Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فروٹ کسٹرڈ ریسیپی

    فروٹ کسٹرڈ ریسیپی

    اجزاء:
    دودھ 1 لیٹر
    چینی 50 گرام
    کسٹرڈ پاؤڈر 4 چمچ
    انڈے 2 عدد
    سیب 2 عدد
    بالائی 50 گرام
    کیلے 2 عدد
    انگور 24 دانے
    چاندی کے ورق 5 عدد

    ترکیب:
    کیلے چھیل کر قتلوں میں کاٹ لیں سیب بھی چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں اب کسی باؤل میں دودھ ڈال کر اس میں چینی اور کسٹرڈ پاؤڈر ملا کر اچھی طرح مکس کریں پھر انڈا اور بالائی ڈال دیں اور مکس کریں اور چولہے پر ہلکی آنچ پر پکائیں چمچ ہلاتی جایئں جب گاڑھا ہو جائے تو ایک باؤل یا گہری ڈش میں تھوڑا سا کسٹرڈ ڈالیں پھر سیب کیلے کے ٹکڑے اور انگور کے دانے ڈال کر باقی کسٹرڈ ڈال دیں اور ٹھنڈا ہونے پر چاندی کا ورق لگا دیں مزےدار فروٹ کسٹرڈ تیار ہے

  • چاکلیٹ پڈنگ بنانے کا آسان طریقہ

    چاکلیٹ پڈنگ بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    دودھ 4 کپ
    کیلا 2 عدد گول کاٹ لیں
    چینی 8 بڑے چمچ
    کارن فلاور 4 چھوٹے چمچ
    کوکو پاؤڈر 4 بڑے چمچ
    خشک دودھ 4 چھوٹے چمچ
    ونیلا ایسنس چند قطرے
    بادام پستہ 6-6 عدد
    جیلی کیوب حسب ضرورت

    ترکیب:
    تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں کارن فلاور کوکو پاؤڈر اور خشک دودھ مکس کریں باقی دودھ ابال لیں جب ابل جائے تو اس میں چینی اور کوکو اور کارن فلاور خشک دودھ ملا دودھ ملا دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں چمچ مسلسل ہلاتی رہیں پھر گول کٹے کیلے اور پستہ بادام ڈال دیں اور چولہے سے اتار لیں تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر ونیلا ایسنس کے طند قطرے ملا دیں اور اوپر جیلی کیوب سجا دیں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں چاکلیٹ پڈنگ تیار ہیں

  • کھجور کا حلوہ ریسیپی

    کھجور کا حلوہ ریسیپی

    اجزاء:
    کھجور 1 کلو
    میدہ 2 کپ
    دودھ 1 کپ
    گھی 2 پیالی
    چھوٹی الائچی 6 عدد
    پسی ہوئی چینی 2 کپ
    بادام اور پستہ 10- 10 عدد کٹے ہوئے

    ترکیب:
    کھجوروں کو دھو کر خشک کر لیں پھر ان میں دودھ ملا کر گرائنڈ کر لیں کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں میدہ ڈال کر بھونیں اور مسلسل چمچ ہلاتی رہیںجب میدہ براؤن ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں پسی ہوئی چینی اور الائچی کے دانے ملا دیں اور کھجوروں اور دودھ کے گرائنڈ آمیزے کو شامل کر کے اچھی طرح مکس کر دیں اب دوبارہ کڑاہی کو چولہے پر رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر حلوے کو بھون لیں کہ تمام اجزاء اچھی طرح یکجا ہو جائیں اور گھی نکل آئے اس میں بادام اور پستہ ڈال دیں اور ڈش میں ڈال دیں ٹھنڈا ہونے پر اپنی مرضی کے ٹکڑے کاٹ لیں

  • لذیذ ترین گاجر کا حلوہ بنانے کی ترکیب

    لذیذ ترین گاجر کا حلوہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    گاجر 2 کلو
    خشک دودھ 6 پیالی
    چینی 4 پیالی
    چھوٹی الائچی 10 عدد
    بادام 15 عدد
    پستے 15 عدد
    چاندی کے ورق 6 عدد
    اخروٹ کی گری 12 دانے
    گھیی دو پیالی
    (ڈرائی فروٹ اپنی پسند کے مطابق کم یا زیادہ بھی کر سکتے ہیں)

    ترکیب:
    گاجر کو باریک کدو کش کر لیں بادام کو گرم پانی میں بگھو کر چھلکے اتار لیں اور باریک باریک کاٹ لیں اخروٹ بھی باریک کاٹ لیں اور الائچی کو دو چمچ چینی کے ساتھ باریک پیس لیں کدو کش کی ہوئی گاجروں کو بھاہ دے لیں اور کچل لیں اور بلکی خشک کر لیں ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں الائچی ڈال دیں تھوڑی دیر بعد گاجریں اور دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر آہستہ آہستہ بھونیں تاجب براؤن ہونا شروع ہو جائے تو چینی اور اخروٹ ڈال دیں جب شیرا خشک ہونے لگے اور تار بننے لگے تو اتار کر ایک باؤل میں گھی لگا کر حلوہ ڈال دیں اوپر سے ڈرائی فروٹ ڈال دیں اور چاندی کا ورق سجا دیں گاجر کا لذیذ حلوہ تیار ہے

  • لذیذ اور عمدہ ترین آلو کا حلوہ ریسیپی

    لذیذ اور عمدہ ترین آلو کا حلوہ ریسیپی

    اجزاء:
    آلو آدھا کلو آدھا کلو
    گھی آدھا پاؤ
    چینی آدھا کلو
    بادام 10 عدد
    کشمش 2 چمچ
    ناریل باریک کٹا 2 چمچ
    پستے 10 عدد

    ترکیب:
    آلو کو ابال کر اس کی چھلکے اتار لیں اور بھرتہ بنا لیں ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں آلو ڈال کر فرائی کریں اور چینی بھی ڈال دیں جب خوشبو آنے لگے تو کشمش بادام ناریل اور پستہ ڈال دیں جب حلوہ خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں لذیذ اور عمدہ آلو کا حلوہ تیار ہے

  • لوکی کا حلوہ پکائیں اب گھر میں بھی جھٹ پٹ اور آسان طریقے سے

    لوکی کا حلوہ پکائیں اب گھر میں بھی جھٹ پٹ اور آسان طریقے سے

    اجزاء:
    لوکی آدھا کلو
    چینی 1 پاؤ
    بادام مغز 6 عدد
    پستہ 12 عدد
    دار چینی 1 عدد
    دودھ 1 پاؤ
    کیوڑہ آدھا چائے کا چمچ
    چاندی کے ورق 2 عدد
    گھی 75 گرام
    الائچی 6عدد

    ترکیب:
    لوکی کو چھیل کر بیج باہر نکال دیں اور کدو کش کر لیں ایک دیگچی میں لوکی دودھ اور الائچی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے رکھ دیں جب دودھ خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار دیں پھر ایک کڑاہی میں گھی گرم کر کے اس میں دار چینی ڈال دیں 1 منٹ بعد اس میں لوکی ڈال کر بھونیں جب اس کا تنگ گولڈن ہو جائے تو اس میں چینی ملا دیں اور مسلسل چمچہ ہلائیں تا کہ چینی کڑاہی کے پیندے سے چپک نہ جائے جب چینی کا پانی خشک ہو جائے تو اور گھی چھوڑنے لگے تو نیچے اتار لیں اور کسی باؤل میں ڈال کر اس مے اوپر ڈرائی فروٹ اور کیوڑہ چھڑک دیں اور چاندی کا ورق سجا دیں لوکی کا بہترین اور عمدہ حلوہ تیار ہے

  • سپائسی اور مزیدار میتھی کلیجی ریسیپی

    سپائسی اور مزیدار میتھی کلیجی ریسیپی

    اجزاء:
    کلیجی آدھا کلو
    پیاز 4 عدد
    سرخ مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
    لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    ادرک پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    تیل 1 کپ
    قصوری میتھی 4 کھانے کے چمچ
    ہرا دھنیا چند پتے
    کالی مرچ آدھا چمچ
    گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چٹکی
    ہری مرچ 4 عدد

    ترکیب:
    کلیجی کو نمک اور کالی مرچ لگا کر 20 منٹ کے لیے میرینیٹ ہو نے کے لیے رکھ دیں ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اس میں پیاز فرائی کریں جب پیاز براؤن ہو جائیں تو گرم مصالحہ اور میتھی کے علاوہ تمام مسالے ڈال دیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں بھونتے وقت پانی کا چھینٹا بھی دیتی جائیں مصالحہ اچھی طرح پک جائے تو اس میں میرینیٹ کلیجی ڈال دیں اور پکائیں اور 20 منٹ تک پکانے کے بعد چولہے سے اتار دیں اس میں گرم مصالحہ اور میتھی ڈال دیں اور ادرک کے باریک باریک ٹکڑوں کے ساتھ گارنش کر لیں مزیدار میتھی کلیجی تیار ہے-

  • بریڈ کی کھیر بنانے کا آسان اور منفرد طریقہ

    بریڈ کی کھیر بنانے کا آسان اور منفرد طریقہ

    اجزاء:
    دودھ آدھا کلو
    بریڈ سلائس 2 عدد
    کھویا 1 چوتھائی کپ
    چینی آدھا کپ
    ابلے پسے چاول 1 کھانے کا چمچ
    چھوٹی الائچی 2 یا 3 عدد
    کیوڑا ایسنس 3 یا 4 قطرے
    بادام 6 عدد
    پستے 6 عدد
    چاندی کا ورق 1 عدد
    تیل 1 چوتھائی کپ

    ترکیب:
    بریڈ کے سلائس تیل میں فرائی کر کے توڑ لیں اب ایک پتیلی میں دودھ الائچی اور ابلے پسے چاول ڈال کر پکنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں پھر اس میں بریڈ کے سلائس ڈال دیں اور پکائیں کھیر گاڑھی ہونے لگے تو اس میں چینی اور کھویا ڈال دیں اور پکائیں یہاں تک کہ کھیر گاڑھی ہو جائے اس کے بعد کیوڑہ ایسنس شامل کر دیں اور کسی باؤل میں نکال لیں اوپر بادام پستے اور چاندی کا ورق لگا دیں بریڈ کی عمدہ اور لذیذ کھیر تیار ہے

  • چھوہاروں کا لذیذ حلوہ بنانے کا طریقہ

    چھوہاروں کا لذیذ حلوہ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    چھوہارے 1 پاؤ
    دودھ آدھا کلو
    چینی 75 گرام
    چھوٹی الائچی 6 عدد
    گھی 125 گرم
    کیوڑہ 2 کھانے کے چمچ
    بادام 6 عدد

    ترکیب:
    چھوہارے دھوکر گٹھلی نکال لیں اور چھری سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں دودھ میں گھنٹہ ڈیڑھ بھگو کر رکھ دیں اب چھوہاروں کو اسی دودھ میں جس میں بھگوئے تھے پکا لیں جب دودھ خشک ہو جائے تو چھوہاروں کو چوپر میں باریک پیس لیں اب کڑاہی میں گھی گرم کریں اور اس میں الائچی ڈال دیں تھوڑی دیر بعد چھوہارے ڈال کر بھونیں پھر چینی ڈال دیں چینی کا پانی خشک ہوجائے تو کیوڑا ڈال کر آنچ بند کر دیں اور کسی باؤل میں ڈال کر با دام چھڑک دیں چھوہاروں کا مزے دار حلوہ تیار ہے

  • ڈبل روٹی کا لذیذ حلوہ بنانے کا آسان طریقہ

    ڈبل روٹی کا لذیذ حلوہ بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    ڈبل روٹی 1 پیک
    مکھن 1 ٹکی
    گھی 14 کھانے کے چمچ
    چینی 2 کپ
    الائچی پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
    دودھ 2 کپ
    ڈرائی فروٹ حسب ضرورت

    ترکیب:
    ڈبل روٹی کے پیسوں کو چورا کر لیں کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اس میں ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر براؤن ہونے تک فرائی کریں جب براؤن ہو جائے دودھ الائچی پاؤڈر اور چینی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور دودھ خشک ہونے تک درمیانی آنچ پر پکائیں پھر مکھن ڈال کر بھونیں جب یہ آمیزہ حلوے کی شکل میں آجائے تو چولہے سے اتار لیں کسی ڈش میں ڈال کر ڈرائی فروٹ سے سجا لیں اور سرو کریں