Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گاجر کا جوس روزانہ صحت مند گھرانہ

    گاجر کا جوس روزانہ صحت مند گھرانہ

    قدرت نے ہمیں جو نعمتیں عطا کی ہیں ان میں ایک انمول نعمت گاجر بھی ہے اسمیں بیٹا کیروئین پایا جاتا ہے جو آنکھوں کے لئے مفید ہوتا ہے متعدد تحقیقات کے مطابق غذائیت سے بھر پور گاجر کا جوس کئی مہلک امراض کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے گاجر کے جوس میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو آنکھوں جگر جلد ہڈیوں اور دانتوں کے لئے بہت ہی اہم ہیں اس کے علاوہ اس میں ؤٹامن سی بی ای ڈی پروٹینز کیلشئیم آئرن کاپر پوٹاشئیم اور بہت سے لازمی جز پائے جاتے ہیں اس کے جوس میں اگر تھوڑا سا چقندر اور سیب کا جوس بھی شامل کر لیا جائے تو اس کے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں

    گاجر کا جوس کینسر سے بچاؤ کے لئے مفید ہے اس کا استعمال کینسر سے متاثرہ خلیوں کی پرورش کو روکتا ہے ایک خیال کے مطابق کینسر کے مریض اگر اس جوس کو روزانہ استعمال کریں تو یہ بیماری مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے جگر گردوں اور لبلبہ کی حفاظت اور السر کی بیماری میں گاجر کا جوس بہترین ہے یہ پھیپھڑوں کو قوت بخشتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور بدہضمی کی وجہ سے سینے میں ہونے والی جلن کو دور کرتا ہے جلد کی رنگت کو نکھارنے کے لئے بے حد مفید ہے گجر کی صفائی میں اہم کردار کرتا ہے قبض کے خلاف مزاحمت کرتا ہے پٹھوں کے کھنچاؤ کو دور کرتا ہے اور جسم سے فضول فیٹس کو نکلنے میں مدد کرتا ہے

  • ٹماٹر کا جوس صحت کے لئے مفید اور انرجی ڈرنک سے بہتر

    ٹماٹر کا جوس صحت کے لئے مفید اور انرجی ڈرنک سے بہتر

    اکثر لوگ ورزش وغیرہ کرنے کے بعد تازہ دم ہونے کے بعد انرجی ڈرنک استعمال کرتے ہیں تاہم ایک نئے جائزے کے مطابق توانائی کی بحالی کے لئے ٹماٹر کا جوس انرجی ڈرنکس کے لئے بہتر ہے ماہرین کے مطابق ٹماٹر میں وہ اہم کیمیائی مرکبات پائے جاتے ہیں جو کھنچاؤ اور دباؤ کے بعد پٹھوں کی بحالی اور کی نالیوں کو معمول کی سطح پر لانے میں معاونت کرتے ہیں ٹماٹر میں ایک مرکب لائیوپین پایا جاتا ہے اور اسی کیمیائی مرکب کے باعث ہمیں ٹماٹر لال سرخ نظر آتا ہے ٹماٹر میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات کینسر امراض قلب اور دیگر امراض کا مقابلہ کرتے ہیں یونان میں صحت متعدد اداروں نے دو ماہ تک مندرہ کھلاڑیوں پر تجربات کئےاس دوران ورزش سے پہلے دوران اور بعد میں ان کی اہم علامتوں پر نظر رکھی ان میں 9 افراد نے ورزش کے بعد ٹماٹر کا جوس پیا تھا جبکہ چھ افراد نے ریگولر بھاگ دار انرجی ڈرنک کا استعمال کیا تھا ٹماٹر کا جوس پینے والے کھلاڑیوں کے پٹھے جلد بحال ہو گئے تھے اور سخت ورزش کے بعد ان کے خون میں گلوکوز کی سطح زیادہ تیزی سے نارمل حد پر آ گئی تھی اور ان کے جسموں میں ان اینزائمز اور پروٹینز کی سطح معمول پر آ گئی تھی جن کی زیادتی سے پٹھوں اور دماغ کو نقصان پہنچتا ہے ماہتین کے مطابق جن لوگوں میں نقصان دہ پورٹینز کی سطح بلند رہتی ہے دو ماہ میں ٹماٹر کے جوس کے استعمال سے فائدہ محسوس کریں گے

  • چقندر اور سیب کا جوس صحت کے لئے مفید

    چقندر اور سیب کا جوس صحت کے لئے مفید

    واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن میں میں ایک اہم مطالعہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ چقندر کا جوس پینے کے صرف دو گھنٹے بعد ہی دل پر اس کے اچھے اثرات پڑنے لگتے ہیں ماہرین کے مطابق چقندر فوری طور پر بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہی جبکہ عمر رسیدہ افراد میں یہ رس پٹھوں کو مظبوط کرتا ہے چقندر میں وٹامن چی وافر مقدار میں ہوتا ہے جو اسے پکانے کے دوران ضائع ہو جاتا ہے لہذا چقندر کا جوس نکال کر پئیں اور اس کی غذائیت سے فائدہ اٹھائیں اس کے ساتھ میں سیب کا جوس بھی شامل کر لیں سیب کی افادیت سے تو ہر کوئی واقف ہے ان دونوں پھلوں کا غذائیت بھرا امتزاج بہترین مشروب ہے

    اجزاء:
    چقندر 200 گرام
    سیب 100 گرام

    ترکیب:
    سیب اور چقندر کو دھو کر چھیل لیں اور ان کے ٹکڑے کاٹ لیں اور بلینڈر میں ڈال کر ان کو اچھی طرح بلینڈ کر کے ان کا گودا بنا لیں اور چھان کر گلاسوں میں بھر لیں مزیدار مشروب تیار ہے اس مشروب کو تین دن استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن تازہ بنا کر پینا زیادہ مفید ہے

  • سٹرابیری کولاڈا ایک خوش ذائقہ اور لذت سے بھر پور مشروب

    سٹرابیری کولاڈا ایک خوش ذائقہ اور لذت سے بھر پور مشروب

    اجزاء:
    فریز اسٹرابیری 2 کپ
    برف کے ٹکڑے 2 کپ
    چینی 4 کھانے کے چمچ
    اسٹرابیری آئس کریم 4 سکوپس
    اسٹرابیری ایسنس 5 قطرے
    پائن ایپل جوس 2کپ
    پسا کھوپڑا 2 کھانے کے چمچ
    کوکونٹ ملک پاؤڈر 6 کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    بلینڈر میں فریز اسٹرابیری برف کے ٹکڑے چینی پسا کھوپڑا کوکونٹ ملک پاؤڈر پائن ایپل جوس اسٹرابیری ایسنس اسٹرابیری آئس کریم سکوپس ڈال کر ان کے سموتھ ہونے تک بلینڈ کریں اور ٹھنڈی ٹھنڈی لذیذ اور ذائقہ دار اسٹرابیری کولاڈا فوراً سرو کریں

  • آئسی بلیو لیمونیڈ سمودی ڈرنک  خوش ذائقہ اور منفرد ریسیپی

    آئسی بلیو لیمونیڈ سمودی ڈرنک خوش ذائقہ اور منفرد ریسیپی

    اجزاء:
    لیموں پانی پاؤڈر 6 کھانے کے چمچ
    کاسٹر شوگر 2 کھانے کے چمچ
    نیلا کلر حسب پسند اور ضرورت
    پودینہ کے پتے 20 عدد
    کالا نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
    وائٹ ڈرنک 2 تلیں
    برف کیوبز 2 کپ

    ترکیب:
    بلینڈر میں لیموں پانی پاؤڈر کاسٹر شوگر نیلا کلر پودینے کے پتے کالا نمک وائٹ ڈرنک برف کے ٹکڑے ڈال کر اچھے طرح بلیند کریں گلاسوں میں ڈال کر پودینے کے پتوں سے سجا کر کھٹا میٹھا اور یخ ٹھنڈا آئسی بلیو لیمونیڈ سرو کریں

  • مینگو ٹینگو ایک لذیذ اور ذائقہ دار مشروب

    مینگو ٹینگو ایک لذیذ اور ذائقہ دار مشروب

    اجزاء:
    آم 2 عدد کاٹ لیں
    برف 2 کپ کیوبز
    ٹینگ 4 کھامے کے چمچ
    وائٹ ڈرنک 2 کپ
    چینی 4 کھانے کے چمچ
    پودینہ پتے 4 کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    بلینڈر میں آم برف ٹینگ وائٹ ڈرنک چینی اور پودینہ کے پتے ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں کہ سموتھ ہو جائے پھر یہ خوب ٹھنڈی مشروب گلاسوں میں ڈال کر سرو کریں یہ ایک بہت ہی خوش ذائقہ مشروب ہے

  • خوش ذائقہ جام شیریں بنانا سمودی ریسیپی

    خوش ذائقہ جام شیریں بنانا سمودی ریسیپی

    اجزاء:
    تازہ دودھ 2 پیالی
    دہی 1 پیالی
    کیلا 3 عدد
    جام شیریں 4 کھانے کے چمچ
    برف کے ٹکڑے 1 پیالی

    ترکیب:
    بینڈر میں دودھ دہی کیلا اقر برف کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں پھر اس میں جام شیریں پاؤڈر شامل کر کے مزید بلینڈ کریں اور گلاسوں میں ڈال کر خوب ٹھنڈی جام شیریں سرو کریں

  • دہی کا میٹھا سادہ اور آسان ریسیپی

    دہی کا میٹھا سادہ اور آسان ریسیپی

    دہی کا میٹھا بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان اور سادہ ہے اس میں صرف دو اجزاء سودس اور دہی ہی استعمال ہوتے ہیں گھر میں یہ لذیذ ریسیپی ٹرائی ضرور کریں

    اجزاء:
    دہی آدھا کلو
    دودھ پاؤ پیالی
    چینی 125 گرام
    بادام تین کھانے کے چمچ کاٹ لیں
    پستے دو کھانے کے چمچ کاٹ لیں

    ترکیب:
    دہی کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر 20 سے 25 منٹس کے لیے لٹکا دیں تا کہ اس کا پانی نکل جائے اب باؤل میں دہی ڈال کر اس میں چینی ڈال اور اچھی طرح مکس کر کے پھینٹ لیں پھر اس میں پاؤ پیالی دودھ ڈال کر مکس کر لیں اور ساتھ ہی بادام اور پستے ڈال کر اسے بلینڈر میں بلینڈ کر لیں اور شیشے کے چھوٹے گلاسوں میں ڈال کر فریزر میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں مزیدار دہی کا میٹھا تیار ہے

  • لذیذ فروٹی سمودی بنانے کی ترکیب

    لذیذ فروٹی سمودی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    آڑو آدھا کپ
    دہی آدھا کپ
    کیلا آیک عدد
    چینی آدھا کھانے کا چمچ
    برف آدھا کپ

    ترکیب:
    بیلنڈر میں آڑو دہی کیلا چینی اور برف ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں کہ وہ سموتھ ہو جائے تو اسے چھوٹے گلاسوں میں ڈال کر سرو کریں یہ بہت ہی لذیذ اور خوش ذائقہ سمودی ہے

  • لذیذ چکن اور پائن ایپل سلاد ریسیپی

    لذیذ چکن اور پائن ایپل سلاد ریسیپی

    اجزاء:
    ابلا چکن آدھا کپ
    پائن ایپل آدھا کپ
    سیب آدھا کپ
    میونیز ڈیڑھ کپ
    کریم دو کھانے کے چمچ
    لیمن جوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    چینی آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ آدھا چمچ چھوٹا

    ترکیب:
    ایک برتن میں ابلا چکن پائن ایپل سیب لیمن جوس ملا لیں پیالے میں کریم اور میونیز اچھی طرح پھینٹ لیں پھر اس میں چینی اور سفید اور سفید مرچ شامل کر کے مزید پھینٹیں اور فروٹس کے اوپر ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر کے شیشے کے باؤل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو چھوٹی پیالیوں میں ڈال کر سروکریں