Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فروٹ پنچ بنانے کی ترکیب

    فروٹ پنچ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    گاجر کا جوس آدھی پیالی
    اورنج جوس ڈیڑھ پیالی
    لیمن جوس پاؤ پیالی
    پائن ایپل جوس ڈیڑھ پیالی
    آئسکریم سوڈا آدھی بوتل
    پودینے کے پتے آدھی پیالی
    برف کیوبز ایک پیالی

    ترکیب:
    تمام جوس اور آئسکریم سوڈا کسی بڑے برتن میں ڈال کر مکس کر لیں اور اس میں برف شامل کر کے ٹھنڈا کر لیں پھر گلاسوں میں ڈال کر اوپر سے چند پتے پودینے کے دال کر پیش کریں یا تمام شربت مکس کر کے فریج میں رکھ دیں جب سرو کرنے ہوں تب اس میں برف ڈال کر اور پودینے کے پتے ڈال کر مزیدار فروٹ پنچ پیش کریں

  • لیموں کا کھٹا میٹھا  اور خوش ذائقہ شربت بنانے کا طریقہ

    لیموں کا کھٹا میٹھا اور خوش ذائقہ شربت بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    لیموں 12 عدد
    چینی 2 پیالی
    کالی مرچ پاؤڈر آدھا چمچ
    پانی 2 لیٹر
    نمک حسب ذائقہ
    برف حصب ضرورت
    پودینے کے پتے چند عدد

    ترکیب:
    لیموں کاٹ کر دو ٹکڑے کر کے بیج نکال لیں پھر بلینڈر میں چینی لیموں اور پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں لیکن اس دوران لیموں کے چھلکے نہ اتر پائیں جب اوپرجھاگ بن جائے تو اس میں نمک اور کالی مرچ ملا دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں گلاس میں ڈال کر برف ڈال دیں اور ساتھ ہی پودنیے کے چند پتے ڈال دیں

  • گاجروں کا ذائقہ دار اور صحت بخش شربت بنانے کی ترکیب

    گاجروں کا ذائقہ دار اور صحت بخش شربت بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    گاجریں 1 کلو
    چینی 1 کلو
    شقاقل مصری ایک چھٹانک
    ثعلب مصری ایک تولہ

    ترکیب:
    گاجروں کو دھو کر اچھی طرح چھیل لیں اور کیل نکال کر پھینک دیں پھر گاجروں کو باریک پیس کر ان کا عرق نکال لیں شقاقل مصری اور ثعلب مصری کو بھی پیس کر اس عرق میں ملا دیں اور دیگچی میں ڈال کر چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں اور جو میل آئے اسے ساتھ ہی ساتھ نکالتے رہیں جب دو تین ابال آ جائیں تو چینی ڈال دیں اور پکائیں جب ایک تار کا شوربت تیار ہو جاےئ تو چولہے سے اتار لیں ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں محفوظ کر لیں بہت ہی خوش ذائقہ اور صحت بخش شربت ہے

  • املی کے حیران کن طبی فوائد

    املی کے حیران کن طبی فوائد

    املی ایک سدا بہار درخت ہے اس پر نئے پتے اپریل مئی کے مہینے میں نکلتے ہیں یہ درخت کبھی پتوں سے خالی نہیں ہوتا اس کے بیجوں سے تیل نکلتا ہے اس کا مزاج خشک درجہ اول اور سرد درجہ دوم ہے اس میں وٹامن اے بی اور سی شامل ہوتے ہیں اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے

    یہ معدہ اور دل کو قوت دیتی ہے وبائی امراض کے زہر کو دور کرتی ہے املی کت پتوں سے زخم دھونے سے زخم جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں بھوک کی کمی اور قوت ہاضمہ کو بڑھانے کے لئے املی کی چٹنی کا استعمال نہایت مفید ہے املی کا گودا بحری جہاز پر ساتھ رکھنا نہایت مفید ہے کیونکہ قے روکنے کے لئے انتہائی مفید ہے حکماء کے مطابق املی کا گودا پتے جڑیں چھلکا اور رس دوائیوں کے لئے بہترین ہے پکی ہوئی املی ہاضم ہوتی ہے مثانے کی بیماریوں کو دور کرتی ہے اور پھنسیوں کے لئے بہترین ہے خشک املی پیاس کی شدت کو روکتی ہے یہ جگر ہاضمے اور انتڑیوں کے لئے نہایت مفید ہے املی کا جوشاندہ دودھ اور پانی میں ملا کر پینے سے بخار اور قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے پیشاب کی جلن دور ہو جاتی ہے خون کا فشار دور کرتی ہے اسی جوشاندے سے یرقان کا علاج بھی ممکن ہے اس کا ایک حد تک استعمال صحت کے لئے نقصان دہ نہیں

  • بال گھنے اور لمبے کرنے کی چند آسان تراکیب

    بال گھنے اور لمبے کرنے کی چند آسان تراکیب

    خشک آملہ ریٹھے اور بیری کے پتے ہم وزن لے کر بھگو دیں اس پانی سے سر دھوئیں بال گھنے اور چمکدار ہوں گے

    میتھی کے بیج آملہ ریٹھے سکاکائی باریک پیس لیں اور پھر ململ کے کپڑے میں چھان کر رکھ لیں گرمیوں میں دہی میں اور سردیوں میں پانی میں ملا کر مہندی کی طرح سر پر لیپ کریں 2 سے 3 گھنٹوں بعد سر دھو لیں

    ریٹھے اور بالچھڑ کو پانی میں ڈال کر خوب پاکئیں جب پانی کی رنگت سیاہی مائل ہو جائے تو اس کو ٹھنڈا کر کے اس سے سر دھوئیں اس سے بال لمبے اور گھنے چمکدار ہو جائیں گے

    سرسوں کے تیل میں کسٹرآئل ملا کر لگانے سے بال چمکدار اور لمبے ہو تے ہیں

    رات کو پانی میں ڈال کر بھگو دیں اور صبح اس ہانی سے بال دھو لیں یہ عمل کم ازکم پانچ دن ضرور کریں اس کے ساتھ ناریل یا بادام کے تیل سے سر کی مالش بھی کرتے رہیں اس سے بال لمبے ہوں گے

    آلو کے چھلکوں کو پانی میں چند منٹ ابلنے کے نعد ٹھنڈا ہو کر لیں پھر اس پانی کو سر پر لگائیں اور پانط منٹ تک لگا رہنے دیں پھر سر دھو لیں یہ عمل ایک ہفتے تک کریں اس سے آپ کے بال سیاہ ہو جائیں گے

  • دانت صاف کرنے کی آسان گھریلو ٹپس

    دانت صاف کرنے کی آسان گھریلو ٹپس

    دانت پر پیلاہٹ جمنے کی سب سے بڑی وجہ کھانا کھانے کے بعد دانتوں کی صفائی نہ کرنا ہے اس کے علاوہ سگریٹ نوشی پان کھانا چکناہٹ والی غذاؤں چائے کافی اور فاسٹ فوڈ کا استعمال وغیرہ دانتوں کی پیلاہٹ کی وجہ ہو سکتی ہے اگر دانتوں کو کسی ڈینٹل سرجن سے صاف کروایا جائے تو کافی زیادہ پیسے خرچ ہوتے ہیں اور اس کا کوئی خاص فائدہ بھی نہیں ہوتا دانتوں کی مناسب دیکھ بھال اور دانتوں کو سفید و چمکدار بنانے کے لئے مندرجہ ذیل چند گھریلو ٹوٹکے بتائے گئے ہیں

    بیکنگ سوڈا ٹوتھ پیسٹس کا حصہ ہوتا ہے چوتھائی چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر برش کی مدد سے اپنے دانتوں پر لگائیں اس کو معمول بنا لیں کچھ ہی دنوں میں دانت صاف ہو جائیں گے

    ایک چمچ ناریل کے تیل سے دانتوں کو دھو لیں اور 15 منٹ تک تیل دانتوں کو لگا رہینے دیں تاکہ دانتوں میں موجود بیکٹیریا ختم ہو جائیں اور دانت صاف ہو جائیں

    سیب دانتوں کی صفائی کا ایک قدرتی ذریعہ ہے اگر کسی وجہ سے آپ دانتوں کی صفائی نہیں کر سکتے تو ایک سیب یا کچھ گاجریں کھا لیں کھیرا بھی بہترین متبادل ہے دانتوں کی صفائی کے لئے سیب کو قدرتی ٹوتھ پیسٹ بھی کہا جاتا ہے

    دانتوں پر مالٹے لیموں اور سیب کا چھلکا ملنے سے بھی دانت سفید ہو تے ہیں نمکین گرم پنی دانتوں کو قدرتی طور پر صاف رکھتا ہے اور
    مسوڑھوں کو صحتمند رکھتا ہے ایک چائے کا چمچ نمک گرم پانی میں مکس کر کے رلھ لیں ٹھنڈا ہونے پر ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کریں

  • سبز مرچ میں چھپے صحت کے انوکھے راز

    سبز مرچ میں چھپے صحت کے انوکھے راز

    سبز مرچ کا ذائقہ تیز ہوتا ھے اس کا کھانوں میں استعمال کھانوں کو لذیذ بنا تا ہے ہری مرچ کے بارے میں ایک دلچسپ بات کہ اسے کھانے سے موڈ خوشگوار رہتا ہے اس کی وجہ اس میں موجود ایک ہارمون انڈورفن ہے جو دماغ تک جاتا ہے اور موڈ اچھا رہتا ہے پھیپڑوں کے کینسر میں سبز مرچ کا استعمال مفید رہتا ہے چہرے سے جھریوں کا خاتمہ کرتی ہے سبز مرچ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے اور اس کے استعمال سے قبض کا مرض لاحق نہیں ہوتا کھانسی کے لئے مفید ہے معدہ کے افعال کو درست رکھتی ہے کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے اور سبز مرچ شراب نوشی سے ہونے والے برے اثرات کا خاتمہ کرتی ہے ہیضہ کی صورت میں سبز مرچ کا استعمال کرنے سے افقہ ہوتا ہے سبز مرچ کا استعمال سے جسم سے فالتو چربی ختم ہو جاتی ہے جس سے وزن میں کمی ہوتی ہے سبز مرچ میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی بینائی کے لئے بہترین ٹانک ہے سبز مرچ انسانی جسم میں مدافعتی نظام مضبوط بناتی ہے اگر اسے سلاد کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ ہاضمہ درست رکھتی ہے اور اس میں وٹامن سی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے وٹامن سی ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہے اس سے ہماری جلد تروتازہ رہتی ہے

  • شہتوت کے  بیش بہا طبی فوائد

    شہتوت کے بیش بہا طبی فوائد

    شہتوت بہت مشہور پھل ہے یہ بہت لذیذ اور مزیدار ہو تا ہے اس کو اردو میں شہتوت انگلش میں ملبرے اور عربی میں توت حلوا کہا جاتا ہے نہ صرف پاکساتن کے تمام علاقوں بکثرت اور شوق سے کھایا جاتا بلکہ دوسرے ممالک کے لوگ بھی اس کو بہت شوق سے کھاتے ہیں شہتوت کے درخت کی شاخیں لمبی لمبی اور لچکدار ہوتی ہیں اور اس کا استعمال مختلف ادویات میں بھی کیا جاتا ہے شہتوت کو غذائیت کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے اس میں پروٹین کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے اس کی دو اقسام ہیں ایک سفید زردی مائل اس کو سفید شہتوت کہا جاتا ہے یہ ذائقے میں لذیذ اور میٹھا ہوتا ہے دوسرا سیاہ سرخی مائل ہو تا ہے اسے کالا شہتوت بھی کہا جاتا ہے یہ ذائقے میں کھٹا ہوتا ہے شہتوت انسانی جسم کے لئے بہت مفید ہے مختلف قسم کی بیماریوں میں اسے استعمال کرایا جاتا ہے یہ گردے کے امراض میں بھی مفید ہے اس کے پتے اور جڑیں بھی مفید ہیں اس کے پتے اور جڑ کے جوشاندے سے غڑاڑے کرنا گلے کے لئے بہت مفید ہے خاس طور پر حلق کے ورم میں نہایت مفید ہے اس کی چھال کا دانتوں پر استعمال بہت اچھا ہے شہتوت کا شربت بھی تیار کیا جاتا ہے یہ پیاس میں تسکین دیتا ہے اور خون کی تیزی کو ختم کرتا ہے یہ گرم مزاج لوگوں کے لئے انتہائی مفید ہے شہتوت جگر اور خون کو طاقت دیتا ہے اور اور نیا خون پیدا کرتا ہے توت سیاہ دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے اور خون کی تیزابیت کو دور کرتا ہے دائمی نزلہ زکام گلے کی خراش اور پیشاب کی جلن میں شہتوت کا استعمال کرنے سے افاقہ ہوتا ہےدائمی قبض کی صورت میں صبح ناشتے کی صورت میں توت سیاہ کا استعمال کریں دائمی قبض دور ہو جائے گی

  • پھولوں کے طبی فوائد

    پھولوں کے طبی فوائد

    ایروما تھراپی میں کام آنے والے روغنیات خوشبوئیں عطریات اور عرقیات مختلف قسم کے پھولوں پھلوں پتوں اور پیڑوں کی چھالوں وغیرہ سے حاصل کے جاتے ہیں مختلف پھولوں کی خوشبو سے بہت زیادہ طبی فائدے بھی ہوتے ہیں

    چنبیلی کے طبی فوائد:
    اس کی خوشبو بے خوابی دور کرتی ہے اور سرسام کے مریض پر اچھے اثرات چھوڑتی ہے

    گلاب کے فوائد:
    گلاب کی خوشبو مقرح دل و دماغ ہے اس کی خوشبو نے خوابی کے عارضے کو دور کرتی ہے

    رات کی رانی کے فوائد:
    اس کی خوشبو خواب آور ہے سردرد دور کرتی ہے اعصابی تناؤ اور ذہنے تھکاوٹ کو بھی دور کرتی ہے

    موتیا کے فوائد:
    اس کی خوشبو نیند آور ہے بے خوانی ذہنی تھکاوٹ و پریشانی کو دور کرتی ہے اور خون کی حدت کو کم کرتی ہے

    کیوڑہ کے فوائد:
    کیوڑے کی خوشبو خواب آور اور سکون بخش ہے

    دھریک کے پھول کے فوائد:
    اس کے پھول کی خوشبو وبائی امراض اور دیگر امراض پھیلنے سے روکتی ہے اور اس کی خوشبو جسم سے فاسد مادوں کو خارج کری یے اور بند ناک کو کھولتی ہے

    نرگس کے پھولوں کے فوائد:
    اس کے پھولوں کی خوشبو خواب آور ہے سر درد اور زکام میں خواب آور ہے

    گیندے کے پھول کے فوائد:
    گیندے کے پھولوں کی خوشبو دمہ اور یرقان میں مفید ہے

    بنفشہ کے پھول کے فوائد:
    اس کے پھولوں کی خوشبو آنکھوں کی جلن اور سوزش دور کرتی ہے کھانسی اور بخار میں افقہ کرتی ہے

  • شوگر جیسی خطرناک بیماری کا آسان گھریلو علاج

    شوگر جیسی خطرناک بیماری کا آسان گھریلو علاج

    سائنسی محققین ابھی تک شوگر کی وجہات معلوم نہیں کر پائے لیکن کچھ ایسے اسباب ہیں جو اس بیماری کے خطرات بڑھانے کی وجہ بن سکتے ہیں جن میں موٹاپا بہت زیادہ میٹھی نشاستی دار پروٹین اور چکنائی والی غذاؤں کا استعمال غیر متوازن غذاؤں کا استعمال اعصابی تنا ؤ اور موجودہ دور کی طرز زندگی وغیرہ شامل ہیں نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تم کلونجی کھایا کرو اس میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے روزانہ صبح نہا منہ 6 دانے کلونجی کے باقاعدگی سے کھانے سے شوگر ختم ہو جائے گی شوگر کے لئے کریلہ نہایت ہی پُر اثر اور بہترین قدرتی علاج ہے اس سبزی کا کثرت سے استعمال کریں روزانہ ایک چمچ کریلے کے جوس کا ضرور پئییں یہ خون اور پیشاب میں شکر کی سطح میں کمی کو حیرت انگیز طور پر کم کر دیتا ہے سیب کے سرکے میں شامل غذائی اجزاء خون میں بڑھتے ہوئے گلوکوز کے لیول کو کم کرنے یا قابو کرنے میں مدد دیتا ہے دو چمچ سیب کے سرکے میں ایک چٹکی منک ڈال کر ایک گلاس پانی میں مکس کر کے کھانے کے بعد پی لیں آملہ وٹامن کی موجودگی کی وجہ سے شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لئے نہایت ہی پُر اثر جُز ہے ایک چمچ آملہ کا رس ایک کپ تازہ کریلوں کے جوس میں ملا کر پیئں اور کم از کم 2 سے ڈھائی مہینے استعمال کریں یہ لبلبے کو انسولین بنانے کے قابل بنا دے گا آم کے پیڑ کے نوخیز تازہ پتے رات بھر پانی میں بھگو دیں صبح یہ پانی چھاننے سے پہلے اچھی طرح اسی پانی میں نچوڑ لیں یہ پانی روزانہ صبح پینے سے شوگر کے نرض میں افاقہ ہوتا ہے