Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغام ملنے کے بعد 17 سالہ لڑکے نے خوف سے خود کشی کر لی

    واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغام ملنے کے بعد 17 سالہ لڑکے نے خوف سے خود کشی کر لی

    اسپین: 17 سالہ نوجوان نے واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغام ملنے کے بعد خوف سے خود کشی کر لی تھی۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق 60 سالہ شخص نے 17 سالہ نوجوان لڑکے کوکے ذریعے ایک ہی دن میں 119 دھمکی آمیز پیغام بھیجے جس پر اس نے خوف سے خود کشی کر لی تھی اس الزام میں پولیس نے دھمکی بھیجنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تھا اور اب اسپین کی ایک عدالت نے ساٹھ سالہ شخص کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    ایران میں دو ہم جنس پرست خواتین کو موت کی سزا

    رپورٹ کے مطابق یہ 2016ء کی بات ہے جب تین گھنٹے کے دوران مسلسل اس شخص نے 119 واٹس ایپ میسجز بھیجے تھےدھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والےشخص کو خودکشی کرنے والے نوجوان نے کہا بھی تھا کہ وہ اسےخودکشی پر مجبورکر رہا ہے اگر اس نے دھمکانے کا یہ سلسلہ جاری رکھا تو وہ خود کشی کر لے گا-

    عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ساٹھ سالہ شخص پوری طرح آگاہ تھا کہ اس کی وجہ سے ایک نو عمر خود کشی پر مجبور ہو سکتا ہےاس کے باوجود وہ اسے مسلسل دھمکاتا رہا بلیک میل کرتا رہا کہ وہ اس کے والدین کو اس امر سے آگاہ کر دے گا کہ اس نے بالغوں والی ایک سائٹ وزٹ کی ہے۔

    ٹِک ٹاک پر مبینہ سائبر حملہ، ایک ارب سے زائد لوگوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا امکان…

    اس صورت حال میں لڑکے نے بار بار اس سے معافی مانگی اور اسے کہا کہ وہ اسے میسج نہ کرے اگر اس نے یہ سلسلہ نہ روکا تو مجبورا خودکشی کر لے گا اس دوران سترہ سالہ لڑکے نے اسی روز اپنے گھر کی اوپر والی منزل سے گھر کے اندرونی صحن میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

    عدالت نے اس واقعے کے کئی سال بعد مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے دس سال قید سنانے کے علاوہ 173000 یورو کا کی رقم زرتلافی کے طور پر نو عمر کے والدین اور بھائی کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

    کینیڈا میں ہونے والے چاقو حملے کے ایک ملزم کی لاش برآمد

  • مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا،
    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا- پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے عدالت میں دوبارہ درخواست دائر کر دی مریم نواز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

    وزیراعظم کا توشہ خانہ کے تحائف عوام کو دکھانے کا منفرد فیصلہ

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی اور لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ کہیں فرار نہیں ہوں گی، ماں کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان واپس آئی تھی، نیب قانون میں ملزم کے بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی 7 کروڑ روپے بھی سیکیورٹی کے لیے جمع کرا رکھے ہیں، چوہدری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی-

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

    ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے، اب معیشت کی سمت درست ہے. مفتاح اسماعیل

    یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کےبعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے نومبر 2019 میں چوہدری شوگر ملز کے کیس میں مریم نواز کو ضمانت دے دی تھی لیکن اس کے ساتھ ہی یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ وہ عدالت میں اپنا پاسپورٹ جمع کرائیں گی بعد ازاں مریم نواز کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے اور عدالت میں جمع پاسپورٹ واپس حاصل کرنے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

    دفعہ 144 کیس: سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

    درخواست میں مریم نواز کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے باوجود بیمار والدہ کو چھوڑ کر بیرون ملک سے والد کے ساتھ واپس آئیں لیکن میرا موقف سنے بغیر ہی نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔

    ای سی ایل کے معاملات دیکھنے والی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 28 دسمبر 2019 کو مریم نواز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

    گزشتہ سال مارچ میں مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب تک یہ حکومت گھر نہیں چلی جاتی اور عمران خان اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچ جاتے، اس وقت تک اگر حکومت پاسپورٹ اور ٹکٹ ٹرے میں رکھ کر پیش کرے گی تو بھی میں بیرون ملک نہیں جاؤں گی۔

  • سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد بڑھا دی

    سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد بڑھا دی

    ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی۔

    باغی ٹی وی : سعودی حکام کے مطابق عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی گئی ہے، بیرون ملک سے عمرہ زائرین مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل سعودی عرب پہنچیں، پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر پر عمرے کی بکنگ ختم تصور ہو گی۔

    پرمٹ جاری ہونے کے بعد مکہ نہ پہنچ سکنے کی صورت میں نئی بکنگ کی اجازت ہو گی اور 4 گھنٹے قبل بکنگ میں تبدیلی کرانے کی صورت میں پہلی بکنگ منسوخ کرنا ہو گی۔

    مزید بارشوں سے پاکستان میں موجودہ ابتر سیلابی صورتحال بد ترین ہونےکا خدشہ ہے،…

    قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا تھا کہ عازمین حج اب اپنے حج اور عمرہ کے اخراجات قسطوں میں ادا کر سکیں گےحج کی درخواستیں جمع کروانے کا آغاز ستمبر کے مہینے میں شروع ہونے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

    یہ پہلی بار ہوگا جب وزارت حج رجسٹریشن کو اتنی جلدی کھولے گی۔ حج رجسٹریشن جلد کھولے جانے کی خبر کے ساتھ ساتھ وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ لوگ جن کے لیےحج کرنا مشکل تھا اب آسان ہو جائے گا،عازمین حج اب اقساط میں سالانہ حج کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

    وزارت نے کہا تھا کہ قسط کی پالیسی ابھی صرف سعودی عازمین کے لئے ہے لیکن جلد ہی بین الاقوامی حجاج کے بارے میں اپ ڈیٹ دستیاب ہو جائے گی ۔

    قبل ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی تھی کہ ریاض الجنہ میں ٹھہرنے کا وقت اب 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ریاض الجنہ کی زیارت کے خواہش مند افراد توکلنا اور اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کے پابند ہیں۔

    ایشیا کپ:پاکستان اورافغانستان کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

    دریں اثنا سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں ہر عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت دی تھی سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ والدین اب اپنے بچوں کو مسجد الحرام لاسکتے ہیں 5 سال سے بڑی عمر کے بچوں کیلئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا جبکہ 5 سال سے کم عمر کے بچے بغیر اجازت کے داخل ہوسکتے ہیں نومبر 2021 میں سعودی عرب نے 12 سال سے کم عمر بچوں کے مسجد الحرام میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

    برطانیہ کی نئی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا

  • انسٹاگرام پر 40 کروڑ 50 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد

    انسٹاگرام پر 40 کروڑ 50 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد

    ڈبلن: آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام پر جنرل ڈیٹا پروٹیکشن قواعد (GDPR) کی خلاف ورزی کرنے پر 40 کروڑ 50 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے پیر کو کہا کہ اس نے انسٹاگرام پر بچوں کے ڈیٹا کو ہینڈل کرنے سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ریکارڈ 405 ملین یورو جرمانہ کیا ہے۔

    ڈی پی سی نے 2020 کے آخر میں ان خدشات کے بارے میں ایک تحقیقات کا آغاز کیا کہ فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بچوں کے ذاتی ڈیٹا کو کیسے ہینڈل کرتا ہے تحقیقات کا مرکز بچوں کے لیے انسٹاگرام پروفائل اور اکاؤنٹ کی ترتیبات کی "مناسبیت” اور فرم کی "بطور کمزور افراد کے ڈیٹا کے تحفظ کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری” پر تھا۔

    یہ جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (GDPR) کےتحت منعقد کیا گیا تھا ڈیٹا کے حقوق کے EU چارٹر جو مئی 2018 میں نافذ ہوا تھا GDPR ڈیٹا ریگولیٹرز کو خلاف ورزیوں پر سخت جرمانے عائد کرنے کا اختیار دیتا ہےچونکہ انسٹاگرام میٹا کی ملکیت ہے جس کا یورپی ہیڈکوارٹر ڈبلن میں ہے، یہ ضابطوں کو نافذ کرنے کے لیے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن پر آتا ہے۔

    آئرش کمیشن کی جانب سے جرمانے کی تصدیق کردی گئی لیکن کمیشن مزید کسی قسم کا کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا آئرش کمیشن میں ابھی بھی میٹا کی ذیلی کمپنیوں کے حوالے کم از کم چھ مزید تحقیقات موجود ہیں۔

    کمیشن کی جانب سے انسٹاگرام پر بچوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی یعنی بچوں کے ای میل ایڈریس اور فون نمبر شائع کرنے کی وجہ سے عائد کیا گیا یہ جرمانہ میٹا کی کسی بھی ذیلی کمپنی پر اس سے قبل لگائے جانے والے جرمانے سے زیادہ ہے۔

    میٹا ترجمان کے مطابق یہ تحقیقات پُرانی سیٹنگز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کی گئیں جن کو کمپنی کی جانب سے ایک سال قبل اپ ڈیٹ کردیا گیا تھا اور تب سے اب تک کمپنی نے کئی نئے فیچر متعارف کرائے تاکہ نوعمروں کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے اور ان کی معلومات خفیہ رہے۔

    ترجمان نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر کا کوئی بھی شخص جب انسٹاگرام میں شامل ہوتا ہےتو ان کا اکاؤنٹ خود بخود پرائیویٹ ہو جاتا ہے، اس لیے صرف وہی لوگ دیکھ سکتے ہیں جنہیں وہ جانتے ہیں،اور بالغ افراد ان نوجوانوں کو پیغام نہیں بھیج سکتے جو ان کو فالو نہیں کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی اس بات سے متفق نہیں کہ جرمانے کا حساب کیسے لیا گیا اور وہ اپیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    آئرش ادارے کی جانب سے میٹا کےپلیٹ فارمز پر عائد کیا گیا یہ تیسرا جرمانہ ہے البتہ یہ جرمانہ مالیت کے اعتبار سےاب تک کا دوسرا بڑا جرمانہ ہے سب سے زیادہ جرمانہ 74 کروڑ 60 یوروز کی مالیت کا تھا جو ایمازون پر عائد کیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں پچھلے سال، اس نے واٹس ایپ پر جرمانہ عائد کیا، جو میٹا کی ملکیت ہے، جو ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کو توڑنے پر اس وقت کا ریکارڈ 225 ملین یورو تھا میٹا کو بھی مارچ میں ڈیٹا کی 12 خلاف ورزیوں پر 17 ملین یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا-

  • 1965 کی جنگ میں شہید ہونیوالےفلائٹ لیفٹیننٹ محمود احمد بٹ شہید کے مزار پر پروقار تقریب

    1965 کی جنگ میں شہید ہونیوالےفلائٹ لیفٹیننٹ محمود احمد بٹ شہید کے مزار پر پروقار تقریب

    فیروزوالا: 7 ستمبر پاک فضائیہ کا یوم دفاع کے حوالے سے شاہدرہ میں 1965 کی جنگ میں شہید ہونے والے اپنے ہیرو فلائٹ لیفٹیننٹ محمود احمد بٹ شہید کے مزار پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا-

    کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر یوم دفاع کے موقع پرپروقارتقریب کا انعقاد

     

    باغی ٹی وی : پاکستان ائیر فورس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد زبردست خراج تحسین پیش کیا-

    اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم دفاع جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا

     

    فلائٹ لیفٹیننٹ محمود احمد بٹ شہید نے 7 ستمبر 1965 کے دن اپنے ائیر کرافٹ جھاز پر فلائی کیا اور شاہینوں کی طرح دشمن پر ٹوٹ پڑے اور دشمن کے کئی جہاز تباہ کرنے کے بعد واپس آتے ھوئے ان کا طیارہ کریش ھو گیا اور پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ محمود احمد بٹ شہید نے جام شہادت نوش کیا-

     

    شاہدرہ میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے جنگ ستمبر 1965 کے ہیرو فلائٹ لیفٹیننٹ محمود احمد بٹ شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی شہید کوزبردست خراج تحسین پیش کیااورسلامی دی گئی اس موقع پرشہید پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ محمود احمد بٹ کےورثاء اور شاہدرہ کے سینکڑوں رہائشیوں نے اپنے شھید پائلٹ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی –

     

    پاکستانی قوم کو آج بھی 65 والے جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے،وزیرِ خارجہ

    پاکستان ائیر فورس کی جانب سے شاہدرہ میں ان کی رہائش گاہ کو اپنے ہیرومحمود احمد بٹ شہید کے نام سے منسوب کردیا گیا پاک فضائیہ کے سکوارڈن لیڈر تقی مرتضی کا کہنا ہے کہ ہمارے ان شہداء کا ہم پر قرض ہے اور وطن کے دفاع کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے-

     

  • بھارتی اداکارہ کا پاکستانی بولر نسیم شاہ کیلئے پسندیدگی کا اظہار،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارتی اداکارہ کا پاکستانی بولر نسیم شاہ کیلئے پسندیدگی کا اظہار،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    دبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کردی۔

    باغی ٹی وی : شوبز انڈسٹری اور کرکٹ کی دنیا کا ہمیشہ سے ایک رشتہ رہا ہے، کئی بھارتی اداکاروں کا نام پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہےاس بار یہ نام پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ کا ہے،جن کے جہاں دنیا بھر میں مداح ہیں وہیں وہ سرحد پار بھارتی اداراہ کو بھی بھا گئے، جنہوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کر دیا۔

    سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی خاتون مداح کیساتھ دورفی وائرل

    https://twitter.com/zkii25/status/1567048768553361409?s=20&t=R59b2l1rARVRdVx6ZNT-AA
    گزشتہ روز بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو شئیر کی جو پاک بھارت میچ کے دوران بنائی گئی تھی ایڈٹ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو میں نسیم شاہ گراونڈ میں مسکراتے نظر آرہے ہیں جبکہ اروشی اسٹیڈیم میں بیٹھی میچ انجوائے کر رہی ہے۔


    ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک گانے پر نسیم شاہ کے ایک ری ایکشن پر اروشی روٹیلا دلفریب انداز میں مسکرارہی ہیں فین کی بنائی گئی ایڈیٹ ویڈیو شئیرکرنے پرسوشل میڈیا صارفین نےدلچسپ کےتبصرے شروع کر دئیے، اور کہا کہ ایک اور بھارتی اداکارہ پاکستانی کھلاڑی پر فدا ہو گئی ہیں۔

    اگر کوئی بھارتی پاکستانی کھلاڑی کیلئےایسا کرتا تو بغاوت کا الزام لگاکر تنقید کا…


    صارفین نے دلچسب تبصرے کرتے ہوئے اروشی کو عبایا پہنا کر نسیم شاہ کے ساتھ کھڑا کر دیا اور لکھا کہ بھارتی اداکارہ کچھ ایسا سوچ رہی ہے۔ تاہم پاکستانی صارفین نے اداکارہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہمارے بولر نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑ دیں، اس کی عمر بہت کم ہے۔


    انڈین صارفین بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے اداکارہ کو کہا کہ اروشی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں رشبھ پنت کیلئے نہیں بلکہ نسیم شاہ کیلئے موجود تھیں۔


    واضح رہے کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے دبئی کے اسٹیڈیم میں بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی موجود تھیں بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اور کرکٹر رشبھ پنت کے افیئر سے جڑی خبریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں۔

    ایشیا کپ:پاکستان اورافغانستان کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

  • عائشہ زہری بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات،نوٹیفیکیشن جاری

    عائشہ زہری بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات،نوٹیفیکیشن جاری

    اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کو ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈویژن تعینات کیا گیا ہےعائشہ زہری بلوچستان میں اس عہدے پر پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

    وزیراعظم آج ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرینگے

    عائشہ زہری نے 26 اگست کی طوفانی بارش کےبعد کم وسائل میں رضا کاروں کی مدد سےبولان میں پھنسے سینکڑوں مسافروں کو ریسکیو کیا تھا اور بروقت پانی اور خوراک پہنچا کر کئی مسافروں کی جانیں بھی بچائی تھیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف اتوار 4 ستمبر کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ ضلع کچھ کے دورے کے دوران بولان کے علاقے میں پنجرہ پل کادورہ کیا تھااس موقع پروزیراعظم نےاسسٹنٹ کمشنر مچھ انجینئر عائشہ زہری کوسیلابی صورتحال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوب سراہا اور سر پر ہاتھ رکھ کر شاباش دی ۔

    حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد 28 سے بڑھا کر 70 ارب کردی


    وزیر اعظم شہباز شریف نے فرض شناس افسر عائشہ زہری کیلئے تالیاں بھی بجائی تھیں اور ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے بھی عائشہ زہری کی تعریف کی تھی اور ان کی کارکردگی کو سراہا تھا۔

    اس سے قبل نصیرآباد ڈویژن کے کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کو معطل کردیا گیا تھا۔ جہاں اب عائشہ زہری کو تعینات کیا گیا ہے۔ نصیرآباد ڈویژن کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں میں سست روی پر نکالا گیا تھا۔

    سیلاب متاثرین کی مدد، خیمے،راشن فراہم کرنے میں پاک فضائیہ بھی پیش پیش

  • چینی سائنسدانوں کا خلاء میں چاول اگانے کا کامیاب تجربہ

    چینی سائنسدانوں کا خلاء میں چاول اگانے کا کامیاب تجربہ

    برف کے پودوں کو پہلی بار ایک تجربے میں خلا میں بیجوں سے کاشت کیا گیا ہے تجربے کے مستقبل کے طویل مدتی مشنز پر اہم اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: چینی خلاء نوردوں جن کو ٹائیکونوٹس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے یہ تجربہ وینٹیئن اسپیس لیبارٹری پر کیا اس لیبارٹری کو 24 جولائی کو لانچ کیا گیا تھا جو ابھی ٹیانگونگ اسپیس اسٹیشن کے مرکزی موڈیول سے جُڑی ہے۔

    نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے میں زندگی کے آثار دریافت

    ایسا پہلی بارہوا ہے کہ سائنس دانوں نے چاول کے اگنے کا مکمل عمل، یعنی بیج سے ایک ایسا پودا بننا جو خود بیج پیدا کر سکے، عدم کششِ ثقل کے ماحول میں کرنے کی کوشش کی ہے۔

    ٹائیکوناٹس یعنی چینی خلانورد خلا میں عربائیڈوپسِس تھالیانا نامی ایک پودےکا بھی تجربہ کررہےہیں یہ پودا سرسوں کے گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور اکثرموسمیاتی تغیرات کے مطالعے کے استعمال کیا جاتا ہے۔

    چائینیز اکیڈمی آف سائنسز کے سنٹر فار ایکسی لینس ان مالیکیولر پلانٹ سائنسز کے ایک محقق پروفیسر ہوئی قیونگ ژینگ کا کہنا تھا کہ چاولوں کی اچھی نمو ہو رہی ہے۔

    سرخ سیارے پر پانی کے ممکنہ ذخائر کا تفصیلی نقشہ تیار

    انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں کہ مالیکیولر سطح پر مائیکرو گریویٹی کس طرح پودے کے پھول دینے کے وقت کو متاثر کر سکتی ہے اور آیامتعلقہ عمل کو قابو کرنے کے لیے مائیکرو گریویٹی ماحول کااستعمال ممکن ہے۔

    بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سب سے مقبول غذاؤں میں سے ایک غذا چاول ہے اور اپولو مشنز کے بعد سے یہ خلاء بازوں کے لیے مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔

    ناسا کے خلاء باز نیل آرمسٹرونگ، مائیکل کولنس اور بز آلڈرِن اپولو 11 مشن کے دوران خشک جمی ہوئی چکن اور چاول کی غذا کھاتے تھے۔

    تب سے، خلابازوں نے زمین پر اگائی اور کاشت کی جانے والی خوراک پر انحصار کیا ہے، تاہم مریخ اور اس سے آگے طویل مشنوں کی امیدیں خلا میں پودوں اور فصلوں کو اگانے کی صلاحیت پر منحصر ہو سکتی ہیں۔

    پروفیسرژینگ نے کہا کہ اگر ہم مریخ پر جانا اور دریافت کرنا چاہتے ہیں، تو زمین سے خوراک لانا خلابازوں کے طویل سفر اور خلا میں مشن کے لیے کافی نہیں ہے ہمیں طویل مدتی خلائی تحقیق کے لیے ایک پائیدار خوراک کا ذریعہ تلاش کرنا ہوگا-

    ماہرین فلکیات نے نیپچون جیسا سیارہ دریافت کر لیا

  • 2 بہت بڑے بلیک ہولز کے درمیان آئندہ 3 سال کے اندر تصادم متوقع

    2 بہت بڑے بلیک ہولز کے درمیان آئندہ 3 سال کے اندر تصادم متوقع

    میری لینڈ: ایک ارب نوری سال کے فاصلے پر واقع ایک کہکشاں کا عجیب و غریب رویہ بتاتا ہے کہ یہ اپنے اندر جدید فلکیات کے انتہائی غیرمتوقع وقوعات رکھتی ہے۔

    باغی ٹی وی : "سائنس الرٹ” کے مطابق SDSS J1430+2303 نامی کہ ایک بہت بڑے بلیک ہولز کےجوڑے، جس کا مجموعی وزن تقریباً 20 کروڑ سورج کے برابر ہے،کے دونوں بلیک ہولز کا تصادم قریب الوقوع ہے۔

    ڈارٹ اسپیس کرافٹ 26 ستمبر کو سیارچے سے ٹکرائے گا،ناسا

    فلکیاتی اصطلاحات میں ’قریب الوقوع‘ اکثر پوری زندگی کا عرصہ ہوسکتا ہے۔ خوش قسمتی سے اس معاملے میں ماہرینِ فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر یہ سگنل دیو ہیکل بلیک ہولز سے آئے ہیں تو ان کا تصادم آئندہ تین سالوں میں ہوجائے گا۔

    یہ ممکنہ طور پر کیمرے کی آنکھ میں قید کیا گیا ایک منفرد منظر کاسب سے بہترین شاٹ ہوسکتا ہے لیکن سائنس دانوں کو ابھی تک علم نہیں کہ J1429+2303 کے مرکز میں کیا ہونے جارہا ہےسائنس دانوں کا مشورہ ہے کہ ہم اس عجیب و غریب کہکشاں کو دیکھتے رہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا اس کی حتمی شناخت کی جا سکتی ہے۔

    بلیک ہولز کے تصادم کی سب سے پہلی نشان دہی 2015 میں کی گئی تھی جس کے بعد فلکیات کا ایک نیا دور شروع ہوا۔ تب سے اب تک گریویٹیشنل لہروں کی مدد سے کئی بار نشان دہی کی جاچکی ہے جو بڑے بڑے وقوعات کے نتیجے میں زمان و مکان میں سفر کرتی آئیں۔

    زمین سے 100 سال کے نوری فاصلے پرسمندر سے ڈھکا سیارہ دریافت

     

    آج تک، ان میں سے تقریباً تمام انضمام بلیک ہولز کے بائنری جوڑے رہے ہیں جن کا بڑے پیمانے پر انفرادی ستاروں سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کی ایک بہت اچھی وجہ ہے LIGO اور Virgo، کشش ثقل کی لہر کے آلات جو پتہ لگانے کے لیے ذمہ دار ہیں، اس بڑے پیمانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

    ہم جانتے ہیں کہ کہکشاؤں کے اپنے مراکز میں بہت بڑے بلیک ہولز ہوتے ہیں، اور ہم نے نہ صرف کہکشاؤں کے جوڑے اور گروہوں کو آپس میں ٹکراتے ہوئے دیکھا ہے، بلکہ ضم ہونے کے بعد کی کہکشاؤں کے مراکز میں مداروں میں ایک دوسرے کے گرد چکر لگاتے ہوئے ہم نے دیکھا ہے۔ ان کا اندازہ ان کہکشاں کےمرکزسے خارج ہونے والی روشنی سے لگایا جاتا ہے، باقاعدہ ٹائم اسکیل پر جو مدار کی تجویز کرتے ہیں۔

    تاہم، یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ J1430+2303 کے مرکز میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بلیک ہول بائنری کا نتیجہ ہے-

    نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے میں زندگی کے آثار دریافت

  • سکھوں کیلئےعلیحدہ ملک "خالصتان” کے قیام پر کینیڈا میں ریفرنڈم،مہم کی حمایت میں ہزاروں گاڑیوں کی ریلی

    سکھوں کیلئےعلیحدہ ملک "خالصتان” کے قیام پر کینیڈا میں ریفرنڈم،مہم کی حمایت میں ہزاروں گاڑیوں کی ریلی

    ٹورنٹو: کینیڈین سکھوں نے خالصتان تحریک کی حمایت میں کار ریلی نکال کر ایک نیا ریکارڈ درج کرایا ہے ریلی میں کاروں اور مشہور کینیڈین ٹرکوں سمیت 2000 سے زائد گاڑیاں شامل تھیں۔

    باغی ٹی وی : دی نیوز کے مطابق سکھوں کیلئے علیحدہ ملک خالصتان کے قیام پر برطانیہ، سوئٹزر لینڈ اوراٹلی میں ریفرنڈم کے بعد اب 18 ستمبر کو کینیڈا میں ووٹنگ ہوگی سکھ فار جسٹس کے زیرِ اہتمام 18 ستمبر کو ٹورنٹو کے نواحی علاقے برامپٹن سے ریفرنڈم شروع کیا جائے گا۔
    https://twitter.com/sikhsikhsikh61/status/1567040080992243714?s=20&t=HU9XPmhzj0mLuRlLTmLHeA
    خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ 18 ستمبر کو ووٹنگ گورنمنٹ کی ملکیت میں چلائی جانے والی سہولت برامپٹن کے گور میڈوز ریکریشن سینٹر میں ہوگی لیکن بڑے پیمانے پر سرگرمیاں پہلے ہی زوروں پر شروع ہو چکی ہیں۔

    خالصتان کے قیام کے لیے پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کی حمایت


    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں خالصتان اور برامپٹن میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم ووٹ کی حمایت میں مالٹن، اونٹاریو سے ہزاروں خالصتان کے جھنڈوں سے سجی گاڑیوں کی ایک بڑی قطار دیکھا جا سکتا ہے-


    کینیڈا میں مقیم سکھوں کی جانب سے مقامی افراد کی توجہ حاصل کرنے اور ریفرنڈم سے متعلق آگاہی کیلئے 5 میل لمبی کار ریلی بھی نکالی گئی، ٹورنٹو میں اتوار کی شب نکالی گئی کار ریلی میں دو ہزار سے زائد گاڑیوں نے شمولیت اختیار کی۔


    ریفرنڈم کے حوالے سے ٹرک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ میگا بِل بورڈز پر خالصتان ریفرنڈم کی تشہیر بھی جاری ہے۔


    ان ویڈیوز میں خالصتان کے حامیوں کی ایک سے زیادہ کلومیٹر لمبی قطار دکھائی گئی ہے جو منفرد انداز میں سامنے آئے ہیں، جو کینیڈین ٹرک ڈرائیوروں کے حالیہ احتجاجی مظاہروں کی یاد دلاتا ہے جسے "آزادی قافلہ” کہا جاتا ہے جس میں ہزاروں ٹرک ڈرائیور اپنی گاڑیوں میں اپنے مطالبات کے لیے نکلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

    اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد ، ووٹنگ کیلئے ہزاروں افراد کی شرکت

    18 ستمبر کو ہونے والی ووٹنگ سکھس فار جسٹس (SFJ) کی طرف سے منعقد کی گئی ہے،جو کہ ایک بین الاقوامی انسانی حقوق کی وکالت کرنے والی تنظیم ہے جو سکھوں کے حق خود ارادیت کے لیے مہم کی سربراہی کر رہی ہے۔

    ایس ایف جے کے جنرل کونسلر اور اس کے سرکاری ترجمان گروپتونت سنگھ پنن نے کہا کہ کینیڈا کےسکھوں نےدکھایا ہے کہ وہ خالصتان کے قیام کے اپنے مطالبے میں کہاں کھڑے ہیں۔


    گروپتونت سنگھ پنون نے کہا کہ کینیڈا کے سکھوں نے 5 کلومیٹر سےزیادہ کی کار ریلی کےلیےہزاروں کی تعداد میں نکل کرایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ یہ ایک نیا واقعہ ہے اور مغرب میں پیدا ہونے اور پرورش پانے والی تیسری نسل کے سکھوں میں ایک نئی بیداری کی صبح ہے-

    انہوں نے کہا کہ یہ سکھ نوجوان ہیں جو اب خالصتان کے لیے مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ 18 ستمبر کو ہونے والی ووٹنگ میں کئی دن باقی ہیں لیکن جوش و خروش بے مثال ہے۔ یہ ہندوتوا انتہا پسند مودی انتظامیہ کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

    برطانیہ کی نئی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا

    انہوں نے مزید کہا کہ سکھ خود ارادیت کا حق مانگ رہے ہیں جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں ضمانت دیے گئے تمام لوگوں کے بنیادی حقوق میں سے ایک ہے بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری اور سیاسی حقوق (ICCPR)۔

    18 ستمبر سے پہلے، ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ سے پہلے، خالصتان کے حامی کارکن خالصتان بینرز کے ساتھ ٹرک ریلیاں نکال رہے ہیں، میگا بل بورڈز، نشانات پلستر کر رہے ہیں اور برامپٹن کے گردواروں میں تشہیری مواد تقسیم کر رہے ہیں۔

    خالصتان پرریفرنڈم کا آغاز گزشتہ برس 31 اکتوبر کو لندن سے ہوا تھاجسکےبعد سوئٹزرلینڈ اور اٹلی میں بھی ووٹنگ کرائی گئی ریفرنڈم میں اب تک بیرون ممالک میں مقیم ساڑھے چار لاکھ سے زائد سکھ حصہ لے چکے ہیں۔

    پنجاب ریفرنڈم کمیشن (PRC)، ریفرنڈم اور براہ راست جمہوریت پر غیر منسلک ماہرین کا ایک پینل، ووٹنگ کے طریقہ کار کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ بیلٹنگ کے بین الاقوامی معیارات کی شفافیت اور تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔


    ٹورنٹو، کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے 18 ستمبر کو ہونے والے ووٹنگ سینٹر کا نام شہید ہرجندر سنگھ پرہا کے نام پر رکھا گیا ہے تاکہ خالصتان کے حامی نوجوان سکھوں کے اعزاز میں رکھا جائے جو ہندوستان کے تناظر میں خالصتان کے لیے اس وقت کی جاری مسلح جدوجہد میں حصہ لینے کے لیے کینیڈا سے واپس انڈیا گئے تھے۔ فوج کا جون 1984 میں گولڈن ٹیمپل پر حملہ۔ ایک اسٹیجڈ پولیس مقابلے میں، بھارتی فورسز نے 1988 میں پرہا کو ماورائے عدالت قتل کر دیا تھا-

    امریکی ورلڈ آرڈرنہیں اب چلےگا’رشین ورلڈ:ولادیمیر پیوٹن نے نئی خارجہ پالیسی کی منظوری دیدی

    قبل ازیں رواں سال جون میں تاریخی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے بتایا تھا کہ ریفرنڈم میں حصہ لینے والوں سے صرف ایک سادہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ آپ کی رائے میں کیا بھارت کے زیرِانتظام پنجاب کو علیحدہ ملک ہونا چاہئے یا نہیں-

    انہوں نے بتایا تھا کہ برطانوی حکومت نے لندن میں ہمارے اظہار رائے کے اس جمہوری حق کا اس حد تک احترام کیا کہ ریفرنڈم کے انعقاد کے لئے سرکاری سنٹر بھی پیش کر دیا‘ اٹلی میں ریفرنڈم کے موقع پر بھارتی حکومت نے ہمارے لئے کافی مشکلات کھڑی کیں لیکن اٹلی میں بسنے والے سکھوں نے بڑی تعداد میں ریفرنڈم میں حصہ لیا۔

    سکھ رہنما گْرپتونت پَنوں نے کہا تھا کہ ہمیں کینیڈین اتھارٹیز کی جانب سےکسی قسم کی رکاوٹ کھڑے کئےجانے کا کوئی اندیشہ نہیں۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے آئندہ وزیراعظم بننا ہے تو انہیں ہمارے ریفرنڈم والے معاملے پر بات کرنا ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں علیحدگی پسند سکھ رہنماؤں نے کہا تھا کہ خالصتان کے معاملے پر بھارتی حکومت پاکستان اور پاکستانی اداروں پر بے بنیاد الزام لگاتی رہی ہےتو وہ امریکی سی آئی اے پر الزام کیوں نہیں لگاتے جہاں میں گرپتونت سنگھ اور ڈاکٹر بخشیش سنگھ بیٹھے ہیں۔ ہم امریکہ سے اپنی خالصتان کی ریفرنڈم تحریک کو آپریٹ کر رہے ہیں-

    ٹرمپ کا فاکس نیوز پرڈیموکریٹس کےایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام، سی این این کو قدامت…