Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بچوں کے دانتوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    بچوں کے دانتوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    بعض والدین اپنے بچوں کے دانتوں کی حفاظت کے لئے انہیں پھلوں کے رس کی بجائے شکر آمیز مشروبات پلاتے ہیں لیکن حال ہی میں ماہرین دندان نے خبر دار کیا ہے کہ اس طرح کے مشروبات نیز مصنوعی مٹھاس والے جوس مل کر اپنی تیزابیت کے باعث بچوں کے دانتوں کو خراب کر سکتے ہیں شکر پر پلنے والے بیکٹیریا بچوں کے دانتوں کو کھا جاتے ہیں جب والدین دانتوں کو کیڑے سے بچانے کے لئے شکر آمیز مرکبات کی بجائے مصنوعی مٹھاس والے مشروبات پلاتے ہیں تو ان کا حملہ دانتوں کے مینا پر ہوتا ہے پھلوں اور خصوصاً ترش پھلوں میں کچھ تیزابیت ہوتی ہے ایک اندازے کے مطابق دانتوں کے مینا کو پہنچنے والا یہ نقصان چار سال سے اٹھارہ سال کی عمر تک جاری رہتا ہے اور یہ اکثر دانتوں کی کیڑا لگنے کی بیماری سے بھی زیادہ بڑا مسئلہ بن جاتا ہے جب بچوں کو پھل کھانے اور مشروبات پینے کے فوراً بعد برش سے دانت صاف کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے تو معاملہ اور بھی بگڑ جاتا ہے وجہ یہ ہے کہ پھل اور مشروبات کی تیزابیت کے باعث مینا نرم ہو جاتا ہے لہذا اگر فوراً دانت برش کئے جائیں تو یہ جھڑنے لگتا ہے مینا خراب ہونے کے چار ماہ بعد ہی دانتوں کو ٹھیک کرنے کے لئے خول چڑھانے کی ضرورت پڑ جاتی ہے مینا خران ہونے سے دانتوں کے چٹخنے اور ان کی ٹوٹ پھوٹ کا امکان بڑھ جاتا ہے مینا کی کمے سے دانتوں کی حساسیت بڑھ جاتی ہے اور ٹھنڈے گرم مشروبات دنتوں کو لگنے لگتے ہیں ماؤنی کی بڑی تعداد اس بات سے بے خبر ہوتی ہے کہ بچوں میں دانتوں کے مینا کی خرابی کیا ہے ایک خیال یہ بھی ہے کہ فلورائڈ ملے ٹوتھ پیسٹ سے دانتوں کو کیڑے سے تو محفوظ رکھا جا سکتا ہے لیکن اکثر مینا خراب ہو جاتا ہے ایک مہر دندان نے یہ بھی کہا ہے کہ بچے اکثر مشروب کا گھونٹ منہ میں گھماتے رہتے ہیں جس سے دانتوں کے مینا پر اور بھی اثر پڑتا ہے اس کے لئے چند احتیاطی تدبیریں اختیار کر کے دانتوں کو خرابی سے بچایا جا سکتا ہے بچوں کو پھلوں کے رس اور کولڈ ڈرنکس کی بجائے زیادہ دودھ اور پانی پینا چاہئے بچے اگر کولڈ ڈرنکس نہ چھوڑیں تو انہیں کھانے کے ساتھ پلائیں اور گھونٹ لینے کے بعد اسے منہ میں گھمانے سے روکیں نرم نیا درمیانے ریشے کے برش سے دانت صاف کریں جوس میں تھوڑا سا پانی ملا کر پئیں اس طرح رس کی تیزابیت میں کمی آ جائے گی مشروبات اور رس پینے کے فوراً بعد برش کرنے کی بجائے کلی کریں بچے کو سٹرا سے جوس پلائیں اس سے جوس سیدھا حلق میں چلا جاتا ہے اور دانتوں کے ساتھ لگنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں

  • موجیتو کوک ٹیل بنانے کی ترکیب

    موجیتو کوک ٹیل بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    لیموں کا رس 1 کپ
    لیموں 8 عدد
    سوڈا واٹر 2 بوتلیں
    شوگر سیرپ 1 کپ
    برف 2 کپ
    پانی 4 کپ
    نمک پاؤ چمچ چھوٹا
    پودینے کی پتیاں ڈنڈی سمیت

    ترکیب:
    لیموؤں کے ٹکڑے کر کے انھیں برف کے کیوبز والے سانچوں میں ڈال کر فریز کر لیں اب بلینڈر میں لیموں کا رس سوڈا واٹر شوگر سیرپ برف پانی اور نمک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر کے گلاسوں میں ڈال کر اس میں فریز کئے ہوئے لیموں ڈال دیں اور پودینے ڈنڈی سمی پتیوں یعنی پودینے کی اسٹکس کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں

  • خوش ذائقہ اور لذیذ بنانا پڈنگ ملک شیک بنانے کا طریقہ

    خوش ذائقہ اور لذیذ بنانا پڈنگ ملک شیک بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    دودھ ایک پاؤ
    بنانا پڈنگ آدھا پیکٹ
    ویفرز 3 عدد
    کریم آدھا کپ
    چینی 2 کھانے کے چمچ
    برف آدھا کپ
    ونیلا آئسکریم 1 اسکوپس
    کریم 2 کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    بلینڈر میں دودھ بنانا پڈنگ ویفرز کریم چینی برف اور ونیلا آئسکریم ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر کے نکال لیں پھر دو چمچ یا حسب ضرورت کریم پھینٹ لیں اس پھینٹی ہوئی کریم سے گارنش کر کے لذیذ اور خوش ذائقہ بنانا پڈنگ خود پی پئیں اور دوسروں کو بھی سرو کریں

  • مزیدار ایگ لیس مینگو موس گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

    مزیدار ایگ لیس مینگو موس گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    مینگو پیوری 1 کپ
    کریم 1 کپ
    چینی پسی پاؤ کپ
    جیلیٹن پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
    پانی دو کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    مینگو پیوری میں پسی چینی ڈال کر پکائیں اور ٹھنڈا کر لیں کریم کو اچھی طرح پھینٹ کر رکھ لیں پھر جیلیٹن پاؤڈر کو دوکھانے کے چمچ پانی میں گھول لیں اور ان تمام چیزوں کو فولڈ کر کے ان پر آم اور پودینہ کی پتیاں گارنش کر کے سرو کریں یہ بہت ہی اعلی اور مزیدار مینگو موس ہے

  • ڈیٹ ڈیلائٹ ریسیپی

    ڈیٹ ڈیلائٹ ریسیپی

    اجزاء:
    کھجوریں 1 پیالی گٹھلیاں نکال لیں
    میری بسکٹ آدھا پیکٹ
    ناریل گری پاؤ کپ
    چینی پاؤ کپ
    نلو بلینڈ مارجرین یا ڈالڈا بناسپتی گھی 2 کھانے کے چمچ
    فریش کریم آدھی پیالی

    ترکیب:
    کھجوروں کی گٹھلی نکال کر گودا بنا لیں ایک دیگچی میں بلو بلینڈ مارجرین یا گھی کو گرم کر یں اور اس میں کھجوروں کا گودا ڈال کر ہلکا سا بھون کر پیسٹ بنالیں پھر چینی اور ناریل کی گری ڈال کر 5 سے 7 منٹ بھونیں بسکٹ کو چورا کر کے اس میں شامل کر لیں اور دو منٹ بھون لیں پھر ایک تھالی میں ذرا سی چکنائی لگا کر یہ آمیزہ اس میں ڈال کر پھیلا دیں اور ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں اب فریش کریم کو خوب پھینٹ لیں جب گاڑھی نہو جائے تو کھجوت کے آمیزے کے اوپر ڈال دیں مزیدار ڈیٹ ڈیلائٹ تیار ہے اپنی پسند کے مطابق ٹکڑے کاٹ کر سرو کریں

  • کولڈ کافی بنانے کا آسان طریقہ

    کولڈ کافی بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    کافی 2 کھانے کے چمچ
    پانی 1 کھانے کا چمچ
    دودھ 1 پاؤ
    آئسکریم 2 اسکوپس آپکا پسندیدہ فلیور
    چینی حسب ذائقہ
    آئس کیوبز 5 عدد

    ترکیب:
    ایک کھانے کا چمچ گرم پانی میں 2 کھانے کے چمچ کافی ڈال کر مکس کریں او نکال میں پھر بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں پھر دودھ چینی اور برف شامل کر کے بلینڈ کریں اور گلاسوں میں ڈال کر اوپر سے بلینڈ کی ہوئی کافی ڈال دیں مزیدار کولڈ کافی تیار ہے

  • غذائیت سے بھر پور آڑو کا ملک شیک بنانے کی ترکیب

    غذائیت سے بھر پور آڑو کا ملک شیک بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    آڑو 5 عدد
    دودھ 1 گلاس
    بادام 2 کھانے کے چمچ
    شہد ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    چینی تین کھانے کے چمچ
    کشمش 3 کھانے کے چمچ
    سبز الائچی 2 عدد

    ترکیب:
    بادام بھگو کر چھلکے اتار لیں دودھ میں الائچی ڈال کر ابال لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ کر اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں گرائنڈر میں بادام اور کشمش اور دو چمچ دودھ ڈال کر گرائینڈ کر لیں جب آمیزہ اچھی طرح یکجان ہو جائے تو اسے بلینڈنگ جگ میں ڈال دیں اس میں آڑو کے ٹکڑے ڈال کر اس میں شہد چینی برف اور دودھ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر کے ذائقہ دار اور لذیذ ٹھنڈا ٹھنڈا شیک سرو کریں

  • پپیتا سمودی ریسیپی وٹامن سی اور شوگرکے حصول کا قدرتی ذریعہ

    پپیتا سمودی ریسیپی وٹامن سی اور شوگرکے حصول کا قدرتی ذریعہ

    اجزاء:
    پکے ہوئے پپیتے 4 عدد
    اورنج جوس 1کپ
    ونیلا فروزن دہی 1 کپ

    ترکیب:
    پپیتے کا چھلکا اتار کر بیج نکال دیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں پپیتے اورنج جوس اور ونیلا فروزن دہی کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں کہ ملائم ہو جائے تو چھوٹے گلاسوں میں ڈال کر فوراً سرو کریں پپیتا توانائی کے لئے وٹامن سی اور قدرتی فروٹ شوگر مہیا کرتا ہے

  • خوش ذائقہ فروٹ یوگرٹ ریسیپی

    خوش ذائقہ فروٹ یوگرٹ ریسیپی

    اجزاء:
    دہی آدھا کلو
    پائن ایپل کیوبز آدھا ڈبہ
    تازہ کریم آدھا پاؤڈر
    جیلا ٹن پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
    پائن ایپل جیلی پاؤڈر آدھا پیکٹ
    کنڈینسڈ ملک آدھا ڈبہ

    ترکیب:
    ایک کھانے کا چمچ پانی لے کر جیلاٹن پاؤڈر گھول لیں پھر ایک دیگچی میں پانی گرم کریں جب بھاپ آنے لگے تو جیلاٹن کا برتن گرم پانی کے اوپر رکھ کر پکا لیں ایک باؤل میں دہی کنڈینسڈ ملک اور جیلی پاؤڈر ڈال کر کانٹے سے اچھی طرح پھنیٹ لیں پھر پائن ایپل کیوبز ملا لیں اور گھلی ہوئی جیلاٹن ملا کر دابارہ ہلکا سا پھینٹ لیں فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں یہ میٹھا جتنا ٹھنڈا ہو گا اتنا ہی زیادہ مزیدار ہوگا

  • پینا کولاڈا سلش بنانے کی ترکیب

    پینا کولاڈا سلش بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    تازہ پائن ایپل ٹکڑے 1 کپ
    ناریل کریم آدھا کپ
    پائن ایپل جوس 1 کپ
    فریز ونیلا دہی آدھا کپ
    برف کیوبز آدھا کپ

    ترکیب:
    پائن ایپل ٹکڑوں کو فریزر میں فریز ہونے کے لئے رکھ دیں پائن ایپل جوس کو فریج میں رکھ کر یخ ٹھنڈا کر لیں تقریباً ایک ڈیڑھ گھنٹے بعد پائن ایپل ٹکڑے فریزر سے نکال کر بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں پھر ناریل کریم اور مکس کریم ڈال کر مکس کریں پھر پائن ایپل جوس اور برف کے ٹکڑے ڈال کر مزید مکس کریں اور آخر میں فریز دہی ڈال کر مکس کریں اور پینے کے لئے پیش کریں