آج کل کے بھاگ دور کے دور میں جس چیز کی کمی ہے وہ یے پیار محبت اور عزت اور وقت ان چیزوں کا دل میں احساس ہونا انسانیت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے اس کی ایک مثال جہاں یہ لاگو ہونا چاہئے وہ ہے آپ کے والدین دوست کولیگز وغیرہ ہیں ایک دوسرے کو کو سے کم پریشرائز کریں حسد نہ کریں جیلس نہ ہوں ان سب کی بجائے ایک دوسرے سے تعاون کریں مدد کریں دنیا میں میاں بیوی کا رشتہ سب سے زیادہ اہم ہے معاشرے کی تشکیل اورزندگی کے سفر میں مرد اور عورت ایک دوسرے کے رفیق اور معاون ہیں گھر کو چلانے کے لیے میاں بیوی گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہوتے ہیں اور آگے نسلوں کو اچھی تربیت دینے کے لیے میاں بیوی میں پیار محبت اور عزت ہونا بہت ضروری ہے اس سے گھر کے بچوں اور بڑوں پر بڑا اچھا اثر آتا ہے اگر میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ عزت سے پیش آیئں گےاور اپنے اوپر عائد ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے نبھائیں گے تو بچے بھی یہی کریں گے اور اسی کو آگے لے کر چلیں گے اور پڑھا لکھا اور اچھا معاشرہ وجود میں آئے گا سب سے زیادہ ضروری بات اپنے ماتحتوں کے ساتھ عزت سے پیش آیئں ان کا بھی معاشرے میں ایک مقام ہے انہیں بھی آپ کی عزت اور اچھے رویے کی ضرورت ہوتی ہے اس کے لیے ایک کہاوت مشہور ہے اگر آج آپ اچھا کریں گے تو کل کو آپ کے ساتھ نھی اچھا ہو گا-
Author: عائشہ ذوالفقار

گلاب جامن بنانا اب مشکل نہیں گلاب جامن کی آ سان اور سادہ ریسیپی
اجزا:
ملک پاؤڈر 1 کپ میدہ آدھا کپ سوجی آدھا کپ بیکنگ پاؤڈر ایک چاتھائی چمچ تیل 2 کپ چینی 2 کپ پانی 1 کپ چھوٹی الائچی 10 عدد دانے نکال کر پیس لیںترکیب:
1 کپ پانی میں 2 کپ چینی ملا کر ہلکی آنچ پر شیرہ بنا لیں جب گاڑھا ہونے لگے تو الائچی ڈال کر اتار لیں باقی سب چیزیں ملا کر آٹا گوندھ لیں اور پانچ منٹ بعد چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں ایک کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں جب گھی تیز گرم ہو جائے تو آنچ ہلکی کر کے اس میں پیڑے ڈال دیں جب براؤن ہو جائیں تو نکال کر شیرے میں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر کے لیے دم پر رکھ دیں گلاب جامن تیار ہیں
جھٹ پٹ اور آسان مٹن کڑاہی ریسیپی
اجزا:
بکرے کا گوشت 1 کلو ، لہسن پسا ہوا 2 کھانے کا چمچ ، ادرک پسی ہوئی 1 کھانے کا چمچ ، پیاز دو عدد درمیانی ٹماٹر 5 سے 6 عدد ، دہی آدھی پیالی ، لال مرچ پسی ہوئی 1 کھانے کا چمچ ، ہلدی آدھا چمچ ، سفید زیرہ 1 چمچ تیز پات 5 عدد ، آئل اور نمک حسب ضرورت قصوری میتھی 1 چمچترکیب:
کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں تیز پات ڈال دیں ایک منٹ بعد پیاز ڈال دیں اور براؤن ہونے تک فرائی کریں ادرک لہسن ہلدی اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں پھر ٹماٹر ڈال دیں اور نمک اور لال مرچ شامل کر دیں اور ٹماٹر گلنے تک پکنے دیں پھر گوشت اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں کہ گھی نظر آنے لگے پھر ہرا دھنیا مرچ ادرک گرم مصالحہ اور قصوری میتھی ڈال کر 5 منٹ تک دم پر رکھ دیں اور چولہے سے اتار لیں مٹن کڑاہی تیار ہے نان یا روٹی کے ساتھ پیش کریں
کریسپی فرائی چکن ریسیپی
اجزا:
چکن لیگ پیس یا چکن کے کسی بھی حصے کے پیس 8 سے 10 عدد ، دہی 1 پاؤ ، ادرک لہسن 3 چمچ ، لیمن 1 عدد ،دھنیا پاؤڈر 1 چمچ ،آدھ کٹی سرخ مرچ 1 چمچ ، چاٹ مصالحہ 1 چوتھائی چمچ ، ہلدی آدھا چمچ ، سرخ مرچ پسی ہوئی 1 چمچ سرکہ 2 چمچ ،نمک حسب زائقہ تیل 2 کپکوٹنگ کے لیے اجزا:
میدہ دوچمچ کارن فلور دو چمچ رائس فلور دو چمچ دودھ دو کھانے کے چمچ کالی مرچ دو چمچ انڈا 1 عدد
ترکیب:
گوشت کو چھوٹے چھوٹے کٹ لگا لیں تا کہ اس میں مصالحہ اچھی طرح مکس ہو جائے 1 چمچ نمک اور دو چمچ سرکہ چکن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر لیموں ادرک لہسن پیسٹ دھنیا پاؤڈر آدھ کٹی مرچ پسی ہوئی سرخ مرچ ہلدی چاٹ مصالحہ شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور 2 سے 3 گھنٹوں تک میرینیٹ کرنے کے لیے رکھ دیں
میدہ کارن اور رائس فلور اور کالی مرچ پلیٹ یا کسی برتن میں مکس کر لیں اور کسی دوسرے باؤل میں دودھ میں انڈا پھینٹ لیں اب کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور چکن پیس کو پہلے میدہ مکسچر لگائیں پھر انڈے میں ڈبو کر دوبارہ میدے والا مکسچر لگایئں اور تیل میں فرائی ہونے کے لیے ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں جب گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال لیں مزیدار کرسپی فرائی چکن پیس تیار ہے چٹنی اور رائتے کے ساتھ پیش کریں
کچومرسلاد ریسیپی
اجزاء:
کھیرا 2 عدد پیاز 1 عدد ٹماٹر 1 عدد سرکہ ڈیڑھ چمچ لیمن جوس دو چائے کے چمچ کالی مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ نمک آدھا چائے کا چمچترکیب:
کھیرا ٹماٹر اور پیاز چوپ کرلیں اور تمام چیزیں ایک باؤل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے پر کھانے کے ساتھ پیش کریں یہ سلاد سادہ اور مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ بنانے میں بھی آسان ہیں اور بنانے میں بھی کم وقت صرف ہوتا ہے
رشین سلاد کی ریسیپی
اجزاء
مایونیز آدھا کپ سیب ایک عدد ابلے ہوئے مٹر آدھا کپ سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ آلو دو عدد درمیانے سائز کے نمک حسب ذائقہترکیب:
آلو اور مٹروں کو ابال لیں آلو اور سیب کو چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں مایونیز میں سفید مرچ اور نمک ڈالی کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں سیب اور آلوؤں کے ٹکڑے ڈال کر مکس کریں اور سلاد کو خوبصورتی کے لیے سلاد کے پتوں سے سجا لیں اور فریج میں رکھ دیں ٹھنڈا ہو نے پر پیش کریں
انڈا کوفتہ ریسیپی
اجزاء:
قیمہ آدھا کلو ، پیاز 1عدد ، سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ ، دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ ، ہری مرچیں 7 عدد ،نمک حسب ذائقہ چنے بھنے ہوئے آدھا پاؤ ، ایک عددان تمام چیزوں کو گرائنڈ کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور کوفتے کی شکل کی گول گول لڈو بنا لیں
گریوی بنانے کے لیے اجزا :
پیاز 2 عدد ادرک لہسن پسا ہوا 1 کھانے کا چمچ ٹماٹر 3 عدد لال مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ نمک حسب ذائقہ ہری مرچ 3 عدد ہرا دھنیا گارنش کے لیے انڈے 6عددترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں کوفتے فرائی کر کے ایک ڈش میں ڈال کر رکھ دیں پھر ایک پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں ساتھ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور فرائی کریں پھر کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں اور 5 منٹ تک پکائیں تا کہ ٹماٹر گل جائیں پھر لال مرچ پاؤڈر اور ہلدی ڈال کر بھونیں اور کوفتوں کو ڈال کر تھوڑی دیر تک پکائیں اس دوران کوفتوں کو ہلانا نہیں کیونکہ کوفتے ٹوٹ سکتے ہیں پانچ منٹ کے بعد کوفتوں کو ہلائیں اور بھون لیں جتنی گریوی بنانی ہو اس حساب سے پانی ڈال دیں اور انڈے ابال لیں جب گریوی گاڑھی ہو جائے تو اس میں انڈے ڈال دیں اور دھنیا اور مرچیں کاٹ کر گارنش کر لیں مزیدار انڈا کوفتے تیا ر ہیں
چکن ملائی بوٹی ریسیپی
اجزا:
بون لیس چکن …… 1 کلو ، کوئلہ…….1عدد ،تیل …… 3 کھانے کے چمچ ،لیمن ……. 2عدد ، ادرک لہسن کا پیسٹ…….. ایک چمچ ،سفید مرچ …… ایک چائے کا چمچ ، کریم ……4 کھانے کےچمچ ، کالی مرچ اور گرم مصالہ پاؤڈر …… ایک ایک چائے کا چمچ ، زیرہ پاؤڈر ….. ایک کھانے کا چمچ ، دہی ….. 1 پاؤ ، ہری مرچ گرائنڈ …… 4 عدد ، ہرا دھنیا گرائنڈ کیا ہوا …… آدھی گٹھی ، نمک ……. حسب ذ ائقہ
ترکیب:
تمام اجزاء کو ایک بڑے بسؤل میں ڈال کر مکس کر لیں جب اچھی طرح مکس ہو جائے تو اس میں چکن ملا لیں اور اچھی طرح مکس کر کے دو گھنٹوں کے لئے میرینیٹ ہو نے کے لئے رکھ لیں دوگھنٹے بعد میرینیٹ چکن کو ایک پتیلی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں جب چکن گل جائے پانی خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار دیں اور کوئلے کو دہکا کر چکن کے درمیان رکھ کر اس کے اوپر دو تین قطرے ڈال دیں اور 5 منٹ تک ڈھک دیں مزیدار ملائی بوٹی تیار ہے
میکرونی ریسیپی سبزیوں کے ساتھ
اجزاء:
ٹماٹر 1 پاؤ گاجر تین عدد بند گوبھٰی ایک پھولہری مرچ 6 سے7 عدد مٹر 3 پاؤ پیاز ہرا 2 گٹھی
کالی مرچ پسی ہوئی 50 گرام شملہ مرچ ایک عدد نمک حسب ذائقہ
تیل آدھا کپ میکرونی ایک پیکٹ سفید زیزہ 2 چمچ پسا ہوا
لہسن ادرک 3 کھانے کے سرکہ دو کھانے کے چمچ سبز دھنیا چوپڈ 1 چمچ
لیمن جوس 1 کھانے کا چمچ
ترکیب:
ایک پتیلی میں پانی ڈالی کر ابلنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں جب پانی ابلنا شروع ہو جائے تو اسمیں نمک اور آئل ڈال کر میکرونی ڈال دیں پھر نرم ہو نے تک میکرونی کو ابلنے دیں جب میکرونی نرم ہو جائے تو اس کو پانی ٹھنڈے پانی سے دھو لیں پھر تمام سبزیوں کو باریک کاٹ لیں ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز کاٹ کر فرائی کرلیں جب پیاز براؤن ہوجائے تو اس میادرل لہسن کا پیسٹا ور مصالحہ ڈال کر بھون لیں اور ساری سبزیاں ڈال دیں اور بھونیں اور تھوڑا پانی لگا دیں تاکہ سبزیاں گل جائیں جب سبزیوں کا پانی خشک وہ جائے تو میکرونی ڈال دیں اور اچھی طرح سے مکس کر کے بھون لیں اور اوپر سے سبز دھنیا اور لیمن جوس ڈال کر ایک منٹ کے لئے دم پر رکھیں مزیدار ویجیٹیبل میکرونی تیار ہے
چکن ویجیٹیبل پاستہ ریسیپی
پاستہ ابالنے کے اجزا:
نمک …….. 1 چائے کا چمچ ، پاستہ …….. 1 کپ ، تیل…….. 2 کھانے کے چمچ ، تیل ……. حسب ضرورتچکن پکانے کے اجزا:
چکن قیمہ ہاتھ کا بنا ہوا …….. 1پاؤ ، سفید مرچ …… آدھا چائے کا چمچ ، نمک…… ایک چوتھائی چائے کا چمچ ، چایئنیز نمک…… آدھا چائے کا چمچ ، پیاز …… ایک کٹا ہوا ، لہسن پیسٹ ….. آدھا چائے کا چمچ ، ادرک پیسٹ …… آدھا چائے کا چمچ ، پیپریکا پاؤڈر…… آدھا چائے کا چمچ ، تیل ……. دو کھانے کے چمچپاستہ بنانے کے اجزا:
ابلا ہوا پاستہ ، چکن قیمہ ، نمک ….. آدھا چائے کا چمچ ، چائینز نمک ….. ایک چائے کا چمچ ، سفید مرچ …. آدھا چائےکا چمچ ، سویا سوس …… 2 کھانے کے چمچ ، اوریگانو …… آدھا چائے کا چمچ ، تیل ….. 4 کھانے کے چمچ ، شملہ مرچ ….. ایک کٹی ہوئی ، ٹماٹر ….. ایک عدد کٹا ہواترکیب:
ایک گہرا پین لے کر اس میں پانی شامل کریں ایک چائے کا چمچ نمک اور دو چائے کے چمچ تیل دال کر ابالیں جب پانی ابلنا شروع ہو جائے تو ایک کپ پاستہ شامل کریں جب نرم ہو جائے تو پانی سے کھنگا لیں اور چھلنی میں ڈال کر تیل لگا کر رکھ لیں پھر ایک پین میں آئل ڈال لیں جب گرم ہو جائے تو اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں پھر چکن شامل کر کے 3 منٹ پکائیں اس کے بعد نمک سفید نمک چائینیز نمک اور پیپریکا پاؤڈر شامل کر دیں پانی خشک ہونے تک پکائیں چکن قیمہ تیار ہے کڑاہی میں ہلکی آنچ پر تیل گرم کریں ابلا ہوا پاستہ ٹماٹر اور شملہ مرچ شامل کریں اور 1 منٹ تک پکائیں پھر نمک سفید نمک چائینز نمک اور سویا سوس شامل کریں اور مکس کر لیں اس کے بعد چکن قیمہ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر کے پکائیں اور آخر میں اوریگانو چھڑک دیں مزیدار چکن ویجیٹیبل پاستہ تیار ہے









