Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا

    چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر تائیوان پر کوئی غیر معمولی حملہ کیا گیا تو ہم ضرور جواب دیں گے۔

    روس یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے،امریکا

    امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے تائیوان کے حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے تائیوان کی سیکیورٹی کے لیے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے۔

    بائیڈن نے کہا امریکہ کافی عرصہ سے ہی ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ سے اتفاق کرتا ہے۔ تائیوان اپنی آزادی کا فیصلہ خود کرتا ہے، ہم تائیوان کی آزادی کیلئے متحرک ہیں نہ اس کی حوصلہ افزائی کررہے ، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

    ان سے پھر پوچھا گیا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملے کا فیصلہ کیا تو کیا امریکی مردو خواتین تائیوان کا دفاع کریں گے تو جواب میں بائیڈن نے ہاں میں جواب دیا۔

    بائیڈن کے اس انٹرویو کے بعد وائٹ ہاؤس کے ایک ذریعہ نے کہا کہ امریکی پالیسی باضابطہ طور پر تبدیل نہیں ہوئی۔ امریکہ یہ نہیں بتائے گا کہ وہ جزیرہ تائیوان کا دفاع کرے گا یا نہیں تاہم یہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کا اپنا فیصلہ ہے۔

    دوسری جانب یوکرین اورروس کے درمیان جاری جنگ سےمتعلق امریکی صدر نے کہا روسی صدر پیوٹن ہمارے ارادے کو توڑ نہیں سکتا۔ امریکہ یوکرین کی اس وقت تک مدد کرتے رہے گا جب تک اسے ضرورت رہے گی۔

    افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کیلئے چین نے پھرمطالبہ کردیا

    امریکی صدر بائیڈن نے کہا یوکرین جنگ نہیں ہار رہا بلکہ کچھ علاقوں میں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ اس کی وجہ یوکرین کو دی جانے والی بڑی امداد اور یوکرین عوام کی بے مثال بہادری اور عزم ہے۔

    امریکی صدر نے کہا روس کی یوکرین سے مکمل بے دخلی اور اس کی خودمختاری کو تسلیم کرنا اور یوکرینی عوام کا روس کو ہزیمت کا شکار کرنا ہی جنگ میں یوکرین کی کامیابی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان حالات سےمعلوم ہوگیا کہ روس اتنا اہل اور قابل نہیں جتنا لوگ اس کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ روس یوکرین کے بے گناہ شہریوں کا خون بہا رہا اور وہاں پر تباہی پھیلا رہا، اس سب کو فتح نہیں کہاجاسکتا بلکہ یہ تو ایک گھناؤنی حرکت ہے، اسے فتح سمجھنا مشکل ہے۔

    خیال رہے کہ چند ماہ پہلے چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تائیوان کا سوال خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے، جس میں کسی غیر ملکی مداخلت کا جواز نہیں۔

    بھارت کو بڑی سفارتی ناکامی کا سامنا،کینیڈا میں ریفرنڈم آج ہوگا

  • حیدر آباد: سندھ گورنمنٹ کیجانب سے سیلاب زدگان کیلیے ٹینٹ سٹی کا قیام

    حیدر آباد: سندھ گورنمنٹ کیجانب سے سیلاب زدگان کیلیے ٹینٹ سٹی کا قیام

    پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بے گھر افراد کیلئے سندھ حکومت نے ٹینٹ سٹی قائم کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سندھ گورنمنٹ کی جانب سے حیدر آباد میں سیلاب زدگان کے لئے بنائے گئے کیمپ سٹی میں مسجد ڈسپنسری اور سکول کی سہولیا ت موجود ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے کھانا اور دوسری سہولیات میسر کی جا رہی ہیں-

    چائے بنانے والےغیرملکی کمپنی کیطرف سیلاب زدگان میں 1 ٹن چائے تقسیم

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور متاثرہ بچوں میں کھلونے تقسیم کئے جس سے معصوم چہرے خوشی سے کھل اٹھے-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شرجیل انعام میمن نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں سیلاب زدگان کے لیے مسجد، بچوں کی تعلیم اور طبی سہولیات کے ساتھ ٹینٹ سٹی۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سندھ کے عوام کی بہترین خدمت کے لیے کوشاں ہے۔

    دوسری جانب پاک فوج نے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قُلی اور مزدوروں میں راشن تقسیم کیا سیلاب کے باعث ٹرین سروس بند ہونے سے قُلی اورمزدورپریشان ہیں اور اکثرخاندانوں کو فاقوں کا سامنا ہے،پاک فوج نےقُلی اور مزدوروں کو راشن، کپڑے، مچھر دانیاں اور ضرورت کا دیگرسامان پہنچایا۔

    پاک فضائیہ کی سیلاب سے متعلق بحالی اور امدادی کارروائیاں جاری

    قُلی اورمزدورامدادی سامان ملنے پر خوش ہوئے اور ان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، تمام ضرورت مندوں نے پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا-

    واضح رہے کہ محتاط اندازے کے مطابق ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے33 ملین پاکستانیوں کو متاثر کیا ہے، اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے، اور 1,500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،اور 10 لاکھ خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔

    سیلاب کے نتیجے میں 2لاکھ 18 ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 5 لاکھ کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، سیلاب سے 7 لاکھ پچاس ہزار سے زائد مویشی لقمہ اجل بن چکے ہیں اور تقریباََ 20 لاکھ ایکڑرقبے پر محیط فصل مکمل تباہ ہوچکی ہے۔

    سرکاری آٹا کی تقسیم کے دوران غریب شہری ٹرک کے نیچے آگیا

  • کشوہ زہرہ کا ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور بہیمانہ قتل پر شدید احتجاج

    کشوہ زہرہ کا ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور بہیمانہ قتل پر شدید احتجاج

    قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس،ممبر انسانی حقوق کمیٹی/ سئنیر رہنما ایم کیو ایم پاکستان کشور زہرہ کا کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور بہیمانہ قتل پر شدید احتجاج۔

    باغی ٹی وی : ممبر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کشور زہرہ نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کر دیا کشور زہرہ نے کہا کہ بے گناہ کارکنان کے سفاکانہ اور ماورائے عدالت قتل پر انتہائی تشویش ہے،یہ قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے-

    چائے بنانے والےغیرملکی کمپنی کیطرف سیلاب زدگان میں 1 ٹن چائے تقسیم

    ایم کیو ایم رہنما کشور زہرہ نے کہا کہ کراچی میں کارکنان کے ساتھ پیش آنے والی ان انسانی حقوق کی پامالیوں کی ایم کیو ایم شدید مذمت کرتی ہے، ایم کیو ایم کارکنان کے سفا کانہ قتل عام کے خلاف پارلیمانی اور حکومتی سطح پر فوری اقدمات اٹھانے کی ضرورت ہے-

    کشور زہرہ نے کہا کہ اسلامی جمہویہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، ایم کیو ایم کارکنان کی مسخ شدہ لاشیں ملنا بنیادی انسانی حقوق کی عدم موجودگی کی واضح مثال ہے،ایم کیو ایم کے تین کارکنان کی اندرون سندھ سے ملنے والی لاشیں مہاجر سندھی فسادات کی آگ کو ہوا دے رہی ہیں-

    راولپنڈی: خاتون سمیت 4 ذہنی معذور افراد بازیاب، مزید تین ملزمان گرفتار

    کشور زہرہ نے کمیٹی اجلاس میں مطالبہ کیا کہ مہاجروں کی اس نسل کشی کے ذمہ داران کو گرفتار کر کے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ایم کیو ایم جرائم میں ملوث کارکنان کا دفاع کبھی بھی نہیں کرتی۔

    کشور زہرہ نے کہا کہ جرائم میں ملوث افراد سے نمٹنے کے لیے قانونی طریقہ کار کے تحت کاروائی ہونی چاہیے، ان انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا کمیٹی سختی سے نوٹس لے اور اس کے تدارک کے لیے حکمت عملی مرتب کرے، کارکنان کو انصاف اور انسانی حقوق کے تحفط کے لیے اس کمیٹی کو ہر ممکن حد تک اقدامات اٹھانے چاہیں-

    مدرسے کی طالبہ کو قتل کر کے لاش قبرستان میں پھینکنے والاسفاک ملزم گرفتار

  • چائے بنانے والےغیرملکی کمپنی کیطرف سیلاب زدگان میں 1 ٹن چائے تقسیم

    چائے بنانے والےغیرملکی کمپنی کیطرف سیلاب زدگان میں 1 ٹن چائے تقسیم

    کراچی: چائے بنانے والے غیرملکی کمپنی ایکاٹیرا(ekaterra) نےتباہ کُن سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے 10 لاکھ خاندانوں کے لیے 100 ٹن چائے کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا جس میں سے سیلاب زدگان میں1 ٹن چائے تقسیم کردی ہے ۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی کمپنی ایکاٹیرا نے سیلاب متاثرین میں چائے کی تقسیم انڈس اسپتال، دی سٹیز ن فاؤنڈیشن، الخدمت فاؤنڈیشن، روشن اکیڈمی اورکمپنی کی اپنی شراکت داراین جی اوزکے ذریعے کی-

    پاکستان سیلاب کی تباہ کاری اور قرضوں کے باوجود بالکل ڈیفالٹ نہیں ہوگا. مفتاح…

    صدر اور جنرل منیجر پاکستان ایکاٹیرا فرحین سلمان عامر کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ”اگر“ کا نہیں بلکہ ”کب“ کا ہے کہ ہم کب تک اپنی ماں جیسی سرزمین کےساتھ ہونے والی ماحولیاتی بدسلوکی کے نتائج برداشت کرتے رہیں گے،ا ہم قدرت سے کچھ لینے سے زیادہ اُسے دینے پر یقین رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کے پاکستان میں گرین ہاؤسز گیسوں کا اخراج دنیا کے 1 فیصد سے بھی کم ہے اس کے باوجود پاکستان شدید ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے۔

    ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں. وزارتِ فوڈ سیکورٹی

    محتاط اندازے کے مطابق ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے33 ملین پاکستانیوں کو متاثر کیا ہے، اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے، اور 1,500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،اور 10 لاکھ خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔

    سیلاب کے نتیجے میں 2لاکھ 18 ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 5 لاکھ کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، سیلاب سے 7 لاکھ پچاس ہزار سے زائد مویشی لقمہ اجل بن چکے ہیں اور تقریباََ 20 لاکھ ایکڑرقبے پر محیط فصل مکمل تباہ ہوچکی ہے۔

    نیویارک،وزیراعظم کی کس کس سے ہوں گی ملاقاتیں؟ تفصیل سامنے آ گئی

  • آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات جاری

    آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات جاری

    لندن ،ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات جاری ہیں ملکہ الزبتھ کو ونڈسرکیسل میں مکمل شاہی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف، امریکی صدر بائیڈن سمیت 500 عالمی رہنما تقریب میں شریک ہیں،ملکہ برطانیہ آخر ی رسومات کی تقریب ،ویسٹ منسٹر ایبے سے ویلنگٹن آرچ تک لوگ جمع ہیں۔

    ملکہ برطانیہ کی تقریب 125 سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی

    ملکہ برطانیہ الزبتھ کو ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کچھ دیر میں بادشاہ چارلس ملکہ برطانیہ الزبتھ کی بادشاہت کے خاتمے کا رسمی اعلان کریں گے۔

    اعلان کے بعد شاہی سُنار ملکہ کا تاج ان کے تابوت سے ہٹا دیں گے۔ ملکہ الزبتھ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

    ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں آج برطانیہ میں عام تعطل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

    سوموار کی صبح 11 بجے بلوط کی لکڑی سے تیار کردہ شاہی پرچم میں لپٹا تابوت جسے شاہی تاج سے سجایا گیا تھا ابر آلود آسمان کے نیچے توپ کے رتھ پر نمودار ہوا۔ آنجہانی ملکہ کےتابوت کوفوجی جلوس میں ویسٹ منسٹر ایبی لے جایا گیا۔

    سوموار کی صبح 11 بجے بلوط کی لکڑی سے تیار کردہ شاہی پرچم میں لپٹا تابوت جسے شاہی تاج سے سجایا گیا تھا ابر آلود آسمان کے نیچے توپ کے رتھ پر نمودار ہوا۔ آنجہانی ملکہ کےتابوت کوفوجی جلوس میں ویسٹ منسٹر ایبی لے جایا گیا۔

    ملکہ برطانیہ کو پوتے، پوتیوں کی جانب سے خراج عقیدت

    پارلیمنٹ کے تاریخی ویسٹ منسٹر ہال سے قریبی ویسٹ منسٹر ایبی اور آخر کار ونڈسر کیسل تک ملکہ کے تابوت کو دیکھنے کے لیے دسیوں ہزارلوگ سڑکوں پر قطار میں کھڑے تھے جہاں ملکہ کو ان کے آنجہانی شوہر شوہر کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔

    ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کو ٹی وی چینلز پر بھی براہ راست دکھایا جارہا ہے برطانوی حکومت کے مطابق پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی آخری رسومات دیکھنے کے لیے اسکرینیں لگائی گئی ہیں دنیا بھر سے سربراہان مملکت ملکہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شاہی خاندان کے اراکین کا ساتھ دینے پہنچ رہے ہیں۔

    برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں 8 ستمبر کو بیلمورل میں وفات پا گئی تھیں۔ انھوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق دعائیہ سروس کے اختتام کے قریب ایک بگل بجایا جائے گا، بگل کے بعد قومی سطح پر 2 منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی جائے گی، ملکہ کے تابوت کو سرکاری گن کیرج میں لایا جائے گا جسے 142 افراد کھینچیں گےگن کیرج کے پیچھے پیدل چلنے والے شاہی خاندان کی قیادت بادشاہ چارلس سوم کریں گے۔

    ملکہ برطانیہ کا کفن تھامنےکی کوشش کرنے والے شخص گرفتار

    قومی ترانے کے بعد سروس کا اختتام ہو گا جس کے بعد ملکہ کا تابوت ولنگٹن چرچ لے جایا جائے گا، ہر ایک منٹ بعد لندن کی بگ بین کی گھنٹی بجے گی، ہر ایک منٹ کے وقفے سے گن سیلوٹ دیا جائے گا، ولنگٹن آرچ پہنچنے کے بعد ملکہ کے تابوت کو ونڈزر کاسل لے جایا جائے گا، کاسل کے ٹاور کی گھنٹیاں بھی ہر ایک منٹ بعد بجائی جائیں گی اور گن سیلوٹ بھی دیا جائے گا، اس کے بعد ملکہ کی میت سینٹ جارج چیپل میں دعائیہ تقریب کے لیے لے جائی جائے گی۔

    آخری رسومات میں صرف 800 مہمان شریک ہوں گے، کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں ملکہ کو ان کے شوہر کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔

    110 سالوں میں برطانیہ میں ہونے والا یہ پانچواں سرکاری جنازہ ہے، آخری رسومات برطانیہ بھر کے 125 سینما گھروں میں دکھائی جائے گی، ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر تاریخی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، دس ہزار کے قریب پولیس اہلکار سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے لندن میں 23 میل طویل آہنی بیرئیرز نصب کیے گئے ہیں۔

    ملکہ الزبتھ دوم کی وفات: شہد کی مکھیوں کو بھی خبر دے دی گئی

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وسطی لندن میں نو فلائی زون قائم کیا ہے، اونچی عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار اور سنائپرز تعینات کیے جا رہے ہیں، 2012 کے بعد برطانوی تاریخ میں یہ سب سے بڑا پولیس آپریشن ہوگا۔

    ملکہ کی وفات پر امریکی صدر جوبائیڈن نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ برطانوی بادشاہوں کی طویل ترین مدت تخت پرگزارنے کے بعد 96 سال کی عمر میں انتقال کرنے والی ملکہ کے لیے ہرآنکھ اشک بار ہے۔امریکی صدر نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کے لیے تقریباً دنیا بھر میں عزت پائی جاتی تھی۔ انہوں نے 70 سال سے خوش قسمت وقت گذارا۔

    کنگ چارلس جو اپنی والدہ کی موت کے بعد سے برطانیہ میں ہیں نے کہا، پچھلے 10 دنوں کے دوران میں اور میری اہلیہ اس ملک اور دنیا بھر سے ملنے والے تعزیت اور حمایت کے بہت سے پیغامات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

    لندن، ایڈنبرا، ہلزبرو اور کارڈف میں ہم ناقابل یقین حد تک ہر اس شخص سے متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے آنے اور میری پیاری والدہ ملکہ کی زندگی بھر کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پریشانی کا سامنا کیا۔

    ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر تعینات گارڈ بے ہوش ہو کر گرپڑا

  • چین میں کورونا بس قرنطینہ سینٹر جاتے ہوئے حادثے کا شکار، 27 مریض ہلاک،20 زخمی

    چین میں کورونا بس قرنطینہ سینٹر جاتے ہوئے حادثے کا شکار، 27 مریض ہلاک،20 زخمی

    بیجنگ: چین میں کورونا کے مریضوں کو قرنطینہ سینٹر لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہو گئی-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق کورونا کے مریضوں کو قرنطینہ سینٹر لے جانے والی بس خطرناک موڑ پر بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 27 مریض ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

    آشنا سے شادی کیلئے 3 بچوں اور شوہر کو قتل کرنیوالی خاتون کو سزائے موت

    چین کے صوبے گوئیژو میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 50 کے قریب مریضوں کو ایک بڑی مسافر کوچ میں شہر سے دور قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے کورونا مریضوں سے بھری بس ہائی وے پر ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے تباہ حال بس سے 27 لاشیں نکالیں جبکہ 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔

    چینی ضابطوں کے مطابق، مسافر بسوں کو 02:00 سے 05:00 کے درمیان ہائی وے پر چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم، حادثہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کو 02:40 بجے اس وقت پیش آیا جب بس آدھی رات کے کچھ دیر بعد روانہ ہوئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بس نے ضابطے کی خلاف ورزی کی تھی۔

    تقریباً تین سال قبل اس وبائی مرض کے پھیلنے کے بعد سے صوبہ گوئیزو میں کووِڈ سے صرف دو افراد کی موت ہوئی ہے حادثے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے حکومت کی ’’زیرو کوویڈ‘‘ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بے جا سختی اور عجلت نے کئی انسانوں کی جان لے لی۔

    توہم پرستی: نوجوان کو موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری نہیں ملی

    ایک اور صارف نے پوچھا کہ یہ سب کب رکے گا؟ جب کہ باقی دنیا کوویڈ کے ساتھ رہنے کی کوشش کر رہی ہے، چین واحد بڑی معیشت ہے جو اب بھی وائرس کے خلاف جنگ کو تقریباً ہر چیز پر ترجیح دے رہی ہے۔

    سخت پالیسی میں بڑے پیمانے پر جانچ اور ٹریکنگ شامل ہے۔ جن کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے اور ان کے قریبی رابطوں کو گھر پر یا قرنطینہ کی سہولت میں الگ تھلگ کرنا پڑتا ہے صرف چند کیسز سامنے آنے پر شہر بھر میں لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے-

    گوئیژو اس وقت انفیکشن میں اضافے کا سامنا کر رہا ہے۔ صوبے میں ہفتے کے روز 712 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے – چین کے لیے کل کا تقریباً ستر فیصد ہے-

    یہ واقعہ اکتوبر میں کمیونسٹ پارٹی کی پانچ سالہ کانگریس کے موقع پر پیش آیا ہے، جس میں ملک کی کووِڈ پالیسی کے بارے میں بات چیت متوقع ہے۔

    دارالحکومت بیجنگ میں، 21 ملین سے زیادہ رہائشیوں کو عوامی عمارتوں اور یہاں تک کہ کونے کی دکانوں تک رسائی کے لیے ہر تین دن میں پی سی آر ٹیسٹ کے لیے قطار میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

    کولوراڈو میں دو طیارے میں فضا میں ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک

  • روس کا ایک بار پھر یوکرین کے جوہری پلانٹ پر حملہ

    روس کا ایک بار پھر یوکرین کے جوہری پلانٹ پر حملہ

    کیف: روس نے ایک بار پھر یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا-

    باغی ٹی وی :بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے جنوبی علاقے میں جوہری پلانٹ زاپوریژیا پر میزائل حملہ کیا میزائل لگنے سے جوہری پلانٹ کے کئی حصوں کو نقصان پہنچا اور سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

    روس یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے،امریکا

    یوکرین کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جوہری پلانٹ میں موجود ریکٹرز سے میزائل محض 300 میٹر کی دوری پر گرے جس سے زوردار دھماکا ہوا اور ہر طرف دھواں پھیل گیاخوش قسمتی سے کوئی میزائل ریکٹرز کو نہیں لگا ورنہ یوکرین بڑی تباہی کا شکار ہوجاتا –

    روس نے زاپوریژیا جوہری پلانٹ پر دو شہروں سے پسپا ہونے اور دس روز میں 4 جیٹ طیاروں کے یوکرین میں لاپتہ ہونے کے بعد کیا۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب روس نے یوکرین کے جوہری پلانٹ کو نشانہ بنایا ہو۔ اس سے قبل بھی ایک حملے میں جوہری پلانٹ کی بجلی کئی دن تک معطل رہی تھی اور ایک حصے میں آگ بھی لگ گئی تھی روس نے عالمی برادی کے انتباہ کے باوجود جوہری پلانٹ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور صرف گزشتہ ماہ 3 حملے کیے تھے۔

    یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی طور پر درست ہے،پوپ فرانسس

    حال ہی میں امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کو خبردار کیا کہ وہ یوکرین جنگ میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال نہ کرے۔اگر روس نے ایسا کیا تو اس سے جنگ کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔

    صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ روس کی جانب سے کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج ہوں گےایسے کسی بھی اقدام کا جواب دیا جائے گا لیکن وہ کیا ہوگا اس کی تفصیل بتانا قبل از وقت ہوگا۔

    انہوں نے کہاتھا کہ روس انتہا کی کارروائی کرے گا اس کی جوابی کارروائی بھی اسی شدت کی ہوگی۔یوکرین کیخلاف جنگ روسی توقعات کے برعکس ثابت ہوئی۔

    امریکا کا افغان مرکزی بینک کے منجمد 3.5 ارب ڈالرسوئس میں قائم ٹرسٹ کےذریعے منتقل…

  • نظام شمسی کا سب سے برا سیارہ 70 سال بعد زمین کے سب سے قریب

    نظام شمسی کا سب سے برا سیارہ 70 سال بعد زمین کے سب سے قریب

    ہمارے نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ یعنی مشتری ایک بار پھر زمین کے قریب آرہا ہے،اس سے قبل نظام شمسی کے 2 سیارے زحل اور مشتری 2020 میں زمین کے قریب آئے تھے۔

    باغی ٹی وی : ہمارے نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ یعنی مشتری ایک بار پھر زمین کے قریب آرہا ہے،ستمبر کے آخر میں مشتری 70 سال بعد زمین کے سب سے قریب نظر آئے گا 26 ستمبر کی رات مشتری کو آسمان پر دیکھنا ممکن ہوگا۔

    نظام شمسی کے چھٹے سیارے زحل کے گرد چھلّے کیسے بنے؟

    مشتری 26 ستمبر کی پوری رات آسمانوں پر نظر آئے گا جب یہ مخالفت پر پہنچے گاسیارے کی مخالفت اس وقت ہوتی ہے جب کوئی فلکیاتی شے مشرق میں طلوع ہوتی ہے جب سورج مغرب میں غروب ہوتا ہے اور اس چیز اور سورج کو زمین کے مخالف سمتوں پر رکھتا ہے جیسا کہ ہمارے سیارے سے دیکھا جاتا ہے۔

    یہ مخالفت خاص ہے کیونکہ یہ 70 سالوں میں مشتری کا زمین کے قریب ترین نقطہ نظر ہوگا۔ ایسا سورج کے گرد دو سیاروں کے مدار میں فرق کی وجہ سے ہوتا ہے۔ مشتری اور زمین دونوں کامل دائروں میں سورج کے گرد چکر نہیں لگاتے۔ اس کا مطلب ہے کہ سیارے سال بھر مختلف فاصلوں پر ایک دوسرے سے گزریں گے۔

    بلیو اوریجن کا چاند پر جانے والا خلائی مشن حادثے کا شکار ہو گیا

    ایسا 70 سال بعد ہورہا ہے، البتہ صرف آنکھ سے یہ نظارہ ممکن نہیں ہوگا بلکہ مشتری کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی ویسے تو زمین اور مشتری دونوں ہی سورج کے گرد چکر لگاتے ہیں مگر ایک دوسرے کے اتنے قریب نہیں آتے۔

    26 ستمبر کی رات مشتری زمین سے 58 کروڑ کلومیٹر دور ہوگا ناسا کے مطابق ایسا نظارہ کبھی کبھار دیکھنے میں آتا ہےس سے قبل اپریل 2022 میں زہرہ اور مشتری کو ایک دوسرے کے قریب آتے دیکھا گیا تھاماہرین کے مطابق اس طرح کا منظر دوبارہ 2039 کے بعد ہی نظر آسکتا ہے۔

    100 نوری سال کے فاصلے پر دو نئے "سپر ارتھ” سیارے دریافت

  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی گفتگو نہیں ہو گی،خواجہ آصف

    وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی گفتگو نہیں ہو گی،خواجہ آصف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق گفتگو نہیں ہو گی۔

    باغی ٹی وی : خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہو گی۔اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چاہیے شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق گفتگو نہیں ہو گی۔آرمی چیف کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہو گا۔

    وزیراعظم شہبازشریف آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر وزارت دفاع ، جی ایچ کیو اور وزیراعظم مشاورت کرتے ہیں۔عمران خان پہلے سیاسی لیڈر اور پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جو ادارے سے مداخلت چاہتے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، اگر نواز شریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ وہ آج آجائیں نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، چاہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، سیاست میں اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہےنہیں چاہتے کہ ایسا کوئی فیصلہ کریں جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنماخرم دستگیر نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کریں گے،انہوں نے پریس کانفرنس میں عمران خان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کرلیں، آخر فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکازنوٹس جاری

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن کے دورے پر موجود ہیں جہاں آج وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں اہم سیاسی معاملات پر فیصلے بھی متوقع ہیں،علاوہ ازیں وزیراعظم کل 19 ستمبر پیر کو ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

    پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے،سراج الحق

  • بلوچستان سےلاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلنج ہیں،احسن اقبال

    بلوچستان سےلاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلنج ہیں،احسن اقبال

    کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب تک معیشت کارگر اور مضبوط نہیں ہو گی تب تک پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا راستہ نکالیں گے اور سردار عطا اللہ مینگل نے اصولوں اور نظریات کی سیاست کی، وہ سیاسی دانائی کا سمندر تھے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکازنوٹس جاری

    انہوں نے کہا کہ یہ ملک جس کا ڈی این اے بیلٹ تھا اس کو بیلٹ کے راستے سے ہٹایا گیا، پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی لیکن ایوب خان نے پاکستان کی بیلٹ اور ووٹ کی تحریک کو راستے سے ہٹایا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ یہ طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو اور جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہو گا تب تک مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ جب تک معیشت کارگر اور مضبوط نہیں ہو گی تب تک پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی سیاسی ہم آہنگی، معیشت اور سیاست کی مضبوطی میں ہے۔ بلوچستان سے مسنگ پرسن یا لاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلنج ہیں اور وفاقی حکومت مسنگ پرسن کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔

    پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے،سراج الحق