Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارت کو بڑی سفارتی ناکامی کا سامنا،کینیڈا میں ریفرنڈم آج ہوگا

    بھارت کو بڑی سفارتی ناکامی کا سامنا،کینیڈا میں ریفرنڈم آج ہوگا

    بھارت کو بڑی سفارتی ناکامی کا سامنا ،بھارت کی خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی ساری کوششیں بے کار گئیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاسی کشیدگی کے پیش نظر مشتعل افراد نے ریفرنڈم سے قبل ایک مندر میں توڑپھوڑ کی تھی جس پر بھارتی حکومت نے کینیڈا سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

    سکھوں کیلئےعلیحدہ ملک "خالصتان” کے قیام پر کینیڈا میں ریفرنڈم،مہم کی حمایت میں ہزاروں گاڑیوں کی ریلی

    کینیڈین حکومت نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کو روکا نہیں جاسکتا، لوگوں کو آزادی اظہار کی اجازت ہے۔

    کینیڈین حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم سکھوں کا قانونی و جمہوری حق ہے۔ کینیڈا میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنا جمہوری حق استعمال کر سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت سے آزادی اور سکھوں کے لیے علیحدہ وطن خالصتان کے مطالبے کے لیے کینیڈا میں آج ریفرنڈم ہونے جا رہا ہےاس سے قبل برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں بھی سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے ریفرنڈم ہو چکے ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی تھی۔

    قرضہ واپس نہ کرنے پرفنانس کپمنی نے حاملہ خاتون پرٹریکٹرچڑھا کرکچل دیا

    قبل ازیں ایس ایف جے کے جنرل کونسلر اور اس کے سرکاری ترجمان گروپتونت سنگھ پنن نے کہا تھا کہ کینیڈا کےسکھوں نےدکھایا ہے کہ وہ خالصتان کے قیام کے اپنے مطالبے میں کہاں کھڑے ہیں،مغرب میں پیدا ہونے اور پرورش پانے والی تیسری نسل کے سکھوں میں ایک نئی بیداری کی صبح ہے-

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ سکھ نوجوان ہیں جو اب خالصتان کے لیے مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ 18 ستمبر کو ہونے والی ووٹنگ میں کئی دن باقی ہیں لیکن جوش و خروش بے مثال ہے۔ یہ ہندوتوا انتہا پسند مودی انتظامیہ کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

    بھارت میں 2 دلت بہنیں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل،لاشیں درختوں سے لٹکا دیں

  • ملکہ برطانیہ کی تقریب 125 سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی

    ملکہ برطانیہ کی تقریب 125 سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی

    لندن: آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری تدفین پیر کو برطانیہ بھر کے تقریباً 125 سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی حکومت نےاعلان کیا کہ ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری تدفین پیر کو برطانیہ بھر کے تقریباً 125 سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی اسی طرح برطانیہ بھر میں پارکس، چوکوں اورکیتھڈرلز میں بھی بڑی سکرینیں نصب کرکے ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات دکھائی جائیں گی۔

    ملکہ برطانیہ کو پوتے، پوتیوں کی جانب سے خراج عقیدت

    وزارت ثقافت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکہ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوں گی اور لندن بھر میں اس سے متعلقہ جلوسوں اور تقریبات کو بی بی سی، آئی ٹی وی ور اسکائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

    برطانیہ کی فلم ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات دکھانے والے سینما گھروں میں لوگوں کا داخلہ فری ہو گا۔

    ملکہ کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، وزرائے اعظم اور شاہی خاندانوں کے افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ ملکہ 8 ستمبر کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن کے بچے شاہی القاب سے محروم رہیں گے

    حکومت نے آخری رسومات کے دن سرکاری تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے توقع کی جارہی ہے کہ ملکہ کے سفر آخرت کی رسومات میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔

    برطانیہ میں ماضی قریب کی ایسی بڑی تقریبات میں 1997 میں لیڈی ڈیانا کی آخری رسومات، 2012 کے لندن اولمپکس کی تقریب اور شاہی افراد کی شادی کی تقاریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ہیں۔

    ملکہ برطانیہ کا کفن تھامنےکی کوشش کرنے والے شخص گرفتار

  • آشنا سے شادی کیلئے 3 بچوں اور شوہر کو قتل کرنیوالی خاتون کو سزائے موت

    آشنا سے شادی کیلئے 3 بچوں اور شوہر کو قتل کرنیوالی خاتون کو سزائے موت

    مصر: جنوبی قاہرہ کی قنا گورنری کے علاقے نجع حمادی کی ایک فوجداری عدالت نے 26 سالہ خاتون کو مبینہ آشنا سمیت اپنے تین بچوں اور شوہرکو زہر دے کرہلاک کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔

    باغی ٹی وی:”العربیہ” کے مطابق یہ واقعہ چند ماہ قبل اس وقت پیش آیا جب سنٹرل ہسپتال نے فارش آؤٹ سنٹر کو اطلاع دی کہ اسے سنٹر کا رہائشی 32 سالہ شخص کومہ میں پڑا ہے اور اس کے تین بچے زہریلا جوس پینے کے بعد ہلاک ہو گئے یہ تینوں بچے ابتدائی طبی امداد کے دوران ہی دم توڑ گئے۔

    راجستھان:نشےمیں دھت پڑوسی نے70 سالہ خاتون کی عصمت دری کردی


    سکیورٹی فورسز کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کی بیوی اور بچوں کی ماں جو کہ ایک گھریلو خاتون ہیں، کے ایک 26 سالہ ڈرائیور کے ساتھ رومانوی تعلقات تھے۔ اس خاتون نےاپنے شوہرسے جان چھڑا کراس ڈرائیور کے ساتھ رہنے کے لیے اپنے بچوں کو زہر دے کر ہلاک کردیا۔

    ایران میں زیرحراست خاتون کی پولیس کے تشدد سے موت "ناقابل معافی”…

    مقامی میڈیا کے مطابق ملزمان نےعدالت میں غیر قانونی تعلقات کا اعتراف کیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ شوہر اور بچوں سے جان چھڑانے پر رضامند ہوگئی تھی۔ چنانچہ عاشق ایک زہریلا مادہ لایا اور اسے 4 جوس کے ڈبوں میں ڈال کر بیوی کودیا تاکہ اسے بچوں اور شوہر کو پلا کرموت کی نیند سلا دیا جائے۔ خاتون نے منصوبہ بنایا کہ اس طرح شوہر کے خاندان کو یہ کہہ کرگمراہ کیا جاسکے گا کہ ان کی موت خراب جوس پینے سے ہوئی ہے۔

    بھارت میں 2 دلت بہنیں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل،لاشیں درختوں سے لٹکا دیں

  • توہم پرستی: نوجوان کو موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری نہیں ملی

    توہم پرستی: نوجوان کو موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری نہیں ملی

    بیجنگ: چین کی ایک کمپنی میں نوجوان کو اس کے موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری نہیں ملی-

    باغی ٹی وی : چین کی ایک کمپنی کے مینجر نے نوجوان کو صرف موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری پر رکھنے سے انکار کر دیا اور اس کی درخواست پر لکھے فون نمبر پر بدقسمت لکھ کر درخواست مسترد کر دی-

    کم سن طالب علم کے اپنی ٹیچر کو منانے کی ویڈیو وائرل،صارفین…

    چین میں ایجوکیشن سے متعلق کام کرنے والی کمپنی کے مینجر نے درخواست گزار کو صرف اس لیے مسترد کیا کیونکہ ان کا موبائل فون نمبر کا پانچواں ہندسہ 5 تھا اور یہ منیجر 5 کے ہندسے کو اپنے لیے بدقسمتی سمجھتا تھا۔

    چینی صوبے شینزین کی ایک کمپنی کے منیجر کو موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری نہ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ منیجر کے اس اقدام کے بعد چین میں ایک مرتبہ پھر توہم پرستی کی بحث چھڑ گئی ہے جہاں توہم پرستی اب بھی کئی لوگوں کی زندگی کا حصہ ہے۔

    سعودی شہری کا 53 شادیاں کرنے کا دعوی

    سوشل میڈیا پر کمپنی سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ کمپنی ان لوگوں کو ملازمت نہیں دیتی جن کے فون نمبرز کا پانچواں ہندسہ 5 ہو۔

  • ملتان ائیر پورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ملتان ائیر پورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ائیرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملتان ائیر پورٹ سے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی: ائیرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کےعملےنے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحا جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرلی۔

    اسلام آباد سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد

    اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر شبیر احمد نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کےدوران منشیات کی نشاندہی کی اورتلاشی کےدوران بیگ کی تہہ سے1.881 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکےملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں انسداد منشیات فورس نے پاکستان سے جدہ جانے والے مسافر لے پیٹ سے 124 کیپسول برآمد کئے تھے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق چارسدہ سے تھا جو ہیروئن سے بھرے ہوئے 124 کیپسول پیٹ میں چھپا کر سعودی شہر جدہ لے جارہا رہا تھا۔

    بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا سرغنہ گرفتار

    اے این ایف حکام کو اسکینگ کے دوران ملزم کے پیٹ میں منشیات کا علم ہوا جسے انہوں نے برآمد کرلیا، برآمد شدہ کیپسولز کا مجموعی وزن 980 گرام تھا۔ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا-

    اس سے قبل بھی ائیر پورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1.160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی.

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردگرفتار

  • ملکہ برطانیہ کو پوتے، پوتیوں کی جانب سے خراج عقیدت

    ملکہ برطانیہ کو پوتے، پوتیوں کی جانب سے خراج عقیدت

    ملکہ برطانیہ کو پوتے، پوتیوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا جس کی قیادت شہزادہ ولیم نے کی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق خراج عقیدت کے دوران شہزادہ ہیری کو بھی فوجی وردی میں آنے کی اجازت دی گئی جبکہ آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات پیر کو اداکی جائیں گی۔

    ملکہ برطانیہ کا کفن تھامنےکی کوشش کرنے والے شخص گرفتار


    دوسری جانب ملکہ الزبتھ دوم کے جنازے میں مدعو افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

    ملکہ کی آخری رسومات کے لیے امریکی صدرجوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن مہمانوں میں سرفہرست ہیں جبکہ یورپ سمیت دنیا بھر سے شاہی خاندانوں کی لندن آمد جاری ہیں۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن کے بچے شاہی القاب سے محروم رہیں گے

    جاپان کےشہنشاہ ناروہیٹو اورمہارانی ماساکو بھی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان بھی شریک ہوں گے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    واضح رہے کہ 70سال تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں جمعرات 8 ستمبر کو بیلمورل میں انتقال کر گئیں الزبتھ1952 میں ملکہ بنیں اور اپنے دور میں انھوں نے بڑے پیمانے پر سماجی تبدیلی دیکھی-

    برطانیہ عوام کی جانب سے 96 سالہ ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی جس کے دوران شرکا ونڈزر کاسل تک ایک جلوس کی شکل میں پیدل جائیں گے ملکہ کو ونڈزر میں کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    ملکہ الزبتھ دوم کی وفات: شہد کی مکھیوں کو بھی خبر دے دی گئی

  • لطیفے سن کر روبوٹ بھی ہنسنے لگا

    لطیفے سن کر روبوٹ بھی ہنسنے لگا

    روبوٹ کی انسان کے ساتھ مشابہت کو بڑھانے کے لیے اب اسے لطیفوں پر ہنسنا بھی سِکھا دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کےمحققین روبوٹس کو لطیفےسن کر اُنہیں سمجھنے اور ان پر بالکل ایک انسان کی طرح ردِعمل دینے کے بارے میں تربیت دینے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کر رہےہیں اس تربیت کےدوران روبوٹس کو زور سے ہنسنے اور چیخیں مارنے کے درمیان فرق بھی سمجھایا جائے گا۔

    ٹیسلا کی نئی مائیکرو چِپ 2033 تک انسانوں سے زیادہ ذہین ہوجائے گی

    محققین نے فرنٹیئرز ان روبوٹکس اینڈ اے آئی نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ایریکا نامی ایک روبوٹ کے ساتھ گفتگو کو مزید دوستانہ بنانے کی امید ظاہر کی ہے۔

    کیوٹو یونیورسٹی کے انٹیلی جنس سائنس اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کوجی انوئی کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمدردی مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ہونے والی بات چیت کے اہم کاموں میں سے ایک ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ بلا شبہ گفتگو کا مطلب صرف کسی بات کا جواب دینا نہیں ہوتا بلکہ اس میں کئی مختلف عوامل شامل ہیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ایک ربوٹ لوگوں کے ساتھ ان کی خوشیاں بانٹ کر ہمدردی کا اظہار بھی کر سکتا ہے۔

    محققین روبوٹ کو یہ سکھانے کے لیے کہ اسے کب ہنسنا ہے، کیسے ہنسنا ہے اور کس طرح کی ہنسی سب سے بہترین ہے، مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد لے رہے ہیں۔

    پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی پر جنوبی کوریا نے گوگل اور میٹا کمپنیوں پر جرمانہ عائد کر دیا

    اس تجربے کو آزمانے کے لیے محققین نے اپنے تیار کردہ روبوٹ ایریکا کی لوگوں کے ساتھ 2 سے 3 منٹ کی گفتگو بھی کروائی جس میں ایریکا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    محققین کا کہنا ہے کہ روبوٹ کو صحیح سے ہنسنا سکھانے کے لیے ابھی اس تجربے پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر انوئی نےکہاکہ روبوٹس کا اصل میں ایک الگ کردار ہونا چاہیے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے گفتگو کے رویے، جیسے کہ ہنسنے، نظریں دیکھنے، اشاروں اور بولنے کے انداز سے یہ ظاہر کر سکتے ہیں۔

    محققین نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ یہ کوئی آسان مسئلہ ہے، اور اس میں 10 سے 20 سال سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے جب تک کہ ہم آخر کار روبوٹ کے ساتھ آرام سے بات چیت کر سکیں جیسا کہ ہم کسی دوست کے ساتھ کرتے ہیں۔

    بلیو اوریجن کا چاند پر جانے والا خلائی مشن حادثے کا شکار ہو گیا

  • جاپان: طاقتور طوفان نانمادول آج ٹکرائے گا

    جاپان: طاقتور طوفان نانمادول آج ٹکرائے گا

    جاپان کے جنوب مغربی حصے کو طاقتور طوفان نانمادول کا سامنا ہے، یہ طوفان آج شام کیوشو ریجن سے ٹکرائے گا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے پیشِ نظر جاپان کے کاگوشیما ریجن میں خصوصی الرٹ جاری کیا گیا ہے ریجن میں چلنے والی ٹرین سروس، پروازیں اور فیری سروس طوفان گزرنے تک معطل رہے گی۔

    امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے،چئیرمین امریکی خارجہ امور کمیٹی

    جس کی طاقت میں زمرہ 5 کے سمندری طوفان کے برابر ہے اس ہفتے کے آخر میں کیوشو جزیرے تک پہنچنے اور پھر جاپان کے مرکزی جزیروں پر شمال مشرق کی طرف مڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے کچھ علاقوں میں بے مثال ہوائیں، لہریں اور طوفانی لہریں آئیں گی۔

    کاگوشیما اورقریبی علاقوں میں 25 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے، جبکہ ہزاروں افراد نے ان علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب انخلاء کیا ہے۔

    یہ طوفان اتوار کی رات کے اوائل میں جنوبی کیوشو میں لینڈ فال کر سکتا ہے، جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق ریجن کو طوفانی بارشوں، تیز ہواؤں اور طوفانی لہروں کا سامنا ہو سکتا ہے طوفان کے پیشِ نظر عوام کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

    خصوصی انتباہات، جو اس وقت جاری کی گئیں جب پیشن گوئیوں میں چند دہائیوں میں صرف ایک بار دیکھنے والے حالات کا مطالبہ کیا جاتا ہے، اوکیناوا پریفیکچر سے باہر کبھی بھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔

    روس یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے،امریکا

    ہفتے کے روز ایک نیوز کانفرنس میں، ایک موسمیاتی ایجنسی کے اہلکار نے دو پچھلے مضبوط طوفانوں کا حوالہ دیا جنہوں نے جاپان کے اہم جزائر پر بڑا اثر ڈالا 2018 کے ٹائفون جیبی، جس نے کنسائی کے علاقے کو نشانہ بنایا جس میں 14 فراد ہلاک ہوئے اور 2019 کے ٹائفون ہگیبیس، جس نے جاپان میں تباہی مچائی۔ کانٹو کا علاقہ، جس میں ٹوکیو بھی شامل ہے، اور بجلی کی بڑے پیمانے پر بندش کا سبب بنی۔

    ایجنسی نے اونچی لہروں، طوفان کے اضافے، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور بہنے والے دریاؤں سے خبردار کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کیوشو جیسے علاقوں میں ہوائیں اتنی تیز ہو سکتی ہیں کہ کچھ گھروں کے گرنے کا خطرہ ہو گا، رہائشیوں کو مضبوط عمارتوں میں رہنے اور کھڑکیوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہےاس نے نام نہاد لکیری بارش والے علاقوں کے بارے میں بھی خبردار کیا، جو انہی علاقوں میں طویل عرصے تک شدید بارشیں لا سکتے ہیں اور آفات کا باعث بن سکتے ہیں۔

    اگر طوفان اس شدت کو پیشگوئی کےمطابق برقرار رکھتا ہےتو یہ ریکارڈ پر مغربی جاپان سےٹکرانے والے ٹاپ پانچ طاقتور ترین طوفانوں میں سے ایک کے طور پر لینڈ فال کرے گا،” ٹائفون کے ماہر رابرٹ سپیٹا نے کہا کہ جو پہلے جاپان میں ماہر موسمیات کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نانمادول اس سال اب تک کرہ ارض پر کہیں بھی سب سے مضبوط اشنکٹبندیی نظام ہے۔

    کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

  • لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

    لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

    این ایف آر سی سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور جی بی میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے،لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا،کم سے کم درجہ حرات 26سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے،لاہور میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں-

    امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے،چئیرمین امریکی خارجہ امور…

    این ایف آر سی سی کے مطابق گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 42 ڈگری سینٹی گریڈ، روہڑی، بہاولنگر اور سکھر 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہا-

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی/وسطی پنجاب اور جی بی میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    انفراسٹرکچر اور پرائیویٹ املاک کے نقصانات:

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کل 12735 کلومیٹر سڑکیں اور 375 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع:

    سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔
    بلوچستان کے اضلاع میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھلمگسی، بولان، صحبت پور اور لیسبیلہ شامل ہیں کے پی میں دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان اور پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

    پاکستان میں بیماریوں اور اموات کی صورت دوسری آفت کا خطرہ ہے،اقوام متحدہ

    آرمی ریلیف کی کوششیں

    ایوی ایشن کی کوششیں:اب تک 557 آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 پروازیں کی گئیں اور 13.7 ٹن امدادی اشیاء سیلاب متاثرین تک پہنچائی گئیں۔ مزید یہ کہ اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4648 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

    ریلیف کیمپس/ امدادی اشیاء جمع کرنے کے پوائنٹس:

    اب تک ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 147 ریلیف کیمپ اور 220 ریلیف کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

    عطیات:

    اب تک 9386 ٹن کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ 1579.0 ٹن غذائی اشیاء اور 8746414 ادویات کی اشیاء جمع کی جا چکی ہیں۔ تاہم اب تک 9171.7 ٹن خوراک، 1541.2 ٹن غذائی اشیاء اور 8430134 ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔

    طبی امداد:

    اب تک 300 سے زیادہ میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ملک بھر میں 318,266 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور 3-5 دن کی مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں۔

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں 40 لاکھ خواتین اور بچوں کو مختلف بیماریوں کا سامنا:حالات…

  • وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکازنوٹس جاری

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکازنوٹس جاری

    انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکازنوٹس جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے وزیر داخلہ کو شوکاز دہشتگردی کے مقدمے میں 2 ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کیس میں جاری کیا گیا ہے۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

    انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وزیر داخلہ سمیت وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا کو بھی نوٹس جاری کیا ہے دوسری جانب عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ اور سیکرٹری داخلہ کوپیر 24 اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ عدالت نے تھانہ گدائی کے زیر سماعت مقدمے کے نامزد ملزم محسن مختیار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا-

    نوٹس کے متن کے مطابق عدالت نے چیرمین نادرا کو بھی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا وزیرداخلہ، سیکرٹری داخلہ ،چیرمین نادرا نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتی ہے۔

    پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے،سراج الحق