Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ترکش اداکار سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کراچی پہنچ گئے

    ترکش اداکار سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کراچی پہنچ گئے

    ترک ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی ” میں عبدالرحمان غازی کا کردار نبھانے والے ترکیہ کے اداکار جلال آل پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: کراچی پہنچنے کے بعد ترک اداکار نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی سندھ میں رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیتے ہوئے امدادی سامان کی بوریاں اپنے کندھے پر اٹھاکر سیلاب متاثرین کے خیموں میں پہنچائیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا کہ جلال آل سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل مل کر امدادی سرگرمیوں میں شامل ہوگئے۔

    جلال آل نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کراچی میں موسلا دھار بارش کے دوران گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے آپ کی امداد وصول کر رہے ہیں-

    جلال آل نے انسٹاگرام میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور لکھا کہ ترکی زندہ باد، پاکستان زندہ باد،سیلاب کی تباہی سے 4 کروڑ افراد بے گھر ہوگئے جبکہ ہزاروں اموات ہوگئیں-

    وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے بچوں کے ساتھ ہیں اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگارہے ہیں انہوں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عطیات جمع کروانے کی بھی درخواست کی۔

  • سعودی شہری کا 53 شادیاں کرنے کا دعوی

    سعودی شہری کا 53 شادیاں کرنے کا دعوی

    ریاض: 63 سالہ ایک سعودی شخص نے 53 شادیاں کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد استحکام اور ذہنی سکون تھا، ذاتی خوشی نہیں۔

    باغی ٹی وی : ” گلف نیوز ” کے مطابق 63 سالہ سعودی شہری ابو عبداللہ جو 53 شادیاں کرنے کے دعویدار ہیں نے کہا ہے کہ پہلی شادی 20 سال کی عمر میں کی تھی اور اب ان کی عمر63 برس ہے –

    درخت جس کے پاس جانے سے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے

    ابو عبداللہ کو صدی کا سب سے زیادہ شادیاں کرنے والا انسان کہا جا رہا ہے کا کہنا ہے کہ ان کے نکاح میں اب صرف ایک خاتون ہیں۔ آئندہ ایک سے زیادہ شادیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    ایم بی سی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ابو عبداللہ نے بتایا کہ وہ خاموشی سے زندگی گزار رہے تھے کہ ایک دوست نے شادیوں کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی-

    63 سالہ شخص نے بتایا کہ شروع میں ایک سے زیادہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میں پہلی بیوی سے مطمئن تھا۔ میرے بچے بھی تھے۔ کچھ عرصہ بعد مسائل شروع ہوئے اس وقت میری عمر 23 برس تھی۔ ذہنی آرام و سکون کے لیے دوسری شادی کی اور میں نے اپنی بیوی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

    بھارت میں 4 ٹانگوں اور 4 بازوؤں والی بچی کی پیدائش

    اس نے کہا کہ بعد میں اس کی پہلی اور دوسری بیویوں کے درمیان ایک مسئلہ پیدا ہوا، جس نے اسے تیسری اور چوتھی بار دوبارہ شادی کرنے پر اکسایا ابو عبداللہ نے کہا کہ بعد میں اس نے پہلی، دوسری اور تیسری بیویوں کو طلاق دے دی۔

    ابو عبداللہ نے دلیل دی کہ اس کی متعدد شادیوں کی وجہ اس کی ایک ایسی عورت کی تلاش تھی جو اسے خوش کر سکے تاہم ذہنی آرام و سکون کے لیے شادیاں کرتا رہا۔

    تمام بیویوں کے درمیان انصاف سے کام لینے کی کوشش کی تمام شادیاں یکے بعد دیگرے نہیں کیں۔ پہلی شادی کے وقت میری بیوی مجھ سے چھ سال بڑی تھی ایک شادی ایسی بھی رہی جس کا دورانیہ صرف ایک رات تک محدود رہا۔

    ابو عبداللہ نے کہا کہتمام شادیاں روایتی انداز میں کیں میری بیشتر بیگمات سعودی رہیں تاہم غیرملکی خواتین سے شادی مجبوری میں کی کاروبار کی غرض سے بیرون مملکت سفر کے دوران غیرملکی خاتون تین، چار ماہ تک میرے نکاح میں رہتی تھی۔ برائی سے بچنے کے لیے ایسا کرتا تھا میں نے طویل عرصے میں 53 خواتین سے شادی کی-

    زندہ چوہے کھانے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار

    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ہر مرد کی خواہش ہے کہ ایک عورت ہو اور وہ ہمیشہ اس کے ساتھ رہے استحکام کسی نوجوان عورت سے نہیں بلکہ ایک بوڑھی عورت سے ملتا ہے-

    اسلام میں، جو ایک وقت میں چار بیویاں کرنے کی اجازت دیتا ہے، اگر کوئی مرد اپنی تمام بیویوں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا، تو اسے ایک ہی شادی کرنی چاہیے۔

  • چین کے جنگی طیاروں کی آبنائے تائیوان کی  حدود میں پرواز

    چین کے جنگی طیاروں کی آبنائے تائیوان کی حدود میں پرواز

    تائیوان کا کہنا ہے کہ چین کے 17 جنگی طیاروں نے ایک بار پھر آبنائے تائیوان کو عبور کرتے ہوئے پروازیں کیں۔

    باغی ٹی وی : چین اور تائیوان کے درمیان مہینوں سے جاری کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق ہفتہ کی شام چین کے 43 جنگی طیارے اور 9 بحری جنگی جہاز ہفتہ کی شام تائیوان کی سمندری حدود میں دیکھے گئے ہیں جس کےبعد تائیوان کی مسلح افواج نے فضائی اور بحری گشت میں اضافہ کردیا۔

    امریکہ فی الفورتائیوان کی فوجی مدد کرنےسے بازآجائے:چین کی امریکہ کوسخت وارننگ

    تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق چین کے چار سخوئی ایس یو تھرٹی اور چینگڈو جے ٹین طرز کے چار لڑاکا طیارے اور نو شینیانگ جے سولہ طرز کے طیاروں نے آبنائے تائیوان کو عبور کیا اینٹی سب میرین ائیر ڈیفنس آئی ڈنٹفکیشن زون میں ایک اینٹی سب مرین طرز کے تیارے نے بھی اڑان بھری اس کے ساتھ ہاربن طرز کا طیارہ بھی محو پرواز تھا۔

    تائیوان نے بتایا کہ اس نے چین کا مقابلہ کرنے کیلئے میزائل ڈیفنس سسٹم تعینات کر دیا ہے۔

    دریں اثنا، چین اور امریکہ کے درمیان گزشتہ ماہ کے اوائل میں ہاؤس سپیکر نینسی پیلوسی کے تائی پے کے متنازعہ دورے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے امریکی بحریہ کے دو جنگی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں داخل ہوئے جو کہ ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے خود ساختہ جزیرے کے دورے کے بعد سے امریکہ کی پہلی بحری راہداری ہے۔

    امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی

    یاد رہے گزشتہ کچھ عرصہ سے چین نے تائیوان کے اوپر اپنی پروازوں کو تیز کر دیا ہے ان کارروائیوں کا مقصد نیم خود مختار جزیرے تائیوان کو سخت پیغامات پہنچانا ہے تائیوان سمجھتا ہے کہ اس کی23 ملین آبادی کو بیجنگ سے خود ارادیت اور مستقل آزادی کا حق حاصل ہے۔ بیجنگ تائیوان کا یہ دعویٰ تسلیم نہیں کرتا اور اس جزیرے کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے۔

    امریکہ کی جانب سے تائیوان کی مدد کے مسلسل تکرار کی جا رہی ہے۔ امریکہ تائیوان کو اسلحہ کے معاہدوں کے ذریعہ بھی تعاون فراہم کر رہا گزشتہ ہفتے ہی امریکہ اور تائیوان کے درمیان 1.1 بلین ڈالر کا معاہدہ ہوا جس میں 60 اینٹی شپ میزائل اور 100 فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں ان ہی وجوہات کی بنا پر چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    چین نے امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی ممکنہ فروخت پر سخت اعتراض کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ جزیرے کے ساتھ اپنا فوجی رابطہ فوری طور پر بند کر دے ہ خود مختار جزیرے کے ساتھ کوئی بھی فوجی رابطہ "ایک چین” کے اصول کی خلاف ورزی ہے تاہم امریکہ فوری طور پر اسلحے کی فروخت کو منسوخ کرے اور تائیوان کے ساتھ اپنے فوجی تعلقات ختم کرے۔

    امریکی بمبار طیارے کو دوران پرواز 6 سعودی لڑاکا طیاروں نے سیکیورٹی فراہم کی

  • ہم نے 2000 مربع کلو میٹرعلاقہ روسی فوج سے چھین لیا ہے، یوکرینی صدر

    ہم نے 2000 مربع کلو میٹرعلاقہ روسی فوج سے چھین لیا ہے، یوکرینی صدر

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نےکہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے ستمبر میں 2000 کلومیٹر کے علاقےپر دوبارہ قبضہ کرکے اسے روسی فوج سے چھین لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو کرینی صدر زیلنسکی نے ہفتے کے روز زور دیتے ہوئے کہا کہ روسی فوج شمال مشرق اور جنوب میں یوکرین کے جوابی حملے سے بچ کر "صحیح انتخاب” کر رہی ہے اب تک ستمبر کے اوائل سے تقریباً 2,000 کلومیٹر کو آزاد کرایا جا چکا ہے۔حالیہ دنوں میں روسی فوج نے ہمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے روسی فوج فرار ہو رہی ہے اور فرار اس کے لیے صحیح آپشن ہے۔

    روس کو ڈرونز طیارے فراہم کرنے پر واشنگٹن کی کارروائی:امریکا نے ایران پر نئی…

    انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یوکرین کی فوج نےاعلان کیا تھا کہ وہ کوبیانسک (مشرقی یوکرین) کے اہم سپلائی ٹاؤن میں داخل ہو گئی ہے، جس پر روسی افواج نے کئی ماہ سے قبضہ کر رکھا تھا۔

    یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانوی انٹیلیجنس نے پہلے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یوکرین کی افواج کوبیانسک کے قریب پہنچ رہی ہیں اور روس کے ڈونباس کے سپلائی راستوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب جمعہ کے روز روسی فوج نے روس کے ساتھ سرحد پر واقع اس علاقے میں یوکرین کی افواج کی جانب سے خلاف ورزی کے جواب میں یوکرین میں خارکیف کی طرف کمک بھیجنے کا اعلان کیا۔

    شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا

    خارکیف نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ اس نے حالیہ دنوں میں شمال مشرقی یوکرین میں اس علاقے کے تقریباً 1,000 مربع کلومیٹر پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اس میں بالا کلیا شہر بھی شامل ہے۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ کیف فورسز نے ملک کے شمال مشرق میں روسی افواج سے 30 قصبوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہےکہ ماسکو کی جانب سے کمک کی تعیناتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس "بھاری قیمت” چکا رہا ہے جبکہ یورپی یونین کے 27 وزرائے خزانہ نے جمعہ کو یوکرین کو قرض کی شکل میں پانچ ارب یورو مالیت کی نئی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے جنگ کے اثرات سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ انہوں نے یوکرین میں روسی افواج کے ہاتھوں 400 سے زائد من مانی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور یوکرینی فورسز کی جانب سے اسی طرح کے درجنوں کیسز رپورٹ کیے ہیں۔

    مغربی پابندیاں پوری دنیا کے لیے خطرہ:امریکہ دنیا کوخطرات میں دھکیل رہا ہے: پوتن

    دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس کے حملے کے 200 دن مکمل ہونے کے موقع پر یوکرینی افواج کو کامیاب دفاع پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس موقع پر یوکرینی صدر نے ایمرجنسی سروسز اور یوکرینی عوام کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے-

    اتوار کے روز اپنے خطاب میں زیلنسکی کا کہنا تھا کہ میں مسلح افواج کی جانب سے دشمن کے 2000 ٹینک، 4500 آرمرڈ گاڑیاں، 1000 سے زائد توپوں، 250 جہازوں، 200 ہیلی کاپٹر ، 1000 ڈرون، 15 کشتیاں اور ہزاروں دیگر فوجی سامان تباہ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے یقین ہے کہ یوکرین اس مشکل راہ سے گزرتے ہوئے فتح حاصل کر لے گا۔

    امریکی ورلڈ آرڈرنہیں اب چلےگا’رشین ورلڈ:ولادیمیر پیوٹن نے نئی خارجہ پالیسی کی…

    یوکرینی افواج نے ملک کے شمال مشرقی حصے میں روسی افوج کے خلاف جوابی کارروائیاں شروع کر رکھی ہے کیف افواج کی جانب سے خارکیف کے علاقے میں پیش قدمی کے سبب روسی افواج کو بڑی تعداد میں ہتھیار اور فوجی سامانا چھوڑ کر پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

  • ڈائنو سار کو ناپید کرنے والا شہاب ثاقب وسیع آتشزدگی کا سبب بنا

    ڈائنو سار کو ناپید کرنے والا شہاب ثاقب وسیع آتشزدگی کا سبب بنا

    محققین کا کہنا ہے کہ جس شہابِ ثاقب نے ڈائنو سار کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھا اس کے سبب 2500 کلومیٹر رقبے پر محیط جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے تھے۔

    باغی ٹی وی :6.6 کروڑ سال قبل کریٹیسیئس دور کے آخر میں تقریباً 10 کلومیٹر چوڑا سیارچہ جزیرہ نما یوکاٹین (جو آج کا میکسیکو ہے) سے ٹکرایا تھا اس تصادم کے نتیجے میں ڈائنو سار کے ساتھ زمین پر رہنے والے تقریباً 75 فی صد نباتات اور جانور ختم ہوگئے تھے اس تباہی کا ایک حصہ اس تصادم سے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بھی قرار دیا جاتا ہے۔

    22 کروڑ 50 لاکھ سال قبل معدوم ہو جانے والا ممالیہ دریافت

    اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ایبرڈین سے تعلق رکھنے والے ارضیاتی سائنس دان نے تصادم کے وقت کی چٹان کا معائنہ کیا جس سے انہیں معلوم ہوا کہ کچھ آتشزدگیاں سیارچہ ٹکرانے کے چند منٹوں بعد ہی شروع ہوگئی تھیں۔

    پروفیسر بین نیلر کا کہنا تھا کہ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ آگ تصادم کا براہ راست نتیجہ تھی؟ یا بعد میں لگی تھیں۔ کیوں کہ نباتات تصادم کے بعد ماحول میں اڑنے والے ملبے کی وجہ سے ہونے والے اندھیرے کی وجہ سے تباہ ہوئے تھے۔

    سائنسدانوں نے دنیا کے تنہا ترین درخت سے امیدیں باندھ لیں

    انہوں نے مزید کہا کہ بالآخر ہماری تحقیق اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ تباہ کن آگ لگنا کیسے اور کب شروع ہوئیں اور ایک صاف مگر خوف ناک تصویر پیش کرتی ہے کہ شہابِ ثاقب کے گرنے کے بعد فوری طور پر کیا ہوا ہوگا۔

    ایک طویل عرصے سے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ غیر پرندوں کے ڈائنوسار 65 ملین سال پہلے ختم ہو گئے تھے لیکن پال بتاتے ہیں، ‘دنیا بھر میں مٹی کی ان تہوں کی ڈیٹنگ بہت درست ہے – اس کا اندازہ چند ہزار سالوں میں لگایا گیا ہے حالیہ ریڈنگ نے اسے بہتر کیا ہے، اور ڈایناسور کے معدوم ہونے کی تاریخ 66.0 ملین سال پہلے کی ہے۔

    2 بہت بڑے بلیک ہولز کے درمیان آئندہ 3 سال کے اندر تصادم متوقع

  • ایشیا کپ: پاکستان کی شکست پر جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق 4 زخمی

    ایشیا کپ: پاکستان کی شکست پر جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق 4 زخمی

    پشاور: ایشیا کپ میں فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خیبرپختونخوا میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی ہار پر فائرنگ کا واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے ٹوپی موسیٰ خیل میں پیش آیا جہاں میچ ہارنے پر بچوں میں زبانی تکرارہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں بدل گئی بات بڑوں کے درمیان پہنچ گئی-

    ایشیاکپ فائنل میں شکست ،شعیب اختر قومی ٹیم پر برس پڑے

    دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا اتنا شدید ہوا کہ دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں عرفان، اعجاز، طاھر اور دیگر شامل ہیں۔

    فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا اور واقعے میں ملوث چار افراد (محمد، طاہر،غالب اور ذیشان) کو گرفتار کرکے باقاعدہ ایف آئی آر درج کرلی۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی سری لنکا کی جانب سے دیئے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔

    شاداب خان نےسری لنکا کی اننگز میں اہم مواقع پرراجا پکسا کے 2 کیچ ڈراپ کیے جس کے بعد راجا پکسا نے شاندار بیٹنگ کرتےہوئے 45 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی اورٹیم کا اسکور 170 رنز تک پہنچایا ایشیا کپ کےفائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔

    شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

  • ایران نےجدید ترین لانگ رینج ڈرون تیارکرلیا

    ایران نےجدید ترین لانگ رینج ڈرون تیارکرلیا

    تہران: ایران نے مقامی سطح پر جدید ترین لانگ رینج ڈرون تیار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے جدید لانگ رینج ڈرون تیار کرلیا ایرانی فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے ڈرون کا نام آرش 2 رکھا گیا ہے جو آرش 1 کا نیا ورژن ہے نئے ڈرون سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

    دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری،ایلون مسک 219 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر

    سرکاری میڈیا نے ایرانی فوج کی زمینی افواج کے کمانڈر کیومارس حیدری کے حوالے سے کہا کہ ہم نے خاص طور پر اس ڈرون کو حیفہ اور تل ابیب کے لیے ڈیزائن کیا ہے یہ ایک انوکھا ڈرون ہے جسے اس کام کے لیے تیار کیا گیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ ایران مستقبل کی مشقوں میں اس ڈرون کی صلاحیتوں کو ظاہر کرے گا۔

    ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں، جس کی اسرائیل مخالفت کرتا ہے، اپریل 2021 میں ویانا میں مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

    قوانین کی خلاف ورزی،سعودی عرب میں 15 ہزار500 سے زائد افراد گرفتار

    2015 کا معاہدہ، جسے باضابطہ طور پر مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ایران کو اس کے جوہری پروگرام پر روک لگانے کے بدلے پابندیوں میں ریلیف کی پیشکش کی تھی۔ اسرائیل کا خیال ہے کہ یہ معاہدہ تہران کے لیے بہت فراخ دل ہے اور وہ امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے اسے بحال کرنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔

    ہفتے کے روز، برطانیہ، فرانس اور جرمنی جو امریکہ، روس اور چین کے ساتھ ڈیل کرنے والے فریق ہیں نے کہا کہ انہیں معاہدے کو بحال کرنے کے ایران کے ارادوں کے بارے میں "شدید شکوک” ہیں۔

    تہران نے کہا کہ تین یورپی ممالک کا بیان "غیر تعمیری” تھا اور مذاکرات میں ماسکو کے ایلچی نے اسے "غیر وقتی” قرار دیا۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں واشنگٹن کو اس معاہدے سے یہ کہتے ہوئے دستبردار کر دیا تھا کہ یہ ایران کے بارے میں بہت نرم ہے، اور تہران پر دوبارہ سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    امریکہ اپنے ہی بنائے ہوئے ایف 35 میں چین کے بنے ہوئے پرزے سے خائف

    ایران، جو اس بات پر اصرار کرتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے، اس نے معاہدے کی بیشتر پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، اپنے جوہری پروگرام کو بڑھاتے ہوئے جواب دیا-

  • جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ستاروں کی نرسری دریافت کر لی

    جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ستاروں کی نرسری دریافت کر لی

    ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے جو ٹیرنٹیولا نامی نیبیولا کی ستاروں کی نرسری میں موجود ہزاروں نو عمر ستارے دریافت کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اس خلائی نرسری کو آفیشلی 30 ڈوراڈس کا نام دیاگیا ہے اور یہ 1 لاکھ 61 ہزار نوری سال کےفاصلے پر لارج میگا لینک کلاؤڈ کہکشاں میں موجود ہے یہ کہکشاں ہماری کہکشاں ملکی وے سےقریب موجود تمام کہکشاؤں میں ستارے بنانے والی سب سے بڑی اور روشن کہکشاں ہے۔

    نظامِ شمسی کے قریب زمین جیسے دو چٹانی سیارے دریافت


    امریکی خلائی ایجنسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایک لمحے کے لیے ٹیرنٹیولا نیبیولا میں موجود ہزاروں ستاروں کو دیکھئےجن کو پہلےکبھی نہیں دیکھا گیا۔ نیبولا طویل عرصے سے ستاروں کی تشکیل کا مطالعہ کرنے والے ماہرین فلکیات کے لئے پسندیدہ رہا ہے۔ نوجوان ستاروں کے علاوہ، ٹیلی اسکوپ نے نیبیولا کے ڈھانچے اور ترتیب کے ساتھ اس کے پس منظر میں موجود کہکشائیں بھی تفصیلاً دِکھائی ہیں علاوہ نیبولا کی گیس اور دھول کی تفصیلی ساخت اور ساخت کو بھی ظاہرکیا ہے-


    ناسا نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ٹیرینٹیولا نیبیولا کا نام اس کی غبار آلود دھاریوں کی وجہ سے پڑا۔ یہ ہماری کہکشاں کے قریب سب سے بڑا اور روشن ستارہ ساز خطہ ہے۔ یہ اب تک دریافت ہونے والے گرم ترین اور بڑے ستاروں کا گھر ہے یہ مشہور ترین، سب سے بڑے ستاروں کا گھر ہے۔ ماہرین فلکیات نے ویب کے تین ہائی ریزولوشن انفراریڈ آلات کو ٹیرینٹیولا پر مرکوز کیا۔

    چاند پر پہلا قدم رکھنے والے خلاءبازوں کے قدموں کے نشان 53 سال بعد بھی موجود


    ناسا کےمطابق یہ نیبیولا ہمیں بتاتی ہے کہ خلائی تاریخ میں ستارہ بننے کا عمل جب عروج پر ہوگا تو کیسا دِکھتا ہوگا انفراریڈ طول موج پر ویب کے ہائی ریزولوشن سپیکٹرا کے بغیر، ستارے کی تشکیل کے عمل کا یہ واقعہ سامنے نہیں آ سکتا تھا۔


    ٹیرینٹیولا نیبیولا میں ماہرینِ فلکیات اس لیے بھی دلچسپی لیتے ہیں کہ اس میں اس ہی طرح کے کیمیائی مرکبات ہیں جو کائنات کے بڑے ستارہ ساز خطوں میں دیکھے گئے ہیں جس کو ’کائناتی صبح‘ کاکہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جب کائنات چند ارب سال پُرانی تھی اور ستارے بننے کا عمل عروج پر تھا۔

    جیمز ویب کی تین ارب نوری سال دورموجود اختتامی مراحل سے گزرتے ستارے کی نشاندہی

  • میجر راجا عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 57 واں یوم شہادت

    میجر راجا عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 57 واں یوم شہادت

    نشان حیدر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 57ویں برسی آج منائی جا رہی ہے ، میجر راجا عزیز بھٹی نے لاہور پر بھارت کے حملے کو پسپا کیا تھا۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ہارون اسحاق راجہ نے گجرات میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

    1965 کی پاک بھارت جنگ میں مادر وطن کے دفاع کی خاطر اگلے مورچوں پر اپنی جان قربان کرنے والے شہید راجا عزیز بھٹی 6 اگست1923 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے تھے اور وہیں سے بی اے کیا، پھر ان کا خاندان پاکستان آ گیا اور ضلع گجرات کے گاؤں لادیاں میں رہائش پذیرہوا عزیز بھٹی نے 1948 میں پاکستانی فوج میں شمولیت اختیار کی۔

    6 ستمبر 1965 کو جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو میجر عزیز بھٹی لاہور سیکٹر میں برکی کے علاقے میں ایک کمپنی کی کمان کر رہے تھے میجر راجا عزیز بھٹی 12 ستمبر کو صبح کے ساڑھے نو بجے دشمن کی نقل وحرکت کا دوربین سے مشاہدہ کررہے تھے کہ ٹینک کا ایک فولادی گولہ ان کے سینے کو چیرتا ہوا پار ہوگیا، انہوں نے برکی کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا۔

    میجر راجا عزیز بھٹی کی جرات و بہادری پر انہیں نشان حیدر سے نوازا گیا تھا، راجا عزیز بھٹی شہید یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے تیسرے سپوت تھے۔

  • ثقلین مشتاق کا شعیب ملک کے ٹوئٹ پر ردعمل

    ثقلین مشتاق کا شعیب ملک کے ٹوئٹ پر ردعمل

    پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے قومی کرکٹر شعیب ملک کی طنزیہ ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شعیب ملک نے پاکستان کی ایشیا کپ میں شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ انہوں نے لکھا تھا کہ اللہ ہمیشہ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے۔

    دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ثقلین مشتاق سے شعیب ملک کی مذکورہ ٹوئٹ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا اس پر میں کیا ردعمل دوں، آپ کی یاری دوستی ہر کسی کے ساتھ ہونی چاہیے یا دشمنی ہونی چاہیے؟آپ کی تو ہر کسی سے یاری دوستی ہونی چاہیئے-

    شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

    انہوں نے کہا میرا یہ ماننا ہے کہ ہم زمین پر رہتے ہیں تو کرکٹ یا کسی اور ڈیپارٹمنٹ میں یاری دوستی تو ہر کسی سے ہونی چاہیے، خالی دو یا چار پانچ قریبی لوگوں سے نہیں ہونی چاہیے ، میرے اردگرد یہاں جتنا مجمع بیٹھا ہوا ہے آ پ سب سے میری یاری دوستی ہونی چاہیئے آپ سب میرے دل کےقریب ہونے چاہئیں مجھے نہیں معلوم یہ کس قسم کی ٹوئٹ ہے اور میں اس کا کیا جواب دوں؟میرے پاس اس کے علاوہ کوئی جواب نہیں ہے-

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

    ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھ کر تبصرے کرنا آسان ہے، لیکن آپ کبھی نہیں جانتے کہ اندر کیا ہو رہا ہے۔ آصف نے کھیلتے ہوئے ہاتھ میں 4 ٹانکے لگائے اور فیلڈ کے دوران گیند زور سے لگنے سے شاداب کے کان سے خون بہہ رہا تھا، اسے آرام کرنے کو کہا لیکن وہ پھر بھی وہ کھیلتے رہے-