Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دانتوں کی چمک برقرار رکھنے کے لئے چند آسان ٹپس

    دانتوں کی چمک برقرار رکھنے کے لئے چند آسان ٹپس

    موتیوں جیسے سفید دانت تو آج کے دور میں خوبصورتی کے معمولات میں شامل ہو چکے ہیں اور لاتعداد افراد اس مقصد کے لئے ہزاروں روپے ڈینٹسٹ کو دے کر ان کی صفائی بھی کرواتے ہیں لیکن اب دانتوں کو جگمگانے کے لئے زیادہ خرچے کی ضرورت نہیں سیب کھانے کی عادت دانتوں سے چائے وغیرو کے دانتوں سے بچاتی ہے یہ دانتوں کو چمکانے کا قدرتی اور سست ترین ذریعہ ہے سیب کھانتے وقت سیب کا چھلکا قدرتی ٹوتھ برش کا کام کرتا ہے سیب کا چھلکا فائبر سے بھر پور ہوتا ہے جو دانتوں پر سے پلاک اور داغوں کو دور کرتا ہے سیب میں ایسڈ اور مٹھاس ہو تی ہے اس کے فوائد نقصان سے زیادہ ہو تے ہیں سیب کے چھلکوں سے دانتوں میں سفیدی زیادہ دیر برقرار نہیں رہتی اس سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا بلکہ یہ داغ دھبوں کی کی صفائی بھی کرتا ہے

    اسی طرح مسواک بھی دانتوں کی صفائی کا ایک سستا اور آسان ذریعہ ہے جدید سائسی تحقیق نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دانتوں کی صفائی کے لئے مسواک سے بہتر کوئی چیز نہیں سائنسدانوں کے مطابق مسواک کے ریشے بیکٹیریا کو براہ راست چھوئے بغیر ہی ختم کر دیتے ہیں دینتوں پر جمی میل کو ختم کر دیتی ہے سانس کو تروتازہ اور منہ کو صاف رکھتی ہے منہ کی خشکی کو دور کرتی ہے مسواک کے ریشے چونکہ ڈنڈی کے متوازی ہوتے ہیں اس لئے دانتوں کے درمیان والی جگہ کی بہتر صفائی ممکن ہوتی ہے

  • پتے کی پتھری سے بچاؤ کی چند تدابیر

    پتے کی پتھری سے بچاؤ کی چند تدابیر

    پتے کی پتھری انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے جسکا علاج پچیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگا بھی ہے اگر یہ بیامری ایک مرتبہ لاحق ہو جاےئ تو اس سے چھٹکارہ مشکل ہو جاتا ہے یہ ممکن ہو سکت ہے کہ ام اسے اپنے جسم میں داخل ہونے ہی نہ دیں ہم یہ مقصد عام غذاؤں سے با آسانی حاصل کر سکتے ہیں پتے کی پتھری کولیسٹرول کے کرسٹل بننے سے پید ہوتی ہے مرغن غذاؤں کا بہت زیادہ استعمال موٹاپا جگر کی خرابی یا ذیا بیطس کا مرض پتے کی پتھری کے امکان کو بڑھا دیتا ہے زیادہ فائبرز والی غذائیں پتھری کو تحلیل کرنے میں مدد دیتی ہیں ان میں متر پھلیاں شامل ہیں اس کے علاوہ چنے اور سالم اناج بھی نہایت مفید ہیں وٹامن سی سے بھر پور پھل اور سبزیاں بھی پتے کی پتھری کے خلاف مزاحمت کرتی ہیں جسم میں وٹامن سی کی کمی پتھری بننے کا باعث بنتی ہے وٹامن سی امرود پیلی شملہ مرچ مالٹا اور پتوں والی سبزیوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے سامن مچھلی بھی پتے کی پتھری سے محفوظ رکھ سکتی ہے اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بکثرت پایا جاتا ہے اس سے جسم کو مونو سیچوریٹڈ چکنائی حاصل ہوتی ہے یہ چکنائی کولیسٹرول لیول میں کمی کرتی ہے جس سے جس سے پتے میں پتھری بننے کے امکان کم ہو جاتے ہیں

  • سر سے جوؤں سے نجات کے لیے انتہائی آسان ٹپس

    سر سے جوؤں سے نجات کے لیے انتہائی آسان ٹپس

    سر میں جوؤں کی موجودگی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہے جس میں غیر معیاری شیمپو کا استعمال یا گیلے بالوں کو باندھ لینا یا سر کی اچھے سے صفائی نہ کرنا کسی دوسرے کا سکارف یا تکیہ یا دوسرے کا کنگھا کرنا شامل ہیں جوئیں خاصی پریشانی کا باعث بنتی ہیں نیم کے پتوں کا رس 3 کھانے کے چمچ نمک ایک چائے کا چمچ لے لیں اب ایک پیالی میں نیم کے پتوں کا رس اور نمک ملا کا کر اچھی طرح مکس کر کے اس مکسچر کو اچھی طرح بالوں کی جروں میں لگائیں 30 منٹ بعد سر دھو لیں چاہیں تو شیمپو بھی کر سکتےے ہیں ہفتے میں ایک بار یہ عمل کریں ایک مرتبہ لگانے سے ہی جوئیں مر جائیں گی سر سے جوؤں کے خاتمے کے لیے تلسی کے پتے پیس کر پیسٹ بنا لیں پھر رات کو بالوں کی جڑوں میں لگا کر کپڑا لپیٹ کر سو جائیں صبح اٹھ کر کپڑا ہٹا کر کنگھی کر لیں اور پتوں کو جھاڑ لیں پانی میں تھوڑے سے نیم کے پتے ابال کر ا س سے سر دھوئیں اس عمل سر جوئیں دوبارہ نہیں پڑتیں شیمپو سے سر دھو کر تھوڑے سے زیتون سے تیل میں لیموں کا عرق مالا کر گیلے بالوں کی جڑوں میں لگا لیں گرم پانی میں تولیہ بھگو کر اچھی طرح نچوڑ لیں اور بالوں میں لپیٹ لیں تھوڑی 10 منٹ بعد تولیہ ہٹا کر بال خشک کر لیں یہ عمل ہفتے میں دو مرتبہ دہرائیں

  • سرسوں کا تیل جلد کے لئے انتہائی مفید

    سرسوں کا تیل جلد کے لئے انتہائی مفید

    سرسوں کا تیل جلد کی خوبصورتی اور صحت کے لئے نہایت مفید ہے اسے اروما تھراپی ٹریٹمنٹ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اسے استعمال کرنے سے پہلے اپنی جلد کے تھوڑے سے حصے پر لگا کر چیک کریں کہ آپ کی جلد کو سرسوں کے تیل سے الرج تو نہیں پھر استعمال کریں آپ وک یہ جان کر یقیناً حیرانی ہونگی کہ مسٹرد آئل کہ سورج کی تپش کی وجہ سے جھلس جانے والی جلد کی درستگی میں مدد دیتا ہے چہرے پر موجود داغ دھبوں کو صاف کر کے قدرتی نکھار لاتا ہے اس کے لئے ایک چمچ سرسوں کا تیل دو چمچ بیسن ایک چمچ دہی اور آدھے لیموں کا عرق شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور اپنے چہرے پر لگائیں تقریباً 20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں اس ماسک کو ہفتے میں دو یا تین بار استعمال کریں

  • زیتون اور روغن زیتون کی اہمیت اور فوائد قرآن و حدیث کی روشنی میں

    زیتون اور روغن زیتون کی اہمیت اور فوائد قرآن و حدیث کی روشنی میں

    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا زہتون کھاؤ اور اسے لگاؤ کیونکہ یہ پاک اور مبارک ہے اور اس میں ستر بیماریوں سے شفا ہے جن میں ایک کوڑھ بھی ہے قرآن مجید میں زیتون اور اس کے تیل کے بار بار ذکر نے اسے شہرت دوام عطا کی ہے سورۃ الانعام سورۃ النور سورۃ النحل اور سورۃ التین میں اللہ تعالی نے زیتون کے درخت کو ایک مبارک یعنی برکت والا درخت قرار دیا ہے اس کے پھل کو اہمیت عطاء فرمائی

    زیتون ایک درخت ہے جو تین میٹر کے قریب اونچا ہو تا ہے اس می بی کی شکل کا پھل لگتا ہے جو غذائیت سے بھر پور ہے لیک اپنے ذائقے کی وجہ سے پھل کی صورت میں زیادہ مقبول نہیں اس کے باوجود ترکی اٹلی اور یونان اور مشرقی وسطی میں اس کا پھل بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے جبکہ یورپ میں اس کا اچار شوق سے کھایا جاتا ہے یہ درخت یورپ کیلیفورنیا اٹلی اور آسٹریلیا کے علاوہ دیگر ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے

    زیتون کا پھل زیتونہ کہلاتا ہے اس پھل سے جو تیل حاصل کیا جاتا ہے اسے روغن زیتون کہا جاتا ہے زیتون اور روغن زیتون کے بے شمار فوائد اور خواص ہیں روغن زیتون سب سے زیادہ پیٹ کے امراض کے لئے شافی اور مفید ہوتا ہے یہ پتھری کو توڑ کر نکالتا ہے اور قبض کشا بھی ہے معدے کے افعال کو درست کر کے بھوک بڑھاتا ہے اور آنتوں کے لئے بھی نہایت مفید ہے اس کے استعمال سے پتے کی پتھری ٹوٹ کر خارج ہو جاتی ہے زیتون کا تیل تھوڑی مقدار میں دودھ کے ساتھ ملا کر پینے سے السر سے نجات ملتی یہے اور معدے کی تیزابیت ختم ہو تی ہے دائمی اور پرانی قبض ختم کرنے کے لئے ایک تولہ روغن زیتون کو جو کے گرم پانی میں ڈال کر پئیں تو دو تین دن کے اندر قبض سے نجات مل جاتی ہے

    روغن زیتون کو دمہ کے مرض سے بچنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کے لئے شہد اور زیتوان کے برابر وزن کے ساتھ گرم پانی میں ملا کر پینا چاہیئے مستقل استعمال سے دمہ ختم ہو جاتا ہے نزلہ زکام اور کھانسی بھی مستقل استعمال سے ختم ہو جاتے ہیں زیتون کا تیل پسینہ خارج کرنے کا موجب بنتا ہے جسمانی اعضاء کو قوت اور رعنائی بخشتا ہے یہ جلد کے تمام بہرونی عوارض میں مفید ہوتا ہے زیتون کی مالش سے چیچک اور ذخم کے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں ہیں آنکھوں کی کئی بیماریوں سے افقے کے لئے سلائی سے زیتون کا تیل آنکھوں میں لگائیں تو افاقہ ہوتا ہے بالوں کو گرنے سے روکنے اور سفید ہونے سے بچانے کے لئے روزانہ اس سے مالش بہت مفید ہے موسم سرما میں استعمال کرنے سے بالوں سے خشکی دور ہو جاتی ہے خواتین اپنے بازوؤں ہاتھوں اور چہروں کو نکھارنے اور گداز رکھنے کے لئے زیتون کے تیل کی مالش معمول بنا لیں یہ جلد کے لئے نہایت مفید ہے

    بچھو شہد کی مکھی بھڑ وغہرہ کے کاٹے پر روغن زیتون ملنے سے جلد ہی اس کا اثر زائل ہو جاتا ہے اور درد ختم ہو جاتا ہے حکماء کے مطابق زیتون کے تیل میں خرگوش کا گوشت پکا کر کھانے سے عورتوں میں بانجھ پن ختم ہو سکتا ہے زیتون کے تیل سے مالش کرنے سے
    اعضاء کو قوت حاصل ہوتی ہے پٹھوں کا درد جاتا رہتا ہے چیرے کو بشاشت دیتا ہے اسے مرہم میں شامل کرنے سے زخم بہت جلد بھر جاتے ہیں یہ نیک لوگوں کی غذا اور سر کا تیل بھی ہے دست آور ہے آنتوں کے کیڑوں کو نکالتا ہے آنکھوں کا موتیا کم کرتا ہے مسوڑھوں کو مضبوط بناتا ہے رکٹس اور بچوں کے دق میں مالش سے کافی فائدہ ہوتا ہے زیتون کے تیل میں پکے ہوئے کھانے مٹھائیاں اور اچار بھی ذائقے میں منفرد ہوتے ہیں

  • دماغی کمزوری کی وجوہات

    دماغی کمزوری کی وجوہات

    دماغ مین خون کی کمی کی وجہ سے دماغی کمزوری واقع ہوتی ہے اس کی عام علامات آنکھوں کے سامنے اندھیرا آنا سردرد رہنا چکر آنا ہیں جسمانی کمزوری بھی ضعف دماغ کی وجہ بنتی ہے

    دس تولے دھنیا آدھا کلو پانی میں ابال لیں جب پانی تھوڑا سا رہ جائیں تو اس میں دو چھٹانک مصری ملا کر پکائیں جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور روازنہ سات ماشے چاٹیں

    صبح کے وقت سات عدد بادام مغز اوپر سے دس تولے گاجرون کے پانی میں گائے کا دودھ آدھا کلو ملا کر پینے سے دماغ کو طاقت ملتی ہے اس کے علاوہ سبز الائچی کا شربت اور عرق گلاب بھی دماغ کو تقویت دیتا ہے دماغی کمزوری دور کرنے کے لئے سونف کا عرق بھی بیہت مفید ہے

    دماغی کام کرنے والوں کے لئے شہد کا استعمال ایک بہترین ٹانک ہے دودھ میں شہد ملا کر پینے سے حافظہ بہتر ہو جاتا ہے دماغ کا قوت حاصل ہوتی ہے حافظے کی کمزوری ختم ہو جاتی ہے اس کے علاوہ شہد کا استعمال حافظے کو تیز کرتا ہے طبیعت میں گبھراہٹ اور اختلاج قلب کو دور کرتا ہے

  • کہنیوں کے بدنما داغ دور کریں ایک ہفتے میں

    کہنیوں کے بدنما داغ دور کریں ایک ہفتے میں

    کہنیوں پر سیاہ دھبے نمایاں ہونے کی سب سے بڑی وجہ سورج کی کرنوً کا براہ راست ہماری جلد پر پڑنا ہے کیونکہ سورج کی نقصان دہ شعاعیں ہمارے چہرے کے رنگ کو گہرا کرنے کے ساتھ ہماری کہنیوں پر بھی سیاہ دھبے ظاہر ہونے کی وجہ بنتے ہیں بعض ادویات بھی کہنیوں کی رنگت خراب کرنے اور ان پر سیاہ دھبے ابھارنے کی وجہ بنتی ہیں ان دھبوں کو دور کرنے کے لئے مختلف طریقے مندرجہ ذیل ہیں

    کہنیوں پر سرسوں کے تیل کا مساج ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے اور ان پر پیدا ہونے والی خشکی کو ختےم کر کے بد نما داغوں سے بچاتا ہے گلیسرین میں عرق گلاب کی مناسب مقدار مکس کر کے لگانے سے کہنیاں صاف ہو جاتی ہیں ایلوویرا کا گودا بھی کہنیوں کا صاف کرنے کے لئے بے حد مفید ہے ایلوویرا کے پتے کو درمیان سے کاٹ کر اس میں سے گودا نکال کر کہنیوں پر لگائیں دس منٹ کے بعد کہنیاں دھو لیں ہفتے میں دو بار استعمال کریں کہنیاں صاف ہو جائیں گی دودھ میں آٹا مکس کر کے پتلی سی لیں پھر اس کو 15 منٹ کہنیوں پر لگائے رکھیں اس سے بھی کہنیاں صاف ہو جائیں گی لیموں کاٹ کر اس کا رس نکال لیں پھر اس کے چھلکوں کو دودھ میں بھگو کر کہنیوں پر ملیں ایک ہفتے میں ہی کہنیاں صاف پہو جائیں گی

  • گھریلو حادثات اور ابتدائی طبی امداد

    گھریلو حادثات اور ابتدائی طبی امداد

    حادثات اور وقت کی نوعیت اور وقت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کسی حادثے کی صورت میں فوری طور پر مکمل اور صحیح علاج کی ضمانت نہیں دی جا سکتی تاہم کسی حادثے میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوئے بغیر اگر عمومی نوعیت کی آسان اور سادہ تدابیر اختیار کی جائیں تو بہت سی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں اور کسی بڑے نقصان سے بھی بچا جا سکتا ہے چوٹ لگنا جل جانا گیس لیک ہونا سانپ یا کتے کا کاٹنا بے ہوش ہونا جیسے حادثات گھروں میں ہوتے رہتے ہیں ان حادثات کی صورت میں مریض کی جان بچانے والے اقدامات کے بارے میں ہر کسی کع تھوڑا بہت علم ہونا ضروری ہے تاکہ فوری ابتدائی طبی امداد سے مریض کو کسی بڑے نقصان سے بچایا جاسکے

    اگر کسی کو بجلی کا کرنٹ لگ جائے تو سب سے پہلے بجلی کا مین سوئچ بند کریں اپنی حفاظت کریں مریض کو چھونے سے پہلے تختے یا اخبار پر کھڑے ہوں ربڑ کے جوتے پہنیں ننگی تاروں کو لکڑی کی مدد سے ہٹائیں مریض کو ہٹانے کے بعد اسے تازہ ہوا میں سانس لینے دیں بے ہوش ہونے کی صورت میں مصنوعی سانس جاری کرنے کی کوشش کریں جلد از جلد مریض کو ہسپتال پہنچانے کا بندو بست کریں

    بھاگتے دوڑتے اچھلتے کودتے اور کھیل کے دوران بچوں کو اکثر چوٹ لگ جاتی ہے سب سے پہلے مریض کو تسلی دیں اسے آرام کے ساتھ بٹھا یا لٹا دیں زخم بڑا اور گہرا ہوتو پانی سے صاف کریں زخم والی جگہ پر پٹی یا صاف کپڑا رکھ کر 10 منٹ تک زور سے دبائیں اگر زخم زیادہ گہرا ہوتو زخم کی دونوٰ اطراف کو پکڑ کر آہستہ سے ملائیں اور پٹی بادھ دیں اگر موچ آ جائے تو اس صورت میں موچ والے حصے کو اوپر اٹھائیں برف لگائیں اور کوئی صاف کپڑا موچ والی جگہ پر باندھ دیں

    اکثر جلنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جب کو ئی جلنے کا حدثہ ہو جائے تو سب سے پہلے آگ یا کس چیز سے آگ لگی ہو تو مریض کو اس سے دور کریں جسم کے جلے ہوئے حصے کو چلتے ہوئے پانی کے نیچے رکھیں یا پانی میں ڈبو دیں جلے ہوئے حصے سے انگوٹھی چوڑیاں اور جوتے وغیرہ اتار دیں زخمی حصے کو پٹی روئی یا کپڑے سے ڈھانپ دیں مریض کو جوس یا دودھ پلائیں آگ کے شعلوں کو پانی سے بجھانے کی کوشش کریں اگر کوئی چیز نہ ملے تو موٹا کپڑا چٹائی یا کمبل اپنے سامنے کر کے متاثرہ شخص کے گرد لپیٹ دیں تاکہ ہوا بند ہونے کی وجہ سے آگ بجھ جائے نائلون کا کپڑا یا ایسا کپڑا جسے آگ جلدی پکڑ لے کبھی استعمال نہ کریں اگر کوئی اکیلا ہو آگ لگ جائت تو فوراً زمین پر لیٹ کر کلٹیاں کھائیں تاکہ آگ کے شعلے بجھ جائیں کھلی فضا میں نہ دوڑیں

    اگر چوٹ لگنے یا کسی وجہ سے نریض بے ہوش ہو جائے تو اسے سیدھا لٹا دیں اپنے ہاتھ کی ہتھیلی اس کی ناف اور پسلیوں کے درمیان رکھ کر اوپر کی طرف ایک تےیز اور زوردار جھٹکا لگائیں اگر ضرورت پڑے تو یہ عمل کئی مرتبہ دہرائیں اس کے بوجود بھی سانس بحال نہ ہو تو منہ در منہ سانس پہنچانے کا طریقہ استعمال کریں

    زہریلے سانپ کے کاٹنے سے موت واقع ہو جاتی ہے اگر فوری طور پر اقدامات کئے جائیں تو مریض کی جان بچا سکتے ہیں جس حصے پر سانپ نے کاٹا ہو بالکل ساکن رکھیں اور اوپر کپڑا باندھ دیں تاکہ زہر خون میں نہ پھیل جائے اور سانپ کے دانت کے نشانوں پر کٹ لگا دیں تاکہ زہریلہ خون نکل جائے اس دوران کاٹنے کی جگہ سے ذرا اوپر کپڑا کس کر باندھ دیں تا کہ زہریلہ خون باڈی میں نہ پھیل سکے اگر سانپ کاٹے آدھا گھنٹہ گزر گیا ہو تو پھر کٹ نہ لگائیں بس کپڑا کس کر باندھ دیں اور مریض کو جلدی سے ہاسپٹل پہنچانے کا انتظام کریں

    اگر کتا کاٹ جائے تو زخم کو صابن اور گرم پانی سے دھو کر اچھی طرح صاف کریں اگر کتا باؤلا ہو تو پھر زخموں کو نائٹرک ایسڈ سے صاف کریں لیکن چہرے کے زخموں کے لئے ٹنکچر آیوڈین استعمال کریں اے ٹی ایس کا ٹیکہ لگائیں اس کے بعد مکمل اور صحیح علاج کے لیے مریض کو ہسپتال لے جائیں

  • بنت حوا

    بنت حوا

    حوا کی بیٹیاں بھی عجیب ہوتی ہیں چاند کی طرح ٹھنڈک کو سمیٹے ہوئے نرم ونازک پتیوں کی طرح چاہے کچھ کا کچھ ہو جائے بس غموں کو سمیٹ لیتی ہیں محبتوں کی عادی نفرتوں سے انجان دنیا میں بستی ہیں کوئی ڈانٹ ڈپٹ کر لے تو دھیرے سے ہنس لیتی ہیں ان کی مسکراہٹ کی پیچھے سو غم ہوتے ہیں خواب خاک ہو جائیں دل ہی دل میں رو کر غموں کو سمیٹ لیتی ہیں پھر بھی پتہ نہیں کیوں ان معصوم کلیوں کو بے دردی سے مسل دیا جاتا ہے جب باپ کا سائبان اٹھ جاتا ہے سر سے تو طرح طرح کی انگلیاں اٹھتی ہیں ان بیٹیوں پر اور اپنے ہی ظالم ہوتے ہیں اس فہرست میں سب سے آگے ان سے خاممخواہ کی دشمنی مول لیتے ہیں جبکہ یہ تو امن کی پیکر ہوتی ہیں

    عورت ایک مقدس رشتہ ہے ماں کی صورت میں جنت بیٹی کی صورت میں رحمت بیوی کی صورت میں عزت اور بہن کی صورت میں غیرت ہے حقیقت سے ناواقف ان کی اہمیت کیا جانے اسکی اہمیت تو عقلمند دانا لوگ ہی جانتے ہیں ہمارے معاشرے میں بنت حوا کے ساتھ ہونے والے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں آج بھی بیٹیوں پر ظلم کرنا کوئی انہونی نہیں ہے کہیں انہیں بہو ہونے کا جرم سہنا پڑ رہا ہے تو کہیں اولاد میں بیٹیاں پیدا کرنے پر مظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور پیدا ہوتے ساتھ ہی بعض جاہل اور ظالم لوگ ان سے زندگی چھین لیتے ہیں اور کہیں ہر دوسرے گھر میں بیٹی کو بہو کا چہرہ سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کہیں تنگدستی کی وجہ سے ان پر مظالم ڈھائے جاتے ہیں حالانکہ بیٹی تو وہ عظیم شے ہے جس کے متعلق امام جعفرصادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ بیٹی نیکی ہے اور بیٹا نعمت ، نیکی کا اجر دیا جاتا ہے اور نعمت کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے

    حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتی ہیں ایک مرتبہ میرے پاس ایک عورت آئی اس کے ساتھ اس کی دو بچیاں تھیں میرے پاس اس وقت بس ایک کھجور ہی تھی وہ میں نے اسے دے دی اس نے کھجور کے دو حصے کئے دونوں بچیوں کو دے دیئے خود نہ لی میں اس عورت کو حیرت سے دیکھتی رہی وہ اٹھی اور چلی گئ اتنے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے میں نے اس عورت کا ذکر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص کے ہاں دو بچیاں پیدا ہوں وہ ان کی پرورش اپنی حیثیت کے مطابق اچھے طریقے سے کرے اچھا کھلائے پلائے یہاں تک کہ وہ بلوغت کو پہنچ جائیں تو وہ بچیاں اس کے لئے قیامت کے روز جہنم کی آگ سے ڈھال بن جائیں گی یہ واقعہ بیٹیوں پر ظلم کرنے والوں کے لئے ایک راہ عمل ہے ایک سبق ہے کیونکہ بیٹی ایک عظیم رشتہ ہے اور معاشرے میں بیٹیوں کے ساتھ ناروا سلوک کر کے ان میں احساس کمتری پیدا کرنے والوں کو یہ سوچنا چاہیے بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں اور اللہ کی نظر میں سب برابر ہیں برتری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا صرف تقوی کی بناء پر فضلت حاصل ہے

  • خوش ذائقہ اور لذیذ سپیشل سویاں ریسیسپی

    خوش ذائقہ اور لذیذ سپیشل سویاں ریسیسپی

    اجزاء:
    سویاں ایک پیکٹ
    کھویا آدھا کلو
    بادام 12 عدد
    پستہ 2 چمچ
    چاندی کا ورق 1 عدد
    زعفران 1 چٹکی
    مکھن 2 چائے کے چمچ
    دودھ 2 کپ
    چینی آدھا کپ
    انڈے 2 عدد
    چھوٹی الائچی ایک چائے کا چمچ پیس لیں

    ترکیب:
    زعفران دودھ میں تھوڑی دیر بھگو دیں پستہ اور بادام باریک کاٹ لیں ایک پین میں مکھن گرم کر کے اس میں سویاں بھون لیں گولڈن ہو جائیں تو اتار لیں ایک دوسرے برتن میں دودھ ڈال کر اس میں چینی زعفران چھوٹی الائچی اور کھویا ڈال کر ہلکا سا ابال لیں ایک بیکنگ ڈش لے کر اس میں دو انڈے پھینٹ لیں اور بھنی ہوئی سویاں اس میں شامل کر دیں اور دودھ والا مکسچر شامل کر کے چمچ سے خوب اچھی طرح مکس کر لیں ساتھ ہی باریک کٹے بادام اور پستہ شامل کر کے پہلے سے گرم اوون میں 250 ڈگری سینٹی گریڈ پر 20 سے 22 منٹس کے لئے بیک کر لیں جب اوپر سے گولڈن رنگ کی ہو جائے تو نکال کر چاندی کے وارق سے سجا دیں ذائقہ دار سیاں تیار ہیں چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر سرو کریں