Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ناشپاتی کا خوش ذائقہ اور لذیذ مربہ بنانے کی ترکیب

    ناشپاتی کا خوش ذائقہ اور لذیذ مربہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    ناشپاتی 2 کلو
    چینی 2 کلو
    لیموں 4 کھانے کے چمچ
    پانی 1 کپ

    ترکیب:
    ناشپاتی اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ کر اس میں چینی اور لیموں کا رس ملا کر تقریباً چار گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں پھر نکال کر پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب مناسب گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور کسی جار یا ڈبے میں محفوظ کر لیں

  • آڑوکا مربہ بنانے کی ترکیب

    آڑوکا مربہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    آڑو 2 کلو
    چینی 2 کلو
    لیموں 4 کھانے کے چمچ
    پانی 1 کپ

    ترکیب:
    آڑو اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ کر اس میں چینی اور لیموں کا رس ملا کر تقریباً چار گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں پھر نکال کر پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب مناسب گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور کسی جار یا ڈبے میں محفوظ کر لیں

  • لذیذ اور خوش ذائقہ سیب کا مربہ بنانے کی آسان ترکیب

    لذیذ اور خوش ذائقہ سیب کا مربہ بنانے کی آسان ترکیب

    اجزاء:
    سیب 2 کلو
    چینی 2 کلو
    لیموں 4 کھانے کے چمچ
    پانی 1 کپ

    ترکیب:
    سیب اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ کر اس میں چینی اور لیموں کا رس ملا کر تقریباً چار گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں پھر نکال کر پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب مناسب گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور کسی جار یا ڈبے میں محفوظ کر لیں

  • لذت سے بھر پور اور صحت بخش کشمیری سیب کا مربہ بنانے کا طریقہ

    لذت سے بھر پور اور صحت بخش کشمیری سیب کا مربہ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    سیب کشمیری 2 کلو
    چینی 3 کلو
    روح کیوڑہ آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    کشمیری سیب دھو کر چھیل لیں اور پانی میں ڈال کر تھوڑا سا روح کیوڑہ بھی ڈال دیں پر چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں اور اچھی طرح جوش دلوائیں پھر چولہے سے اتار کر سیبوں کو صاف کر کے رکھ لیں ان میں پانی بالکل نہ رہے پھر چینی میں تھوڑا پانی ڈال کر ایک تار کی چاشنی بنا لیں جب چاشنی تیار ہو جائے تو سیب اس میں ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں اور پھر ایک صاف جار میں قوام سمیت ڈال دیں لذیذ اور صحت بخش کشمیری سیب کا مربہ تیار ہے

  • پیٹھے کدو کا صحت بخش اور لذیذ مربہ بنانے کی ترکیب

    پیٹھے کدو کا صحت بخش اور لذیذ مربہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    پیٹھا 2 کلو گرام
    چینی 3 کلو
    عرق گلاب دو چھٹانک
    چونا پان والا 2 کھانے کے چمچ
    روح کیوڑہ 1 چھٹانک

    ترکیب:
    پیٹھا چھیل کر اس کے ٹکڑے کاٹ لیں اور کانٹے سے گود لیں اس کے بعد پانی میں چونا ملا لیں اور ٹکڑے اس پانی میں ڈال دیں پانی اتنا ہو کہ ٹکڑے اس میں ڈوب جائیں تقریباً چار یا پانچ گھنٹوں تک کے لئے ڈھانپ کر رکھ دیں اور چونے والے پانی سے نکال کر صاف پانی سے تین چار مرتبہ دھو لیں اور چھاننے میں رکھ دیں تاکہ پانی نُچڑ جائے اب چینی کا قوام تیار کر لیں جب تیار ہو جائے تو اس میں پیٹھے کے ٹکڑے ڈال کر آدھا گھنٹہ پکائیں جب پیٹھا گل جائے تو اس میں عرق گلاب اور روح کیوڑہ ڈال کر چالہے سے اتار لیں ٹھنڈا ہونے کے بعد محفوظ کر لیں انتہائی صحت بخش اور لذیذ حلوہ ہے

  • خوبانی کا مربہ بنانے کی ترکیب

    خوبانی کا مربہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    خوبانی 1 کلو
    چینی 1کلو
    لیموں 2 کھانے کے چمچ
    پانی آدھا کپ

    ترکیب:
    خوبانی اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ کر اس میں چینی اور لیموں کا رس ملا کر تقریباً دو گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں پھر نکال کر پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب مناسب گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور کسی جار یا ڈبے میں محفوظ کر لیں

  • خوش ذائقہ لذیذ آپ کا مربہ بنانے کا تریقہ

    خوش ذائقہ لذیذ آپ کا مربہ بنانے کا تریقہ

    اجزاء:
    آم ایک کلو
    لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
    عرق گلاب پاؤ کپ
    چینی 750 گرام

    ترکیب:
    آم اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور آدھ انچ موٹی قاشیں کاٹ لیں اور ان کو ایک باؤل میں ڈال کر اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ قاشیں ڈوب جائیں اوپر سے لیموں کا رس شامل کرنے کے بعد دو بسے دو سے تین گھنٹے کے لئے ڈوبا رہنے دیں مقررہ وقت گزرنے کے بعد ایک دیگچی میں سادہ پانی ڈال کر قاشیں اس میں ڈال کر چولہے پر ابلنے کے لئے رکھ دیں زیادہ گلنے نہ پائیں جب ابل جائیں تو پانی قاشوں سے الگ کر لیں ایک برتن میں چینی میں ڈیڑھ گلاس پانی ڈال کر قوام تیار کر لیں پھر اس میں آم کی قاشیں ڈال کر پکائیں جب قوام میں تار بننے لگے تو چولہے سے اتار لیں اور عرق گلاب شامل کر دیں ٹھنڈا ہونے پر جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں

  • گاجر کا مربہ بنانے کا آسان طریقہ

    گاجر کا مربہ بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    گاجر 2 کلو
    روح کیوڑہ 2 چھٹانک
    چینی 3 کلو
    سبز الائچی 20 عدد

    ترکیب:
    گاجروں کو اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اگر گاجریں چھوٹی ہوں تو ثابت رہنے دیں اور اگر بڑی ہوں تو دو ٹکڑے کر لیں اور کیل نکال دیں اس کے بعد ایک بڑی دیگچی میں گاجریں اور تین کلو پانی ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں جب گاجریں گل جائیں اور چاشنی گاڑھی ہو جائے تو اس میں روض کیوڑی اور الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیں اور مزید پکنے دیں 7 منٹ بعد شولہے پر سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو کسی صاف مرتبان میں ڈال کر اس کا منہ اچھی طرح باندھ کر محفوظ کر لیں چند دن بعد استعمال کریں نہایت ہی عمدہ اور لذیذ مربہ تیار ہے

  • مالٹے کا مزیدار اور ذائقہ سے بھر پور مربہ بنانے کا آسان طریقہ

    مالٹے کا مزیدار اور ذائقہ سے بھر پور مربہ بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    مالٹے کا مربہ ایک کپ
    چینی 4 کھانے کے چمچ
    میدہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    مالٹے کا چھلکا ایک چھوٹا ٹکڑا

    ترکیب:
    مالٹے کا چھلکا اچھی طرح دھو کر باریک کاٹ لیں اور پانی مٰ ڈال کر اچھی طڑھ جوش دے کر چولہے سے اتار لیں اور پانی چھان لیں میدے کو پانچ عدد کھانے کے چمچ پانی میں گھول کر چینی کے ساتھ ملالیں پھر اس آمیزے کو چھلکوں سمیت ہلکی آنچ پر پکا لیں جب اچھی طرح سے گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں ٹھنڈا ہونے کے بعد مرتبان میں محفوظ کر لیں نہایت ہی مفید اور صحت بخش مربہ تیار ہے

  • ہرڑ کا صحت بخش اور خوش ذائقہ مربہ بنانے کا آسان طریقہ

    ہرڑ کا صحت بخش اور خوش ذائقہ مربہ بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    ہرڑ 2 کلو
    چینی 3 کلو
    سبز الائچی 20 عدد
    کیوڑہ 2 چھٹانک
    گھی آدھا کپ

    ترکیب:
    ہرڑ صاف کر کے انہیں پانی میں دو تین دن کے لئے بھگو کر رکھ دیں تاکہ نرم ہو جائیں پھر دیگچی میں ڈال کر تازہ پانی ڈال دیں اور چولہے پر رکھ کر پکائیں ایک دو جوش آ جائیں تو نیچے اتار کر کانٹے سے گود لیں پھر ایک پین میں گھے ڈال کر گرم کریں اس میں ہرڑ ڈال کر فرائی کریں اورنکال کر کسی کپڑے پر رکھ دیں تا کہ چکنائی جذب ہو جائے اور ہرڑ خشک ہو جائیں اس کے بعد چاشنی تیار کر لیں اور اس میں ہرڑ ڈال کر چند منٹ بعد کیوڑہ اور الائچی چھیل کر ڈال دیں 5 منٹ بعد چولہے سے اتار لیں ٹھنڈا ہونے کے بعد کسی جار میں محفوظ کر لیں رات کو سوتے وقت دودھ کے ساتھ استعمال کریں نہایت ہی حت بخش مربہ ہے