Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مٹن سوپ کی جھٹ پٹ اور آسان ریسیپی

    مٹن سوپ کی جھٹ پٹ اور آسان ریسیپی

    جزاء:
    مٹن 500 گرام
    سرخ مرچ پسی ہوئی 1 چائے کا چمچ
    دار چینی 2 ٹکڑے
    تیز پات 1 عدد
    لونگ 3 عدد
    سونف پسی ہوئی 2 چائے کے چمچ
    بڑی الائچی کے دانے آدھا چائے کا چمچ
    زیرہ 1 چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ہینگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    ادرک پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    دہی 3 کپ
    پانی 8 کپ

    ترکیب:
    گوشت کو اچھی طرح دھو کر پریشر ککر میں ڈال کر اس میں سرخ مرچ دارچینی تیز پات لونگ سونف بڑی الائچی کے دانے نمک ہینگ پسی ہوئی ادرک اور پانی ڈآل کر چولہے پر رکھ دیں 20 منٹ تک یا گوشت گلنے تک پکائیں جب گوشت گل جائے تو سوپ چھان لیں اس میں دہی ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ ہلکا گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں اور گرم گرم مزیدار سوپ پیش کریں

  • مٹن کی لذیذ  بون لیس ہانڈی بنانے کاآسان طریقہ

    مٹن کی لذیذ بون لیس ہانڈی بنانے کاآسان طریقہ

    اجزاء:
    گوشت بون لیس آدھا کلو
    دہی آدھا کپ
    سرخ مرچ 1 کھانے کا چمچ
    ہلدی 1 چٹکی
    پیاز 2 عدد
    ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
    ٹماٹر 2 عدد
    ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی 4 عدد
    لیموں 1 عدد
    سوکھا دھنیا آدھا چمچ
    گرم مصالحہ آدھا چمچ
    لہسن کے جوئے 3 عدد
    تیل آدھا کپ
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    گوشت میں نمک اور لہسن کے جوئے ڈال کر ابالیں یہاں تک کہ گل جائے ٹماٹر پیاز اور ہرے مرچ کو تھوڑی دیر ابال لیں اور پھر باریک پیس لیں ایک پتیلی میں آئل گرم کریں اس میں پسے ہوئے مصالحے اور پسے ہوئے ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں اور تھوڑی دیر بعد گوشت ڈال دیں اور مزید بھونیں اور ساتھ ہی نمک مرچ ہلدی اور سوکھا دھنیا بھی ڈال دیں مسلسل بھونتے ہوئے اس میں دہی بھی ڈال دیں مصالحہ آئل چھوڑ دے اور خوشبو آنے لگے تو گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا چھڑک کر تھوڑی دیر دم پر رکھ دیں بون لیس مٹن ہانڈی تیار ہے لیموں نان یا گرم گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں

  • مٹن پائے بنانے کی آسان ترکیب

    مٹن پائے بنانے کی آسان ترکیب

    اجزاء:
    بکرے کے بھنے ہوئے پائے 8 عدد
    تلی اور پسی ہوئی پیاز 1 کپ
    ادرک لہسن 3 کھانے کے چمچ
    پسا دھنیا 4 چائے کے چمچ
    پسی لال مرچ 4 چائے کے چمچ
    گرم مصالحہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    دہی ایک چوتھائی کپ
    مکس گرم مصالحہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    تیل ایک چوتھائی کپ
    ہری مرچ 3 سے 4 عدد گارنش کے لیے
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی گارنش کے لیے
    ادرک 2 ٹکڑے گارنش کے لیے
    لیموں دو عدد گارنش کے لیے

    ترکیب:
    پتیلی میں تیل گرم کر اس میں مکس گرم مصالحہ ادرک لہسن پسی لال مرچ پسا دھنیا ہلدی اور نمک ڈال کر فرائی کریں 3 منٹ فرائی کرنے کے بعد اس میں دہی تلی اور پسی ہوئی پیاز اور بکرے کے بھنے ہوئے پائے ڈآل کر 5 منٹ تک اچھی طرح بھونیں اور پھر آٹھ کپ پانی ڈال کر ڈھک دین اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں یہاں تک کہ وہ گل جائیں تو چولہے سے اتار لیں گرم مصالحہ ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی اور لیموں کے سلائس اور ادرک کے سلائسز سے گارنش کریں مٹن پائے تیار ہیں نان کے ساتھ پیش کریں-

  • مزیدار اور آسان مٹن گرین کڑاہی ریسیپی

    مزیدار اور آسان مٹن گرین کڑاہی ریسیپی

    اجزاء:
    بکرے کا گوشت 1 کلو
    لہسن 1 پوتھی
    ادرک 2 انچ کے دو ٹکڑے
    پیاز 2 عدد چوپ کر لیں
    ٹماٹر 4عدد
    ثابت مرچ ایک چمچ
    سفید زیرہ 2 چائے کے چمچ
    ہری مرچیں 10 عدد
    ہری دھنیا 1 گٹھی
    دہی 1 پیالی
    کوکنگ آئل 1 پیالی

    ترکیب:
    ادرک لہسن پیاز کالی مرچ زیرہ ہرا دھنیا اور ہری مرچ سب کو موٹا موٹا پیس لیں اور اس میں دہی اور نمک شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اس مصالحے سے گوشت کو اچھی طرح میرینیٹ کر لیں دو سے تین گھنٹوں کے لیے رکھ دیں کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کریں اور مصالحہ ملا ہوا گوشت ڈال کر ڈھک دیں شروع میں تین سے چار منٹ آنچ تیز رکھیں پھر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے آنچ تیز کر کے اتنی دیر بھونیں کہ آئل الگ ہو جائے ٹماٹر اور سویا ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں اور دس منٹ بعد دم سے اتار لیں مٹن کڑاہی تیار ہے گارلک بریڈ کے ساتھ پیش کریں

  • آپ کے ستارے

    آپ کے ستارے

    حمل مارچ 21- اپریل 19

    تاریخ پیدائش 21 مارچ سے 20 اپریل تک
    نام کا پہلا حرف ا-ع-ل-ی
    حاکم سیارہ مریخ
    عنصر آگ
    منطقہ البروج میں اسکا نمبر پہلا
    خوش بختی کا عدد 6
    خوش بختی کا رنگ گلابی-سرخ-قرمزی-عنابی
    خوش بختی کا پتھر پتھر-پکھراج-نیلم-یاقوت
    خوش بختی کا دن منگل
    خوش بختی کا پھول گلاب
    خوش بختی کی دھات لوہا-تانبا
    خوش بخت بروج اسد- قوس
    غیر خوش بخت بروج ثور-جوزا-دلو-حوت
    جانبدار بروج سرطان-میزان-جدی
    غیر جانبدار بروج سنبلہ-عقرب
    حصہ جسم سر یا مغز
    کلید وجود رات
    بیماریاں سر درد،اعصابی امراض،بخار
    نظام انہظام کی خرابیاں،السر،کان
    کان کی بیماریں،نا گہانی چوٹ
    مختلف قسم کے زخم وغیرہ
    پیشے صحافت،تصنیف و تالیف،شعبہ ادب،
    لٹریچر،رپورٹنگ،تعلقات عامہ کے
    شعبے،سیلز مین،مہم جوئی،دانتوں کی
    سرجری،فوجی خدمات،سرجری،سیاست
    دان،پروفیشنل کھلاڑی،سیاحت وغیرہ

    فطرت مزاج اور حالات
    حملی افراد بے خوف جارح اور باہمت ہوتے ہیں چیلنجز سے وابسطہ ملازمت اور کام پسند کرتے ہیں مثلا فوج اداکاری اور نفسیات سے متعلقہ کام اختیار کرنا پسند کرتے ہیں بعض اوقات یہ انتہا پسند قسم کی سیاست میں بھی حصہ لیتے ہیں انکا پیشہ یا کام کوئی بھی ہو یہ ہمیشہ آگے رہنا چاہتے ہیں ان کی یہ خواہش کچھ ایسی بھی بے جا نہیں کیونکہ دائرۃالبروج میں انکا شمسی نمبر پہلا ہے ان کی بھنوئیں اکثر آپس میں ملی ہوئی ہوتی ہیں انکے شانے نسبتا کشادہ ہوتے ہیں انکے چہرے یا سر پر کوئی نہ کوئی تل ضرور ہوتا ہے خود اعتمادی بے انتہا ہوتی ہے اس لیے اپنے پیشے میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں براہ راست گفتگو کرنا پسند کرتے ہیں اگرچہ سارے حملی افراد نہیں بیشتر جنگجو قسم کے ہر وقت لڑنے جھگڑنے کے لیے تیار رہنے والے زبردستی کرنے والے اور حکم چلانے والے ہوتے ہیں 12 مارچ تا 20 اپریل کے دوران پیدا ہونے والے افراد پیدائشی جنگجو ہوتے ہیں قدرتی طور پر انہیں مشکلات اور رکاوٹوں سے واسطہ پڑتا رہتا ہے اور ان سے بچنے کے لیے یہ ان کا بھر پور مقابلہ کرتے ہیں کاروباری حملی افراد عموما بے حد دولت مند ہو جاتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر دولت تہزی سے خرچ کر ڈالتے ہیں اور جب مالی یا جذباتی لحاظ سے دیوالیہ ہو جاتے ہیں تو بہت زیادہ مایوس اور نا امید ہو جاتے ہیں اور اپنی ذات کے علاوہ یہ الزام وہ ہر دوسرے شخص کو دیتے ہیں جن کے ساتھ یہ جڑے ہوتے ہیں لیکن جلد ہی ان کی ناامیدی اور مایوسی کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور ایک پبا پھر کوئی نئی سکیم تیار کر لیتے ہیں نیا منصوبہ اور کیرئر شروع کر لیتے ہیں یا پھر کسی نئی شخصیت سے محبت کرنے لگتے ہیں اس طرح یہ اپنی زندگی کا دوبارہ آغاز کر لیتے ہیں ملازمت پیشہ افرا بڑی ذمہ داری سے اپنا کام کرتے ہیں اور خطاناک کاموں میں ہمیشہ پہل کرتے ہیں یہ لوگ دولت کو ثانوی حیثیت دیتے ہیں نئے سرے سے زندگی کا آغاز حمل افراد کی خاص خوبی ہے وہ بہت جلد اپنی شکستوں اور مصیبتوں کو بھلا دیتی ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ اپنی ان مصیبتوں سے کوئی سبق نہیں سیکھتے یہ بہت سارے منصوبے اور کام ایک ساتھ ہی شروع کر دیتے ہیں لیکن جب ان منصابوں پر کام شروع ہو جاتا ہے تو ان کی دلچسپی ختم ہو جاتی ہے اور نگاہیں ادھر ادھر بھٹکنے لگ جاتی ہیں قصہ مختصر کہ منصوبوں کی تکمیل دوسروں کے لیے ادھوری چھوڑ دی جاتی ہے اگر آپ کہں کوئی تصویر نامکمل دیکھ لیں تو سمجھ جائیے کہ اس کا خالق حملی فرد ہو گا حملی افراد بے حد شوقین مزاج اور گرم جوش ہوتے ہیخ اور مستقبل کے امکانات پر نظر رکھنے والے ہوتے ہیں فطری طور پر سرکش ہوتے ہیں خود کو دوسرے تمام لوگوں سے زیادہ سمارٹ سمجھتے ہیں اور ہر جگہ اقتدار کے خواہاں ہوتے ہیں ہر کام براہ راست کرنا چاہتے ہیں کھیلوں کو بھی زیادہ پسند نہیں کرتے حملی بچے دوسرے بطوں کی نسبت جلدی چلنے لگتے ہیں تعلیم میں یہ اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہیں یہ بچے تیز مزاج کے ہوتے ہیں تاہم زیادہ دیر ناراض نہیں رہ سکتے جب بھی ملیں مسکراتے ہوئے ملتے ہیں انہیں بہادری کے واقعات سنانے چاہئے حمل شخص اپنے دوستوں اور شریک زندگی کو زندگی سے بھر پور بنا دیتا ہے ان میں زندگی سے بھر پور دلچسپی لینے کی امنگ پیدا کرتا ہے حملی شخص محبت دینے میں بڑے فراخ دل ہوتے ہیں جبکہ محبت وصولنے میں بے حد شرمیلے ہوتے ہیں اس لیے یہ محبت کے اظہار میں عورت کے پہل کرنے کو ناپسند کرتا ہے انہین اکثر خود غرض بھی کہا جاتا ہے یہ لوگ غلطیاں پکڑنے میں ماہر ہوتے ہیں یہ اپنی ذاتی ترقی کرنے میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ ان کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ کسی دوسرے کے مسائل کو نوٹ کر سکیں حملی عورتیں پیٹھ پیچھے باتیں بنانے اور افواہیں پھیلانے میں ماہر ہوتی ہیں محبت میں مبتلا حملی آدمی ساری دنیا سے ٹکڑ لے سکتے ہیں حملی مرد عورتیں زندگی میں ایک سے زیادہ مرتبہ بھی شادی کرتے ہیں ان کو ایسی عورت کہاں سے ملے جو اطاعت گزار ہونے کے ساتھ ساتھ ہمت و جرات والی بلند حوصلہ رکھنے والی اور شوہر کو سمجھنے کے لیے بے تحاشا‌صلاحیت والی بھی ہو اس کے بدلے میں شوہر سے کسی ہمدردی کی کوئی توقع نہ رکھے-

    حملی لڑکیاں اور عورتیں
    حملی عورتوں اور لڑکیوں کو دیکھ کر موسم بہار کا خیال آتا ہے اس سلسلے میں عمر کی کوئی قید نہیں ستر سال کی حملی عورت کو دیکھ کر وہی احساس ہوتا ہے جو ایک ستر ہ سالہ حملی لڑکی کو دیکھ کر پیدا ہوتا ہے حملی لڑکی شاندای خیالات سے بھر پور ہوتی ہے طریقہ کا کے لحاظ سے منفرد ہوتی ہے اس لیے یہ اپنے طریقہ کا ر میں ناکامی کا خیال اپنے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتی مشکل کام کو سر انجام دینے میں بڑی ماہر ہوتی ہے لیکن معمول میں کام کرنا پڑے تو جلد ہی بور ہو جاتی ہے ظاہری طور پر بڑی اکھڑ چالاک اور سخت دکھائی دینے والی دوسروں کو مصیبت میں دیکھ کر بہت نرم پڑ جاتی ہے اس کی قربت سکون بخشتی ہے غل غپاڑہ اور ذرا ذرا سی باتوں پر گھبرا جانے والوں سے ہمدردی نہیں رکھتی یہ کرئیر کو اہمیت دینے والی اور تنظیمی صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہے اس کی شخصیت میں مریخی قوت اسے لڑائی جھگڑا کرنے پر اکساتی ہے وہ بغیر سوچے سمجھے لڑائی جھگڑے پر اتر آتی ہے اس پر تنقید کرنے والے اس کی صاف گوئی کو بد تہذیبی کہتے ہیں حملی عورت کی کوئی مدد نہیں کر سکتا نہ ہی انہیں کوئی گمراہ کر سکتا ہے کسی کا اقتدار پسند نہیں کرتیں مصیبت میں گھبراتی نہیں بلکہ مصیبت میں زیادہ بہتر کام کرتی ہیں وقت کا بہت خیال رکھتی ہیں جلدی مشتعل ہو جاتی ہیں جلد ہی ٹھنڈی ہو جاتی ہیں اپنی محبت کا اظہار بھی برا راست کر دیتی ہیں محبت کے معاملات میں آغاز میں ہمدردی کا اظہار کرتی ہیں حملی لڑکی ان لڑکیوں میں سے ہوتی ہے جن کی زندگی میں بس ایک ہی شخص اہمیت رکھتا ہے وہ اس کا شوہر ہے جسے سمجھنے میں یہ خاصا وقت لگاتیں ہیں اسی لیے شوہر کو اس کے ساتھ مستحکم تعلقات بنانے میں خاصا وقت لگتا ہے

    مثبت خصوصیات
    محنتی ، ذہین، پرعزم، خوش لباس ، متاثر کن ، لوگوں میں مقبول، نرم دل ، کامیابی کے خواہاں ، دوراندیش ،
    ہوشیار، پرکشش، ہمدرد ، جدت پسند،حساس ، محتاط ، منلسار، فیاض، دوست نواز ، طاقتور

    منفی عادات
    حاسد ،جنسی بے راہ رو ، فضول خرچ ،شادی سے کنی کترانا ، منہ پھٹ ،نفسیاتی الجھنوں کا شکار، مغرور
    توہم پرست، غیر ذمہ دار ، خوشامد پسند،سست کاہل ، کام ادھورے چھورنے والے ، مکار ، مفاد پرست

    مشہور شخصیات
    امیر تیمور، مولانا ابوالکلام آزاد ، چارلی چپلن، سر جیمز ہیری ، بسمارک، شارلیمان،ڈیکارٹ ، شاہ البرٹ
    ایتھل کینڈی، وقارالملک ، ولیم ہاروے ، آئزن ہاور

  • اسلام میں عورت کا مرتبہ و مقام،عورت اللہ کی بڑی بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت،اور دنیا میں پیار محبت کا ایک تاج محل

    اسلام میں عورت کا مرتبہ و مقام،عورت اللہ کی بڑی بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت،اور دنیا میں پیار محبت کا ایک تاج محل

    جب کسی کے ہاں بیٹی پیدا ہوتی ہے تو اللہ تعالی اس کے ہاں فرشتے بھیجتے ہیں جو آ کر کہتے ہیں اے گھر والو تم پر سلامتی ہو …اور وہ لڑکی کو اپنے پروں کے سائے میں لے لیتے ہیں اور اس کی سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہتے ہیں یہ کمزور جان ہے جو کمزور جان سے پیدا ہوئی ہے جو اس بچی کی پرورش اور نگرانی کرے گا تا قیامت اللہ کی مدد اس کے شامل حال رہے گی

    عورت اللہ کی بڑی بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے عورت دنیا کی آبادکاری اور دینداری میں مردوں کے ساتھ تقریبا برابر کی شریک ہے اور دنیا کے خوبصورت چہرہ کی ایک آنکھ ہے عورت نہ ہوتی تو دنیا کی صورت کانی ہوتی عورت حضرت آدم کے سوا تمام انسانوں کی ماں ہے اس لیے وہ سب کے لیے قابل احترام ہے عورت کا وجود انسانی تمدن کے لیے بے حد ضروری ہے بچپن میں بھائی بہنوں سے محبت کرتی ہے شادی کے بعد شوہر سے محبت کرتی ہے اور ماں بن کر اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے اسی لیے عورت دنیا میں پیار محبت کا ایک تاج محل ہے
    جب ہمارے پیارے نبی خدا کی طرف سے دین اسلام لے کر تشریف لائے تو دنیا بھر کی ستائی ہوئی عورتوں کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا اور اسلام کی بدولت ظالم مردوں کے ظلم و ستم سے کچلی اور روندی ہوئی عورتوں کا درجہ اس قدر بلند و بالا ہو گیا کہ عبادات و معاملات بلکہ زندگی اور موت کے ہر مرحلہ اور موڑ پر مردوں کے دوش بدوش کھڑی ہو گئیں اور مردوں کی برابری کے درجہ پر پہنچ گیئں مردوں کی طرح عورتوں کی بھی حقوق مقرر ہو گئے اور ان کی حقوق کی حفاظت کے لیے خدا وندی قانون آسمان سے نازل ہوگئے اور ان کے حقوق دلانے کے لیے اسلامی قانون کی ماتحتی عدالتیں قائم کی گئیں عورتوں کو مالکانہ حقوق حاصل ہو گئے عورتیں جائیدادوں کی مالک بنا دی گیئں ماں باپ بھائی بہن اولاد اور شوہروں کی میراثوں کی وارث قرار دی گئیں غرض وہ عورتیں جو مردوں کی جوتیوں سے زیادہ ذلیل و خوار اور انتہائی مجبور و لاچار تھیں وہ مردوں کے دلوں کا سکون اور ان کے گھروں کی ملکہ بن گیئں-

  • بریسٹ کینسر کیا ہے؟ اس کی علامات اور وجوہات، ہر نو میں سے ایک خاتون اس بیماری میں مبتلا ہوتی ہے بروقت تشخیص سے زندگی بچائی جا سکتی ہے

    بریسٹ کینسر کیا ہے؟ اس کی علامات اور وجوہات، ہر نو میں سے ایک خاتون اس بیماری میں مبتلا ہوتی ہے بروقت تشخیص سے زندگی بچائی جا سکتی ہے

    موجودہ دور میں چھاتی کا سرطان ایک عام بیماری بنتی جا رہی ہے یہ بیماری نہ صرف عورتوں بلکہ مردوں کو بھی لاحق ہو رہی ہے لیکن مردوں میں اس بیماری کی شرح بہت کم ہے پاکستان میں ہر سال نوے ہزار خواتین اس بیماری میں مبتلا ہو جاتی ہیں یہ ایک قبل علاج مرض ہے اگر جلدی تشخیص کر لیا جائے تو اس کا علاج ممکن ہے نارتھ امریکہ میں یہ ایک عم بیماری ہے ایک سروے رپورٹ کے مطابق 1990 کی تشخیص کے دوران 2 ملین عورتیں نارتھ امریکہ میں بریسٹ کینسر میں مبتلا ہیں امریکہ میں ہر سال 41 ہزار خواتین اس بیماری سے مر جاتی ہیں یہ بیماری 40 سے 60 سال کی عمر کی خواتین میں عام ہے اگر کسی کی دادی نانی یا ماں بہن کو یہ بیماری تھی ایسی عورت کو اس بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے

    اس بیماری میں چھاتی میں گلٹی یا رسولی کا بن جانا یہ گلٹی یا رسولی سائز میں بڑھ جاتی ہے چھاتی میں تکلیف ہوتی ہے اور اس کی جڑیں چھاتی میں پھیل بھی سکتی ہیں چھاتی کی ساخت تبدیل ہو سکتی ہے چھاتی کے اندر باہر یا نیچے زخم کا بن جانا جو کہ بڑھ کر کینسر کی شکل اختیار کر لیتا ہے مریض اور مرض کی نوعیت کے مطابق یہ علامات مختلف بھی ہو سکتی ہیں

    شروع شروع میں اس مرض کی کوئی خاص علامت سامنے نہیں آتی گلٹی کی تشخیص بھی اسی وقت ہوتی ہے جب اسکا سائز مٹر کے دانے کے برابر ہو جاتا ہے شروع شروع میں یہ گلٹی مریض خود شناخت نہیں کر سکتا لیکن اس کی ٹیسٹ یا چھاتی کے ایکسرے خاص طور پرمیموگرام سے شناخت ہوتی ہے کئی دفعہ سوجن اور شکل اور رنگت میں تبدیلی واقع ہوتی ہے بریسٹ کینسر میں میلگننیٹ ٹیومر جو کہ ڈ این اے کو نقصان پہنچاتا ہے یہ بریسٹ کینسر کے اندر پھیل کر دوسرے حصوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے اس کا تعلق پرائمری لمپ سےتوڑنے کا باعث ہے بریسٹ کو ڈکٹس اور لوبولز میں تقسیم کیا جاتا ہے بریسٹ کینسر کی سب سے عام شکل عموما ڈکٹس میں نمو پاتی ہے جب کہ لوبولز میں بننے والا بریسٹ کینسر اتنا عام نہیں ہے بریسٹ کینسر جسم کے دوسرے حصوں مثلا ہڈیوں اور جگر وغیرہ میں ہو سکتا ہے عورتیں روزانہ خود کے لیے 5 منٹ نکالیں اور چیک کریں کہیں بغل یا چھاتی میں گلٹی تو نہیں یا بازو پر سوج تو نہیں کیونکہ اگر اگر سوج بھی ہوتو یہ بھی پریشانی کی علامت ہے اس کی لازمی چیک کروائیں

  • مزیدار مٹن لیگ روسٹ کریں گھر میں،مٹن لیگ روسٹ کی آسان اور لذیذ ریسیپی

    مزیدار مٹن لیگ روسٹ کریں گھر میں،مٹن لیگ روسٹ کی آسان اور لذیذ ریسیپی

    اجزاء:
    بکرے کی ران 1 سے ڈیڑھ کلو
    سرکہ آدھی پیالی
    ادرک لہسن پسا ہوا 2 کھانے کے چمچ
    سویا سوس 2 کھانے کے چمچ
    دہی ڈیڑھ پیالی
    نمک نمک حسب ذائقہ
    لیموں 3 عدد
    تیل 4 کھانے کے چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر 1 چوتھائی چائے کا چمچ
    سفید زیرہ بھنا ہوا 1 چوتھائی چائے کا چمچ

    ترکیب:
    ران کو صاف کروا کر ہڈی توڑ کر گہرے کٹ لگوا لیں تا کہ مصالحہ اچھی طرح سے گوشت میں جذب ہو جائے تمام اجزا کو کسی بڑے باول میں اچھی طرح مکس کر لیں اور گوشت کو دھو کر اور مصالحوں کا آمیزہ لگا کر کانٹے کے ساتھ اچھی طرح گود لیں تاکہ مصالحہ اندرتک اچھی طرح چلا جائے دو گھنٹوں کے لئے رکھ دیں ایک دیگچی میں مصالحہ لگی ران رکھ کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور ڈھک دیں جب پانی خشک ہو جائے تو تیل ڈال دیں اگر گوشت ابھی کچا ہو تو 1 پیالی گرم پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں آدھے گھنٹے بعد مزیدار روسٹ تیار ہے چٹنی گرم گرم روٹی یا نان کے ساتھ سرو کریں

  • عمدہ اور مزیدار شاہی قورمہ ریسیپی

    عمدہ اور مزیدار شاہی قورمہ ریسیپی

    اجزاء:
    بکرے کا گوشت آدھا کلو
    دیگی لال مرچ 2عدد
    ثابت دھنیا 1 کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    دہی آدھی پیالی
    گرم مصا لحہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
    بادام 4 یا 5 عدد
    پیاز 3عدد چھوٹا سائز
    چھوٹی الائچی 4-3 عدد
    سیاہ زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    آئل یا گھی آدھی پیالی
    عرق گلاب 6-5 قطرے
    یا
    زعفران 1 چٹکی
    ہرا دھنیا اور مرچ گارنش کے لیے

    ترکیب:
    دیگی لال مرچ اور ثابت دھنیا کو ملا کر باریک چٹنی بنالیں چھوٹی الائچی اور سیاہ زیرہ کو اکٹھا پیس لیں باداموں کو گرم پانی میں بھگو کر چھیل لیں اور کاٹ لیں پھر ایک دیگچی میں آئل ےا گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں جب پیاز گولڈن براؤن ہو جایئں تو نکال کر اخبار پر پھیلا دیں تا کہ ٹھنڈے ہو کر کرسپی ہو جایئں ایک باؤل میں گوشت پسی لال مرچ اور دھنیا کی چٹنی نمک اور گرم مصالحہ ڈال کر مکس کریں اور گھی میں ڈال دیں ساتھ میں پیاز کو ہاتھ سے کرش کر کے ملا دیں اچھی طرح چمچ سے ہلا کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب گوشت گل جائے اور اسکا پانی سوکھ جائے تو ہلکا سا بھون کر ایک پیالی گرم پانی ڈال دیں اورپکنے دیں جب گھی اوپر آنے لگے تو پسی ہوئی الائچی اور سیاہ زیرہ شامل کردیں پھر عرق گلاب یا زعفران اور بادام ڈال کر قورمہ 10 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں 10 منٹ بعد قورمہ تیا ر ہے سبز اور دھنیا سے ہلکا سا گارنش کر لیں مزیدار شاہی قورمہ تیار ہے-

  • مٹن یا بیف چانمپس فرائی کرنے کا آسان طریقہ

    مٹن یا بیف چانمپس فرائی کرنے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    مٹن یا بیف چانمپس 1کلو
    ادرک 2 چائے کے چمچ پسی ہوئی
    آئزلین سوس 4 کھانے کے چمچ
    پانی 1 لیٹر
    کچا پپیتا 2 چائے کے چمچ
    لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    ایک باؤل میں تمام اجزا ڈال کر پانی کے ساتھ اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس آمیزے میں چانمپیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 5 سے 6 گھنٹوں کے لیے میرینیٹ ہو نے کے لیے رکھ دیں پھر ایک گرل تیار کریں پھر ان چانپمس کو ہلکی آنچ پر گرل کریں فرائی پین یا توے پر بھی ہلکی آنچ پر فرائی کر سکتے ہیں جب اچھے طریقے سے بھن جائیں یا فرائی ہو جائیں تو کھانے والی ڈش میں نکال لیں کھیرا ٹماٹر لیموں اور سلاد کے پتوں کے ساتھ گارنش کریں مزیدار چانمپس تیار ہیں