Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مٹن اسٹو تیار کرنےکا آسان طریقہ

    مٹن اسٹو تیار کرنےکا آسان طریقہ

    اجزاء:
    بکرے کا گوشت 1کلو
    چھوٹی پیاز آدھا کلو
    دہی 1 کپ
    گھی 1کپ
    ثابت لال مرچ 18 عدد
    ثابت گرم مصالحہ 1 چمچ
    لہسن ادرک کُٹاہوا 1 چمچ
    ٹماٹر کٹا ہوا 1 کپ
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    گرم مصالحہ پسا ہوا 1 چمچ

    ترکیب:
    پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں جب گرم ہو جائے تو اس میں پیاز فرائی کریں جب پیاز براؤن ہو جائیں تو نکال لیں پھر اس گھی میں گوشت ثابت لال مرچ گھی ادرک لہسن اور ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں اور ڈھک کر آنچ ہلکی کر دیں اور پکائیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے اور ضرورت ہو تو ایک کپ پانی میں ڈال دیں اور پکائیں تاکہ گوشت گل جائے آخر میں ٹماٹر دہی اور پیاز ڈال کر بھون لیں جب گھی نظر آنے لگے تو ایک گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال دیں مزے دار مٹن اسٹو تیار ہے

  • نمکین مٹن گوشت ریسیپی

    نمکین مٹن گوشت ریسیپی

    اجزاء:
    گوشت چربی والا 2 کلو
    ٹماٹر 4 عدد
    ہری مرچیں بارک کٹی ہوئی 6 سے 7 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    ادرک باریک کٹی ہوئی 2 چائے کے چمچ
    کوکنگ آئل آدھا کپ کپ

    ترکیب:
    گوشت کو اچھی طرح دھو کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اگر چربی گوشت سے الگ ہے تو اس کے بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں دونوں کو کڑاہی میں ڈال کر نمک حسب ذائقہ اور دو کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں اور اور ہلکی آنچ پر 30 منٹ تک پکنے دیں درمیان میں 3 سے 4 مرتبہ چمچ بھی ہلائیں پھر کوکنگ آئل ہری مرچ اورادرک شامل کر کے 5 منٹ تک فرائی کریں پھر اس میں ٹماٹر کاٹ کر شامل کر دیں اور ڈھک دیں 10 منٹ تک پکائیں دس منمٹ بعد تیز آنچ پر تھوڑی دیر فرائی کریں اور چولہے سے اتار لیں نمکین مٹن تیار ہے

  • ّکس انسان کے متعلق حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ وہ خداکا دشمن ہے

    ّکس انسان کے متعلق حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ وہ خداکا دشمن ہے

    حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ آپؐ نے فرمایا جس نے کسی کو آگ دی گویا اس نے آگ پر پکے پورے کھانے کا صدقہ کیا یعنی اس چھوٹے سے عمل۔پر کتنا ثواب مل گیا ایسا اکثر ہوتا ہے کہ گھرکے کام کاج کے دوران کسی ایسی چیز کی ضرورت پڑ جاتی ہے جو کہ فوری طور پر کسی دوکان وغیرہ سے منگوانا ممکن نہیں ہوتا تو ایسی صورت میں ہمسائے ہی کام آتے ہیں اور ان سے وہ چیز منگوا کر ضرورت پوری کر لی جاتی ہے اس سے دینے والوں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ لینے والوں کا بہت زیادہ فائدہ ہو جاتا ہے اور اس چیز کا بڑا ثواب اوپر دی گئی حدیث میں بیان فرمایا گیا ہے لیکن بعض عورتیں ایسی صورت میں بخل سے کام لیتی ہیں اور ہر چیز ہونے کے باوجود بھی انکار کر دیتی ہیں یا پھر کوئی دل آزاری والا یا طعن آمیز جملہ کہ دیتی ہیں چاہے چیز دیں یا نہ دیں مگر طعنہ ضرور دے دیتی ہیں چار باتیں سنا دیتی ہیں یہ بہت غلط اور ثواب عظیم سے محرومی کی بات ہے قرآن پاک میں ہے کہ وہ معمولی معمولی چیزوں کے دینے سے بھی انکار کر دیتے ہیں اس کی تفسیر میں ہے کہ حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی پاکؐ سے پوچھا اے اللہ کے رسولؐ وہ کیا چیزیں ہیں جن کا انکار درست نہیں آپؐ نے فرمایا پانی آگ اور نمک (احکام القرآن) حضرت ابو ہریرہؓ سے منقول ہے اس سے مراد وہ چیزیں ہیں جنکا آپس میں لینا دینا رائج ہو جیسے برتن کلہاڑی ڈول اور اس جیسی دوسری چیزیں ہیں لہذا ان چیزوں کا نہ دینا اور انکار کرنا شرعاًاور اخلاقاً بری بات ہے حضرت عمر فاروقؓ کا فرمان ہے سخی خدا کا دوست ہے چاہے فاسق ہو اور بخیل خدا کا دشمن ہے چاہے زاہد ہو
    اور ہر گز خیال نہ کریں ایسے لوگ جو ایسی چیز میں بخل کرتے ہیں جو اللہ تعالی نے ان کو اپنے فضل سے دی ہےکہ یہ بات ان کے لیے کچھ اچھی ہو گی بلکہ یہ بات ان کے لیے بہت ہی بری ہے وہ لوگ قیامت کے دن طوق پہنا دئیے جائیں گے اس کا جس میں انہوں نے بخل کیا تھا( سورة آل عمران آیت ١٨)

  • مغز مصالحہ ریسیپی

    مغز مصالحہ ریسیپی

    اجزاء:
    بکرے کے مغز 4عدد
    لال پسی ہوئی مرچ آدھا کھانے کا چمچ
    ہری مرچ باریک کٹی ہوئی 4عدد
    ادرک لہسن پسا ہوا 1 چائے کا چمچ
    لیموں 2عدد
    دہی آدھی پیالی
    دھنیا پسا ہوا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    گرم مصالحہ پساہوا 1 چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    پیاز درمیانے سائز کی باریک کٹی ہوئی 4 عدد
    ہرا دھنیا کٹا ہوا 1 عدد
    ادرک لمبی باریک کٹی ہوئی 1 ٹکڑا
    آئل 1 پیالی

    ترکیب:
    مغز کو اچھی طرح دھو کر ابال لیں اور لال رنگ کی رگیں صآف کر لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں ایک پتیلی میں آئل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈآل کر براؤن کریں جب پیاز براؤن ہو جائے تو آدھی نکال لیں اور باقی آدھی میں سارے مصالحے ڈال کر بھونیں جب مسالہ بھن جائے تو مغز ڈآل دیں اور کپڑے سے پکڑ کر دیگچی ہلائیں چمچ بلکل نہیں چلانا جب پک کر آئل الگ ہو جائے تو اوپ سر دھنیا اور ہری مرچیں ڈال دیں اور لیموں کا رس چھڑک دیں تلی ہوئی پیاز اور کٹی ہوئی ادرک ڈال دیں مزیدار مغز تیار ہے-

  • مونگ کی دال کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب

    مونگ کی دال کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب

    اجزاء:
    مونگ کی دال چھلکوں والی 1 پیالی
    تازہ دودھ ڈیڑھ پیالی
    چینی 1 پیالی
    چھوٹی الائچی باریک پیس لیں 3عدد
    گھی آدھی پیالی
    لونگ 2 عدد
    زعفران چٹکی بھر
    دار چینی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    بادام چھلے اور باریک کٹے ہوئے دو کھانے کے چمچ
    کھویا آدھی پیالی

    ترکیب:
    دال کو اچھی طرح دھو کر رات بھر پانی میں بھگو دیں صبح اسی پانی سے دال کو ہاتھوں سے اچھی طرح مل کر چھلکے الگ کر لیں پھر پانی نکال دیں اور دال کو اچھی طرح خشک کر کے پیس لیں اب ایک کڑاہی میں گھی گھرم کریں جب گھی گرم ہو جائے تو لونگیں اور دار چینی ڈال دیں جب خوشبو آنے لگے تو پسی ہوئی دال ڈآل کر خوب بھونیں جب دال گولڈن براؤن ہو جائے تو دودھ ڈال دیں پھر ہلکی آنچ میں اتنا بھونیں کہ دودھ خشک ہوجائے اور گھی الگ ہونے لگے تو کھویا ڈال دیں مزید دس سے پندرہ منٹ کے لیے بھونیں دو چمچے بادام پکتے حلوے میں ڈال دیں جب حلوہ پک جائے تو دو چمچ بادام سے حلوے کے اوپر سجاوٹ کر دیں مزیدار حلوہ تیار ہے کھانے کے لیے پیش کریں

  • گھر میں چنے کی دال کا حلوہ بنانے کا آسان طریقہ

    گھر میں چنے کی دال کا حلوہ بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    چنے کی دال 1 پاؤ
    خشک دودھ دو پیالی
    چھوٹی الائچی 5 عدد چھلکے سمیت باریک پیس لیں
    چھوٹی الائچی 5 عدد 2 چمچ چینی کے ساتھ پیس لیں
    گھی ڈیڑھ پیالی
    بادام 5 عدد
    چینی ڈیڑھ پیالی
    میوہ سجانے کے لیے
    پستے 5 عدد

    ترکیب:
    بادام اور پستہ گرم پانی میں بھگو کر چھلکے اتار لیں چنے کی دال ابال کر باریک پیس لیں دال بلکل خشک ہو تاکہ پیسنے میں آسانی ہو ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں الائچی ڈال دیں تھوڑی دیر بعد دال خشک دودھ چینی اور اور کٹے ہوئے بادام ڈآل کر ہلکی آنچ پر 10 منٹ تک بھونیں یہاں تک کہ دال براؤن ہونے لگے اور گھی الگ ہونے لگے جب گھی الگ ہو جائے تو اتار کر ایک ایک ڈش میں چکنائی لگا کر حلوہ پھیلا لیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو میوہ اور پستہ ڈال کر ٹکڑے کاٹ لیں اور کھانے کے لیے پیش کریں-

  • چائنیز سیخ بوٹی ریسیپی

    چائنیز سیخ بوٹی ریسیپی

    اجزاء:
    بیف بوٹی 1 کلو
    لیموں 1 عدد
    کالی مرچ 1 ٹی سپون
    تیز پتہ چند عدد
    سویا سوس ڈیڑھ ٹیبل سپون
    زیتون کا تیل 8 ٹیبل سپون
    لہسن 3 جوئے موٹے کوٹ لیں
    پیاز 3 عدد درمیانی
    سفید سرکہ ڈیڑھ ٹیبل سپون

    ترکیب:
    گوشت میں لیموں کا عرق زیتون کا تیل لہسن کالی مرچ نمک سرکہ اور سویا سوس لگا کر 4 سے 5 گھنٹوں کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں پیاز کو گول گول کاٹ کر لچھے بنالیں اور ایک سیخ میں ایک بوٹی پروئیں ایک تیز پتا اور ساتھ میں پیاز پروئیں اور دہکتے ہوئے کوئلوں پر آہستہ آہستہ بوٹی کو گھماتے جائیں جب اچھی طرح براؤن ہو جائے پک جائے تو سیخ سے اتار لیں مزیدار سیخ بوٹی تیار ہے سلاد نان یا بوائل چاول کے ساتھ پیش کریں

  • گھرمیں مٹن نہاری بنانے کا آسان طریقہ

    گھرمیں مٹن نہاری بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    گوشت بغیر ہڈی کے 1 کلو
    ادرک کٹی ہوئی 2 چمچ
    سرخ مرچ پون چمچ
    سبز الائچی 5عدد
    نمک حسب ضرورت
    دار چینی 3 عدد
    کالی مرچ ثابت آدھا چمچ
    دلیہ گندم 25 گرام
    آئل 75 گرام
    پیاز کٹا ہوا ایک پاؤ
    لہسن گرینڈ کیا ہوا آدھی پوتھی
    نہاری مصالحہ پون چمچ
    تیز پتہ 2عدد
    لونگ 4عدد
    ہلدی آدھا چمچ
    سفید زیرہ آدھا چمچ
    ٹماٹر کٹے ہوئے آدھا پاؤ
    خشخاش 1 چمچ

    ترکیب:
    مٹن کو اچھی طرح صآف کر کے تانبے کی دیگچی میں ڈالیں پھر اس میں سرخ مرچ ثابت مرچ الائچی لانگ نمک ثابت مصالحے لہسن اور ڈیڑھ لیٹر پانی شامل کر دیں اور دیگچی چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آنچ میں گوشت گلنے تک پکنے دیں ایک دوسری پتیلی میں آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں جب پیاز براؤن ہو جائے تو ٹماٹر گرینڈ کئے ہوئے اور لہسن کا پانی شامل کر کے بھونیں اور پھر ہلکی سی مرچ ڈال کر مسالہ بھونیں اور مسالے کو سرخ کریں گوشت کو دیکھیں گل گیا ہے تو بوٹیاں نکل کر بھنے ہوئے مسالے میں ڈال دیں ساتھ ہی تیز پتا نہاری مسالہ خشخاش اور دلیہ پانی میں حل کر کے ڈالیں اور بھوننے کے بعد یخنی شامل کر دیں اور پکنے دیں جب آئل اوپر آجائے تو گرم مسالہ ڈال کر نیچے اتار لیں مزیدار نہاری تیار ہے

  • چکن دو پیازہ سلاد آسان ریسیپی گھر میں پکائیں اچھا کھائیں

    چکن دو پیازہ سلاد آسان ریسیپی گھر میں پکائیں اچھا کھائیں

    اجزاء:
    چکن آدھاکلو
    ہلدی 1 چوتھائی چائے کا چمچ
    سرکہ چاول 20 ملی لیٹر
    خشک دھنیا 1 چوتھائی چائے کا چمچ
    زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    بڑی الائچی دانے 1 چوتھائی چائے کا چمچ
    گھی یا آئل 2 گرام
    پیاز 1 پاؤ
    لہسن آدھی پوتھی
    ادرک 1 انچ کا 1 ٹکڑا
    سبز مرچ 2 عدد
    سلاد کے پتے 4 سے 5 عدد
    دہی آدھی پیالی
    زعفران چٹکی بھر
    سیاہ مرچ 3 دانے
    سیسم آئل 5 ملی لیٹر
    ادرک کٹا ہوا 5 گرام
    چینی 7 گرام

    ترکیب:
    سب سے پہلے چکن پر نمک لگا کر رکھ دیں پھر ایک پتیلی میں گھی گرم کریں اس میں 1 پاؤ پیاز کا چوتھائی حصہ ڈال اچھی طرح سے سرخ کریں اور پھر ادرک لہسن اور مرچ ڈآل کر بھونیں ساتھ ہی پانی کے چھینٹے دیتی جایئں پھع اس میں گوشت ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں جب گوشت خوب اچھی طرح سے بھن جائے تو دہی زعفران اور تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں جب گوشت کی رنگت بادامی ہو جائے تو اس کے اوپر باقی کچے پیازوں کی تہہ جما دیں سیاہ مرچیں چھڑک کر ڈھکن بند کر دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور تھوڑی دیر بعد ڈھکن کھول کر دیکھیں اگر گوشت گل گیا ہوتو دو چار مرتبہ اس میں چمچ چلا کر اتار لیں اور کسی ڈش میں ڈال کر اس پر سبز دھنیا چھڑک دیں اس کے بعد ایک برتن میں چینی اور سرکہ مکس کریں جب اچھی طرح مکس ہو جائے تو اسے ڈش پر ڈآل دیں اس کے بعد کٹا ہوا ادرک اور سیسم آئل بھی چھڑک دیں اور اسے اچھی طرح ہلائیں مزیدار سلاد مرغ دو پیازہ تیار ہے سلاد کے پتے اس پر چھڑک کر پیش کریں

  • ًمٹن دو پیازہ بنانے کی آسان ترکیب

    ًمٹن دو پیازہ بنانے کی آسان ترکیب

    اجزاء:
    مٹن آدھاکلو
    پیاز 3 عدد بڑے
    پسی ہوئی دار چینی آدھا چمچ
    سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    بڑی الائچی دانے آدھا چائے کا چمچ
    ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    تیل آدھا کپ
    دھنیا آدھی گٹھی
    دہی آدھا کپ
    ہری مرچیں 3 سے 4 عدد
    لہسن پیسٹ آدھا چمچ
    سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    کاجو 4 عدد
    خشخاش آدھا چائے کا چمچ
    کھوپڑا 1 چوتھائی چمچ
    انڈے 3 عدد ابال لیں

    ترکیب:
    ایک برتن میں دہی اور تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور گوشت کو اچھی طرح دھو کر اس میں شامل کر دیں اور 2 گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں پریشر میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز فرائی کریں جب پیاز براؤن ہو جایئں تو نکال لیں پیاز نکالنے کے بعد اسی تیل میں گوشت مصالحے سمیت اور دہی ڈال کر بھونیں خشک ہونے پر آدھا کپ گرم پانی ڈآل کر پریشر ککر کا ڈھکن بند کر دیں اور پکنے دیں کاجو خشخاش اور کھوپرا پیس لیں جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں کھوپڑا خشخاش اور کا جو پسا ہوا ڈال کر بھونیں اچھی طرح بھون کر اس میں تلے ہوئے پیاز شامل کرلیں اور چٹکی بھر زعفران ڈال دیں ہلکے ہاتھ سے مکس اچھی طرح مکس کر لیں اور ڈش میں نکال لیں اور ڈش کے اطراف ابلے ہوئے انڈے کاٹ کر سجا دیں مزے دار دو پیازہ ڈش تیار ہے