Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ریشمی کباب ریسیپی

    ریشمی کباب ریسیپی

    اجزاء:
    بون لیس چکن 1 کلو
    چنے کا آٹآ 4 کھانے کے چمچ
    خشک دودھ 8 کھانے کے چمچ
    سبز مرچیں 10 عدد
    کریم 8 کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    لیموں 4 کھانے کے چمچ
    پیاز 2 عدد چھوٹی
    انڈا 2 عدد
    مکھن 6 کھانے کے چمچ
    ادرک لہسن 4 کھانے کے چمچ پیسٹ
    ناریل 6 کھانے کے چمچ پسا ہوا
    بریڈ کرمز 1 کپ
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی کٹی ہوئی
    کوئلے 6 عدد

    ترکیب:
    چکن کے گوشت کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں تمام اجزاء اور گوشت کو چاپر میں ڈال کر اچھی طرح چوپ کرلیں اور مکس کر لیں پھر کوئلے کا دھواں دے کر آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اس کے بعد اس آمیزے کو سیخوں پر لگا کر چولہے پر اچھی طرح اتنا سینک لیں کہ کباب سیٹ ہو جائیں آپ فریز بھی کر سکتیں ہیں اور اگر چاہیں تو پین میں تیل ڈال کر فرائی کر لیں یا گرل پر باربی کیو کر لیں باربی کیو میں کوئلے کا دھواں دینے کی ضرورت نہیں

  • حیدر آبادی دم کے کباب بنانے کا طریقہ

    حیدر آبادی دم کے کباب بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    پسندے آدھا کلو
    سرخ مرچ 1 چوتھائی چمچ
    خشخاش 1 کھانے کا چمچ بھون لیں
    چھوٹی الائچی 3 عدد دانے نکال کر پیس لیں
    دہی آدھی پیالی
    سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ بھون لیں
    کھوپڑا 1 انچ کا ٹکڑا بھون لیں
    بادام 4 عدد بھنے ہوئے
    نمک حسب ذائقہ
    لیموں 2 عدد
    آئل حسب ضرورت

    ترکیب:
    پسندوں کو نمک اور پپیتا لگا کر 2 گھنٹوں کے لئے رکھ دیں زیرہ خشخاش کھوپڑا اور بادام پیس لیں اور پسندوں میں ملا دیں اسی طرح باقی اجزاء بھی گوشت میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مصالحہ لگے گوشت کو کڑاہی یا کسی دوسرے کھلے منہ کے برتن میں ڈال دیں تھوڑا سا تیل شامل کر کے چولہے پر ہلکی آنچ پر 1 گنھٹے کے لیے پکنے کے لیے رکھ دیں جب گوشت گل جائے تو پودینہ اور سبز مرچیں شامل کر دیں مزیدار حیدر آبادی دم کے کباب تیار ہیں

  • مزے دار اور لذیذ دم کے کباب بنانے کا آسان طریقہ

    مزے دار اور لذیذ دم کے کباب بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    مٹن یا بیف بوٹی آدھا کلو بغیر ہڈی
    کچا پپیتا پسا ہوا آدھا کھانے کا چمچ
    ہری مرچ 2 عدد باریک کٹی ہوئی
    دہی آدھی پیالی
    خشخاش آدھا کھانے کا چمچ پسی ہوئی
    ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
    تیل 1 چوتھائی پیالی
    نمک حسب ذائقہ
    گھی آدھا کھانے کا چمچ
    کالی مرچ ایک چوتھائی کھانے کا چمچ کٹی ہوئی
    لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ پسی ہوئی
    لیموں 2 عدد
    کوئلے 4 سے 5 عدد

    ترکیب:
    سب سے پہلے گوشت کو دھو کر ایک جگہ پھیلا کر رکھ دیں کسی تیز چھری کے ساتھ ہلکا ہلکا کچل لیں تمام مصالحوں کو کسی باؤل میں ملا کر اچی طرح مکس کریں اور کچلے ہوئے گوشت پر لگا کر 3 گھنٹوں کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں ایک دیگچی میں مصالحہ ملا گوشت ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب گوشت گل جائے اور پانی سوکھنے لگے تو دیگچی سے نکال کر لگن میں پھیلا دیں پھر توے کو چولہے پر رکھ کر لگن توے پر رکھ دیں اور ڈھک دیں ڈھکن کے اوپر 4یا 5 دہکتے کوئلے رکھ دیں دس
    منٹ بعد مزیدار دم کباب بوٹی تیار ہے

  • کچے قیمے کے کباب بنانے کی ترکیب

    کچے قیمے کے کباب بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    قیمہ 500 گرام
    پیاز 2 عدد
    آئل 5 سے 6 کھانے کے چمچ
    ثابت زیرہ 2 چائے کے چمچ پسا ہوا
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    پودینہ آدھی گٹھی
    ٹماٹر 2 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    ہری مرچ 10 عدد
    لہسن 4 جوئے
    گرم مسالہ پاؤڈر حسب زائقہ
    ہلدی حسب ضرورت
    ثابت دھنیا 2 چائے کے چمچ پسا ہوا

    ترکیب:
    قیمے کو چوپر میں باریک کر کے اس میں ہری مرچ پیاز اور نمک دھنیا اور زیرہ ہلدی گرم مصالحہ اور ٹماٹر چوپ کر کے ڈال دیں ڈال کر مکس کر لیں دھنیا پودینہ کاٹ کر ڈال دیں اچھی طرح مکس کرنے کے بعد لہسن چوپ کر کے ڈال دیں اور مکس کر لیں آدھے گھنٹے بعد اس آمیزے کے گول گول کباب بنا لیں پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور کباب فرائی کریں سلاد کے پتے اور ٹماٹر کے ساتھ سجا لیں اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں

  • پشاوری چپلی کباب بنانے کا منفرد طریقہ

    پشاوری چپلی کباب بنانے کا منفرد طریقہ

    اجزاء:
    بیف یا مٹن آدھا کلو
    سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ بھون کر پیس لیں
    پسا ادرک لہسن آدھا چائے کا چمچ
    پپیتا چھلکے سمیت آدھا چائے کا چمچ
    تیل یامکھن 1 چوتھائی کپ
    انڈا 1 عدد
    بکرے کا مغز آدھا
    مکئی کاآٹا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    پیاز 1 عدد باریک کاٹ لیں
    ہری مرچ 2 عدد
    ٹماٹر 2 عدد باریک کٹے ہوئے
    ہرا دھنیا 1 چوتھائی کپ باریک کاٹ لیں

    ترکیب:
    انڈے کو ایک چمچ تیل میں فرائی کر کے باریک ٹکڑے کر لیں مغز کو ہلدی آدھا چائے کا چمچ اور لیموں ڈال کر ابالیں اور پانی پھینک دیں قیمہ میں تمام مصالحے ملا دیں انڈا اور مغز بھی ملا دیں ایک گھنٹہ رکھ دیں تا کہ مسالہ جذب ہو جائے پھر پیاز اور ٹماٹر ملا کر گول گول چپلی کبابوں کی شکل دے دیں اور فرائی پین یا توے پر مکھن یا تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں اچھی طرح پکانے کے بعد اتار لیں چٹنی اور سلاد اور روٹی کے ساتھ سرو کریں

  • چپلی کباب ریسیسپی

    چپلی کباب ریسیسپی

    اجزاء:
    بیف قیمہ آدھا کلو
    سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ پسا ہوا
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی
    انڈا 1 عدد
    دھنیا آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا
    نمک حسب ذائقہ
    ہری مرچ 2 عدد چوپڈ
    ٹماٹر 1 عدد چوپڈ بغیر بیج
    مکئی کا آٹآ 3 کھانے کے چمچ
    ادرک 1 چائے کا چمچ چوپڈ
    پیاز آدھی چوپڈ
    انا دانہ 1 چائے کا چمچ پسا ہوا
    لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
    ہرا دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    قیمے کو چھی طرح دھو کر پانی نچوڑ لیں اور کسی برتن میں ڈال کر تمام اجزاء اس میں دال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر اس کے کباب بنا لیں کڑاہی میں یا پین یا توے پر تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں ہلکی آنچ پر کباب فرائی کریں جب اچھی طرح دونوں سائیڈوں سے پک جائے تو اتار لیں اور کسی بھی چٹنی کے ساتھ پیش کریں

  • آلوؤں کے سیخ کباب بنانے کا طریقہ

    آلوؤں کے سیخ کباب بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    آلو 1 کلو
    ڈبل روٹی کے سلائس 4 عدد پانی میں بھگو دیں
    پودینہ 1 گٹھی
    سیخ کباب مصالحہ 2 کھانے کے چمچ
    انڈہ 2عدد
    سبز مرچیں 4 عدد
    چاولوں کا آٹا 4 کھانے کے چمچ
    کالی مرچ پسی ہوئی 1 کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    تیل حسب ضرورت
    لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    آلوؤں کو ابال لیں اور میش کر لیں ڈبل روٹی کو پانی سے نکال کر ہاتھ سے دبا کر پانی نکال دیں اور میش آلوؤں میں ڈبل روٹی نمک لال مرچ چاولوں کا آٹا پودینہ کالی مرچیں سبز مرچیں سیخ کباب مسالہ اور انڈے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اس آمیزے کو سیخوں پر لگالیں اور گرل ےا دہکتے ہوئے کوئلوں پر سینک لیں اور اس دوران ذرا ذرا آئل لگا لیں جب اچھی طرح پک جائیں تو سیخوں سے نکال لیں آلوؤں کے مزے دار سیخ کباب تیار ہیں چٹنی کے ساتھ سرو کریں

  • مٹر پلاؤ ریسیپی

    مٹر پلاؤ ریسیپی

    اجزاء:
    مٹر دانے 1 پیالی
    چاول باسمتی آدھا کلو
    ادرک لہسن آدھا کھانے کا چمچ پیسٹ
    دہی 1 کھانے کا چمچ
    سیاہ زیرہ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
    چھوٹی الائچی 2 عدد
    ہری مرچ ثابت 2عدد
    پیاز درمیانی 4 عدد
    گھی آدھی پیالی
    نمک حسب ذائقہ
    سفید سرکہ آدھا کھانے کا چمچ
    یخنی کے لیے اجزاء:
    تیز پات کا پتا آدھا
    ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
    کالی مرچ 3 عدد
    لہسن ثابت آدھی پوتھی
    ثابت دھنیا 1 چوتھائی چائے کا چمچ
    سونف آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    1 دیگچی میں 5 پیالی پانی لیں تیز پات ادرک کا ٹکڑا کالی مرچ لہسن ثابت سونف اور ثابت دھنیا اور نمک ڈال کر یخنی بنا لیں اور پکائیں یہاں تک مکہ 3 پیالی یخنی رہ جائے چاولوں کو 20 منٹ کے لیے بھگو دیں ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز فرائی کریں جب گولڈن براؤن ہو جائے تو آدھی نکال لیں اور باقی میں ہری مرچ الائچی زیرہ ادرک لہسن کا پیسٹ اور دہی ڈال کر ہلکا سا بھون کر مٹر ڈال دیں پانچ منت مٹر بھون کر یخنی ڈال دیں جب ابال آجائے تو اس میں چاول سرکہ اور نمک ڈال دیں ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور پکنے دیں جب پانی خشک ہو جائے تو دیگچی کو توے پر رکھ کر دم دیں 3 منٹ تیز آنچ پر رکھیں پھر آنچ ہلکی کر دیں جب بھاپ اوپر آجائے تو دم ہٹا دیں مزیدار مٹر پلاؤ تیار ہے رائتے کے ساتھ سرو کریں

  • کابلی چنوں کے پلاؤ کی ریسیپی

    کابلی چنوں کے پلاؤ کی ریسیپی

    اجزاء:
    کابلی چنے 1 پاؤ
    چاول آدھا کلو
    پیاز 1عدد باریک کٹی ہوئی
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    تیز پات پتا آدھا
    کشمش 1 چوتھائی پیالی
    کالا زیرہ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
    چھوٹی الائچی 3عدد
    کالی مرچ ثابت 3 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    ہری مرچ ثابت 2 عدد
    دار چینی ایک چھوٹا ٹکڑا بھون کر پیس لیں
    گھی آدھی پیالی

    ترکیب:
    چنوں کو پکانے سے پہلے 1 گھنٹہ بھگو دیں اور چاولوں کو 20 منٹ کے لیے بھگو دیں چنوں کو اچھی طرح ابال لیں اور اس میں میٹھا سوڈا ڈال دیںاس سے چنے اچھی طرح گل جائیں گے جب چنے گل جائیں تو ان کا پانی نکال دیں اور دھو لیں ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور پیاز فرائی کریں جب پیاز براؤن ہو جائے تو آدھی نکال لیں آدھی میں تمام مصالحےکشمش کے علاوہ ڈال کر اچھی بھونیں
    پھر چنے اور کشمش ڈال کر بھونیں پھر جتنے چاول ہوں اس سے ڈبل پانی لگا دیں مثلا آدھا کلو چاولوں میں کلو پانی لگانا ہے جب پانی کو ابال آ جائے تو اس میں چاول ڈال دیں اور پکنے دیں جب پانی خشک ہو جائے اور چاول نرم ہو جائیں تو دم پر رکھ دیں اوپر سے تلی ہوئی پیاز ڈال دیں مزے دار کابلی چنوں کا پلاؤ تیار ہے

  • انڈوں کا مزیدار پلاؤ بنانے کا آسان طریقہ

    انڈوں کا مزیدار پلاؤ بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    چاول 1 کلو
    دہی 2 کھانے کا چمچ
    نمک حسب ضرورت
    مرچ سرخ حسب ضرورت
    پیاز 2 عدد درمیانی
    ہری مرچ 8عدد
    گھی آدھا کلو
    پسا گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
    ادرک لہسن 1 چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا 1 کپ کٹا ہوا
    انڈے 8 عدد
    پانی چاولوں کے حساب سے

    ترکیب:
    چاول اچھی طرح دھو کر بھگو دیں ایک باؤل میں انڈوں کا تھوڑا سا منہ توڑ کر زردی اور سفیدی نکال لیں اور خالی شیل احتیاط سے رکھ دیں اور انڈوں کو پھینٹ لیں اور ان میں ہرے مرچیں اور ہرا دھنیا بارک کاٹ کر مکس کر لیں اور انڈوں کے خالی شیلز میں یہ آمیزہ بھر کر ان کے منہ پر آٹا لگا کر ابال لیں جب انڈے اچھی طرح ابل جائیں تو ان کو چیل لیں اور چار چار ٹکڑے کر لیں اب ایک پین میں گھی ڈال کر گرم کریں جب گھی گرم ہو جائے تو اس میں انڈے فرائی کریں ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں پھر تمام مصالحے دہی سمیت ڈال دیں اور پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں جب لہسن کی بو ختم ہو جائے تو پانی ڈال دیں جب پانی کو ابال آجائے تو اس میں چاول ڈال دیں جب پانی خشک ہو جائے اور شاول دم پر آ جائیں تو اس میں انڈوں کی ٹکڑے رکھ کر دم دے دیں مزیدار انڈا پلاؤ تیار ہے