Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا: آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا: آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

    لاہور: ایشیا کپ میں قومی ٹیم کا فائنل سے پہلے سری لنکا کیخلاف سپر فور راونڈ مقابلہ، آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق فاسٹ باولر حسن علی اور لیگ سپنر عثمان قادر کو آزمایا جاسکتا ہے،نائب کپتان شاداب خان اور محمد حسنین کو آرام دیا جائے گا جبکہ متبادل وکٹ کیپر نہ ہونے کے باعث محمد رضوان بھی آرام نہیں کریں گے-

    سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل ہوں گی، دبئی میں کھیلا جانےوالا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا-

    پاکستان اور سری لنکا، بھارت، افغانستان، بنگلا دیشن اور ہانک کانگ کی ٹیموں کو ٹورنامنٹ سے باہر کر کے فائنل تک پہنچی ہیں،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

    ہ گزشتہ رات کے میچ میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو باآسانی 101 رنز سے شکست دے دی تھی افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 64 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ان کے علاوہ راشد خان نے 15 اور مجیب الرحمان نے 18 رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار نے 4 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویرات کوہلی نے شاندار سنچری بنائی ہے۔ انہوں نے 122 اور کے ایل راہول نے 62 رنز بنائے تھے سریا کمار یادیو صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ افغانستان کی جانب سے فرید خان نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    معروف بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی کارکردگی کی متعرف

  • نسیم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    نسیم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ٹی20 کرکٹ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے نسیم شاہ ٹی 20 میں 50 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر باؤلر بن گئے نسیم شاہ نے یہ ریکارڈ ایشیا کپ میں افغانستان کے کھلاڑی محمد نبی کی وکٹ لے کر قائم کیا فاسٹ بولر نے یہ ریکارڈ 19 سال 204 دن کی عمر میں قائم کیا۔

    معروف بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی کارکردگی کی متعرف

    قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 20 سال کی عمر میں 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا نسیم شاہ ایشیا کپ میں شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں اچھی کارکرد گی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اب تک 4 میچوں میں 16.33 کی اوسط سے 6 وکٹیں لے چکے ہیں۔

    علاوہ ازیں نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف میچ کے آخری اوور میں لگاتار 2 چھک لگا کر پاکستان کو جیت دلوائی اور فائنل میں پہنچا دیا-

    سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل

    خیال رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہیں شاہین شاہ آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے-

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے آرام کا مشورہ دیا ہےتاہم شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں واپسی کے امکانات ہیں، جو رواں سال اکتوبر میں ہوگی۔

    شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ سیریز اور ایشیا کپ سے باہر

  • میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش

    میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میتھیو ہیڈن کو آسٹریلیا میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا گیا ہے جبکہ میتھیو ہیڈن بھی گرین شرٹس کو جوائن کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی نے میتھیو ہیڈن کا ایک ویڈیو بیان ٹوئٹر پرجاری کیا ہے ویڈیو پیغام میں میتھیو ہیڈن سے اپنی بات کا آغاز السلام علیکم سے کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیےبطورمینٹور پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

    سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل


    میتھیو ہیڈن نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ کے میچز بھی فالو کر رہا ہوں، پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا میں نے دیکھا ہے کہ اے سی سی T20 ایشیا کپ میں پاکستان کی کارکردگی کیسی رہی ہے اور اتوار کو بھارت کے خلاف جیت شاندار تھی۔

    میتھیو ہیڈن نے کہا کہ میرے خیال میں اس پاکستانی ٹیم کےپاس وہ ہےجو اسے آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے اور حالات واقعی ان کے مطابق ہوں گے، بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں نقطہ نظر سے، مجھے یقین ہے کہ یہ ورلڈ کپ کو اسی طرح کھیلے گی جیسا کہ اس نے پچھلے سال متحدہ عرب امارات میں کیا تھا۔

    انگلش کرکٹ بورڈ نےپاکستان کےسیلاب متاثرین کےلیےامداد اکٹھی کرنا شروع کردی

    انہوں نے کہا کہ میں آسٹریلیا کے تمام حالات کے بارے میں اپنے تمام تجربے اور معلومات کو منتقل کرنے کا موقع ملنے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور پاکستان کے ڈریسنگ روم میں واپس آنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

    پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میتھیو ہیڈن کے قومی ٹیم کے ساتھ گزشتہ برس کے کچھ لمحات کو بھی شیئر کیا گیا ہے۔

    ہیڈن 15 اکتوبر کو برسبین میں ٹیم میں شامل ہوں گے، جس دن پاکستان کرائسٹ چرچ سے بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے کے بعد پہنچے گا۔

    پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے میتھو ہیڈن کو خوش آمدید کہا اور لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کی شمولیت سے ہمارے انتہائی باصلاحیت کرکٹرز کو ورلڈ کپ اور مستقبل کے دوروں کے لیے کافی فائدہ ہوگا۔

    پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

  • پاکستان سمیت دنیا کےمختلف حصوں میں اسٹار لنک سیٹلائٹ کا  دلکش نظارہ

    پاکستان سمیت دنیا کےمختلف حصوں میں اسٹار لنک سیٹلائٹ کا دلکش نظارہ

    پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں اسٹار لنک سیٹلائٹ کا نظارہ دیکھا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسٹار لنک سیٹلائٹ کا نظارہ دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا جس نے دیکھنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کر دیا۔

    ایلون مسک کا ٹیسلا کار کو اسٹار لنک سیٹلائٹ سے منسلک کرنے کا اعلان

    پاکستان میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف حصوں میں اسٹار لنک سیٹلائٹ دیکھی گئی جسے شہریوں نے کیمرے میں قید بھی کیا۔


    اسٹار لنک سیٹلائٹ اسپیس ایکس کا پراجیکٹ ہے، اسٹار لنک دنیا بھر میں بنا کسی تعطل کے تیز ترین انٹرنیٹ سروس مہیا کرتا ہے اور اسٹار لنک ابھی 40 ممالک میں انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔
    https://twitter.com/DulithHerath/status/1567836094892482560?s=20&t=oSGC2NKGTQls0TfJdV4kmA
    https://twitter.com/AlySyyed/status/1568054722262597632?s=20&t=oSGC2NKGTQls0TfJdV4kmA

    اسٹار لنک ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس کا مقصد ‘دنیا کے جدید ترین براڈ بینڈ انٹرنیٹ سسٹم کو تعینات کرنا’ ہے اس میں 40،000 سے زیادہ سیٹلائٹس کے ‘میگا کنسٹرلیشن’ کو مدار میں ڈالنا شامل ہے۔

    چینی سائنسدانوں کا خلاء میں چاول اگانے کا کامیاب تجربہ

    سٹار لنک (Star Link) کیا ہے؟

    ایک بہت بڑے پروجیکٹ کا آغاز سپیس ایکس کمپنی نے 2015 ءمیں کیاجسے ’’سٹار لنک‘‘کانام دیا گیا جس کا بنیادی مقصد سستے اور تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت پوری دنیا کے صارفین تک پہنچانا ہے-

    ایک رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں 59فیصد صارفین ہر وقت انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک ہیں اور وہ انٹرنیٹ کی تیز سپیڈکے بھی خواہشمند ہیں گو کہ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئےموجودہ دورمیں کیبل، ٹاور اور وائی فائی سگنل کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے 1600 سیٹلائٹس 550کلو میٹر پر جبکہ 2800سیٹلائٹس 1150 کلو میٹرز کی بلندی پر ایک مقررہ مدار میں سفر کریں گی- پروجیکٹ نومبر 2027ء میں مکمل ہو گا-

    ہارپ ٹیکنالوجی اور موسم!!! — ڈاکٹر حفیظ الحسن

    قبل ازیں تجرباتی طور پر دو ٹیسٹ سیٹلائٹس فروری 2018ء میں خلا میں بھیجی گئی اور دوسری 24مئی 2019ءکو لانچ ہوئی جس میں 60 سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجا گیا جو ایک لائن میں سفر کرتےاور حسین نظارہ پیش کرتے دکھائی دئیے جسے’’سٹار لنک ٹرین‘‘ کا نام دیا گیا تھا-

    سپیس ایکس سٹار لنک ’’Low earth orbit ‘‘سیٹلائٹ ہیں جو زمین کے قریب ہوتے ہیں یہ ساکن اور حرکت کرنے والے بھی ہو سکتے ہیں زمین کےقریب ہونےکی وجہ سےرابطہ کرنےکیلئے کم لیٹنسی استعمال کریں گےجو 25 یا 35 ملی سیکنڈہونے کی وجہ سےان کی پرفارمنس کیبل اور فائبر آپٹک کیبل سے کہیں زیادہ ہے-

    سٹار لنک فاسٹر لیزرٹرانسمیشن کو استعمال کرتے ہوئے ایک سیٹلائیٹ سے 1TBفی سیکنڈ ٹرانسمیشن کو کنٹرول کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں 40ہزار لوگوں کو4Kکوالٹی میں ویڈیو دیکھاسکےگا-سپیس ایکس نے پچھلے سالوں کی نسبت 500 سیٹلائیٹ زمینی مدار میں لانچ کی ہیں جو کہ لو ارتھ آربٹ سے انٹر نیٹ مہیا کریں گی جس کی سپیڈ تقریباً 1GBفی سیکنڈ ہو گی جو کہ عام صارف کی روز مرہ زندگی میں ایک انقلاب سے کم نہیں ہو گا-

    ڈارٹ اسپیس کرافٹ 26 ستمبر کو سیارچے سے ٹکرائے گا،ناسا

    اسٹار لنک اسپیس ایکس کا پروجیکٹ ہے اسپیس ایکس ایک امریکن کمپنی ہےجو حکومت کو اپنے فالکن9 اور فالکن ہیوے راکٹ کے ذریعے کمرشل سروسز مہیا کرتی ہےاسپیس ایکس باقاعدہ خلا میں انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پرسامان لےجاتی ہےاس کمپنی کےبانی اورچیف ایگزیکٹو ایلن مسک(Elon Musk) نے اس کمپنی کی بنیاد 2003 ءمیں رکھی اور اس کا مقصد خلائی ٹرانسپورٹ سروس کے اخراجات میں کمی کرنا اور مریخ پر آباد کاری کرناتھا- سپیس ایکس وہ پہلی نجی کمپنی ہے جس نے خلا میں متعدد راکٹ بھیجے ہیں اسپیس ایکس کمپنی عام انسانوں کوخلاء میں لے جانے کے لیے ایک بڑا خلائی جہاز بھی بنا رہی ہے جسے ’’سٹارشپ‘‘کا نام دیا گیا ہے-

  • ملکہ برطانیہ کے انتقال پر عالمی رہنماؤں کا گہرے دکھ کا اظہار

    ملکہ برطانیہ کے انتقال پر عالمی رہنماؤں کا گہرے دکھ کا اظہار

    70 سالوں سے برطانیہ کے تخت پر راج کرنے والی ملکہ الزبتھ دنیا سے رخصت ہو گئیں، جس پرعالمی رہنماؤں اور اعلیٰ شخصیات نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی رہنماؤں نےبرطانیہ کے شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور برطانوی عوام سے ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے-

    ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے ملکہ برطانیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک مشکل دنیا میں، ان کے مسلسل فضل اور عزم نے ہم سب کو راحت پہنچائی انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کی باتوں کو یاد کریں گے وہ دنیا میں میری پسندیدہ شخصیات میں سے ایک تھیں، اور وہ مجھے بہت یاد آئیں گی۔

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ غیر معمولی شخصیت کی مالک تھیں، ان کی زندگی کے آخری ایام اس بات کو عیاں کرتے ہیں ، ملکہ ان لوگوں کے لیے آخری حد تک کام کر رہی تھی جن سے وہ پیار کرتی تھی۔

    فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ’ایک نرم دل ملکہ‘ اور ’فرانس کی دوست‘ کے طور پر یاد کیا، جبکہ سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ ملکہ نے ’دلکش انداز، خوبصورتی اورانتھک محنت کےذریعے کیے گئے دور حکومت کی وجہ سے دنیا کو اپنا بنایا۔

    روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ برطانیہ کی حالیہ تاریخ کے سب سے اہم واقعات ان کی عظمت کے نام سے جڑے ہوئے ہیں۔

    ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا گہرے دکھ و افسوس کا…

    سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے میرے خاندان کے لیے عزیز رہی ہیں اور ہماری مشترکہ خاندانی تاریخ میں ایک قیمتی کڑی ہے، جبکہ بیلجیئم کے بادشاہ فلپ اور ملکہ میتھلڈےکا کہنا تھا کہ وہ ایک غیرمعمولی شخصیت تھیں، جنھوں نےاپنے دور حکومت میں وقار، ہمت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کی خدمت کے لیے ملکہ کی غیر متزلزل، زندگی بھر لگن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ان کی عقیدت اور قیادت کو طویل عرصے تک یاد رکھے گی۔

    یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لین نے کہا کہ ملکہ حقیقی قیادت کی ایک مثال تھی، ان میں ہر گزرنے والی نسل کے ساتھ ساتھ اپنی روایات سے جڑے رہنے کی صلاحٰت بھی تھی۔

    ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے

    ملکہ الزبتھ کے پانچویں کزن اور نیدرلینڈز کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر نے گہرے احترام اور بڑے پیارسے ملکہ کی شخصیت کو یاد کیا۔

    جرمن چانسلر اولاف شُولز نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کی ہولناکیوں کے بعد جرمن-برطانوی مفاہمت کے لیے ان کی کوششیں ناقابل فراموش رہے گی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم 96 سال کی عمر میں چل بسیں ہیں شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کیا شہزادہ چارلس برطانیہ کے آئندہ بادشاہ بن جائیں گے برطانوی حکومت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج لندن میں اد ا کی جائیں گی.

    برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی،ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیاجائے گا اور پھر ریلوے اسٹیشن سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا-

    ملکہ برطانیہ نے پاکستان کے کس دور میں دورے کیے تفصیلات آگئیں

  • لڑکی سےمبینہ زیادتی کا الزام ، نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لڑکی سےمبینہ زیادتی کا الزام ، نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 17 سالہ لڑکی کی جانب سے زیادتی کے الزام پر نیپال کی عدالت نے جمعرات کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

    آواز سے کورونا وائرس کی شناخت کرنے والی سمارٹ ایپ

    17 سالہ لڑکی نے گزشتہ دنوں سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے گزشتہ ماہ کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

    سندیپ لامیچانے اس وقت ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کے لیے کھیل رہے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ اگر نیپال میں نہیں ہیں تو ان کی گرفتاری کے لیے بیرون ملک قانون نافذ کرنے والے اداروں یا انٹرپول کی مدد لی جاسکتی ہے۔

    طالبان حکومت اب بھی عالمی تنہائی کا شکار ہے،امیر خان متقی،دنیا ہماری حکومت کو…

    دوسری جانب کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کا کہنا ہے کہ سندیپ ہمارا کھلاڑی ہے لیکن اگراس نے کوئی جرم کیا ہے تو ہم اس کی حفاظت نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ لامیچھانے کو گزشتہ سال نیپال کی قومی ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا تھا، سندیپ لامیچانے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    پہلی باحجاب آسٹریلوی سینیٹر افغانستان سے ہجرت کی کہانی بتاتے رو پڑیں

  • بحرین سے کالام تک سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

    بحرین سے کالام تک سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

    بحرین سے کالام تک سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے مطابق ضلعی انتظامیہ سوات، انجینئرز 11 کور، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے ٹریفک بحال کردی ہے جس کے بعد ملتان، گبرال، اریانی اور دوسرے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال ہو گیا ہے-

    دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں کمی،منچھر جھیل پر مزید تین کٹ لگا دیئے گئے

    ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ زمینی راستے کی بحالی سے ریلیف،بحالی اور امدادی کاموں میں تیزی آئے گی بحرین سے کالام تک سڑک ہلکی ٹریفک کے لیے کھولی گئی ہے، ہیوی گاڑیاں گزرنے سے گریز کریں۔

    ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال سوات کے بالائی سیاحتی مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

    دوسری جانب سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں بحالی اور تعمیر کیلئے 200 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کابینہ کو حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے نقصانات، امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلابی صورتحال سے 263 اموات ہوئی ہیں –

    سینئر ممبر نے بتایہ کہ 5 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں 65 ہزار گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی صورتحال سے 103 ڈیمز متاثر ہوئے ہیں، 9 لاکھ ایکڑ زرعی رقبے کو نقصان پہنچا ہے متاثرہ اضلاع میں بحالی اور تعمیر کیلئے 200 ارب روپے درکار ہیں صوبے بھر میں متاثرہ املاک اور زرعی اراضی کی بحالی کا تخمینہ 56.5 ارب روپے ہے-

    بلوچستان کی بحالی اور تعمیر کیلئے200 ارب روپے کا تخمینہ

  • سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل

    سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل

    متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل ہوں گی-

    باغی ٹی وی: دبئی میں کھیلا جانےوالا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا پاکستان اور سری لنکا، بھارت، افغانستان، بنگلا دیشن اور ہانک کانگ کی ٹیموں کو ٹورنامنٹ سے باہر کر کے فائنل تک پہنچی ہیں،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

    نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی:مومن ثاقب کا نسیم شاہ کو اپنا ’گردہ ‘ دینے کا اعلان

    جبکہ گزشتہ رات کے میچ میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو باآسانی 101 رنز سے شکست دے دی تھی افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 64 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ان کے علاوہ راشد خان نے 15 اور مجیب الرحمان نے 18 رنز بنائے۔

    بھارتی ٹیم پاکستان سے شکست پر حیلے بہانے گھڑنے لگی،شکست کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ڈالنے کی کوشش

    بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار نے 4 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویرات کوہلی نے شاندار سنچری بنائی ہے۔ انہوں نے 122 اور کے ایل راہول نے 62 رنز بنائے تھے سریا کمار یادیو صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ افغانستان کی جانب سے فرید خان نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    دبئی:پاکستان کی جیت پرافغانیوں کی طرف سےپاکستانیوں پرتشدد اوراسٹیڈیم کی توڑپھوڑ:97 افغانی گرفتار

  • اینٹی کرپشن سندھ  کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج

    اینٹی کرپشن سندھ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج

    اینٹی کرپشن سندھ کے اہلکاروں کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن سندھ کے اہلکاروں پر مقدمہ گلبرگ تھانے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے لیڈر آف اپوزیشن حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پرکیا گیا-

    حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ، ایک بار پھر گرفتار

    گلبرگ تھانے میں درج مقدمے میں اینٹی کرپشن سندھ کے 10 افسران اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف اغوا اور حبس بیجا کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں مقدمہ حلیم عادل شیخ کے پی اے محمد فرحان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو سرکاری زمین پر قبضے سمیت مختلف مقدمات کا سامنہ کر رہے ہیں، عدالت کی جانب سے سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضے کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

    رواں برس جولائی کے شروع میں سندھ اینٹی کرپشن جامشورو نے پنجاب پولیس کی مدد سے حلیم عدال شیخ کو لاہور سے گرفتار کیا تھا حلیم عادل شیخ پر تھانہ بولا خان کی 62 ایکڑ زمین کے جعلسازی سے کاغذات بنانے کا مقدمہ درج تھا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جامشورو نے معاملے کی انکوائری کے بعد ایف آئی آر درج کی تھی۔

    پولیس حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئی

    اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی جانب سے زمین کے جھوٹے کاغذات پر بینک سے قرض لیا گیا، سرکاری زمین کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری سے حلیم عادل شیخ نے زمین ایک شخص کے نام کرائی، انہوں نے وہی زمین پھر اس شخص سے اپنے نام کرائی بورڈ آف ریونیو اس زمین کے کھاتے منسوخ کرچکا ہے-

    صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا 

  • دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں کمی،منچھر جھیل پر مزید تین کٹ لگا دیئے گئے

    دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں کمی،منچھر جھیل پر مزید تین کٹ لگا دیئے گئے

    منچھر جھیل کے پانی کو دریائے سندھ میں چھوڑنے کیلئے لاڑکانہ سیہون بند پر تین کٹ لگا دیئے گئے جس پر میہڑ رنگ بند پر پانی کی سطح میں دو انچ کی کمی آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ آبپاشی کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو اور دیگر کی موجودگی میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے پر ایل ایس بند کو کٹ لگائے گئے کٹ لگنے کے بعد قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ،سجاول اور دادو کی تحصیلیں خیرپور ناتھن شاہ، میہڑ اور جوہی میں پانی کی سطح کم ہو جائے گی۔

    ای سی سی اجلاس،سیلاب متاثرین کیلئے3ارب روپےکے فنڈز کی منظوری

    آبپاشی حکام کا خیال ہے کہ کٹ لگنے سے تین چار روز میں شہداد کوٹ اور دادو کے علاقوں میں موجود پانی بذریعہ منچھر جھیل دریائے سندھ میں چلا جائے گابھان سعید آباد کے انڈس لنک کینال کے بند پر پانی کے شدید دباؤ کے باعث دو شگاف پڑگئے، جس سے 29 دیہات زیر آب آ گئے۔

    دوسری جانب دادو شہر کو سیلاب سے بچانے کیلئے رنگ بند کی اونچائی کا کام جاری ہے، جوہی کے رنگ بند کو 12 فٹ اونچا کر دیا گیا ہے کویتی ہلال احمرکی جانب سے جوہی میں سیلاب کی صورتحال اور تباہ کاریوں کا جائزہ لیا گیا اور متاثرین سیلاب میں ضروری امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

    ایکسین محکمہ آبپاشی سہیون کے مطابق سیہون کے مقام پر دریائے سندھ کی سطح میں معمولی کمی کے بعد منچھر کے پانی کو دریائے سندھ میں لے جانے والی دانستر واہ کے گیٹ کھول دیئے گئے جبکہ منچھر جھیل میں پانی کی سطح بھی کم ہوئی ہے لیکن ابھی منچھر جھیل سے دریا میں پانی کا اخراج بہت کم ہے۔

    مہیش کمار کے مطابق کل دوپہر تک دریا کی سطح میں کمی کا امکان ہے جس کے بعد جھیل سے پانی کا اخراج تیز ہو جائے گا منچھر جھیل میں پانی کی سطح 123 اشاریہ 3 سے کم ہو کر 122 اشاریہ 2 ہو گئی ہے۔

    ادھر سیلابی پانی نے سندھ کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں بھی زندگی مفلوج کردی ہےڈیڑھ لاکھ آبادی والے شہر میں گھر، دکانیں، عمارتیں اور اسپتال کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے ہیں 14 روز سے پانی میں گھرے شہریوں کے لیے زندگی کا پہیا رُک سا گیا ہے، چھتوں اور دیواروں پر بیٹھے متاثرین مدد کے منتظر ہیں-

    سیلاب سے جانی ومالی نقصان پربہت دُکھی ہیں :سیلاب متاثرین کی فی الفور مدد کی…