Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں میں چھپے صحت کے راز

    پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں میں چھپے صحت کے راز

    کئی پھل اور سبزیوں کے چھلکے غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں لہذا انہیں کوڑے کی ٹوکریوں کا ٹھکانہ بنانے کی بجائے کام میں لائیں چھلکے میں پھل کی بجائے تین چار گنا زیادہ غذائی ریشے ہوتے ہیں جو جسم سے زہریلے مادے خارج کرتے ہیں ان میں تکسیدہ مادے موجود ہوتے ہیں جو کہ جسمانی خلیوں کو تندرست توانا بناتے ہیں جبکہ چھلکوں میں شکر چکنائی اور حراروں کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اس سے جسم ان غذائی مادوں سے محفوظ رہتا ہے جن کی زیادتی ہماری صحت خراب کر سکتی ہے وہ سبزیاں اور پھل جن کے چھلکے بہت کار آمد ہیں
    سیب میں موجود پیشتر وٹامن معدنیات اور دیگر غذائی عناصر اس کے چھلکے میں پائے جاتے ہیں اسی لئے سیب ہمیشی چھلکے سمیت کھائیں سیب کے چھلکے میں وٹامن اے اور سی پاٹاشئیم کیلشئیم فاسفورس اور فولاد پائے جاتے ہیں اس میں ایک ریشہ پیکٹن پایا جاتا ہے جو خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے

    کینو اور مالٹا:
    کینو مالٹے لیموں اور فروٹر وغیرہ کے چھلکے پھینک دئے جاتے ہیں جبکہ ان کے چھلکوں کی غذائی افادیت بہت زیادہ ہے ترش پھلوں پھلوں کے چھلکوں میں بھی وافر مقدار میں وٹامن سی ملتا ہے تازہ کینو اور مالٹے کے چھلکوں میں وٹامن اے بی جست کیچئیم میگنیشیم اور میگنیز بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں ان چھلکوں کو سکھا کر سفوف بنالیں یہ سفوف پھر مصالحے میں مال کر کھانے میں استعمال کریں یا سلاد پر چھڑک کر استعمال کریں

    پیاز:
    پیاز ایک عام استعمال ہونے والی سبزی ہے اس کے چھلکے میں کئی اقسام کے ضد تکسیدی مادے خاص طور پر کوئر ستین نامی کیمیائی مادے کا خزانہ ہے یہ مادہ خون کے دباؤ میں کمی کے ساتھ شریانوں میں چکنائی بھی نہیں جمنے دیتا

    کیلا:
    کیلے کا چھلکا بھی غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے اس میں وافر مقدار میں پایا جانے والا پوٹاشیم معدن فشار خون کو کم کرتا ہے اور موڈ بہتر بناتا ہے اس میں حل پذیر ریشہ خراب کولیسٹرول سے نجات دلاتا ہے

    تربوز:
    تربوز کے گودے کے نیچے واقع سفید حصہ بھی غذائیت سے بھر پور ہے طبی ماہرین کے مطابق سفید حصے میں وٹامن بی اور سی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اس کے ساتھ ہی اس میں سائٹرولین نامی کیمیائی مادہ بھی پایا جاتا ہے یہ ایک تیزاب ہے جو ہمارے بدن میں خون کی نالیوں کو صاف کرتا ہے تربوز کے سفید حصے کو بلینڈر میں سرخ گودے کے ساتھ پیس کر تھوڑی سی چینی ملا لیں تاکہ رس میٹھا ہو جائے

  • زیرہ کے انسانی جسم پر اثرات

    زیرہ کے انسانی جسم پر اثرات

    زیرہ میں پروٹین اور آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اسکے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے زیرہ کا استعمال مختلف اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے اسکا باقاعدہ استعمال بڑھتے ہوئے کولیسٹرول میں کمی لاتا ہے جگر کو صاف رکھنے میں مدد دیتا ہے مدافعتی نظام کو طاقتور بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے باقاعدگی سے استعمال سے خون سے فاسد مادوں کا اخراج ہو جاتا ہے اس کے استعمال سے گردے بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں اس کے باقاعدہ استعمال سے نیند پر سکون ہو جاتی ہے ماہرین صحت کر مطابق زیرے میں ایک مادہ تھائی مول پایا جاتا ہے یہ ہمارے تھوک کے گلینڈز کو تیز کرتا ہے جس کی وجہ سے کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے اور نظام انہضام نہت اچھے طریقے سے کام کرتا ہے اییک چائے کا چمچ زیرہ پانی میں ڈال کر ابال لیں جب پانی کا رنگ براؤن ہو جائے تو چولہا بند کر دیں پانی کو ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تا دن میں تین بار پینے سے پیٹ کی درد دور اور معدہ بالکل ٹھیک ہو جائے گا دو چمچ زیرے کے پانی میںساری رات کے لئے بھگو دیں صبح کے وقت اسی پانی کو ابال کر پیئں اور زیرہ چبا کر کھا لیں اس سے جسم کی اضافی چربی پگھل جائے گی

  • مزیدار  ہری مرغی بنانے کی ترکیب

    مزیدار ہری مرغی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    چکن ایک کلو
    دہی ایک کپ
    پیاز ایک عدد
    ہری مرچ تین عدد
    ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
    لہسن پانچ جوئے
    زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    تیز پتہ ایک عدد
    موٹی الائچی ایک عدد
    چھوٹی الائچی تین عدد
    پودینہ ایک کپ
    ہرا دھنیا ایک کپ
    تیل ڈیڑھ کپ

    ترکیب:
    پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں زیرہ تیز پتہ موٹی الائچی اور چھوٹی الائچی ڈال کر کرکڑائیں ساتھ ہی چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر ہلکا فرائی کر لیں اس کے بعد چکن ڈال کر علیحدہ رکھ لیں مصالحہ بنانے کے لئے گرائنڈر میں دہی ادرک لہسن پیاز ہری مرچ دھنیا پودینہ اور کالی مرچ ڈال کر اچھے سے گرائنڈ کر لیں جب اچھ طرح یکجان ہو جائے تو اسے چکن والے تیل میں ڈال کر ہی فرائی کر لیں جب اچھی طرح بھن کر گھی چھوڑنے لگے تو اس میں فرائی کیا ہوا چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب گل جائے تو چولہے سے اتار کر کسی ڈش میں ڈال کر گارنش کر لیں مزیدار ہری مرغی تیار ہے نان یا چاولوں کے ساتھ سرو کریں

  • خوش ذائقہ زعفرانی لسی ریسیپی

    خوش ذائقہ زعفرانی لسی ریسیپی

    اجزاء:
    دہی ایک پاؤ
    چینی حسب ذائقہ
    چھوٹی الائچی 3 عدد
    زعفران ایک چٹکی
    دودھ ایک پیالی
    آئس کیوبز آدھی پیالی
    پستہ ایک چمچ

    ترکیب:
    تھوڑے سے دودھ میں زعفران مکس کر لیں اب بلینڈر میں دہی شکر الائچی کے دانے دودھ اور برف ڈال کر بلینڈ کر لیں ساتھ ہر زعفران بھی شامل کر دیں اور مزید اچھی طرح مکس کریں اچھی طرح یکجان ہو جائے تو گلاسوں میں ڈال کر پستہ باریک باریک کاٹ کر اوپر چھڑک دیں ذائقے دار زعفرانی لسی تیار ہے

  • لذیذ اور خوش ذائقہ ایپل سلاد بنانے کا طریقہ

    لذیذ اور خوش ذائقہ ایپل سلاد بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    سیب 3 پاؤ
    بند گوبھی ایک عدد چھوٹا
    کھیرا ایک عدد
    دہی ایک کپ
    کریم ایک پیکٹ
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ ایک چوتھائی چمچ
    پسی سفید مرچ ایک چوتھائی کا چمچ
    لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
    اخروٹ آدھا کپ
    کشمش آدھا کپ

    ترکیب:
    دہی اور کریم ایک باؤل میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں بند گوبھی کھیرا اور سیب باریک کاٹ کر رکھ لیں اب اس میں دہی کریم نمک کالی مرچ سفید مرچ لیموں کا رس اخروٹ اور کشمش شامل کر دیں اور اچھ طرح مکس کر کے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ایپل سلاد تیار ہے ٹھنڈا ہونے پر سرو کریں

  • چکن تاجن آسان اور مزیدار ریسیپی

    چکن تاجن آسان اور مزیدار ریسیپی

    اجزاء:
    چکن آدھا کلو
    لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کاچمچ
    سبز مرچ ایک کھانے کا چمچ
    پسی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    دہی پاؤ کپ
    سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
    سرکہ آدھا کھانے کا چمچ
    پیاز ایک عدد
    ٹماٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ
    سفید چنے آدھا کپ ابال لیں
    نمک اور تیل حسب ضرورت

    ترکیب:
    ایک پین میں تیل گرم کر لیں لہسن ادرک پیسٹ اور پیاز ڈال کر زچھی طرح فرائی کر لیں جب بھن جائے تو اس میں چکن شامل کر کے ہلکا سا فرائی کر کے باقی تمام مصالحے شامل کر لیں کچن کے گل جانے تک پکائیں جب چکن گل جائے تو تیز آنچ پر بھون لیں ڈش میں ابلے ہوےئ چنے ڈال کر اس پر چکن مصالحہ ڈال کر گرم گرم سرو کریں

  • ڈولما بنانے کا آسان طریقہ

    ڈولما بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    انڈے 5 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    سفید پسی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    آلو 2 عدد
    بند گوبھی ایک پیالی
    شملہ مرچ ایک عدد
    ہری پیاز دو عدد
    گاجر ایک عدد
    گوشت کی یخنی ایک پیالی
    چیز آدھی پیالی
    مکھن ایک کھانے کا چمچ
    تیل حسب ضرورت

    ترکیب:
    آلوؤں کو ابال کر چھیل کر میش کر لیں بند گوبھی گاجر ہری پیاز اور شملہ مرچ کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں انڈوں کو باؤل میں ڈال کو پھینٹ لیں اس میں میش کئے ہوئے آلو ہری پیاز کے سفید ڈنٹھل نمک اور کالی مرچ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں پین میں مکھن ڈال کر اور ساتھ دو چمچ آئل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں تمام کٹی ہوئی سبزیاں ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کر لیں پھر اس میں یخنی نمک اور سفید مرچ ڈال کر تیز آنچ پر پکاتے ہوئے پانی خشک کر لیں ایک دوسرے پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ آئل گرم کریں اور انڈے کے مکسچر کو چار سے پانچ حصوں میں پین کیک کی طرح سنہرا فرائی کریں خوبصورت سے پلیٹر میں ایک ایک پین کیک کو رکھ کر اس پر سبزیوں کا مکسچر ڈال لین اور چیز ڈال کر تین سے چار منٹ کئ لئے گرل کر لیں

  • ٹوٹی فروٹی کیک ٹارلٹس گھر میں تیار کرنے کا آسان طریقہ

    ٹوٹی فروٹی کیک ٹارلٹس گھر میں تیار کرنے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    میدہ آدھا کپ
    پسی چینی آدھا کپ
    فروٹ کیک 2 سلائس
    فریش کریم آدھا کپ
    بنانا جیلی پاؤ کپ
    ملے جلے پھلوں کے مربے پاؤ کپ
    بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    خشک میوہ جات پاؤ کپ
    انڈے 2 عدد

    ترکیب:
    میدہ چھان کر اس میں پسی چینی اور فریش کریم مکس کر کے بلینڈر یا بیٹر کے ساتھ اچھی طرح مکس کر لیں اس دوران انڈے کی سفیدی اور زردی الگ الگ بیٹر کی مدد سے اتنا پھینٹیں کہ جھاگ بن کر کریم کی طرح ہو جائیں اس کے بعد دونوں چیزوں کو ایک ایک کر کے ڈال کر مزید پھینٹیں تاکہ میدے یا چینی کی ڈلیاں نہ بن جائیں اس کے ساتھ ہی تھوڑا سا فروٹ کیک آدھا ڈرائی فروٹ آدھا بیکنگ پاؤڈر اور آدھی مقدار میں پھلوں کا مربع بھی شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کر کے اوون کرنے کے لئے پیپر ٹارلٹس میں انڈیل دیں اور پہلے سے گرم اوون میں بیک پوبے کے لئے رکھ دیں تقریباً آدگھے گھنٹے بعد اوون کھول کیک میں کوئی تنکا چبھو کر دیکھیں اگر تو تنکا خشک باہر آئے تو کیک تیار ہو چکا ہے اگر ایسا نہ ہو تو دوبارہ تھوڑی دیر بیک کر لیں جب تیار ہو جائے تو اوون سے باہر نکال کر کٹے ہوئے مربوں فروٹ کیک کے چھوٹے ٹکڑوں اور بنانا اور سٹرابیری جیلی کے ساتھ گارنش کر لیں مزیدار ٹوٹی فروٹی کیک ٹارلٹس تیار ہے

  • خوبصورت ہاتھ آپکی شخصیت کی پہچان

    خوبصورت ہاتھ آپکی شخصیت کی پہچان

    جسم کے وہ حصے جن کی صفائی اور دیکھ بھال کو اکثر اوقات نظر انداز کر دیا جاتا ہے ان مین ہاتھ بھی شامل ہیں نہت کم خواتین کے ہاتھ دیکھنے میں دلکش ہوتے ہیں آپ بھی اپنے ہاتھوں کو خوبصورت بنا سکتی ہیں اس کے لئے آپ کو ہر روز ہاتھوں پر کوئی اچھی سی کریم اور موئسچرائزر لگائیں اور ناخنوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ناخنوں اور ہاتھوں کی صفائی ہر دو ہفتے بعد کرنا ضروری ہے خواتین کو دن میں کئی بار ہاتھ پانی میں ڈالنا پڑتے ہیں انہیں چایئے کہ ہر ہفتے مینی کیور ضرور کروائیں چاہیں تو خود گھر پر بھی کر سکتی ہیں اس لے لئے مندرجہ ذیل چیزیں ضروری ہیں روئی ایمری بورڈ ، پٹرہلیم جیلی، بےبی آئل، موئسچرائزر ، دانتوں کا ایک نرم برش، اگر نیل پالش لگی ہوئی ہو تو نیل پالش ریموور. اگر نیل پالش لگی ہے تو روئی اور نیل پالش ریموور کی مدد سے پرانی نیل پالش ناخنوں سے اتار دیں ناخنوں کو رگڑنے سے پہلے بھگو لیں ورنہ جلدی ٹوٹ جائیں گے اب ایمری بورڈ سے ناخںوں کوآرام سے رگڑیں رگڑنے کا عمل ناخن کے کونے سے شروع کریں اور ناخن کے درمیان لا کر ختم کریں پٹرہلیم جیلی کو ناخنوں کے اطراف میں لگا کر ہاتھوں اور ناخنوں پر موئسچرائزنگ کریم لگا لیں تھوڑا سا بے بی آئل گرم کر کے پیالے میں ڈال لیں اور انگلیوں کے پوروں کو پانچ منٹ تک اس میں ڈبوئے رکھیں پھر دانتوں کے برش سے ناخنوں میں جمی ہوئی میل نکال لیں گرم پانی سے ناخن دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں ہاتھ کی انگلیوں کی پوریں دوسرے ہاتھ کے ناخنوں کے اطراف پھیریں دانتوں کے برش سے میل نکال لیں گرم پانی سے دھو کر اچھی طرح خشک کرنے کے بعد کوئی کریم مل لیں ہر ہفتے یا مہینے میں دو سے تین مرتبہ یہ عمل ضرور کریں اس سے آپ کے ہاتھ دلکش اور خوبصورت نظر آئیں گے

  • ایک ایسا تیل جو آپکے چہرے کو مزید خوبصورت بنا دے

    ایک ایسا تیل جو آپکے چہرے کو مزید خوبصورت بنا دے

    طبی ماہرین کے مطابق بادام کا تیل صحت کے لئے بہترین ہے چہرے پر بادام کے تیل کی مالش سے چہرہ تروتازہ اور شاداب رہتا ہے یہ طریقہ ماضی میں بہت مقبول تھا آج اسے میجک آف ایسٹ کے نام سے مغربی ممالک میں خاصی پذیرائی حاصل ہے یہ طریقہ نہایت آسان ہے سب سے پہلے اپنے چہرے کو دودھ میں بھیگے کاٹن سے صاف کیجئے صفائی کرتے وقت خیال رکھیں کہ رگڑ نہ زیادہ ہلکی ہو اور نہ بہت زیادہ تیز بس درمیانہ دباؤ رکھیں اب نیم گرم روغن بادام میں چند قطرے عرق گلاب شامل کر کے چہرے پر مساج کے انداز میں ہلکی ہلکی مالش کریں اس سے چہرے کی ورزش بھی ہو جائے گی اور جھریاں بھی آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گی خواتین کے چہروں پر اکثر موسم یا جلد کی کسی بیماری سے داغ دھبے پڑ جاتے ہیں جنکی وجہ سے چہرے کے نقش اپنی جاذبیت کھو دیتے ہیں ان کو ختم کرنے کے لئے بلیچ لگائیں لیموں کا رس بھی چہرے کے لئے بلیچ کا کام دیتا ہے جو رنگت کو صاف کرنے داغ دھبے دور کرنے کے لئے موثر دوا ہے لیموں کا رس چہرے پر لگا کر اسے خشک ہونے دیں جب خشک ہو جائے تو منہ ہر گز نہ دھوئیں نلکہ اس کو اسی طرح لگا رہنے دیں چند روز کے استعمال سے داغ دھبے دور ہونا شروع ہو جائیں گے اس کے علاوہ مکھن اور دودھ بھی ایک ہلکا بلیچ ہے اسے داغ دھبوں پر لگائیے لیکن خشک ہونے سے پہلے نہ دھوئیں یہ نسخہ روزانہ استعمال کریں اپنے چہرے کو داغ دھبوں سے بچانے کے لئے روزانہ کلینزنگ کا اپہنا معمول بنائیں تاکہ جلد کی تازگی برقرار رہے گردن کی حفاظت شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو بھی ماسک بنائیں اس کی اتنی مقدار ضرور ہو کہ وہ گردن پر بھی لگ جائے گردن کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے اس کی ورزش نمایاں کردار کی حامل ہے اس مقصد کے لئے کوئی بھی ہلکے وزن کی کتاب کو سر پر رکھیں اور سیدھا چلیں اس دوران لتاب نیچے نہ گرے اس دوران گردن کو بھی سیدھا رکھیںاس ورزش سے گردن سڈول اور خوبصورت ہو جاتی ہے موٹے تکیے کا استعمال بھی نہ کریں اس سے گردن میں خم پیدا ہوگا جو آپ کی خوبصورتی پر اثر انداز ہو گا