Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • آلو بخارے کی مزیدار چٹنی بنانے کا طریقہ

    آلو بخارے کی مزیدار چٹنی بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    خشک آلو بخارا آدھا کلو
    پانی 4 کپ
    سرکہ 1 کپ
    چیںی 1کپ
    کٹی لال مرچ 2 چائے کے چمچ
    لال رنگ کھانے کا آدھا چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    ایک پتیلی میں آلو بخارا ڈال کر اس میں پانی لال مرچ چینی اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں کہ آلو بخارہ گل جائے اور گریوی گاڑھی بن جائے تو اس میں سرکہ اور لال رنگ ڈال کر مزید پکائیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں مزیدار چٹنی تیار ہے کسی جار یا ائر کنٹینر میں بھر کر محفوظ کر لیں

  • پودینے کی چٹپٹی چٹخارے دار چٹنی بنانے کی منفرد ترکیب

    پودینے کی چٹپٹی چٹخارے دار چٹنی بنانے کی منفرد ترکیب

    اجزاء:
    پودینہ 1کپ
    ہرادھنیا 1کپ
    زیرہ 2 چائے کے چمچ
    لیموں 2 عدد
    ادرک 10 چائے کے چمچ باریک کٹی ہوئی
    نمک حسب ذائقہ
    پانی 8 چائے کے چمچ
    دہی 8 کھانے کے چمچ
    ہری مرچ 10 چائے کے چمچ باریک کاٹ لیں
    خشک اناردانہ 4 کھانے کے چمچ پیس لیں

    ترکیب:
    ہرا دھنیا اور پودینہ اچھی طرح دھو لیں اور ان میں تمام اجزاء سوائے نمک اور لیموں کے ڈال کر بلینڈ کر لیں اچھی طرح بلینڈ ہو جائیں تو کسی باؤل میں ڈال کر لیموں کا جوس اور نمک اس میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں کسی بھی ڈش کے ساتھ استعمال کریں یہ نہایت ہی لذیذ چٹپٹی اور عمدہ چٹنی ہے

  • املی کی مزیدار چٹنی بنانے کا منفرد اور آسان طریقہ

    املی کی مزیدار چٹنی بنانے کا منفرد اور آسان طریقہ

    اجزاء:
    املی آدھا کلو
    نمک حسب ضرورت
    ہلدی آدھی چھٹانک
    رائی 1 چٹکی
    پانی 1 کلو
    ہری مرچ 1 پاؤ
    تیل سرسوں آدھا پاؤ

    ترکیب:
    امل کی گٹھلیاں نکال دیں اور اور دھو کر پانی ڈال کر گلنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں جب گل جائیں تو ہاتھ سے مسل کر کسی مضبوط کپڑے سے چھان لیں اس گودے میں نمک اور ہری مرچیں ملا کر رائی اور ہلدی بھی ملا لیں اب تیل گرم کریں جب ٹھنڈا ہو جائے تو ہری مرچوں اور املی کے آمیزے میں ملا دیں اور اچھی طرح مکس کر کے دھوپ میں رکھ دین 3 دن بعد کھانے کے قبل چٹنی تیار ہو جائے گی

  • ٹماٹروں کی چٹپٹی اور مزیدار چٹنی بنانے کا طریقہ

    ٹماٹروں کی چٹپٹی اور مزیدار چٹنی بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    ٹماٹر آدھا کلوچھیل کر باریک کاٹ لیں
    پیاز 125 گرام
    لونگ 2 عدد پیس لیں
    دارچینی 2 ٹکڑے پیس لیں
    بڑی الائچی 2 عدد دانے نکال کر پیس لیں
    ادرک پیسٹ 1 چائے جے چمچ کا چوتھا حصہ
    سرخ مرچ پسی حسب ذائقہ
    سندر خانی کشمش 125 گرام
    مسٹرڈ پاؤڈر ہاف چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    چینی 125 گرام
    سرکہ دو کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    پین میں سرکہ ڈال کر اس میں پیاز ڈال لیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ پیاز نرم ہوں جائیں (پیاز چھیل کر آملیٹ کی طرح کاٹ لیں ) تو اس میں باقی تمام اجزا اور تھوڑا سا سرکہ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں پکانے کے دوران وقفہ وقفہ سے چمچ ہلاتی رہیں جب چٹنی گاڑھی اور چمکدار ہو جائے تو چولہا بند کر دیں ٹھنڈی ہونے پر چٹنی محفوظ کر لیں

  • لہسن کی چٹنی کھانے میں بھی مزیدار اور دل کی خرابی کے لیے بھی مفید

    لہسن کی چٹنی کھانے میں بھی مزیدار اور دل کی خرابی کے لیے بھی مفید

    اجزاء:
    لہسن 8 تولے
    خشک دھنیا 2 تولہ کُٹا ہوا
    امچور 8 ماشہ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ حسب ذائقہ
    سرکہ 2 چمچ

    ترکیب:
    لہسن چھیل کر اس میں خشک دھنیا امچور مرچ اور نمک ملا اچھی طرح پیس لیں تھوڑا سا سرکہ بھی ڈال لیں اور اچھی طرح مکس کر کے چٹنی تیار کر لیں یہ چٹنی دل کے لیے بھی بہت مفید ہے

  • آم کی چٹنی بنانے کا طریقہ

    آم کی چٹنی بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    کچے آم آدھا کلو
    چینی 1 پاؤ
    ہلدی 1 چٹکی
    کلونجی 1 تولہ
    سرخ مرچ آدھا چھٹانک
    نمک حسب ذائقہ
    سفید زیرہ 1 تولہ
    گھی 1 چھٹانک

    ترکیب:
    آم دھو کر چھیل لیں اور کاٹ لیں پھر نمک زیرہ ہلدی مرچ سب ملا کر پیس لیں پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اس میں یہ مسالہ ڈال کر پانی کا چھینٹا دے کر اچھی طرح بھون لیں اور آم ڈال دیں تھوڑی دیر بعد کلونجی پیس کر ڈال دیں ساتھ ہی ایک کپ پانی ڈال دیں اور پکنے دیں جب آم گل جائیں تو چینی ڈال دیں اور چمچ ہلاتی رہیں 5 منٹ تک پکائیں جب شیرا گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں کسی جار یا مرتبان میں محفوظ کر لیں

  • مزیدار اور چٹ پٹی توا کلیجی ریسیپی

    مزیدار اور چٹ پٹی توا کلیجی ریسیپی

    اجزاء:
    بکرے کی کلیجی 1کلو
    ادرک پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ
    لیموں کا رس آٹھ چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    بھون کر کُٹی ہوئی ثابت سرخ مرچ 4 چائے کے چمچ

    ترکیب:
    کسی باؤل میں تمام مصالحوں کو اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس میں کلیجی شامل کر کے ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہو نے کے لیے رکھ دیں توے پر تیل ڈال کر گرم کریں پھر مصالحہ لگی کلیجی کو توے پر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں جب کلیجی اچھی طرح براؤن ہو جائے گل جائے تو اتار لیں مزیدار توا کلیجی تیار ہے سلاد رائتے نان یا چپاتیوں کے ساتھ سرو کریں

  • مزیدار اور سپائسی کلیجی تکہ ریسیپی

    مزیدار اور سپائسی کلیجی تکہ ریسیپی

    اجزاء:
    کلیجی 1کلو
    لیمن جوس 2 کھانے کے چمچ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
    گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
    کُٹی لال مرچ 2 چائے کا چمچ
    ہلدی 1 چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    دہی 1 پاؤ

    ترکیب:
    کلیجی کو اچھی طرح دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں پھر پانی سے دھو کر چھلنی میں ڈال کر رکھ دیں تا کہ پانی نکل جائے ایک باؤل میں دہی سمیت تما مصالحے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس مکسچر میں کلیجی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر سیخوں پر لگا کر گرل یا باربی کیو کر لیں جب اچھی طرح سے تیار ہو جائے تو چاٹ مصالحہ چھڑک کر چٹنی کے ساتھ سرو کریں

  • مزیدار کلیجی کڑاہی مصالحہ ریسیپی

    مزیدار کلیجی کڑاہی مصالحہ ریسیپی

    اجزاء:
    کلیجی 2 کلو
    ادرک لہسن پیسٹ 4 کھانے کے چمچ
    پیاز 2 کپ کچی پسی ہوئی
    لونگ 12 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    ٹماٹر 2عدد
    سرخ مرچ پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
    ہلدی 1 کھانے کا چمچ
    دار چینی 4 ٹکڑے
    دہی 2 کپ
    سبز دھنیا 4 کھانے کے چمچ
    تیل 2کپ
    گرم مصالحہ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
    سبز مرچیں 5 عدد
    لہسن ایک پوتھی

    ترکیب:
    کلیجی کی بساند دور کرنے کے لیے لہسن کی ایک بڑی پاتھی چھلکوں سمیت کچل کر کلیجی پر اچھی طرح مل دیں اور 15 منٹ کے لیے رکھ دیں 15 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھوکر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں پھر کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پسی ہوئی پیاز ڈال کر فرائی کریں جب وہ براؤن ہو جائے تو ادرک لہسن ڈال کر اچھی طرح بھون لیں پھر لونگ دار چینی ہلدی نمک اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح بھونیں بھونتے ہوئے ساتھ ساتھ ایک چمچ دہی کا ڈالتے جائیں جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں کلیجی اور ٹماٹر ڈال کر ذرا سی تیز آنچ پر اتنا پکائیں کہ کلیجی گل جائے اس میں گرم مصالحہ سبز مرچ اور دھنیا ڈال دیں مزے دار کلیجی کڑاہی تیار ہے

  • بکرے کی مزیدار کلیجی بنانے کی ترکیب

    بکرے کی مزیدار کلیجی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    کلیجی ڈیڑھ کلو
    سرخ پسی مرچ ڈیڑھ ٹیبل سپون
    ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ ٹیبل سپون
    گرم مصالحہ ڈیڑھ ٹی سپون پسا ہوا
    ہلدی 1 چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    میتھی دانہ 1 چٹکی
    ہری مرچ 5 عدد
    سویا باریک کٹا ہوا ڈیڑھ گٹھی
    پیاز 3 عدد پیس لیں
    ہرا دھنیا 1 گٹھی باریک کاٹ لیں
    تیل ڈیڑھ کپ

    ترکیب:
    کلیجی کی بساند دور کرنے کے لیے کلیجی کو دھونے سے پہلے ایک پوتھی لہسن چھلکے سمیت کچل کر اچھی طرح لگا 20 منٹ کے لیے رکھ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ایک دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں میتھی دانہ ڈال کر دو منٹ بعد پسی ہوئی پیاز ڈال کر فرائی کریں جب پیاز ہلکی گلابی ہو جائے تو ادرک لہسن ہلدی اور مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں پھر کلیجی سویا ہری مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں اور 10 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں سب سے آخر میں نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں نمک شروع میں نہ ڈالیں اس سے کلیجی سخت ہو جاتی ہے نمک مکس کرنے کے بعد کسی ڈش میں نکال لیں پھر اوپر ہرا دھنیا چھڑک دیں مزیدار کلیجی تیار ہے