Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • انجیر جنت کا پھل جانئے اس کی افادیت اور اہمیت

    انجیر جنت کا پھل جانئے اس کی افادیت اور اہمیت

    انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہےقرآن پاک میں سورہ التین میں انجیر کا ذکر آیا ہےاوراللہ تعالیٰ نے اسکی قسم کھا کر اسکی اہمیت کو واضح فرما دیا اس سے واضح ہوتا ہے کہ اسکے بے شما رفوائد ہیں بعض مفسرین کے مطابق انجیرزمین پر انسان کی افادیت میں آنیوالا پہلا درخت تھا اور بعض کے خیال میں حضرت آدم اور حضرت حوا نے ستر پوشی کے لیے انجیر کے پتے ہی استعمال کیے-

    حضرت ابوالدردا کی روایت کے مطابق ایک مرتبہ نبی پاک کے پاس انجیر کا تھال آیا آپ نے ہمیں فرمایا کھاؤ ھم نے کھالیا تو نبی کریم نے فرمایا اگر کوئی کہے کہ کوئی پھل زمین پر آ سکتا ہے تو میں کہوں کہ یہی وہ پھل ہے بلاشبہ انجیر جنت کے پھلوں میں سے پھل ہے اس میں سے کھاؤ یہ بواسیر کو ختم کر دیتی ہے اور جوڑون کے درد میں مفید ہے

    انجیر دبلے پتلے لوگوں کے لئے قدرت کا ایک خاص تحفہ ہے طبی ماہرین کے مطابق روزانہ 4 سے 5 انجیر کھانا موٹاپے پر قابو پاتا ہے انجیر کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہےانجیر کے اندر پروٹین معدنی اجزا کیلشئم شکر اور فاسفورس پائے جاتے ہیں ماہرین کے مطابق انجیر جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت پوری کرتا ہے

    انجیرکی دو اقسام ہیں خشک انجیر اور تر انجیر اور دونوں میں وٹامن اے اور سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ وٹامن بی اور ڈی کم مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لیے انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت بھی رکھتا ہےانجیر کا استعمال خون میں پوٹاشئیم اور سوڈیم کا تناسب برقرار رکھنے میں نہایت مفید ہے

    انجیر زودہضم ہے اس میں نشاستہ پروٹین اور لحمیات مناسب مقدار میں پائے جاتے ہیں جو خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہہں انجیر کا استعمال جگر اور پتہ کی سوزش خون کی نالیوں کے مسائل ہائی بلڈ پریشر دائمی قبض اور پیٹ کے مسائل سے بچاتا ہےشوگر کے مرض کے لئے انتہائی مفید ہے

    امریکی ماہرین کی تحقیق کے مطابق انجیر کا روزانہ باقاعدگی سے استعمال کولیسٹرول لیول کم کرتا ہے اسمیں فائبر اور وٹامنز موجود ہو تے ہیں جو دل کے امراض سے محفاظ رکھتے ہیں

  • السی سے بیماریوں کے علاج

    السی سے بیماریوں کے علاج

    لسی کا چھاٹا سا بیج بہت سی خصوصیات کا حامل ہے اللہ تعالیٰ نے بہت سے اجزا پیدا کئے ہیں جو انسان کے لئے نہایت کارآمد ہیں مگر ان میں سے بہت سے ایسے قدرتی اجزا ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں انہی میں سے السی کے بیج بھی شامل ہیں السی کے بیج اپنے اندر جادوئی خصوصیات رکھتے ہیں اس کی بیج دو طرح کے ہوتے ہیں سنہری اور براؤن دونوں ہی بہت فائدہ مند ہیں السی کی تاثیر گرم ہرتی ہے بہتر بیج وہ ہوتے ہیان جو تازہ اور موتے ہو تے ہیں ایران میں اس کے پودے کی چھال سے کپڑے بنتے ہیں جسکو کتان کہتے ہیں

    السی کے بیج پیس کر دن میں کسی بھی وقت ایک چمچ کھانا صحت کے لیے بےحد مفید ہے السی کے بیج نقاہت اور تھکاوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں دل کو صحتمند بناتے ہیں جسمانی کمزوری دور کرتے ہیں اور شوگر سے بھی محفوظ رکھتے ہیں السی کے بیجوں میں فائبر بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو معدہ کو مضبوط اور طاقتور بناتا ہے السی کے بیج نظام انہضام کو درست رکھتے ہیں اس سے معدہ اپنے فعال بہترین طریقے سے سرانجام دیتا ہے

    السی کے بیج کے استعمال دل کی مختلف مہلک بیماریوں سے بچاتے ہیں اور کولیسٹرول نارمل رہتا ہے ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ کولیسٹرول کے لئے ادویات کھانے سے کولیسٹرول لیول اتنا کم نہیں ہوتا جتنا کم السی کے بیج کھانے سے ہوتا ہے السی کے بیج جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار بڑھاتے ہیں جن کی وجہ سے انسان کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے السی کے بیج ورم سوجن بلغمی کھانسی جلدی امراض اور گردے مثانے کی پتھری میں بے حد مفید ہیں جو لوگ کسی وجہ سے مچھلی اورگوشت نہیں کھا سکتے وہ السی کھا لیں-

  • ساگودانہ میں چپھے صحت کے راز

    ساگودانہ میں چپھے صحت کے راز

    ساگودانہ کو صابو دانہ بھی کہا جاتا ہے یہ سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے موتیوں جیسے دانے ہوتے ہیں ساگودانہ ایک مقوی زودہضم اور ہلکی غذا ہے اسمیں موجود کیلشئم آئرن فائبر ہڈیوں کے لئے بہت مفید ہے جن بچوں کا وزن کم اورہڈیاں کمزور ہوں تو ان بچوں کو روزانہ باقاعدگی سے ساگودانہ استعمال کروائیں ساگودانہ میں پروٹین پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے تھکاوٹ نہیں ہوتی ساگودانہ میں پوٹاشئیم پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کے لیے انتہائی مفید ہے اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے

    جو لوگ جسمانی مشقت کرتے وقت یا بعد میں کمزوری محسوس کریں تو فوری توانائی بحال کرنے کے لئے ساگودانے کا استعمال نہایت کار آمد ہے ناشتے میں ساگودانے کا استعمال دن بھر تازہ رکھتا ہے ساگودانہ میں پایا جانے والا فولک ایسڈ اور بی کمپلیکس بچوں کی بہترنشوونما میں مدد دیتا ہے حاملہ خواتین کے لئے انتہائی مفید ہے

    ساگودانہ نظام انہضام کو بہتر بناتا ہےکولیسٹرول کم کرتا ہے اور فالتو چربی کو پگھلاتا ہے چھوٹے قد کے لئے اسکا باقاعدہ استعمال قد میں اضافہ کرتا ہے معدہ کے امراض کے لئے فائدہ مند ہے ساگودانہ میں پروٹین کی بھاری مقدار پٹھوں کی افزائش کرتی ہے اور مضبوط بناتی ہے ساگودانہ شفا یابی کے عمل کو بھی بہتر بناتاہے-

  • لیموں کے حیرت انگیز طبی فوائد

    لیموں کے حیرت انگیز طبی فوائد

    لیموں کا تعلق رس دار پھلوں کے خاندان سے ہے ان گنت فوائد کے لحاظ سے قیمتی پھلوں کا بادشاہ ہے قدرت نے اسکے اندر سٹرک ایسڈ پوٹاشیم فولاد فاسفورس اور وٹامنز اے اور ای کا خزانہ چھپا رکھا ہے یہ گوست بنانے والے نشاستہ دار اور روغنی اجزاکا قیمتی مجموعہ اور وٹامن سی کا خزانہ ہے اسکا چھلکا رس اور بیج ہر چیز میں غذائی اور دوائی اجزا اہنے اندر چھپائے ہوئے ہے ضرورت کے مطابق لیموں کے پھل کے علاوہ اس کے پتے بھی استعمال کیا جاتا ہے لیموں میں تھوڑی سی تیزابی خاصیت پائی جاتی ہے رسدار پھلوں میں لیموں دنیا بھر میں پیداوار کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے

    لیموں میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے لیموں جلدی مسائل مثلا کیل مہاسوں دانوں اور زخموں کے علاج میں بے حد مفید ہے لیموں میں وٹامن بی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے لیموں جراثیم کش ہے اور غذا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہےخون صاف کرتا ہے جسم سے فاسد مادوں کو خارج کر کے جسمانی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے لیموں خون کا بہاؤ روکنے والا طاقتور قدرتی ذریعہ ہے

    لیموں میں جراثیم کش ہے اور اس یں وائرس کا مقابلہ کرنے کی نھی صلاحیت ہو تی ہے لیموں انفیکشنز بڑھنے سے روکتا ہے منہ اور گردوں کے انفیکشنز کو روکتا ہے لیموں میں پوٹاشئم کی وافر مقدار دل کو کام کرنے کے کے قابل رکھنے میں مدد دیتا ہے دل کے مریضوں کے لیے لیموں انتہائی مفید ہے لیموں کی خوشبو حشرات الارض کی دشمن ہے جہاں لیموں وہاں کیڑے مکوڑے مثلا مچھر مکھیا ں وغیرہ قریب نہیں آتے لیموں سے جسم کا مدافعتی نظام مستحکم ہوتا ہےنیم گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے معدہ کی تیذابیت دور ہوتی ہے اور نہار منہ یہ پانی پینا جگر کے لئے بے حد مفید ہے

    تازہ لیموں کا روزانہ استعمال بواسیر گردے کی پتھری اور رگوں کے پھولنے کی بیماری کے لئے انتہائی مفید ہے زبان کے نیچے اور منہ میں نکلنے والے سفید چھالوں کے علاج کے لئے لیمن جوس کے قطرے استعمال کئے جاتے ہیں

  • کلونجی موت کے سوا ہر بیماری کا علاج کلونجی کے فوائد

    کلونجی موت کے سوا ہر بیماری کا علاج کلونجی کے فوائد

    نبی پاکٌ کا ارشاد ہے کلونجی کھایا کرو اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لئے شفا ہے کلونجی ایک خود رو پودا ہے اور ایک قسم کا گھاس ہے کلونجی کے بیجوں کی خوشبو تیز اور تاثیری شفا سات سال تک قائم رہتی ہے کلونجی کے بیج بہت جلد اثر کرتے ہیں اور اپنے اندر بےشمار فوائد رکھتے ہیں کلونجی کے ان گنت فوائد ہیں

    کلونجی کا تیل جوش دے کر نیم گرم سر پر لگانے سے نزلہ زکام اور سر درد دور ہو جاتا ہے کلونجی کھانے سے بدن کی خشکی دور ہوتی ہے اور کلونجی کا تیل جسم پر ملنے سے تل ختم ہو جاتے ہیں پسی ہوئی کلونجی کو پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے دانت کا درد دور ہو جاتا ہے کلونجی کا تیل خارش والی جگہ پر لگانے سے خارش دور ہو جاتی ہے کلونجی میں کالا نمک ملا کر کھانے سے پیٹ کا درد دور ہوتا ہے کلونجی کے دانے وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں باقاعدگی سے کلونجی کا استعمال صحت اور توانائی پیدا کرتی ہے کھانوں میں اسکا بگھار خوش بو اور ذائقے میں اضافہ کرتا ہے ہر روز صبح ایک چٹکی کلونجی خالص شہد کے ساتھ ملا کر بسم اللہ پڑھ کر شہادت کی انگلی سے چاٹنے سے بہت سی بیماریاں دور ہو تی ہیں

  • پودینہ کے حیران کن بیش بہا فوائد

    پودینہ کے حیران کن بیش بہا فوائد

    پودینہ ایک خوشبودار سبزی ہے اس کی منفرد خوشبو ہر کسی کو اپنی طرف کھینچتی ہے اس کی پتیاں کھانے کو خوشبودار لذیذ اور ذائقے دار بناتی ہیں قدرت نے پودینے میں بے شمار خصوصیات چھپا رکھی ہیں پودینہ اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے عام طور پر پودینے کو ایک معمولی سبزی سمجھا جاتا ہے مگر یہ سستی اور معمولی سمجھی جانے والی سبزی اپنے اندر بہت سے طبی خزانے چھپائے ہوئے ہے

    پودینے کی بہت سی اقسام ہیں عام گھروں میں استعمال ہونے والے پودینے کو منٹ گارڈن یا پودینہ بوستانی کہتے ہیں یہ پودینہ پاکستان ہندوستان عرب ممالک یورپ اور امریکہ میں کثرت سے پایا جاتا ہے پودینے کی ایک اور قسم جاپانی پودینہ بھی ہے اس سے مینتھال حاصل کیا جاتا ہے یہ چائنہ اور جاپان میں کاشت کیا جاتا ہے جبکہ پودینے کی ایک قسم پتھریلی اور نرم جگہوں پر آبشاروں کے کناروں پر اگتی ہے اسے خودرو کہا جاتا ہے

    نہروں کے کنارے اگنے والے پودینے کو نہری پودینہ یا مارش منٹ بھی کہتے ہیں یہ صابن کو خوشبودار بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے سر درد کی صورت میں اسکا روغن لگانےسے آرام ملتا ہے

    پودینے کی تاثیر گرم اور خشک ہے پیٹ کے امراض کے لئے بہت شافی دوا ہے کھٹی ڈکاروں سے نجات ملتی ہے پودینہ سانس میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریاز کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے اسکو زہر کا توڑ بھی کہا جاتا ہے بچھو شہد کی مکھی بھر وغیرہ کے کاٹنے پر پودینے کا لیپ لگانے سے آرام ملتا ہے

    پودینہ زودہضم معدہ اور آنتوں کو طاقت دینے والی سبزی ہے معدہ اسے دو سے تین گھنٹوں میں ہضم کر لیتا ہے پودینہ بد ہضمی ڈکاروں کی کثرت گیس اور منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے پودینے کا رائتہ بھی انتہائی خوش ذائقہ ہوتا ہے اور شوق سے کھایا جاتا ہے پودینہ جسم اور دماغ کو متحرک رکھتا ہے اسکے استعمال سے دماغ کو سکون حاصل ہوتا ہے اور جسم توانائی محسوس کرتا ہے

    چہرے کے داغ دھبے کیل مہاسے اور تل ختم کرنے کے لئے تازہ پودینہ پیس کر لیپ لگانے سے فائدہ ہوتا ہے اور جلد کی رنگت بھی نکھرتی ہےہیضے میں پودینے کی خشک پتیوں کو ایک کپ پانی میں ابال کر اس میں لونگ ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے مرچ مصالحے اور روغنی کھانا کھانے کے بعد پودینے کی چند پتیاں کھا لینے سے کھانا جلدی ہضم ہو جاتا ہے

  • ناشپاتی قدرت کا انمول پھل جسمیں چھپے خطرناک  یماریوں کے علاج

    ناشپاتی قدرت کا انمول پھل جسمیں چھپے خطرناک یماریوں کے علاج

    ناشپاتی کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن کے اندر بے شمار غذائیت چھپی ہوئی ہے اور غذائیت سے بھر پور ہیں یہ ایک ایساپھل ہے جس کے اندر قدرت نے خطرناک بیماریوں کا علاج چھپا رکھا ہے ناشپاتی کا استعمال بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے اور صحت مند زندگی فراہم کرتا ہے

    ناشپاتی کے پھل کے ساتھ ساتھ اسکا درخت پھول اور پتے بھی دوا کے طور پر کام آتے ہیں اسکے پھول دل کے لئے بہت مفید ہیں اورزخم کو خشک کرنے میں مدد دیتے ہیں
    اسکا گوند بھی بہت مفید ہے ناشپاتی خود تو دیر سے ہضم ہوتی ہے جبکہ دوسری چیزوں کوجلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے

    ناشپاتی کھانے سے مسوڑھوں سے خون آنا اور دانتوں کو ٹھنڈا گرم لگنابند ہو جاتا ہے ناشپاتی قبض کشا ہے دوپہر کے کھانے کےبعد ایک یا دو ناشپاتیاں چھلکے سمیت کھانے سے قبض دور ہوتی ہے آنتیں صاف ہوتی ہیں اور کھانا جلدی ہضم ہو جاتا ہے جس وجہ سے بھوک لگنا شروع ہو جاتی ہے اور معدہ ٹھیک کام کرتا ہے ناشپاتی کے استعمال سےجگر کی کمزوری دورہوتی ہے اورہاضمہ درست ہوتاہے

    ناشپاتی کولیسٹرول لیول کم کرتی ہے بلڈپریشر اور دل کےمریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے ناشپاتی کا مربہ بھی دل کی گبھراہٹ دور کرتا ہے اور دل کے مریضوں کے لئے مفید ہے

    قدرت نے ناشپاتی کے اندر ایسے اجزا چھپا رکھے ہیں جو سرطان جیسے جان لیوا مرض کے بچاوُ میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں طبی ماہرین کے مطابق ناشپاتی کا روزانہ استعمال خواتین کو چھاتی کے کینسر سے بچاتا ہے

    ناشپاتی کا استعمال جلد پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات روکتا ہے جلد کو ترتازہ رکھنے کے ساتھ بالوں کو خوبصورت رکھتا ہے بالوں کو محفوظ رکھتا اور گرنے سے بچاتا ہے

  • ادرک کے حیران کن فوائد

    ادرک کے حیران کن فوائد

    ادرک کا شمار سبزیوں میں ہوتا ہے ہر قسم کے کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال ہوتا ہے کوئی بھی پکوان ایسا نہیں جس میں ادرک نہ ڈالا جائے سالن کی سجاوٹ کے لئے گارنش ادرک سالن کے اوپر ڈالا جاتا ہے اسکے علاوہ ادرک کے بےشمار طبی فوائد ہیں جیسا کہ

    متلی قے بد ہضمی یرقان اور بواسیر کے لئے تازہ پسی ہوئی آدھی ادرک میں پانی لیموں کا رس پودینے کا رس اور شہد تمام چیزیں ایک ایک چمچ ملاکر دن میں تین مرتبہ کھانے سے کافی افاقہ ہوتا ہے

    ادرک پیٹ کا درد ختم کرتا ہے اسکی پھکی ہاضمہ درست کرتی ہے کھانے کے بعد تازہ ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑاچبا لینے سے ہاضمہ درست ہوتا ہے زبان کی میل اتر جاتی ہے اور معدے کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں

    ادرک بھوک بڑھانے میں مدددیتا ہے اگربھوک کم لگے تو ادرک کا استعمال کریں ادرک انتڑیوں کی سوزش ختم کرتا ہے پیشاب آور بھی ہے

    معدے کے جملہ امراض کے لئے مفید ہے دست آور اور قبض کشاء ہے اگر ادرک کو زیادہ دیر رکھنا ہو تو کسی گملےمیں دبا دیں ہفتوں تازہ رہے گا۔

  • آم پھلوں کا باشاہ کے حیران کن فوائد

    آم پھلوں کا باشاہ کے حیران کن فوائد

    پاکستان متعددپھلوں کی طرح آم کی پیداوار میں بھی دنیا بھر میں مشہور ہے دنیا بھر کے زرعی سائنسدانوں کے مطابق آم جیسا ذائقہ اور مٹھاس پورے کرہ ارض پر کہیں نہیں پائی جاتی پاستانی آم اپنے ذائقے کی وجہ سے بہت سے ممالک میں پسند کیا جاتا ہے فرانسیسی مورخ ڈی کنڈوے کی مطابق برصغیرمیں آم چار ہزار سال قبل بھی کاشت کیا جاتا تھا برصغیر کو آموں کا گھر بھی کہا جاتا ہے آم گرمیوں کی پیداوار ہے پاکستان میں آم کی سب سے زیادہ پیداوار پنجاب اور سندھ میں ہوتی ہے

    آم کو ہرکوئی شوق سے کھاتا ہے اور ہر عمر کے افراد میں یکساں مقبول ہے اسکے خوش کن ذائقے اور لذت کی وجہ سے اسےپھلوں کابادشاہ بھی کہا جاتا ہے آم کی بہت سی اقسام ہیں جن میں چونسہ دسہری الماس سندھڑی لنگڑا انوررٹول الفانسو وغیرو ہیں

    آم کامزاج گرم تر ہوتاہے اسمیں مختلف وٹامنز اورمنرلزپائے جاتے ہیں وٹامن ای جلد کو تروتازہ بنانےمیں مدد دیتاہے اور انسان کو چاق و چوبند رک ھتا ہے وٹامن اے بینائی کے لئے مفید ہے وٹامن سی خون میں کولیسٹرول لیول نارمل رکھتا ہے اسمیں موجود کیلشئم ہڈیوں کومضبوط بناتا ہے آم قبض کشاء بھی ہے آم کے استعمال سے چہرے پرکیل مہاسے نہیں نکلتے اور چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے ساتھ ساتھ بالوں کے لئے بھی مفید ہے جن کےبال گر رہے ہوں وہ آم کازیادہ استعمال کریں کیونکہ آم بالوں کو مضبوط بناتے ہیں

    موٹے زیادہ وزن والے افراد آم کم استعمال کریں کیونکہ آم وزن بڑھاتا ہے کمزور یا دبلے پتلےافرد وزن بڑ ھانا چاہتے ہوں تووہ آموں کا استعمال باقاعدگی سے کریں آم مثانے کوبھی تقویت دیتا ہے اور آم کھانے والےافراددمے کا شکار بھی نہیں ہوتے اور جن کےمعدو میں گرمی ہووہ ساتھ کچی لسی کا استعمال ضرور کریں

    آم میں موجوداینٹی آکسیڈنٹ گلے اور خون کے کینسر سےمحفوظ رکھتے ہیں آم نزلہ زکام سے بھی محفوظ رکھتا ہے اسمیں موجود فائبرز آنتوں کی صفائی کرتے ہیں اورنظام انہضام کو درست رکھتے ہیں آم کا استعمال چربی کاباعث بننے والےخلیات کوختم کرتا ہےاور ٹیکساس اے ایم یونیورسٹی کی رپورٹ کےمطابق آم میٹا بولزم کو بہتر بناتا ہے جس سے موٹاپے اوراس سے متعلقہ امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے

    آم آئرن اور کیلشئم کی کمی کو پورا کرتے ہیں خصوصا آم کا استعمال ۵٠ سال سے زائد خواتین جن کی ماہواری ختم ہو گئ انھیں زیادہ کرنا چاہیے کیونکہ آم کیلشئم کی کمی کوپورا کرتے ہیں اورآم میں موجودپوٹاشئم اور فائبرز دک کےمریضعں کے کئے انتہائی مفیدہیں اورشوگر کےمریضوں کے لئے بھی آموں کی قدرتی مٹھاس نقصان دہ نہیں لیکن اسکے اوجود وہ آم کا استعمال کم کریں۔

  • ایلوویرا کے فوائد

    ایلوویرا کے فوائد

    قدرت نے اس دنیا میں مختلف انواع اقسام کے پودے اور جڑی بوٹیاں پیدا کی ہیں ہر جڑی بوٹی اور پودا اپنی افادیت میں اپنی مثال آپ ہے اور ان میں مختلف بیماریوں سے شفا موجود ہے اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں کوئی بھی چیز بے مقصد پیدا نہیں کی ہر چیز میں اسکی حکمت و دانائی چھپی ہوئی ہے ہر شے کو پیدا کرنے کا ایک خاص مقصد ہے اور ہر چیز الگ الگ خصوصیات کی حامل ہیں انہی میں سے ایلو ویرا جسے گھیکوار اور کور گندل بھی کہتے ہیں ایک ایسا پودا ہے جس کے اندر بے شمار طبی فوائد کا خزانہ ہے اس میں کیلشئم پوٹاشئیم آئرن کاپر کرمیم زنک مگنیز پائی جاتی ہیں جو انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہیں اسمیں وٹامن بی 12 کی اے بی سی ای اور فولک ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں ایلوویرا کا باقاعدہ استعمال ان معدنیات اور وٹامنز کی کمی کو پورا کرتا ہے

    ایلوویرا پر یورپ میں بہت سی تحقیقات کی گئیں جن سے اس کے بہت سے فوائد سامنے آئے ایلوویرا معدے کی خرابی اور دانت کے درد کو دور کرتا ہے سر کی جلد کے کئے بھی ایلوویرا نہایت مفیدہے یہ جلد کو ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے ہفتے میں ایک مرتبہ سر پہ لگانے سے نہ صرف بال گھنے چمکدارہوجاتے ہیں بلکہ سر کی خشکی بھی دور ہو جاتی ہے اسکے علاوہ بال جھڑنا بھی بند ہو جاتے ہیں

    ایلوویرا جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی کمزوری بھی دور کرتا ہے اور جگر کے لئے اور تلی کی بیماری کے لئے بہت مفید ہے نزلہ زکام کھانسی اور جوڑوں کے درد کے لئے بھی بہت مفید ہے اور متعدد غدودوں کو فعال بنانے میں بھی مدد دیتا ہے جلد کے امراض اور معدے کی خرابی دور کرنے کے لئے بھی اور غذائی سپلیمنٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے