Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ‏تحریک انصاف کے مستعفی ارکان استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی طلب

    ‏تحریک انصاف کے مستعفی ارکان استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی طلب

    ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ‏تحریک انصاف کے مستعفی ارکان استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی طلب کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے مستعفی ارکان کو مراسلہ جاری کیا گیا ،اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے مستعفی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا-

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لیے 6 جون کو طلب کیا گیا ہے،روزانہ کی بنیاد پر 30 مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے-

    ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ہر مستعفی رکن کے لیے 5 منٹ کا وقت مقررہے ،مستعفی ارکان کی تعداد131 ہے-

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈی سیٹ کیے جانے کیخلاف عدالت میں اپیل دائر کر رہے ہیں، ڈی سیٹ ہونے والے ارکان اپیل کے ساتھ ساتھ ضمنی انتخاب کے عمل میں بھی حصہ لیں گے۔

    راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے میثاق معیشت کرنے کا مطالبہ

    یاد رہے کہ چند دن پہلے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا گیا تھا ۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایاتھا چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے میں کہا کہ منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔

    ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی میں راجہ صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، علیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین ، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار وڑائچ، نزید احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمی کاردار، ملک اسد، اعجاز مسیح، سبتین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔

    سینیٹر اعظم سواتی اور یاسمین راشد حکومت کے خلاف تھانہ پہنچ گئے

  • ہیڈ کوارٹر پشاور میں شہداء اورحاضرسروس افسران کیلئے فوجی اعزازات

    ہیڈ کوارٹر پشاور میں شہداء اورحاضرسروس افسران کیلئے فوجی اعزازات

    ہیڈ کوارٹر پشاور میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں شہدا کے رشتہ داروں اور حاضر سروس فوجی افسران کو دوران سروس ان کی بہادری، لگن اور قربانیوں کا اعتراف کرنے کے لیے فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد تقریب کے مہمان خصوصی تھےشہدا کے 43 لواحقین نے تمغہ بسالت حاصل کی جبکہ دو افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 15 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

  • سینیٹ اجلاس: اسرائیل جانے والے صحافی کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ

    سینیٹ اجلاس: اسرائیل جانے والے صحافی کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں اسرائیل جانے والے صحافی کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نےنقطہ اعتراض میں کہا کہ جو پاکستانی اسرائیل کے دورے پر گئے اس پر ایوان میں اعتماد میں لیا جائے-

    اسرائیل کا دورہ کرنے والے اینکر کو پی ٹی وی سے معطل کر دیا،وفاقی وزیراطلاعات

    سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ احمد قریشی جو پاک فوج کے ادارے کے پروجیکٹ پر کام کرتے ہیں وہ بھی اسرائیل گئے ہیں، جو بھی اسرائیل گئے ہیں ان کی شہریت ختم کی جائے۔

    وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم اخباری خبر پر کوئی بات نہیں کرسکتے، میں وزارت خارجہ سےکنفرم کرکے ایوان کوآگاہ کروں گا اسرائیل سےمتعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئےگی،فلسطین ہویااسرائیل ہماری ریاستی پالیسی واضح ہےہم اسرائیل کوبطور ریاست نہیں مانتے ،اسرائیل کاکوئی سرکاری دورہ نہیں ہوامتعلقہ حلقوں سے بات کرکے آفیشل بیان دیں گے-

    سینیٹ میں قائد خزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاسپورٹ پرواضح لکھا ہے کہ آپ اس پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ نہیں کرسکتے، امپورٹڈ حکومت امریکا اوراسرائیل کی خوشنودی پر لگےہوئے ہیں اور پی ٹی وی کا ایک ملازم احمد قریشی بھی اسرائیل گیا ہے۔

    راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے میثاق معیشت کرنے کا مطالبہ

    قبل ازیں فاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی فلسطین پر پاکستان کی پالیسی واضح اور قائداعظم کے فرامین پر مبنی ہے، پاکستان کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کوئی پالیسی یا اقدام نہیں ہوسکتا پاکستان مسئلہ فلسطین سے متعلق اپنے روایتی اور اصولی موقف پر سختی سے کاربند ہے –

    انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا،دنیا دو ریاستی حل کو خطے میں پائیدار امن کا ضامن تصور کرتی ہے،یت المقدس دارالحکومت اورجغرافیائی وحدت کی حامل فلسطینی ریاست کا وعدہ پورا کیاجائےسستی سیاسی شہرت کیلئے ہر منفی اقدام کرنےوالے کسی قومی مفاد کا تو خیا ل کریں دورے میں شامل پی ٹی وی کےاینکر کومعطل اورآف ائیرکردیاگیا ہے اینکر احمد قریشی کو 26 مئی کو ہی برطرف کیا جا چکا ہے-

    اس بار بھر پور تیاری کے ساتھ جائیں گے،عمران خان

  • ماہرین نےجھوٹ پکڑنے کا نیا سائنسی طریقہ دریافت کر لیا

    ماہرین نےجھوٹ پکڑنے کا نیا سائنسی طریقہ دریافت کر لیا

    لندن: سائنسدانوں نے جھوٹ پکڑ نے کا نیا سائنسی طریقہ دریافت کر لیا-

    باغی ٹی وی :ماہرین کا خیال ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران لوگوں سے مختلف کام کروانے سے ان کا جھوٹ پکڑنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق سچائی بیان کرنے کے مقابلے میں جھوٹ بولنے میں بہت زیادہ دماغی قوت اور توانائی صرف ہوتی ہے اور اس دوران مشکوک شخص سے کوئی کام کروایا جائے تو وہ اسے ٹھیک طرح سے انجام نہیں دے پاتا۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ،لوگوں کی ننید کا دورانیہ کم ہو گیا

    یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ میں کی گئی تحقیق کے مطابق بڑے بڑے جھوٹے افراد سے تفتیش کے دوران ایک اور کام کرایا جائے تو وہ اس میں ناکام رہتے ہیں یا توجہ کھو دیتے ہیں مثلاً تفتیش کے دوران کسی مرد یاعورت کوسات ہندسوں والا گاڑی کارجسٹریشن نمبر دوہرانے کو کہا جائے تو اس سے جھوٹ پکڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    تجرباتی طورپر 164 افراد کو شامل کیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ وہ خبروں میں آنے والے سماجی معاملات یا رحجانات کی تائید کریں یا اس کے مخالفت کریں۔ پھر انہیں تین ایسے موضوعات پر بات کرنے کے لیے کہا گیا جنہیں وہ اہم ترین سمجھتے ہیں۔

    ان افراد کو جھوٹ اور سچ والے گروہوں میں بانٹا گیا یعنی سچ بولنےوالے گروہ سے کہا گیا کہ وہ جس معاشرتی مسئلے پر سوچتے ہیں وہ درست انداز میں بیان کریں تاہم دوسرے گروہ سے کہا گیا کہ وہ جو کچھ جانتے اور سمجھتے ہیں اس کا الٹ اور جھوٹ نقطہ نظرفراہم کریں۔

    زندہ انسانوں کے پھیپھڑوں میں ’پلاسٹک‘ کی موجودگی کا انکشاف

    اب جھوٹے افراد کےگروہ کو تفتیش کے دوران اچانک پوچھا گیا کہ ان کی گاڑی کا سات عددی رجسٹریشن نمبر کیا ہے حیرت انگیز طور پر آدھے افراد اپنی کار کا نمبر بیان کرنے سے قاصر رہے کیونکہ وہ جھوٹ بولنے میں مصروف تھےاور دماغ وہاں لگا ہوا تھاآخر میں ان سے کاغذ پر اپنی رائے لکھنے کو بھی کہا گیا۔

    سچ بولنے والے افراد کی اکثریت نے اپنی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر دوہرایا۔ اس طرح معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص دروغ گوئی پر اتر آئے تو سوال و جواب کے دوران اس کی ذات سے وابستہ سچ باتیں اگلوائی جائیں تو وہ انہیں بیان کرنے میں ناکام رہتا ہے اس طرح کسی بھی شخص کے جھوٹ پکڑنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔

    جامعہ کی شعبہ نفسیات کےپروفیسرایلڈرٹ رِج گزشتہ 15 برس سےجھوٹ پکڑنےوالےطریقوں پر غور کر رہے ہیں پروفیسر ایلڈرٹ کہتے ہیں کہ اس طرح جھوٹ پکڑنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ہوتا یہ ہے کہ جب جھوٹ بولنے والے شخص کو کسی طرح کا سچ بولنے کا موقع دیا جائے تو وہ جھوٹ اور سچ دونوں کو ہی اہمیت دیتا ہے لیکن اگر اسے یہ موقع نہ دیا جائے تو وہ سچ بولنے کے عمل کو نظرانداز کرنے لگتا ہے۔

    الٹراساؤنڈ سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا علاج کیا جا سکتا ہے،تحقیق

  • گجرات میں 4 خواتین کاغیرت کے نام پر قتل

    گجرات: خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ،4 خواتین پھر بھینٹ چڑھ گئیں-

    باغی ٹی وی : گجرات پولیس کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ضلع گجرات میں 4 خواتین کو غیرت کے نام پر بے دردی کیساتھ قتل کیا گیا غیرت کے نام پر بھینٹ چڑھنے والوں میں 4 خواتین شامل ہیں جن کی عمریں عمریں 17 سے 25 سال کے درمیان ہیں-

    خواتین پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

    پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ بولانی کی حدود میں 25 سالہ کاٸنات کو فاٸرنگ کرکے قتل کردیا، تھانہ منگوال کی حدود میں 17 سالہ شانزہ کو زہر دے کر مار دیا گیا-

    پولیس نے مزید بتایا کہ تھانہ گلیانہ کی حدود میں عروج اور انیسہ کو فاٸرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،قاتلوں میں اپنے خونی رشتے اور رشتہ دار شامل ہیں جن کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کئے گئے ہیں-

    قبل ازیں بہاولنگر میں خواتین پر چوری کا الزام لگا کر ان کے ساتھ نارواں سلوک کرنے والے 6 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا تھا بہاول نگر پولیس نے فوری ایکشن لیتےہوئےخواتین کو ہراساں کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

    نیپال:نجی ائیر لائن کا طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد لاپتہ

    آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی پی او بہاولنگر نے ہارون آباد کا دورہ کیا اور متاثرہ خواتین سے ملاقات بھی کی تھی گرفتار ملزمان میں محمد حسنین ، بلاول اسلم ، غلام حسین ، عبدالغفور ، ثاقب رضا ، اور محمد عاقب شامل ہیں۔

    ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ اندراج مقدمہ کے بعد واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے، خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

    سندھ:پسند کی شادی پر روہڑی میں گھروں میں آگ لگا دی گئی

  • راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے میثاق معیشت کرنے کا مطالبہ

    راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے میثاق معیشت کرنے کا مطالبہ

    راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے میثاق معیشت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اہم پریس کانفرنس ہوئی گروپ لیڈر سہیل الطاف صدر راولپنڈی چیمبر ندیم رؤف، ڈاکٹر جمال ناصر و دیگر نے خطاب کیا-

    عوام کیلئے خوشخبری،پنجاب میں مزید 9 ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

    سہیل الطاف نے کہا کہ حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے میثاق معیشت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں حکومت سے اپیل ہے جون میں ہونے والی میثاق معیشت کانفرنس میں ہمارے ساتھ آئے-

    اگر کوئی میثاق معیشت کانفرنس سے بھاگا تو بزنس کیمونٹی معاف نہیں کرے گی،عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی سربراہی میں کانفرنس کے انعقاد کی پیشکش ہےحکومت اواپوزیشن ڈوبتی معشیت کو دلدل سےنکالنے کیلئے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہوں-

    سینیٹر اعظم سواتی اور یاسمین راشد حکومت کے خلاف تھانہ پہنچ گئے

    صدر راولپنڈی چیمبر ندیم اے رؤف نے کہا کہ آج معاشی صورتحال پرتمام تاجر شدید پریشانی کا شکار ہیں،ملک کی موجودہ معاشی صورت حال انتہائی کشیدہ ہے،کوئی حالات نہیں دیکھ رہا سب کو اپنی اپنی سیاست کی پڑی ہے-

    سہیل الطاف نے کہا کہ حکومت نے جو اقدامات لیئے اس سے اسٹاک ایکسچینج اور ڈالر کی صورتحال کیا ہوٰئی ؟ سخت فیصلے نہ لیئے گئے تو سرمایہ کار ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے، سبسڈی کم کرنی ہوگی،بزنس کیمونٹی کو سٹینڈ لینا پڑے گا سیاسی جماعتیں ہمیں باہر رکھیں گی تو خمیازہ بھگتنا ہوگا-

    بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کرنے کا مطالبہ

  • تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست! بچو گے تم بھی نہیں،عامر لیاقت کی عمران خان کو دھمکی

    تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست! بچو گے تم بھی نہیں،عامر لیاقت کی عمران خان کو دھمکی

    رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ان کی شادی ختم کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست! بچو گے تم بھی نہیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز عمران خان سے متعلق سابق صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی جس پر عامر لیاقت حسین نے بھی ردعمل دیا ہے۔

    آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے،وزیر اعظم

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں رکن قومی اسمبلی نے گانے کے اشعار لکھے کہ مجھ کو بھی تو لفٹ کرا دے، تھوڑی سی تو لفٹ کرا دے!! اور ساتھ ہی کہا کہ یہ عمران خان کی درخواست ہے-

    عامر لیاقت حسین نے کہا کہ تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست! بچو گے تم بھی نہیں، میں جاچکا لیکن تمہیں بشریٰ بیگم چھوڑ کر جائیں گی، سب پتہ چل گیا ہے تم نے کس کے ذریعے کتنے پیسے بھجوائے کیونکہ تمہیں معلوم تھا کہ یہاں پیسوں سے ہی کام ہوگا ۔

    رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بس ایک غلطی کر بیٹھےاپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیوز تو نہ بنواتے، استغاثہ ہے میرا رب کے حضور تم الیکشن کبھی نہ جیتو ۔

    11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناءاللہ

    عامر لیاقت حسین نے لکھا لودھراں والے”میاں” کو بتادومزید سپورٹ کا کوئی فائدہ نہیں اور 4 نمبروں میں سےکوئی نمبر نظررکھنے والوں سے چھپا نہیں جی تو چاہتا ہے پورا ریکارڈ سپریم کورٹ میں دے دوں لیکن دانیہ ابھی تک میرے نکاح میں ہےاور منکوحہ کو عدالتوں میں نہیں گھسیٹتے-

    رکن قومی اسمبلی نے عمران خان کو مزید کہا کہ میں نے تو بقول تمہارے 20 کروڑ لیے تھے جب ہی 11 کروڑ کا مہر مانگنے کو کہا؟خان صاحب بد ذات ہوتا اور تمہاری دانست میں بکا ہوا لوٹا تو اب تک ڈی پی او گھر چلا جاتا اورلودھراں کےرکن قومی اسمبلی اور میرے دوست عبدالرحمٰن کانجو جو کہ وزیر مملکت برائے داخلہ ہیں، مداخلت کر چکے ہوتے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہعمران اور عامر میں یہی فرق ہے ، عمران بدلہ لیتا ہے، عامر اللہ پر چھوڑ دیتا ہے کیونکہ اس کی پکڑ شدید ہے-

    پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورت حال اس نہج پر پہنچی ، فواد چوہدری

  • نیپال:نجی ائیر لائن کا طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد لاپتہ

    نیپال:نجی ائیر لائن کا طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد لاپتہ

    نیپال میں نجی ائیر لائن کا طیارہ ہوا میں اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی لاپتہ ہو گیا بھارتی میڈیا کے مطابق کہ نجی ائیر لائن کے لاپتہ ہونے والے طیارے میں 22 افراد سوار تھے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں لاپتہ ہونے والا نجی ائیر لائن کا طیارہ 43 سال پرانا تھا جو پوکھرا ائیر پورٹ سے پرواز کے 16 منٹ بعد نیپال کے شہر شیکھا پر 12835 فٹ کی بلندی پر 267 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا کہ اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ڈی ہیولینڈ کینیڈا DHC-6-300 ٹوئن اوٹر طیارےکی رجسٹریشن 9N-AET اور سیریل نمبر619 ہے اس طیارے نے اپنی پہلی پرواز اپریل 1979 میں کی تھی، اس حساب سے طیارہ 43 سال پرانا تھا طیارے میں 4 ہندوستانی اور 3 جاپانی شہری ہیں باقی کا تعلق نیپال سے ہے۔

    طیارے کو نیپال کی نجی ائیر لائن تارا ائیر چلا رہی تھی، طیارے کے ممکنہ طور پر سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ بلند پہاڑی سے ٹکرانے کا شبہ کیا گیا تاہم بعد ازاں خبریں سامنے آئیں کہ وہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ مستانگ کے شہر لارجنگ میں گر کر تباہ شدہ حالت میں دیکھا گیا ہےمقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ انہوں نے وہاں زوردار آگ کے شعلے دیکھے-

    ریسکیو کے لیے بھیجا گیا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے پوکھرا واپس آگیا فوجی ہیلی کاپٹر بھی جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکے۔ دریں اثنا نیپال آرمی اور نیپال پولیس کی خصوصی ٹیمیں پیدل جائے حادثہ کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔

    بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں عملہ سمیت 22 مسافر سوار تھے۔ اس سے پہلے تارا ایئر کے ترجمان سدرشن برتولا نے نیپال کے سب سے بڑے میڈیا ادارے کانتی پور کو بتایا کہ کیپٹن پربھاکر پرساد گھمیرے، کو پائلٹ اتسو پوکھرل اور ایئر ہوسٹس کسمی تھاپا فلائٹ میں سوار تھے۔

  • عمران خان کیلئے ملازمت سے فارغ ہونیوالے پولیس آفیسر کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کیلئے ملازمت سے فارغ ہونیوالے پولیس آفیسر کی حقیقت سامنے آ گئی

    گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ملازمت سے فارغ ہونے والے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او پولیس آفیسر کی مستعفی ہو جانے کی ویڈیو زیر گردش رہی جسے اداکار احسن محسن خان نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کیا تھا-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کارکنوں اور شوبز شخصیات نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پولیس آفیسر کی جرات کو سراہا اور انہیں نوکری کی پیشکش بھی کی لیکن اب اس ویڈیو کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری.مزید 2 کشمیری شہید

    وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو ہاتھ میں واکی ٹاکی لیے کسی آفیسر سے بات کرتے سنا او دیکھا گیا جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ میں عمران خان کا حمایتی ہوں، میں نے اپنی بیلٹ اور وردی بھی جمع کروا دی ہے، میں مستعفی ہو رہا ہوں کیونکہ میں اس وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    تاہم اب اس وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے جس میں ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس آفیسر ہونے کی تردید کی اور ویڈیو کو فیک قرار دے دیا۔

    ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا وہ ویڈیو دراصل ایک ٹریفک پولیس سے تعلق رکھنے والے چاچا کو تنگ کرنے کے لیے بنائی گئی تھی، میرے ہاتھ میں موجود واکی ٹاکی بھی ان ہی کا تھاچاچا سے میں نے عمران خان کے دھرنے میں چلنے کی درخواست کی تھی جس پر انھوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ بینظیر کے حمایتی ہیں لہٰذا نہیں جا سکتے –

    پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورت حال اس نہج پر پہنچی ، فواد چوہدری

    مذکورہ شکص کے مطابق جس کے بعد میں نے چاچا کے سامنے واکی ٹاکی پکڑ کر جھوٹی ایکٹنگ کی کہ میں نے ان کے سپر وائزر کو میسیج دیا ہے کہ میں چاچا گلزار ہوں، میں نے اپنی بیلٹ اور وردی بھی جمع کروا دی ہے اور میں مستعفی ہو رہا ہوں کیونکہ میں اس وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہوں، لیکن چونکہ یہ ایکٹنگ تھی تو میسیج نہیں گیا اور چاچا گھبراکر میرے پاس آئے اور مجھ سے اپنا واکی ٹاکی چھین لیا۔

    شخص نے مزید بتایا کہ مجھے نہیں پتا ویڈیو جس لڑکے نے بنائی وہ کس کو بھیجی جو آگے غلط طرح سے وائرل ہوگئی، مجھے خود بھی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کا پتہ دوستوں کے ذریعے سے چلا۔

    نوکری دینے اور قبول کرنے کے بارے میں سوال کے جواب میں متعلقہ شخص کا کہنا تھا کہ میں تو اس وقت بے روز گار ہوں اور اگر کسی نے مجھے نوکری کی پیشکش کی ہے تو میں ضرور نوکری کروں گا-

    آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے،وزیر اعظم

  • یاسین ملک کی عمر قید سزا کے فیصلے پر او آئی سی کی تنقید پر بھارت کا ردعمل

    یاسین ملک کی عمر قید سزا کے فیصلے پر او آئی سی کی تنقید پر بھارت کا ردعمل

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کےحریت رہنما یاسین ملک سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ تنظیم کو کسی بھی طرح کی دہشت گردی کا جواز پیش نہیں کرنا چاہیئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے او آئی سی کے موقف کو ناقابل قبول قرار ديا ہے ان کا کہنا تھا کہ این آئی اے کی عدالت نے یاسین ملک کو شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی ہے۔

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری.مزید 2 کشمیری شہید

    ارندم باغچی کا کہنا تھا کہ اس حوالےسے او آئی سی کے بیانات، واضح طور پر یاسین ملک کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں دنیا دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی خواہاں ہےاور ہم او آئی سی پرزور دیتے ہیں کہ وہ اسے کسی بھی طرح سے درست قرار نہ دے۔

    واضح رہے کہ او آئی سی نے بھارتی عدالت کے فیصلے کو مسلمانوں کے خلاف منظم بھارتی تعصب اور کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم قرار دیا تھا تنظیم نے بھارت کے اس اقدام کےخلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ فیصلہ نہ صرف بھارتی نظام انصاف کی تضحیک ہے بلکہ یہ بھارتی جمہوریت کے دعووں کو بھی قلعی کھولتا ہے۔

    اسلامی تعاون تنظیم کی یاسین ملک کوعمرقید کی سزاسنائےجانے پرگہری تشویش،فوری رہائی کا مطالبہ

    اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے جموں اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا جنرل سیکریٹریٹ عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کشمیریوں کی ان کے حقوق کے حصول کے لیے جائز جدوجہد کو دہشت گردی کے مترادف نہ کیا جائے۔

    جنرل سیکریٹریٹ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ غیر منصفانہ طور پر قید تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں اور کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے سنگین اورمنظم ظلم وستم کو فوری طورپرروکےاورکشمیرکےلوگوں کے حق کا احترام کریں کہ وہ آزادانہ اور غیرجانبدارجدوجہد کےذریعے اپنے مستقبل کا تعین کریں جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج ہے۔

    واضح رہے کہ 4 روز قبل بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی دلی کی ایک عدالت کی طرف سے غیر قانونی طور پر نظربند محمد یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں 2 بار عمر قید اور 10 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

    پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرابڑا ملک ہے، آئی ایس پی آر