Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • انڈوں کا  حلوہ بنانے کی ترکیب

    انڈوں کا حلوہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    چینی 1 کپ
    انڈے 12 عدد
    الائچی 8 عدد
    کھویا 1 کپ
    گھی 1 کپ
    کدو کش کی ہوئی ناریل 2 چائے کے چمچ
    خشخاش دو کھانے کے چمچ
    گلاب عرق چند قطرے
    پستہ 6 عدد
    بادام چھلے ہوئے 6 عدد

    ترکیب:
    انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں چینی ملا لیں اور اچھی طرح سے پیسٹ بنا لیں یہاں تک کہ چینی بلکل مکس ہو جائے اور دانہ ختم ہو جائے اور یہ دونوں چیزیں یکجان ہو جائیں اب اس پیسٹ میں خشخاش ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں اس کے بعد کوکونٹ ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں اس کے بعد پین میں گھی گرم کریں اور آنچ ہلکی کر دیں گھی گرم ہو جائے تو اس میں الائچی ڈال کر چند سیکنڈ فرائی کر لیں اس کے بعد اس میں چینی اور انڈوں کا آمیزہ بنا لیں اور مسلسل چمچ ہلاتی رہیں تاکہ آمیزہ پین کے پیندے میں جم نہ جائے جب آمیزے سے گھی الگ ہو جائے اور خوشبو اٹھنے لگے تو چولہا بند کر دیں اور عرق گلاب ڈال لیں کسی ڈش میں ڈال لیں اورپستہ بادام چھڑک کر گرم گرم کھانے کے لیے پیش کریں

  • تحریک پاکستان میں مسلم خواتین کا کردار بہادری اور جذبہ آج کی عورتوں کے لیے مثالی نمونہ

    تحریک پاکستان میں مسلم خواتین کا کردار بہادری اور جذبہ آج کی عورتوں کے لیے مثالی نمونہ

    پاکستان اللہ کی بیش نہا نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہمارے اباؤ اجداد نے اس کے حصول کے لیے بڑی صبر آزما اور طویل جدوجہد کی ہے اور اپنی جان و مال کی قربانیاں دی ہیں اس سلسلے میں خواتین نے بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا اور تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تحریک پاکستان میں جب خواتین کے کردار کی بات کی جائے تو محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات اور قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے اپنی پوری زندگی یپنے بھائی اور ملک و قوم کے لیے وقف کر دی انہیں ان کی خدمات کے اعترافات کے طور پر "مادر ملت” کے خطاب سے نوازا گیا بیگم محمد علی جوہر نے سخت پابندی کے باوجود سیاست میں سرگرم حصہ لیا آپ برصغیر کی واحد رہنما خاتون تھیں جنھوں نے قرار داد پاکستان کی تائید کی تھی بیگم رعنا لیاقت علی اعلی تعلیم یافتہ خاتون تھیں انہوں نے ملک کے دور دراز علاقوں کا سفر کیا اور مسلم لیگ کو منظم کرنے میں اعلی کردار ادا کیا اور مسلم لیگ کے لیے اپنی رضا کارانہ خدمات سر انجام دیں آپ پاکستان کے پہلے وزیراعظم نواب زادہ لیاقت علی خان کی اہلیہ تھیں فاطمہ بیگم نے بھی مسلم خواتین کو بیدار کرنے میں سرگرم حصہ لیا اور "خاتون” نامی اخبار بھی جاری کیا آپ مشہور زما نہ پیسہ اخبار کے مدیر علم محمود کی صاحبزادی تھیں مسلم لیگی رہنما سے محمد شفیع کی دو صاحبزادیوں بیگم جہاں آرا شاہ نواز اور بیگم گیتی آرا بشیر احمد نے بھی تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا اور اپنی نمایاں خدمات انجام دیں نصرت خانم نے بھی خواتین کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا آپ کا تعلق سندھ سے تھا آپ تحریک خلافت کی زبردست حامی تھیں پنجاب سے لیڈی مراتب علی فاطمہ بیگم بیگم اقبال حسین بیگم نواب محمد اسماعیل نورالصباح بیگم بیگم سلمی تصدق حسین بیگم وقارالنساء نون بیگم شائستہ اکرام اللہ نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی نمایاں خدمات سر انجام دیں اور دن رات محنت کی اور بڑے بڑے جلسوں میں خطاب کیا ان کی کوششوں سے عام آدمی کو بھی معلوم ہو گیا کہ پاکستان کا قیام کیوں ضروری ہیں ان عورتوں نے بڑی بڑی قربانیاں دے کر آزادی کی اس تحریک میں نئی جان ڈال دی ان کی بہادری اور جوش و جذبے نے جو داستانیں رقم کیں وہ اپنی مثال آپ ہیں سب مسلم خواتین کی خدمات سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہیں

  • لذیذ اور مزےدار رس گلے گھر میں  بنانے کا آسان طریقہ

    لذیذ اور مزےدار رس گلے گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    دودھ آدھا کلو
    لیموں ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    میدہ 1 کھانے کا چمچ
    چینی 1 کپ
    پانی ڈیڑھ کپ

    ترکیب:
    ایک پتیلی میں دودھ گرم کریں جب دودھ میں ابال آنے لگے تو اس میں لیموں کا رس ڈال کر چمچ ہلائیں پانچ منٹ پکنے دیں تا کہ دودھ اچھی طرح پھٹ جائے پھر اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں پین میں چینی اور پانی ڈال کر شیرہ پکا لیں پھٹے ہوئے دودھ کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر اوپر سے پانی ڈالیں تا کہ لیموں کا کھٹا پن نکل جائے اور پھر اچھی طرح نچوڑ لیں اب اس پنیر کو باؤل میں ڈال کر اس میں میدہ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور پانچ چھ منٹ مسلیں پھر چھوٹے چھوٹے بالز بنا لیں بالز میں کریک نہ ہوں ورنہ رس گلے پھٹ جائیں گے جب سارے بالز بن جائیں تو انھیں شیرے میں ڈال دیں اور 7 منٹ تیز آنچ پر پکائیں پھر 3 منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں پھر شیرے میں سے نکال کر کسی ڈش میں ڈال دیں ٹھنڈا کر کے کھانے کے لیے پیش کریں

  • فروٹ ٹرائفل بنانے کا آسان طریقہ

    فروٹ ٹرائفل بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    کارن فلور 4 کھانے کے چمچ
    چینی 9 کھانے کے چمچ
    اسٹربیری یا سنیلا ایسنس اڑھائی چائے کے چمچ
    فلاور ایسنس پون چائے کا چمچ
    دودھ آٹھ کپ
    خوردنی لال رنگ حسب ضرورت
    سٹرابیری 12 عدد
    پائن ایپل سلائسز 12 عدد
    کیک پیس پون کپ کرش کیا ہوا
    جیلی گارنش کے لیے

    ترکیب:
    ساس پین میں 6 کپ دودھ ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور 2 کپ دودھ میں چینی کارن فلور سٹرابیری یا ونیلا ایسنس اور خوردنی لال رنگ ڈال کر بیٹر سے اچھی طرح مکس کریں دودھ گرم ہو جائے تو آنچ ہلکی کر لیں اور مکس کیے ہوئے آمیزے کو آہستہ آہستہ دودھ میں ڈال دیں اور ساتھ ہی چمچ بھی ہلاتی رہیں پھر اس میں فلاور ایسنس ڈال کر 15 منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں تاکہ یہ اچھی طرح گاڑھا ہو جائے جب یہ گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کر دیں شیشے کے بڑے باؤل میں کرش کیا ہوا کیک پیس بچھائیں اس پر اس آمیزے کی ایک تہہ بچھا دیں اوپر کٹی ہوئی سٹرابیری اور پائن ایپل ڈالیں اور باقی آمیزہ بھی ڈال دیں اور اوپر سٹرابیری اور پائن ایپل کے بچے ہوئے پیس اور جیلی ڈال دیں اور فریج میں رکھ دیں ٹھنڈا ہونے پر کھانے کے لیے پیش کریں

  • قورمہ مٹن بریانی بنانے کا طریقہ

    قورمہ مٹن بریانی بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    بکرے کا گوشت آدھا کلو
    باسمتی چاول آدھا کلو
    دہی آدھی پیالی
    پیاز باریک کٹی ہوئی 2 عدد
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    گھی 1 پیالی
    لال مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
    دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
    چھوٹی الائچی 3 عدد
    گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا

    چاولوں کے لیے اجزاء:
    نمک حسب ذائقہ
    چھوٹی الائچی 2عدد
    کالی مرچ ثابت 3 عدد
    سیاہ زیرہ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
    پودینے کے پتے چند عدد
    لونگ 2 عدد
    ہری مرچ ثابت 2 عدد
    سفید سرکہ آدھا کھانے کا چمچ
    زردہ رنگ 4 یا 5 قطرے
    گرم دودھ 1 چوتھائی پیالی
    لیموں 1 عدد

    ترکیب:
    چاولوں کو دھو کر 20 منٹ تک بھگو دیں گوشت کو اچھی طرح دھو لیں برتن میں گوشت دہی ادرک لہسن دھنیا چھوٹی الائچی گرم مصالحہ نمک مرچ اچھی مکس کر لیں ایک دیگچی میں گھی گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں جب گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال کر کسی اخبار پر پھیلا لیں تاکہ کرسپی یو جائے پھر ہاتھ سے کچل کر گوشت میں ڈال دیں اور گوشت کو مصالحے سمیت دیگچی میں ڈال کر ڈھانپ دیں اور ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکنے دیں جب پانی خشک ہوجائے تو بھون لیں اگر گوشت نہ گلا ہو یا کم گلا ہو تو اس میں مزید حسب ضرورت پانی ڈال کر پکنے دیں جب پانی خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار دیں ایک دوسری دیگچی میں پانی گرم کریں الائچی کالی مرچ لونگ ہری مرچ پودینہ اور سیاہ زیرہ ساتھ ڈال دیں جب پانی ابل جائے جوش سے پکنا شروع ہو جائے تو اس میں چاول ڈال دیں ساتھ ہی سرکہ اور نمک بھی ڈال دیں اور دو کنی ابال لیں جب دو کنی چاول ابل جائیں تو چھلنی میں ڈال کر پانی نتھار لیں چاولوں والی دیگچی میں نیچے ذرا سا گھی لگا لیں پھر چاولوں کی تہہ لگا دیں پھر قورمہ کی پھر چالوں کی اور پھر قورمہ کی اور پھر چاولوں کی تہہ لگا دودھ میں زردے کا رنگ مکس کر لیں اور اوپر ڈال دیں اور لیموں کا رس چھڑک کر اچھی طرح ڈھکن بند کر کے توے کے اوپر دیگچی رکھ کر دم لگا دیں پہلے 7 منٹ تیز آنچ پھر 3 منٹ ہلکی آنچ کر دیں جب بھاپ اوپر آجوئے تو بریانی تیار ہے رائتے جے ساتھ سرو کریں

  • پالک گوشت ریسیپی

    پالک گوشت ریسیپی

    اجزاء:
    مٹن یا بیف 3 پاؤ
    پالک سوا کلو
    پیاز 3عدد
    ٹماٹر 5 عدد
    ہری مرچ 12 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    لال مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ چمچ یا حسب ذائقہ
    دھنیا پاؤڈر 3 چائے کے چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
    تیل ڈیڑھ کپ
    پانی حسب ضرورت یا ڈھائی کپ
    دہی 3 کھا نے کے چمچ

    ترکیب:
    پالک کو صاف کر کے کاٹ لیں اور دھو کر چھلنی میں ڈال دیں تاکہ پانی نکل جائے ایک پتیلی میں گوشت شامل کرکے پیاز ٹماٹر نمک لال مرچ دھنیا پاؤڈر ادرک لہسن اور تیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور ڈھائی گلاس شامل کر کے پکنے کے لیے رکھ دیں جب گوشت کا پانی اچھی طرح خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو اس میں دہی شامل کر کے اچھی طرح بھون لیں یہاں تک کہ تیل نظر آنے لگے اس کے بعد کٹی ہوئی پالک شامل کر کے مکس کر دیں اور پکنے دیں جب پالک کا پانی خشک ہو جائے تو اس کو اچھی طرح بھون لیں جب تیل نظر آنے لگے تو ہری مرچ شامل کر دیں دو سے تین منٹ دم پر رکھ دیں مزیدار پالک گوشت تیار ہے

  • کھڑے مصالحے کا گوشت بنانے کی آسان ریسیپی

    کھڑے مصالحے کا گوشت بنانے کی آسان ریسیپی

    اجزاء:
    گوشت 1کلو
    ثابت لال مرچیں 15 عدد
    لہسن 10 جوئے پسا ہوا
    پیاز 1 کلو
    ہری مرچیں 10 عدد
    دھنیا 2 کھانے کے چمچ
    زیرہ 2 چٹکی
    ادرک کتری ہوئی 2 چائے کے چمچ
    بڑی الائچی 2 عدد
    دار چینی 1 ٹکڑا
    خشک آلو بخارے 8عدد
    کالی مرچیں 14 دانے
    لہسن پسا ہوا 2 چائے کے چمچ
    لونگیں آٹھ عدد
    دہی 2 پیالی
    کوکنگ آئل 3 پاؤ

    ترکیب:
    ایک باؤل میں دہی پھینٹ کر اس میں نمک لہسن پسا ہوا دھنیا تمام گرم مصالحہ اور بارہ عدد ثابت لال مرچیں ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں گوشت ڈال دیں اور مکس کریں ایک یا ڈیڑھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں دوسری دیگچی میں آئل گرم کریں اس میں ذرا سا زیرہ ادرک اور 3 عدد لال مرچیں لہسن کے جوئےاور پیاز ڈال کر تل لیں پھر میرینیٹ کیا گوشت دہی سمیت اس میں ڈال دیں اور فرائی کر لیں اس کے بعد اس میں دو پیالی پانی ڈآل کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں آلو بخارے بھی ڈال دیں جب پانی خشک ہو جائے تو اور گوشت گل جائے تو اچھی طرح بھون لیں آئل اوپر آجائے اور گوشت گل جائے تو چولہے سے اتار دیں

  • لذیذ نمکین بلوچی چانپیں بنانے کا آسان طریقہ

    لذیذ نمکین بلوچی چانپیں بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    بکرے کی چانپیں آدھا کلو
    لہسن ادرک پسا ہوا 1 چائے کا چمچ
    لیموں کا عرق 1 کھانے کا چمچ
    پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    ثابت سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ
    پپیتا پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
    گھی 2 کھانے کے چمچ
    سبز دھنیا 1 کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    چانپوں کو اچھی طرح دھو کر رکھ دیں تا کہ خشک ہو جائیں پھر پپیتا ادرک لہسن سفید زیرہ کالی مرچ نمک چانپوں کو لگا کر 2 گھنٹوں کے لیے رکھ دیں پھر ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں جب گھی گرم ہو جائے تو اس میں چانپیں ڈال کر ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چانپیں گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے پھر اچھی طرح بھون لیں اور اوپر لیمن جوس کالی مرچ اور ہرا دھنیا ڈال دیں مزیدار بلوچی چانپیں تیار ہیں کھانے کے لیے پیش کریں

  • افغانی گوشت بنانے کا طریقہ

    افغانی گوشت بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    گوشت 1کلو چھوٹی بوٹیاں
    دھنیا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ پسا ہوا
    ادرک دو چائے کے چمچ پسی ہوئی
    ہری مرچیں 10 عدد
    کالی مرچ 2 کھانے کے چمچ
    آلو آدھا کلو گول گول کاٹ لیں
    پیاز 6 عدد لچھے دار کاٹ لیں
    ٹماٹر 8 عدد گول گول سلائس کر لیں
    نمک حسب ذائقہ
    تیل 1 کپ
    پانی 4 گلاس

    ترکیب:
    گوشت کو اچھی طرح دھو کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں تاکہ اس کا پانی نکل جائے پھر ایک پتیلی میں چار کھانے کے چمچ تیل گرم کریں پھر اس میں گوشت دھنیا پاؤڈر ادرک اور نمک شامل کر کے اچھی طرح مکس کر کے اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے پھر اس میں 4 گلاس پانی شامل کردیں اور ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے اور پانی تقریبا ایک گلاس رہ جائے تو چولہے سے اتار لیں ایک پین میں باقی تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں آلو فرائی کریں اور ہلکا سا نمک ڈال دیں آلو زیادہ فرائی نہیں کرنے پیاز اور ٹماٹر کو بھی الگ الگ دو دو منٹ فرائی کر لیں اب پکے ہوئے گوشت پر آلو کی تہہ بچھا دیں اور اس پر کالی مرچ ڈال دیں اسی طرح پیاز اور ٹماٹر کی بھی تہہ لگا دیں اور سب سے اوپر ہری مرچیں لمبی لمبی کاٹ کر اس کی تہہ بچھا دیں اور کالی مرچ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں جب آلو گل جائیں تو چولہے سے اتار لیں مزیدار افغانی گوشت تیار ہے

  • پشاوری نمکین گوشت ریسیپی

    پشاوری نمکین گوشت ریسیپی

    اجزاء:
    گوشت آدھا کلو
    ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
    پسی کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ
    بھنا کُٹا زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
    ادرک 1 انچ کا ٹکڑا
    تیل 1 چوتھائی کپ
    ہری مرچیں 1 کھانے کا چمچ
    ہرا دھنیا 1 کھانے کا چمچ
    پانی حسب ضرورت
    نمک حسب ضرورت

    ترکیب:
    کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس می‌ادرک اور لہسن ڈآل کر 1 منٹ فرائی کریں اس کے بعد گو شت شامل کر کے بھون لیں جب گوشت کا رنگ تبدیل ہو جاےئ تو اس میں پانی ڈال تیز آنچ کر دیں جب پانی میں ابال آجائے تو آنط ہلکی کر دیں اور ڈھک دیں اور پکنے دیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے جب گوشت اچھی طرح گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو گوشت کو بھون لیں گوشت کو اچھی طرح بھون کر نمک اور کالی مرچ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اب کٹا بھنا زیرہ کٹی ادرک ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر دو منٹ تک دم ر رکھ دیں مزیدار نمکین پشاوری گوشت تیار ہے