Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شیخوپورہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ :شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 7 افراد جاں بحق

    افسوسناک حادثہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث کوٹ عبدالمالک فضل پورہ میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے-
    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 5 بچے شامل ہیں جبکہ علاقے میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا-
    ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے لاشیں نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں ہلاک ہونے والوں میں 40 سالہ کامران،35سالہ کوثر،16سالہ مقدس،13سالہ بسمہ،10سالہ علیشبہ،7 سالہ عبداللہ اور 4 سالہ بیت اللہ شامل ہیں-

  • بالی وڈ سٹار سلمان خان کا کترینہ کیف کو سالگرہ مبارک کا ٹویٹ

    بالی وڈ سٹار سلمان خان کا کترینہ کیف کو سالگرہ مبارک کا ٹویٹ

    بالی وڈ سٹار سلمان خان نے آج اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں بالی وڈ ایکٹریس کترینہ کیف کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے بہت زیادہ دعاؤں پیار اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    https://twitter.com/BeingSalmanKhan/status/1151224303058206720/photo/1

    سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری کے بہت بڑے سٹار ہیں کترینہ کا شمار بھی بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتاہے -یہ ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں-

  • پنجاب بھر میں شدید بارشوں سے شہری پریشان

    پنجاب بھر میں شدید بارشوں سے شہری پریشان


    لاھور:لاھور میں وقفے وقفے سے ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے پانی سڑکوں پرجمع ہو گیا جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا-جبکہ ڈھلوانی علاقوں کی گلیوں اور گھروں میں پانی جمع ہوگیا اور تمام بڑی شاہراؤں پر ٹریفک کی آمدورفت میں مشکلات کی وجہ سے لوگوں کو دفاتر پہنچنےکےلئے اور روزمرہ کے کام کے لئے پریشانی کا سامنا رہا-شہریوں کو پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھی پریشانی کا سامنا رہا-

    بروز منگل قصوراورگوجرانوالا کےانواع میں شدید گرج چمک کےساتھ ہونےوالی طوفانی بارش میں چھتیں گرنے کی وجہ سے  کام کرتے ہوےتقریبا د س مزدور شدید زخمی ہو گئےجبکہ قریبی ذرائع کے مطابق پنجاب کے چند ایک دوسرے شہروں میں بھی جمعے سے وقفے وقفے سےگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے-