Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بیسن کی روٹی اور پودینے کی چٹنی بنانے کی ترکیب

    بیسن کی روٹی اور پودینے کی چٹنی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    بیسن آدھا کلو
    آٹا 1 پیالی
    پودینہ آدھی گٹھی
    پسی لال مرچ حسب ذائقہ
    نمک حسب ذائقہ
    مکھن آدھا کپ
    سفید زیرہ چائے کا آدھا چمچ
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    ہری مرچیں 2عدد

    چٹنی کے لیے اجزاء:
    پودینہ آدھی گٹھی
    گول لال مرچیں 3 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    املی کا گودا آدھی پیالی
    ہری مرچیں 3 عدد
    لہسن جوئے 3 عدد
    گُڑ آدھا کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    بیسن میں تمام اجزاء ملا کر سخت آٹا گوند لیں اور 15 سے 20 منٹ کے لیے رکھ دیں پھر اس آٹے کے پیڑے بنا کر روٹیاں بیل لیں روٹیوں کوتوےپر دونوں طرف سے اچھی طرح سینک کراتار یں اور ان پر مکھن لگاتے جائیں چٹنی بنانے کے لیے بلینڈر میں گُڑ نمک اور املی کے علاوہ تمام اجزاء ڈال دیں اور اچھی طرح سے مکس کر کے بلینڈ کر کے باؤل میں نکال لیں اس میں گُڑ املی اور نمک ملا کر پین میں ڈالیں چند منٹ پکا کر باؤل میں ڈال لیں بیسن کی روٹیوں کے ساتھ سرو کریں

  • پاکستان کی نامور خواتین

    پاکستان کی نامور خواتین

    خاتون سفیر
    بیگم رعنا لیاقت علی خاں پاکستان کی پہلی سفیر خاتون تھیں انھیں نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم ممالک کی پہلی سفیر خاتون کا اعزاز بھی حاصل ہے انہوں نے ستمبر 1954 سے جون 1961 تک نیدر لینڈ میں بطور سفیر اپنی خدمات سرانجام دیں پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خاں کی اہلیہ تھیں

    خاتون ڈپٹی سپیکر
    مسز اشرف عباسی ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا حلف اٹھانے والی پاکستان کی پہلی خاتون تھیں انھیں 11 اگست 1973 کو قومی اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب کیا گیا

    خاتون سیکرٹری
    مس گلزار بانو پاکستان کی پہلی وفاقی سیکرٹری ہیں انھیں 3 فروری 1975 ء کو اس عہدے کے لیے منتخب کیس گیا اس سے پہلے وہ کامرس ڈویثزن کی ایڈیشنل سیکرٹری تھیں پھر انھیں مزید ترقی دے کر ملازمین کے بہبود فنڈ اور انشورنس فنڈ کی مینجننگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا

    خاتون سرجن
    ڈاکٹر کشور نازلی محمود پاکستان کی پہلی جنرل سرجن ہیں 1939ء میں امرتسرمیں پیدا ہوئیں ینہوں نے لاہور سے میٹرک اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا اور گنگا رام ہسپتال میں ملازمت اختیار کر لی 1964ء میں جنرل سرجری میں رائل کالج آف سرجنز انگلستان کی فیلو شپ ایف آر سی ایس کی ڈگری لی اور وہاں سے واپسی پر کراچی میں ملازمت اختیار کر لی اور بطور جنرل سرجن ان کا تقرر 1964ء میں ہوا

    خاتون شاعرہ
    پاکستان کی پہلی خاتون شاعرہ ادا جعفری ہیں ان کا اصلی نام عزیز جہاں ہے اور 1924ء کو بھارت میں پیدا ہوئیں انہوں نے گھر پر ہی تعلیم مکمل کی ان کے والد کا نام بدر الحسن تھا شاعری کے مجموعوں میں "غزالاں تم تو واقف ہو” 1974ء "شہر درد” 1968″ ” ساز سخن” 1982ء ” میں ساز ڈھونڈتی رہی ” 1950ء قابل ذکر ہیں ان کا کلام ملک کے معروف ادبی رسائل میں چھپتا رہا ہے انہیں تمغہ امتیاز بھی مل چکا ہے بائیکو لکھنے میں بھی مہارت رکھتی ہیں "شہردرد” پر انہیں 1968ء کا آدم جی ادبی ایوارڈ بھی مل چکا ہے

    پہلی خاتون وزیراعظم
    بینظیر بھٹو پاکستان کی پہلی وزیراعظم خاتون تھیں زوالفقار علی بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں
    1973ء میں ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد آکسفورڈ ئنیورسٹی سے فلاسفی سیاسیات اور معاشیات میں گریجویشن کی اور دوران تعلیم آکسفورڈ کے انتخابات میں حصہ لیا اور یونین کی صدر منتخب ہوئیں پودٹ گریجویٹ مکمل کرنے کے بعد 1977 میں وطن واپس لوٹ آئیں 1988ء میں ضیاءالحق کی موت کے بعد ان کی پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی اور 34 سال کی عمر میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی کم عمر ترین وزیر اعظم بن گئیں 2 دسمبر 1988ء کو وزیراعظم کا حلف اٹھایا

  • قربانی کا گوشت محفوظ کیسے کیا جائے؟

    قربانی کا گوشت محفوظ کیسے کیا جائے؟

    عیدالضحی مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے جس میں مسلمان گائے بکری بھیڑ اور اونٹ کی اللہ کی راہ میں قربانی کرتے ہیں شریعت کے مطابق قربانی کا یہ گوشت تین حصوں میں تقسیم کیا جات ہے ایک حصہ غریبوں کے لیے ایک رشتہ داروں اور ایک اپنے لیے رکھا جاتا ہے قربانی کے گوشت کی کٹائی اور اسے محفوظ کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے خصوصا گرمیوں میں گوشت کے خراب ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے گوشت کو 3 ماہ سے زیادہ سٹور نہیں کرنا چاہئے کیونکہ زیادہ عرصہ رکھنے سے گوشت کی غذائیت اور ذائقہ ختم ہو جاتا ہے اسی طرح فریج کے درجہ حرارت کو بار بار کم یا زیادہ کرنے سے گریز کریں اس سے گوشت کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

    قربانی کے گوشت کو محفوظ کرنے سے متعلق چند باتوں کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہےتازہ کٹے ہوئے گوشت کا درجہ حرارت تھوڑ زیادہ ہوتا ہے اس لیے اسے سب سے پہلے اسے ٹھنڈا کرنا ضروری ہے اس کے لیے گوشت کو ٹھنڈی جگہ رکھا جائے تا کہ اس کا درجہ حرارت کم ہو سکے قربانی کے گوشت کو فریزر اور فریج میں رکھنے میں تاخیر نہ کریں، فریج سے باہر دو گھنٹے تک گوشت کو چھوڑے رکھنے پر بیکٹریا کا حملہ ہوسکتا ہے، اس سے گوشت خراب ہوسکتا ہے۔

    قربانی کے گوشت کو فریز کرنے سے پہلے پارچوں کو اچھی طرح دھو لیں اور اس کو چھلنی میں رکھ کر اس کا پانی نکلنے دیں پھر چاہے اسے پارچوں کی شکل میں رکھیں بوٹیوں کی شکل میں یا قیمہ بنوا لیں عام طور پر جتنا گوشت ایک وقت میں استعمال کرتے ہیں اس حساب سے پیکٹ بنا لیں ائیر ٹائٹ تھیلیوں میں اس طرح بند کریں کہ نہ اس میں پانی ہو اور نہ اس میں ہوا ہو چاہے تو یہ پیکنگ ڈبل بھی کر سکتے ہیں تا کہ نمی برقرار رہے –

    ہڈیوں والے گوشت یا ہڈیوں کو پیک کرتے ہوئے یہ خیال رکھیں کہ نوکیلی ہڈی کی وجہ سے پیکٹ نہ پھٹے اس طرح فریزر میں موجود خشک ہوا پیکٹ میں داخل ہو کر گوشت کو خشک کر دے گی قربانی کے گوشت رکھنے سے پہلے فریزر کو ہائی کول پر کر دیں تاکہ گوشت جلدی ٹھنڈا ہو جائے اور خراب ہونے سے محفوظ رہے گوشت رکھنے کے بعد فریزر کو بار بار نہ کھولیں اس طرح گوشت دیر میں فریز ہوگا گوشت کی تھیلیون کو ایک دوسرے پر نہ رکھیں اس طرح گوشت فریز ہونے میں وقت لگے گا اس لیے گوشت کی تھیلیوں کو فریزر میں پھیلا کر رکھیں تاکہ یہ آسانی سے فریز ہو جائیں گوشت کو فریز ہونے کے بعد تھیلیاں ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر جگہ بنا سکتے ہیں-

    فریز شدہ تھیلیاں ایک دوسرے سے نہ چپکیں گی نہ ہی ان کا شیپ خراب ہوگا قربانی کے گوشت کو پگھلانے کے لیے گوشت کو کچن کے کاؤنٹر پر نہ رکھنے یا گرم پانی میں ڈالنے کی بجائے ریفریجریٹر میں ہی پگھلائیں گوشت کو پکانے سے 8 یا 10 گھنٹے پہلے فریزر سے نکال کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں آہستہ آہستہ گوشت پگھل جائے کا جراثیم سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ گوشت تازہ اور صحت بخش رہے گا اکثر لوگ پگھلا ہوا گوشت دوبارہ فریز کر لیتے ہیں جبکہ ایسا کرنا درست نہیں گوشت پگھل جائے تو اسے دھوکر دوبارہ استعمال کر لیں-

    قربانی کے گوشت پر نام لکھنا نہ بھولیں تاکہ آپ کو پتہ ہو کہ اس میں کس طرح کا گوشت پسندے چانپیں اور قیمہ ہے اس طرح آپ کو اپنی ضرورت کا پیک ڈھونڈنا نہیں پڑے گا قربانی کے گوشت کی ہیک ختم کرنے کے لیے پکانے سے پہلے گوشت کو نمک پانی بیسن سرکہ یا لیموں کا رس مل کر دھولیں پھر پکائیں

  • قربا نی کا گوشت محفوظ کیسے کیا جائے ؟

    عید الاضحی مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے جس میں مسلمان گائے بکری بیھڑ اور اونٹ کی قربانی اللہ کی راہ میں کرتے ہیں شریعت کے مطابق قربانی کا یہ گوشت 3 حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جن میں سے ایک حصہ غریبوں کے لیے ایک حصہ رشتہ داروں کے لئے اور ایک حصہ اپنے لیے رکھا جاتا ہے قربانی کے گوشت کی کٹائی اور پھر اسے محفوظ کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے خصو صا گرمیوں میں گوشت کے خراب ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اس لیے اسے محفوظ رکھنے کے لیے چند باتوں کا علم ہونا ضروری ہے گوشت کو تین ماہ سے زیادہ سٹور نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ گوشت کو زیادہ عرصہ محفوظ کرنے سے غذائیت اور ذائقہ ختم ہو جاتا ہے قربانی کے گوشت کو محفاظ کرنے سے متعلق ان باتوں کا خیال رکھیں
    تازہ کٹے ہوئے گوشت کا درجہ حرارت تھوڑا زیادہ ہوتا ہے اس لیے سب سے پہلے اسے ٹھنڈا کرنا ضروری ہے اس کے لیے گوشت کو ٹھنڈی جگہ پر رکھا جائے تا کہ اس کا درجہ حرارت کم ہو سکے قربانی کے گوشت کو فریز کرنے سے پہلے گوشت کے پارچوں کو زچھی طرح دھو لیں اور چھلنی میں رکھ کر اس کا پانی نکلنے دیں پھر چاہے اسے پارچوں کی شکل میں رکھیں یا بوٹیوں کی شکل میں یا قیمہ بنوا لیں عام طور پر جتنا گوشت ایک وقت میں استعمال کرتے ہیں اس حساب سے چھوٹے چھوٹے پیکٹ بنا لیں ائر ٹائٹ تھیلیوں میں اس طرح بند کریں کہ نہ اس میں پانی ہو اور نہ ہی ہوا ہو چاہیں تو یہ پیکنگ ڈبل بھی کر کتے ہیں تا کہ گوشت کی نمی برقرار رہے ہڈیوں والے گوشت یا ہڈیوں کو پیک کرتے وقت یہ خیال رکھیں کہ نوکیلی ہڈیوں کی وجہ سے پیکٹ نہ پھٹے اس طرح فریزر میں موجود خشک ہوا تھیلی میں داخل ہو کر گوشت کو خشک کر دے گی قربانی کے گوشت کو رکھنے سے پہلے فریزر کو ہائی لیول پر کر دیں تاکہ گوشت جلدی ٹھنڈا ہو جائے اور خراب ہونے سے محفوظ رہے گوشت رکھنے کے بعد فریزر کو بار بار نہ کھولیں کیونکہ اس طرح گوشت دیر میں فریز ہو گا گوشت کی تھیلیوں کو ایک دوسرے پر نہ رکھیں اس طرح گوشت فریز ہونے میں وقت لگے گا اس لئے گوشت کی تھیلیوں کو فریزر میں پھیلا کر رکھیں تاکہ یہ آسانی سے فریز ہو جائیں گوشت فریز ہونے کے بعد تھیلوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر جگہ بنائی جا سکتی ہے فریز شدہ تھیلیاں ایک دوسرے کے اوپر نہ چپکیں گی اور نہ ہی ان کی شیپ خراب ہو گی قربانی کے گوشت کو پگھلانے کے لیے کچن کاؤنٹر پر رکھنے یا گرم پانی میں ڈالنے کی بجائے ریفریجریٹر میں ہی رکھ کر پگھلائیں گوشت کو پکانے سے 7 یا 8 گھنٹے پہلے فریزر سے نکال کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں آہستہ آہستہ گوشت پگھل جائے گا اور جراثیم سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ گوشت تازہ اور صحت بخش رہے گا اکثر لوگ پگھلا ہوا گوشت دوبارہ فریز کر لیتے ہیں جبکہ ایسا کرنا درست نہیں گوشت پگھل جائے تو اسے دھو کر استعمال کر لیں قربانی کے گوشت کی پیک پر نام لکھنا نہ بھولیں تاکہ آپ کو پتہ ہو اس میں کس طرح کا گوشت پسندے چانپیں اور قیمہ ہے اس طرح آپ کو اپنی ضرورت کا پیک ڈھونڈنا نہیں پڑے گا قربانی کے گوشت کی ہیک ختم کرنے کے لیے پکانے سے پہلے گوشت کو نمک پانی بیسن اور سرکہ یا لیموں کا رس مل کر دھو لیں پھر پکائیں

  • مزیدار بھنڈی گوشت بنانے کی بہترین ترکیب

    مزیدار بھنڈی گوشت بنانے کی بہترین ترکیب

    مٹن 1 کلو
    بھنڈی آدھا کلو
    دہی 1 پاؤ
    پیاز 5 عدد
    لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    ادرک پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    پسی لال مرچ 4 چائے کے چمچ یا حسب ذائقہ
    ہلدی آدھا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    پسا ہوا دھنیا 4 چائے کے چمچ
    کوکنگ آئل 2 کپ
    پسا گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
    جائفل جاوتری اور چھوٹی الائچی پاؤڈر 2 چائے کےچمچ

    ترکیب:
    بھنڈیوں کو دھو کر خشک کر لیں پھر ان کے دونوں طرف سے سرے کاٹ کر باقی بھنڈی کر ٹکڑے کاٹ لیں کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں 2 پیاز باریک کاٹ کر ڈال کر براؤن کریں اور نکال لیں اور اسی آئل میں نمک ہلدی لہسن ادرک پیسٹ اور دھنیا ڈال کر بھونیں 6 یا 7 منٹ بعد گوشت بھی ڈال دیں اور مزید 7 منٹ بھونیں اور باقی تین پیاز باریک کاٹ کر ڈال دیں اور 4 گلاس پانی ڈال کر گوشت کو گلنے کے لیے چھوڑ دیں گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اس میں دہی پھینٹ کر ڈال دیں اور مزید 5 منٹ بھون کر تھوڑا پانی ڈال دیں جائفل جاوتری چھوٹی الائچی پاؤڈر پسا گرم مصالحہ اور تلی ہوئی پیاز باریک پیس کر یکجان کر لیں گوشت میں شامل کر دیں اور پکنے دیں ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں بھنڈیاں فرائی کریں اور انھیں بھی سالن میں ڈال کر 10 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں مزیدار بھنڈی گوشت تیار ہے

  • کریلے گوشت بنانے کی ترکیب

    کریلے گوشت بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    گوشت 3 پاؤ
    کریلے 1 کلو
    پیاز ڈیرھ پاؤ
    ٹماٹر 1 پاؤ
    زیرہ 2 چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    گرم مصالحہ 3 چائے کے چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ 3 چائے کے چمچ
    ہری مرچ 8 عدد
    پسی لال مرچ حسب ذائقہ
    ہلدی پسی پون چائے کا چمچ
    کوکنگ آئل 2 کپ

    ترکیب:
    کریلے دھو کر چھیل لیں اور بیج نکال کر نمک لگا کر رکھ لیں دو گھنٹوں بعد دھو کر اچھی طرح نچوڑ لیں اور باریک کتر لیں ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں اس میں گوشت ڈال کر تھوڑی دیر فرائی کریں اور اس میں زیرہ پسی لال مرچ ہلدی اور نمک شامل کر کے تھوڑی دیر بعد بھوننے کے بعد اس میں ٹماٹر ڈال دیں 5 منٹ مزید بھوننے کے بعد اس میں تھوڑا پانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب پانی خشک ہو جائے تو بھون لیں فرائی پین میں تیل گرم کر کےاس میں کریلے ڈال کر فرائی کریں اور سالن میں ڈال دیں اور دس منٹ دم پر رکھ دیں پھر گرم مصالحہ ڈال کر ہلکا سا چمچ ہلا کر چولہے سے اتار لیں مزیدار کریلے گوشت تیار ہے

  • ہریسہ بنانے کا آسان اور بہترین طریقہ

    ہریسہ بنانے کا آسان اور بہترین طریقہ

    اجزاء:
    قیمہ آدھا کلو
    گیہوں 1 پاؤ
    پیاز 2 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں 2عدد
    کالی مرچیں پسی آدھا کھانے کا چمچ
    سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
    دیسی گھی آدھی پیالی
    ادرک باریک کاٹ لیں گارنش کے لیے
    لیموں دو عدد گارنش کے لیے

    ترکیب:
    گیہوں کو دھو کر گرم پانی میں تین گھنٹوں کے لیے بھگو دیں پھر دیگچی میں ڈال کر ہلدی اور دو چمچ گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر ابالیں کہ گیہوں گل جایئں ایک دوسری پتیلی میں باقی گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز فرائی کریں جب پیاز گولڈن ہو جائیں تو تھوڑی سی نکال لیں باقی میں ادرک لہسن کو ہلکا فرائی کر کے قیمہ سفید زیرہ نمک کالی مرچ اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ہلکی آنچ پر خشک ہونے تک پکائیں گیہوں کو ہلکا سا بلینڈ کر کے قیمہ ملا کر ہلکی آنچ پر دم رکھ دیں ڈش میں نکال کر ادرک براؤن کی ہوئی پیاز اور لیموں کے ٹکڑوں سے گارنش کریں

  • لذت سے بھر پور اور مزیدار آلو کچالو چاٹ بنانے کا طریقہ

    لذت سے بھر پور اور مزیدار آلو کچالو چاٹ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    آلو ڈیڑھ کلو
    کچالو 1کلو
    چنے 1 پاؤ
    کیلے 6 درجن
    انگور 1 پاؤ
    انار 1 عدد
    ٹماٹر آدھا پاؤ
    مولی 2 عدد
    دہی آدھا کلو
    ہرا دھنیا تھوڑا سا
    امچور آدھا پاؤ
    کالی مرچیں 1 چائے کا چمچ
    نمک 1 چھٹانک یا حسب ذائقہ
    خشک دھنیا 1 چھٹانک
    ٹاٹری 12 گرام
    سرخ مرچیں آدھی چھٹانک

    ترکیب:
    چنے آلو اور کچالو علیحدہ علیحدہ ابال لیں امچور نمک کالی مرچ سرخ مرچ امچور اور ٹاٹری سب کو اکٹھا پیس کر سفوف بنا لیں آلو اور کچالو چیھل ک ان کے ٹکڑے کر لیں انگور کو دھو کر دانے علیحدہ علیحدہ کر لیں انار کے بھی دانے نکال لیں مولی چھیل کر باریک باریک کاٹ لیں ٹماٹر بھی باریک باریک کاٹ لیں کیلے چھیل کر گول ٹکڑے کاٹ لیں ایک بڑے باؤل میں دہی ڈال کراس میں تھوڑا پانی ڈال کر پھینٹ لیں اور تمام فروٹ آلو کچالو سمیت پر پسند کے مطابق مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ان کو دہی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں لذت سے بھر پور رنگا رنگ آلو کچالو چاٹ تیار ہے اوپر سبز دھنیا چھڑک کر سرو کریں

  • گھر میں عمدہ اور بہتریں کرسپی نوڈلزاور چاول بنانے کا طریقہ

    گھر میں عمدہ اور بہتریں کرسپی نوڈلزاور چاول بنانے کا طریقہ

    اجزاء
    چاول 1کپ
    نوڈلز 1 کپ
    سرکہ 1 کھانے کا چمچ
    ہری پیاز 3 پتے
    لہسن 4 جوئے باریک کاٹ لیں
    نمک حسب ذائقہ
    شملہ مرچ 1 عدد
    لال مرچ پیسٹ 1 چمچ یا حسب ذائقہ
    فرانس بین پھلیاں 8 عدد
    مٹر آدھا کپ چھوٹا

    ترکیب
    مٹر چاول اور نوڈلز علیحدہ علیحدہ بوائل کر لیں کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن ڈال کر فرائی کریں پھر باری باری ساری سبزیاں فرائی کریں سبزیوں کو تھوڑا سا بھون کر نمک اور سرکہ ڈال کر ملائیں پھر نوڈلز اور چاول شامل کر دیں اور اچھی طرح بھون لیں آخر میں تھوڑی دیر بعد لال مرچ کا پیسٹ شامل کر دیں اگر تیکھا نہ کھانا ہو تو لال مرچ کا پیسٹ نہ ڈالیں مزیدار چرسپی نوڈلز اور چاول تیار ہیں

  • خستہ نوڈلز کباب بنانے کا طریقہ

    خستہ نوڈلز کباب بنانے کا طریقہ

    اجزاء
    جھٹ پٹ کنور چکن نوڈلز 1 پیکٹ
    چلی ساس 2 چائے کے چمچ
    تیل 2 چائے کے چمچ
    چکن مصالحہ آدھا پیکٹ
    سویا ساس آدھ چائے کا چمچ
    کٹ اہوا دھنیا 2 چائے کے چمچ

    ترکیب
    ایک پتیلی میں پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں جب پانی ابلنے لگے تو اس میں نوڈلز کا پیکٹ کھول کر ڈال دیں پیکٹ میں موجود مصالحے والا پیکٹ علیحدہ کر لیں نوڈلز کو دو ابال آنے پر پانی نتھار لیں جب اچھی طرح پانی نکل جائے تو کپڑے پر پھیلا دیں تیل گرم کر کے اس میں نوڈلز تمام مصالحے اور نوڈلز کے پیکٹ سے نکلنے والا مصالحہ ڈال کر فرائی کریں تھوڑی دیر فرائی کرنے کے بعد چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے رکھ دیں اب اس آمیزے کے کباب بنا لیں اور اوون میں 180 سینٹی گریڈ پر اتنی دیر بیک کریں کہ کباب براؤن اور خستہ ہو جائیں ٹماٹو ساس کے ساتھ سرو کریں