Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • چکن چیزرول مزیدار اور آسان ریسیپی

    چکن چیزرول مزیدار اور آسان ریسیپی

    اجزاء:
    چکن بون لیس آدھا کلو
    نمک حسب ذائقہ
    چائنیز نمک آدھا چائے کا چمچ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    میدہ ایک کھانے کا چمچ
    گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچ
    وائٹ سوس پاؤ کپ
    کُٹا ہو زیرہ 1 چائے کا چمچ
    پنیر آدھا کپ کدو کش کر لیں
    سموسے کی پٹیاں ایک پاؤ
    تیل ایک کپ

    ترکیب:
    چکن کو اچھی طرح دھو کر ابال کر مرغی کو چوپ کر کے وائٹ سوس میں ملا دیں میدے اور تیل کے علاوہ اس میں تمام چیزیں ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں سموسے کی پٹی میں ایک کھانے کا چمچ مکسچر ڈال کر اسے رول کر دیں پانی اور میدہ کی لئی سے رول کو بند کر دیں اسی طرح ایک ایک کرکے تمام رول بنا لیں پھر پین میں تیل گرم کر کے اس میں رول فرائی کریں اچھی طرح فرائی کر کے نکال لیں اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں

  • چیڈر چیز اور مکئی کے لذیذ سموسے بنانے کی ترکیب

    چیڈر چیز اور مکئی کے لذیذ سموسے بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    سموسہ پٹی ایک پاؤ
    میدہ حسب ضرورت
    مکئی کا چھوٹا ٹن ایک عدد
    شملہ مرچ آدھی چھوٹی باریک کاٹ لیں
    ہری مرچ 1 عدد باریک کاٹ لیں
    چیڈر چیز 50 گرام کدو کش کر لیں
    تیل آدھا کپ

    ترکیب:
    تھوڑے سے میدے میں پانی ڈال کر لئی سی بنا لیں مکئی کا پانی نتھار کر سموسہ پٹی اور تیل کے علاوہ تمام اجزا ایک باؤل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر ایک کھانے کا چمچ بھر کر سموسہ پٹی کے اوپر رکھ کر اسے اس طرح لپیٹیں کہ تکون کی شکل بن جائے تو میدے کی لئی سے چپکا کر بند کر دیں سموسوں کو ہلکے گیلے کپڑے سے ڈھانک کر رکھیں کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں جب اچھی طرح براؤن ہو جائیں تو نکال کر کیچپ یا دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں

  • مزیدا ر اور جھٹ پٹ چیز بال بنانے کا طریقہ

    مزیدا ر اور جھٹ پٹ چیز بال بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    پنیر 4 اونس کدو کس کر لیں
    بیکنگ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
    انڈے 2 عدد پھینٹ لیں
    کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں 3 عدد کاٹ لیں
    نمک ہاف ٹیبل سپون
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی کاٹ لیں
    آلو آدھا کلو ابال کر چھیل لیں
    آٹا 10 اونس
    گھی آدھا کپ

    ترکیب:
    ہرا دھنیا ہری مرچیں پنیر نمک کالی مرچیں بیکنگ پاؤڈر اور انڈوں کو اچھی طرح ملا لیں جب اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس کے چھوٹے چھوٹے بال بنا لیں کڑاہی میں تیل گرم کر کے بالز کو ایک ایک کر کے آٹے میں ملا کر ہلکی آنچ پر تل لیں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کے سنیکس کے طور پر گرم گرم چائے کے ساتھ سرو کریں

  • لذیذ اور ذائقہ دار سنہری چیز سینڈوچ بنانے کا طریقہ

    لذیذ اور ذائقہ دار سنہری چیز سینڈوچ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    بریڈ سلائسز 4 عدد ایک روز کی باسی
    پنیر ڈیڑھ اونس کس کر لیں
    انڈا 1 عدد
    میدہ آدھا کھانے کا چمچ
    بیکنگ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
    تیل 2 کھانے کے چمچ
    دودھ 1 کھانے کا چمچ
    مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    لہسن پیسٹ آدھا چھوٹا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ حسب ذائقہ

    ترکیب:
    بریڈ کے سخت کناروں کو کاٹ کر گول شکل میں کاٹ لیں میدہ نمک کالی مرچ اور بیکنگ پاؤڈر کو مکس کر کے چھان لیں ایک برتن میں انڈا پھینٹ کر ساتھ ہی دودھ پنیر اور لہسن شامل کر لیں اور اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں مسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں پھر میدہ ڈآل کر اچھی طرح مکس کرلیں پھر اس آمیزے کا ایک چمچ بریڈ پر رکھ کر پھیلا دیں پین میں تیل گرم کر کے اس میں سلائسز درمیانی آنچ پر تل لیں ہلکا براؤن ہو جائے تو نکال لیں سوفٹ ڈرنک کے ساتھ سرو کریں

  • مایو گارلک ایگ سینڈوچ بنانے کا آسان طریقہ

    مایو گارلک ایگ سینڈوچ بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    بریڈ سلائسز 12 عدد گرل پین پر ٹوسٹ کر لیں
    انڈے 4 عدد ابال کر چاپ کر لیں
    لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
    کھیرا 2 عدد سلائس میں کاٹ لیں
    ٹماٹو کیچپ 1 کپ
    میونیز 2 کپ
    کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
    کریم 4 کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سلاد کے پتے حسب ضرورت

    ترکیب:
    ایک باؤل میں انڈے لہسن نمک میونیز کالی مرچ اور کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اب پہلے ایک سلائس پر ٹماٹو کیچپ لگا کر دوسرے سلائس پر میونیز اور انڈوں کا آمیزہ لگائیں پھر سلاد کا پتہ اور پھر کٹا ہوا کھیرا رکھ کر دونوں سلائس آپس میں جوڑ دیں اور درمیان سے کاٹ لیں اسی طرح سارے سینڈ وچ تیار کر لیں مزیدار سیندوچ تیار ہیں

  • فرائیڈ ڈرم اسٹکس تیار کرنے کا طریقہ

    فرائیڈ ڈرم اسٹکس تیار کرنے کا طریقہ

    فرائیڈ ڈرم اسٹکس
    اجزاء:
    ڈرم اسٹکس 6 عدد
    کارن فلور 2 کھانے کے چمچ
    سویا ساس آدھا کھانے کا چمچ
    لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    لہسن پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    انڈہ 1 عدد
    میدہ پون کپ
    بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    تیل ایک کھانے کا چمچ
    بریڈ کرمز حسب ضرورت
    تیل فرائی کرنے کے لئے آدھا کپ

    ترکیب:
    ڈرم اسٹکس کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں ایک باؤل میں تمام اجزاء ڈال کر ٹھنڈے یخ پانی سے مکس کر لیں اور ڈرم اسٹکس ڈال کر کم از کم دو سے تین گھنٹوں کے لئے رکھ لیں پھر کڑاہی میں تیل گرم کریں اور ایک ایک ڈرم سٹک کو بریڈ کرم میں رول کرتے جائیں گولڈن براؤن اور کرسپی ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں گرم گرم ڈرم سٹکس کیچپ یا چٹنی کے ساتھ پیش کریں اگر فرائی نہیں کرنی تو ڈرم سٹکس کو سٹیم کر کے مصالحہ لگا کر اوون میں بیک کر لیں

  • انار کا رس پیٹ کی چربی کم کرنے میں مددگار

    انار کا رس پیٹ کی چربی کم کرنے میں مددگار

    انار کا رس کینسر سے بچا سکتا ہے اور دل کے لئے ایک مفید ٹانک ہے اور بڑھی ہوئی توند کو بھی گھٹا سکتا ہے سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ انار نہ صرف مردوں بلکہ خواتین کے پیہٹ کی چربی گھٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے ایڈنبرا یونیورسٹی کے ریسرچرز نے تحقیق کے سلسلے میں لوگوں کو ایک ماہ تک انار کے رس کی ایک بوتل روزانہ پلائی ایک ماہ بعددیکھا کہ ان کے پیٹ میں چربی کے خلیات جمع نہیں ہو رہے ہیں چربی کم ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا بلڈ پریشر بھی کم ہو گیا تھا جس سے ان میں دل کے دورے فالج کے حملے اور گردوں کے ناکارہ ہونے کے خطرات گھٹ گئے تھے اس تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ انار کے رس میں خون میں موجود فیٹی ایسڈ کی مقدار کم کرنے کی صلاحیت ہے جسے نیفا کہتے ہیں اس سے پہلے بھی جانوروں اور انسانوں پر تجربات کیے گئے جس سے معلوم ہوا کہ نیفا کی بلند ترین سطح سے پیٹ میں چربی بھی جمع ہوتی ہے اور اس سے امراض قلب اور ٹائپ ٹو ذیا بیطس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے انار کے رس میں اینٹی آکسیڈنٹ مادوں کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ضرر رساں آکسیجن کے سالموں کو جنہیں فری ریڈیکلز بھی کہتے ہیں ناکارہ کر دیتے ہیں اگر ان سالموں پر قابو نہ پایا جائے تو وہ خلیات کو تباہ کرنا شروع کر دیتے ہیں جس سے دل کی بیماریاں اور کینسر تک لاحق ہو سکتے ہیں اور جسم پر بڑھاپے کے اثرات وقت سے پہلے ظاہر ہونے لگتے ہیں انار صنفی زندگی کا معیار بھی بہتر بناتا ہے انار جوڑوں کے درد بریسٹ کینسر اور پھیپھڑے کے امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں کولیسٹرول گھٹاتا ہے دانتوں پر میل جمنے نہیں دیتا دوران حمل انار کے رس کے استعمال سے نوزائیدہ بچے کا دماغ کسی حادثے کی صورت میں محفوظ رہتا ہے

  • ان ڈورپلانٹس کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    ان ڈورپلانٹس کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    سر سبز و شاداب پودے خوبصورتی کا ایسا روپ ہیں جسکا کوئی نعم البدل نہیں پودے جہاں بھی ہوں خوبصورتی کا تاثر دیتے ہیں باغات کی خوبصورتی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان ڈور پلانٹس گھر کی اندرونی آرائش و زیبائش کو بھی چار چاند لگانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں پودوں کو سجاتے وقت گھر میں ان کی جگہ کے تعین کا خصوصی خیال رکھیں اور پودوں کو مختلف جگہوں پر رکھیں جو جگہ مناسب لگے اس کا انتخاب کریں زیادہ تر ان ڈور پلانٹس نیم مرطوب یا نمی والے علاقوں میں پرورش پاتے ہیں اور تازہ رہنے کے لئے انھیں قدرے تاریک ماحول کی ضرورت ہوتی ہے گھروں میں انھیں ایسا ماحول فراہم کرنے کے لئے بڑے سائز کی کھڑکی کا انتخاب کر کے مشرق یا مغرب کی سمت بڑے سائز کی کھڑکی کا انتخاب کر کے پودوں کو کھرکی میں رکھنا ان کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے بعض ان ڈور پلانٹس سورج کی شعاعوں میں نشونما پاتے ہیں ایسے پودوں کو شمال یا شمال مشرق کی سمت کھڑکی کے دہانے پر رکھنا ان کی نشوونما کے لیے بہترین ہے پودوں کو باقاعدگی سے اتنا پانی دیں کہ مٹی میں نمی برقرار رہے زیادہ نمی والے علاقوں میں نشونما پانے والے پودوں کے لئے ایسے کمرے کا انتخاب کریں جہاں دن میں کئی بار پانی کا استعمال ہو تا ہو انھیں تنگ یا ائر کنڈیشنڈ کمروں میں رکھنے سے اجتناب کریں جس طرح انسان خوراک نہ ملنے کے باعث کمزوری اور بیماری محسوس کرتا ہے اور زیادہ کھا لینے سے معدے کی خرابی جیسی بیماریاں جنم لیتےی ہیں اسی طرح پودوں میں بھی خراک کے تناسب کا خاص خیال رکھنا چاہئے ضرورت سے زیادہ نمی پودوں کے سڑ جانے کا باعث بنتی ہیں صرف تب ہی پانی دیں جب مٹی کی سطح خشک معلوم ہونے لگے البتہ موسم گرما میں عام دنوں سے زیادہ پانی دیں زیادہ تر ان ڈور پلانٹس کو کبھی کبھار پانی کے چھڑکاؤ کی ضرورت ہوتی ہے خاص طور پر ایسے کمروں میں جہاں ائر کنڈیشنر اور ہیٹر سے ہوا خشک ہو جاتی ہے نہایت فائدہ مند ہے یا پودوں کو نمی پہنچانے کا ایک موثر طریقہ یہ بھی ہے کہ چند برف کے ٹکڑوں کو مٹی پر رکھ کر آہستہ آہستہ پگکلنے دینا بھی پودوں کے لئے نہایت مفید ہے

  • ورزش اورکام کریں ساتھ ساتھ

    ورزش اورکام کریں ساتھ ساتھ

    اکسیویں صدی کے اس جدید اور مشینی دور میں فٹ جسم کا حصول خواب بن کر رہ گیا ہے خاص کر ایسی خواتین جو گھر سنبھالنے کے ساتھ ساتھ جاب بھی کرتی ہیں ان کا ورزش کے لئے وقت نکالنا بالکل ناممکن ہے مگر لنچ کے وقفے کے دوران دس سے پندرہ منٹ کی ورزش آپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کی اندرونی فٹنس بھی برقرا رہے گی اس کے لئے آپ کو آفس سے باہر یا کسی جم جانے کی ضرورت نہیں آپ آفس کا فرنیچر اور دوسرا سامان استعمال کر کے ہلکی پھلکی ورزش کر سکتی ہیں جو نہ صرف آپ کے جسم کو اضافی چربی سے بچائے گا بلکہ دماغی طور پر ترو تازہ رکھے گا لنچ کے بعد قدرئے سستی اور نیند طاری ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کام پر توجہ دینا مشکل ہو جاتا ہے یہ پندرہ منٹ کی ورزش سستی بھگانے کے ساتھ ساتھ پوری توجہ کے ساتھ کام ختم کرنے کی توانائی بھی مہیا کرے گی آپ آفس میں اپنی کرسی میز یا کیبن نما کمرے میں یہ ورزش آسانی سے کر سکتی ہیں دیوار کی سمت منہ کر کے کھڑی ہو جائیں دونوں بازوؤں اور ہتھیلیوں کو کندھوں کے برابر رکھ کر دیوار کے ساتھ لگا لیں کمر میں خم ہر گز نہ آنے دیں اب آہستہ سے دیوار کت طرف جھک کر اسی طرح پہلی پوزیشن میں واپس آئیں اس عمل کو کم سے کم دس بار یا آسانی سے جتنی نار دہرا سکیں دہرائیں آفس میں موجود کسی بھی دیوار کا استعمال کر کے بازوؤں اور سینے کے پٹھوں کو مظبوط کرنے کے لئے یہ ایک آسان ورزش ہے
    کندھوں کے اکڑاؤ کو دور کرنے کے لئے کرسی پر سیدھی بیٹھ جائیں اور دونوں بازوؤں کو دائیں بائیں سمت میں کہ سی نہ ابھر آئے اور ہتھیلیاں زمین کی جانب ہوں اب بازو پہلی پوزیشن پر لائیں یہ عمل بھی دا با دہرائیں ٹانگ اور کولہوں کے پٹھوں کو مضبوط رکھنے کے لیے ایک میز کے سائد میں بالکل سیدھی کھڑی ہو جائیں اپنا دایاں ہاتھ میز پر رکھ کر پیٹ کے پٹھوں کو اکڑا کر بائیں ٹانگ کو بائیں سمت میں زمین سے اوپر کی طرف اٹھائیں اور چند سیکنڈ بعد آہستہ آہستہ واپس لائیں یہی عمل دائیں ٹانگ کے ساتھ کریں اوردونوں ٹانگوں کے ساتھ دس دس بار کریں ہلکی پھلکی ورزش کو عادت بانا صحت کے لئے مفید ہو نے کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریوں کو بھی محفوظ رکھتا ہے

  • گرم موسم کی چند ٹپس

    گرم موسم کی چند ٹپس

    موسم گرما میں بال خشک اور کھردرے ہو جاتے ہیں چہرے کی رنگت باقی جسم کی رنگت کے مقابلے میں بہت خراب نظر آنے لگتی ہے جس سے پریشان ہو کر زیادہ تر خواتین پارلر کا رخ کرتی ہیں اگر آپ میک اپ کے بغیر باہر نہیں نکلنا چاہتیں فاؤنڈیشن لگانا بہت ضروری ہے تو گرمیوں میں فاؤنڈیشن کی بجائے آپ اورٹنٹیڈ موئسچرائزر لگائیں کیونکہ یہ فاؤنڈیشن سے ہلکا ہوتا ہے اگر جلد خشک اور مسام کھلے ہوئے ہوں تو روزانہ سونے سے پہلے روغن بادام کی مالش بہت فائدہ دیتی ہے چہرے کو چمکدار بنانے کے لیے گلاب کے عرق میں روغن بادام ملا کر مالش کریں اس سے چہرے پر چمک آتی ہے رنگ گورا کرنے کے لئے 4 بادام پانی میں بھگو کر صبح چھیل کر پیس لیں اس میں ایک چھوٹا چمچ دودھ اور چار قطرے لیمن عرق ملا کر 20 منٹ تک لیپ کریں پھر چہرہ دھو لیں ہونٹوں کی سیاہ رنگت ختم کرنے کے لئے روغن بادام لگائیں ہونٹ خوبصورت ہو جائیں گے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے انگلی پر روغن بادام لگاکر ہلکے ہاتھ سے باہر کی طرف مالش کریں پلکوں کو لمبا اور حسین کرنے کے لئے دودھ میں فلالین کے کپڑے کو بھگو کر آنکھوں پر رکھ لیں جب آنکھوں تک گرمائش پہنچنے لگے تو تھوڑی دیر کے لئے کپڑا ہٹا لیں اس سے پلکیں گھنی اور لمبی ہو جائیں گی یہ عمل 5 یا 6 بار سے زیادہ مت کریں گرمیوں کے موسم مٰن بال کٹوادینا زیادہ بہتر ہوتا ہے کیونکہ گرمی میں سب سے زیادہ پریشانی لمبے بالوں کو ہوتی ہے بالوں میں چپ چپ شروع ہو جاتی ہتے تیل لگانے سے بھی بال بے رونق رہتے ہیں اس لیے اس موسم میں بال چھوٹے ہی اچھے رہتےہیں