج اور مرضی کے مطابق کھانا کھاتے ہیں جبکہ مائیں انہیں اپنے حساب سے کھانا کھلانے پر مصر نظر آتی ہیں بچے بالخصوص اور دلوں سے دور بھاگتے ہیں بچوں کا اصرار جنک فوڈ اور فاسٹ فوڈ کے لئے ہوتا ہے جبکہ تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ کھانے سے بچوں کو دمہ ایگزما اور آنکھوں میں پانی کی شکایت ہو سکتی ہے بہت کم عمری میں دو سے تین سال تک ایسے کھانے کھانے سے دمے کے خطرات لاحق ہو جاتے ہیںاور اس کے علاوہ بچوں میں موٹاپا اور دیگر بیماریاں عام ہو رہی ہیں مہرین نے والدیں کو خبردار کیا ہے کہ بچوں کو ایسی غذاوں سے دور رکھیں اور زیادہ سے زیادہ پھل کھلائیں غذائی ماہرین کے مطابق بچوں کے لئے پسندیدہ کھانوں جیسے نوڈلز اور دیگر اشیاء میں سبزیاں باریک کاٹ کر شامل کر دی جائیں ماہرین کے مطابق اس سے بچے غذائیت سے بھر پور سبزیوں والے کھانے بھی پسند کرنا شروع کر دیتے ہیں اور ان کے جسم کا حصہ بننے والے حرارے نقصان دہ صورت اختیار نہیں کرتے اور وہ کھانا بھی شوق سے کھاتے ہیں اس کے علاوہ ماہرین کے مطابق بچوں کو فاسٹ فوڈ گھر بنا کر دیں اور ان میں سبزیون کا استعمال کریں سبزیاں بہت چھوٹے ٹکڑے میں ڈالیں برگر پیزا وغیرہ میں ہری پیاز شملہ مرچ بند گوبجھی اور زیتون جیسی سبزیوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے برگر نب کباب اور سینڈوچ میں چٹنی کیچپ اور مایو نیز وغیرہ کم استعمال کریں
Author: عائشہ ذوالفقار

گھر کی صفائی کی آسان ترکیبیں
لوگوں کی اکثریت صفائی سے جان چھڑاتی ہے کیونکہ اس پر بہت سا وقت صرف ہوتا ہے لیکن صفائی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہاں گھر اور گھریلو چیزوں کی صفائی کے لئے چند اہم طریقے درج ذیل ہیں
گلاس ٹوٹنے پر اس کی کرچیاں ہاتھوں سے نہ اٹھائیں کیونکہ اس سے ایک تو ہاتھ زخمی ہو جاتے ہیں اور مکمل صفائی بھی نہیں ہوتی اس کے لئے بریڈ کا ایک ٹکرا لے کر اسے مذکورہ جگہ پر رکھ کر اچھی طرح دبائیں تو تمام کرچیاں بریڈ کے ساتھ چپک جائیں گی
گھر میضں کسی جگہ پر قے پڑی ہو تو فوری طور پر اس پہ پانی ملا میٹھا سودا ڈال دیں اور تھوڑی دیر بعد اسے صاف کر کے کوڑے میں ڈال دیں اس سے داغ صاف ہونے کے ساتھ بدبو بھی دور ہو جاتی ہے
کارپٹ پر صفائی کے لئے دو حصے پانی اور ایک حصہ سرکہ ملا کر اسے چھڑکانے سے داغ مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے صوفے کی صفائی کے لئے جوتے کی پالش اسی رنگ کی لگا کر ہلکی سی رگڑائی کرنے سے یہ مکمل طور پر صاف اور نئے جیسا ہو جائے گا
کپروں پر چکنائی کے داغ لگنے کی صورت میں چکنائی والی جگی پر چند منٹ کے لئے چاک رکھ کر اٹھا لیں بعد میں صاف پانی سے دھونے سے چکنائی بالکل اتر جائے گی

خشک جلد کی حفاظت کے چند بہترین طریقے
جلد عام طور پر بچپن سے ہی روکھی اور بے جان ہوتی ہے کسی بھی موسم کے شدید اثرات ایسی جلد کو مزید خشک بے جان اور بے رونق بنا دیتے ہیں چہرے پر خشکی کی ایک باریک تہہ بھی نظر آتی ہے ایسے میں جلد پھٹ جاتی ہے اور دراڑوں کی شکل اختیار کر لیتی ہے جلد اس قدر خشک ہو جاتی ہے کہ گویا زخمی ہے اور اوپر کھروچ جم گئی ہے پیدائشی طور پر جن لوگوں کو یہ مسئلہ درپیش ہوتا ہے اس کی پہلی وجہ تو پانی کی کمی ہے اور موسم کے اثرات سے بھی ایسی بہت جلد متاثر ہوتی ہے اگر یہ جلد خراب ہو جائے تو باقاعدہ ایک بیماری کی شکل اختیار کر جاتی ہے جسے ایگزیما کہتے ہیں ایسی جل والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ دن میں آٹھ سے دس گلاس پانی ضرور پئیں صابن زیادہ استعمال نہ کریں کیونکہ صابن بھی اکثر جلد کی تازگی اور نمی کو ختم کر دیتے ہیں پانی میں لیموں کے قطرے ڈال کر استعمال کریں یہ وتامن سی کی کمی کو پورا کرتا ہے کھانے میں سلاد اور سبز پتوں والی سبزیاں اور سوپ کا زیادہ استعمال کریں چہرے پر ہلکی نمی کی موجودگی میں کریم لگائیں جلد خشک ہونے پر کریم نہ لگائیں تین چار لیموؤں کا عرق روغں بادام آدھا کپ چار چمچ گلیسرین اور زیتون کا تیل چار پانچ چمچ سب کو مکس کر کے کسی بوتل میں ڈال کر رکھ دیں رازانہ رات کو سوتے وقت استعمال کریں یا دہی میں ایک چمچ لیکموں کا رس اور ایک چمچ شہد ڈال کر مکس کر کے چہرے پر لگائیں ایک ہفتے میں جلد تروتازہ ہو جائیگی اس کے علاوہ گلاب کی پتیاں پسی ہوئیں ملتانی مٹی شہد اور ملائی یا دہی سب کو ملا کر ماسک 10 منٹ تک چہرے پر لگائیں مساج کے لئے ڈبل ایکشن کریم کا استعمال کریں وٹامن ای کے کیپسول سے بھی مساج کر سکتے ہیں

رنگ گورا کرنے کے بہترین اور آسان طریقے
چہرے کی حفاظت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے کئی جتن کئے جاتے ہیں خواتین اس معاملے میں بہت حساس ہیں فیشل آج کل کی خواتین کی ضرورت بن گیا ہے فیشل کا ایک اہم حصہ ماسک لگانا ہے اس کا استعمال جلد کو تروتازہ رکھتا ہے چہرے میں چمک اور نرمی پیدا کرنے کے علاوہ رنگت نکھارنے کے لئے ہفتے پندرہ دن کے بعد ماسک لگانا مفید ہے ماسک کے چند نسخے درج ذیل ہیں
جلد نکھارنے کے لئے آلو کا ماسک نہایت مفید ہے کچا آلو چھیل کر اسے دوحصوں میں تقسیم کر کے ایک ٹکڑا لے کر اچھی طرح کچل کر باریک پیس کر کپڑے پر پھیلا کر چہرے پر لگائیں یہ ماسک رات تمام رات میں اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائے گا صبح روئی کے گولے کا پانی میں ڈبو کر اس سے چہرہ صاف کر لیں اس کے بعد منہ دھو لیں
خشک جلد کے لئے روغن بادام کا ماسک بہترین ہے کپڑے کا ایک ٹکڑا لے کر اسے ناک اور آنکھوں کی جگہ سوراخ کر کے بادام روغن گرم کریں اور اسے کپڑے پر اچھی طرح لگا کر چہرے کو ماسک کی مندد ڈھانپ لیں لیکن تیل اس قدر گرم ہو آپکی جلد کو کوئی نقصان نہ پہنچے یہ ماسک رات کو لگانا زیادہ بہتر ہے اسکو آدھے گھنٹے بعد اتارنے کے بعد کسی ملائم کپڑے سے تیل صاف کر لیں اور چہرے کو صبح نیم گرم پانی سے دھو کر صابن سے صاف کریں

مشروم کا مزیدار آملیٹ بنانے کی ترکیب
اجزاء:
انڈے 2 عدد
مشروم 4 عدد
تیل آدھا کھانے کا مچ
کالی مرچ حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
پنیر ایک کھانے کا چمچ کدوکش کیا ہوا
پودینہ چند پتےترکیب:
انڈوں میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں مشروم کے سلائس کاٹ لیں پین میں تیل ڈال کر گرم کر کے مشروم اس میں ڈال کر ہلکے سے فرائی کر کے نکال لیں پھر اس تیل میں انڈوں کا آمیزہ ڈال کر پھیلا دیں اس پر مشروم پنیر اور پودینہ ڈال کر رول کر کے نکال لیں مزیدار مشروم کا آملیٹ تیار ہے
سندھی آلو کی بھجیا بنانے کی ترکیب
اجزاء:
آلو ایک پاؤ
ٹماٹر ایک عدد
لہسن کے جوئے 3 عدد
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
پسا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
پسا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ 2 عدد
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہترکیب:
پہلے آلوؤں کو چھیل کر باریک کاٹ لیں کڑاہی میں تیل گرم اس میں لہسن اور ٹماٹر ڈال دیں جب ٹماٹر گل جائیں تو ان میں آلو شامل کر کے پکائیں جب یہ آدھے پک جائیں تو کُٹی لال مرچ نمک پسا دھنیا اور پسا زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے تھوڑی دیر پکائیں پھر ہری مریں دال کر دم پر رکھ دیں سندھی آلو بھجیا تیار ہے
نیپالی بھجیا بنانے کی ترکیب
اجزاء:
آلو آدھا کلو
سفید تل پاؤ کپ
شملہ مرچ آدھا پاؤ
تیل آدھا کپ
لیموں کا رس 4 کھانے کے چمچ
کری کیوبز ایک عددترکیب:
آلو ابال کر چھیل لیں اور چوکور کاٹ لیں شملہ مرچ بھی اچھی طرح دھو کر چوکور کاٹ لیں تلوں کو بھون کر پیس لیں ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں کری کیوب ڈال دیں اور ساتھ ہی تھوڑا سا پانی ڈال کر مصالحہ بنا لیں پھر اس میں آلو شمل مرچ اور سفید تل ڈال دیں تھوڑا سا پکانے کے بعد آنچ بند کر دیں اب اس میں لیموں کا رس ملا کر اچھی طرح ہلائیں اور ڈش میں نکال لیں مزیدار بھجیا پوریوں یا پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں
اروی کی بھجیا بنانے کی ترکیب
اجزاء:
اروی ایک پاؤ
سبز مرچ 2 عدد
پیاز 1 عدد
لونگ 2 عدد
سرخ مرچ حسب ذائقہ
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
تیل ایک کھانے کا چمچ
لہسن 6 جوئے
ہرا دھنیا گارنش کے لئےترکیب:
اروی کو چھیل کر باریک کاٹ کر نمک لگا کر آدھے پونے گھنٹے کے لئے رکھ دیں پھر اچھی طرح مل کر دھو لیں تاکہ لیس نکل جائے آٹے سے بھی دھو سکتے ہیں کڑاہی میں تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کریں پھر اس میں سفید زیرہ اور لونگ ڈال کر فرائی کریں پھر پیاز ڈال کر گولڈن فرائی کر لیں پھر لہسن بھی پیس کر ڈال دیں اور فرائی کر لیں پھر اس میں نمک اور مرچ ڈال کر بھون لیں تھوڑی دیر بعد اروی ڈال کر بھونیں اور تھوڑا سا پانی دفال کر پکنے کے لئے رکھ دیں اروی گل جائے تو بھون لیں جب تیل اوپر آ جائے تو چولہر سے اتار کر ہرا دھنیا اور مرچوں سے گارنش کر لیں مزیدار اروی کی بھجیا تیار ہے
ریاست مدینہ
حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو آدھی رات کا وقت ہو چکا تھا ساتھ میں حاملہ بیوی تھی تو اس نے مدینے کی حدود کے پاس ہی خیمہ لگا لیا اور صبح ہونے کا انتظار کرنے لگا، بیوی کا وقت قریب تھا تو وہ درد سے کراہنے لگی، حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اپنے روز کے گشت پر تھے اور ساتھ میں ایک غلام تھا، جب آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے دیکھا کے دور شہر کی حدود کے پاس آگ جل رہی ہے اور خیمہ لگا ہوا ہے تو آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے غلام کو بھیجا کہ پتہ کرو کون ہے
جب پوچھا تو اس نے ڈانٹ دیا کہ تمہیں کیوں بتاؤں، آپ رضی اللہ تعالی عنہ گئے اور پوچھا تو بھی نہیں بتایا آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ اندر سے کراہنے کی آواز آتی ہے کوئی درد سے چیخ رہا ہے بتاؤ بات کیا ہے تو اس نے بتایا کہ میں امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ سے ملنے مدینہ آیا ہوں میں غریب ہوں اور صبح مل کے چلا جاؤں گا، رات زیادہ ہے تو خیمہ لگایا ہے اور صبح ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، بیوی امید سے ہے اور وقت قریب آن پہنچا ہے تو آپ رضی اللہ تعالی عنہ جلدی سے پلٹ کر جانے لگے کہ ٹھہرو میں آتا ہوں، آپ رضی اللہ تعالی عنہ اپنے گھر گئے اور فوراً اپنی زوجہ سے مخاطب ہوئے کہا کہ اگر تمہیں بہت بڑا اجر مل رہا ہو تو لے لو گی زوجہ نے کہا کیوں نہیں تو آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا چلو میرے دوست کی بیوی حاملہ ہے،وقت قریب ہے چلو اور جو سامان پکڑنا ہے ساتھ پکڑ لو،
آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی بیوی نے گھی اور دانے پکڑ لئے اور آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو لکڑیاں پکڑنے کا کہا آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے لکڑیاں اپنے اوپر لادھ لیں،،، سبحان اللہ ۔۔۔ (یہ کوئی کونسلر، ناظم ، ایم پی اے یا ایم این اے نہیں یہ اس کا ذکر ہو رہا ہے جو کہ 22 لاکھ مربع میل کا حکمران ہے جس کے قوانین آج بھی چلتے ہیں جو عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ ہے ) جب وہ لوگ وہاں پہنچے تو فوراً کام میں لگ گئے بدو ایسے حکم چلاتا جیسے آپ شہر کے کوئی چوکی دار یا غلام ہیں،، کبھی پانی مانگتا تو آپ دوڑے دوڑے پانی دیتے کبھی پریشانی میں پوچھتا کہ تیری بیوی کو یہ کام آتا بھی ہے تو آپ جواب دیتے،، جبکہ اس کو کیا پتہ کہ امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ خود ہیں،
جب اندر بچے کی ولادت ہوئی تو آپ کی زوجہ نے آواز لگائی یا امیر المومنین بیٹا ہوا ہے تو یا امیر المومنین کی سدا سن کر اس بدو کی تو جیسے پاؤں تلے زمین نکل گئی اور بے اختیار پوچھنے لگا کیا آپ ہی عمر فاروق امیر المومنین ہیں ؟؟ آپ عمر رضی اللہ تعالی عنہ ہیں ؟ وہی جس کے نام سے قیصر و کسریٰ کانپتے ہیں آپ وہ ہیں وہی والے عمر رضی اللہ تعالی عنہ ہیں جس کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ آپ کے لئے دعا کرتا ہوں اور جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا مانگ کر اسلام کے لئے مانگا وہی والے نا؟؟
آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا ہاں ہاں میں ہی ہوں اس نے کہا کہ ایک غریب کی بیوی کے کام کاج میں آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی بیوی،خاتون اول لگی ہوئی ہے اور دھوئیں کے پاس آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی داڑھی لپیٹ لی اور میری خدمت کرتے رہے؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ تعالی عنہ رو پڑے اس بدو کو گلے سے لگایا اور کہا تجھے پتا نہیں توں کہاں آیا ہے ؟ ؟ یہ مدینہ ہے میرے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مدینہ یہاں امیروں کے نہیں غریبوں کے استقبال ہوتے ہیں، غریبوں کو عزتیں ملتی ہیں، مزدور اور یتیم بھی سر اٹھا کر چلتے ہیں !!
سبحان اللہ
یہ ہے ریاست مدینہ
ہونٹوں کے مسائل کی چند وجوہات اور ان کاعلاج
چہرے کی تروتازگی دلکشی اور خوبصورتی بڑھانے میں جو کردار ہونٹ ادا کرتے ہیں وہ چہرے کا کوئی عضو نہیں کر سکتا ہونٹوں کی جلد نہایت پتلی اور حساس ہوتی ہے اس میں آئل گلینڈز نہ ہو نے کی وجہ سے آپ کو ہونٹوں کی خشکی اور ہونٹ پھٹنے جیسی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہونٹوں کو خشک اور پھٹنے سے محفوظ رکھنا نہ صرف آپ کی شخصیت کے لئے بلکہ آپ کی صحت کے لئے بھی ضروری ہے ہونٹوں کا پھٹنا زخم بننے انفیکشن ہو نے کے ساتھ ساتھ آپ کی مسکراہٹ اور کود اعتمادی کو بھی متاثر کر سکتا ہے ہونٹوں کے یہ مسائل پیدا ہونے کی چند وجاہات ہیں مثلاً ہونٹوں کو کاٹنا یا ان پر زبان پھیرنا جو ہونٹوں سے خون بہنے اور پھٹنے کا سبب بنتی ہے اس کے علاوہ ہونٹوں کو ہاتھ یا انگلی سی چھوتے رہنا جراثیموں کو ہونتوں کے ذریعے منہ میں منتقل کرتا ہے رات کو سونے سے پہلے لپ اسٹک صاف نہ کرنا بھی ہونتوں کے لئے نہایت نقصان دہ ہے ہونٹوں کو جاذب نظر اور نرم و ملائم بنانے کے لئے دو چائے کے چمچ چینی میں ایک چائے کا چمچ شہد مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اب اس پیسٹ کو ہونٹوں پر لگا کر چند منٹ بعد پیسٹ کو آہستہ آہستہ انگلیوں کی پوروں سے ہونٹوں پر رگڑ کر مردہ تہہ صاف کر کے بعد میں نیم گرم پانی سے دھو لیں اس کے علاوہ دن میں تین سے چار مرتبہ خالص شہد ہونٹوں پر لگائیں یا شہد اور گلیسرین کا پیسٹ بنا کر رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر لگائیں ناریل اور زیتون کا تیل بھی ہونٹوں کی خوبصورتی کے لئے نہایت مفید ہے ہونٹوں کی بہترین حفاظت کے لئے بہترین حفاظت کے لئے پٹرولیم جیلی کا استعمال نہایت مفید ہے پانی کی کمی بھی ہونٹوں کے خشک ہونے اور پھٹنے کا سبب بنتی ہے زیادہ زیادہ پانی کا استعمال کریں دن کے آغازاور رات کو سونے سے پہلے پانی پینا ہر گز نہ بھولیں









