Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • چند اہم گھریلو ٹپس

    چند اہم گھریلو ٹپس

    کثرت سے استعمال کی وجہ سے پلاسٹک کی بوتلوں اور برتنوں پر داغ پڑ جاتے ہیں اور چکنائی جم جاتی ہے اس لئے ایک بڑے ٹب میں تیز گرم پانی میں برتنوں کے حساب سے کپرے دھونے والا سوڈا ڈال کر اس میں برتن بھگو دیں ایک گھنٹے بعد برتنوں کو نکال کر ڈش واش سے دھو لیں برتن چمک اٹھیں گے پلاسٹک کے ڈنر سیٹ وغیرہ بھی اس طرح دھو سکتے ہیں

    چھوٹی چھوٹی نمک دانیاں خاص طور پر جن پر کٹ لگا ہو ان کو علیحدہ علیحدہ دھونے کی بجائے پلاسٹک کے لفافے میں گرم پانی اور واشنگ پاؤڈر ڈال کر ہلائیں اور صاف پانی سے دھو لیں ساری نمک دانیاں چمک اٹھیں گی

    بانس کا فرنیچر یا ٹوکریاں میلی ہو جائیں تو انھیں نمک ملے پانی سے دھونے پر بالکل صاف ہو جائیں گی بانس کی تیلیوں کے میٹس بار بار دھلنے کی وجہ سے ان کی خوبصورتی زائل ہو جاتی ہے ان میٹس کو چائے کے قہوے میں چند گھنٹوں کے لئے ڈبو دیا جائے تو خشک ہونے پر خش رنگ ہو جاتے ہیں

  • چند اہم اور آسان گھریلو طبی ٹپس

    چند اہم اور آسان گھریلو طبی ٹپس

    شدید گرمیوں میں اکثر لوگوں کو نکسیر کی بیماری ہو جاتی ہے اس لے لئے آملے کو ایک دن کے لئے پانی میں بھگو دیں ہھر یہ پانی چار قطرے روزانہ ناک میں ڈالیں آرام آ جائے گا اس کے علاوہ جب نکسیر بہے تو پیاز کاٹ کر سونگھنے سے بھی آرام ملتا ہے

    بچوں کو اگر کھانسی کی شکایت ہو تو شہد میں تھوڑا سا نمک ملا کر آگ پر رکھ دیں جب شہد پھٹ جائے تو پانی میں ملا کر پلا دیں یہ بچوں کی کھانسی کے لئے بہت ہی مفید ہے چھ ملی لیٹر روغن ناریل یا روغن بادام کو ساٹھ مل لیٹر دودھ میں ملا کر سونے سے پہلے پینے سے کالی کھانسی کا اثر جاتا رہے گا

    سر درد کی بہت سی قسمیں ہوتی ہیں کبھی نیہ درد سر کے آدھے اور کبھی پورے حصے میں ہوتا ہے بوض اوقات تو اتنا شدید درد ہوتا ہے کہ متلی اور قے کی بھی شکایت ہو جاتی ہے جس کے سر میں درد ہو وہ زبان پر ایک چٹکی نمک رکھ لے اور دس پندرہ منٹ بعد ایک گلاس ٹھنڈا پانی پی لے درد فوراً دور ہو جائے گا اس کے علاوہ پیاز خوب باریک پیس کر تلوؤں پر لیپ کریں تو ہر قسم کا درد دور ہو جاتا ہے

  • لہسن کو محفوظ کرنے کے طریقے

    لہسن کو محفوظ کرنے کے طریقے

    لہسن کا استعمال مختلف کھانوں میں اپنی الگ غذائیت اور ذائقے کی بنا پر بے حد ضروری سمجھا جاتا ہے اس کا استعمال نہ صرف کھانوں بلکہ بہت سی ادویات بنانے میں بھی کار آمد سمجھا جاتا ہے دنیا بھر کے طبی ماہرین کی اس بات پر رائے ہے کہ لہسن جسم میں کولیسٹرول کو نمایاں حد تک کنٹرول کرتا ہے اور لہسن کا استعمال ہمارے جسم سے ایسے سیلز کو ختم کرات ہے جو اندرونی نظام میں خلل پیدا کرتے ہیں لہسن دوران خون کو بہتر بنانے میں یہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ انسانی گردے میں موجود ہر طعرح کی پتھری کو بڑھنے سے روکتا ہے اس کے علاوہ کینسر کے خلاف اور ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے بھی ایک نہایت مفید اور بہترین شے ہے لہسن کو مختلف قسم کے پکوانوں میں استعمال کرنے کے لئے آپ مندرجہ ذیل طریقوں پر عمل کر کے اس کو اپنے پاس محفوظ رکھ سکتے ہیں

    لہسن خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس کا رنگ پیلا نہ ہو اس کی تازگی برقرار رکھنے کے لئے اسے چھیل کر باریک کاٹ لیں پھر اسے پلاسٹک کے چھوٹے بیگ میں ڈال کر اچھی طرح سے فریز کر لیں اور استعمال کرنے سے دس منٹ پہلے نکال کر رکھ لیں اس کے علاوہ اسے حرارت اور سورج کی روعچنی سے محفوظ رکھیں اسے خشک اور ٹھنڈی گجہ پر کھانے کی دوسری چیزوں سے علیحدہ رکھیں اور فریج میں بھی ایک ہفتے سے زیادہ نہ رکھیں اور وہ بھی اسس لہسن کو رکھیں جسے تیل نہ لگا ہوا ہو لہسن خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کا اوپری حصہ مخبوط ہو اور اگر یہ حصہ سیاہ سفوف بنا ہوا دکھے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ لہسن کو پھپھوندی لگ چکی ہے جس سے اب یہ ناقابل استعمال ہے محفوظ کیا ہوا لہسن عام طور پر تین ماہ تک استعمال کر سکتے ہیں

  • موسم گرما میں جلد کے مسائل سے بچنے کی چند اہم ٹپس

    موسم گرما میں جلد کے مسائل سے بچنے کی چند اہم ٹپس

    چکنی جلد کی حامل خواتین موسم گرما میں جلد کے کئی مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں اس کی وجہ چکنی جلد کی حساسیت ہے موسم گرما میں اگر اس قسم کی سکن کی صفائی کی طرف توجہ نہ دی جائے تو کیل مہاسوں کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے موسم گرما کی چکنی جلد کی حفاظت کے لئے خربوزے کا ماسک نہایت مفید ثابت ہوتا ہے اس مقصد کے لئے خربوزے کے خشک چھلکے میں ہلدی اور مونگ کی دال کا پیسٹ بنا لیں اسے چہرے پر لگا کر آدھا گھنٹہ لگانے کے بعد منہ دھو لیں اس ماسک کو لگانے کے بعد آگ کے پاس یا کچن میں جانے سے گریز کریں کیونکہ حدت جلد کو متاثر کر سکتی تھی اس کے علاوہ کیل مہاسوں سے بچنے کے لئے ملتانی مٹی کا ماسک بھی نہایت مفید ہے ماسک لگانے کے بعد کسی سنجیدہ اور تلخ موضوع کے بارے میں سوچنے سے گریز کرنا چاہئے اس سے غیر شعوری طور پر چہرے کے اعصاب کھنچ جاتے ہیں جو ماسک لگا ہونے کی صورت میں چہرے پر جھریاں پیدا کر سکتے ہیں خشک جلد کے لئے ایک چائے کے چمچ مکھن میں ایک چائے کا چمچ پانی شامل کر لیں دونوں کو اچھی طرح مکس کر کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو چہرے پر لگا کر 15 منٹ بعد چہرہ دھو لیں گرمیوں میں یہ خشک جلد کے لئے بہترین ماسک ہے گرمیوں میں کیلے کا ماسک بھی چہرے کے لئے بہترین مانا جاتا ہے کیلے کو پیس کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگا کر 15 منٹ بعد نیم گرم پانی نسے چہرہ دھو کر تھوڑی دیر بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں گرمی جلد کے بہت سے مسائل لے کر آتی ہے اس لیے ان سے پریشان ہونے کی بجائے اپنی جلد کا خیال رکھیں اور جکلد کی مناسبت سے اسے نیوٹریشن فراہم کرتی رہیں

  • مشروم کی بھجیا بنانے کی ترکیب

    مشروم کی بھجیا بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    تازہ کٹے مشروم ایک کپ
    ثابت لال مرچ دو عدد
    باریک کٹا لہسن ایک چائے کا چمچ
    موٹا کٹا پیاز ڈیڑھ ٹیبل سپون
    باریک کٹی ہری مرچ ایک عدد
    تیل ایک کھانے کا چمچ
    شملہ مرچ سرخ اور سبز 2 کھانے کے چمچ باریک کٹی ہوئی
    سفید مرچ اور نمک حسب ذائقہ
    تلے ہوئے کاجو 2 کھانے کے چمچ
    چکن یا ویجیٹیبل یخنی 2 کھانے کے چمچ
    پیاز باریک کٹا ہرا 2 چائے کے چمچ

    ترکیب:
    ایک پین می تیل ڈال کر گرم کریں اس میں لہسن ڈال کر فرائی جب لہسن کا رنگ بدلے تو اس میں پیاز ڈال دیں جب براؤن ہو جائے تو اس میں ہری ہری مرچ اور ثابت لال مرچ ڈال کر بھونیں 2 منٹ بعد مشروم اور شملہ مرچیں ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھونیں اور چمچ ہلائیں اب ہری پیاز سفید مرچ اور نمک دال کر مکس کریں اور ہلکی آنچ پرپکنے دیں تھوڑی دیر بعد یخنی ڈال کر چمچ ہلائیں 2 سے 3 منٹ پکانے کے بعد چولہے سے اتار لیں مشروم کی ذائقہ دار بھجیا تیار ہے گرم گرم روٹیوں کے ساتھ سرو کریں

  • چکن مشروم سوپ بنانے کا آسان طریقہ

    چکن مشروم سوپ بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    چکن سینے کا ایک عدد ٹکڑا
    چکن یخنی ڈیڑھ پیالی
    مکھن ایک چائے کا چمچ
    بٹن مشرومز آدھا ٹن
    میدہ آدھا کھانے کا چمچ
    دودھ آدھی پیالی
    پسی کالی مرچ ایک چٹکی
    فریش کریم پاؤ پیالی

    ترکیب:
    چکن ابال کر چھوٹے چھوٹے تخرے کر لیں بٹن مشرومز باریک کاٹ لیں اب وائٹ ساس بنانے کے لئے ایک پتیلی میں مکھن گرم کرکے اس میں میدہ ڈال کر ہلکا سا بجھون کر دیگچی چولہے سے اتار لیں پانچ منٹ بعد دودھ ڈال کر پھر سے ہلکی آنچ پر رکھ کر پکنے دیں اور لکڑی کے چمچ کر ساتھ ہلاتی رہیں جب گاڑھی ہو جائے تو نمک ڈال کر اتار لیں وائٹ ساس تیار ہے اب ایک علیحدہ دیگچی میں چکن بوٹی اور یخنی ڈال کر 3 منٹ پکائیں پھر اتار کر وائٹ ساس ملا دیں اور کریم اور مشرومز ڈال کر کالی مرچیں ملادیں بریڈ کے سلائس اور بن مکھن کے ساتھ گرم گرم سرو کریں

  • پھول گوبھی کا اچار بنانے کی منفرد اور آسان ریسیپی

    پھول گوبھی کا اچار بنانے کی منفرد اور آسان ریسیپی

    اجزاء:
    پھول گوبھی ڈیڑھ کلو
    چینی ڈیڑھ چائے کا چمچ
    کالی مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    سرکہ چار سے پانچ کپ

    ترکیب:
    گوبھی کے پھول والا حصہ کاٹ کر ڈنٹھل علیحدہ کر لیں ایک دیگچی میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوبھی کے پھول اس میں دوب جائیں پھر اس میں 9 کھانے کے چمچ نمک ڈال کر 24 گھنٹوں کے لئے بھگوئے رکھیں دوسرے دن ٹھنڈے پانی سے گوبھی کو دھو لیں اب ایک برتن میں سرکہ ڈال کر اسمیں تمام اجزاء شامل کر کے مکس کر لیں اب مرتبان میں پہلے گوبھی ڈال کر پھر سرکہ ڈال دیں اور مکس کر کے 3 سے 4 دنوں کے لئے اندھیری اور خشک جگہ پر رکھ دیں انتہائی لذیذ اور عمدہ اچار ہے

  • مشروم سوپ بنانے کی ترکیب

    مشروم سوپ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    خشک مشروم 100 گرام
    گرم پانی حسب ضرورت
    چکن سٹاک 1200 ملی گرام چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں
    چینی 2 چائے کے چمچ
    ادرک دوانچ کے دو ٹکڑے
    سویا ساس دو چائے کے چمچ
    مرچ دو چائے کے چمچ
    پیاز ایک عدد بڑا
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    کھمبی کو گرم پانی میں آدھے گھنٹے کے لئے ڈبو دیں پھر اس کے سخت حصے کاٹ دیں اس کے بعد ایک پین میں کھمبی پانی اور تمام اجزاء ڈال کر پین کا ڈھکن بند کر دیں اور اسے ڈھائی سے تین گھنٹوں تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں اس کے بعد اس میں سے پیا اور ادرک نکال دیں حسب ذائقہ نمک اور مرچ ڈال کر مکس کر لیں اور گرم گرم مزیدار سوپ سرو کریں

  • ذائقہ دار اور لذیذ چکن مشروم ریسیپی

    ذائقہ دار اور لذیذ چکن مشروم ریسیپی

    اجزاء:
    مرغی آدھا کلو بون لیس
    کھمبی 20 عدد
    لہسن پیسٹ 4 کھانے کے چمچ
    ادرک پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    چلی ساس 2 چائے کے چمچ
    سویا ساس 2 چائے کے چمچ
    تیل 2 کپ
    نمک حسب ذائقہ
    چینی 2 چائے کے چمچ
    اجینو موتو 4 چائے کے چمچ
    کارن فلار 4 کھانے کے چمچ
    یخنی 2 کپ

    ترکیب:
    چکن کے بادام کے سائز کے ٹکرے کاٹ لیں مشروم کے ٹکڑے کاٹ لیں کارن فلا تھوڑے سے پانی میں حل کر لیں گوشت میں خشک کارن فلار ایک چمچ چینی ایک چمچ اجینوموتو نمک اور دو کھانے کے چمچ تیل لگا کر اچھی طرح مکس کر کر رکھ دیں پین میں تیل گرم کر کے اس میں گوشت ڈال کر فرائی کر لیں 5 منٹ بعد گوشت نکال لیں اور آدھا آئل بھی نکال لیں باقی آدھے تیل میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر فرائی کریں جب خوشبو آنے لگے تو گوشت ڈال دیں ساتھ ہی یخنی ڈال دیں تھوڑی دیر بعد چلی ساس سویا ساس باقی بچی چینی نمک اجنینو موتو اور مشروم ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکنے دیں اب پانی میں حل شدہ کارن فلار ڈال کر 3 سے 4 منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار لیں مزیدار مرغی مشروم تیار ہے

  • مشروم کے حیران کن طبی فوائد

    مشروم کے حیران کن طبی فوائد

    مشروم کی کاشت دنیا کے بہت سے ممالک میں ایک عرصہ سے جاری ہے پاکستان میں مشروم کی کاشت ایک صنعت کا درجہ اختیار کرتی جارہی ہے مشروم ایک لذیذ غذاہے جس میں غذائیت کے وہ تمام اجزاء پائے جاتے ہیں جو غذا کو مقوی بناتے ہیں اس کے علاوہ یہ شوگر دل کے مریض معدے کی تیزابیت معذور اور کمزور بچوں کے لئے نہایت مفید ہے جرمنی جاپان اور چین میں مشروم کو کینسر جیسی بیماری کے علاج کے لئے تجربات ہو رہے ہیں جسم کی قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور اینڈا کرائن غدود کے افعال کو درست رکھتا ہے کولیسٹرول لیول کنٹرول کرتا ہے اور دل سے خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے کھانسی دمہ اور ٹی بی جیسے امراض میں خاصی حد تک بہتری لاتا ہے کینسر کے خلیات کو روکتا ہے مرکزی اعصابی نظام پر بہتر اثر کرتا ہے خون میں آکسیجن کی مقدار کو جذب کرتا ہے