Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ٹک ٹاکر ندیم نانی والا ساتھیوں سمیت گرفتار

    ٹک ٹاکر ندیم نانی والا ساتھیوں سمیت گرفتار

    ڈسکہ: پولیس نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا-ندیم نانی والا کی ٹک ٹاک پر کافی مقبولیت ہے اور وہ آئے روز سوشل میڈیا پر تنقید کا باعث بنتے رہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم نانی والا ڈسکہ کے یوٹیوبر احمد علی کے اغواء میں ملوث تھا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مشہور ٹک ٹاکرندیم عرف نانی والا کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا-

    سکول میں طالبات کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا چوکیدار گرفتار


    یوٹیوبر احمد علی نے ندیم نانی والا کی مضحکہ خیز ویڈیو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی تھی جس کی رنجش پر ندیم نانی والا نے احمد کو اغواء کر لیا یو ٹیوبر کے بھائی نے ایف آئی آر درج کرائی جس میں کہا کہ ندیم عرف نانی والا نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ اسلحے کے زور پر میرے بھائی کو اپنی ذاتی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گئے-

    درخواست میں یو ٹیوبر کے بھائی نے کہا کہ ملزمان نے میرے بھائی کو اغوا کر کے اور میرے اوپر اسلحہ تان کے اور تشدد کر کے سخت زیادتی کی ہے دعویدار ہوں کہ ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے-

    قوانین کی خلاف ورزی،سعودی عرب میں 15 ہزار500 سے زائد افراد گرفتار


    بعد ازاں پولیس نے ندیم عرف نانی والا کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مغوی احمد کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

    ندیم نانی والا ایک مشہور ٹک ٹاک اسٹار ہیں ان کی مشہوری میں آئی فون کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ مطلب یہ کہ انہوں نے فری میں آئی فون دے دے کر لوگوں میں اپنا نام کمایا ہے ٹک ٹاکر آئے دن نئے تنازعات میں گھرے رہتے ہیں-

    ڈیرہ غازی خان شہر میں غنڈہ راج،اسلحہ کے زور پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے سامنے مین روڈ بند،گرفتار کئے…

    ندیم مبارک کا نام ندیم نانی والا کیسے پڑا؟

    ندیم نانی والا نے نجی ٹی وی کےپروگرام میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آج سے دو سال قبل مجھے ٹک ٹاک سے متعلق کوئی آئیڈیا نہیں تھا، سن 2018 میں یوکے سے لاہور آیا، ایک روز اپنی نانی کے ساتھ پیزا کھانے گیا تھا، واپسی میں نانی کے ساتھ تفریح کے طور پر ایک ویڈیو بنائی، جسے میں نے ایک سال بعد اپ لوڈ کیا-

    ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے ایک روز بعد میری حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ اس ویڈیو پر 50 ہزار لائکس آچکے تھے، بس اسی دن سے طے کرلیا کہ ٹک تاک اسٹار بنوں، دراصل نانی میری شہرت کی وجہ بنی اسی لئے اپنے نام کے ساتھ نانی والا کا اضافہ کیا۔

    کندھ کوٹ۔سیلاب متاثرین کاانتظامیہ اورمنتخب نمائندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ندیم نانی والا کا کہنا تھا کہ نانی کو آج بھی نہیں پتہ کہ ٹک ٹاک کیا ہے؟، میرے ساتھ بنائی گئی ویڈیو میں ان کا طرز عمل حقیقی ہوتا تھا ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ جب بہت زیادہ مشہور ہوا تو دیگر ٹک ٹاکرز کو مقابلے کا چیلنج دینے لگامیری کوشش رہی کہ نئے ابھرتے ہوئے نوجوان کو سپورٹ کروں میرا فنکار بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، صرف ٹک ٹاک اور یو ٹیوب پر کامیڈی کرنا چاہتا ہوں۔

  • امریکی محکمہ ڈاک نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا یادگاری ٹکٹ کا جاری کر دیا

    امریکی محکمہ ڈاک نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا یادگاری ٹکٹ کا جاری کر دیا

    واشنگٹن: امریکا کے محکمہ ڈاک نے ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی یادگاری کے طور پر نیا ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکا کے محکمہ ڈاک اور ناسا کی جانب سے جمعرات کے روز یہ یادگاری ٹکٹ دارالحکومت واشنگٹن میں قائم اسمتھ سونینز نیشنل پوسٹل میوزیم میں جاری کیا گیا۔

    2 بہت بڑے بلیک ہولز کے درمیان آئندہ 3 سال کے اندر تصادم متوقع

    ٹکٹ پر ٹیلی اسکوپ کی تصویر بنائی گئی ہےجبکہ نیچے کی جانب ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سفید حروف میں لکھا گیا ہے۔ یہ ایک ’فارایور‘ اسٹیمپ ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے مستقبل میں کبھی بھی ڈاک بھیجی جاسکے گی۔

    امریکا کی پوسٹل سروس کے بورڈ آف گورنرز کے وائس چیئر مین اینٹن ہیجر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ زمین سے لاکھوں کلو میٹر دور سورج کے گرد گھوم رہی ہے اب یہ اس نئے فار ایور اسٹیمپ کے اجراء کے بعد امریکا کے ڈاک کے نظام میں بھی سفر کیا کرے گی۔

    جیمز ویب بنیادی طور پر انفراریڈ روشنی کے ذریعے فلکی اجسام کو دیکھنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے 10 ارب ڈالرز کی مالیت سے بنائی گئی یہ ٹیلی اسکوپ خلاء سے کائنات کی حیران کن تصاویر زمین پر بھیج رہی ہے۔ اس کو خلاء میں بھیجنے کا مقصد کائنات کے ابتداء کے متعلق معلومات اکٹھی کرنا ہے۔

    ڈارٹ اسپیس کرافٹ 26 ستمبر کو سیارچے سے ٹکرائے گا،ناسا

    سائنسدانوں کے مطابق ہماری اس کائنات کا آغاز تقریباََ ساڑھے تیرہ ارب سال قبل ایک بہت بڑے دھماکے (بگ بینگ) کے ذریعے ہوا تھا۔ کائنات کے آغاز میں (یعنی ابتدائی چند کروڑ سال میں ) جو کہکشائیں وجود میں آئیں، ان سے نکلنے والی روشنی خلا میں تیرہ ارب سال سے سفر کر ہی ہے۔

    اتنا زیادہ عرصہ گزرنے کی وجہ سے یہ روشنی بہت مدھم ہو چکی ہے اور عام دور بین کے لیے اس کی شناخت ممکن نہیں رہی۔جبکہ جیمز ویب کو خصوصی طور پر اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ وہ اس مدھم اور تھکی ہوئی روشنی کو محسوس کر سکتی ہے۔

    جس طرح ہبل ٹیلی اسکوپ کا نام مشہور ماہر فلکیات ایڈوِن ہبل کے نام پر رکھا گیا تھا جس نے سب سے پہلے کائنات کے پھیلائو کا نظریہ پیش کیا تھا۔ اسی طرح جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کا نام بھی جیمز ای ویب نامی سائنسدان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے نا م پر رکھا گیا گیا ۔

    جیمز ای ویب نے 1961 سے 1968 کے درمیان ناسا کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام کرتے ہوئے چاند پر بھیجے جانے والے اپالومشن سمیت مرکری اور جیمنی جیسے کئی نئے مشن ترتیب دئیے تھے۔

    نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے میں زندگی کے آثار دریافت

  • ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد برطانیہ سے کوہ نور کی واپسی کا مطالبہ

    ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد برطانیہ سے کوہ نور کی واپسی کا مطالبہ

    لندن: ستر برس تک دنیا کے بیشتر ممالک پر حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد برطانیہ سے کوہ نور ہیرا بھارت کو واپس لوٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جو ملکہ برطانیہ کے تاج میں جڑا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سےسوشل میڈیا پر کوہ نورٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے،جس میں صارفین کی جانب سے کوہ نور سمیت متعدد قیمتی اشیاء ایسی ہیں جنہیں برطانیہ نےنوآبادیاتی دور میں اپنے زیر تسلط ممالک سے چھینی یا لوٹی تھیں،جن میں کوہ نور ،ٹیپو سلطان کی انگوٹھی،روزیٹا،افریقہ کا عظیم ستارہ اور ایلگن ماربلز شامل ہیں-

    دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری،ایلون مسک 219 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر


    کوہ نور

    کوہِ نور دنیا کا مشہور ترین ہیروں میں سے ایک ہے جو اس وقت تاج برطانیہ کی زینت ہے۔ کوہ نور کا مطلب ہے روشنی کا پہاڑ۔ ہیرے کا وزن 105 قیراط (21.6 گرام) ہے۔

    https://twitter.com/Behera6swarna/status/1568973348142456833?s=20&t=zGA53_Q5F_zceH6GFhlyBw


    https://twitter.com/Behera6swarna/status/1569037506913660928?s=20&t=zGA53_Q5F_zceH6GFhlyBw
    ٹیپو سلطان کی انگوٹھی

    ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات، پاکستان میں سرکاری سطح پر یومِ سوگ منانے کا…

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انگریزوں نے 1799 میں ٹیپو سلطان کے خلاف جنگ میں فتح کے بعد اس جسم سے انگوٹھی اتار لی تھی جسے ایک نیلامی کے دوران 1 لاکھ 45 ہزار پاؤنڈز میں نامعلوم شخص کو نیلام کیا گیا۔

    افریقہ کا عظیم ستارہ

    برطانوی حکومت نے 1905 میں افریقہ سے برآمد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ہیرے ’دی گریٹ اسٹار آف افریقہ‘ کو بھی لوٹ لیا تھا جو اس وقت ملکہ برطانیہ کے تخت میں جڑا ہوا ہے۔


    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرے کا وزن 530 قیراط ہے جس کی مالیت کا تخمینہ 40 کروڑ امریکی ڈالرز لگائی ہے تاریخ دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’افریقہ کے عظیم ستارے‘ نامی ہیرے کو ایڈورڈ ہفتم کو بطور تحفہ پیش کیا گیا تھا تاہم ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ہیرا چوری کیا۔

    شہزادہ چارلس برطانوی تخت و تاج کےباقاعدہ بادشاہ بن گئے

    ایلگن ماربلز

    مؤرخین کے مطابق 1803 میں لارڈ ایلگن نے یونان سے ہارتھینن کی بوسیدہ دیواروں سے سنگ مرمر کو نکال کر لندن منتقل کروا دیا تھا جو اب بھی برطانوی عجائب گھر(برٹش میوزیم) میں موجود ہے اور 1925 سے یونان اپنی قیمتی اشیاء کی واپسی کا مطالبہ کررہا ہے جو آج تک پورا نہ ہوسکا لارڈ ایلگن کی وجہ سے ان قیمتی یونانی سنگ مرمر کو ایلگن ماربلز کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    روزیٹا پتھر

    مصری حکام اور ماہرین آثار قدیمہ روزیٹا پتھر کو واپس مصر لانا چاہتے ہیں لیکن دیگر نوادرات اور قیمتی اشیاء کی اس کا مطالبہ بھی پورا نہ ہوسکا 196 سال قبل مسیح کے پتھر سے متعلق ماہرین آثار قدیمہ کا دعویٰ ہے کہ اس پتھر کو برطانوی حکومت نے سن1800 میں فرانس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرنے بعد چوری کیا تھا۔

    کوئین الزبتھ دوئم کی 70 سال کی حکمرانی ختم: برطانوی شاہی خاندان کے خطابات بھی…


    رپورٹ کے مطابق روزیٹا پتھر دریائے نیل کے ایک کنارے روزیٹا کے مقام پر 1799 میں فرانسیسی فوجیوں کو اتفاقاً ملا تھا، جس میں ایک ہی عبارت تین زبانوں یعنی مصری تصویری خط میں، مصری عوامی خط اور یونانی خط میں کندہ ہے۔

    واضح رہے کہ روزیٹا پتھر بھی ایلگن ماربلز کی طرح اس وقت برطانیہ کے عجائب گھر میں موجود ہے۔

    لیڈی ڈیانا کے بعد کیٹ میڈلٹن کو "پرنسس آف ویلز” کا خطاب مل گیا

  • ایشیاکپ فائنل میں شکست ،شعیب اختر قومی ٹیم پر برس پڑے

    ایشیاکپ فائنل میں شکست ،شعیب اختر قومی ٹیم پر برس پڑے

    قومی کرکٹ کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے رضوان کی سست بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50 گیندوں پر 50رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایشیاکپ فائنل میں شکست پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامبینیشن کام نہیں کر رہا، پاکستان کو کئی پہلووں پر کام کرنا ہو گا۔


    انہوں نے کہا کہ فائنل میں فخرزمان ، افتخار اور خوش دل کی بلے بازی بھی سمجھ نہیں آئی شعیب اختر نے محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 50 گیندوں پر 50 رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی۔

    شعیب اختر نے سری لنکن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا بہترین ٹیم کے طور پر کھیلی۔

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی سری لنکا کی جانب سے دیئے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔

    شاداب خان نےسری لنکا کی اننگز میں اہم مواقع پرراجا پکسا کے 2 کیچ ڈراپ کیے جس کے بعد راجا پکسا نے شاندار بیٹنگ کرتےہوئے 45 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی اورٹیم کا اسکور 170 رنز تک پہنچایا-

    ایشیا کپ فائنل:سری لنکا پاکستان کوشکست دیکرفاتح قرارپایا

    دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کے فائنل میچز جیتنے کا موازنہ کیا جائے تو سری لنکا 6 میچز جیت کر نمایاں ہے ریکارڈ کے مطابق سری لنکا نے ایشیا کپ کے 11 فائنل کھیلے جن میں سے 6 میچز میں ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا جبکہ پاکستان نے 4 مرتبہ فائنل میچز کھیلے لیکن قومی ٹیم دو مرتبہ ہی ٹائٹل اپنے نام کر سکی۔

    پاکستان نے سن 2000 اور 2012 میں ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی جبکہ یہ دونوں فائنل میچز بنگلہ دیش میں کھیلے گئے تھے۔ سن 2000 میں پاکستان نے سری لنکا جبکہ 2012 میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

    سری لنکا سن 1986 میں پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشیا کپ کا چیمپیئن بنا تھا جبکہ دوسری مرتبہ 1997، تیسری مرتبہ 2004، چوتھی مرتبہ 2008 اور پانچویں مرتبہ 2014 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور چھٹی مرتبہ اب 2022 میں پاکستان کو شکست دے چیمپئین بن گیا ہے-

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

  • دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری،ایلون مسک 219 ارب ڈالر کے ساتھ  پہلے نمبر پر

    دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری،ایلون مسک 219 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر

    فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی،ٹاپ ٹین میں 8 امریکی، ایک فرانسیسی اور ایک بھارتی شہری شامل ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک 219 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ،رواں برس ایلون مسک کی دولت میں 68ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    لیڈی ڈیانا کے بعد کیٹ میڈلٹن کو "پرنسس آف ویلز” کا خطاب مل گیا

    فہرست میں دوسرے نمبر پر ایمازون کے بانی جیف بیزوس ہیں، ان کی دولت 171 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

    فرانس کے شہری برنارڈ ارنالٹ انیڈ فیملی کے پاس 158 ارب ڈالر ہیں۔چوتھے نمبر پر مائیکروسافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس ہیں ، ان کی دولت 129 ارب ڈالر ہے۔

    پانچویں نمبر پر وارنر بفٹ 118 ارب ڈالر کے ساتھ ہیں چھٹے نمبر پر امریکی ارب پتی لیری پیج ہیں ،ان کی دولت 111 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

    فوربز کی فہرست میں امریکی ارب پتی سرگی برین کا 107ارب ڈالر کے ساتھ ساتواں نمبر ہے آٹھوین نمبر پر لیری الیسن ہیں جن کی دولت 106 ارب ڈالر ہے-

    شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا

    نویں نمبر پر سٹیو بالمر ہیں جو 91 ارب 40 کروڑ ڈالر کے مالک ہیں فہرست میں دسویں نمبر پر بھارت کے مکیش امبانی کی دولت 90ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔

    فوربز کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی دولت میں کمی آئی ہے وہ فہرست میں 15ویں نمبر پر چلے گئے۔ پچھلے سال وہ 97 ارب ڈالر کے مالک تھے جبکہ رواں برس ان کی دولت 67 ارب30 کروڑ ڈالر رہ گئی۔

    فوربز کے فہرست کے مطابق سب سے زیادہ 107 ارب پتی افراد نیویارک میں رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ برس یہ اعزاز چین کے دارالحکومت بیجنگ کے پاس تھا۔

    سانس کے ذریعے دی جانے والی پہلی کورونا ویکسین کو منظوری مل گئی

  • قوانین کی خلاف ورزی،سعودی عرب میں 15 ہزار500 سے زائد افراد  گرفتار

    قوانین کی خلاف ورزی،سعودی عرب میں 15 ہزار500 سے زائد افراد گرفتار

    سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران ریزیڈنسی، لیبر قوانین اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے تقریبا 15 ہزار 5 سو68 افراد کو گرفتارکرلیا گیا ۔

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ریزیڈنسی سسٹم کی خلاف ورزی کرنےوالے9 ہزار331 افراد، 4 ہزار 226 بارڈر سیکیورٹی رولز کی خلاف ورزی کرنے والے اور 2 ہزار 11 لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد شامل ہیں۔

    سانس کے ذریعے دی جانے والی پہلی کورونا ویکسین کو منظوری مل گئی

    260 افراد سرحد عبور کرکے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتارہوئے، جن میں 27 فیصد یمنی، 65 فیصد ایتھوپیا اور 8 فیصد دیگر قومیتوں کے افراد شامل تھےجن میں سے 38 خلاف ورزی کرنے والے سعودی عرب سے باہرجانے کے لیے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

    سعودی حکام کے مطابق مذکورہ گرفتاریاں یکم سے 7 ستمبر کے ہفتے کے دوران مملکت بھر میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف یونٹس کی جانب سے کی گئی۔

    امریکی بمبار طیارے کو دوران پرواز 6 سعودی لڑاکا طیاروں نے سیکیورٹی فراہم کی

    حکام کے مطابق اس وقت کل 46 ہزار64 افراد جوضابطوں کی خلاف ورزی کے طریقہ کار کا شکار ہیں، جن میں سے 43,005 مرد اور 3,059 خواتین شامل ہیں۔ان میں سے 36,540 خلاف ورزی کرنے والوں کو سفری دستاویزات کے حصول کے لیے ان کے سفارتی مِشنوں کو بھیجا گیا اور 9,293 خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کردیا گیا۔

    وزارت داخلہ نے اس بات پرزور دیا کہ جو کوئی بھی کسی کو مملکت میں داخلے میں سہولت فراہم کرے گا یا اسے نقل و حمل یا پناہ یا کوئی مدد فراہم کرے گا اسے 15 سال تک قید کی سزا دی جائے گی ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ ریال جرمانہ کے ساتھ تمام املاک کو ضبط بھی کیا جائے گا۔

    روس کو ڈرونز طیارے فراہم کرنے پر واشنگٹن کی کارروائی:امریکا نے ایران پر نئی…

  • ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

    ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر ،خیبرپختو نخوا ، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان،سندھ میں بارش کا امکان ہے ، اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بار کھان، ژوب، قلات ، خضدار اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،خطۂ پوٹھوہار، خوشاب ، میانوالی ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ ،نارووال ، گوجرانوالہ ، حا فظ آباد، گجرات، لاہور اور فیصل آبادمیں بارش متوقع ہے،اوکاڑہ ، ساہیوال اور وہاڑی میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق لیہ ،بھکر، ڈی جی خان، ملتان، بہا ولپور، بہاو لنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش متوقع ہے،سکھر،خیر پور، گھو ٹکی، میرپور خاص ، ٹھٹھہ، بدین، مٹھی ، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں بارش کاامکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور، کو ہستان،سوات، چترال، دیر اور بونیرمیں بارش متوقع ہے،مردان،چارسدہ ، پشاور، کو ہا ٹ ، کرم ، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بارش متوقع ہے-

    دوسری جانب سندھ بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، مختلف مقامات پر پڑنے والے شگافوں اور دیئے گئے کٹ سے سینکڑوں دیہات زیر آب آگئے جس کے باعث لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    کندھ کوٹ۔سیلاب متاثرین کاانتظامیہ اورمنتخب نمائندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    تحصیل دادو میں یونین کونسل پیر شاہنواز اور یار محمد کلہوڑو میں پیر نہر پر بنائے گئے رنگ بند میں شگاف پڑگیا، سیلاب سے خدا آباد اور قصبہ فکا پانی کے گھیرے میں آگئے، یار محمد کلھوڑو کا تاریخی مقبرہ بھی زیر آب آگیا۔

    بھان سعید آباد میں بھی اب تک سیلاب کا خطرہ ٹل نہیں سکا ہے، پانی رنگ بند سے ٹکرا گیا، بھان سعیدآباد کا گرڈ اسٹیشن بھی زیرآب آچکا جس کے بعد گزشتہ 48 گھنٹوں سے بھان سعید آباد کی بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے پلان بی کے تحت شہر کی دوسری ڈیفنس لائن برڑا نہر پر رنگ بند کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

    قدیمی قصبہ فکا اور گاؤں احمد خان جتوئی روڈ پر کٹ لگا دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانی کا دباؤ کم نہ ہونے پر پلان سی کے تحت انڈس ہائی وے کو باریچہ اسٹاپ کے قریب کٹ دیا جائے گا، پانی ریلوے پل سے دریائے سندھ کی طرف جائے گا جبکہ میہڑ، جوہی، خیرپور ناتھن شاہ کے رنگ بندوں پر پانی کے دباؤ میں کمی آرہی ہے اور پانی منچھر جھیل کے راستے دریائے سندھ کی طرف بڑھنا شروع ہو رہا ہے۔

    خیرپور میں سیلابی صورتحال اور مختلف حادثات میں کئی اموات واقع ہو چکی ہیں اور خیرپور کے متعدد علاقوں میں اب تک کئی کئی فٹ پانی موجود ہےدرگاہ نصیر فقیر جلالانی کے قریب پانی میں دو بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے-

    تحصیل نارا کے علاقے تجل شریف میں 20 سال کا نوجوان ڈوب کر لاپتا ہوگیا جبکہ کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک نوجوان جان کی بازی ہارگیا اور فیض گنج کے گوٹھ ابراہیم خاصخیلی میں بیٹی کی پیدائش کے بعد گیسٹرو میں مبتلا ماں چل بسی۔

    سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے:مراد علی شاہ

  • شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی  ذمہ داری قبول کر لی

    شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

    شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی-

    باغی ٹی وی : شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں کیچ ڈراپ کرنے پر غلطی کا اعتراف کرلیا قومی کرکٹر شاداب خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کیچز ون میچز،میں شکست کی ذمہ داری لیتا ہوں،میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا-

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا


    انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ نسیم شاہ،حارث روف اور محمد نوازنے شانداربالؤنگ کی۔ محمد رضوان نے جیت کے لیے اچھی کوشش کی پوری ٹیم نےاچھی کوشش کی۔

    انہوں نے سری لنکن ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

    ایشیا کپ فائنل:سری لنکا پاکستان کوشکست دیکرفاتح قرارپایا

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی سری لنکا کی جانب سے دیئے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔

    واضح رہے کہ شاداب خان نےسری لنکا کی اننگز میں اہم مواقع پرراجا پکسا کے 2 کیچ ڈراپ کیے جس کے بعد راجا پکسا نے شاندار بیٹنگ کرتےہوئے 45 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی اورٹیم کا اسکور 170 رنز تک پہنچایا ایشیا کپ کےفائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔

    آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

  • گاڑیوں کا دھواں مردوں سے زیادہ خواتین کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے،محققین

    گاڑیوں کا دھواں مردوں سے زیادہ خواتین کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے،محققین

    ماہرین نے تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ گاڑیوں کا دھواں مردوں سے زیادہ خواتین کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : یونیورسٹی آف مینیٹوبا میں کی جانے والی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیٹرول یا ڈیزل کے دھوئیں کی وجہ سے جسم میں ایسے پروٹینز کی سطح بلند ہوتی ہےجن کا تعلق امراضِ قلب سے ہے یہ تحقیق مہینے میں 3 مختلف موقعوں پر کی گئی جس میں ڈیزل کی 3 مختلف مقدار والا دھواں استعمال کیا گیا۔

    پہلی نظر میں محبت کا ہونا صرف افسانوی باتیں ہیں،تحقیق

    تحقیق کے لیے ایسے 10 افراد کا انتخاب کیا گیا جو سیگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے، ان 10 افراد میں 5 خواتین اور 5 مرد شامل تھے تمام افراد کو ایک وقت میں 4 گھنٹوں تک مسلسل دھوئیں میں سانس لینے کو کہا گیا تھا لیکن دھوئیں میں وقت گزارنے سے قبل وہ 4 گھنٹے صاف شفاف ہوا میں گزارتے تھے۔

    محققین نےڈیزل کےدھویں سےخواتین اورمردوں دونوں کےخون کےاجزاء میں ہونےوالی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا جن کا تعلق سوزش، انفیکشن اور امراضِ قلب سے تھا لیکن خواتین میں ایسے پروٹینز کی سطح میں زیادتی پائی گئی جوکہ شریانوں کو سخت کرتے ہیں۔

    اس تحقیق میں شامل یونیورسٹی آف مینیٹوبا کی ایک پروفیسر نیلوفر مُکھرجی کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی نتائج ہیں جوکہ یہ بتاتے ہیں کہ ڈیزل کے دھوئیں کے خواتین پر مختلف قسم کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    خواتین کے دماغ کا درجہ حرارت مردوں سے زیادہ ہوتا ہے ،تحقیق

    اگرچہ اس بات کی تصدیق کے لیے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے، لیکن ماہرِین کے مطابق ایسی صورتحال میں دل کا دورہ پڑنے یا فالج ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اس تحقیق کے نتائج بارسلونا میں منعقد ہونے والی یورپین ریسپائریٹری سوسائٹی انٹرنیشنل کانگریس میں پیش کیے گئے۔

    پچھلے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین میں ان مادوں کے خلاف مدافعتی ردعمل زیادہ ہوتا ہے جو ان کے ایئر ویز کو پریشان کرتے ہیں، جیسے گھریلو دھول مردوں کے مقابلے میں، اس بات کے الگ ثبوت ہیں کہ خواتین سانس کے انفیکشن اور دمہ کا زیادہ شکار نظر آتی ہیں۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ،لوگوں کی ننید کا دورانیہ کم ہو گیا

  • نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی ، ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ

    نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی ، ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ

    واشنگٹن: امریکی ریاست نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آنے کے بعد ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی 4 کاؤنٹیز میں گندے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس ملنے کی تصدیق کے بعد گورنر کیتھی ہوچل نے ریاست میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

    دس سال بعد امریکا میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان چاروں کاؤنٹیز میں رہنے والے ایسے لوگ جنہوں نے پولیو ویکسین نہیں لگوائی پولیو کا شکار ہوسکتے ہیں۔

    ڈیزاسٹر ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پولیو ویکسین لگانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا اور اس سلسلے میں فارماسسٹ، مڈ وائفز اور ای ایم ایس ورکرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    امریکا میں ایک دہائی کے بعد گزشتہ ماہ نیویارک میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔ امریکا میں 2013 کے بعد ایک ایسا نوجوان پولیو وائرس کا شکار ہوا تھا جسے پولیو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن اسے ویکسین کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، یہ زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتا ہے جو پٹھوں کی کمزوری اور فالج جبکہ انتہائی سنگین صورت میں مستقل معذوری اور موت کا سبب بنتا ہے۔

    پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،کئی شہروں کے رزلٹ…

    سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کا کہنا تھا کہ 1979 کے بعد سے امریکہ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور اس وقت سے ملک کو پولیو سے پاک سمجھا جاتا ہے۔ پولیو نے 1940 کی دہائی میں ویکسین دستیاب ہونے سے پہلے ہی بڑے پیمانے پر خوف پھیلایا تھا۔ سی ڈی سی کا کہنا تھا کہ اس وقت کے دوران وائرس نے ہر سال 35,000 سے زیادہ افراد کو معذور کیا۔

    لیکن 1950 اور 1960 کی دہائیوں میں ایک کامیاب ویکسینیشن مہم نے ڈرامائی طور پر انفیکشن کی تعداد کو کم کیا۔ امریکہ میں پولیو کے کیسز اب بھی رپورٹ ہوتے ہیں، لیکن ان کا تعلق ان مسافروں سے ہے جو ملک میں وائرس لاتے ہیں۔ راک لینڈ کاؤنٹی میں یہ کیس 2013 کے بعد پہلی بار ہے جب امریکہ نے انفیکشن کی تصدیق کی ہے۔ نیویارک کی ریاست نے آخری بار 1990 میں انفیکشن کی تصدیق کی تھی۔

    نیویارک :شہر میں پولیو تیزی سے پھیلنے کا خطرہ