Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فرائی بھنڈی مصالحہ ریسیپی

    فرائی بھنڈی مصالحہ ریسیپی

    اجزا:
    بھنڈی : ایک کلو ؛ پیاز: ایک کلو ؛ ٹماٹر:آدھا کلو ؛ہلدی :آدھا چائے کا چمچ ؛ لال مرچ: ایک چائے کا چمچ ؛آدھ کٹی لال مرچ: ایک کھانے کا چمچ ؛املی پیسٹ:2 چمچ ؛نمک :حسب ذائقہ

    ترکیب:
    ایک کڑاہی میں آدھا کپ آئل ڈال کر گرم کریں پھر اسمیں بھنڈی ڈال کر دس منٹ تک فرائی کریں اسکے بعد بھنڈی کو کڑاہی سے نکال دیں اسکے بعد مصالحہ الگ سے تیار کریں کڑاہی میں دو چمچ آئل ڈال کر اسمیں سب سے پہلے ٹماٹر فرائی کریں 5 منٹ تک ٹماٹر فرائی کرنے کے بعد اسمیں پیاز شامل کر دیں 3 منٹ کے بعد اسمیں تمام مصالحے ڈال دیں اور پھر املی کا پیسٹ 2 چمچ شامل کر دیں تمام مصالحوں کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اسمیں پہلے سے فرائی کی گئی بھنڈی شامل کر دیں اور 3 سے 4 منٹ پکائیں بھنڈی پکاتے وقت کبھی دم نہ دیں اس سے ایک کو بھنڈی کا رنگ خراب ہو جاتا ہے دوسرا بھنڈی میں لیس بن جانے کا امکان ہوتا ہے 3 سے 4 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکانے کے بعد بھنڈی کو چولہے پر سے اتار لیں اور باؤل میں ڈال کر روٹی اور رائتے کے ساتھ پیش کریں-

  • سفید بالوں کو سیاہ کرنا اب مشکل نہیں یہ نسخہ آزمائیں اور اس پریشانی سے نجات پائیں ہمیشہ کے لئے

    سفید بالوں کو سیاہ کرنا اب مشکل نہیں یہ نسخہ آزمائیں اور اس پریشانی سے نجات پائیں ہمیشہ کے لئے

    آج کل نوجوان نسل میں بالوں کا سفید ہو جانا عام مسئلہ ہےجس کے لئے وہ بازار سے ملنے والی کیمیکلز اورغیر معیاری مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں عمر اور وقت کے لحاظ سے بال سفید ہونا عام بات ہے لیکن وقت سے پہلے بال سفید ہونا پریشانی کا باعث ہے بالوں کے سفید ہونے میں سب سے اہم وجہ بالوں میں رنگ بنانے ویلا پگمنٹ میلانن نہ بننا یا کم مقدار میں بننا ہے ڈپریشن پریشانی غصہ وغیرہ بھی بالوں کے سفید ہونے کا باعث بن سکتے ہیں اس کی ایک بڑی وجہ پیدائشی یا خاندانی بھی ہو سکتی ہے

    سوکھے آملوں اور رہیڑوں کا سفوف بنا کر رات کو لوہے کی کڑاہی میں بھگو دیں صبح اس سے بال دھوئیں ہفتے میں دو بار استعمال کریں کچھ ہفتوں میں بال سیاہ ہو جائیں گے

    مہندی میں ایک چمچ کافی ایک چمچ شکر اور ایک عدد لیموں کا رس ملا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں آدھے گھنٹے بعداس پیسٹ کو سر پر لگا لیں 4 گھنٹے بعد سردھو لیں مہینے میں دو بار یہ عمل کریں

    5 عدد باداموں کو رات کو بھگو کر رکھ دیں صبح اس کے چھلکے اتار کر نہا ر منہ 2 عدد کالی مرچ اور 2 عدد منقہ کے ساتھ کھا لیں اور اس کے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کریں

    پیاز کو گرینڈ کر کے پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو بالوں پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں اس سے بال سیاہ ہونا شروع ہو جائیں گے

  • بلیک ہیڈز سے نجات کے ہمیشہ کے لیے

    بلیک ہیڈز سے نجات کے ہمیشہ کے لیے

    بلیک ہیڈز چہرے کی خوبصورتی کے بگاڑ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یہ ناک کے اوپر اور پیشانی پر پائے جاتے ہیں اس سے چہرہ بد نما معلوم ہوتا ہے صحت مند ہو یا مسائل کا شکار ان کا ہر طرح کی جلد پر نکلنا عام سی بات ہے ان سے نجات حاصل کرنا زیادہ مشکل نہیں اس کے لیے سٹیمنگ اور مساج زیادہ موثرہیں اس کے لیے سب سے پہلے کسی مساج کریم سے چہرے کا 10 منٹ مسج کریں خاص طور پر بلیک ہیڈز پر تاکہ وہ نرم ہو جائیں اس کے بعد سٹیم لیں اور گیلے تولیے سے ہلکے سے رگڑ کر صاف کریں اور بلیک ہیڈز کو دبا کر نکال دیں اور فورا ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں تاکہ مسام بند ہو جائیں اور بلیک ہیڈز دوبارہ نہ بن سکیں

    تولیے کو گرم پانی میں بھگو لیں اور چہرے پر پھیلا کر لیٹ جائیں جب تولیہ ٹھنڈا ہو جائے تو دوبارہ گرم پانی میں تولیہ بھگو کر لیٹ جائیں اسطرح بلیک ہیڈز نرم پڑ جایئں گے تولیے سے ہلکا سا دبا کر نکال لیں

    صابن میں چینی یا خشخاش کے دانے ملا کر منہ پر ہلکا ہلکا رگڑیں پھر منہ دھو لیں

    ہلکے گرم دودھ میں میدہ مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور بلیک ہیڈز پر لگا لیں 10 منٹ بعد روئی کو دودھ میں بھگو کر اس سے چہرہ صاف کر لیں

    ایک چمچ چینی میں لیموں کا رس مکس کر کے بلیک ہیڈز والی جگہ پر لگا لیں اور اچھی طرح سے ہلکا ہلکا رگڑ لیں اس سے بلیک ہیڈز ختم ہو جائیں گے

    ایک عدد انڈے کی سفیدی میں آدھا چمچ شہد مکس کر کے آدھے گھنٹے تک بلی ہیڈز پر لگائیں اس سےبلیک ہیڈز ختم ہونے کے ساتھ ساتھ جلد بھی نرم و ملائم ہو جائے گی

  • جلد کی تروتازگی برقرار کے لیے آسان ٹپس

    جلد کی تروتازگی برقرار کے لیے آسان ٹپس

    چہرے کی چمک کے لئے:
    ہفتے میں 3 مرتبہ دہی میں سرکے کے تین یا چار قطرے ڈال کر مکس کر کے لگائیں 5 منٹ بعد چہرہ دھو لیں اس سے چہرہ چمک جائے گا

    حلقوں کے لئے:
    آنکھوں کے گرد حلقے اور سوجن کے لئے آلو اور کھیرے کا جوس مکس کر کے لگائیں

    دانوں اور کیل مہاسوں کے لیے:
    میتھی کے پتوں کو گرائنڈ کر کے اسمیں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگانے سے دانے اور کیل مہاسے ختم ہو جاتے ہیں

    صاف اور ملائم جلد کے لیے:
    دو عدد بادام پیس کر اسمیں تھوڑا سا لیموں اور شہد کا رس ملا کر 5 سے 10 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں بعد میں چہرہ دھو لیں جلد صاف اور ملائم ہو جیئگی ابٹن لگانے سے بھی چہرے پر تازگی آتی ہے اور رنگت صاف ہوتی ہے

    پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لئے:
    پانی میں لیموں کا رس دال کر اسمیں تھوڑی دےیر کے لیے ایڑیاں ڈبو دیں لیموں کے اندر ایسڈک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو پھٹی خشک اور مردہ جلد کے لیے بہت مفید ہے

  • آلو کھانا صحت کے لیے مفید آلو کے حیرت انگیز فائدے

    آلو کھانا صحت کے لیے مفید آلو کے حیرت انگیز فائدے

    آلو ایک مشہور عام سبزی ہے جو زمین کے اندر پیدا ہونے والی سبزیوں میں سے ایک ہے یہ دنیا کے ہر ملک میں کھایا جاتا ہے اسکے بغیر کوئی بھی سبزی نامکمل ہے اسے مختلف طریقوں سے ابال کر پکا کر کھایا جاتا ہے آلو بطور چپس کباب کٹلس سالن کام آتا ہے آلو کی کئی اقسام ہے سب سے اچھی قسم سرخ گولا ہے

    اسکا ذائقہ پھیکا مزاج سرد اور خشک پہلے درجے میں ایک عام ترکاری ہے آلو ہمیشہ تازہ ہی اچھے اور فائدہ بخش ہوتے ہیں انہیں سٹور میں رکھا جاتا ہے مگر سٹور کے آلو کم مزیدار ہوتے ہیں آلو میں نمکیات روغنی اجزا پروٹین اور وٹامن ایچ سی ای بی ڈی کی وافر مقدار آلو میں موجود ہوتی ہے

    آلو جسم کو طاقت دیتا ہے اور لاغر پن کو ختم کرتا ہے گٹھیا اور جوڑوں کے درد کے لیے تندور میں بھونا ہوا آلو استعمال کریں گردے وغیرہ کی پتھری کے لئے آلو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور چار سے پانچ کلو پانی استعمال کریں

    حاملہ خواتین آلو کا استعمال کم کریں کیونکہ امریکن تحقیق کے مطابق آلو میں نشاستہ کی زیادہ مقدار خون میں شوگر کی سطح تیزی سے بڑھاتی ہے جس سے حاملہ خاتون اور بچے دونوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

  • دار چینی کے کرشماتی فوائد

    دار چینی کے کرشماتی فوائد

    کھانوں میں گرم مصالحے کا استعمال کھانے کا اہم جزو ہے دار چینی کو ونڈر مصالحہ بھی کہتے ہیں یہ کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت کے لحاظ سے بھی اس کے بے حد فوائد ہیں دار چینی میں موجود کمپاؤنڈز بہت سے خصوصیات سے بھر پور ہوتے ہیں جو صحت اور خوبصورتی دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں

    دار چینی کو دودھ کے ساتھ ملا کر پینا بہت زیادہ مفید ہے اور دار چینی کا دودھ کئی بیماریوں میں فائدہ مند ہے اور کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ایک کپ دودھ میں دو چمچ دار چینی پاؤڈر کو اچھی طرح ملا لیں اس سے نظام انہصام درست ہوتا ہے گیس کی تکلیف دور ہو جاتی ہے خون میں شوگر لیول کم کرتا ہے دار چینی والا دودھ ٹائپ 2 ذیا بیطس میں بیت مفید ہے اسے پینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں

    دار چینی بد ہضمی اور زخم کوکرنے میں مدد دیتی ہے اسکا استعمال بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے کولیسٹرول کم کرتا ہے ماہرین صحت کے مطابق روزمرہ کھانوں میں دار چینی کا استعمال بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے یہ دل اور شریانوں میں خون جمنے سے بھی روکتی ہے

    دار چینی شہد کے ساتھ کھانے سے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھتی ہے دار چینی کا کھانے میں استعمال کرنے سے بیکٹیریا کی افزائش کم ہوتی ہے جو کھانے کو خراب ہونے سے بچاتی ہے

  • خوبصورتی کو نکھارنے کے لئے بیسن کے فوائد

    خوبصورتی کو نکھارنے کے لئے بیسن کے فوائد

    ہر کوئی چاہتا کہ اس کی جلد داغ دھبوں اور جھریوں سے صاف ترتازہ اور نکھری نکھری ہو اس کے لیے بازار میں مختلف کریمیں بھی دستیاب ہیں جن کے بہت زیادہ استعمال سے جلد خراب ہو جاتی ہے اس سے بچنے اور جلد کو پرکشش بنانے کے لیے چند آسان ٹوٹکے درج ذیل ہیں

    روزانہ بیسن کو پانی میں ملا کر لگائیں اور 5 سے 10 منٹ ہلکا ہلکا مسج کریں اس سے چہرے کی رنگت نکھر جائے گی اور دوسری کریموں کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی بیسن رنگ گورا کرنے کے لئے صدیوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے بیسن رنگ گورا اور جلد دلکش بناتا ہے

    ایلوویرا کا گودا ایک چمچ دودھ ایک چمچ اور بیسن آدھا چمچ ایک پیالی میں ڈال کر ان سب کو اچھی طرح مکس کریں گڑھا پیسٹ بن جائے گا اگر پیسٹ گاڑھا نہ بنے تو گائے کا دودھ مزید ڈال لیں اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر 1 منٹ مساج کریں اور 20 منٹ بعد پانی سے چہرہ دھو لیں اس کو ہفتے میں دو بار استعمال کرنے سے جلد گوری تروتازہ ہو جائے گی اور داغ دھبے ختم ہو جائنگے

    خشک جلد کے لئے بیسن میں ہلدی اور دودھ کی بالائی اور شہد مکس کر کے اس ماسک کو چہرے پر 15 منٹ تک
    لگائیں جب خشک ہو جائے تو پانی سے اچھی طرح منہ دھو لیں

    چکنی جلد کے لئے بیسن میں عرق گلاب مکس کرکے چہرے پر لگائیں جب ماسک خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں دن میں دو با بیسن میں لیموں شامل کر کے چہرہ دھونے سے رنگت نکھر جائے گی-

  • شہد ایک مکمل غذا اس کے طبی فوائد

    شہد ایک مکمل غذا اس کے طبی فوائد

    شہد میں اللہ تعالیٰ نے انتہائی شفا رکھی ہے اسکا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے شہد کی مکھی دن رات کی انتھک محنت سے شہد تیار کرتی ہے اس میں اللہ نے قدرتی مٹھاس رکھی ہے قرآن پاک میں شہد کی مکھی کا ذکر اتنی اہمیت سے کیا گیا ہے کہ ایک پوری آیت اس کے نام پر نازل کی گئی ہے

    قرآن پاک میں اللہ کا فرما ن ہے ”اسمیں شفاء کے علاوہ کچھ نہیں لیکن یقین کرنے والوں کے لیے” شہد کی انسانی جسم کے لیے فائدے بے شمار ہیں اسکا جلد کے امراض کے لیے استعمال نہایت مفید ہے جلد پر دانوں کے اوپر شہد لگانے سے چند ہی دنوں میں دانے ختم ہو جاتے ہیں

    سبزیوں کے تیل اور لیموں کے رس میں شہد ملا کر لگانے سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے انڈے کی زردی میں تھوڑا سا شہد ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرہ دلکش اور خوبصورت نظر آنے لگتا ہے چہرے کی جھریوں کے لیے شہد میں ایک چمچ لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر ماسک بنا لیں اس کو منہ پر لگائیں تھوڑے دنوں میں جھریاں ختم ہو جائیں گی

    رنگ نکھارنے کے لئے ایک چمچ بیسن میں تھوڑی سی ہلدی ایک چمچ گائے کا دودھ اور چند قطرے شہد ملا کر مکس کر کے ہفتے میں دو بار چہرے پر لگانے سے بہت زیادہ فرق پڑتا ہے شہد کو نیم گرم پانی میں مکس کر کے نہار منہ پینے سے اچھی صحت کے ساتھ ساتھ موٹاپا بھی کم ہوتا ہے

    بچوں اور بڑوں کواکثررات میں سونے میں کھانسی کی شکایت ہو جاتی ہے جو نظام تنفس میں خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے اس سے نجات کے لیے شہد کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے شہد میں اینٹی بیکٹیریا اینٹی وائرس اور اینٹی فنگلز پائے جاتے ہیں جو کئی بیماریوں کا مقابلہ کرنے میں مفید ہوتے ہیں

  • ٹماٹر کھانا صحت کے لئے انتہائی مفید

    ٹماٹر کھانا صحت کے لئے انتہائی مفید

    ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے جسکا استعمال سالن کے ساتھ ساتھ سلاد کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے ٹماٹر میں حیاتین اور حراروں کی مقدار دوسری سبزیوں سے زیادہ ہو تی ہے ٹماٹر نرم غذا ہے اور آسانی سے چبائی جا سکتی ہے اور جلد ہضم ہو جاتی ہے

    دبلے پتلے اور لاغر بچوں کو ٹماٹرکھلانے چاہئیں کیونکہ ٹماٹر بھوک بڑھاتا ہے اور آنتوں کے فعال کو صحیح کام کرنے میں مدد دیتا ہے اگر ہفتے میں تین بار ٹماٹر کی ڈشیں کھا لی جائیں تو جسم میں سال بھر کےکئی اجزا کی کمی پوری ہو جاتی ہے

    جلد کی خوبصورتی کے لئے ٹماٹر بہت مفید ہے سلاد کے طور پر ٹماٹر کا روزانہ استعمال دل جگر اور دل کے لیے انتہائی مفید ہے ٹماٹر کا ماسک چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے اس کے لئے 3 یا 4 ٹماٹروں کو گرینڈ کر کے اس میں پانی ڈال کر مکس لیں پھر اسکو چھان کر اسمیں 3 چمچ چینی 3 چمچ گلیسرین ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب گاڑھا ہو جائے تو کسی بوتل میں ڈال لیں اور ہفتے میں 3 با ر استعمال کریں

    یہ بھوک لگاتا ہے کھانے کو ہضم کرتا ہے قبض کشا ہے اگر بچوں کے ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہوں تو ٹماٹرون کا رس پلانے سے جلد آرام ملتا ہے ٹماٹر خون کو صاف کرتا ہے جسم سے خشکی دور کرتا ہے ٹماٹر کا جوس دل اور کینسر کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے جسم میں کسی حصے میں سوزش اور پٹھوں کی درد کی صورت میں ٹماٹر استعمال نہ کریں گردے یا مثانے کی پتھری میں بھی ٹماٹر نہ کھائیں

  • خواتین کے لیے میتھی دانہ کھانے کے حیرت انگیز فائدے

    خواتین کے لیے میتھی دانہ کھانے کے حیرت انگیز فائدے

    میتھی دانہ موسمی وائرس سے محفوظ رکھتا ہے شوگر کے مریضوں کے لئے میتھی دانے کا استعمال خون میں شوگر کی سطح کو نارمل رکھنے کے لیے بہت مفید ہے گیس اور ڈائریا کی تکلیف میں دہی میں ملا کر کھانے سے آرام ملتا ہے

    میتھی دانہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے مفید ہے ڈلیوری کے بعد ہونے والی کمزوریوں میں میتھی دانے کے استعما ل سے بہت فائدہ ہوتا ہے دیہاتوں میں بچے کی پیدائش کے بعد ماں کو اسکے لڈو بنا کر کھلائے جاتے ہیں یہ ہڈیوں کو محفوظ کرتا ہے

    ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ ایک چٹکی میتھی دانہ کھانے سے ماہواری کے درد سے نجات ملتی ہے ذہنی تناؤ اور سٹریس کم کرنے کے لئے میتھی دانہ لیموں کا رس شہد تلسی کے چند پتے اور دار چینی کا ٹکڑا ایک کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا ہو نے پر پی لیں اس سے ذہنی تنؤ اور اسٹریس کم ہو جاتا ہے

    میتھی دانہ وزن کم کرتا ہے بالوں کا روکھا پن دور کرتا ہے جگر کی حفاظت کرتا ہے دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے قبض اور پیچش میں آرام پہنچاتا ہے ہارمونز کی بے ترتیبی درست کرنے کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ میتھی دانہ ملا کر پی لیں اس کو دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں یہ ہارمونز کی ترتیب کے لئے جادو کا کام کرتی ہے