Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ابھی تو پنجاب میں گیم شروع ہوا ہے، پرویز الٰہی کیسے وزیراعلیٰ بن گئے؟،لیگی رہنما،ترین گروپ نے بھی کل اجلاس طلب کر لیا

    ابھی تو پنجاب میں گیم شروع ہوا ہے، پرویز الٰہی کیسے وزیراعلیٰ بن گئے؟،لیگی رہنما،ترین گروپ نے بھی کل اجلاس طلب کر لیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کیسے وزیراعلیٰ نامزد ہو گئے؟ آپ کیاسمجھتےہیں ہم خاموشی سے یہ سب ہونےدیں گے؟

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تو پنجاب میں گیم شروع ہوا ہے، پرویز الٰہی کیسے وزیراعلیٰ بن گئے؟ پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہمارے پاس ہے، آپ کیاسمجھتےہیں ہم خاموشی سے یہ سب ہونے دیں گے؟علیم خان ہمارے امیدوار کیوں نہیں ہوسکتے؟ پنجاب میں مسلم لیگ ن کا اکیلے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ چارلوگ ایک طرف ہوں اور اکیلے ووٹ کو ق لیگ کہہ دیں یہ نہیں ہوسکتا، چوہدری شجاعت کے ہوتے ہوئے حتمی فیصلہ ان کا ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے۔

    دوسری جانب ، لیگی ر معاملے پر غور کے لیےکل لاہور میں اجلاس طلب کرلیا ہے اجلاس کل 3 بجےجہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوگا۔

    ‏چئیرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد تیار

    وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنےکے بعد عون چوہدری نے جہانگیر ترین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے سے آگاہ کیا جہانگیر ترین نے ہدایت کی کہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد حتمی پالیسی مرتب کی جائے۔

    عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھی متحد اور رابطے میں ہیں، ہمارے مطالبے کی وجہ سے عدم اعتماد کی تحریک آئی ہے عدم اعتماد کی تحریک پرلائحہ عمل مرتب کیاجائےگا، ترین گروپ مشاورت کے بعد آئندہ حکمت عملی کا اعلان کرےگا۔

    ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پر ترین گروپ نے 48 گھنٹے میں حتمی پالیسی سامنے لانے پر اتفاق کیا ہے-

  • پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ملاقات: متوقع معاہدے کے لیے ٹی او آرز تیار

    پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ملاقات: متوقع معاہدے کے لیے ٹی او آرز تیار

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ متوقع معاہدے کی شرائط تیار کرلیں-

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب تیار کردہ ٹی او آرز کا مسودہ لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    پنجاب میں جو ہونے جا رہا ہے وہ ٹیسٹ ہے،ترجمان پنجاب حکومت

    واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج ہی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے متوقع ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو فوری طور پہ اسلام آباد طلب کیا تھا۔

    جبکہ بلاول بھٹو کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو کراچی اور حیدرآباد میں ان کے نامزد کردہ نمائندوں کو ایڈمنسٹریٹرز لگانے کا بھی عندیہ دیا گیا اس حوالے سے متحدہ اپوزیشن کے وفد کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات اور یہ ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہوئی ذرائع اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی صورت میں ایم کیو ایم کوبڑی پیشکش کی گئی-

    جس میں ایم کیوایم کو سندھ کی گورنرشپ اور سندھ کابینہ میں مناسب حصہ دینے کی بھی پیشکش گئی ہے جبکہ کراچی اور حیدر آباد کے ایڈمنسٹریٹر شپ دینے کی بھی پیشکش کی گئی-

    ‏چئیرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد تیار

    قبل ا زیں ایم کیو ایم سے حکومتی وفد نے ملاقات کی تھی جس میں حکومت کی جانب سے ایک وزارت دینے کی آفر کی گئی پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی ملاقات میں حکومتی وفد نے باضابطہ طور پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو ایک اور وزارت اور ان کے سیاسی دفاتر کھولنے کی پیشکش کی-

    ذرائع کے مطابق حکومت نے ایم کیو ایم کے دفاتر سمیت دیگر مطالبات بھی مان لیے ہیں اور ایم کیو ایم سے ماضی میں کیے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کی بھی گارنٹی دے دی ایم کیو ایم نے فیصلے کیلئے وقت مانگ لیا اس حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ فی الحال ایم کیو ایم کا حکومت یا اپوزیشن کی طرف کوئی جھکاؤ نہیں اور ایم کیو ایم نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    تحریک عدم اعتماد: شہباز شریف کی بلوچستان عوامی پارٹی کو بھرپور اعتماد اور تعاون…

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم نے اب تک فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد میں حکومت کے ساتھ ہے یا اپوزیشن کے ساتھ جبکہ دیگر اتحادی جماعتوں بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جبکہ ق لیگ بھی اس معاملے پر منقسم ہے

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا بطور وزیراعظم آخری ہفتہ شروع ہو چکا ہے اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی ہے بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی حکومت چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ دیکھے اور ان دیکھے کئی باغی اراکین حکومت کے خلاف ووٹ دینے کا اشارہ دے چکے ہیں۔

    آصف زرداری نےشہباز شریف کووزیر اعظم بنانےکی تصدیق کر دی

  • پاکستان رینجرز سندھ کی کاروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد

    پاکستان رینجرز سندھ کی کاروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد

    پاکستان رینجرز نے جیکب آباد اور کشمور میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کرلیں۔

    باغی ٹی وی :ترجمان پاک رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کاروائی کے دوران کسٹم پیڈ اشیاء میں چھالیہ کے 730 بیگز، 450 ٹائرز، 60 لیٹر انجن آئل ، 11000 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل، 23 پرفیوم، صابن کے 37 کارٹن ، 120 شیمپو شامل ہیں-

    برآمد شدہ اشیاء میں خشک دودھ کے 27 بیگز، 4 ہزار354 لیٹر ایرانی کوکنگ آئل، 56 گیئر باکس، چائنہ نمک کے 280 بیگز، 30 شیشہ تمباکو، 75 ٹیگ ڈش واشنگ شامل ہیں-

    اے این ایف انٹیلیجنس کی کراچی میں تین بڑی کارروائیاں

    جبکہ کپڑے کے 75 بنڈل، 69 کمبل، 2 گاڑیاں، 169 ویلڈنگ راڈ کے پیکٹس، 779 اسمارٹ فونز سمیت 2 ہزار 735 موبائل فونز اور 32 سونی ٹیبلیٹس بھی برآمد ہوئے-

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے یہ کاروائی کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں معاونت فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد اور کشمور میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید، ڈیرہ موڑ اور گڈو چیک پوسٹس پر کی گئی جس کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایادیا گیا جن کی مالیت 7 کروڑ 13 لاکھ روپے ہے-

    ترجمان کے مطابق ضبط شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    منڈی بہاؤالدین میں پولیس آفیسر کو رشوت نہ لینے پر سازش کر کے پھنسوا دیا گیا

  • پنجاب میں جو ہونے جا رہا ہے وہ ٹیسٹ ہے،ترجمان پنجاب حکومت

    پنجاب میں جو ہونے جا رہا ہے وہ ٹیسٹ ہے،ترجمان پنجاب حکومت

    حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور ہونے والی تبدیلی کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب میں جو ہونے جا رہا ہے وہ ٹیسٹ ہے-

    باغی ٹی وی : حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں تمام معاملات بہت حد تک ٹھیک ہو جائیں گے، وفاق میں بھی معاملات بہتر ہوں گے اورجو لوگ ادھر ادھر ہو رہے تھے وہ ہمارے فیصلے کی حمایت کریں گے۔

    پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

    پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی بھی بندے واپس لانے کی کوشش کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بندے واپس لانا آسان کام نہیں ہے، پرویز الہٰی پہلے اپنے نمبرز پورے کریں پھر پی ٹی آئی کے بندے واپس لائیں۔

    سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے واضح طور پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، ہر بندے کی صوابدید ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتا ہے نمبرپورے ہونے کے باوجود ہم حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے میں تھے، انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار مستعفی ہوتے تو استعفیٰ گورنر پنجاب کو پیش کرتے پرویز الہٰی عمران خان کے حمایتی ہوں اور ہم اس کو ووٹ دیں؟

    بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

    ادھر صوبہ پنجاب کے وزیر برائے پاپولیشن ویلفیئر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) ہاشم ڈوگر نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے سے ن لیگ کی صوبہ پنجاب میں تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں صوبے میں پی ٹی آئی کی مستحکم حکومت وجود میں آئے گی۔

    جبکہ جہانگیر ترین گروپ نے بھی چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے لیے مناسب امیدوار قرار دے دیا مستعفی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر برائے لائیو اسٹاک کی حیثیت سے کام کرنے والے فیصل حیات جبوانہ نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کریں گے۔

    انہوں نے چودھری پرویز الٰہی کو مناسب امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں اور جہانگیر ترین گروپ کے اراکین کی ان سے ملاقات بھی ہو چکی ہے۔

    بریکنگ،ق لیگ میں پھوٹ، طارق بشیر چیمہ وفاقی کابینہ سے مستعفیٰ

  • طالبان نے افغانستان میں بی بی سی کی نشریات پر پابندی عائد کر دی

    طالبان نے افغانستان میں بی بی سی کی نشریات پر پابندی عائد کر دی

    طالبان نے افغانستان میں بی بی سی کی نشریات پر پابندی عائد کر دی-

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی کے مطابق اس کے پشتو، فارسی اور ازبک زبان کے نیوز بلیٹنز کو افغانستان میں نشر ہونے سے روک دیا گیا ہے جبکہ وائس آف امریکہ کو بھی وقتی طور پر نشریات روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں

    برطانوی قومی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت نے بی بی سی کے نیوز بلیٹن کو نشر نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ بی بی سی نے 27 مارچ کو یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیر یقینی صورتحال اور ہنگامہ خیز حالات کے دوران یہ افغانستان کے لوگوں کے لیے ایک تشویشناک پیش رفت ہے۔”

    طالبان نے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے کا حکم واپس لے لیا

    بی بی سی ورلڈ سروس میں شعبہ لینگوئجز کے سربراہ طارق کفالہ کے مطابق 60 لاکھ سے زیادہ افغان بی بی سی کی، آزاد اور غیر جانب دارانہ صحافت” کا استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم بات ہے کہ انہیں اس رسائی سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔

    مسلم مخالف فلم "دی کشمیر فائلز” پر سلمان خان کی مبارک باد


    بی بی سی کی ایک نیوز اینکر اور نامہ نگار یلدہ حکیم نے طارق کفالہ کے بیان کو ٹویٹ کیا ہے اس میں کہا گيا کہ ہم طالبان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں اور فوری طور پر بی سی سی کے ٹی وی پارٹنرز کو اس کے نیوز بلیٹنز کو دوبارہ نشر کرنے کی اجازت دیں۔

    افغانستان میں لڑکیوں کےاسکول نہ کھولےتوتسلیم نہیں کریں گے:امریکہ اوراقوام متحدہ…


    افغانستان کے ایک میڈيا ادارے ایم او بی وائی گروپ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ طالبان حکمرانوں نے اپنی خفیہ ایجنسیوں کے حکم کے بعد وائس آف امریکہ کی نشریات کو بھی فی الوقت بند کرنے کا کہا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی اطلاعات ونشریات اور ثقافتی امور کی وزارت کے ایک ترجمان عبد الحق حماد نے بھی اس اطلاع کی تصدیق کی ہے۔

    بھارتی بحرین میں بھی باز نہ آئے، حجاب پہنے خاتون کو ریسٹورینٹ میں داخل ہونے سے روک…

    واضح رہے کہ حال ہی میں طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا، جس پر بین الاقوامی میڈیا نے وسیع رپورٹنگ کی تھی اور اس کے فوری بعد بین الاقوامی نشریاتی اداروں کو کام کرنے سے باز رکھنے کے لیے یہ کارروائی کی ہے-

    امریکا میں موجود افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ بند ہو گئے

  • نئی دہلی: مقبوضہ کشمیرجانے والا  طیارہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا

    نئی دہلی: مقبوضہ کشمیرجانے والا طیارہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت سے مقبوضہ جموں کشمیر جانے والا مسافر بردار طیارہ ایئرپورٹ پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر جموں جانے والا طیارہ پرواز بھرنے سے قبل پش بیک کے دوران بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔

    الیکٹرک پول سے ٹکرانے کے باعث طیارے کے ونگ کو شدید نقصان پہنچا۔ پرواز کو منسوخ کرکے مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ ٹکر پش بیک کے دوران ہوئی ۔ یعنی جب طیارہ کو مسافر ٹرمنل سے سے رن وے پر لے جایا جارہا تھا ۔ اس طیارہ کو دہلی سے جموں کیلئے اڑان بھرنی تھی جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ، اس وقت طیارہ میں مسافر سوار نہیں تھے ۔ بعد میں دوسری فلائٹ سے مسافروں کو بھیجا گیا ۔

    بیٹی کی لاش کندھےپراٹھا کر10کلومیٹرپیدل سفرکرنےوالےباپ کی دردناک کہانی نےسب کورُلا…

    اس واقعہ کے بعد اسپائس جیٹ کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسپائس جیٹ کی فلائٹ نمبر ایس جی 160 دہلی سے جموں جانے والی تھی ، لیکن پش بیک کے دوران اس کی ٹکر بجلی کے کھمبے سے ہوگئی ، جس کی وجہ سے ایلیران کو نقصان پہنچا ۔ اس کے بعد دوسری فلائٹ کا انتظام کیا گیا ۔

    حادثے کے وقت طیارے میں مسافر اور عملے کے ارکان موجود تھے جو محفوظ رہے۔ ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

    بھارتی حکومت کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے درجنوں سرمایہ کار کشمیرپہنچ گئے

  • طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں

    طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں

    افغانستان میں طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں تمام ملازمین کو داڑھی نہ منڈوانے اور مقامی لباس پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر نوکری سے نکالا بھی جا سکتا ہے۔

    بھارتی بحرین میں بھی باز نہ آئے، حجاب پہنے خاتون کو ریسٹورینٹ میں داخل ہونے سے روک دیا

    سرکاری ملازمین کو اوّل وقت میں نماز کی ادائیگی اور دراڑھی نہ منڈوانے کے حکم کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی لباس پہنیں جس میں لمبی ڈھیلی قمیص، ٹخنوں سے اونچی شلوار اور سر پر ٹوپی یا پگڑی شامل ہے۔

    ہدایات نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی نمائندے سرکاری دفاتر کے داخلی حصوں پر موجود ہیں جنہیں ملازمین پر نظر رکھنے اور نئے قوانین پر عمل دارآمد یقنی بنانے کیلئے تعینات کیا گیا ہے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو تنبیہ کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ان ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا تو نوکری سے برطرف کردیا جائے گا۔

    امریکا میں موجود افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ بند ہو گئے

    عالمی میڈیا کے نمائندے نے سرکاری ملازمین کے لیے ان پابندیوں کے بارے میں عوامی اخلاقیات کی وزارت کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تاہم کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

    خیال رہے کہ پچھلے ہفتے طالبان نے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کا حکم پہلے ہی دن واپس لیتے ہوئے تاحکم ثانی اسکول بند کردیئے تھے جب کہ کسی مرد سرپرست کے بغیر بیرون ملک جانے والی خواتین کو پرواز سے روک دیا گیا تھا۔

    طالبان نے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے کا حکم واپس لے لیا

  • مسلم مخالف فلم "دی کشمیر فائلز” پر سلمان خان کی مبارک باد

    مسلم مخالف فلم "دی کشمیر فائلز” پر سلمان خان کی مبارک باد

    ممبئی: بھارت میں ریلیز ہونے والی متنازع فلم ’دی کشمیر فائلز‘ پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے مبارک باد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی کشمیر فائلز میں کشمیر وادی کی تاریخ کو مسخ کرے پیش کیا گیا اور ہندوپنڈتوں کو مظلوم جبکہ مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

    کنگنا رناوت نے” کشمیرفائلز” کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

    اس مسلم مخالف فلم کے اداکار انوپم خیر نے دعویٰ کیا ہے کہ دی کشمیر فائلز کے ریلیز ہونے کے بعد سلمان خان نے انہیں فون کرکے فلم کی کامیابی کی مبارک باد دی، سلمان خان واحد اسٹار ہے جنہوں نے فلم دیکھنے کے بعد مجھ سے ذاتی طور پر رابطہ کیا اور میری اداکاری کی بھی تعریف کی۔ قبل ازیں اکشے کمار اور اجے دیوگن سمیت دیگر فلمی شخصیات نے بھی متازع فلم کے حق میں بیان دیا ہے۔

    بھارتی فلم "کشمیرفائلز” کو سنسر کرنا نیوزی لینڈ کے باشندوں کی آزادی پر…

    گزشتہ روز انڈیا سمٹ کے اے بی پی نیٹ ورک آئیڈیاز سے گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے کہا تھا کہ ہر فلم ساز کو حقیقی واقعات پر مبنی فلموں میں اپنا نقطہ نظر شامل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ابھی تک فلم دیکھی نہیں ہے لیکن جلد دیکھوں گا کیونکہ عوام اس فلم کو بڑے شوق سے دیکھ رہی ہے۔

    جب ان سے کہا گیا کہ ایک مخصوص طبقے کی طرف سے اس فلم کی مخالفت کی جا رہی ہے تو نواز الدین کا جواب میں کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہے ہر ہدایت کار کا فلم بنانے کا ایک انداز اور نقطہ نظر ہوتا ہے وویک نے اپنے نقطہ نظر سے فلم بنائی جو اچھی ہے۔ دوسرے بھی مستقبل میں اپنے نقطہ نظر سے فلمیں بنائیں گے۔ اور یہ بہت اچھا ہے۔

    ثانیہ کوعدنان صدیقی کیساتھ کام کرتے دیکھنا کبھی نہیں چاہوں گا ، شعیب ملک

  • ‏چئیرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد تیار

    ‏چئیرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد تیار

    پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کا موسم آ گیا، وزیراعظم ۔وزیراعلی پنجاب کے بعد اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بنیں گے ۔اپوزیشن اتحاد نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے پیپر ورک شروع کر دیا ہے جلد ہی تحریک عدم اعتماد سینیٹ میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے-

    تحریک عدم اعتماد: شہباز شریف کی بلوچستان عوامی پارٹی کو بھرپور اعتماد اور تعاون کی یقین دہانی

    چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن ماضی میں بھی دو بار تحریک عدم اعتماد لا چکی جو ناکام ہوئی ۔صادق سنجرانی واحد چیئرمین سینیٹ ہیں جن کے خلاف تیسری بار تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی یا ناکام اس کا وقت آنے پر پتہ چلے گا تاہم اپوزیشن اس وقت حکومت کے خلاف بھرپور سرگرم عمل ہے۔

    آصف زرداری نےشہباز شریف کووزیر اعظم بنانےکی تصدیق کر دی

    قومی اسمبلی میں آج وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے پنجاب کے وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد عثمان بزدار نے استعفی دے دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اتحادی جماعت ہے رہنما چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی کا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ تحریک انصاف ترین گروپ کا بھی مطالبہ تھا کہ بزدار کو ہٹایا جائے ۔

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں سرگرم عمل ہیں مولانا فضل الرحمان آصف زرداری شہباز شریف بلاول پچھلے ایک ہفتے سے زاید عرصے سے اسلام آباد میں ہیں اور حکومت گرانے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں واضح ہو جایے گا کہ اپوزیشن کو کامیابی ملتی ہے یا حکومت کو ۔ اپریل کے پہلے ہفتے میں سیاسی موسم صاف ہو جائے گا

    شوبز شخصیات تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو

  • ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،3 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،3 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 3 میچوں پر مشتمل ہوگی۔

    پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا


    پی سی بی اعلامیے کے مطابق سیریز کے 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون میں ہوں گے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    سابق کپتان اورفاسٹ باولر وقار یونس پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

    اعلامیے کے مطابق یہ میچز آئی سی سی ،سی ڈبلیو سی سپر لیگ میں شامل ہوں گے اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے شمار کیے جائیں گے اس ایونٹ سے ٹاپ سات پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے علاوہ مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرنے والی ٹیمیں 50 اوور کے مقابلے کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی، جو اگلے سال اکتوبر/ نومبر میں منعقد ہوگا۔

    پی سی بی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے 2023 کے آغاز میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے پر رضا مندی ظاہرکررکھی ہے جس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل

    یاد رہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے بمشکل تین میچوں کی T20I سیریز مکمل کی تھی پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز 3-0 سے جیتی تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ون ڈے میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے تاہم مہمان کیمپ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر میچزملتوی کردیئے گئے تھے-