Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ذائقہ دار اور صحت بخش آملہ کا مربہ بنانے کی ترکیب

    ذائقہ دار اور صحت بخش آملہ کا مربہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    آملے 50 عدد
    چینی 2 کلو
    روح کیوڑہ آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    50 عدد بے داغ اور بڑے بڑے آملے لے کر اچھی طرح سے دھو کر کانٹے سے گود لیں اس کے بعد چونے کے پانی میں ایک دن کے لئے بھگو کر رکھ دیں دوسرے دن پانی میں سے نکال کر خالص پانی میں دال کر تھوڑی دیر ابال لیں اب پانی نچوڑ کر خشک کر لیں پھر چینی کا شیرہ تیار کر لیں جب شیرہ سخت ہو جائے تو اس میں آملے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب شیرہ گاڑھا ہو جائے تو اس میں روح کیوڑہ ڈال شامل کر کے ملا دیں اور چولہے سے اتار لیں ٹھنڈا ہونے کے بعد جار میں محفوظ کر لیں دل و دماغ اور جسم کو بے حد طاقت دیتا ہے

  • لذیذ اور صحت سے بھر پور آلوچے کا مربہ ریسیپی

    لذیذ اور صحت سے بھر پور آلوچے کا مربہ ریسیپی

    اجزاء:
    آلوچے ایک کلو
    چینی دو کلو

    ترکیب:
    آلوچوں کو دھو کر دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور گٹھلی نکال لیں پھر ایک کھلے منہ کے برتن میں چینی کی تہہ بچھا کر اوپر آلوچے کو رکھ کر پھر چینی کی تہہی بچھا دیں اسی طرح آلوچوں اور چینی کی تہیں بچھا کر پتیلی ڈھانپ کر چوبیس گھنٹوں کے لئے رکھ دیں مقررہ وقت کے بعد پتیلی چولہے پر رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر رکھ کر آہستہ آہستہ گرم کر لیں وقفے وقفے سے چمچ ہلاتی رہیں جب آلوچے پانی چھوڑ دیں تو آنچ تیز کر کے جوش دیں تاکہ پانی خشک ہو جائے پانی خشک ہونے پر چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈآ کر کے مرتبان میں محفوظ کر لیں تھوڑے دنوں بعد استعمال کریں یہ نہیاے ہی لذیذاور صحت سے بھر پور مربہ ہے

  • ذائقہ دار دودھ کا شربت بنانے کا طریقہ

    ذائقہ دار دودھ کا شربت بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    دودھ 2 کپ
    پانی 1 کپ
    سونف آدھا چائے کا چمچ
    چھوٹی الائچی 3 عدد بیج پیس لیں
    بادام ایک چمچ
    پستہ آدھا چمچ
    تخم ملنگا آدھا چائے کا چمچ
    چینی حسب ضرورت

    ترکیب:
    تخم ملنگا کو تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں دودھ کو ابل کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں پانی میں چینی پکا کر حل کر لیں اور اس کو بھی ٹھنڈا کر لیں سونف اور الائچی کو باریک پیس کر ململ کے کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا لیں ابلے ہوئے ٹھنڈے دودھ میں چینی کا پانی اور سونف کی پوٹلی ڈال کر مکس کریں اور تھوڑی دیر کے لئے رکھ لیں اس کے بعد سونف کی پوٹلی کو دبا دبا کر اس کا رس شربت میں شامل کر دیں تاکہ دودھ کے شربت میں اچھی سی خوشبو آ جائے اب اوپر سے تخم ملنگا اور بادام پستہ شامل کر کے فریج میں رکھ دیں اور خوب ٹھنڈا ہو جائے تو سرو کریں

  • کیری کا شربت بنانے کا طریقہ

    کیری کا شربت بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    کیری 1 کلو
    سفید زیرہ 1 چمچ
    پودینہ ڈیڑھ کپ
    چینی 4 کپ
    کالا نمک حسب ضرورت

    ترکیب:
    سب سے پہلے کیری کو ابال لیں کیری ابال جائے تو اس کا گودا نکال کر ایک برتن میں رکھ دیں پھر ابلی ہوئی کیری بلینڈر میں ڈال کر ساتھ ہی اس میں باقی تمام اجزاء شامل کر کے گرینڈ کر لیں گرینڈ کی ہوئی کیری کو ایک جار میں ڈال کر فریج میں محفوظ کر لیں جب شربت پینا ہو یا سرو کرنا ہو تو ایک گلاس پانی میں دو سے تین چمچ گرینڈ کی ہوئی کیری ملا کر مکس کر لیں مسیدار کیری کا شربت تیار ہے

  • فالسے کا شربت بنانے کی ترکیب

    فالسے کا شربت بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    فالسے آدھا کلو
    ٹھنڈا پانی 4 گلاس
    چینی اور برف حسب ضرورت

    ترکیب:
    بلینڈر میں فالسے ٹھنڈا پانی چینی اور برف ڈال کر اچھ طرح بلینڈ کر لیں اور شربت کو چھننے سے چھان لیں تاکہ ساتے بیج چھنے میں رہ جائیں مزیدار فالسے کا شربت تیار ہے چینی کی بجائے کالا نمک بھی ڈال سکتے ہیں یہ نشربت جتنا ٹھنڈا ہو گا اتنا ہی پینے میں مزا آئے گا سرو کرتے وقت ائس کیوبز ڈال کر سرو کریں

  • جو کا پانی بنانے کی ترکیب

    جو کا پانی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    جو آدھا چھٹانک
    مصری حسب ذائقہ
    لیمن جوس حسب ذائقہ

    ترکیب:
    جو کو چن کر اچھی طرح دھو لیں پھر پانچ چھٹانک پانی ڈال کر دیگچی چولہے پر چڑھا دیں اور بہت ہلکی آنچ پر پکنے دیں آگ تیز ہونی چاہئے آدھا گھنٹے پکانے کے بعد نیچے اتار دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں اس کے بعد ململ کے کپڑے میں چھان لیں اور اس میں حسب پسند لیموں کا رس اور مصری ملا کر استعمال میں لائیں یہ صحت کے لئے بہت ہی مفید ہے

  • تربوز کا مزیدار اور خوش ذائقہ پنچ بنانے کا طریقہ

    تربوز کا مزیدار اور خوش ذائقہ پنچ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    تربوز ایک عدد بڑا
    لیموں کا رس ایک پیالی
    نمک حسب ذائقہ
    چینی چار پیالی تھوڑے سے پانی میں شیرہ بنا لیں
    سوفٹ ڈرنک 4 بوتلیں بغیر رنگ کے
    سیب 4 عدد شھلکا اتار کر باریک باریک ٹکڑے کاٹ کر فوراً تھوڑی سی چینی اور لیموں ڈال دیں
    برف 1 کپ چورا کر لیں

    ترکیب:
    تربوز کا چھلکا اتار کر درمیان میں سے بیج نکال لیں اور گودا بنا لیں جب پیش کرنا ہو تو ایک بڑے باؤل میں کولڈ ڈرنک ڈال کر ساتھ ہی تربوز کا گودا لیموں کا رس شیرہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں برف چورا کر کے ملا دیں خوبصورت چھوٹے گلاسوں میں ڈال کر تھوڑے سے پودینے کے پتے ڈال دیں اور سیب کے ٹکڑے ڈال دیں مزیدار پنچ تیار ہے

  • خوش ذائقہ تربوز اور لیموں پنچ بنانے کی ترکیب

    خوش ذائقہ تربوز اور لیموں پنچ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    تربوز اتنے ٹکڑے لیں جن میں سے 800 ملی لیٹر جوس نکل آئے
    لیمن جوس 4 کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ادرک ایک انچ کے دو ٹکڑے
    کالی مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
    مغز دو کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    تربوز چھیل کر اس کے بیج ڈال دیں اور تربوز کے ٹکڑے کاٹ لیں تربوز کے ٹکڑوں لیمن جوس اور ادرک کے ٹکڑوں کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں اور پھر چھان لیں اور اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر مکس کر کے گلاسوں میں ڈال کر مغز سے گارنش کر کے سرو کریں

  • گلاب شیک بنانے کی منفرد اور خوش ذائقہ ریسیپی

    گلاب شیک بنانے کی منفرد اور خوش ذائقہ ریسیپی

    اجزاء:
    اسٹرابیری آئس کریم 2 سکوپ
    روح افزا 60 ملی لیٹر
    دودھ 200 ملی لیٹر
    گلاب کا پھول ایک عدد

    ترکیب:
    گلاس میں تین تہیں بنا لیں اس کے لئے پہلے آئس کریم ڈالیں پھر روح افزا اور سب سے اوپر دودھ ڈال کر گلاب کی پتیوں سے گارنش کر کے سرو کریں اوپر دپئے گئے اجزاء دو گلاسوں یعنی دو افراد کے لئے ہے

  • خوش ذائقہ پائن ایپل بنانا اور اورنج سموتھی بنانے کا طریقہ

    خوش ذائقہ پائن ایپل بنانا اور اورنج سموتھی بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    پائن ایپل ایک کپ
    کیلے ایک عدد
    اورنج جوس آدھا کپ
    برف ایک کپ
    دہی 4 کھانے کا کے چمچ

    ترکیب:
    بلینڈر میں پائن ایپل کیلے اورنج جوس برف اور دہی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں جب اچھی طرح بلینڈ ہو جائے تو گلاسوں میں ڈال کر سرو کریں یہ بہت ہی مزیدار اور خوش ذائقہ سموتھی ہے