Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ہری مرچ اور کلونجی کا مزے دار اور لذیذ اچار بنانے کا طریقہ

    ہری مرچ اور کلونجی کا مزے دار اور لذیذ اچار بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    ہری مرچ آدھا کلو
    کلونجی 2 چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ہلدی 2 چائے کے چمچ
    تیل 8 کھانے کے چمچ
    لہسن 1 پوتھی بغیر چھلی
    سفید زیرہ 2 چائے کے چمچ تھوڑا تھوڑا پیس لیں
    لیموں 6 عدد

    ترکیب:
    کسی بڑے باؤل میں ہری مرچیں باریک باریک کاٹ لیں اورلیموں بھی چار ٹکڑوں میں کاٹ کر تمام اجزاء اس میں شامل کر کے خوب اچھی طرح مکس کریں اور تین گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں اب پین میں تیل ڈال کر گرم کریں یہ آمیزہ اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ہلکا سا فرائی کر لیں ٹھنڈا ہونے پر کسی جار یا بوتل میں محفوظ کر لیں مزیدار اچار تیار ہے

  • لیموں کا اچار بنانے کی آسان ترکیب

    لیموں کا اچار بنانے کی آسان ترکیب

    اجزاء:
    لیموں 500 گرام
    ثابت کالی مرچ 2 کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    کالا زیرہ 2 چائے کے چمچ
    سونف 2 چائے کے چمچ
    میتھی کے دانے 2 چائے کے چمچ
    کلونجی 2 کھانے کے چمچ
    سرسوں کے بیج 2 چائے کے چمچ
    ہلدی 1 چائے کا چمچ
    لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
    پانی حسب ضرورت

    ترکیب:
    پین میں پانی لیں اور اور اس میں لیموں ڈال کر ابال لیں لیموں کو ٹھنڈا کر کے خشک کر لیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اس میں نمک لال مرچ اور ہلدی ڈال کر مکس کر لیں ایک پین میں سرسوں کا تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں باقی تمام اجزاء ڈال کر تڑکا لگا لیں اور اس تیار شدہ مکسچر کو لیموں میں ڈال کر مکس کر لیں اور کسی جار میں محفوظ کر لیں اور تین دن کے لیے عام ٹمپریچر پر رکھ دیں مزیدار لیموں کا اچار تیار ہے

  • گاجر کا اچار بنانے کا طریقہ

    گاجر کا اچار بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    گاجر آدھا کلو
    سرخ مرچ پسی 1 چائے کا چمچ
    پھلوں کا لال سرکہ 60 ملی لٹر
    لمبی ہری مرچیں 125 گرام
    لہسن کے جوئے 60 گرام
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    نمک گاجروں کو لگانے کے لیے حسب ضرورت
    تیل 110 ملی گرام

    ترکیب:
    گاجروں کو چھیل کر لمبائی میں کاٹ لیں اور نمک لگا کر رکھ لیں 30 منٹ بعد گاجروں کو دھو لیں ہری مرچوں کو لمبائی میں کاٹ کر بیج نکال دیں اور گاجروں میں مکس کر دیں نمک ہلدی لال مرچ اور لہسن بھی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور سرکہ اور تیل ملا کر 24 گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں بعد میں کسی بھی ڈش کے ساتھ سرو کریں مزیدار گاجروں کا اچار تیار ہے

  • کیری کا کھٹا چٹپٹا اور لذیذ اچار بنانے کا آسان طریقہ

    کیری کا کھٹا چٹپٹا اور لذیذ اچار بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    کیری آدھا کلو
    لہسن 100 گرام پیسٹ
    سرکہ 50 گرام
    زیرہ 1 کھانے کا چمچ پسا ہوا
    ہلدی پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
    میتھی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    کلونجی آدھا چائے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    رائی کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    سرسوں آئل 125 گرام
    سرخ مرچ پاؤڈر 1 کھانے کی چمچ
    دھنیا پسا 1 کھانے کا چمچ
    رائی ثابت آدھا چائے کا چمچ
    میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ
    کلونجی آدھا چائے کا چمچ
    ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    ثابت سرخ مرچ 4 عدد
    لہسن جوئے 4 عدد

    ترکیب:
    کیریوں کو چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں اس میں نمک اور سرکہ ملا کر دو تین دن کے لیے دھوپ میں رکھ دیں دو تین دن کے بعد جب کیریاں نرم ہو جائیں اس میں لہسن زیرہ ہلدی رائی پاؤڈر سرخ مرچ میتھی دھنیا اور کلونجی اچھی طرح مکس کر لیں تیل گرم کریں اس
    میں میتھی دانہ کلونجی ثابت زیرہ ثابت سرخ مرچ لہسن کے جوئے ڈال کر بھگار لیں تیل کے مکسچر کو ہلکا ٹھنڈا کر لیں اس میں مصالحہ لگی کیریاں ڈال کر مکس کر لیں اور مرتبان میں محفوظ کر لیں

  • کیری کی میٹھی چٹنی کی آسان ریسیپی

    کیری کی میٹھی چٹنی کی آسان ریسیپی

    اجزاء:
    کیری 1پاؤ
    چینی-گڑ پون کپ
    کشمش 10 عدد
    سفید سرکہ 4 چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    لال مرچ ثابت 5 عدد
    کلونجی آدھا چائے کا چمچ
    لیموں 1 عدد
    ادرک 1 کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    کیری چھیل کر بلکل باریک کاٹ لیں یا کدو کش کر لیں اور کشمش گرم پانی میں تھوڑی دیر بھگو دیں ادرک لمبی اور باریک کاٹ لیں ایک سٹین لیس سٹیل کی پتیلی میں کیری سمیت تمام اجزاء ڈال کر لیموں کے علاوہ ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں اور چمچ ہلاتی رہیں جب شیرا بن جائے تو چولہے سے اتار کر اس میں لیموں کا عرق ڈال دیں جب ٹھنڈی ہو جائے تو مرتبان میں ڈال کر محفوظ کر لیں

  • کدو کا رائتہ بنانے کی ترکیب

    کدو کا رائتہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    کدو آدھا کلو
    دہی 1کلو
    گرم مصالحہ پاؤڈڑ 1 چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    مرچ سرخ حسب ذائقہ
    پودینہ 2 چمچ
    ہری مرچیں 3 عدد
    ہرا دھنیا 2 چمچ

    ترکیب:
    کدو کو چھیل کر کدو کش کر لیں اور ابلنے کے لیے رکھ لیں پودینہ ہری مرچوں اور دھنیا کو پیس لیں اور دہی پھینٹ کر اس میں مکس کر لیں ساتھ سرخ مرچ ن،ک اور گرم مصالحہ بھی شامل کر کے مکس کرلیں کدو ابالنے کے بعد انھیں اچھی طرح نچوڑ کر ٹھنڈا کر لیں اور دہی کے مکسچر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں مزے دار اور خوش ذائقہ کدو کا رائتہ تیار ہے

  • لوکی کا لذیذ اور خوش ذائقہ رائتہ بنانے کی ترکیب

    لوکی کا لذیذ اور خوش ذائقہ رائتہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    لوکی آدھا کلو
    دہی 1 کلو
    سرخ مرچ 1چائے کا چمچ
    سبز دھنیا آدھی گٹھی
    نمک حسب ذائقہ
    سبز مرچ 4 عدد
    سفید زیرہ 2 چائے کے چمچ
    پودینہ چند پتے

    ترکیب:
    لوکی کو دھو کر چھیل لیں اور کدو کش کر کے کسی پتیلی میں پانی ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں پانی اتنا ڈالیں کہ لوکی گل جائے اور پانی خشک ہو جائے پھر زیرہ بھون کر پودینے ہری مرچوں اور ہرے دھنیے کے ساتھ پیس لیں پھر دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں مکس کر لیں ساتھ ہی نمک مرچ شامل کر لیں لوکی گل جائے تو اسے اتار کر تھوڑی دیر کے لیے برتن میں پھیلا کر ٹھنڈی ہونے کے لیے رکھ دیں پھر دہی کے آمیزے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر دیں لوکی کا مزیدار اور خوش ذائقہ رائتہ تیار ہے

  • لذیذ ترین اور نہایت عمدہ آلوؤں کا رائتہ بنانے کا طریقہ

    لذیذ ترین اور نہایت عمدہ آلوؤں کا رائتہ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    آلو 1 پاؤ
    دہی آدھا کلو
    پودینہ 2 چمچ پسے ہوئے
    سبزدھنیا 1 چمچ پسا ہوا
    سبز مرچ 3 عدد باریک کاٹ لیں
    گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا
    نمک حسب ذائقہ
    مرچ حسب ذائقہ

    ترکیب:
    ایک پتیلی میں آلوؤں کو ابال کر چھیل لیں پھر ان آلوؤں کو باریک پیس لیں یا چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح سے مکس کرلیں اس کے بعد آلو بھی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں نہایت ہی مزیدار اور عمدہ رائتہ تیار ہے

  • ہرے دھنیے کی چٹنی بنانے کی ترکیب

    ہرے دھنیے کی چٹنی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    ہرا دھنیا آدھا کپ
    پودینہ 2 کھانے کے چمچ پتے کاٹ لیں
    ہری مرچیں 3 عدد بیج نکال لیں
    ادرک 1 کھانے کا چمچ کاٹ لیں
    نمک حسب ذائقہ
    لیموں 1 عدد چھوٹا
    زیرہ 1 چٹکی پسا ہوا
    پانی حسب ضرورت

    ترکیب:
    ہرے دھنیے میں تما چیزیں ملا کر اچھی طرح پیس لیں یا بلینڈر میں بلینڈ کر کے بلکل ملائم پیسٹ بنا لیں اور کسی باؤل میں ڈال لیں یا ائیر کنٹینر میں ڈال لیں اور کسی بھی ڈش کے ساتھ سرو کریں

  • لذیذ اور عمدہ خوبانی کی چٹنی بنانے کا طریقہ

    لذیذ اور عمدہ خوبانی کی چٹنی بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    خوبانی آدھا کلو
    ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا پیس لیں
    لال مرچ 15 گرام یا حسب ذائقہ
    نمک حسب ذائقہ
    سرکہ آدھی پیالی
    چینی 400 گرام

    ترکیب:
    خوبانی کو رات کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح اسی پانی میں ہلکی آنچ پرتھوڑی دیر پکنے کے لیے رکھ دیں جب خوبانی گل جائے تو اس میں ادرک اور لال مرچیں اور نمک ڈال دیں اور اسے گاڑھا ہونے تک خوب پکائیں جب گاڑھی گریوی ہو جائے تو اس میں سرکہ ڈال کر خوب اچھی طرح پھینٹیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں مزیدار چٹنی تیار ہے