Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ذائقہ داراور لذیذ چکن چیز رولز ریسیپی

    ذائقہ داراور لذیذ چکن چیز رولز ریسیپی

    اجزاء:
    چکن ابلا ہوا 1 کپ باریک باریک کر لیں
    بند گوبھی باریک کٹی ہوئی آدھا کپ
    گاجر باریک کٹی ہوئی آدھا کپ
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
    سویا ساس 2 کھانے کے چمچ
    سرکہ 2 کھانے کے چمچ

    پین کیک بنانے کے لیے:
    میدہ 2 کپ
    کارن فلاور آدھا کپ
    نمک حسب ذائقہ
    دودھ ایک کپ
    انڈے 2 عدد
    کوکنگ آئل 2 کپ

    ترکیب:
    ایک باؤل میں چکن بند گوبھی گاجر اور ہری مرچ پیاز ڈال کر ملا لیں پھر نمک کالی مرچ سویا ساس اور سرکہ اس میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں میدہ اور کارن فلاور کو ملا کر چھان میں اور دودھ میں انڈے پھینٹ کر اس میں ملا لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے گرم جگہ پر رکھیں پھر اس کو اچھی طرح پھینٹ لیں اگر مکسچر گاڑھا ہو تو اس میں تھوڑا پانی ملا لیں نان اسٹک فرائی پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل برش کی مدد سے لگائیں اور ایک منٹ تک ہلکی آنچ پر گرم کر لیں پھر تھوڑا سا مکسچر پین میں پھیلا کرڈال لیں ایک سائیڈ سے اچھی طرح سے پکا کر نکال لیں اسی طرح سارے پین کیک بنا لیں پھر ایک ایک پین کیک کو پھیلا کر اس میں سبزیوں کی فلنگ ایک چمچ درمیان میں رکھ کر رول کر لیں انڈے کی سفیدی یا پانی کی مدد سے اچھی طرح کنارے چپکا لیں 15 سے 20 منٹس کے لیے فریج میں رکھ دیں کڑاہی میں کوکنگ آئل اچھی طرح گرم کر کے ان رولز کو درمیانی آنچ پر گولڈن فرائی کر لیں

  • مزیدار اور لذیذ بریڈ رول ریسیپی

    مزیدار اور لذیذ بریڈ رول ریسیپی

    اجزاء:
    ڈبل روٹی کے سلائس 4 عدد
    انڈے 1 عدد
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    آئل 1 کپ
    نمک حسب ذائقہ
    باریک پسا قیمہ 1 پاؤ
    ہری مرچیں 2 عدد باریک کاٹ لیں
    لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ

    ترکیب:
    قیمے میں نمک لال مرچ پاؤڈر ادرک لہسن اور ہری مرچیں ڈال کر تیل میں بھون لیں ڈبل روٹی کے کنارے الگ کر لیں اور ایک برتن میں دو کپ پانی ڈال کر اس میں ایک چٹکی نمک ڈال دیں اور ڈبل روٹی کے سلائس کو ایک ایک کر کے اس میں ڈبو کر نکال لیں اور ہتھیلیوں میں دبا کر نچوڑ لیں اس طرح سے ڈبل روٹی نمکین ہو جائے گی اب ڈبل روٹی کو ہتھیلی پر رکھ کر اس میں قیمے کا آمیزہ چمچہ بھر کر رکھیں اور رول بنا لیں کڑاہی می‌تیل ڈال کر گرم کریں اور رول کو انڈے میں ڈپ کر کے گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں مزیدار بریڈ رول تیار ہیں کیچپ کے ساتھ سرو کریں

  • لذیذ اور میٹھے سموسے بنانے کا طریقہ

    لذیذ اور میٹھے سموسے بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    میدہ 500 گرام
    دودھ 500 گرام
    گھی 500 گرام
    چینی 400 گرام
    گاجر کا مربہ 100 گرام
    پستہ 12 عدد
    سیب کا مربہ 100 گرام
    بادام 20 گرام
    پسا ہوا ناریل 20 گرام
    سبز الائچی 10 عدد
    کشمش 50 گرام

    ترکیب:
    ایک برتن میں چینی اور پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں اور شیرہ تیار کریں ایک پرات میں میدہ چھان لیں اس میں ایک چٹکی نمک دودھ اور گھی ڈال کر میدہ خوب اچھی طرح گوندھ لیں اس کے بعد ایک الگ برتن میں سیب اور گاجر کا مربہ پسا ہوا ناریل پستے اور بادام کی گریاں کاٹ کر کشمش اور سبز الائچی کے دانے ڈال کر تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح کچل کر مکس کر لیں ان میں آدھا شیرہ ڈال کر ملا دیں پھر میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور ان کو بیل لیں اور درمیان سے کاٹ کر دو حصے کر دیں اور شیرہ لیپ دیں ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا مربے والا آمیزہ رکھیں اور لپیٹ کر تکونی شکل میں سموسہ بنائیں کناروں کو خوب اچھی طرح دبا کر بند کریں اس کے بعد کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور سموسوں کو اس میں ڈال کر فرائی کریں لذیذ اور میٹھے سموسے تیار ہیں

  • گاجر کا زردہ بنانے کی عمدہ ترکیب

    گاجر کا زردہ بنانے کی عمدہ ترکیب

    اجزاء:
    چاول ایک پاؤ
    گاجر 2 عدد
    چینی ایک پاؤ
    دودھ پاؤ پیالی
    کھویا پاؤ پیالی
    پستے پاؤ پیالی
    ناریل حسب پسند
    کوکنگ آئل پاؤ پیالی

    ترکیب:
    گاجر کو کدو کش کر لیں فرائنگ پین میں پھیلا کر ڈال لیں اور ہلکی آنچ پر رکھ کر پکائیں اور اس کا پانی خشک کر لیں چاول ابال لیں پھر چاول چینی اور گاجر کو دو حصوں میں تقسیم کریں پھر ایک پین میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اب اس میں ایک تہہ چاول گاجر اور چینی کے اوپر دو کھانے کے چمچ دودھ ڈالیں پھر چاولوں کے دوسرے حصے کی تہہ گاجر اور چینی کے اوپر دودھ ڈال دیں پین کو توے پر رکھ کر شروع میں تین سے چار منٹ آنچ درمیانی رکھیں پھر ہلکی آنچ پر دس منٹ تک دم پر رکھ دیں چولہے سے اتار کر اس میں کوکنگ آئل ڈال کر 5 منٹ ڈھک کر رکھ دیں پھر کسی ڈش میں نکال لیں اور اوپر پستے بادام کھویا اور ناریل کدو کش کر کے چھڑک دیں گاجر کا گرما گرم حلوہ تیار ہے

  • قلا قند بنانے کا طریقہ

    قلا قند بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    کھویا 250 گرام
    چینی 75 گرام
    الائچی 3عدد
    بادام 1چمچ
    پستے 1 عدد
    چاندی کا ورق 2 عدد

    ترکیب:
    ایک پین میں کھویا ڈال کر اس کو 5 منٹ اچھی طرح پکائیں اور چمچ ہلاتی رہیں اب اس میں چینی ڈال لیں اور چمچ ہلائیں یہاں تک کہ پگھل نہ جائے جب پگھل جائے تو اس میں الائچی کے بیج ڈال کر پکائیں پھر اس کو ٹھنڈا کر کے بادام پستے اور چاندی کے ورق سے گارنش کر لیں جم جائے تو اس کے پیسزکر کے سرو کریں

  • سفاہت کیا ہے؟ جانئے قرآن و حدیث کی روشنی میں

    سفاہت کیا ہے؟ جانئے قرآن و حدیث کی روشنی میں

    اردو میں سفاہت اور حماقت دونوں بے وقوفی کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں عربی میں سفاہت کا لفظ جہالت و اضطراب جسمانی کمزوری ہلکا پن اور علم و بردباری کی ضد کے طور پر لیا جاتا ہے حضرت امام جاحظ فرماتے ہیں سفاہت علم کے الٹ ہے غصے کی تیزی چھوٹی بات پر بھڑک اٹھنے سزا دینے میں حد سے تجاوز کرنے انتےقام لینے میں جلدی کرنے تھوڑی سی تکلیف پر واویلا کرنے اور فحش گالی گلوچ پر اس کا اطلاق ہوتا ہے حضرت جرجانی فرناتے ہیں کہ سفاہت اس بیوقوفی اور ہلکے پن کو کہتے ہیں جو خوشی اور غضب کی وجہ سے انسان پر طاری ہوتا ہے اور انسان کو ایسے عمل پر آمادہ کرتا ہے جو عقل اور شریعت کے تقاضوں کے خلاف ہوتا ہے سفاہت سفیہ سے بنا ہے جس کے معنی ہیں بیوقوف، سفیہ کی ضد سفہاء ہے قرآن کریم میں دو قسم کے لوگوں پر سفہاء کا اطلاق کیا گیا ہے نمبر ایک ایسے جو دنیاوی معاملات میں حماقت اور بے عقلی کا مظاہرہ کریں جیسا کہ سورۃالنساء میں یتیموں کے سرپرستوں اور وارثوں کو حکم دیا گیا ہے کہ "اپنے اموال بیوقوفوں کے حوالے نہ کرو ” ظاہر ہے یتیموں کا مال ایک دن ان کے حوالے کیا جائے گا اور یہ ن کا حق ہے لیکن اگر ناتجربہ کاری اور ناسمجھی ہی کے زمانے میں مال اس کے حوالے کر دیا جائے تو وہ اسے عیش و عشرت میں اڑا دے گا اسی لیے حکم دیا گیا ہے کہ جب تک اس میں دنیاوی معاملات کی سمجھ بوجھ اور عقلی پختگی کے آثار ظاہر نہ ہوں اس وقت تک میراث میں جو اس کا حصہ بنتا ہے وہ اس کے حوالے نہ کیا جائے اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ فضول خرچ اور ناجائز مصرف پر مال اڑانے والا انسان بھی شریعت کی نظر میں بے وقوف شمار شمار ہوتا ہے اور دوسرو جو لوگ اخروی معملات میں ناسمجھی کا مظاہرہ کرتے ہیں قرآن پاک میں انہیں بھی سفہاء یعنی بے وقوف کہا گیا ہے سورۃ بقرہ کی آیت 13 میں ہے کہ جب ان (منافقوں) سے کہا جاتا ہے کہ ایمان لے آؤ تو کہتے ہیں کیا ہم ایمان لے آئیں جیسے بے وقوف ایمان لے آئے ہیں "سن لو وہی ہیں بے وقوف لیکن وہ نہیں جانتے ہیں ” ایک مشہور قول ہے کہ ہر شخص کو اپنی عقل اور دوسرے کی دولت زیادہ دکھائی دیتی ہے اس قول کی سچائی کا ہم عملی مشاہدہ تب کرتے ہیں جب ہم بڑے بڑے احمقوں کو دیکھتے ہیں جب وہ عظیم انسانوں اور عقل و خرد کی چلتی پھرتی تصویروں پر پھنتیاں کستے ہیں انبیاء اکرام سے بڑا عقلمند اور مشرکوں سے بڑا بے وقوف بڑا کون ہو سکتا ہے مگر یہ نامی گرامی بے وقوف اللہ کے رسولوں کو یہ بات کہنے سے باز نہیں آئے سورۃ ہود میں ہے کہ قوم عاد نے حضرت ہود علیہ السلام سے کہا "ہم تمھیں سفاہت میں مبتلا دیکھتے ہیں اور ہم تجھے جھوٹوں میں سمجھتے ہیں اللہ تعالیٰ کے بنی نے کمال علم و عقل سے کام لیتے ہوئے جواب دیا "اے میری قوم میں کسی سفاہت میں مبتلا نہیں ہوں بلکہ میں تو رب العالمین کا رسول ہوں” نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیث مبارکہ میں ان حکمرانوں کو بھی "سفہا” قرار دیا ہے جو شریعت اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سے دور ہوں گے گمراہ فرقوں کے ان بانیوں کو بھی سفہاء فرمایا ہے جو پرلے درجے کے مکار اور ریا کار ہوں گے اور دین کے نام پر لوگوں کو بےوقوف بنائیں گے حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت کعب سے فرمایا اللہ تعالی تمھیں نے وقوفوں کی حکومت و امارت سے بچائے انہوں نے سوال کیا کہ بے وقوفوں کی امارت سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا میرے بعد ایسے امرا ہوں گے جو میری اقتدا نہیں کریں گے اور میری سنت پر عمل نہیں کریں گے جو لوگ ان کے جھوٹ کو سچ کہیں گے اور جھوٹ میں ان کی مدد کریں گے میرا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ حوض کوثر پر آ سکیں گے لیکن جو لوگ ان کے جھوٹ کو سچ نہیں قرار دیں گے اور ظلم میں ان کے مددگار نہیں ثابت ہوں گے وہ مجھ سے ہیں میں ان سے ہوں اور انہیں حوض کوثر پر میرے حضور پیش ہونے کی سعادت حاصل ہو گی دوسری حدیث میں چرب زبان دولت پرست شہرت پرست اور عیار و مکار لیڈروں اور خطیبوں کو بے وقوف قرار دیا گیا ہے صحیح بخاری میں حضرت علی سے مروی ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا کہ آخری زمانے میں کچھ نو عمر لوگ سامنے آئیں گے جو عقل کے کچے اور بیوقوف ہوں گے یوں تو وہ اللی اور رسول کی باتیں کریں گے لیکن ان کا ایمان ان کے حلق سے تجاوز نہیں کرے گا اتفاق سے ہمارے اس زمانے میں اس قسم کے بے وقوف بھی بے شمار ہیں جو اپنے لیکچر اور بیان میں حوالوں جے طور پر براآنی آیات بکثرت پڑھتے ہیں اور احادیث کے بھی حوالے دیتے ہیں لیکن وہ ذہنی اعتبار سے مغرب سے بے حد مرعوب ہیں اور فکری گمراہیوں میں مبتلا ہیں اور ساری قوم کو گمراہی میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں وہ اپنی خواہشات اور ترجیحات کو کتاب و سنت کے تبع نہیں کرنا چاہتے بلکہ کتاب و سنت کو اپنی ترجیحات کے تبع کرنے کی کوشش کرتے ہیں یقیناً ایسے لوگوں سے بڑا بے وقوف نہیں ہو سکتا لیکن وہ اپنے آپ کو عقلمند سمجھتے ہیں

  • عمدہ اور بہترین ذائقہ دار آئس کریم بنانے کا طریقہ

    عمدہ اور بہترین ذائقہ دار آئس کریم بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    آم 2 عدد
    کیلے 2عدد
    چیکو 3 عدد
    دودھ 3 پاؤ
    ربڑی 3 پاؤ
    پستے 20 گرام
    بادام 20 گرام
    چینی ڈیڑھ کپ
    الائچی 2 عدد

    ترکیب:
    کیلے آم چیکو چینی اور الائچی کے دانے دودھ میں ڈال کر اچھی طرح پیس کر ان سب کا شیک بنا لیں اور دودھ کو ہلکی آنچ پر ابال آنے تک رکھ دیں جب ابال آ جائے تو اس میں ربڑی شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے کے لیے پکنے دیں گاڑھا ہونے پر دودھ ایک سیدھے سانچے میں ڈال کر فریز کر دیں جب اچھی طرح جم جائے تو نکال کر اس کے اوپر بادام اور پستہ چھڑک دیں مزے دار آئس کریم تیار ہے

  • کیلے کی آئس کریم بنانے کا طریقہ

    کیلے کی آئس کریم بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    کیلے 2 عدد
    آئسنگ شوگر 50 گرام
    ونیلا ایسنس آدھا چمچ
    انڈے 2 عدد
    دودھ 3 کھانے کے چمچ
    گاڑھی کریم 0.14 لیٹر
    لیمن جوس 1 چھوٹا چمچ

    ترکیب:
    کیلے لیمن جوس اور چینی کو بلینڈر میں ڈال کر مکس کر لیں کہ ملائم مکسچر بن جائے پھر اس میں ونیلا ایسنس ملا دیں اور مکس کر لیں اس مکسچر کو ایک باؤل میں ڈال کر اس میں کریم پھینٹ کر ملا دیں اس مکسچر کو کنٹینر میں رکھ کر آدھے گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں انڈوں کی سفیدی باؤل میں ڈال کر پھینٹ کر گاڑھی کر لیں پھر نیم فریز کی ہوئی آئس کریم کو انڈے کے مکسچر میں آہستہ سے پلٹا دیں اور واپس اسی کنٹینر میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں جب اچھی طرح جم جائے تو نکال کر سرو کریں

  • لذیذ کھویا پڈنگ بنانے کی آسان  ریسیپی

    لذیذ کھویا پڈنگ بنانے کی آسان ریسیپی

    اجزاء:
    انڈے 8عدد
    ڈبل روٹی کےسلائس 12عدد
    دودھ 6 کپ
    چینی 1 کپ
    کھویا 1کپ
    پسی سبز الائچی 2 چائے کے چمچ
    زعفران 2 چائے کے چمچ
    چاندی کے ورق 4 عدد
    بادام حسب ضرورت
    مکھن حسب ضرورت

    ترکیب:
    سلائسز کو کناروں سے کاٹ لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے مکھن میں فرائی کر لیں ایک نبرتن میں دودھ چینی اور کھویا ڈال کر پکائیں کھویا نرم ہو جائے تو اس میں سلائسز کے ٹکڑے ڈال کر پکائیں تھوڑی دیر پکانے کے بعد اس میں زعفران اور الائچی شامل کر دیں جب گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار کر رکھ لیں انڈے پھینٹ کر اس میں شامل کر دیں ڈش میں مکھن لگا کر یہ آمیزہ ڈش میں ڈال کر سیٹ ہونے تک اوون میں بیک کر لیں پھر اوون سے نکل کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو بادام باریک کاٹ کر اس پر چھڑک دیں اور چاندی کے ورق سے سجا کر سرو کریں

  • آڑو کی ذائقہ دار چٹنی بنانے کا طریقہ

    آڑو کی ذائقہ دار چٹنی بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    آڑو آدھا کلو
    چینی آدھا پاؤ
    سرکہ آدھا کلو
    کشمش 1 چھٹانک
    لہسن آدھا چھٹانک
    کلونجی آدھا چھٹانک
    نمک حسب ذائقہ
    چھوہارے آدھا پاؤ
    سرخ مرچ 1 چھٹانک
    ادرک 1 چھٹانک

    ترکیب:
    درمیانے قسم کے آڑو جو کہ نہ کچے ہوں نہ پکے دھو کر چھیل لیں اور ان کی گٹھلیاں نکال لیں دی گئی مقدار میں سے آدھی مقدار میں ادرک سرخ مرچ اور چھوہارے رات بھر سرکہ میں بھگو دیں اور صبح نمک سمیت پیس لیں اب اس میں چینی ڈال کر ہلکا سا پکا لیں پھر اس میں آڑو ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکائیں پھر اس میں لہس باقی چھوہارے کشمش ادرک کلونجی اور لہسن کے جوئے اس میں شامل کر لیں اور پکائیں جب تھوڑا سا قوام رہ جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور کسی جار یا مرتبان میں محفوظ کر لیں یہ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ ترین چٹنی ہے