Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • لائٹ سپائسڈ پلاؤ ریسیپی

    لائٹ سپائسڈ پلاؤ ریسیپی

    اجزاء:
    چاول ایک کلو
    ٹماٹر آدھا پاؤ
    مٹر آدھا کلو
    آلو تین عدد
    گاجر تین عدد
    کوٹیج چیز 400 گرام
    ہری پیاز ڈیڑھ پاؤ
    کُٹی کالی مرچ دو کھانے کے چمچ
    ہری مرچ ایک پاؤ
    نمک حسب ذائقہ
    کڑی پتے 15 عدد
    پیاز 2 عدد
    تیل 1 کپ

    ترکیب:
    چاولوں کو ابال لیں پھر تمام سبزیوں کو دھوکر چھیل کر کاٹ لیں اور کڑاہی میں تیل گرم کر کے سبزیوں کو ہلکا سا فرائی کر لیں اب کوٹیج چیز بھی علیحدہ فرائی کر لیں پھر دو کپ پانی اور نمک سبزیوں میں ڈال کر ڈھک دیں اور پکنے دیں ٹماٹر سلائس میں کاٹ لیں سبزیاں گل جائیں تو ٹماٹر کالی مرچ کوٹیج چیز اور ابلے چاول اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں پھر چولہا بند کرکے ڈش میں نکال لیں آخر میں تیل گرم کر کے اس میں کڑی پتے اور پیاز براؤن کرکے تڑکا لگا دیں مزیدار پلاؤ تیار ہے

  • پائن ایپل بیف منفرد لذیذ اور آسان ریسیپی

    پائن ایپل بیف منفرد لذیذ اور آسان ریسیپی

    اجزاء:
    بیف 3 پاؤ
    پائن ایپل ڈیڑھ کپ
    کارن فلور ڈیڑھ کھانے کے چمچ
    شملہ مرچ 3 عدد
    ہری مرچیں 3عدد
    پیاز 3 عدد
    انڈے کی سفیدی 2عدد
    ٹومیٹو کیچپ ایک چوتھائی کپ
    سرکہ 3 کھانے کے چمچ
    کالی مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    سویا ساس تین کھانے کے چمچ
    براؤن شوگر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    تیل ایک کپ

    ترکیب:
    بیف کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں پھر اس پر سرکہ آدھی کلای مرچ نمک انڈے کے سفیدی اور کارن فلور لگا کر تقریباً 3 گھنٹوں تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ لیں اب کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں بیف فرائی کر کے نکال لیں ایک پین میں تھوڑا تیل ڈال کر گرم کریں اس میں شملہ مرچ کاٹ کر پیاز اور ہری مرچ کاٹ کر ہلکا سا فرائی کر کے اس میں فرائی کیا ہوا بیف سویا ساس باقی آدھی کالی مرچ نمک براؤن شوگر ٹومیٹو کیچپ اور پائن ایپل ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے چولہا بند کر دیں پائن ایپل بیف تیار ہے بوائل چاولوں کے ساتھ سرو کریں

  • خوش ذائقہ اور لذیذ بنانا چیکو ملک شیک

    خوش ذائقہ اور لذیذ بنانا چیکو ملک شیک

    اجزاء:
    دودھ ایک لیٹر
    کیلے 3 عدد
    چیکو 3 عدد
    بادام 1 کھانے کا چمچ
    پستہ 1 کھانے کا چمچ
    چینی 2 کھانے کے چمچ
    آئس کیوبز ایک کپ

    ترکیب:
    دودھ کو ہلکی آنچ پر پکا کر گاڑھا کر لیں بلینڈر میں دودھ کیلے چیکو برف چینی پستہ بادام ڈال کر بلیند کر لیں اگر شیک گاڑھا ہو جاےئ تو تھوڑا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں یہ بہت ہی لذیذ اور خوش ذائقہ شیک تیار ہے چھوٹے گلاسوں میں دال کر سرو کریں

  • چنا مصالحہ مزیدار اور آسان ریسیپی

    چنا مصالحہ مزیدار اور آسان ریسیپی

    اجزاء:
    چنے ایک کپ ابال لیں
    پیاز ایک عدد
    ٹماٹر ایک عدد
    گرم مصالحہ ایک چمچ
    لہسن پیسٹ ایک چمچ
    ادرک پیسٹ آدھا چمچ
    دھنیا ایک گٹھی
    لال مرچ حسب ذائقہ
    آئل حسب ضرورت
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور ٹماٹر شامل کر کے فرائی کریں جب ٹماٹر نرم ہو جائیں چولہے سے اتار کر تھنڈا کر لیں اور بلینڈ کرلیں پھر دوبارہ کڑاہی میں دال کر اس میں ابلے چنے لال مرچ اور نمک ڈال کر بھون کر تھورا سا پاںی ڈال کر پکائیں ایک دو ابال آنے پر ڈھک کر دم لگا دیں دم آنے پر اتار لیں اور گرم مصالحہ ڈال کر دھنیا کے پتوں سے گارنش کر کے سرو کریں

  • انڈہ بریانی آسان اور لذیذ ریسیپی

    انڈہ بریانی آسان اور لذیذ ریسیپی

    اجزء:
    چاول 3 پاؤ
    پیاز 4 عدد
    لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    آلو 4 عدد
    انڈے 8 عدد
    تیل تین پاؤ
    ہرا دھنئیا آدھی گڈی
    دہی ایک کپ
    ادرک پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    ہری مرچ 8 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    ٹماٹر 3 عدد
    ثابت گرم مصالحہ ڈیڑھ چائے کا چمچ

    ترکیب:
    آلو چھیل کر چوکور کاٹ لیں ٹماٹر باریک کاٹ لیں چاول ایک کنی ابال لیں پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز براؤن کریں پھر ادرک لہسن اور دہی ٹماٹر گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں پھر آلو ڈال دیں آور تھوڑی دیر بھونیں اور آلو گلا لیں اس کے بعد اس میں نمک لال مرچ ہلدی اور ہرا دھنیا ہری مرچیں ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں انڈوں کو بوائل کر لیں اس کے بعد چاول پھر آلو کی تہہ پھر چاول کی تہہ لگائیں اور دم دے دیں جب دم آ جائے تو اتار کر ڈش میں ڈال دیں سرو کرتے وقت انڈوں سے ڈیکوریٹ کر دیں مزیدار انڈہ بریانی تیار ہے

  • مزیدار تل کے کباب بنانے کا طریقہ

    مزیدار تل کے کباب بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    گائے کا قیمہ 1 پاؤ
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    انڈہ 1 عدد
    ڈبل روٹی سلائس 1 عدد
    ہری مرچ 3 عدد
    سفید تل پاؤ پیالی بھون لیں
    کٹی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    سیخ کباب مصالحہ 1 کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    ہرادھنیا اور ہری مرچوں کو پیس کر چٹنی بنا لیں چوپر میں قیمہ سیخ کباب مصالحہ اور بریڈ کا سلائس ڈال کر پیس لیں پھر اس کو باؤل میں نکال کر اس میں انڈا کالی مرچ سفید تل نمک چٹنی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر کے گوندھ لیں اب ہاتھوں پر تھوڑا سا آئل لگا کر چکنا کر کے سیخ کے چھوٹے چھوٹے بنا کر شیلو فرائی کر لیں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو پلیٹ میں نکال لیں مزے دار تل کے کباب تیار ہیں گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں

  • خوبصورت اور صاف ستھرے پاؤں عورت کے حسن کی نزاکت

    خوبصورت اور صاف ستھرے پاؤں عورت کے حسن کی نزاکت

    عورت کے حسن کی نزاکت اس کے خوبصورت اور صاف ستھرے پاؤں میں چھپی ہے ہماری بہت کم مشرقی خواتین اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ خوبصورت پاؤں ان کی شخصیت کو ابھارنے میں کس قدر اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی لئے اپنی ساری توجہ چہرے اور ہاتھوں کو سجانے پر لگا دیتے ہیں پاؤں کو نظر انداز کر جاتے ہیں مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ سے پاؤں کی ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں اسی لئے جب لوگوں کی نظر آپ کے چہرے کے بعد پاؤں پر پڑتی ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ آپ کا سارا حسن میک اپ کی وجہ سے ہے صرف ایک گھنٹہ پاؤں کو توجہ اور معمولی سی ورزش آپکو بیش بہا فوائد پہنچا سکتی ہے کسٹرائل اور لیموں کا عرق برابر مقدار میں مکس کر کے اس سے پنجوں اور ایڑھیوں پر مالش کریں تاکہ سخت کھال نرم ہو جائے اور اسے سوڈا ملے پانی سے دھو لیں اگر آپ کے پاؤں میں پسینہ آتا تو پانی میں پھٹکری ملاکر لگائیں دس منٹ پر صاف کر کے خشک کر لیں اور ان پر ٹالکم پاؤڈر چھٹک دیں رات کو سونے سے پہلے پاؤں کو نمک ملے گرم پانیکو ٹب میں ڈال کر 15 سے 20 منٹ تک اس میں بھگوئے رکھیں گھر میں ننگے پاؤں چلنے سے پرہیز کریں جوتے پہننے سے پہلے انہیں اچھی طرح جھاڑ لیں اپنی موزے روزانہ بدلیں پیروں کے ناخن باقاعدگی سے کاٹیں بند انگوٹھوں والے جوتے خریدیں وہ آپ کے پیروں کو چوٹ لگنے سے بچاتے ہیں رات کو سونے سے پہلے زیتون اور کلونجی ارو سرسوں ملاکر پاؤں کے تلووں ایڑھیوں اور انگلیوں پر مساج کریں یہاں تک کہ سارا آئل جذب ہو جائے صبح نیم گرم پانی میں لیموں کاٹ کر چھلکے سمیت ڈال دیں اور پانی میں پاؤں ڈبو دیں بیس منٹ بعد لیموں کے چھلکوں سے ہلکاہلکا مساج کریں پھر کسی نرم کپڑے سے پاؤں خشک کر لیں

  • چہرے سے میک اپ صاف کئے بغیرسونا مختلف انفیکشنز کا باعث

    چہرے سے میک اپ صاف کئے بغیرسونا مختلف انفیکشنز کا باعث

    شادی وغیرہ کی تقریبات میں خواتین خوب اچھی طرح تیار ہو کے شریک ہوتی ہیں ہمارے یہاں رات میں تقریبات بہت دیر سے ختم ہوتی ہیں اسی لئے اکثر خواتین چہرہ دھوئے بغیر ہی سو جاتی ہیں کہ صبح اٹھ کر منہ دھو لیں گی یا چہرہ نہ بھی دھویا تو بات نہیں لیکن میک اپ کے ساتھ ہی سو جانا چہرے کے لیئ نہایت نقصان دہ ہوتا ہے مثلاً

    اگر آپ ہونٹوں پر لگی ہوئی لپ اسٹک کے ساتھ ہی سو جائیں تو یہ آپ کے منہ میں جانے لگتی ہے اور اس کی وجہ سے ہونٹوں کے کناروں کے خلیات بھی بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہونٹوں کے کناروں پر بھی چھوٹے چھوٹے بلیک ہیڈز نکلتے ہیں

    جب بھی پیشانی پر فاؤنڈیشن کی ایک تہہ موجود ہو اس پر پسینہ آنے کی وجہ سے تیل جمع ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے جراثیم کی رات ہی رات تیزی سے نشونما ہونے لگتی ہے اس وجہ سے پیشانی پر دانے اور جلد کا انفیکشن ہانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

    گالوں کے پاس ایک تہہ تو فاؤنڈیشن کی لگی ہوتی ہے جبکہ دوسری تہہ بلش آن کی لگ جاتی ہے اس میک اپ کے ساتھ سونے کی وجہ سے جلد کے خلیات بند ہو جاتے ہیں ساتھ ہی بالوں کے مسام بھی بند ہو جاتے ہیں جس وجہ سے بلیک ہیڈز گالوں پر بن جاتے ہیں

    آنکھ کے پپوٹوں پر آئی شیڈو کے ساتھ ہی سو جائیں تو اس وجہ سے آئی گلینڈ بند ہو جاتے ہیں وہ جگہ جہاں سے پلکوں کے بال نکلتے ہیں وہ بھی بند ہو جاتی ہیں جس وجہ سے رات بھر میں ہہ انفیکشن ہا جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

    آنکھوں پر آئی لائنر اور پلکوں کا مسکارا لگا ہو تو سو جائیں تو آنکھوں میں اس کے ذرات جانے لگتے ہیں جس کی وجہ سے آنکھوں میں جلن ہونے لگتی ہے اور مسکارے کی زیادہ تہہ کی وجہ سے آنکھوں کو غلطی سے مسل لیا جائے تو پلکیں ٹوٹنے لگتی ہیں جس کی وجہ سے بال توڑ ہو سکتا ہے اور پلکوں کے کنارے پر کوئی دانہ بھی نکل سکتا ہے

  • چند اہم روز مرہ گھریلو چیزیں اور ان  کا مدت استعمال

    چند اہم روز مرہ گھریلو چیزیں اور ان کا مدت استعمال

    کچھ چیزیں گھروں میں ایسی ہوتی ہیں جن کی مدت استعمال ختم ہو جاتی ہے لیکن خواتین کو اس کا اندازہ نہیں ہو پاتا بلکہ اکثر خواتین کو اس طرف دھیان بھی نہیں جاتا ہو گا ایسی ہی کچھ چیزیں جنہیں خواتین خرید کر سمجھتی ہیں کہ وہ سالہا سال چلیں گی انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں وہ چیزیں مندرجہ ذیل ہیں

    سلیپرز:
    گھر میں خواتین جو سلیپرز استعمال کرتی ہیں ان کی بھی مدت استعمال ختم ہو جاتی ہے ایسا نہیں ہے کہ یہ جب تک نہ ٹوٹیں انہیں استعمال میں رکھا جائے ماہرین کے مطابق ان سلیپرز کو چونکہ ہر وقت پہنا جاتا ہے اس لئے ان سے فنگس انفیکشن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے سلیپرزکو باقاعدگی سے روزانہ دھوئیں اور ب6 ماہ بعد تبدیل کریں تاکہ پاؤں کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رہیں

    ہیئر برش:
    بالوں کا کنگھا مستقل استعمال میں آتا ہے ایک ہی کنگھے کو کئی لوگ استعمال کرت ہیں بعض اوقات اس وجہ سے بال بھی گرنے لگتے ہیں احتیاط کریں کہ بالوں کا کنگھا ہر کوئی استعمال نہ کرے یعنی ایک دوسرے کا جھوٹا کنگھا استعمال نہ کریں کنگھا ہر ہفتے دھو کر صاف کر لیں ساتھ ہی سال میں ایک مرتبہ کنگھا ضرور استعمال کر لیں تاکہ بالوں کے مسائل سے چھٹکارہ پایا جا سکے

    تکیہ:
    تکیہ بھی لوگ سالوں استعمال کرتی ہیں لیکن اسے بدلنا نہیں چاہتے تکیہ کی بھی مدت استعمال ہوتی ہے اسے بھی ہر دو سے تین سال میں تبدیل کرتے رہنا چاہئے تکیے وقت کے ساتھ ساتھ پچکنا شروع کر دیتے ہیں جس سے گردن اور کمر کی شکایات لاحق ہو جاتی ہیں

    تولیہ:
    اکثر خواتین کی سوچ ہوتی ہے جب تک تولیہ بالکل خراب نہیں ہو جاتا اسے پھینکا نہیں جائے گا ماہرین کے مطابق ایک سے دو سال کے دوران تولیہ کی مدت ختم ہو جاتی ہے اس کی مدت استعمال تولئے کی کوالٹی پر منحصر ہوتی ہے اگر مدت کے گزرنے کے بعد بھی تولیہ استعمال کیا جائے تو اس میں جراثیم جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو کہ جلدی بیماریاں پھیلانے کا باعث بنتے ہیں

    باتھ اسفنج:
    نہاتے وقت جسم سے میل مٹی صاف کرنے کے لئے باتھ اسفنج کا استعمال کیا جاتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کتنا ہی مہنگا اسفنج خرید لیں لیکن اس میں دو ہفتے کے بعد ہی کائی لگنا شروع ہو جاتی ہے لہذا اس لئے باتھ اسفنج کو ایک سے دو ماہ کے اندر تبدیل کر لینا چاہئے اسفنج کو کائی سے محفوظ رکھنے کے لئے اسے گرم پانی میں ڈالیں

  • چیری فوائد سے بھر پور پھل

    چیری فوائد سے بھر پور پھل

    صحت کے حوالے سے چیری میں بے شمار فوائد چھپے ہیں اس میں اینٹی آکسیڈنٹ ضروری وٹامنز اور دیگر غذائیت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں چیری جتنی زیادہ گہرے رنگ کی ہو گی اتنے ہی اس میں غذائی اجزاء بھر پور ہوں گے یسے بہت سے پھل اور سبزیاں جن کی رنگت گہری ہوتی ہے اینتھوسایانینس سے مالا مال ہوتے ہیں یہ کیمیائی مرکبات سوزش ختم کرنے وائرس دور کرنے اور سرطانی خلیات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں چیری میں پوٹاشیم کی بہتات ہوتی ہے اس سے دل کی دھڑکن معمول اور بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے جس سے ہائپر ٹینشن اور فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے تھکاوٹ محسوس کرنے کے باوجود اگر آپ کو نیند نہیں آتی تو سونے سے پہلے چیری کھالیں چیری ایک مفید ہارمون میلاٹونین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے یہ ہارمون نیند کے معمولات کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں چیری میں قدرتی طور پر پائے جانے والے فائٹو اسٹرول خون میں خراب ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں اس سے امراض قلب اور کینسر کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے کمزوری رفع کرنے کے لئے وٹامنز کی گولیاں کھانے کی بجائے ایک پیالی چیری کھا کر آپ وٹامن سی کے علاوہ بیٹ کیروٹین وٹامن اے وٹامن بی6 اور وٹامن کے حاصل کر سکتے ہیں چیری میں بہت کم مقدار میں حرارے پائے جاتے ہیں اس لئے اگر چیری کھانے میں آپ کو لذیذ لگیں تو زیادہ چیری کھانے سے صحت کو نقصان پہنچنے کا امکان کم ہو گا ایک چری کھانے سے جسم کو صرف چار کیلوریز ملتی ہیں چیری میں اینٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں انسانی جسم سے زہریلے مادے ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں چیری کے ستعمال سے ذہنی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اس کا استعمال وزن گھٹانے میں خاطر خواہ مدد فراہم کرتا ہے