Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، خیبرپختو نخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اورآزادکشمیر میں بارش متوقع ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،پشاور ، کو ہا ٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھو ہار، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور،سرگودھا اورمیانوالی میں بارش متوقع ہے ،جھنگ ،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق میرپور خاص ، ٹھٹھہ، مٹھی ، عمر کوٹ، بدین، کراچی اور تھر پارکر میں بارش متوقع ہے ،مانسہرہ، ایبٹ آباد ، کو ہستان،سوات، چترال، دیر،مردان اورچارسدہ میں بارش متوقع ہے-

    سیلاب متاثرین کی بحالی اور گھروں کو واپسی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔رانا شکیل ہٹواڑی

    دوسری جانب فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ 18 ستمبر سے پنجاب کے دریاؤں ستلج، راوی، چناب اوران کے ملحقہ نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے 14 سے 20 ستمبر تک موسم کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہوا کا دباؤ بہت کم ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ مشرقی دریاؤں کے بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہوا کے اس کم دباؤ کے زیر اثر 18 ستمبر سے دریائے ستلج، راوی، چناب اور ان سے ملحقہ نالوں میں پانی کابہاؤ بڑھ سکتا ہے-

  • کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے161،اسلام آباد میں128 کیسز رپورٹ

    کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے161،اسلام آباد میں128 کیسز رپورٹ

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 161 اور اسلام آباد میں 128 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں161 کیسز رپورٹ ہو ئے ضلع وسطی 48 کیسز، ضلع شرقی میں36، ضلع کورنگی میں 32 ، ضلع جنوبی میں 25 اور غربی میں 4 کسیز سامنے آئے ہیں۔

    کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے115کیسزرپورٹ،7 افراد جاںبحق،اسلام آباد میں…

    محکمہ صحت کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ ہوئے مجموعی طور پر کراچی سے رواں سال اب تک 3 ہزار 434 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال ڈینگی سے9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 128 کیسز سامنے آ گئے محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد کےدیہی علاقوں میں 75 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئےاسلام آباد کے شہری علاقوں میں 53 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 553 ہو گئی ۔

    اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 318 ہو گئی ہے اسلام آباد میں اب تک ڈینگی سے 4 افراد انتقال کرچکے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق اس وقت پولی کلینک اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 14 مریض زیر علاج ہیں۔

    شیخوپورہ: 10 افراد قادیانیت چھوڑکر دائرہ اسلام میں داخل

    حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لیے خصوصی طور پر وارڈز بنائے گئے ہیں۔ پمز اسپتال اسلام آباد میں اس وقت ڈینگی سے متاثرہ 56 مریض زیر علاج ہیں۔

    پمز اسپتال اسلام آباد میں ڈینگی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر شجیع صدیقی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لیے مزید بیڈز کی ضرورت ہے ترجمان ڈاکٹر شفاعت خاتون کا کہنا ہے کہ ڈینگی بچوں اور حاملہ خواتین میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    کوہاٹ پولیس سٹیشن پر دستی بم حملہ، ایس ایچ اوسمیت 7 افراد زخمی

  • طالبان حکومت کا پنجشیر میں 40 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

    طالبان حکومت کا پنجشیر میں 40 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

    افغانستان میں طالبان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شمالی افغانستان کے صوبے پنجشیر میں باغی گروہ کے 40 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ پنجشیر صوبے کے علاقوں ریکھا، دارا اور افشار میں کلیئرنس آپریشن کے دوران باغی گروہ کے 4 کمانڈروں (ملک خان،فہیم کمانڈو، جواد اور محمد یار) سمیت 40 افراد کو ہلاک کر دیا ہے –

    طالبان حکومت اب بھی عالمی تنہائی کا شکار ہے،امیر خان متقی،دنیا ہماری حکومت کو…


    جبکہ 100 سے زائد جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے ،ان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا وہ لوگوں کی سلامتی کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔


    جبکہ طالبان مخالف مزاحمت کار گروہ ’’دی نیشنل ریززٹنٹ فرنٹ‘‘ کی جانب سے تاحال ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔


    ذبیح اللہ مجاہد نے وعدہ کیا کہ جلد ہی افغانستان سے صحافیوں اور میڈیا حکام کی ایک ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ خیالات کے تبادلے، اور تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط کیا جا سکے۔

    افغان تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ، پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیں

    واضح رہے کہ بیرونی افواج کے انخلا کے بعد ستمبر 2021 میں کابل کے دارالخلافہ پر قبضے کے بعد طالبان حکومت کی جانب سے پنجشیر میں اپنی فتح کا اعلان کیا گیا تھا-

    جبکہ طالبان کے مخالف مزاحمت کار گروہ کا دعویٰ تھا کہ ان کی طالبان جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی جاری ہے اور وہ طالبان کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب طالبان کی جانب سے مزاحمت کار گروہ کے اس دعویٰ کی نفی کی گئی تھی کہ علاقے پر ان کا مکمل کنٹرول ہے اور کہیں بھی کوئی بڑی لڑائی نہیں ہو رہی ہے۔

    سوات:طالبان نے ٹیلی نار کمپنی کے 7 ملازمین کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا

  • بلوچستان میں سیلاب کے باعث مزید 3 اموات،میڈیکل کیمپ نہ ہونے سے بچے مختلف امراض کا شکار

    بلوچستان میں سیلاب کے باعث مزید 3 اموات،میڈیکل کیمپ نہ ہونے سے بچے مختلف امراض کا شکار

    پروونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں ہونے والےحادثات میں مزید تین اموات ہوئی ہیں جاں بحق افراد میں ایک مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے، تینوں ہی اموات ضلع قلعہ سیف اللہ سے سامنے آئیں –

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 281 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 133 مرد 64 خواتین اور 84 بچے شامل ہیں سب سے زیادہ 27 ہلاکتیں کوئٹہ جبکہ ژوب سے 22 اور لسبیلہ سے 21 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ صوبے بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 172 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    سیلاب متاثرین کی بحالی اور گھروں کو واپسی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔رانا شکیل ہٹواڑی

    سیلابی ریلوں اور بارشوں سے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 65 ہزار 197 مکانات کو نقصان پہنچ چکا ہے مجموعی طور پر دو لاکھ 70 ہزار 444 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں مجموعی طور پر 2 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ صوبے میں سیلابی ریلوں میں 22 پل گر کر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 2200 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی، نصیر آباد، جعفر آباد میں خمیہ بستیوں میں میڈیکل کیمپ نہ ہونے سے بچے بخار اور گسیٹرو اور ملیریا جیسے امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں جبکہ قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، دکی، مسلم باغ کے بے گھر افراد خیموں سے بھی محروم ہیں۔

    ڈیرہ مراد جمالی میں خمیہ بستی میں میڈیکل کیمپ نہ ہونے سے معصوم بچے شدید بخاراور گسیڑو میں مبتلا ہونے لگے،،مائیں پانی کے قطرے ڈال کر بخار کی شدت کو کم کرنے کی کوششیں کرتی نظرآتی ہیں جبکہ شدید گرمی میں متاثرین اپنے بچوں کو چار پائی کی مدد سے سایہ دینے کی کوشش کررہے ہیں-

    بھارت پاکستان پرایک اورآبی حملے کا منصوبہ بناچکا:سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی

    امدادی سامان میں مبینہ طور پر غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف متاثرین نے ڈیرہ اللہ یار صحبت پور شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دیا جبکہ قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، دکی، مسلم باغ کے بے گھرافراد خیموں سے بھی محروم ہیں، متاثرین میں بیماریاں پھیل رہی ہیں سڑکیں بحال نہ ہونے کے باعث مسافروں کو بھی شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ 18 ستمبر سے پنجاب کے دریاؤں ستلج، راوی، چناب اوران کے ملحقہ نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے 14 سے 20 ستمبر تک موسم کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہوا کا دباؤ بہت کم ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ مشرقی دریاؤں کے بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہوا کے اس کم دباؤ کے زیر اثر 18 ستمبر سے دریائے ستلج، راوی، چناب اور ان سے ملحقہ نالوں میں پانی کابہاؤ بڑھ سکتا ہے-

    سعودی عرب سے سیلاب متاثرین کے لئے پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

  • ملک میں بجلی  کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 750 میگاواٹ ہے بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 950 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 700 سو میگاواٹ ہے۔

    پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 6 ہزار 700 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 660 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 400 میگا واٹ ہے۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس 530 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 162 ہے۔ بیگاس پاور پلانٹس سے 47 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 668 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث 25 ہزار حاملہ خواتین متاثر

    دوسری جانب فیصل آباد میں پاور لومز مالکان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج کیا، ان کا کہنا ہے کہ 60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برادشت ہے اور فیکڑیاں بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    مالکان نے بے روزگار ہونے والے ہزاروں مزدوروں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر احتجاج ریکارڈ کروایا،پاور لومز مالکان کا کہنا ہے کہ پیدواری لاگت سے خسارے کے بوجھ تلےدبی فیکڑیاں بند ہو رہی ہیں اور ہنر مند بے روزگار ہو رہے ہیں وہ حکومت کو بتا چکے ہیں کہ بجلی کی موجودہ قیمت پر انڈسٹری نہیں چل سکے گی اب فیکڑیاں بند ہو رہی ہیں اور مزدور بے روزگار ہورہا ہے، 60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برداشت ہے –

    ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ، مجموعی تعداد 18 ہو گئی

  • ملکہ الزبتھ کی طرف سے عمرے کا دعویٰ کرنے والا شخص گرفتار

    ملکہ الزبتھ کی طرف سے عمرے کا دعویٰ کرنے والا شخص گرفتار

    مکہ المکرمہ: سعودی حکام نے ملکہ الزبتھ کی طرف سے عمرے کا دعویٰ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے "انڈیپینڈنٹ اردو” کے مطابق سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ کی طرف سے عمرہ کرنے مکہ گیا اس یمنی شہری نے مکہ میں اپنی موجودگی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا۔

    ملکہ الزبتھ کا انتہائی خفیہ خط جو 2085 میں کھولاجائے گا، کس کے نام ہے پیغام؟

    اس شخص نے ویڈیو میں ایک بینر تھام رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ملکہ الزبتھ دوئم کی روح کے لیے عمرہ، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں وہ انہیں صالحین کے ساتھ جنت میں مقام عطا فرمائے۔


    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بعد ٹوئٹر صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    دی گارجئین کے مطابق سرکاری میڈیا کی جانب سے پیر کی شام جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجدالحرام میں سکیورٹی فورسز نے یمنی شہریت رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا جو جامع مسجد کے اندر ایک بینر اٹھائے ہوئے ویڈیو کلپ میں نظر آیا۔

    سرکاری تدفین سے قبل عوام کو ملکہ الزبتھ کے آخری دیدار کی اجازت

    اس ویڈیو میں عمرہ کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی تھی اسے رفتار کیا گیا، اس کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔


    سرکاری ٹیلی ویژن نے اس واقعے کے بارے میں کچھ نشریات پیش کیں جن میں ویڈیو کلپ شامل تھا، لیکن بینر دھندلا ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں مکہ جانے والے زائرین پر بینرز اٹھانے یا نعرے لگانے پر پابندی ہے اگرچہ متوفی مسلمانوں کی طرف سے عمرہ کرنا جائز ہے لیکن اس کا اطلاق ملکہ جیسے غیر مسلموں پر نہیں ہوتا جو چرچ آف انگلینڈ کی سپریم گورنر تھیں۔

    ملکہ الزبتھ دوم کے اصولوں پر عمل پیرا رہوں گا، شاہ چارلس سوم

  • ایشیا کپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    ایشیا کپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    ‏ایشیا کرکٹ کپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : معاشی اور سیاسی بحران میں گھری ہوئی سری لنکن عوام کو سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت کے خوش کا موقع دے دیا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے واپس وطن پہنچنے پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا اور جیت کا بھر پور جشن منایا گیا۔


    ‏سری لنکا کرکٹ ٹیم نے اسپیشل ڈبل ڈیکر بس میں سوار ہو کولمبو کی سڑکوں پر ہونے والی وکٹری پریڈ میں حصہ لیا،‏ فاتح ٹیم کے کپتان داسن شانکاکھلاڑیوں سمیت ٹرافی تھامے بس پر سوار تھےکرکٹ فینز نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور تصاویر بھی بنائیں۔


    سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کی ہیں کولمبو پہنچنے پر ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔


    واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی سری لنکا کی جانب سے دیئے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی تھی۔

  • امریکی عدالت نے بہن کی بھائی سے شادی کی اجازت دیدی؟

    امریکی عدالت نے بہن کی بھائی سے شادی کی اجازت دیدی؟

    امریکی سپریم کورٹ نے ایک بھائی کو اپنی بہن سے شادی کرنے کی باضابطہ اجازت دینے کی فیک نیوز نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق امریکہ میں سوشل میڈیا پر صارفین نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی سپریم کورٹ نے ایک بھائی کو اپنی بہن سے شادی کرنے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے مبینہ بھائی اور بہن کی تصاویر ہیں جو عدالت کے اس فیصلے پر خوش ہیں-

    سرکاری تدفین سے قبل عوام کو ملکہ الزبتھ کے آخری دیدار کی اجازت


    لیکن یہ پوسٹ درحقیقت فیک نیوز تھی اور ایک طنزیہ ویب سائٹ پر شائع کی گئی تھی ایک فیس بک پیج نے 19 اگست 2019 کو ایک پوسٹ کی تشہیر کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی سپریم کورٹ نے ایک بھائی کو اپنی بہن سے شادی کرنے کی باضابطہ اجازت دے ہے۔ پوسٹ میں آگے چل کر بتایا گیا کہ یہ مقدمہ 10 سال جاری رہا اور میاں بیوی وکٹوریہ اور جیمز یہ مقدمہ جیت گئے۔

    طنزیہ ویب سائٹ "ورلڈ نیوز ڈیلی رپورٹ” نے پہلے 6 اگست 2019 کو لکھا کہ نیو جرسی میں رہنے والے بہن بھائی کو دس سال بعد ایک دوسرے سے شادی کرنے کا حق مل گیا۔

    ویب سائٹ نے معذرت کی اور اس خبر کی ذمہ داری سے برأت کا اظہار کرنے والی اپنی پوسٹ میں کہا کہ "ورلڈ نیوز ڈیلی رپورٹ” کی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ طنزیہ اور خیالی مضمون تھا-

    ایف بی آئی کو خفیہ دستاویزات کا جائزہ لینے سے روکا جائے،ٹرمپ کی عدالت سے درخواست

    ویب سائٹ کے مطابق اس رپورٹ میں پیش کئے گئے تمام ناموں کا کسی کے ساتھ تعلق صرف خیالی ہےیہ تصویریں 2018 کی ہیں اور اس میں 41 سالہ برطانوی چارلس کیڈن اور 37 سالہ ریبیکا سٹین فیلڈ کے بارے میں بات کی گئی ہے۔

    "العربیہ” کے مطابق خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انہوں نے شادی کے بجائے "سول پارٹنرشپ” کا حق عدالت سے حاصل کیا تھا لندن ہائی کورٹ نے متفقہ طور پر ان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ ان دونوں کی تصاویر سی این این، میل آن لائن، سکائی نیوز اور بی بی سی جیسی نیوز سائٹس پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

    واضح رہے امریکہ کی کسی بھی ریاست میں بہن اور بھائی کے درمیان شادی کی اجازت نہیں ہے۔

    امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ

  • پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    سارک ممالک میں قدرتی آفات کے بارے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی-

    باغی ٹی وی: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے، پاکستان میں سیلاب کی تباہی زلزلے سے زیادہ ہے جب کہ پاکستان میں ہرسال قدرتی آفات سے 2ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے-

    امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ

    ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں پاکستان میں سیلاب اور زلزلوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلیے ڈیزاسٹر رسک فنانس اپروچ کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں سیلاب وزلزلےکےباعث سب سے زیادہ لوگ غربت کا شکار ہیں۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں زیادہ تر لوگ غربت کا شکار ہیں سیلاب پاکستان کے پسماندہ اضلاع کو مزید پسماندہ کردیتا ہے۔

    امریکہ، پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دے گا

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے ہرسال اوسطاً 863افرادجاں بحق ہوتے ہیں۔ قدرتی آفات کی تباہی سے پاکستان میں غربت بڑھتی ہے۔سیلاب، فصلیں ، گھراورسامان سب تباہ کردیتا ہے پاکستان میں فصلوں کی انشورنس بہت محدود ہے، پاکستان میں صرف 2لاکھ 27ہزار کسانوں کی فصل انشورڈ ہے۔

    و اضح رہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب سے تقریباً 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں تقریباً 20 لاکھ گھر اور کاروبار تباہ ہوئے۔ 7000 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئیں اور 256 پل ٹوٹ گئے ہیں۔

  • ملکہ الزبتھ کا انتہائی خفیہ خط جو 2085 میں کھولاجائے گا، کس کے نام ہے پیغام؟

    ملکہ الزبتھ کا انتہائی خفیہ خط جو 2085 میں کھولاجائے گا، کس کے نام ہے پیغام؟

    ملکہ الزبتھ دوم نے آسٹریلیا کے سڈنی کے رہائشیوں کو ایک انتہائی خفیہ خط لکھا، اور اسے سال 2085 تک نہیں کھولا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: حال ہی میں فوت ہونے والی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے حوالے سے ایک دلچسپ معاملہ کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ ملکہ کا ایک خفیہ پیغام ہے جسے 63 برس بعد کھولا جائے گا۔ ملکہ نے یہ پیغام آسٹریلوی شہر سڈنی کے شہریوں کے نام لکھا تھا۔ یہ خط شہر کی ایک مشہور عبارت میں چھپا کر رکھا گیا ہے۔

    سرکاری تدفین سے قبل عوام کو ملکہ الزبتھ کے آخری دیدار کی اجازت

    ملکہ نے یہ خط نومبر 1986 میں اس عمارت کی تزئین وآرائش کے بعد لکھا تھا، یہ سڈنی کے بزنس ڈسٹرکٹ میں ملکہ وکٹوریہ بلڈنگ ہے جو اصل میں 1898 میں تعمیر کی گئی تھی اور ملکہ کی عظیم دادی وکٹوریہ کے نام پررکھی گئی ہے،یہ سڈنی کی سب سے مشہورعمارتوں میں سےایک ہے، جو شہر کے مرکز میں واقع ہے۔

    ملکہ کے عملے کو بھی معلوم نہیں کہ اس خط میں کیا ہے یہ خط شیشے کے ایک کیس میں رکھا گیا ہے۔ اس کیس سے صرف ملکہ کی ہدایات نظر آتی ہیں اس خط کو نہ کھولنے کی سخت ہدایات کی گئی ہیں۔

    ملکہ کی جانب سے ان ہدایات میں لکھا ہے یہ خط آسٹریلوی شہر سڈنی کے میئر کیلئے ہے۔ براہ کرم اسے 2085 میں اپنے انتخابات کے مناسب کسی دن کھولئے گا اور سڈنی کے شہریوں کو میرا پیغام پہنچائیے گا۔

    ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں یوم سوگ،قومی پرچم سرنگوں رہا

    ملکہ کے خط کے مندرجات واضح نہیں ہیں، لیکن یہ ممکنہ طور پر سڈنی کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کرے گا کہ انہوں نے تاریخی عمارت کو بچانے اور اس کی تزئین و آرائش کرنے کے لیے، جب اسے پارکنگ کے لیے تقریباً مسمار کر دیا گیا تھا۔

    1986 میں، ملائیشیا کی ایک کمپنی نے عمارت پر 99 سال کی لیز پر دستخط کیے، ان کا معاہدہ 2085 تک لے لیا – اسی سال ملکہ کی خط و کتابت کو کھولا اور عام کیا جانا ہے۔

    آسٹریلیا ایک دولت مشترکہ ملک ہے، اور ملکہ الزبتھ دوم نے 70 سال تک ملک کی سربراہ مملکت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس نے اپنے دور حکومت میں آسٹریلیا کے 16 دورے کیے، آخری دورہ 2011 میں کیا تھا ملکہ 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں رحلت کر گئیں اور ان آخری رسومات 19 ستمبر کو لندن میں ادا کی جائے گی۔

    ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد برطانیہ سے کوہ نور کی واپسی کا مطالبہ