Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے

    دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے

    ننکانہ صاحب: دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب ہیڈ بلوکی روڈ وزیر پور چوکی کے قریب دریائے راوی میں کشتی میں سوار 8 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خوروں نے 4 افراد کو زندہ نکال لیا، تاہم 4 بچوں کی تلاش جاری ہے۔

    ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی میں ایک گھر کے افراد سوار تھے، اور جن بچوں کی تلاش جاری ہے ان میں تین بھائی اور ایک بہن شامل ہے، ڈوبنے والے بچوں میں 12 سالہ نور فاطمہ، 9 سالہ جواد، 6 سالہ آیان اور 5 سالہ ارسلان شامل ہیں۔

    قبل ازیں سیہون شریف کے قریب مسافروں سے بھری دو بسیں حادثہ سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر آمری کے مقام پر آمنے سامنے ٹکرا گئیں، خوفناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے تھے-

    ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی کا کہنا تھا کہ ایک مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی، دوسری کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے تصادم ہو گیا، زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کردیا گیا تھا زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے،تمام زخمیوں کو سیہون اسپتال میں طبی امداد دی گئی حادثے کا شکار کوچز مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تھیں-

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، کوچہ رسالدار خودکش دھماکے کا ملزم ہلاک

  • فیصل آباد: 6 سالہ بچے کے ساتھ مزدور کی مبینہ زیادتی

    فیصل آباد: 6 سالہ بچے کے ساتھ مزدور کی مبینہ زیادتی

    فیصل آباد: 6 سالہ بچے کو مدرسے میں کام کرنے والے مزدور نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے علاقے ظفروال کے نواحی گاؤں سارو وال میں 6 سالہ بچے سے زیادتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا، بچے کے ماموں کی مدعیت میں نامعلوم مزدور کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے۔

    ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    پولیس کے مطابق 6 سالہ بچے احسان ساجد کے ماموں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے بھانجے کو محلے میں زیر تعمیر مدرسہ میں کام کرنے والے مزدور نے زیادتی کا نشانہ بنایا، احسان گلی میں کھیل رہا تھا کہ مزدور ورغلا کر مدرسے کے اندر لے گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس علاقے میں پہنچ گئی اور بچے کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ اہلخانہ کی درخواست پر تحقیقات شروع کردی ہے تاہم میڈیکل کے بعد حتمی مؤقف دیا جاسکتا ہے۔

    تیس برسوں میں ساٹھ طالبات کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سکول ٹیچر گرفتار

    قبل ازیں کراچی میں 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد ذبح کر دیا گیا پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا او ر شبہ ظاہر کیا ہے کہ زیادتی میں کئی افراد ملوث ہوسکتے ہیں شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد نیشنل ہائی وے ایبٹ فارما میڈیکل کمپنی کے عقب میں واقعے عمر ماروی گوٹھ میں فیصل پبلک اسکول پیالہ ہوٹل کے قریب واقع ایک لائبری کی عقبی گلی سے 8 سالہ بچے کی لاش ملی۔

    اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 8 سالہ شاکر حسین ولد عبد الرشید کے نام سے کی گئی، مقتول کو ملزمان نے گلے پر تیز دھار آلے کے ذریعے بے دردی سے شہ رگ کاٹ کر ذبح کیا تھا۔

    شادی سے انکار پر 24 سالہ ماڈل قتل،قاتل گرفتار

  • بھارت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

    بھارت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

    بھارتی حکومت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی حکومت نے مہنگائی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    بھارت:کورونا وائرس نے پھرسراُٹھا لیا:ہلاکتوں میں تیزی

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ قدم ایک ایسے وقت پر اٹھایا گیا ہے جب یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں گندم کی قلت دیکھی جا رہی ہے بھارت گندم پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے تاہم رواں برس اپریل میں گندم کی قیمتیں پہلی بار گزشتہ ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں بھارتی حکومت کو افراط زر کی شرح میں تشویشناک اضافے پر خدشات لاحق ہیں۔

    بھارتی حکومت کی طرف سے دوسرے ممالک کو ان کی غذائی تحفظ کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کی حکومتوں کی درخواست کی بنیاد پر اجازت دی گئی ہے ایک الگ نوٹیفکیشن میں، ڈی جی ایف ٹی نے پیاز کے بیجوں کی برآمد کی شرائط میں نرمی کا اعلان کیا۔

    نیو دہلی:خوفناک آتشزدگی، 26 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق اندازے کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کےساتھ ساتھ اشیائےخوردونوش بھی مہنگی ہو رہی ہیں جہاں خوردنی تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ جبکہ گندم کےآٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے گزشتہ سال کے مقابلے آٹے کی قیمت میں تقریباً 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ اور پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔روس اور یوکرین دنیا میں گندم پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہیں دنیا میں گندم کی مجموعی تجارت میں دونوں کا لگ بھگ دو تہائی حصہ ہے روس دنیا میں گندم برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے تو یوکرین چوتھا بڑا ملک ہے-

    بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

  • شمالی وزیرستان میں  پولیو کا ایک اورکیس سامنے آگیا

    شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اورکیس سامنے آگیا

    شمالی وزیرستان میں ایک اور پولیو کا کیس سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک سال کا بچہ پولیو وائرس سے مفلوج ہوا ہے، عالمی سطح پر ریکارڈ ہونے والا یہ چوتھا کیس ہے کیس رپورٹ ہونے کے بعد پورے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے،اسد عمر

    ترجمان وزارت صحت عبدالقادر پٹیل نے بھی تصدیق کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان وزارت صحت عبد القادر پٹیل کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے ایک سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔رواں برس پاکستان سے پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا۔

    ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے۔بحیثیت قوم پولیو کا خاتمہ نہ ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ایک بھی کیس ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

    عمران خان کوسکیورٹی خطرات لاحق ، ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا

    انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے لازمی ہے کہ ضرورقطرے پلوائے جائیں۔وائرس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کاسلسلہ جاری ہےمیں بذات خود پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی نگرانی کررہا ہوں میں نےکیسزرپورٹ ہونےکے بعد خیبر پختو نخوا کا دورہ کیا ہے۔

    پولیو پروگرام نے جنوبی خیبرپختونخواہ کے چھ اضلاع کو پو لیو وائرس کے لئے حساس قرار دیئے ہیں۔

    میرے گھر پر عمران خان نے حملہ کرایا، نور عالم خان

  • عمران خان کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد کے پابند ہیں،مفتاح اسماعیل

    عمران خان کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد کے پابند ہیں،مفتاح اسماعیل

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جو جو وعدے عمران خان نے کئے، وہ تمام وعدے ہمیں پورے کرنے پڑیں گے کیونکہ وہ وعدے وزیر اعظم پاکستان نے کئے تھے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال پہلے جب ہم نے حکومت چھوڑی گندم ایکسپورٹ کرتے تھے پی ٹی آئی حکومت نے چینی ایکسپورٹ کی اور مہنگی امپورٹ بھی کی، اس سال پھر ہم گندم ایکسپورٹ کریں گے، گنا، گندم اور کپاس تینوں کی پیدوار ان کے دور میں کم ہوئی ہے، کیا فوڈ سیکیورٹی میں مشکوک افراد کو بٹھایا گیا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں تمام اشیاء کی پیداوار ہوئی ہےفوڈ سیکیورٹی میں ایسے افسر لگائے گئے جو کرپشن میں ملوث ہیں، پنجاب حکومت کی مدد سے کھاد اور گندم اسمگل کی گئی، یہ ایف آئی اے کی رپورٹ آئی ہے جو عمران خان نیازی کی حکومت کی ہے اٹک میں کتنے پیسے دے کر افسران لگوا رہا تھا، گندم افغانستان اسمگل کروائی گئی-

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کیا یوریا کی اسمگلنگ کرائی گئی ہے؟ یوریا کی اسمگلنگ میں بہت سے لوگ ملوث ہوتے ہیں، پنجاب حکومت کے بغیر یہ اسمگلنگ ممکن نہیں ہوتی ہم زراعت کو ٹھیک نہ کر سکے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اس سال 45 بلین ڈالرز کا تجارتی خسارہ ہوگا، چینی سستی دےرہےہیں،مزید سستی دینے کا کہہ دیا-

    عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی دی جائے،شہباز گل نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس سال پاکستان کا امپورٹ 75 ملیں ڈالر ہے، گندم اس وقت بہت مہنگی ہے جب ہم گئے تھے آٹا 35 تھا اب 80 تک جا پہنچا ہے، ہم گھی پر بھی سبسڈی دے رہے ہیں، کورونا میں بہت نقصان ہوا لیکن اس کا پاکستان کو بھی فائدہ بھی ہوا ہے۔

    انہوں نےکہا کہ آئی ایم ایف نے ڈیڑھ ملین ڈالر ادا کئے، دنیا بھر سے بہت سارا پیسہ ملا، آخری وقت میں حکومت بچانے کے لئے تیل عمران نے سستا کیا، عمران خان اب تو بھنگڑے ڈال رہے ہیں لیکن وہ بھول رہے ہیں کہ سب بگاڑ کر گئے ہیں ہم نے کہاں ڈالر چھوڑا تھا اور اب ڈالر کہاں ملا ہمیں عوام خود دیکھ لیں، عمران خان کے علاوہ سب غدار ہیں، یہ کہتے ہیں ایکسپورٹ بڑھا ہے لیکن اس کے نتائج دیکھ لیں، پہلے سال 5 ملین کم تھا دوسرے سال بھی کم تھا اور تیسرے سال 25 فیصد بڑھا ہے جب پیسوں سے سبسڈی دی وہ پیسے کہاں ہیں مجھے بھی بتا دیں، میں وزیر خزانہ آیا ہوں مجھح بتا دیں وہ ہیسے کہاں ہے؟ سبسڈی کے لئے جو فنڈز ہیں وہ بھی شہباز حکومت نے جاری کئے۔

    عمران خان کوسکیورٹی خطرات لاحق ، ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان اقتدار چھوڑنے کے بعد پریشان ہو چکے ہیں عمران خان خرچہ کم کرنے کی باتیں کرتے رہے لیکن انہوں نے ایک پیسے کا خرچ کم نہیں کیا۔ حکومت چالاکیوں سے نہیں بلکہ سنجیدگی سے چلتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تمام چیزوں کی قیمت بڑھنے کے ذمہ دار ہیں کیونکہ عمران خان تو ٹماٹر کی قیمتیں دیکھنے نہیں آئے تھے۔ پیٹرول پمپس پر لائنیں لگانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے بلکہ عوام کو ریلیف دیں گے لیکن عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں تو کبھی نہ کبھی ہمیں ایڈجسٹ کرنا پڑے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ اسد عمر سے امید ہے وہ عمران خان کے ساتھ جھوٹ نہیں بولیں گے۔ وہ مجھ سے حساب مانگنے کے بجائے اپنے پونے 4 سال کا حساب دیں 10 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا اسٹیٹ بینک کا ریزور تھا جو ابھی موجود ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف اے شوکت ترین وعدہ کر کے گئے تھے، ہم نے وعدے نہیں کئے تھے آئی ایم ایف سے، عمران خان نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیااس پر عملدرآمد کے پابند ہیں خان صاحب کہتے تھےنواز شریف کا شاہی خرچ ہےلیکن عمران صاحب کاخرچہ تو اس سے بھی زیادہ تھاانہوں خرچہ کم کیسے کیا؟ پہلے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ وزیر اعظم ہاؤس کے ساتھ چلتا تھا، اب اس کے اخراجات الگ ظاہر کئے جا رہے تو وزیر اعظم ہاؤس کاخرچہ کم ہو گیامیں نے کہا تھا کہ پٹرول مصنوعات کی قیتمیں بڑھائی جائیں، لیکن وزیر اعظم مزید قیمتیں بڑھانے کے حق میں نہیں ہیں۔

    حمزہ شہبازکا ایکشن ،شریف فیملی کی شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو دینے کا فیصلہ

  • عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی دی جائے،شہباز گل نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا

    عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی دی جائے،شہباز گل نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے ڈاکٹر شہباز گل نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ حیران ہوں کہ متعلقہ سیکشن افسر سیکیورٹی انتظامات کے لیے پوچھ رہا ہے، دوسری جانب ایک ضمانت پر مجرم خاتون کو ملٹی لئیر سیکیورٹی حصار فراہم کیے جارہے ہیں۔

    ‏میرے قتل کی سازش ہورہی ہے:میں نےویڈیو ریکارڈ کروا کے رکھ دی ہے:عمران خان

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے نے اس خاتون کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی دی ہوئی ہے، یہ خاتون نہ تو بلیو بک کا حصہ ہے نہ ہی حکومتی رولز آف بزنس کے تحت سیکیورٹی کی حق دار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت کا سیکیورٹی فراہم کرنے کے بجائے حفاظتی حصار کے انتظام کی ہدایت دینا حیران کن ہے، یاد رہے اس وقت پی ٹی آئی اپنے وسائل سے عمران خان کو سیکیورٹی دے رہی ہے۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی محدود اقدامات کیے گئے ہیں، وزارت کا افسر باتیں کرنے کے بجائے فول پروف سیکیورٹی کا پلان شیئر کرے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگا گیا عمران خان کوائیر پورٹس پروی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کو خط لکھا ہے۔

    خط میں عمران خان کو ائیرپورٹس پر آمد اور روانگی کے لیے وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت مانگی گئی ہےکہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوسکیورٹی خطرات لاحق ہیں لہذا انہیں وہ ائیرپورٹ لاؤنج استعمال کرنے دیا جائےجووہ بطور وزیراعظم استعمال کرتے تھے۔

    پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کےآفیسرز کیخلاف اچانک پولیس متحرک،متعدد آفیسرز زیرحراست

  • صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے،اسد عمر

    صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے،اسد عمر

    سابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ صنعت ، تجارت اور بجلی کی پیدوار سے متعلق اچھی خبریں ہیں، عمران خان کی حکومت نے کسان کو اس کا جائز حق دلوایا۔

    باغی ٹی وی : اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گنے کی فصل پچھلے سال سے 9 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے، مکئی کی فصل میں بھی پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہواعمران خان نے کسان دوست پالیسیاں اپنائیں صنعتی ترقی میں 10 فیصد سےزائد اضافہ ہوا بجلی کی پیدوار پچھلے سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ہوئی، رواں سال معیشت کی گروتھ تقریباً 6 فیصد تک پہنچے گا، اس سال کی معاشی گروتھ ریٹ پچھلے سال سے بھی 6 فیصد سے زیادہ ہوگا۔

    میرے گھر پر عمران خان نے حملہ کرایا، نور عالم خان

    اسد عمر نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر سے زائد کمی ہوئی، صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے، اسی معیشت کی بنا پر بیرونی سازش سے عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی۔

    پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کےآفیسرز کیخلاف اچانک پولیس متحرک،متعدد آفیسرز زیرحراست

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کی، نااہل ترین لوگوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم نے معیشت میں کیا کر دیا، بیان آتا ہے کل سے آٹا 800 پر آجائے گا لیکن اگلے دن آٹا 1100 پر چلا گیا، حکومت جو قرضے لے رہی ہے، اس میں 2 ماہ میں ساڑھے 12 سے بڑھ کر 15 فیصد پر پہنچ گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف زرمبادلہ کے ذخائر گر رہے ہیں، دوسری جانب باہر سے پیسہ لینا مشکل ہوگیا، حکومت صرف 2 کام کر رہی ہے، موجودہ حکومت کی فیصلہ سازی منجمد ہے۔

    حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے،شیخ رشید

  • عمران خان کوسکیورٹی خطرات لاحق ، ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا

    عمران خان کوسکیورٹی خطرات لاحق ، ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کےمطابق عمران خان کوائیر پورٹس پروی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کو خط لکھا ہے۔

    ‏میرے قتل کی سازش ہورہی ہے:میں نےویڈیو ریکارڈ کروا کے رکھ دی ہے:عمران خان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں عمران خان کو ائیرپورٹس پر آمد اور روانگی کے لیے وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت مانگی گئی ہےکہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوسکیورٹی خطرات لاحق ہیں لہذا انہیں وہ ائیرپورٹ لاؤنج استعمال کرنے دیا جائےجووہ بطور وزیراعظم استعمال کرتے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنا گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے خط میں اے ایس ایف سے بھی سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور میرے خلاف ہونے والی سازش کا گزشتہ سال اگست سے معلوم ہے۔

    شجاعت و شہادت ہماری افواج کی تابناک روایت ہے ،وزیراعظم

    علاوہ ازیں سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر اور باہر میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہےسازش کا مجھے پہلے پتہ تھا، چند دن پہلے پورا علم ہوگیا ہے، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے اور ایک محفوظ جگہ پر رکھ دی ہے، ویڈیو میں پچھلی گرمیوں سے اب تک سازش میں ملوث کرپٹ ٹولےکے ایک ایک شخص کا نام بتایا ہے،، اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو قوم کے سامنے آئےگی تاکہ سارے پاکستانیوں کو پتہ چلےکہ کون کون ملوث تھا-

    اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھاکہ سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ عمران خان پر حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہےعمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور انہیں قتل کی دھمکی بھی دی گئی ہے عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور انہیں کئی بار کہا کہ جلسے مں بلٹ پروف شیشہ لگوائیں انہوں نے کہا جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا۔

  • بریکنگ نیوز :لاہور بار ایسوسی ایشن کی عمران خان کو بار سے خطاب کی باضابطہ دعوت

    بریکنگ نیوز :لاہور بار ایسوسی ایشن کی عمران خان کو بار سے خطاب کی باضابطہ دعوت

    ملک میں آئینی سکیم اور اختیارات کی تثلیث کی مسلسل بےتوقیری کا معاملہ ،لاہور بار ایسوسی ایشن نے عمران خان کو بار سے خطاب کی باضابطہ دعوت دے دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وکلاء برادری کی تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ میں دلچسپی میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وکلاء عدلیہ آزادی تحریک کے اپنے ساتھی عمران خان کا بھرپور ساتھ دینے کو تیار ہے-

    میران شاہ خود کش دھماکا،بلاول بھٹو ،وزیراعلیٰ بلوچستان اوراسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگررہنماؤں کی…

    لاہور بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بار سے خطاب کی باضابطہ دعوت دے دی لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر راؤ سمیع اور سیکرٹری جنرل عمار یاسر کھوکھر کی جانب سے بار سے خطاب کی دعوت کا باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا –

    لاہور بار کی کابینہ عمران خان کو وکلاء کنونشن کی دعوت دینے اسلام آباد پہنچ گئی وفد میں صدر لاہور بار راو محمد سمیع،سیکریٹری شاکر چاہل،حسان نیازی و دیگر شامل ہیں-

    پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کےآفیسرز کیخلاف اچانک پولیس متحرک،متعدد آفیسرز زیرحراست

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف 18 مئی بروز بدھ کو لاہور بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کی ایک بڑی تعداد سے مخاطب ہوں گے-

  • میران شاہ خود کش دھماکا،بلاول بھٹو ،وزیراعلیٰ بلوچستان اوراسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگررہنماؤں کی شدید مذمت

    میران شاہ خود کش دھماکا،بلاول بھٹو ،وزیراعلیٰ بلوچستان اوراسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگررہنماؤں کی شدید مذمت

    سیاسی و حکومتی شخصیات نے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے دھماکے میں تین فوجی جوانوں سمیت 6 افراد کی شہادت پر شدید غم کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی:پی پی پی چیئرمین اوروزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سےمیران شاہ میں خودکش حملےکی مذمت کی گئی ہے بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگرد حملے میں سکیورٹی فورسزکےاہلکاروں اوربچوں کی شہادتوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    شجاعت و شہادت ہماری افواج کی تابناک روایت ہے ،وزیراعظم

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم دہشتگردوں سے سینہ سپر پاک فوج کے ساتھ ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام اسپیکر زاہد اکرم خان درانی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے، انہوں نے 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

    اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں، انسانیت کے دشمنوں سے انہی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-

    اسپیکر و قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، اپنے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات کو بلند فرمائے اور اہل خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔

    ‏وفاقی وزیر برائے بحری امور سینیٹر سید فیصل علی سبزواری نے وزیرستان میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی فیصل علی سبزواری نے خودکش دھماکے میں شہید اہلکاروں اور بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا-

    چولستان کی پکار ازقلم :غنی محمود قصوری

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ميراں شاہ خود کش حملے کی مذمت کی وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ میراں شاہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ہمارے3بہادر سپاہی اور3معصوم بچے شہید ہوئےملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے پر قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے-

    رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا کہ میران شاہ میں خود کش دھماکہ کی خبر سن کر دکھ اور افسوس ہوا دھماکہ میں 3معصوم بچے،اور 3اہلکار شہید ہوئے،اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور فیملیز کو صبرِ جمیل عطا فرمائے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج پر حملے کے پیچھے چھپے عناصر کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے-

    میراں شاہ میں خود کش دھماکہ : 3معصوم بچے، 3اہلکار شہید

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے میران شاہ میں خودکش حملے کی مزمت کی ہے انہوں نے دہشت گردی کی کارروائی میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں اور 3 کمسن بچوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور بچوں کی شہادت کا واقعہ انتہائی دل خراش ہے، واقعہ میں ملوث عناصر اور انکے سرپرست سخت ترین سزا کے حقدار ہیں،کوئی مذہب اور معاشرہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانےکی اجازت نہیں دیتا ملک و قوم کے لئے پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا، انہوں ںے کہا کہ اللہ تعالئ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ 3 معصوم بچے بھی شہید ہوئے ہیں خودکُش حملہ آور کے اعضاء کو سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ:آئی ایس پی آر